واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں

خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں

درندگی,,,,

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 18-11-09, 11:30 AM  
ذیلی ناظم

عبداللہ حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: سیارہ زمین
مراسلات: 4,162
کمائي: 74,695
شکریہ: 8,785
2,966 مراسلہ میں 10,821 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ حیدر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default درندگی,,,,

درندگی,,,,نقش خیال…عرفان صدیقی
ہلے صوبہ سرحد کے سینئر وزیر، بشیر بلور نے راگ الاپا اور پھر وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے تان اٹھائی کہ ”دہشت گردی پھیلانے والے انسان نہیں درندے ہیں اور درندوں سے کوئی بات چیت نہیں ہوسکتی“۔ حاکمانہ جلال اور حکیمانہ جمال کے حامل اس اعلان سے کسی کو اختلاف نہیں ہونا چاہئے۔ بلا شبہ وہ لوگ انسانیت کے زمرے سے خارج ہیں جو معصوم لوگوں کی زندگیوں سے کھیلتے ہیں، انسانی لہو سے اپنی پیاس بجھاتے اور غارت گری سے آسودگی حاصل کرتے ہیں۔ ہم تو اس دین کے پیروکار ہیں جس نے ایک انسان کے قتل کو پوری انسانیت کا قتل قرار دیا ہے۔ سو دہشت گردی بہرحال درندگی ہے اور اسے اس نام سے پکارا جائے تو کوئی مضائقہ نہیں۔
لیکن بشیر بلور کی بے کراں دانش اور یوسف رضا گیلانی کی لامحدود حکمت و بصیرت کے تمام تر احترام کے باوجود، جان کی امان پاؤں تو ایک چھوٹا سا سوال پوچھ لوں، یہ جو کچھ سات سمندر پار سے آیا ایک سفید فام عفریت کررہا ہے، انسانیت کی لغت میں اسے کیا کہتے ہیں؟ آٹھ سال پہلے انہی دنوں امریکہ کے خونخوار طیارے ہمارے ہی ہوائی اڈوں سے اڑے اور لگا تار ایک ہفتہ تک افغانستان پر کارپٹ بمباری کرتے رہے۔ لاتعداد بستیاں زمین کا پیوند ہوگئیں۔ ان گنت انسانوں کے پرخچے اڑ گئے۔ پہاڑوں کی چوٹیوں سے لے کر ڈھلوانوں، گھاٹیوں، وادیوں اور میدانوں میں چار سو لہو کے جھرنے پھوٹنے لگے۔ کسی نے کوئی گوشوارہ مرتب نہیں کیا کہ ان آٹھ برسوں کے دوران کتنے معصوم، امریکی قہر کا نشانہ بن گئے۔ کیا یہ سب کچھ درندگی نہیں؟ مسجدیں محفوظ رہیں نہ اسپتال، باراتیں میزائلوں کا لقمہ ہوگئیں۔ شادی بیاہ کی تقریبات میں گیت گاتی بچیاں آن واحد میں بھسم کردی گئیں۔ بلور صاحب اور گیلانی صاحب کو شاید یاد نہ ہو کہ قلعہ جنگی میں کیا ہوا تھا؟ کس طرح زنداں میں پڑے افغانوں کو امریکی فوجیوں نے یوں تاک تاک کر نشانہ بنایا جیسے کوئی منچلا پنجروں میں بند پرندوں کو شکار کرتا ہے، قندوز سے گرفتار کئے جانے والوں کو رسیوں سے باہم جکڑ کر فولاد کے ہوا بند کنٹینروں میں یوں ٹھونس دیا گیا کہ وہ تڑپ تڑپ کر مرگئے۔ ان کی مڑی تڑی بے کفن لاشوں کو لمبے گڑھے کھود کر دشت لیلیٰ کی ریت میں دبا دیا گیا۔ کابل و قندھار کی کم نصیب سرزمین گزشتہ آٹھ برس سے بہیمانہ درندگی کی آندھیوں میں گھری ہے۔ امریکی سینٹرل کمانڈ نے 2002ء کے اواخر میں بتایا تھا کہ ایک سال کے دوران امریکی بمبار طیاروں نے پاکستان کے ہوائی اڈوں سے ستاون ہزار آٹھ سو اڑانیں بھریں۔ تصور کیجئے، آٹھ برس کے دوران کتنے حملے ہوچکے ہوں گے؟ کیا یہ طیارے افغان عوام پر گلاب اور موتئے کی کلیاں برساتے ہیں؟ اب تو کئی مسلمہ بین الاقوامی ادارے ٹھوس شواہد کی بنیاد پر ثابت کرچکے ہیں کہ افغانستان میں انتہائی بے دردی کے ساتھ کیمیائی ہتھیار استعمال کئے گئے اور کئے جا رہے ہیں۔ فاسفورس اور دوسرے کیمیائی مواد کے استعمال سے بچے خاص طور پر متاثر ہو رہے ہیں لیکن کون ہے جو ان کی طرف نگاہ اٹھا کر دیکھے؟ کسے فرصت ہے کہ وہ یتیم ہوجانے اور روٹی کے دونوالوں کے لئے ٹھوکریں کھانے والے بچوں کو شمار کرے۔ کس کے پاس وقت ہے کہ بیوہ ہوجانے والی ان بے یار و مددگار خواتین کے اعداد و شمار مرتب کرلے جن کی زندگیاں، نوحے بن کر رہ گئیں؟ کون ان ماؤں کے آنسو پونچھے جو اپنے جوان بیٹوں کی قبروں کا تعویز ہو کے رہ گئیں؟
آٹھ برس سے ہمارے گھر سے جڑے گھر میں یہ حشر بپا ہے۔ بشیر بلور اور یوسف رضا کو امریکہ اور نیٹو کی افواج قاہرہ دکھائی نہیں دے رہیں۔ وہ سات سمندر پار سے آئے سفاکوں سے پوچھنے کا یارا نہیں رکھتے کہ دور دیس سے آنے والے غارت گرو! اس اجڑی بستی کو مزید کیوں اجاڑ رہے ہو؟ ان آفت زدہ افتادگان خاک پر مزید آفتیں کیوں ڈھا رہے ہو؟ انہوں نے تمہارا کیا بگاڑا ہے؟ نائن الیون کے نام نہاد ملزموں میں تو ایک بھی افغانی نہیں؟ تم نے غربت کے مارے ان تہی داماں لوگوں کا عرصہ حیات کیوں تنگ کردیا ہے؟ بلور اور گیلانی اقتدار کے دسترخوان پہ بیٹھے ہیں اور وہ اس اقتدار کو امریکی پشت پناہی کا ثمر خیال کرتے ہیں۔ کل تک اے این پی پختونوں کے حقوق کی پرچم بردار تھی۔ پاکستان ان کے لئے سامراج کا ایجنٹ تھا۔ باچا خان نے اپنی قبر کے لئے بھی ڈیورنڈ لائن سے اس پار کی خاک کو پسند کیا۔ اے این پی ان کی میت افغانستان دفنا آئی۔ تیس سال قبل روس نے اپنے درندوں کے غول افغانیوں پر چھوڑ دیئے تو اے این پی افغانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کو بھلا کر روسیوں کے ساتھ کھڑی ہوگئی۔ اس کے کرتے دھرتے ایڑیاں اٹھا اٹھا کر دیکھنے لگے کہ کب افغانستان روسیوں کے قبضے میں جاتا اور کب سرخ سویرے کا کارواں انقلاب کے ترانے گاتا، پاکستان میں داخل ہوتا ہے۔ تب وہ اٹھتے بیٹھتے امریکی سامراج، کو گالیاں دیتے اور روسی یلغار کے خلاف افغانوں کی جنگ حریت کو ”امریکہ کی جنگ“ قرار دیتے تھے۔ آج وہی امریکی سامراج کروسیڈ کے جھنڈے لہراتا افغانوں کے گلے کاٹ رہا ہے، ان کی بستیاں کھنڈر کررہا ہے، ان کی آنے والی نسلوں کے لہو میں مہلک کیمیائی مواد بو رہا ہے اور افغان حقوق کے یہ چیمپئن، اسی امریکی سامراج کے کندھے سے کندھا ملائے افغانوں کے سینے چھلنی کررہے ہیں۔ انہیں اپنے آس پاس کے ”دہشت گردوں“ کی درندگی نظر آ رہی ہے اور وہ ان درندوں“ سے بات تک کرنے کے روا دار نہیں، لیکن صبح شام رنگا رنگ ٹی وی مائیکس کے سامنے کھڑے ہو کر ”انسانیت“ کے خطبے دیتے ان پیران امن کو ان گورے لشکروں کی درندگی نظر نہیں آتی جو پندرہ لاکھ عراقیوں کا لہو پینے کے بعد افغانستان کو اپنے ہلاکت آفریں ہتھیاروں کی تجربہ گاہ بنائے ہوئے ہیں۔ جن کے ڈرون ہر روز ہماری بستیوں پر میزائل برساتے اور قتل و غارت گری کا بازار گرم کرتے ہیں۔ ان سفید فام درندوں سے ہاتھ ملانا ان کے لئے زندگی کا سب سے بڑا اعزاز و اکرام ہے، ان درندوں کے خون آلود پنجوں پہ بوسے دینا وہ سعادت خیال کرتے ہیں، ان درندوں کے پاؤں پہ سر رکھنا ان کے لئے دنیوی اور اخروی نجات کا ذریعہ ہے۔ یہ نہ صرف اس کی درندگی کو درندگی نہیں کہتے بلکہ اس کی غلامی کو ماتھے کا جھومر بناتے ہیں۔ اس کے ساتھ مل کر افغانوں کا ہانکا لگاتے اور شکار گاہ کی طرف لے کے آتے ہیں تاکہ گورے آقا نشانہ بازی کا ہنر آزماسکیں۔ انہیں ابو غریب، بگرام اور گوانتا نامو کی کوئی کہانی یاد نہیں۔ ”انسانیت“ کے ان پرچم برداروں اور ”درندوں“کے خلاف علم جہاد بلند کرنے والوں کو تو یہ بھی یاد نہیں کہ ان کی ایک بیٹی پر کیا گزر رہی ہے جس کا نام عافیہ ہے اور جسے تلاشی کے نام پر روز برہنہ ہونے اور قرآن کریم پر پاؤں رکھ کر دہلیز تک جانے کا حکم ملتا ہے۔ کیا اس سے بڑھ کر بھی کسی درندگی کا تصور کیا جاسکتا ہے۔
بشیر بلور صاحب اور یوسف رضا صاحب! بجا کہ معصوم انسانوں کی زندگیوں سے کھیلنے والے انسان نہیں درندے ہیں۔ تسلیم کہ درندوں سے کوئی بات چیت نہیں ہوسکتی لیکن کیا انسانیت اور درندگی کے معیار بدلتے رہتے ہیں؟سوات اور وزیر ستان کے درندوں کے نامہ اعمال کی تیرگی، واشنگٹن اور لندن کے درندوں کی زلف میں پہنچ کر حسن کیوں بن جاتی ہے؟
درندگی,,,,نقش خیال…عرفان صدیقی
عبداللہ حیدر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
14 قاری/قارئین نے عبداللہ حیدر کا شکریہ ادا کیا
sahj (18-11-09), shafresha (22-01-10), نیلم خان (23-11-09), محمدعدنان (20-11-09), مزمل فاروق (19-11-09), مسافر (26-11-09), اخترحسین (20-11-09), بلال الراعی (24-09-11), حیدر (27-11-09), حسنین ایوب (27-11-09), راجہ اکرام (19-11-09), سحر (19-11-09), عامرشہزاد (19-11-09), عادل سہیل (24-11-09)
پرانا 22-11-09, 06:31 PM   #46
Senior Member
مقبول
 
