| خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
| 11 قاری/قارئین نے shafresha کا شکریہ ادا کیا | sahj (13-03-10), فیضان صديقی ,سندھ (12-03-10), فیصل ناصر (12-03-10), گوہر (15-03-10), ھارون اعظم (12-03-10), مباح (12-03-10), رضی (14-03-10), شاہ جی 90 (12-03-10), عامرشہزاد (12-03-10), عبداللہ آدم (12-03-10), عبداللہ حیدر (12-03-10) |
|
|
#31 |
|
Senior Member
![]() |
زید حامد کو چیلنج کرنے والے مزید تین علماء کی زندگیوں کو خطرہJasarat , Jasarat First Urdu Online Newspaper in Pakistan - Daily Jasarat
کراچی (رپورٹ۔ طارق حبیب)یوسف کذاب کے خلیفہ زید حامد کو چیلنج کرنے والے عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مزید 3 علماءکرام پر دہشت گردوں کے حملوں کا خطرہ۔ حساس اداروں نے رپورٹ وزارت داخلہ کو ارسال کردی۔ وزارت داخلہ کو علمائے کرام کو سیکورٹی فراہم کرنے کے ساتھ محتاط رہنے کا مشورہ دینے کی ہدایت جاری کردی گئی۔تفصیلات کے مطابق عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے علمائے کرام نے یوسف کذاب کے قریبی ساتھی زید حامد کو مناظرہ کا چیلنج دیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ" یوسف کذاب مدعی نبوت تھا لاہور کی سیشن عدالت نے اس کی اپنی کیسٹوں، تحریروں اور گواہوں کی شہادت پر اس ے سزائے موت سنائی تھی اور وہ جیل میں قتل ہو گیا تھا۔ زید حامد چونکہ اس کا خلیفہ اور صحابی اس لیے وہ یوسف کذاب کو مظلوم اور سچا مسلمان مانتا ہے ۔ ہم کہتے ہیں کہ جس طرح یوسف کذاب جھوٹا تھا اسی طرح زید حامد بھی اس کے عقائد و نظریات کا حامل ہونے کی بنا پر جھوٹا ہے ۔ زید حامد اب تک اس کا انکار کرتا آیا ہے ہم نے ڈیڑھ سال پہلے بھی اس کو چیلنج دیاتھا اور اب پھر اس کو دہراتے ہیں کہ وہ جہاں چاہے ہم اس کے جھوٹ کو ثابت کرنے کے لیے تیار ہیں۔ اگر اس ن ے ان عقائد س ے توبہ نہ کی تو ہم اس کے خلاف بھی اسی طرح قانونی کارروائی کریں گے جسطرح یوسف کذاب کے خلاف کی تھی لہٰذا مسلمانوں کو چاہیے کہ اس سے بچیں"۔ اس مفہوم پر مبنی تحریر کے اختتام پر عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے 4 معروف علماءکرام مولانا اللہ وسایا،مولانا محمد اکرم طوفانی ، مولانا سعید احمد جلال پوری اور مولانا محمد اسماعیل شجاع آبادی کے نام موجود ہیں۔ان علماءکرام میں سے مولانا سعید احمد جلال پوری کا تعلق کراچی سے تھا اور وہ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کراچی کے امیر تھے۔ شیخ الحدیث مولانا سعید احمد جلال پوری جمعرات کو اپنے بیٹے ، داماد اور ڈرائیور سمیت قتل کردیے گئے ۔ذرائع نے انکشاف کیا کہ دیگر 3 علمائے کرام کا تعلق پنجاب سے ہے ۔ ان میں سے مولانا اللہ وسایاعالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما ہیں اور ان کا تعلق بہاولپور سے ہے جبکہ مولانا محمد اکرم طوفانی کا تعلق سرگودھا سے ہے اور وہ ڈپٹی سیکرٹری ہیں جبکہ مولانا محمد اسماعیل شجاع آبادی کا تعلق ملتان مرکز سے ہے اور وہ ناظم تبلیغ ہیں۔ حساس اداروں نے وزارت داخلہ پنجاب کو رپورٹ ارسال کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ یوسف کذاب ے خلیفہ زید حامد کو چیلنج کیے جانے پر مبنی تحریر کے اختتام پر موجود دیگر 3 علماءکرام مولانا اللہ وسایا، مولانا محمد اکرم طوفانی ، مولانا محمد اسماعیل شجاع آبادی کی جان کو خطرہ ہے اور دہشت گردوں کی جانب سے ان پر بھی حملے ہوسکتے ہیں ۔ وفاقی وزارت داخل کے ذرائع نے بتایا کہ اس حوالے سے انہیں رپورٹس مل گئی ہیں اور وزارت داخلہ پنجاب کو ان علماءکرام کو سیکورٹی فراہم کرنے اور نقل و حرکت محدود کرنے کا مشورہ دینے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔
