| خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
|
|
ذیلی ناظم
![]() ![]() |
امریکہ اور برطانیہ کے دو بڑے اخبارات کے مطابق انٹرنیٹ پر خفیہ معلومات جاری کرنے والے ویب سائٹس وکی لیکس افغانستان میں امریکی فوج کی نوے ہزار سے زائد خفیہ معلومات منظرِ عام پر لائی ہے۔
کہا جاتا ہے کہ امریکی فوج کی تاریخ میں پہلی بار اتنی بڑی تعداد میں خفیہ معلومات منظرعام پر آئی ہیں۔ امریکہ نے خفیہ معلومات منظر عام پر لانے کی مذمت کرتے ہوئے اسے ایک غیر ذمہ دارانہ فعل قرار دیا۔ برطانوی اخبار گارڈین اور امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق وکی لیکس نے خفیہ معلومات پر مبنی دستاویزات انھیں اور ایک جرمن ہفت روزہ در شپیگل کو دکھائی ہیں۔ جرمن اخبار در شپیگل اور نیو یارک ٹائمز نے ویکی لیکس میں پاکستان کے حوالے سے لکھا ہے کہ پاکستان کی سیاسی قیادت کی طرف سے بارہا یقین دہانیوں کے طالبان کے ساتھ تعلقات ختم کردیے گئے ہیں پاکستان نے تعلقات ختم نہیں کیے ہیں۔ امریکہ، افغانستان اور پاکستان سٹریٹیجیک اتحادی ہیں اور تینوں فوجی اور سیاسی طریقے سے القاعدہ اور اس کی اتحادی طالبان کو شکست دینے کی کوشش کر رہے ہیں حسین حقانی خفیہ ڈائری کے مطابق ایک طرف تو پاکستان امریکہ کا حلیف بن کر سامنے آ رہا ہے اور دوسری جانب طالبان کی مدد کر رہا ہے۔ تاہم پاکستان کے ایوانِ صدر سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ منظر عام پر آئی معلومات یک طرفہ ہیں جن کی کبھی تصدیق نہیں ہو سکی۔ ’اس قسم کی رپورٹیں پاکستان کو دہشت گردی کے خاتمے، ہمسایوں کے ساتھ بہتر تعلقات اور خطے میں استحکام کو کوششوں سے روک نہیں سکتیں۔‘ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان کی جمہوری حکومت کو پاکستان فوج پر پورا اعتماد ہے وہ ملکی قومی پالیسی کے مطابق کام کر رہی ہے۔ منظر عام پر آئی دستاویزات کے مطابق افغاستان سے باہر پاکستان کی خفیہ ایجنسی طالبان کے سب سے بہترین ساتھی ہیں۔ دستاویزات کے مطابق افغانستان میں افغان سکیورٹی فورسز، امریکنوں اور ان کے حمائتیوں کے خلاف جنگ پاکستان ہی سے لڑی جا رہی ہے۔ جرمن اخبار ویکی لیکس دستاویزات کے حوالے سے لکھتا ہے کہ طالبان کے لیے پاکستان محفوظ پناہ گاہ ہے۔ نئے رنگروٹ پاکستان سے افغانستان میں داخل ہوتے ہیں جن میں عرب، چیچن، ازبک اور یورپی مسلمان شامل ہیں۔ دستاویزات کے مطابق جنگجوؤں کے اجلاس میں آئی ایس آئی کے ارکان بھی شامل ہوتے ہیں اور خاص احکامات بھی جاری کرتے ہیں۔ ویکی لیکس کے مطابق ’ان احکامات میں افغان صدر حامد کرزئی کو ہلاک کرنے کی کوشش بھی شامل ہے۔‘ اخبارات کے مطابق منظر عام پر لائی جانے والی معلومات میں افغان جنگ کے دوران عام شہریوں کی ہلاکتوں کے بارے میں بتایا گیا ہے جنھیں پوشیدہ رکھا گیا۔ امریکہ میں پاکستان کے سفیر حسین حقانی نے کہا ہے کہ ’غیر اندراج شدہ اطلاعات‘ موجودہ زمینی حقائق کی عکاسی نہیں کرتی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ’امریکہ، افغانستان اور پاکستان سٹریٹیجیک اتحادی ہیں اور تینوں فوجی اور سیاسی طریقے سے القاعدہ اور اس کی اتحادی طالبان کو شکست دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔‘ تازہ تنازعہ ویکی لیکس میں پاکستانی خفیہ ادارے آئی ایس آئی کے سابق سربراہ لیفٹنٹ جنرل (ریٹائرڈ) حمید گل کا ذکر ان کا نام لے کر کیا گیا ہے۔ اخبار نیو یارک ٹائمز کا کہنا ہے کہ ان رپورٹوں میں جتنی مرتبہ ان کا نام آیا ہے اس سے لگتا ہے کہ پاکستانی فوجی اور خفیہ ایجنسیوں کو ان میں سے چند کا علم ضرور ہوگا۔ کلِک ’ویکی لیکس نہیں بلکہ ویکیڈ لیکس ہیں‘ ان پر جو الزامات عائد کیے گئے ہیں ان میں یہ کہ وہ حکمت یار اور جلال الدین حقانی نیٹ ورکس کی دوبارہ بحالی کی کوششیں، جنوری دو ہزار نو میں وانا کا دورہ تاکہ القاعدہ کے رہنما الکنی کی ڈرون حملے میں ہلاکت کا انتقام لینے کی منصوبہ بندی کی جائے اور یہ کہ وہ طالبان کو پاکستان کی بجائے افغانستان پر توجہ مرکوز کرنے کا مشورہ دیتے تھے۔ منظرعام پر لائی گئی معلومات کے مطابق طالبان کو ہوائی جہاز گرانے والے میزائلوں (ہیٹ سیکنگ) تک رسائی حاصل تھی۔ امریکی فوج کا ایک خفیہ مشن شدت پسندوں کی اعلیٰ قیادت کو ہلاک یا گرفتار کرنے کی مشن پر ہے۔ اخبارات کے مطابق خفیہ دستاویزات میں نیٹو نے تشویش کا اظہار کیا ہے کہ پاکستان اور ایران افغانستان میں طالبان کی مدد کر رہے ہیں۔ اخبارات کے مطابق افغانستان میں تعینات امریکی فوج کے ریکارڈ پر مبنی یہ معلومات افغان جنگ کی خفیہ دستاویزات ہیں۔ یہ معلومات میدان میں موجود جونیئر افسران نے مہیا کی ہیں جو بعد میں پالیسی سازی کے عمل میں استعمال ہوتی ہیں۔ اخبارات کے مطابق منظر عام پر لائی جانے والی معلومات میں افغان جنگ کے دوران عام شہریوں کی ہلاکتوں کے بارے میں بتایا گیا ہے جنھیں پوشیدہ رکھا گیا۔ یہ شہری طالبان کی جانب سڑک کے کنارے نصب بم اور نیٹو کی ناکام کارروائیوں کے دوران ہلاک ہوئے تھے۔ اس کے علاوہ طالبان رہنماوں کے خلاف امریکی فوج کی خفیہ کارروائیوں کی تفصیل شامل ہے۔ منظرعام پر لائی گئی معلومات کے مطابق طالبان کو ہوائی جہاز گرانے والے میزائلوں (ہیٹ سیکنگ) تک رسائی حاصل تھی۔ امریکی فوج کا ایک خفیہ مشن شدت پسندوں کی اعلیٰ قیادت کو ہلاک یا گرفتار کرنے کی مشن پر ہے۔ بی بی سی کی سفارتی امور کی نامہ نگار کا کہنا ہے کہ اگرچہ دستاویزات میں چونکا دینے والی معلومات نہیں ہیں لیکن اس سے افغان جنگ کی مشکلات اور عام شہریوں کی ہلاکتوں کے بارے میں پتہ چلتا ہے۔ ایسی خفیہ معلومات، امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال سکتی ہیں، اور اس سے ہماری قومی سلامتی کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے جیمز جونز امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر جیمز جونز کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ’ ایسی خفیہ معلومات، امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال سکتی ہیں، اور اس سے ہماری قومی سلامتی کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔‘ انھوں نے کہا کہ منظرعام پر لائی گئی دستاویزات سال دو ہزار چار سے سال دو ہزار نو تک کی ہیں اور اس وقت تک صدر براک اوباما نے افغانستان کے بارے میں نئی پالیسی کا اعلان نہیں کیا تھا۔ وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری ہونے بیان کے مطابق پاکستانی فوج اور خفیہ ادارے ’دہشت گردوں کے خلاف اپنی حکمتِ عملی میں تبدیلی کا عمل جاری رکھیں۔‘ دوسری جانب ایک امریکی اہلکار کا کہنا ہے کہ وکی لیک کی جانب سے جاری ہونے والی ان دستاویزات میں کوئی نئی بات نہیں ہے۔ ’ہم آئی ایس آئی اور پاکستان میں محفوظ مقامات ہیں کے بارے میں کئی بار کہہ چکے ہیں۔‘ اہلکار کا کہنا ہے کہ منظر عام پر لائی گئی دستاویزات جنوری دو ہزار چار سے دسمبر دو ہزار نو تک کے ہیں۔ ’اور یہ وہ عرصہ ہے جس کے بعد امریکی صدر اوباما نے نئی حکمت عملی کا اعلان کیا۔‘ وکی لیکس معلومات تک رسائی کی آزادی کے لیے کام کرتی ہے اور اس حوالے سے مختلف ویڈیوز ویب سائٹ پر نشر کرتی ہے۔ ـــــــــــــــــــــــــ ــــــــــ بی بی سی۔