شاہ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Oct 2009
مراسلات: 199
کمائي: 2,929
شکریہ: 32
139 مراسلہ میں 350 بارشکریہ ادا کیا گیا
شاہ کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
جو حقائق میں نے پیش کئے ان کا لنک بھی فراہم کیا۔ فلسفہ تو سب ہی پیش کرسکتے ہیں
جی مان لیا فلسفہ سب ہی بھگار سکتے ہیں
پہلے آپ بھی یہ حقائق پیش کریں کہ ملک میں ہونے والی ہر دہشت گردی کے پیچھے طالبان کا ہاتھ ہے

امریکہ کی سپریم کورٹ میں کیا لکھا ہے اور کیا نہیں یہ ہمارا مسئلہ نہیں ہے افغانی عراقی اور پاکستانی عوام کے خون کی جو ہولی امریکی ایما پر کھیلی جارہی ہے ہماری مذمت اس پر ہے پالیسی بیان اور عمل کی تضادیت آپ کو نظر آئے نا آئے ہمیں تو دکھتی ہے
آسمان سے اترے ہوئے فرشتہ صفت امریکی فوج کا کردار تو گوانتاناموبے اور ابو غریب جیل نے ہی بڑی حد تک سمجھا دیا ہے
اقتباس:
آپ کتنے بھی فلسفہ بگھار لیں۔ میری کتنی بھی کردار کشی کرلیں۔ حقیقت تبدیل نہیں ہوگی۔
ہم نے کب آپ کی کردار کشی کی ہے یہ تو سراسر الزام ہے
فلسفہ بھگارنے پر تو کوئی پابندی نہیں ہونی چاہئے آخر آپ بھی خوب بھگارتے ہیں
ہاں حقیقت کسی کے کہنے سے یا پالیسی بیان دینے سے تبدیل نا ہوگی یہ بات میں مانتا ہوں

Last edited by شاہ; 22-11-09 at 06:35 PM.
شاہ آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے شاہ کا شکریہ ادا کیا
sahj (23-11-09), عادل سہیل (24-11-09), عبداللہ حیدر (23-11-09)
پرانا 23-11-09, 02:18 PM   #47
ذیلی ناظم

عبداللہ حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: سیارہ زمین
مراسلات: 4,162
کمائي: 74,695
شکریہ: 8,785
2,966 مراسلہ میں 10,821 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ حیدر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : فاروق سرورخان مراسلہ دیکھیں
یہ ایک پی ڈی ایف فائیل ہے۔ جس میں امریکہ کی سپریم کورٹ‌پر لگی ہوئی ایک تختی پر جن لوگوں کے تمثیلچہ بنے ہوئے ہیں ان میں سے ایک حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہیں ۔ ان کے بارے میں امریکہ کی سپریم کورٹ‌لکھتی ہے۔

Muhammad (c. 570 - 632) The Prophet of Islam. He is depicted holding the Qur’an. The Qur’an provides the primary source of Islamic Law. Prophet Muhammad’s teachings explain and implement Qur’anic principles. The figure above is a well-intentioned attempt by the sculptor, Adolph Weinman, to honor Muhammad and it bears no resemblance to Muhammad. Muslims generally have a strong aversion to sculptured or pictured representations of their Prophet.

آپ کتنے بھی فلسفہ بگھار لیں۔ میری کتنی بھی کردار کشی کرلیں۔ حقیقت تبدیل نہیں ہوگی۔ جو بھی لکھا وہ ھقیقت پر مبنی ہے۔ اب تک کوئی صاحب بھی ایک بھی مثال نہیں فراہم کرسکے ہیں کہ امریکی قانون میں کیا خلاف احکام خداوندی ہے۔

کم از کم انصاف تو کیجئے۔ اللہ تعالی نے فرمایا۔

5؛8 -- اے ایمان والو! اﷲ کے لئے مضبوطی سے قائم رہتے ہوئے انصاف پر مبنی گواہی دینے والے ہو جاؤ اور کسی قوم کی سخت دشمنی (بھی) تمہیں اس بات پر برانگیختہ نہ کرے کہ تم (اس سے) عدل نہ کرو۔ عدل کیا کرو (کہ) وہ پرہیزگاری سے نزدیک تر ہے، اور اﷲ سے ڈرا کرو، بیشک اﷲ تمہارے کاموں سے خوب آگاہ ہے

والسلام
و علیکم السلام،
امریکی سپریم کورٹ میں‌رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کی مزعومہ تصویر/مجسمہ نصب ہونا ارب ہا مسلمانوں کے لیے فخر نہیں شرم کا باعث ہے۔ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کو قانون دان تسلیم کر لینا مطلوب نہیں بلکہ ان پر صدق دل سے ایمان مطلوب ہے۔ آپ سے پہلے بھی گزارش کی تھی کہ ہمیں‌قرآن کی وہ آیتیں‌فراہم کریں جن میں‌ یہود و نصاریٰ کی اسلام دشمنی کے تذکرے ہیں‌لیکن معلوم نہیں‌آپ کیوں اس سے پہلو تہی کرتے ہیں۔
عبداللہ حیدر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے عبداللہ حیدر کا شکریہ ادا کیا
sahj (23-11-09), فاروق سرورخان (25-11-09), راجہ اکرام (13-12-09), طاھر (25-11-09), عادل سہیل (24-11-09)
پرانا 25-11-09, 01:18 AM   #48
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 48
مراسلات: 4,298
کمائي: 86,515
شکریہ: 1,994
3,504 مراسلہ میں 12,348 بارشکریہ ادا کیا گیا
Lightbulb

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : فاروق سرورخان مراسلہ دیکھیں
جو حقائق میں نے پیش کئے
آپ کو یہ کہنا چاہیے کہ وہ حقائق جوآپ کے محبوب امریکیوں نے آپ کو دکھائے ہیں وہ حقائق آپ یہاں دکھا کر ان لوگوں کے لیے کچھ نرم گوشے حاصل کرنا چاہتے ہیں ،
ان شا اللہ اس میں آپ کو کامیابی ہونے والی نہیں ،
آپ اُن کے پڑھائے ہوئے حقائق رٹیے اور لوگوں کو ان کے ذریعے دھوکہ دینے کی کوشش کرتے رہیے ،
ہمیں اللہ تعالیٰ اور اللہ تعالیٰ کے فرماین مبارکہ ، اور اللہ تعالیٰ کے رسول کریم صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کے فرامین مبارکہ بہت ہیں ، جن پر آپ کا ایمان نہیں ہے ،
((((( لاَّ يَتَّخِذِ الْمُؤْمِنُونَ الْكَافِرِينَ أَوْلِيَاء مِن دُوْنِ الْمُؤْمِنِينَ وَمَن يَفْعَلْ ذَلِكَ فَلَيْسَ مِنَ اللّهِ فِي شَيْءٍ إِلاَّ أَن تَتَّقُواْ مِنْهُمْ تُقَاةً وَيُحَذِّرُكُمُ اللّهُ نَفْسَهُ وَإِلَى اللّهِ الْمَصِيرُ ::: ایمان والے ، ایمان والوں کی بجائے کافروں کو دوست مت بنائیں اور جس نے ایسا کیا تو وہ اللہ کی طرف سے کسی بھی چیز میں ‌نہیں ہے (یعنی اللہ کے ہاں اس کی کوئی قدر و حیثیت نہیں ہے ) سوائے اس کے کہ تم لوگ ان سے محفوظ رہنے کے لیے کچھ ڈھال بناو اور اللہ تُم لوگوں کو اللہ ہی (کی گرفت ) کے بارے میں تنبیہہ کرتا ہے اور اللہ کی طرف ہی جانا ہے ))))) سورت آل عمران / آیت 28
اور ((((( يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُواْ لاَ تَتَّخِذُواْ الْيَهُودَ وَالنَّصَارَى أَوْلِيَاء بَعْضُهُمْ أَوْلِيَاء بَعْضٍ وَمَن يَتَوَلَّهُم مِّنكُمْ فَإِنَّهُ مِنْهُمْ إِنَّ اللّهَ لاَ يَهْدِي الْقَوْمَ الظَّالِمِينَ ::: اے ایمان لانے والو یہودیوں اور عیسائیوں کو دوست مت بناؤ وہ ایک دوسرے کے دوست ہیں (تمہارے نہیں ) اور تُم لوگوں میں سے جو کوئی ان کو دوست بنائے گا تو بے شک وہ انہی میں سے ہے ، بے شک اللہ ظالم کرنے والوں کو ہدایت نہیں دیتا ))))) سورت المائدة/ آیت51 ،
فاروق صاحب آپ اپنی دوستی اور ولایت نبھایے ہم اپنے اللہ کی بات مانتے ہیں ، کسی خود ساختہ جھوٹی قران فہمی کا شکار ہوئے بغیر ، وللہ الحمد ،
فاروق صاحب بھتیجے عبداللہ کے کہنے پرآپ نے یہود و نصاریٰ کی اسلام اور مسلمان دشمنی کی آیات تو پیش نہیں کی اور نہ ہی کر سکتے ہیں ،
کیونکہ آپ میں اتبی ہمت ہی نہیں ، کہ آپ ایسی آیات مبارکہ کا ذکر کر سکیں اور نہ ہی اس کی ہمت رکھتے ہیں کہ اپنے کسی سرچ انجن کو استعمال کر کے ہمیں وہ آیات اکٹھی کر دیجیے جو کافروں سے دوستی ، لگاو محبت وغیرہ سے منع کرنے والی ہیں اور اس کا انجام بتانے والی ہیں ،
آپ کومسلمانوں کو یہدیوں کے ساتھ میل جول بڑھانے والوں پر اعتماد ہے اور ظاہر ہے ایسے لوگ جن کے پروردہ ہیں آپ نے ان کی ہی راہ ہموار کرنا ہے ، """ قران فہمی """ کے آڑ میں ،
چلیے آگے چلتے ہیں ،،،،،،،
__________________
اب نہ ہو گا کہیں کوئی نزول کتاب ::: بند کر دیا رب العالمین نے یہ باب
ہے جو بھی صحیح سنت رسالت مآب ::: بے شک ہے وحیء رب الارباب
عادل سہیل آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
عادل سہیل کا شکریہ ادا کیا گیا
راجہ اکرام (13-12-09)
پرانا 25-11-09, 01:22 AM   #49
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 48
مراسلات: 4,298
کمائي: 86,515
شکریہ: 1,994
3,504 مراسلہ میں 12,348 بارشکریہ ادا کیا گیا
Lightbulb