__________________
عقل کو تنقید سے فرصت نہیں عشق پر اعمال کی بنیاد رکھ (اقبال) |
|
|
|
| 5 قاری/قارئین نے مباح کا شکریہ ادا کیا | shafresha (14-03-10), فیضان صديقی ,سندھ (17-03-10), ھارون اعظم (14-03-10), راجہ اکرام (15-03-10), عبداللہ آدم (15-03-10) |
|
|
#32 |
|
ذیلی ناظم
![]() ![]() |
ہمارے ادارے بھی اس وقت ہوش میں آتے ہیں جب کوئی نا خوشگوار واقعہ ہوجاتا ہے۔ اب تو سب کو پتا ہے کہ ان علماء کی جان کو خطرہ ہوسکتا ہے۔ بات تو تب تھی جب یہ لوگ پہلے ہی حالات کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے ان علماء کرام کو سیکیورٹی فراہم کرتے۔
__________________
http:// haroonazam.wordpress.com ھارون اعظم کا بلاگ۔ |
|
|
|
|
|
#33 | |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 624
کمائي: 11,642
شکریہ: 0
343 مراسلہ میں 654 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اقتباس:
بہت سے تجزيہ نگار يہ بھول جاتے ہيں کہ بليک واٹر محض ايک سيکورٹی کمپنی ہے جس کی خدمات افراد يا ان سے متعلقہ عمارات کی حفاظت کے ليے حاصل کی جاتی ہيں۔ يہ کوئ کراۓ کے قاتل نہيں ہيں جو کئ دہائيوں پر محيط فرقہ واريت اور مذہبی لڑائ ميں شامل ہونے کے لیے کود پڑيں۔ اس کے علاوہ امريکی اسٹيٹ ڈيپارٹمنٹ، ڈيفنس ڈيپارٹمنٹ اور پاکستان کے وزيراعظم سميت کئ اہم حکومتی عہديداروں نے متعدد بار اس بات کی وضاحت کی ہے کہ بليک واٹر يا ذی کمپنی کا پاکستان کے اندر کوئ معاہدہ نہيں ہے۔ جو تجزيہ نگار اس حقيقت کا انکار کرتے ہيں وہ اپنے دعوے کی سچائ کے لیے اب تک کوئ ثبوت منظر عام پر نہيں لا سکے ہيں۔ فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ digitaloutreach@state.gov U.S. Department of State |
|
|
|
|
| Fawad کا شکریہ ادا کیا گیا | shafresha (16-03-10) |
|
|
#34 |
|
ذیلی ناظم
![]() ![]() |
((((((((((((((یہ کوئ کراۓ کے قاتل نہيں ہيں جو کئ دہائيوں پر محيط فرقہ واريت اور مذہبی لڑائ ميں شامل ہونے کے لیے کود پڑيں۔)))))))))))
پاکستان میں کبھی بھی اسطرح کے فسادات رونما نہیں ہوے جیسے کہ آپ کی اس معصوم ترین ایجنسی کے قدم رنجا فرمانے کے بعد ہو رہے ہیں۔ کبھی کسی نے سنا تھا کہ بریلوے دیوبندی کا جھگرا بھی پر تشدد بلووں تک جا پہنچا ہے؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟ اور ختم نبوت سے تو کسے بھی مسلمان کی دشمنی نہیں ہے نہ ہی یہ کوئی ((فرقہ وارانہ))مسئلہ ہے۔۔۔۔۔۔۔اس سے کسی کو بھی فائدہ ہوتا نظر نہیں آتا سوائے ان لوگوں، تنظیموں اور عناصر کو جو پاکستان کو 2010 تک دنیا کے نقشے سے غائب کئے بیٹھے تھے۔۔اور آج بھی اس کی سر توڑ کوشش کر رہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔خانہ جنگی انہی کے مقاصد میں سے ایک ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 81 ہزار امریکی 2009 میں کیوں پاکستان کا ویزہ حاصل کر چکے ہیں؟؟؟؟؟؟؟؟؟ (یہ اسمبلی میں بتائے گئے اعداد وشمار ہیں) اسلام آباد میں اب کیا سرخاب کے پر لگ گئے ہیں کہ 200 مکانات اس معصوم بلیک واٹر نے لیے ہیں؟؟؟؟؟؟؟؟؟ ((((((((يہ کوئ کراۓ کے قاتل نہيں ہيں ))))))))))) بھت خوب،ویسے یہ ضرور بتائیں فواد صحب کہ بلیک واٹر کیا سرکاری ایجنسی ہے جو آپ اس کی بڑھ چڑھ کرحمایت فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟؟؟؟؟ کبھی کسی عراقی سے نہ کہ بیٹھنا کہ یہ تو بھت معصوم بے ضرر سی تنظیم ہے۔۔۔۔۔۔۔۔ آج بھی فلوجہ کے در و دیوار اس کی وحشت و سربریت کی گواہی دیتے ہیں۔ ہیں کواکب کچھ نظرآتے ہیں کچھ دیتے ہیں دھوکا یہ بازی کر کھلا |
|
|
|
| 5 قاری/قارئین نے عبداللہ آدم کا شکریہ ادا کیا | sahj (16-03-10), shafresha (16-03-10), فیصل ناصر (16-03-10), ھارون اعظم (15-03-10), راجہ اکرام (16-03-10) |
|
|
#35 | |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 624
کمائي: 11,642
شکریہ: 0
343 مراسلہ میں 654 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اقتباس:
يہ بالکل درست ہے کہ اسلام آباد ميں امريکی سفارت خانے ميں توسيع کے سبب کچھ ملازمين کو کراۓ کے مکانات ميں منتقل کيا گيا ہے۔ جيسے ہی عمارت کی تعمير کا منصوبہ مکمل ہو گا، ان ملازمين کو سفارت خانے کی عمارت ميں واپس منتقل کر ديا جاۓ گا اور اسلام آباد ميں کراۓ پر لیے جانے والے مکانات ميں بتدريج کمی آۓ گی۔ اسلام آباد ميں امريکی سفير نے اس بات کی وضاحت باقاعدہ ايک پريس بريفنگ ميں کر دی ہے۔ کچھ ٹی وی اينکرز کی جانب سے بے بنياد کہانيوں اور تشہير کے برعکس يہ کوئ خفيہ سازش نہيں بلکہ سرکاری ريکارڈ کا حصہ ہے۔ فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ digitaloutreach@state.gov U.S. Department of State |
|
|
|
|
|
|
#36 | |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 624
کمائي: 11,642
شکریہ: 0
343 مراسلہ میں 654 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اقتباس:
ميں آپ کو پورے وثوق کے ساتھ بتا سکتا ہوں کہ ہر وہ واقعہ جس کے بارے ميں شواہد موجود ہوں اس کی تحقيق اور تفتيش کی جاتی ہے اور قصوروار افراد کے خلاف امريکی فوج اور سول عدالتوں ميں درج قواعد وضوابط کے مطابق کاروائ کی جاتی ہے۔ جس واقعے کا ريفرنس آپ نے ديا ہے اس حوالے سے يہ واضح کر دوں کہ بليک واٹر کو تفتيش اور تحقيق کا سامنا کرنا پڑا تھا اور اس کے نتيجے ميں اسٹيٹ ڈيپارٹمنٹ نے کمپنی کا بغداد ميں سفارت کاروں کے تحفظ کے ضمن ميں کيا جانے والا معاہدہ بھی منسوخ کر ديا تھا۔ اس کے علاوہ سی – آئ – اے کے ڈائريکٹر نے ايک جائزہ رپورٹ طلب کی ہے تا کہ اس بات کو يقينی بنايا جا سکے کہ سفارت کاروں کو تحفظ فراہم کرنے کے علاوہ بليک واٹر کسی اور معاملے ميں ملوث نہيں ہے۔ فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ digitaloutreach@state.gov U.S. Department of State |
|
|
|
|
|
|
#37 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 624
کمائي: 11,642
شکریہ: 0