__________________
http:// haroonazam.wordpress.com ھارون اعظم کا بلاگ۔ |
|
|
|
| 7 قاری/قارئین نے ھارون اعظم کا شکریہ ادا کیا | ARHAM (28-07-10), Nasiwise (27-07-10), محمدمبشرعلی (31-07-10), مرزا عامر (27-07-10), معظم (27-07-10), جاویداسد (27-07-10), عبداللہ آدم (27-07-10) |
|
|
#16 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jan 2010
مقام: کراچی
مراسلات: 1,290
کمائي: 32,294
شکریہ: 868
1,147 مراسلہ میں 4,162 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
وکی لیکس رپورٹ کے لیک آؤٹ ہونے کے بعد ۔۔۔
اب کم از کم فوج کو عقل آجانی چاہیئے ۔۔۔ کہ اتحادی فوجوں میں پاکستان ہراول دستہ بنا ہوا ہے پھر بھی امریکہ آئے دن اسے دباؤ میں رکھنے کے لیے بیانات جاری کرتا رہتا ہے ۔۔۔ عام شہریوں کے ساتھ ساتھ سیکڑوں فومی بھی مارے گئے ہیں ۔۔۔ لیکن امریکہ کے پیٹ کا دوزخ بجھنے کا نام نہیں لے رہا ۔۔ افواج پاکستان کا مورال عوام میں الگ گر گیا ہے ۔۔۔ 2004 سے 2009 تک جنرل کیانی خعد اآئی ایس آئی کے ذمہ دار رہے ہیں ۔۔۔ اب وہ امریکہ کے منظور نظر ہونے کر باوجود تنقید کا بھی نشانہ ہیں ۔۔۔ ڈبل گیم کھیل رہا ہے امریکہ پاک فوج کے ساتھ اور پاکستانی حکمران اور فوج عقل کے ناخن نہیں لی رہی ۔۔ ہمیں امریکہ سے اپنا اتحاد ختم کر کے ۔۔۔ اپنے دفاع کے لیے جدو جہد کرنی چاہیئے اور اپنے دشمنوں کو پہچاننے اور ان سے مقابلے کے لیے ہمہ وقت تیار رہنا چاہیئے ۔۔ پاکستان مدد اور تعاون کے بغیر امریکہ اس حد تک آگے نہیں جا سکتا تھا ۔۔۔ نا آئندہ اس میں اتنا حوصلہ ہے ۔۔ اس لیے ہمیں اپنی اہمیت کا احساس ہونا چاہیئے اور اسے دنیا کے سامنے جتانا بھی چاہیئے ۔۔آخر ہم بھی ایٹمی طاقت ہیں ۔۔۔ بھیگی بلی کی کوئی قدر و منزلت نہیں جس طرح آج افواج پاکستان کی نہیں رہی باوجود ہر حکم پر سر تسلیم خم ہو جانے کے ۔۔۔۔
__________________
دختراسلام ڈاکٹر عافیہ صدیقی اور ان کے اہل خانہ کی عظمتوں کو سلام۔
مدہوش حکمرانو! ہوش میں آؤ۔۔۔ |
|
|
|
| 2 قاری/قارئین نے ARHAM کا شکریہ ادا کیا | ھارون اعظم (31-07-10), عبداللہ آدم (31-07-10) |
|
|
#17 | |
|
Senior Member
![]() |
اقتباس:
مسئلہ ہمارے حکمران ہیں جو بکے ہوئے ہیں، جب تک ایوان سے یہ 360 بت گر نہیں جاتے، معاملہ ایسا ہی رہے گا۔ ۔ ۔ ۔ ۔
__________________
سارےسنم مسمارکر، بس اک خداسےپیاکر
رکھ کرنبی کو سامنے، آرائش کردار کر |
|
|
|
|
| 2 قاری/قارئین نے محمدمبشرعلی کا شکریہ ادا کیا | ھارون اعظم (31-07-10), عبداللہ آدم (31-07-10) |
![]() |
| Tags |
| کوشش, کوششوں, گئی, پاکستان, پاکستانی, ویب, وقت, موجودہ, منصوبہ, مسلمان, world, آزادی, ایران, انٹرنیٹ, امریکہ, اعلیٰ, بہترین, خلاف, روزہ, سال, طالبان, علم, عائد, عرصہ, صدر |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| کامن ویلتھ گیمز پر ڈینگی وائرس کا حملہ ، متعدد کھلاڑی ہسپتال پہنچ گئے ، گیمز ویلج پر مچھروں کا قبضہ | جاویداسد | خبریں | 2 | 04-10-10 02:20 PM |
| ُپاکستان کو دھمکی دینے والا انڈین آرمی چیف بہرا نکلا | ڈاکٹرنور | گپ شپ | 11 | 30-01-10 11:11 PM |
| پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمز میں انتظامیہ کا رویہ | عرفان حیدر | تجاویز اور شکایات | 3 | 29-07-08 08:12 PM |
| الیکشن سے قبل طویل قیام کیلئے 14 رکنی مبصر مشن اگلے ہفتے پاکستان آئیگا، امریکی سفیر | خرم شہزاد خرم | خبریں | 1 | 26-10-07 02:06 PM |