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : فاروق سرورخان مراسلہ دیکھیں
آپ کتنے بھی فلسفہ بگھار لیں۔ میری کتنی بھی کردار کشی کرلیں۔ حقیقت تبدیل نہیں ہوگی۔ جو بھی لکھا وہ ھقیقت پر مبنی ہے۔ اب تک کوئی صاحب بھی ایک بھی مثال نہیں فراہم کرسکے ہیں کہ امریکی قانون میں کیا خلاف احکام خداوندی ہے۔

کم از کم انصاف تو کیجئے۔ اللہ تعالی نے فرمایا۔

5؛8 -- اے ایمان والو! اﷲ کے لئے مضبوطی سے قائم رہتے ہوئے انصاف پر مبنی گواہی دینے والے ہو جاؤ اور کسی قوم کی سخت دشمنی (بھی) تمہیں اس بات پر برانگیختہ نہ کرے کہ تم (اس سے) عدل نہ کرو۔ عدل کیا کرو (کہ) وہ پرہیزگاری سے نزدیک تر ہے، اور اﷲ سے ڈرا کرو، بیشک اﷲ تمہارے کاموں سے خوب آگاہ ہے

والسلام
فاروق صاحب ، کسی کو آپ کی شخصیت میں شاید ہی کوئی ایسی دلجسپی ہو گی کہ وہ اپنے وقت میں کچھ آپ کے کردار کشی کے لیے صرف کرنا پسند کرتا ہو ،
یوں بھی اس کی ہر گز ضرورت ہی نہیں ہوتی ، آپ خود ہی اپنے کردار کو اتنا واضح طور پر سامنے لاتے ہیں کہ کسی بھی بنیادی معلومات رکھنے والے مسلمان کو اُس کی کسی مزید """ کُشی """ کی حاجت محسوس نہیں ہوتی ،
جی واقعتا حقیقت تبدیل نہیں ہو گی ، ان شا اللہ ، آپ امریکہ کی کتنی بھی صفائی پیش کریں یا اس کے قوانین کو اسلامی یا قرانی کہتے رہیں حقیقت کبھی تبدیل نہیں ہو گی ، اور حقیقت یہ کہ ::: ((((( وَمَن لَّمْ يَحْكُم بِمَا أَنزَلَ اللّهُ فَأُوْلَـئِكَ هُمُ الْكَافِرُونَ ::: اور جو اس کے ذریعے فیصلہ نہیں کرتے جو اللہ نے نازل کیا وہ لوگ ہی کافر ہیں ))))) سورت المائدة/ آیت44 ،
اگر """ احکام خداواندی """ سے آپ کی مراد """ اللہ کے احکام """ ہیں تو ،
آپ ذرا اپنے کسی سرچ انجن کو متحرک کیجیے اور بتایے کہ زانی اور زانیہ کی سزا اللہ تبارک و تعالیٰ نے کیا رکھی ہے ،
اور بتایے کہ آپ کے ولی امریکہ کے قانون میں زانی اور زانیہ کی کیا سزا ہے ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
اللہ تبارک و تعالیٰ نے چور کی سزا ہاتھ کاٹنا مقرر فرمائی ہے ، آپ کے امریکہ کے قوانین میں چور کے ہاتھ کاٹنے کی سزا ہے کیا ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
اب اگر کوئی ان کاموں کی کوئی بھی سزا رکھ لے وہ اللہ کے احکام کے خلاف ہی قرار پائے گی ،
الحمد للہ ، جو آپ کی حقیقت آپ کے ہی اقوال کے ذریعے آشکار فرما رہا ہے ، الحمد للہ سب کو سمجھ آ رہا ہے کہ آپ کی قران فہمی کیا ہے ، اور آپ کو محمد صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کی سنت سے چڑ کیوں ہے ، اورآپ مسلمانوں کے ائمہ اور علماء کی بے عزتی اور کافروں کی عزت کیوں کرتے ہیں،
((((( بَشِّرِ الْمُنَافِقِينَ بِأَنَّ لَهُمْ عَذَاباً أَلِيماً ::: (اے محمد) منافقوں کو خوشخبری سنا دیجیے کہ اں کے لیے دردناک عذاب ہے ))))) سورت النساء / آیت 138 ،
اے اللہ پاک یہ منافق کون ہیں ؟
((((( الَّذِينَ يَتَّخِذُونَ الْكَافِرِينَ أَوْلِيَآءَ مِن دُونِ الْمُؤْمِنِينَ أَيَبْتَغُونَ عِندَهُمُ الْعِزَّةَ فَإِنَّ العِزَّةَ للَّهِ جَمِيعاً ::: وہ جو ایمان والوں کی بجائے کافروں کو دوست (سرہرست ، سربراہ وغیرہ) اپناتے ہیں کیا یہ منافق ان کافروں کے پاس عزت حاصل کرنا چاہتے ہیں (ہر گز ایسا نہیں ہو سکتا کیونکہ ) بے شک تمام کی تمام عزت اللہ کے لیے ہے ))))) سورت النساء / آیت 139 ،
اگر اعتراف حقیقت کی ہمت ہے اور انصاف کرنا جاتے ہیں تو فاروق صاحب اپنے عقائد اپنی دوستیوں اپنے اقوال کے ساتھ اللہ کے ان فرامین کے مطابق انصاف کیجیے اور کافروں کی دوستی اور ان کی حمایت سے تائب ہو جایے ،
و السلام علی من یتبع الھُدیٰ ، و خیر الھُدیٰ ھُدیٰ محمد صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم ،
اور سلامتی ہو اس پر جو ہدایت کی پیروی کرتا ہے اور سب سے زیادہ خیر والی ہدایت وہ ہے جو محمد صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کی ہے ۔
عادل سہیل آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
عادل سہیل کا شکریہ ادا کیا گیا
پرانا 25-11-09, 04:44 AM   #50
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مقام: Houston, Texas
عمر: 54
مراسلات: 3,247
کمائي: 25,909
شکریہ: 6,458
2,598 مراسلہ میں 7,610 بارشکریہ ادا کیا گیا
فاروق سرورخان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : شاہ مراسلہ دیکھیں
جی مان لیا فلسفہ سب ہی بھگار سکتے ہیں
پہلے آپ بھی یہ حقائق پیش کریں کہ ملک میں ہونے والی ہر دہشت گردی کے پیچھے طالبان کا ہاتھ ہے

امریکہ کی سپریم کورٹ میں کیا لکھا ہے اور کیا نہیں یہ ہمارا مسئلہ نہیں ہے افغانی عراقی اور پاکستانی عوام کے خون کی جو ہولی امریکی ایما پر کھیلی جارہی ہے ہماری مذمت اس پر ہے پالیسی بیان اور عمل کی تضادیت آپ کو نظر آئے نا آئے ہمیں تو دکھتی ہے
آسمان سے اترے ہوئے فرشتہ صفت امریکی فوج کا کردار تو گوانتاناموبے اور ابو غریب جیل نے ہی بڑی حد تک سمجھا دیا ہے

ہم نے کب آپ کی کردار کشی کی ہے یہ تو سراسر الزام ہے
فلسفہ بھگارنے پر تو کوئی پابندی نہیں ہونی چاہئے آخر آپ بھی خوب بھگارتے ہیں
ہاں حقیقت کسی کے کہنے سے یا پالیسی بیان دینے سے تبدیل نا ہوگی یہ بات میں مانتا ہوں
طالبان تو خود مانتے ہیں کہ اس قتل کے پیچھے ان کا ہاتھ ہے۔ اگر ثبوت نہیں‌تو افواج پاکستان، حکومت پاکستان کومخواہ ان سے لڑ رہی ہے؟

ایران کے خون کی ہولی کھیلی عراق نے، عراق کے خون کی ہولی کھیلی ایران نے۔ کوئی شبہ ہے آپ کو۔۔ پھر کویت کی حکومت کوپامال کیا عراق نے۔ افغانستان پر حملہ کئے پاکستان نے۔ پاکستان پر حملہ کیا افغانستان نے۔ کتنے معصوم پاکستانیوں کے خون سے پاکستان کی زمین لال کردی ۔ پھر پاکستان میں ‌اس خون کی ہولی کھیلنے کے لئے پیسہ دیا ایران نے۔ عراق پر حملہ ہوتا رہا سعودی عرب کی سرزمین سے۔ کویت کی زمین سے۔

آپ سب تو کعبہ کو ہاتھ لگا کر آئے ہیں صاحب۔ یہ گناہ نظر نہیں آتے۔ اتنے مسلمان مسلمانوں‌نے کاٹ‌دئے اور کاٹ رہے ہیں۔

امریکہ افغانستان میں‌کیوں گیا، اس کے پیچھے نمبر ایک امریکی قانوں کہ امریکہ پر افغانستان سے حملہ ہوا، نمبر 2، تمام ممالک نے ، جس میں‌ اسلامی ممالک بھی شامل ہیں‌، اس کی منظوری اقوام متحدہ میں دی۔ یہ ایک جائز قانونی کاروائی ہے۔ امریکہ نے ایسا کچھ نہیں کیا جو دوسرے مسلم ملکوں نے نہیں‌کیا۔ نظریاتی ریاست کا دفاع ہر ریاست پر فرض‌ہے۔