343 مراسلہ میں 654 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اکثر فورمز پر ايسے تجزيے اور آراء بکثرت پائ جاتی ہيں جن ميں امريکہ کو پاکستان کا دشمن عظیم اور بد ترين مخالف قرار ديا جاتا ہے۔ اس تنقيد کے جواب ميں میری پوسٹنگز پر اکثر دوست مجھ پر ذاتی حملے بھی کرتے رہتے ہيں ليکن حقيقت يہی ہے کہ زمين پر کيے جانے والے عملی اقدامات الفاظ سے زيادہ اہميت رکھتے ہیں۔
اکثر تجزيہ نگاروں کے برخلاف ميرا مقصد بحث براۓ بحث ہرگز نہيں ہے۔ ميری کوشش ہوتی ہے کہ سوالات کے جواب مصدقہ ريفرنسز، اعداد وشمار، سرکاری ريکارڈ پر مبنی درست بيانات، دستاويز اور شواہد کی روشنی میں دوں۔ جہاں تک پاکستان کے خلاف امريکہ کی مبينہ سازشوں اور منصوبوں سے متعلقات خدشات اور سوالات کا تعلق ہے تو اس ضمن ميں اپنے موقف کی وضاحت کے ليے گزشتہ روز کی ايک چھوٹی سی خبر آپ کے ساتھ شير کرنا چاہوں گا۔ امريکہ نے آج سڑکوں کی تعمير کے لیے 168 ملين پاکستانی روپے (دو ملين ڈالرز) ماليت کا سازوسامان فاٹا سيکريٹريٹ کو عطيہ ميں ديا۔ حيات آباد ميں ايک تقريب ميں امريکی قونصل جرنل کينڈيس پٹنم نے 25 روڈ رولر اسٹون کرشرز، 15 اسفالٹ مکسرز، 16 ائر کمپريسرز اور 16 جيک ہيمرز ايڈيشنل چيف سيکريٹری فاٹا حبيب خان کے حوالے کيے۔ حوالہ کيا گيا يہ سازوسامان 7۔1 ارب روپے (20 ملين ڈالرز) کا حصہ ہے جو امريکہ اس وقت صوبہ سرحد اور فاٹا ميں سڑکوں کی تعمير اور بحالی پر خرچ کر رہا ہے۔ گزشتہ بيس برسوں ميں امريکہ 900 کلوميٹر طويل سڑکوں کی تعمير پر چار ارب روپے (60 ملين ڈالرز) خرچ کر چکا ہے جو بنيادی طور پر فاٹا کے علاقہ ميں ہيں۔ امريکہ اگلے دو سال ميں صوبہ سرحد میں 2۔3 ارب روپے (40 ملين ڈالر) کی لاگت سے دو نئ شاہراہیں تعمير کرنے کے سلسلے ميں منصوبہ بندی کر رہا ہے۔ يہ صرف ايک خبر کا ريفرنس ہے۔ ايسی کئ رپورٹس روزانہ ميرے سامنے آتی ہيں جن کا تذکرہ عام طور پر پاکستانی ميڈيا ميں نہیں کيا جاتا۔ پاکستان ميں درپيش تمام تر مشکلات کے لیے امريکہ کو مورد الزام قرار دينا يقينی طور پر بہت آسان اور مقبول عام فعل ہے ليکن زمين پر موجود اصل حقائق اور اعداد وشمار ايک مختلف تصوير پيش کرتے ہیں۔ اگر امريکہ کا مقصد پاکستان کو نيست ونابود کرنا ہے تو پھر امريکی حکومت کی جانب سے پاکستان کی منتخب جمہوری حکومت کی حمايت اور سپورٹ اور ان بے شمار ترقياتی منصوبوں میں امريکی ٹيکس دہندگان کے اربوں ڈالرز کی سرمايہ کاری اور امداد کو آپ کيسے نظرانداز کريں گے جن کا مقصد عام پاکستانی کے معيار زندگی کو بہتر کرنا اور مملکت پاکستان کے استحکام کے عمل ميں پاکستان کے عوام اور حکومت کی براہراست مدد کرنا ہے۔ فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ digitaloutreach@state.gov U.S. Department of State |
|
|
|
|
|
#38 |
|
Senior Member
![]() |
بھائی امریکہ کی دوستی سے آج ملک اندھیرے میں ڈوب رہا ہے کیا امریکہ کو اس کا اندازہ ہے؟
اگر نہیں تو اوبامہ کو میرا پیغام دے دو۔ کہ یار تھوڑی بجلی تو دے دے بڑی مہربانی ہوگی
__________________
جب تک میری انفریکشن ختم نہیں ہوگی میں فورم میں نہیں آونگا۔ |
|
|
|
| محمدخلیل کا شکریہ ادا کیا گیا | فیصل ناصر (18-03-10) |
|
|
#39 | |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 624
کمائي: 11,642
شکریہ: 0