ادھر حال یہ ہے کہ اپنے آپ کو مسلماں کہنے والے یہ بھی نہیں‌دیکھتے کہ کتنے مشرک ہوگئے ہیں۔

1۔ ان کتابوں‌پر ایمان رکھ کر بیٹھے ہیں جن پر ایمان رکھنے کی کوئی دلیل نہیں ، کوئی ثبوت نہیں
2۔ نہ اللہ تعالی نے حکم دیا اور نہ ہی اس کے رسول نے کے بعد میں آنے والی کسی کتاب پر یقین رکھنا ہے

3۔ اور حال یہ ہے کہ ان کتب پر ایمان رکھ کر بیٹھے ہیں۔ جب ‌ثبوت اور دلیل نہیں‌ تو ان کتب پر ایمان نہیں‌تو کیا ہے؟ نت نئے نبی ہیں ، ان نبیوں کی کتابیں‌ہیں۔ کیاکیا یلے اور بہانے ہیں‌شرک کے توبہ استغفار۔۔

اگر نہیں‌تو صرف ایک اللہ ، ایک نبی اور ایک قرآن پر ایمان نہیں۔ اس قرآن کی تکفیر میں‌ان تمام کتب کے ساتھ مصروف ہیں پھر یہ دعوی کہ "ہم مسلمان ہیں اور امریکہ کافر" ۔۔۔

یہ اللہ تعالی کا فرمان ہے کہ وہ شرک معاف نہیں‌کرے گا۔ جب ک شرک ختم نہیں ، لگتا یہ ہے سزا جاری رہے گی۔ کبھی انسانوں کے ہاتھوں اور کبھی آفات الہی سے۔۔۔۔ صرف اللہ پر ، اس کے نبی پر اور صرف اس کے قرآن پر ایمان ان آفات کو ختم کرے گا۔ لگتا یہ ہے کہ کہ صرف اللہ ، صرف رسول اکرم صلعم اور صرف قرآن پر ایمان مسلماں‌لائیں گے نہیں۔ اس میں‌ ملاوٹ‌کرکے شرک کرتے رہیں گے۔
__________________
فاروق سرور خان
ترے ضمیر پہ جب تک نہ ہو نزول کتاب
گرہ کشـا ہے نـہ رازی نـہ صـا حب کشـاف
فاروق سرورخان آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 25-11-09, 04:58 AM   #51
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مقام: Houston, Texas
عمر: 54
مراسلات: 3,247
کمائي: 25,909
شکریہ: 6,458
2,598 مراسلہ میں 7,610 بارشکریہ ادا کیا گیا
فاروق سرورخان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عبداللہ حیدر مراسلہ دیکھیں
و علیکم السلام،
امریکی سپریم کورٹ میں‌رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کی مزعومہ تصویر/مجسمہ نصب ہونا ارب ہا مسلمانوں کے لیے فخر نہیں شرم کا باعث ہے۔ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کو قانون دان تسلیم کر لینا مطلوب نہیں بلکہ ان پر صدق دل سے ایمان مطلوب ہے۔ آپ سے پہلے بھی گزارش کی تھی کہ ہمیں‌قرآن کی وہ آیتیں‌فراہم کریں جن میں‌ یہود و نصاریٰ کی اسلام دشمنی کے تذکرے ہیں‌لیکن معلوم نہیں‌آپ کیوں اس سے پہلو تہی کرتے ہیں۔

امریکہ کوئی اٹھارہ سال کا نوجوان نہیں کہ صدق دل سے ایمان لے آئے۔ ایک ریاست یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا احترام کرتی ہے یا نہیں کرتی۔ امریکہ نہ یہودی ہے اور نہ ہی کرسچین۔ امریکہ کا کوئی مذہب نہیں۔ یہ بات امریکہ کی بنیاد رکھنے والے امریکیوں نے کہی اور اس بات کا اعادہ جناب صدر اوبامہ نے اپنی ایک تازہ ترین تقریر میں کیا۔ حکومت کے قوانیں بنانا اور اس کو چلانا ایک الگ کام ہے اور مذہب کی آزادی ہونا ایک الگ کام۔ آج جب تقریباً سب نام نہاد اسلامی ممالک میں ایک کافرانہ نظام حکومت قائم ہے۔ امریکہ کا کوئی قانون قرآن کے مخالف نہیں۔

آپ کے نزدیک اسلام کا معیار یہ ہے کہ ---- چونکہ یہ بات روایات صحیح مسلم و صحیح بخاری میں لکھی ہے لہذا درست ہے ------ گویا صحیح مسلم و بخاری کی کتب روایات پر آپ کا ایمان ہے۔ جبکہ نہ اللہ تعالی نے حکم دیا اور نہ ہی اس کے رسول اکرم صلعم نے کہ ان کتب پر ایمان رکھنا ہے اور نہ ہی آپ کے پاس کوئی ثبوت اور دلیل ہے کہ ان کتب میں‌ سنت نبوی موجود بھی ہے کہ نہیں۔

ان بعد میں آنے والی کتب پر کامل ایمان ایک عظیم شرک ہے ، اس کو آپ اسلام گردانتے ہیں اور اس کو آپ رسول اکرم صلعم پر ایمان کہتے ہیں ۔ جبکہ قرآن کے علاوہ ، بعد کی کسی بھی کتاب پر ایمان ایک خالص‌شرک ہے۔ تو اس شرک کی توقع مسلمانوں‌ سے نہ رکھئے۔ قرآن اور سنت رسول اکرم پر ایمان ہی رسول اکرم اور اللہ تعالی پر ایمان ہے۔

والسلام
فاروق سرورخان آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 25-11-09, 08:47 AM   #52
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مقام: Houston, Texas
عمر: 54
مراسلات: 3,247
کمائي: 25,909
شکریہ: 6,458
2,598 مراسلہ میں 7,610 بارشکریہ ادا کیا گیا
فاروق سرورخان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عادل سہیل مراسلہ دیکھیں
اور حقیقت یہ کہ ::: ((((( وَمَن لَّمْ يَحْكُم بِمَا أَنزَلَ اللّهُ فَأُوْلَـئِكَ هُمُ الْكَافِرُونَ ::: اور جو اس کے ذریعے فیصلہ نہیں کرتے جو اللہ نے نازل کیا وہ لوگ ہی کافر ہیں ))))) سورت المائدة/ آیت44 ،
کتنی خوبصرت آیت آپ نے شئیر کی ہے۔ ---- فیصلہ کرنا ہے اس کے مطابق جو اللہ نے نازل کیا ہے ------

لیکن آج ، مسلمان کا ایمان --- جو اللہ نے نازل کیا ہے نہیں ہے -------- آج تو مسلمان پجاری ہے ان کتب کا جو بندوں نے لکھی ہیں ---- جو قران حکیم کی تکفیر یا اس میں اضافہ کرنےوالی ہیں۔

آج تمام نام نہاد تمام مسلمان ملکوں کا یہی حال ہے کہ ان کا نہ قانون قرآن کے مطابق ہے اور نہ ہی اس قانون کا نفاذ، آج مسلم قانون بنتا ہے اس حدیث کی روشنی میں جس کا حکم نہ اللہ نے دیا اور نہ ہی اس کے رسول نے۔ جس کی کوئی دلیل کوئی ثبوت اللہ کی طرف سے ہونے کی نہیں ۔

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عادل سہیل مراسلہ دیکھیں
اگر """ احکام خداواندی """ سے آپ کی مراد """ اللہ کے احکام """ ہیں تو ،
آپ ذرا اپنے کسی سرچ انجن کو متحرک کیجیے اور بتایے کہ زانی اور زانیہ کی سزا اللہ تبارک و تعالیٰ نے کیا رکھی ہے ،
اور بتایے کہ آپ کے ولی امریکہ کے قانون میں زانی اور زانیہ کی کیا سزا ہے ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
امریکہ میں "ریپ" کی کیا سزا ہے یہ تو آپ خود ڈھونڈھ ہی لیں گے۔

جن لوگوں کی تاریخ زنا سے بھری پڑی ہے وہ سوال کرتے ہیں کہ امریکہ میں زنا کی کیا سزا ہے۔ قرآن کی ممانعت کے باوجود کہ ہر عورت سے نکاح ہوگا یا نکا ح کیا جائے گا آج بھی بھائی عادل سہیل ، بحث کرتے ہیں کہ " جنگ کرنے کی ٹرافی تو -- زنا -- ہے " ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جییییییییییییییییییییعععع عععععععععع؟؟؟؟؟؟

زنا اور "جنگ کی ٹرافی " ۔ اللہ کا پیغام پھیلانے کی ٹرافی یہ کہ "زنا معاف " ؟؟؟؟؟؟ لاحول ولا قوۃ۔۔

بحث اس نکتے پر ہے کہ زنا جائز ہے۔ جنگ میں ہاتھ آئی عورت ۔۔۔۔ بانٹ لو۔۔۔۔ ملازمت کرتی ہے تو حلال ہے۔۔۔۔ لاحول ولاقوۃ۔۔۔۔

امریکہ کا قانون کیا ہے یہ بعد میں‌پوچھئیے گا۔ اسلام کا قانون کیا ہے "زنا" کے بارے میں ۔۔۔ اس میں قرآن کا کونسا فیصلہ آج مسلمان کو قبول ہے؟

1۔ کنیز یعنی ملازمت کرنے والی عورت حلال؟ یعنی "ملازمت دینے والے کو گویا زنا کی ٹرافی مل گئی؟"
2۔ جنگ میں ہاتھ آئی عورت حلال؟ یعنی " جنگ کرنے کی گویا ٹرافی --- زنا --- کی شکل میں‌ مل گئی ؟"
3۔ زنا کی سزا سو کوڑے یا سنگ ساری؟ " اللہ ، اس کے رسول صلعم اور اس کی کتاب سے مذاق"
4۔ چار گواہوں کی شرط کتنی بھاری؟ ----

مسلمان نے تو ایک زمانے سے " زنا" حلال کیا ہوا ہے۔۔ کتب روایات اٹھا کر پڑھ لیجئے۔ کبھی کنیز کی صورت مین اور کبھی جنگ میں ہاتھ آئی ہوئی عورت کی صورت میں۔ قرآن کا حکم مسلمان نے کبھی مانا؟ کہ شادی کرو ، گھر بساؤ، چاہے کنیز ہو ملازمہ ہو یا جنگ میں ہاتھ آئی عورت؟

کسی یکجائی سے اب عہد غلامی کرلو
امت احمد مرسل کو مقامی کرلو

اللہ تعالی صرف قتل اور فساد فی الارض اللہ کی سزا موت کا حکم فرماتے ہیں۔ زنا کی سزا امریکہ میں 1977 تک کیا رہی ہے۔ تفصیل آپ خود ڈھونڈھ لیجئے۔ اگر زنا سے جناب کا مطلب معاشرتی برائی ہے تو اس کا نفوذ‌ پاکستان اور دیگر اسلامی ممالک میں امریکہ سے زیادہ ہے۔ اور اگر اس کا مطلب "ریپ" ہے تو اس کی سزا امریکہ میں پاکستان یا کسی بھی اسلامی ملک سے ہولناک ہے۔

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عادل سہیل مراسلہ دیکھیں
اللہ تبارک و تعالیٰ نے چور کی سزا ہاتھ کاٹنا مقرر فرمائی ہے ، آپ کے امریکہ کے قوانین میں چور کے ہاتھ کاٹنے کی سزا ہے کیا ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
اب اگر کوئی ان کاموں کی کوئی بھی سزا رکھ لے وہ اللہ کے احکام کے خلاف ہی قرار پائے گی ،
کیا شیطانی ہنسی اس سوال کے بعد ۔۔۔ کہ شیطان پر جس کا ایمان نہ ہو اس کو بھی آجائے۔ چور کے "ہاتھ کاٹ دیے " جاتے ہیں‌امریکہ میں ۔۔ ہاتھ کاٹنے کا یہ طریقہ بہت ہی مہذب ہے۔ وہ اس طرح کہ ہر چور کی کریڈٹ‌ ہسٹری پر نشان لگا دیا جاتا ہے۔ کہ اس کے ہاتھ پھر کسی مال و دولت کی طرف نہیں‌ بڑھ پاتے ۔۔۔

آپ کے پاس ہے چور کے ہاتھ کاٹنے کا یہ نظام؟

آج مسلمان کے پاس کوئی قانون کوئی طریقہ ایسا نہیں کے یہ دیکھ سکے کہ ایک شخص نے چوری کی تھی۔ کسی اسلامی ملک نے ایساکوئی نظام نہیں بنایا۔۔۔ لیکن آج امریکہ میں‌یہ نظام پایا جاتا ہے کہ چور اپن ہاتھ کٹے ہوئے محسوس کرتا ہے۔ مسلمان کے پاس ہے ایسا نطام؟ مسلمان کے پاس تو شنخت کرنے کا نظام تک موجود نہیں کہ یہ بندہ کون ہے۔۔۔۔ زرداری نے کتنا قرض لیا اور چوری کرگیا اور شریفوں نے کتنا قرض لیا اور چوری کرگئے۔

امریکہ کا قانون کیا ہے زنا کے بارے میں پڑھ لیجئے۔ 1977 تک تو زنا کی سزا قتل رہی اب اس سزا میں ترامیم ہوتی رہی ہیں۔ جو مختلف النوع زنا کے لئے الگ الگ ہیں۔ اس جرم کی معافی نہیں ہے امریکہ میں ۔ بلکہ بعض صورتوں میں تو لڑکی کے اغواء کی صورت میں تو پولیس والے ہی اڑا دیتے ہیں۔ کہ قصہ کوتاہ ، جہان پاک
http://earthops.org/law_104-305.html

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عادل سہیل مراسلہ دیکھیں
((((( بَشِّرِ الْمُنَافِقِينَ بِأَنَّ لَهُمْ عَذَاباً أَلِيماً ::: (اے محمد) منافقوں کو خوشخبری سنا دیجیے کہ اں کے لیے دردناک عذاب ہے ))))) سورت النساء / آیت 138 ،
اے اللہ پاک یہ منافق کون ہیں ؟
یہ منافق وہ لوگ ہیں جو اللہ کا قرآن چھوڑ کر انسانوں کی لکھی ہوئی ان کتب کی پیروی کرتے ہیں جن کتب پر ایمان رکھنے کا نہ اللہ تعالی نے حکم دیا ہے اور نہ ہی اللہ کے رسول صلعم نے ایسا کوئی حکم دیا ہے۔
اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عادل سہیل مراسلہ دیکھیں
((((( الَّذِينَ يَتَّخِذُونَ الْكَافِرِينَ أَوْلِيَآءَ مِن دُونِ الْمُؤْمِنِينَ أَيَبْتَغُونَ عِندَهُمُ الْعِزَّةَ فَإِنَّ العِزَّةَ للَّهِ جَمِيعاً ::: وہ جو ایمان والوں کی بجائے کافروں کو دوست (سرہرست ، سربراہ وغیرہ) اپناتے ہیں کیا یہ منافق ان کافروں کے پاس عزت حاصل کرنا چاہتے ہیں (ہر گز ایسا نہیں ہو سکتا کیونکہ ) بے شک تمام کی تمام عزت اللہ کے لیے ہے ))))) سورت النساء / آیت 139 ،
جن لوگوں نے اللہ کی کتاب میں‌ملاوٹ اور شرک کا کاروبار شروع کیا ہوا ہے ان سے کون دوستی کرے گا؟
اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عادل سہیل مراسلہ دیکھیں
و السلام علی من یتبع الھُدیٰ ، و خیر الھُدیٰ ھُدیٰ محمد صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم ،
اور سلامتی ہو اس پر جو ہدایت کی پیروی کرتا ہے اور سب سے زیادہ خیر والی ہدایت وہ ہے جو محمد صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کی ہے ۔
ہدایت صرف اور صرف اللہ تعالی عطا فرماتے ہیں، رسول اس کا ذریعہ ہیں۔ ایسے "من گھڑت آیات" جو سارے قرآن میں نہیں پائی جاتی ہیں لکھنے کا مقصد یہ کہ اللہ کی ذات کے برابر اس کے رسول کو کھڑا کیا جائے ۔ رسول اکرم کی ذات کو ملا کر ایسا شرک؟ توبہ توبہ۔ یہ تو تمام علماء کرام کی بے عزتی، ذاتی ہٹ دھرمی اور اللہ کی ذات میں شرک کے برابر ہے کہ ہدایت جو صرف اللہ تعالی عطا کرتے ہیں ، جس کے لئے ایک عظیم نبی کو ایک ّطیمہدایت دینے والی ہدایت دے کر بھیجا۔ ان کو اللہ کی ذات کے ساتھ ملا کر شرک کیا جائے۔ اپنے طرف سے ایسی آیات گھڑی جائیں جو قرآن میں‌نہیں‌ پائی جاتی‌ہیں۔ معاذ اللہ۔

3:4 مِن قَبْلُ هُدًى لِّلنَّاسِ وَأَنزَلَ الْفُرْقَانَ إِنَّ الَّذِينَ كَفَرُواْ بِآيَاتِ اللّهِ لَهُمْ عَذَابٌ شَدِيدٌ وَاللّهُ عَزِيزٌ ذُو انتِقَامٍ
(جیسے) اس سے قبل لوگوں کی رہنمائی کے لئے (کتابیں اتاری گئیں) اور (اب اسی طرح) اس نے حق اور باطل میں امتیاز کرنے والا (قرآن) نازل فرمایا ہے، بیشک جو لوگ اﷲ کی آیتوں کا انکار کرتے ہیں ان کے لئے سنگین عذاب ہے، اور اﷲ بڑا غالب انتقام لینے والا ہے

آج یہ حال ہے کہ لوگ قرآن کے علاوہ دیگر کتب کے نشہء خود فہمی میں اس قدر گرفتار ہیں کہ یہ کہہ کر کہ ---- دونوں "صحیح مسلم و بخاری " میں‌ لکھا ہوا ہے اس لئے درست ہے ----- قران کی صاف صاف تردید و تکفیر کردیتے ہیں اور شرماتے بھی نہیں۔ ان سے اللہ بہت زبردست انتقام لے گا۔ اور بہت ہی شدید المناک عذاب میں ڈالے گا۔

قوانین صرف یہ نہیں کہ جرم کی کیا سزا ہوگی۔ قانون تو یہ ہے کہ "اسلام" یعنی سلامتی کی حالت میں جینے کا ، حکومت کرنے کا، عدل کرنے کا ، حقوق مآپنے کا کیا طریقہ ہوگا۔

اللہ تعالی نے فرمایا
1۔ اے لوگو ۔۔۔۔ جواب دیا آپ لوگوں نے؟
2۔ متحد رہو، اتحاد ہے آپ میں؟
3۔ لوگوں‌سے مساوات کرو۔۔۔۔ مساوات ہے آپ میں؟
4۔ غلامی ختم کرو ۔۔۔۔ ختم کردی آپ نے؟
5۔ فلاحی مملکت قائم کرو ۔۔۔۔ قائم کرلی آپ نے؟
6۔ عدل کیا کرو ۔۔۔۔ نطام عدل قائم کرلیا آپ نے؟
7۔ ٹیکس دیا کرو تاکہ معیژیت فروغ پائے۔۔۔۔۔ نظام زکواۃ قائم کردیا آپ نے۔
8۔ مل کر مشاورت سے باہمی فیصلہ کرو۔۔۔۔ مشاورتی نظام قائم کرلیا آپ نے۔
9۔ ملکیت کی حفاظت کرو۔۔۔۔ حفاظتی نطام ہے آپ کے پاس؟ سارے عالم اسلام کی پولیس دیکھ لو۔
10۔ ایک دوسرے کی عزت کی حفاظت کرو ۔۔۔۔۔ اپنی ہی عورتوں کی آبرو نہیں رکھی تو دوسروں کی کیا رکھئے گا؟
11 نکات سے 99 تک تو لکھ ہی نہیں رہا۔ ان دس کو ہی نمٹا لیجئے تو جانیں

اب " امریکا دی کافر " نے ان شعبون‌میں کیا کیا ہے۔ پہلے تو ان قرآن اصولوں پر قوانیں‌بنائے اور پھر کیا ان کا نفاذ ۔۔ مسلمان نے کیا ایسا؟

کیا امن کا وہ عالمی نظام قائم کیا جس میں‌ایک نوجوان عورت ریاست کی ایک سرحد سے دوسری سرحد تک سونا اچھالتی چلی جائے اور اس کو کوئی کچھ نہ کہے؟ -----

ہے کوئی ایسی مسلم ریاست جو اس قسم کے امن کا دعوی کرسکے؟ ------
امریکہ ایسا دعوی کرسکتا ہے۔۔۔۔۔