343 مراسلہ میں 654 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اقتباس:
اس امداد رقم کو بجلی کی پيداوار ميں اضافے، پرانے ٹيوب ويل پمپز کی تبديلی اور بجلی کی ترسيل کے مقامی نظام ميں مجموعی بہتری کے ضمن ميں استعمال کيا جاۓ گا۔ سيکرٹری کلنٹن کی جانب سے اعلان کردہ بجلی کے 6 منصوبے لوڈشيڈنگ کے خاتمے ميں اہم ثابت ہوں گے جو پاکستان کی معيشت کی بحالی کے ليے اشد ضروری ہے۔ ان 6 منصوبوں کی تفصيل 1. Replacing or repairing 11,000 agricultural irrigation tube well pumps, a major component of electricity transmission used by a majority of farmers across Pakistan. Rehabilitating, refurbishing, and upgrading targeted components of the Jamshoro, Muzaffargarh, and Guddu Thermal Power Stations to recapture significant amounts of their lost capacity. 2. Jamshoro Thermal Power Station: Improvements at Jamshoro Thermal Power Station, which sits on the banks of the Indus River near the city of Hyperabad in Sindh Province, will result in an additional 530 GWh/year of electricity for the national grid. 3. Muzaffargarh Thermal Power Station: Improvements at the Muzaffargarh Thermal Power Station, located on the banks of the Indus and Chenab Rivers near the city of Multan in Punjab Province, will result in 165 MW and a production of approximately 1,185 GHh/year of electricity for the national grid, saving $17 million in fuel per year. 4. Guddu Thermal Power Station: A targeted rehabilitation project to improve the aging and deteriorating gas turbines at the Guddu Thermal Power Station will restore 33 to 55 MW of the power station’s lost capacity and produce an additional 237 to 372 GWh/year for the national grid. The more efficient units will save approximately $2.3 million per year. 5. Tarbela Dam Hydroelectric Power Station: Installing higher performance insulation windings and supplying spare parts at the Tarbela Dam Hydroelectric Power Station, located on the Indus River in the NWFP, will increase the Station’s capacity to 80 MW - or 192 million kilowatt hours – of power. The funding will also provide additional training for staff. 6. Electricity Distribution Company Performance Improvement: The U.S. will work closely with four of the nine public electricity distribution companies over the next three years, aiming to lower levels of electricity loss so they are comparable to those of well-run distribution companies in developed countries. Every one percent of system-wide loss reduction represents $97 million in savings to Pakistani consumers and additional power for economic development. اسی طرح يہ خبر پاکستان اور افغانستان کے ليے امريکہ کے خصوصی نمائندہ سفیر رچرڈ ہالبروک نے ايک تقریب ميں اعلان کيا کہ امريکی حکومت تربيلا ڈیم ہائيڈرواليکٹرک پلانٹ کی استعداد کار کو بہتر بنانے کے لیے 5۔16 ملين ڈالر (4۔1 ارب روپے) فراہم کرے گی۔ امداد کی يہ رقم وزارت پانی وبجلی کو فراہم کی جاۓ گی اور واپڈا کے ذريعہ منصوبہ پر عمل درآمد کيا جاۓ گا۔ توقع ہے کہ بحالی کا يہ منصوبہ 18 سے 24 ماہ کے عرصہ ميں مکمل ہو گا اور يہ 125 ملين ڈالر ماليت کے اس بڑے پروگرام کا حصہ ہے جس کا اعلان وزير خارجہ ہيلری کلنٹن نے اکتوبر ميں کيا تھا اور جس کا مقصد پاکستان ميں بجلی کی پيداوار ميں اضافہ اور توانائ کی استعداد کو بہتر بنانا ہے۔ اس پروگرام کے ديگر منصوبوں ميں صوبہ سندھ ميں جامشور تھرمل پاور اسٹيشن، پنجاب ميں مظفر گڑھ پاور اسٹيشن اور سندھ، پنجاب اور بلوچستان کے سنگم پر واقع گدو اسٹيشن کو اپ گريڈ کرنا، گيارہ ہزار زرعی ٹيوب ويلوں کے پمپوں کو تبديل کرنا اور پاکستان ميں بجلی تقسيم کے نظام کی کارکردگی کو بہتر بنانا شامل ہے۔ اس نماياں کاوش سے بجلی کی باربار بندش ميں کمی لانے کا عمل شروع کرنے ميں مدد ملے گی جو تجارت کو مفلوج اور لاکھوں پاکستانيوں کی روز مرہ زندگی ميں مشکلات پيدا کرنے کا سبب بنتی ہے۔ مستقبل میں امريکہ اور پاکستان کے عوام کے مابين تعلقات کی بنياد اور اس کا محور بے بنياد سازشی کہانيوں اور ميڈيا کے بعض عناصر کی جانب سے دانستہ جذباتيت پر مبنی اشعال انگيز تنازعوں پر نہيں بلکہ مشترکہ قدروں، عوام کے تحفظ اور باہمی اہميت کے حامل ان منصوبوں اور معاہدوں پر رکھی جانی چاہيے جن سے عام آدمی کے معيار زندگی کو بہتر بنانے کے ليے مواقع فراہم کيے جا سکيں۔ فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ digitaloutreach@state.gov U.S. Department of State |
|
|
|
|
| Fawad کا شکریہ ادا کیا گیا | فیضان صديقی ,سندھ (19-03-10) |
|
|
#40 |
|
ذیلی ناظم
![]() ![]() |
ما شاءاللہ اچھا آفیشل جواب ہے۔آپ اپنی ڈیوٹی کرتے رہیں۔۔۔۔۔۔۔
لیکن کسی بھی سطح پر اپنی شکست خوردہ سٹیٹ گورنمنٹ کو بتا دیں کہ پاکستان بکھرے ہوئے ضرور ہیں سوئے ہوئے نہین ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سارا پاکستان تو نچڑ کر رہ گیا ہے آپکو دہشت گردی سے بچاتے بچاتے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ویسے by the way یہ بتائیں کہ آپ کا ڈپارٹمینٹ کیا سوچتا ہے کہ یہ دہشت گردی روزانہ ڈروں اٹیکس میں بیسیوں مسلمانوں کی بلی دینے کے باوجود ختم کیوں نہیں ہو رہی؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟ |
|
|
|
![]() |
| Tags |
| ہورہی, فائرنگ, کراچی, کردیئے, قوتیں, لللہ, چار, نبوت, متحد, مجلس, اپنے, الیہ, اللہ, الحسن, امیر, احمد, باطل, ختم, ختم نبوت, روڈ, راجعون, سمیت, ساتھیوں, سعید, شہید |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| اک دن مرنا ہے آخر موت ہے۔۔۔۔ ایک نمازی کی سجدے کی حالت میں موت(ویڈیو) | ایکسٹو | متفرقات | 2 | 09-03-11 02:54 PM |
| امام کی تلاوت اور جدید سائنس | wajee | اسلام اور معاشرہ | 5 | 09-03-11 07:55 AM |
| نبوت محمدی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کاعقلی ثبوت | عبداللہ حیدر | عقیدہ رسالت | 12 | 31-12-10 03:09 PM |
| ماہ مقدس رمضان اور تلاوت قرآن | Real_Light | ماہ رمضان اور روزوں کی تیاریاں | 0 | 21-08-09 06:39 PM |
| موت ایک اٹل حقیقت !!!!!ایک منتخب تحریر | وجدان | آخرت | 7 | 17-08-09 10:12 AM |