یہ ہے امریکہ کا کفر ----- مسلمان ملکوں کا کفر کیا ہے؟

انگلی اٹھانے سے پہلے گریباں میں جھانک لیں‌تو کیا ہی اچھا ہو۔۔۔۔۔

والسلام

Last edited by فاروق سرورخان; 25-11-09 at 10:31 AM.
فاروق سرورخان آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 25-11-09, 10:39 AM   #53
Senior Member
 
sahj's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2009
مقام: karachi PAKISTAN
مراسلات: 2,519
کمائي: 55,687
شکریہ: 5,981
1,908 مراسلہ میں 5,597 بارشکریہ ادا کیا گیا
sahj کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : فاروق سرورخان مراسلہ دیکھیں

اب " امریکا دی کافر " نے ان شعبوب‌میں کیا کیا۔ پہلے تو ان قرآن اصولوں پر قوانیں‌بنائے اور پھر کیا ان کا نفاذ ۔۔ آپ نے کیا ایسا؟

انگلی اٹھانے سے پہلے گریباں میں جھانک لیں‌تو کیا ہی اچھا ہو۔۔۔۔۔

والسلام

چلو بھئی بات ہی ختم ھو گئی ، خان صاحب نے آج ثابت کرہی دیا کہ قرآن کو سہی معنوں میں نافض کیا ہی امریکہ بہادر نے ہے، بھئی واہ، قرآن کی سمجھ آئی بھی تو امریکہ کو، اور قرآن نافض کیا بھی تو امریکہ نے،،؟؟؟( شاید اسی لئے امریکہ یہ برداشت ہی نہیں کرتا کہ کوئی اور ملک قرآن کو نافض کرے؟؟اسی لئے امریکہ نے 9/11 کا بہانہ بناکر افغانستان کی اسلامی حکومت کو گرا کر کرزئی حکومت قائم فرمادی، اور قرآن کے نظام کو نافض کرنے والوں کو دھشتگرد اور انسانیت کے دشمن قرار دے دیا؟؟؟)
اور خان صاحب سے معزرت کے ساتھ قرآن کی سمجھ کسی مومن کو آئی ہی نہیں ؟؟؟؟ یہاں تک کہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔نعوذبااللہ ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ، عمر رضی اللہ عنہ ، عثمان رضی اللہ عنہ، علی رضی اللہ عنہ معاویہ رضی اللہ عنہ، حسن رضی اللہ عنہ، حسین رضی اللہ عنہ، سمیت تقریبن سوا لاکھ صحابہ ، پھر تابعین، پھر تبعتابعین، سے لے کر ساڑھے چودہ سو سال کے تمام امت کے علماء،امام، نعوذبااللہ جاہل رہے؟؟؟اسلام کو قرآن کو، سمجھ ہی نہیں سکے؟؟؟؟؟نافذ کرنا تو دور کی بات؟؟؟اور امت کے علماء نے جوکچ کتابوب میں لکھا وہ سب جھوٹ ھے؟؟؟؟اور حرام خور کافر سچے ہیں ؟؟؟؟حرام خور سور کھانے والے لعنتی لوگ قرآن کے مطابق امریکی قانون مرتب کرتے ہیں؟؟؟؟؟
اور ڈھیٹائی کی حدیں توڑ کر خان صاحب فرمارہے ہیں‌کہ قرآن کو نافض کرنے کا کام صرف امریکہ کا ھے؟؟؟ اسکا مطلب تو یہ ھوا کہ خان صاحب کی مطابق قرآن کا وارث ھے امریکہ؟؟؟؟ اور ساری امت مومنین جھوٹی ھے کزاب ھے؟؟؟؟؟
شکریہ خان صاحب اسے کہتے ہیں حق ادا کرنا، شاباش،شاباش،شاباش،شاباش،
شاباش،شاباش،شاباش،شاباش،ش اباش،شاباش،شاباش،شاباش،شا باش،شاباش،شاباش،شاباش،شاب اش،شاباش،شاباش،شاباش،شابا ش،شاباش،شاباش،شاباش،
__________________
حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میں سویا ہواتھا کہ میں نے خواب میں جنت دیکھی ۔ میں نے دیکھا کہ ایک عورت ایک محل کے کنارے وضو کررہی ہے ۔ میں نے پوچھا یہ محل کس کا ہے ؟ تو فرشتوں نے جواب دیا کہ عمر رضی اللہ عنہ کا۔صحیح بخاری
sahj آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے sahj کا شکریہ ادا کیا
راجہ اکرام (13-12-09), عادل سہیل (26-11-09)
پرانا 25-11-09, 11:40 AM   #54
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مقام: Houston, Texas
عمر: 54
مراسلات: 3,247
کمائي: 25,909
شکریہ: 6,458
2,598 مراسلہ میں 7,610 بارشکریہ ادا کیا گیا
فاروق سرورخان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

سہج ،
کیا عیاری ہے ، اپنے جرائم ، خلفاء راشدین اور علماء کے سر تھوپ دئے۔ بھائی آج کی بات کرو، اپنےجرائم ، جو گذر گئے ان پر کیوں تھوپتے ہو۔

پاکستان سے افغانستان پر حملہ خلفاء نے کیا تھا؟
عراق و ایران جنگ خلفاء نے لڑی تھی؟
پاکستان پر افغانی حملہ خلفاء‌ نے کیا تھا؟
سعودی عرب سے عراق پرحملہ خلفاء‌ نے کیا تھا؟
کراچی سے پشاور تک کیا خلفاء کے حکم پر خود کش حملے ہورہے ہیں؟
مذہبی عناصر کی یہی عیارہی رہی ہے کہ جونہی کوئی تم پر الزام لگائے اس کو الزام کا رخ‌کردو علماء اور خلفاء پر۔ ان سے تو خدا بھی راضی تھا، آج کے مسلمان سے کون راضی ہے ؟

قرآن سے دوری جب سے بھی شروع ہوئی، آج عروج پر ہے ، درجہ اتم ہے۔ اور عیاری کی انتہا ہے کہ اپنے جرائم تھوپتے ہیں خلفاء اور علماء کے سر۔ کچھ اپنے گریباں میں جھانک لیجئے۔ اگر آپ ان جیسے خلفاء اور علماء کے پیرو کار ہوتے تو آج یہ نہ ہوتا۔ جو کچھ جرم ہے آج کا مسلمان اس کا مجرم ہے۔ جن جرائم کی فہرست آج آپ کی خدمت میں پیش کی ہے۔ یا تو ان جرائم کو مان لو ورنہ بقول شاعر مشرق کے ---- تمہاری داستاں بھی نہ ہوگی داستانوں میں -----

آنکھ کھول کر دیکھئے کہ جن کو --- کافر کافر کہا جاتا ہے --- کیا آج کے مسلمان کا نظام ان کے نظام سے بہتر ہے ۔۔۔۔۔ آج کی بات کرو صاحب ۔۔۔۔۔ بے شرمی اور ڈھٹائی کی ایسی مثال نا بنئے کہ اپنا جرم علماء ، فقہاء اور خلفاء پر تھوپ دیجئے۔ یہ تو شیطان کے پیرو کاروں کا طریقہ ہے کہ اپنے جرم رسولوں اور انبیاء یعنی معصوموں پر تھوپتے تھے۔ مجرم آج کا مسلماں ہے۔ وہ تو خطا پوش و رحیم تھے۔

آپ آج کی ریاست آپ نے ہی بنانی ہے وہ صرف اس وقت ممکن ہے جب صرف قرآن پر ایمان رکھ ک مسلمان بنیں گے۔ یہ ریاست بنانے کوئی خلیفہ ، کوئی امام ، کوئی عالم ، دوبارہ زندہ نہیں ہوگا قیامت تک۔ اس لئے ان خلفاء ، علماء اور انبیاء کو رہنے ہی دیجئے ، ان کو کیوں‌ الزام دیتے ہیں جبکہ انہوں نے ایسا کوئی حکم نہی‌دیا جو آج کے کرتوت ہیں۔ بلکہ آج کی حرکتیں تمام کی تمام انبیاء ، رسولوں ، خلفاء اور امام حضرات کی ہدایات کے برعکس ہیں۔

امریکہ بنانے والے حرام خور نہیں تھے۔ یہ لوگ عیسائی بھی نہیں تھے۔ یہ ایک اللہ پر ایمان رکھنے والی عیسی علیہ السلام کی امت کے لوگ تھے۔ ان کو "یونیٹیرین کرسچین" کہا جاتا ہے۔

آپ ایک بھی اسلامی ملک لے آئیے جس کے قوانین آج قرآن سے مطابقت رکھتے ہیں۔ بھائی‌ اس فورم پر ہی دیکھ لیجئے، کوئی بھی قرآن پرست مسلمان نہیں ۔ صرف منافقت سے مان لیتے ہیں ۔ پھر کہتے ہیں کہ کچھ مزید کتب بھی ہم شامل کریں گے۔

میں‌نے 10 نکات لکھے ہیں ۔ آپ کے پاس ایک بھی اسلامی ملک ہے جس میں قرآن کے ان احکامات پر عمل درآمد ہوتا ہے؟ فرد جرم تو آپ پر عائد کردی گئی ہے۔ اپنے دل کو ٹٹولئے کہ آپ نے اپنی ریاست میں ان احکامات پر عمل کیا ہے؟ اگر آپ اللہ کے فرمان قرآن کے کافر ہیں ---- درندگی سے مسلمان کو قتل کررہے ہیں ---- تو پھر کسی دوسرے کو کس منہہ سے کہتے ہیں کہ وہ کافر ہے؟

اللہ تعالی نے فرمایا
1۔ اے لوگو ۔۔۔۔ جواب دیا آپ لوگوں نے؟
2۔ متحد رہو، اتحاد ہے آپ میں؟
3۔ لوگوں‌سے مساوات کرو۔۔۔۔ مساوات ہے آپ میں؟
4۔ غلامی ختم کرو ۔۔۔۔ ختم کردی آپ نے؟
5۔ فلاحی مملکت قائم کرو ۔۔۔۔ قائم کرلی آپ نے؟
6۔ عدل کیا کرو ۔۔۔۔ نطام عدل قائم کرلیا آپ نے؟
7۔ ٹیکس دیا کرو تاکہ معیژیت فروغ پائے۔۔۔۔۔ نظام زکواۃ قائم کردیا آپ نے۔
8۔ مل کر مشاورت سے باہمی فیصلہ کرو۔۔۔۔ مشاورتی نظام قائم کرلیا آپ نے۔
9۔ ملکیت کی حفاظت کرو۔۔۔۔ حفاظتی نطام ہے آپ کے پاس؟ سارے عالم اسلام کی پولیس دیکھ لو۔
10۔ ایک دوسرے کی عزت کی حفاظت کرو ۔۔۔۔۔ اپنی ہی عورتوں کی آبرو نہیں رکھی تو دوسروں کی کیا رکھئے گا؟
11 نکات سے 99 تک تو لکھ ہی نہیں رہا۔ ان دس کو ہی نمٹا لیجئے تو جانیں

اب " امریکا دی کافر " نے ان شعبون‌میں کیا کیا ہے۔ پہلے تو ان قرآن اصولوں پر قوانیں‌بنائے اور پھر کیا ان کا نفاذ ۔۔ مسلمان نے کیا ایسا؟

کیا امن کا وہ عالمی نظام قائم کیا جس میں‌ایک نوجوان عورت ریاست کی ایک سرحد سے دوسری سرحد تک سونا اچھالتی چلی جائے اور اس کو کوئی کچھ نہ کہے؟ -----

ہے کوئی ایسی مسلم ریاست جو اس قسم کے امن کا دعوی کرسکے؟ ------
امریکہ ایسا دعوی کرسکتا ہے۔۔۔۔۔

کتنا بھی رو لیا جائے، چلا لیا جائے، شور و غوغا کیا جائے ۔۔۔ یہ سچ ہے کہ مسلم ممالک نے آج کوئی اسلامی نظام قایم نہیں کیا ہوا ہے ۔ یہ ایک سچی حقیقت ہے کہ امریکہ ان سے بازی لے گیا ہے۔

امریکہ میں کچھ لوگ تو شائد سور کھاتے ہیں ، لیکن مسلمان اپنے ہی بھائی کی غیبت کرکے اپنے بھائی کی کچی لاش کھاتا ہے۔

کرتوت تو آپ کے اپنے ہیں ۔ میں‌تو صرف آئینہ دکھا رہا ہوں ۔۔۔۔ مجھ سے ناراضگی کیسی؟

والسلام

Last edited by فاروق سرورخان; 25-11-09 at 11:45 AM.
فاروق سرورخان آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 26-11-09, 12:35 AM   #55
Senior Member
مقبول
 
شاہ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Oct 2009
مراسلات: 199
کمائي: 2,929
شکریہ: 32
139 مراسلہ میں 350 بارشکریہ ادا کیا گیا
شاہ کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : فاروق سرورخان مراسلہ دیکھیں
طالبان تو خود مانتے ہیں کہ اس قتل کے پیچھے ان کا ہاتھ ہے۔ اگر ثبوت نہیں‌تو افواج پاکستان، حکومت پاکستان کومخواہ ان سے لڑ رہی ہے؟

ایران کے خون کی ہولی کھیلی عراق نے، عراق کے خون کی ہولی کھیلی ایران نے۔ کوئی شبہ ہے آپ کو۔۔ پھر کویت کی حکومت کوپامال کیا عراق نے۔ افغانستان پر حملہ کئے پاکستان نے۔ پاکستان پر حملہ کیا افغانستان نے۔ کتنے معصوم پاکستانیوں کے خون سے پاکستان کی زمین لال کردی ۔ پھر پاکستان میں ‌اس خون کی ہولی کھیلنے کے لئے پیسہ دیا ایران نے۔ عراق پر حملہ ہوتا رہا سعودی عرب کی سرزمین سے۔ کویت کی زمین سے۔

آپ سب تو کعبہ کو ہاتھ لگا کر آئے ہیں صاحب۔ یہ گناہ نظر نہیں آتے۔ اتنے مسلمان مسلمانوں‌نے کاٹ‌دئے اور کاٹ رہے ہیں۔

امریکہ افغانستان میں‌کیوں گیا، اس کے پیچھے نمبر ایک امریکی قانوں کہ امریکہ پر افغانستان سے حملہ ہوا، نمبر 2، تمام ممالک نے ، جس میں‌ اسلامی ممالک بھی شامل ہیں‌، اس کی منظوری اقوام متحدہ میں دی۔ یہ ایک جائز قانونی کاروائی ہے۔ امریکہ نے ایسا کچھ نہیں کیا جو دوسرے مسلم ملکوں نے نہیں‌کیا۔ نظریاتی ریاست کا دفاع ہر ریاست پر فرض‌ہے۔

ادھر حال یہ ہے کہ اپنے آپ کو مسلماں کہنے والے یہ بھی نہیں‌دیکھتے کہ کتنے مشرک ہوگئے ہیں۔

1۔ ان کتابوں‌پر ایمان رکھ کر بیٹھے ہیں جن پر ایمان رکھنے کی کوئی دلیل نہیں ، کوئی ثبوت نہیں
2۔ نہ اللہ تعالی نے حکم دیا اور نہ ہی اس کے رسول نے کے بعد میں آنے والی کسی کتاب پر یقین رکھنا ہے

3۔ اور حال یہ ہے کہ ان کتب پر ایمان رکھ کر بیٹھے ہیں۔ جب ‌ثبوت اور دلیل نہیں‌ تو ان کتب پر ایمان نہیں‌تو کیا ہے؟ نت نئے نبی ہیں ، ان نبیوں کی کتابیں‌ہیں۔ کیاکیا یلے اور بہانے ہیں‌شرک کے توبہ استغفار۔۔

اگر نہیں‌تو صرف ایک اللہ ، ایک نبی اور ایک قرآن پر ایمان نہیں۔ اس قرآن کی تکفیر میں‌ان تمام کتب کے ساتھ مصروف ہیں پھر یہ دعوی کہ "ہم مسلمان ہیں اور امریکہ کافر" ۔۔۔

یہ اللہ تعالی کا فرمان ہے کہ وہ شرک معاف نہیں‌کرے گا۔ جب ک شرک ختم نہیں ، لگتا یہ ہے سزا جاری رہے گی۔ کبھی انسانوں کے ہاتھوں اور کبھی آفات الہی سے۔۔۔۔ صرف اللہ پر ، اس کے نبی پر اور صرف اس کے قرآن پر ایمان ان آفات کو ختم کرے گا۔ لگتا یہ ہے کہ کہ صرف اللہ ، صرف رسول اکرم صلعم اور صرف قرآن پر ایمان مسلماں‌لائیں گے نہیں۔ اس میں‌ ملاوٹ‌کرکے شرک کرتے رہیں گے۔
ارے صاحب بات کہاں سے کہاں نکال دی
ہم نے تو پوچھا تھا کے اس بات کا ثبوت دیں کے ملک میں ہونے والی ہر دہشت گردی کے پیچھے طالبان کا ہاتھ ہے ؟
آپ نے تو مسلمانوں کو ہی تننا شروع کردیا لگتا ہے آپ بھی مسلکی تعصب میں مبتلا اپنے علاوہ سب کو کافر کہنے والے گروہ سے تعلق رکھتے ہیں
بابا مشرک تو واقعی قابل تعزیز ہے لیکن تعصب پر جنگ کرنے والے کو بھی کوئی تاج نہیں پہنایا جائے گا
ارے بابا دو الگ الگ بات کو ایک جگہ سمیٹنے کی کوشش میں آپ اصل بات ہی گول کرگئے

ہم تو پھر یہی پوچھ رہے ہیں
دہشت گردی کی وادات کرنے والے طالبان ہیں - کیا ثبوت ہے ؟
شاہ آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
شاہ کا شکریہ ادا کیا گیا
عادل سہیل (26-11-09)
پرانا 26-11-09, 12:38 AM   #56
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مقام: Houston, Texas
عمر: 54
مراسلات: 3,247
کمائي: 25,909
شکریہ: 6,458
2,598 مراسلہ میں 7,610 بارشکریہ ادا کیا گیا
فاروق سرورخان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

طالبان اور القاعدہ اپنا جرم خود قبول کرتے ہیں۔ مزید ثبوت کیا فراہم کیا جائے؟
فاروق سرورخان آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 26-11-09, 12:39 AM   #57
Senior Member
مقبول
 
شاہ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Oct 2009
مراسلات: 199
کمائي: 2,929
شکریہ: 32
139 مراسلہ میں 350 بارشکریہ ادا کیا گیا
شاہ کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
طالبان تو خود مانتے ہیں کہ اس قتل کے پیچھے ان کا ہاتھ ہے۔
کس قتل کی بات کررہے ہیں ؟
اور یہ کون سے طالبان ہے جو اس کی حامی بھرتے ہیں ان سے رابطہ کسکا اور کسطرح ہوتا ہے ؟
شاہ آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
شاہ کا شکریہ ادا کیا گیا
عادل سہیل (26-11-09)
پرانا 26-11-09, 12:40 AM   #58
Senior Member
مقبول
 
شاہ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Oct 2009
مراسلات: 199
کمائي: 2,929
شکریہ: 32
139 مراسلہ میں 350 بارشکریہ ادا کیا گیا
شاہ کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : فاروق سرورخان مراسلہ دیکھیں
طالبان اور القاعدہ اپنا جرم خود قبول کرتے ہیں۔ مزید ثبوت کیا فراہم کیا جائے؟
ارے بھائی یہی تو پوچھ رہے ہیں کون کہاں حامی بھرتا ہے ذرا ہمیں بھی بتا دیں
شاہ آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 26-11-09, 02:00 AM   #59
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 48
مراسلات: 4,298
کمائي: 86,515
شکریہ: 1,994
3,504 مراسلہ میں 12,348 بارشکریہ ادا کیا گیا
Lightbulb

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ،
الحمد للہ ، ثم الحمد للہ ، ثم الحمد للہ ،
امریکہ کا حق ڈالر ادا کرنے میں فاروق سرور صاحب مزید آشکار ہو رہے ہیں ،
جو صاحب اپنے مسلمانوں میں ، اپنے پاکستان میں ہر برائی پاتے ہیں ، اور امریکہ میں ہر اچھائی پاتے ہیں ،
جو صاحب اپنے امریکی فہم کے مطابق اللہ کے کلام کی خود ساختہ من گھڑت تاویلات کرتے ہیں ، ایسی تاویلات جن کے لیے ان کا مبلغ علم چند ترجمے ہیں ،
جو صاحب یہ بھی نہیں جانتے کہ کونسی سورت کب نازل ہوئی ، اور کون سی کب ، اپنے فلسفوں کو درست ثابت کرنے کے لیے خود ہی کسی کو پہلے اور کسی کو بعد میں قرار دیتے ہیں ،
جو صاحب آیات کے شان نزول کے بارے میں کچھ نہیں جانتے ،
جو صاحب امریکی نصاب کے مطابق پوری امت میں مسلسل مانی جانی والی تفاسیر اور احادیث مبارکہ کو رد کرتے ہیں ،
جن کو احادیث کے بارے میں الف ب کا علم بھی نہیں ، ایسے ترجموں پر انحصار کیے ہوئے ہیں جو امریکہ بہادر کے مال پر چلنے والی ایسی ویب سائٹس پر ہیں جہاں مسلمانوں کو یہودیوں کے ساتھ میل جول بڑھانے کی تلقین کی جاتی ہے ،
انہیں یہ کیسے سمجھ آ سکتا ہے کہ اللہ تبارک و تعالیٰ نے اپنے رسول صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کی سنت مبارکہ جو کہ اللہ کے دین کا ایک لازمی اور تفسیری جز ہے ،کی حفاظت کے لیے کیسے کیسے لوگ مہیا فرمائے ، اللہ تبارک و تعالیٰ اُن سب کو اپنی رحمت سے مالا مال رکھے ، دُنیا میں بھی اور آخرت میں بھی ،
ایسے لوگوں کی حقیقت اللہ تعالیٰ نے ہمیں بتا رکھی ہے ((((( وَكَذَلِكَ جَعَلْنَا لِكُلِّ نِبِيٍّ عَدُوّاً شَيَاطِينَ الإِنسِ وَالْجِنِّ يُوحِي بَعْضُهُمْ إِلَى بَعْضٍ زُخْرُفَ الْقَوْلِ غُرُوراً وَلَوْ شَاء رَبُّكَ مَا فَعَلُوهُ فَذَرْهُمْ وَمَا يَفْتَرُونَ ::: اور اسی طرح ہم نے بنائے ہر نبی کے دُشمن جنوں اور انسانوں کے شیطان (لوگ)جو ایک دوسری کی طرف وحی کرتے ہیں باتوں کو سجا سنوار کر دھوکہ دہی کرتے ہیں اور اگر (اے محمد) آپ کا رب چاہتا تو وہ لوگ ایسا نہ کر پاتے ، پس آپ انہیں اور جو جھوٹ وہ باندھتے ہیں (اُن سب کو اللہ کی طرف سے فیصلے ہونے تک )چھوڑ دیجیے ))))) سورت الأنعام/ آیت112 ،
اللہ ان لوگوں کو ہدایت دے یا ان کے شر سے ہر مسلمان کو محفوظ رکھے ، جو اپنی جہالت کی وجہ سے سنت رسول صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم اور اس کو جمع کرنے اور اس کی حفاظت کرنے والوں کے بارے میں دھوکہ دہی کرتے ہیں اور اپنی باتوں کو بڑا سجا سنوار کر پیش کرتے ہیں گویا کہ وہ بڑے عالم ہیں اور اسلام کے بڑے محب ہیں اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کے بڑے چاہنے والے ہیں لیکن اللہ نے ان کی حقیقت اس مذکورہ بالا آیت مبارکہ میں پہلے ہی بیان فرما رکھی ہے ،
انہیں بس یہ ہی ھدف دیا گیا ہے کہ جس طرح بھی ہو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کی سنت کے بارے میں لوگوں کو مشکوک کرو ، اور جتنا بھی کر سکو قران کی باطل تاویلات کرو ، لفظی تحریف تو نا ممکن ہے معنوی تحریف میں کوئی کسر مت اٹھا رکھو ، و لا حول ولا قوۃ الا باللہ ،
بے چارے فاروق سرور خان صاحب ،
اپنے ایمان کی کچھ خبر نہیں رکھتے اور دوسروں کے ایمان پر حکم لگانے سے فرصت نہیں پاتے ،
اچھی بات ہے فاروق صاحب لگے رہیے ، اگر کہیں کوئی چند نیکیاں آپ کے حساب میں ہوں گی ان الزامات کے بدلے میں وہ لوگ لے لیں گے ان شا اللہ جن کے ایمان پر آپ حکم لگاتے رہتے ہیں ،
جناب ، اللہ کا یہ فرمان آپ پر پورا اترتا ہے ((((( الَّذِينَ يَتَّخِذُونَ الْكَافِرِينَ أَوْلِيَآءَ مِن دُونِ الْمُؤْمِنِينَ أَيَبْتَغُونَ عِندَهُمُ الْعِزَّةَ فَإِنَّ العِزَّةَ للَّهِ جَمِيعاً ::: وہ جو ایمان والوں کی بجائے کافروں کو دوست (سرہرست ، سربراہ وغیرہ) اپناتے ہیں کیا یہ منافق ان کافروں کے پاس عزت حاصل کرنا چاہتے ہیں (ہر گز ایسا نہیں ہو سکتا کیونکہ ) بے شک تمام کی تمام عزت اللہ کے لیے ہے ))))) سورت النساء / آیت 139 ،
آپ اپنے دستور کے مطابق اس کی بھی جھوٹی تاویل کر چکے ، لیکن کسی عقل کے اندھے کو ہی یہ نہ سوجھے گا کہ کسی کی دوستی اور محبت کافروں کے لیے امنڈتی ہی جا رہی ہے ،
فاروق صاحب اللہ کے سامنے امریکہ کام نہیں آئے گا ، اللہ سے بچنے کی کوشش کیجیے نہ کہ خود پر اللہ کے لیے عذاب کی حجت تمام کرنے کی ((((( يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُواْ لاَ تَتَّخِذُواْ الْكَافِرِينَ أَوْلِيَآءَ مِن دُونِ الْمُؤْمِنِينَ أَتُرِيدُونَ أَن تَجْعَلُواْ للَّهِ عَلَيْكُمْ سُلْطَاناً مُّبِيناً ::: اے ایمان لانے والو ، ایمان والوں کو چھوڑ کر کافروں کو دوست مت بناو کیا تُم لوگ یہ چاہتے ہو کہ اللہ کے لیے تُم لوگوں صاف صریح حجت تمام ہو جائے (اور تُم لوگ اس کے عذاب کے مستحق ہو جاو) o إِنَّ الْمُنَافِقِينَ فِي الدَّرْكِ الأَسْفَلِ مِنَ النَّارِ وَلَن تَجِدَ لَهُمْ نَصِيراً ::: بے شک (ایمان والوں کو چھوڑ کر کافروں سے دوستیاں کرنے والے ) منافقین جہنم کے نچلے حصے میں ہوں گے اور (اے محمد ) آپ ان کے لیے (وہاں اللہ کے عذاب سے بچانے والا ) کوئی مدد گار نہ پائیں گے o إِلاَّ الَّذِينَ تَابُواْ وَأَصْلَحُواْ وَاعْتَصَمُواْ بِاللَّهِ وَأَخْلَصُواْ دِينَهُمْ للَّهِ فَأُوْلَـئِكَ مَعَ الْمُؤْمِنِينَ وَسَوْفَ يُؤْتِ اللَّهُ الْمُؤْمِنِينَ أَجْراً عَظِيماً ::: سوائے ان لوگوں کے جنہوں نے توبہ کی اور (اپنے ایمان اور اعمال کی ) درستگی کی اور اللہ (کے احکام ) کو مضبوطی سے تھام لیا اور اپنے دین کو اللہ کے لیے خالص کر دیا تو وہ ہوں گے ایمان والوں کے ساتھ اور جلد ہی اللہ ایمان والوں کو عظیم اجر عطاء فرمائے گا ))))) سورت النساء / آیات 144 تا 146 ،
فاروق صاحب کافروں کی محبت اور دوستی سے توبہ کر لیجیے اور اپنے مسلمانوں میں واپس آ جایے ، اور اللہ کے احکام کو مضبوطی سے تھام لیجیے ، اور اپنے دین کو اللہ کے لیے خالص کر لیجیے ، ابھی وقت ہے ،
و السلام علی من یتبع الھُدیٰ ، و خیر الھُدیٰ ھُدیٰ محمد صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم ،
اور سلامتی ہو اس پر جو ہدایت کی پیروی کرتا ہے اور سب سے زیادہ خیر والی ہدایت وہ ہے جو محمد صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کی ہے ، اور جو کوئی محمد صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کی ہدایت سے رو گردانی کرتا ہے وہ بلا شک و شبہہ گمراہ ہے خواہ کتنے ہی فلسفے بناتا رہے ، خواہ دھکہ دہی کے لیے اپنے الفاظ کو کتنا ہی سجاتا سنوارتا رہے ۔
عادل سہیل آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے عادل سہیل کا شکریہ ادا کیا
فاروق سرورخان (26-11-09), کنعان (26-11-09)
پرانا 26-11-09, 02:43 AM   #60
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 48
مراسلات: 4,298
کمائي: 86,515
شکریہ: 1,994
3,504 مراسلہ میں 12,348 بارشکریہ ادا کیا گیا
Lightbulb

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : فاروق سرورخان مراسلہ دیکھیں
ان بعد میں آنے والی کتب پر کامل ایمان ایک عظیم شرک ہے ، اس کو آپ اسلام گردانتے ہیں اور اس کو آپ رسول اکرم صلعم پر ایمان کہتے ہیں ۔ جبکہ قرآن کے علاوہ ، بعد کی کسی بھی کتاب پر ایمان ایک خالص‌شرک ہے۔ تو اس شرک کی توقع مسلمانوں‌ سے نہ رکھئے۔ قرآن اور سنت رسول اکرم پر ایمان ہی رسول اکرم اور اللہ تعالی پر ایمان ہے۔

والسلام
جناب فاروق سرور صاحب ، کیا آپ """ توحید """ اور """ شرک """ کی تعریف بیان فرما سکتے ہیں ؟؟؟؟؟؟؟؟؟
اور جناب وہ کون کون سی سنت رسول صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم ہے جو قران کے بعد کسی اور کتاب کے توسط کے بغیر ثابت ہوتی ہے ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
عادل سہیل آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
جواب

Tags
com, search, پاکستان, پسند, واشنگٹن, قرآن, لوگ, لندن, نظر, آج, انسان, امریکہ, بچوں, حسن, خواتین, خلاف, خان, دیس, سال, شام, غلامی, غربت, صوبہ, صبح, صرف

Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:

تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 09:41 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger