واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


درندگی,,,,

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 18-11-09, 11:30 AM  
ذیلی ناظم

 
عبداللہ حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: سیارہ زمین
مراسلات: 4,162
کمائي: 74,695
شکریہ: 8,785
2,966 مراسلہ میں 10,821 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ حیدر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default درندگی,,,,

درندگی,,,,نقش خیال…عرفان صدیقی
ہلے صوبہ سرحد کے سینئر وزیر، بشیر بلور نے راگ الاپا اور پھر وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے تان اٹھائی کہ ”دہشت گردی پھیلانے والے انسان نہیں درندے ہیں اور درندوں سے کوئی بات چیت نہیں ہوسکتی“۔ حاکمانہ جلال اور حکیمانہ جمال کے حامل اس اعلان سے کسی کو اختلاف نہیں ہونا چاہئے۔ بلا شبہ وہ لوگ انسانیت کے زمرے سے خارج ہیں جو معصوم لوگوں کی زندگیوں سے کھیلتے ہیں، انسانی لہو سے اپنی پیاس بجھاتے اور غارت گری سے آسودگی حاصل کرتے ہیں۔ ہم تو اس دین کے پیروکار ہیں جس نے ایک انسان کے قتل کو پوری انسانیت کا قتل قرار دیا ہے۔ سو دہشت گردی بہرحال درندگی ہے اور اسے اس نام سے پکارا جائے تو کوئی مضائقہ نہیں۔
لیکن بشیر بلور کی بے کراں دانش اور یوسف رضا گیلانی کی لامحدود حکمت و بصیرت کے تمام تر احترام کے باوجود، جان کی امان پاؤں تو ایک چھوٹا سا سوال پوچھ لوں، یہ جو کچھ سات سمندر پار سے آیا ایک سفید فام عفریت کررہا ہے، انسانیت کی لغت میں اسے کیا کہتے ہیں؟ آٹھ سال پہلے انہی دنوں امریکہ کے خونخوار طیارے ہمارے ہی ہوائی اڈوں سے اڑے اور لگا تار ایک ہفتہ تک افغانستان پر کارپٹ بمباری کرتے رہے۔ لاتعداد بستیاں زمین کا پیوند ہوگئیں۔ ان گنت انسانوں کے پرخچے اڑ گئے۔ پہاڑوں کی چوٹیوں سے لے کر ڈھلوانوں، گھاٹیوں، وادیوں اور میدانوں میں چار سو لہو کے جھرنے پھوٹنے لگے۔ کسی نے کوئی گوشوارہ مرتب نہیں کیا کہ ان آٹھ برسوں کے دوران کتنے معصوم، امریکی قہر کا نشانہ بن گئے۔ کیا یہ سب کچھ درندگی نہیں؟ مسجدیں محفوظ رہیں نہ اسپتال، باراتیں میزائلوں کا لقمہ ہوگئیں۔ شادی بیاہ کی تقریبات میں گیت گاتی بچیاں آن واحد میں بھسم کردی گئیں۔ بلور صاحب اور گیلانی صاحب کو شاید یاد نہ ہو کہ قلعہ جنگی میں کیا ہوا تھا؟ کس طرح زنداں میں پڑے افغانوں کو امریکی فوجیوں نے یوں تاک تاک کر نشانہ بنایا جیسے کوئی منچلا پنجروں میں بند پرندوں کو شکار کرتا ہے، قندوز سے گرفتار کئے جانے والوں کو رسیوں سے باہم جکڑ کر فولاد کے ہوا بند کنٹینروں میں یوں ٹھونس دیا گیا کہ وہ تڑپ تڑپ کر مرگئے۔ ان کی مڑی تڑی بے کفن لاشوں کو لمبے گڑھے کھود کر دشت لیلیٰ کی ریت میں دبا دیا گیا۔ کابل و قندھار کی کم نصیب سرزمین گزشتہ آٹھ برس سے بہیمانہ درندگی کی آندھیوں میں گھری ہے۔ امریکی سینٹرل کمانڈ نے 2002ء کے اواخر میں بتایا تھا کہ ایک سال کے دوران امریکی بمبار طیاروں نے پاکستان کے ہوائی اڈوں سے ستاون ہزار آٹھ سو اڑانیں بھریں۔ تصور کیجئے، آٹھ برس کے دوران کتنے حملے ہوچکے ہوں گے؟ کیا یہ طیارے افغان عوام پر گلاب اور موتئے کی کلیاں برساتے ہیں؟ اب تو کئی مسلمہ بین الاقوامی ادارے ٹھوس شواہد کی بنیاد پر ثابت کرچکے ہیں کہ افغانستان میں انتہائی بے دردی کے ساتھ کیمیائی ہتھیار استعمال کئے گئے اور کئے جا رہے ہیں۔ فاسفورس اور دوسرے کیمیائی مواد کے استعمال سے بچے خاص طور پر متاثر ہو رہے ہیں لیکن کون ہے جو ان کی طرف نگاہ اٹھا کر دیکھے؟ کسے فرصت ہے کہ وہ یتیم ہوجانے اور روٹی کے دونوالوں کے لئے ٹھوکریں کھانے والے بچوں کو شمار کرے۔ کس کے پاس وقت ہے کہ بیوہ ہوجانے والی ان بے یار و مددگار خواتین کے اعداد و شمار مرتب کرلے جن کی زندگیاں، نوحے بن کر رہ گئیں؟ کون ان ماؤں کے آنسو پونچھے جو اپنے جوان بیٹوں کی قبروں کا تعویز ہو کے رہ گئیں؟
آٹھ برس سے ہمارے گھر سے جڑے گھر میں یہ حشر بپا ہے۔ بشیر بلور اور یوسف رضا کو امریکہ اور نیٹو کی افواج قاہرہ دکھائی نہیں دے رہیں۔ وہ سات سمندر پار سے آئے سفاکوں سے پوچھنے کا یارا نہیں رکھتے کہ دور دیس سے آنے والے غارت گرو! اس اجڑی بستی کو مزید کیوں اجاڑ رہے ہو؟ ان آفت زدہ افتادگان خاک پر مزید آفتیں کیوں ڈھا رہے ہو؟ انہوں نے تمہارا کیا بگاڑا ہے؟ نائن الیون کے نام نہاد ملزموں میں تو ایک بھی افغانی نہیں؟ تم نے غربت کے مارے ان تہی داماں لوگوں کا عرصہ حیات کیوں تنگ کردیا ہے؟ بلور اور گیلانی اقتدار کے دسترخوان پہ بیٹھے ہیں اور وہ اس اقتدار کو امریکی پشت پناہی کا ثمر خیال کرتے ہیں۔ کل تک اے این پی پختونوں کے حقوق کی پرچم بردار تھی۔ پاکستان ان کے لئے سامراج کا ایجنٹ تھا۔ باچا خان نے اپنی قبر کے لئے بھی ڈیورنڈ لائن سے اس پار کی خاک کو پسند کیا۔ اے این پی ان کی میت افغانستان دفنا آئی۔ تیس سال قبل روس نے اپنے درندوں کے غول افغانیوں پر چھوڑ دیئے تو اے این پی افغانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کو بھلا کر روسیوں کے ساتھ کھڑی ہوگئی۔ اس کے کرتے دھرتے ایڑیاں اٹھا اٹھا کر دیکھنے لگے کہ کب افغانستان روسیوں کے قبضے میں جاتا اور کب سرخ سویرے کا کارواں انقلاب کے ترانے گاتا، پاکستان میں داخل ہوتا ہے۔ تب وہ اٹھتے بیٹھتے امریکی سامراج، کو گالیاں دیتے اور روسی یلغار کے خلاف افغانوں کی جنگ حریت کو ”امریکہ کی جنگ“ قرار دیتے تھے۔ آج وہی امریکی سامراج کروسیڈ کے جھنڈے لہراتا افغانوں کے گلے کاٹ رہا ہے، ان کی بستیاں کھنڈر کررہا ہے، ان کی آنے والی نسلوں کے لہو میں مہلک کیمیائی مواد بو رہا ہے اور افغان حقوق کے یہ چیمپئن، اسی امریکی سامراج کے کندھے سے کندھا ملائے افغانوں کے سینے چھلنی کررہے ہیں۔ انہیں اپنے آس پاس کے ”دہشت گردوں“ کی درندگی نظر آ رہی ہے اور وہ ان درندوں“ سے بات تک کرنے کے روا دار نہیں، لیکن صبح شام رنگا رنگ ٹی وی مائیکس کے سامنے کھڑے ہو کر ”انسانیت“ کے خطبے دیتے ان پیران امن کو ان گورے لشکروں کی درندگی نظر نہیں آتی جو پندرہ لاکھ عراقیوں کا لہو پینے کے بعد افغانستان کو اپنے ہلاکت آفریں ہتھیاروں کی تجربہ گاہ بنائے ہوئے ہیں۔ جن کے ڈرون ہر روز ہماری بستیوں پر میزائل برساتے اور قتل و غارت گری کا بازار گرم کرتے ہیں۔ ان سفید فام درندوں سے ہاتھ ملانا ان کے لئے زندگی کا سب سے بڑا اعزاز و اکرام ہے، ان درندوں کے خون آلود پنجوں پہ بوسے دینا وہ سعادت خیال کرتے ہیں، ان درندوں کے پاؤں پہ سر رکھنا ان کے لئے دنیوی اور اخروی نجات کا ذریعہ ہے۔ یہ نہ صرف اس کی درندگی کو درندگی نہیں کہتے بلکہ اس کی غلامی کو ماتھے کا جھومر بناتے ہیں۔ اس کے ساتھ مل کر افغانوں کا ہانکا لگاتے اور شکار گاہ کی طرف لے کے آتے ہیں تاکہ گورے آقا نشانہ بازی کا ہنر آزماسکیں۔ انہیں ابو غریب، بگرام اور گوانتا نامو کی کوئی کہانی یاد نہیں۔ ”انسانیت“ کے ان پرچم برداروں اور ”درندوں“کے خلاف علم جہاد بلند کرنے والوں کو تو یہ بھی یاد نہیں کہ ان کی ایک بیٹی پر کیا گزر رہی ہے جس کا نام عافیہ ہے اور جسے تلاشی کے نام پر روز برہنہ ہونے اور قرآن کریم پر پاؤں رکھ کر دہلیز تک جانے کا حکم ملتا ہے۔ کیا اس سے بڑھ کر بھی کسی درندگی کا تصور کیا جاسکتا ہے۔
بشیر بلور صاحب اور یوسف رضا صاحب! بجا کہ معصوم انسانوں کی زندگیوں سے کھیلنے والے انسان نہیں درندے ہیں۔ تسلیم کہ درندوں سے کوئی بات چیت نہیں ہوسکتی لیکن کیا انسانیت اور درندگی کے معیار بدلتے رہتے ہیں؟سوات اور وزیر ستان کے درندوں کے نامہ اعمال کی تیرگی، واشنگٹن اور لندن کے درندوں کی زلف میں پہنچ کر حسن کیوں بن جاتی ہے؟
درندگی,,,,نقش خیال…عرفان صدیقی
عبداللہ حیدر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
14 قاری/قارئین نے عبداللہ حیدر کا شکریہ ادا کیا
sahj (18-11-09), shafresha (22-01-10), نیلم خان (23-11-09), محمدعدنان (20-11-09), مزمل فاروق (19-11-09), مسافر (26-11-09), اخترحسین (20-11-09), بلال الراعی (24-09-11), حیدر (27-11-09), حسنین ایوب (27-11-09), راجہ اکرام (19-11-09), سحر (19-11-09), عامرشہزاد (19-11-09), عادل سہیل (24-11-09)
پرانا 20-11-09, 12:55 AM   #16
Senior Member
 
طاھر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2007
مقام: دنیائے فانی
عمر: 42
مراسلات: 2,777
کمائي: 45,250
شکریہ: 2,024
1,907 مراسلہ میں 6,371 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ہاہاہاہاہا

یک نہ شد دو شد

سلام

طاہر
طاھر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے طاھر کا شکریہ ادا کیا
اخترحسین (20-11-09), راجہ اکرام (20-11-09)
پرانا 20-11-09, 01:01 AM   #17
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 19,927
کمائي: 298,230
شکریہ: 24,741
15,343 مراسلہ میں 39,161 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : طاھر مراسلہ دیکھیں
ہاہاہاہاہا

یک نہ شد دو شد

سلام

طاہر
لیکن یہاں بات ختم نہ شد

یک دیگر است
راجہ اکرام آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا گیا
اخترحسین (20-11-09)
پرانا 20-11-09, 01:09 AM   #18
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مقام: Houston, Texas
عمر: 54
مراسلات: 3,247
کمائي: 25,909
شکریہ: 6,458
2,598 مراسلہ میں 7,610 بارشکریہ ادا کیا گیا
فاروق سرورخان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : راجہ اکرام مراسلہ دیکھیں
فواد صاحب
امریکی فوج قانون کی جو پاسداری کرتی ہے اس کا ایک زمانہ معترف ہے ۔۔۔ بلکہ اب تو دوسرے ممالک بھی انہی سے سبق سیکھ رہے ہیں
آپ کیوں اپنا قیمتی ٹائم مسلمہ حقائق کو بیان کرنے میں ضائع کرتے ہیں
یہ ہدایت آپ تالی بان کتب خانہ کو کیجئے، جو روز روز افواہیں چھاپ چھاپ کر ڈھیر لگاتا ہے۔

آپ کا کیا خیال ہے کہ یہ خود کش بمبار کیوں آ کر بازار میں پھٹ جاتا ہے؟

یہ طالبان پراپیگنڈہ کا اثر ہے کہ ہر خود کش بمبار پاکستان کو کافر ملک اور پاکستانیوں کو ( آپ سمیت) کافر قرار دیتا ہے۔ اس طرح وہ کافروں کو سزا دے رہا ہے۔ اس طرح‌ بازار میں معصوم عورتوں اور بچوں اور معصوم غیرمسلح لوگوں کو قتل کرکے اپنی دانست میں سنت رسول پوری کررہا ہے۔ یعنی اللہ کا حکم پورا کررہا ہے کہ جہاد جہاد کھیلا جارہا ہے۔

کمال یہ ہے کہ پاکستان کا اتنا بڑا حکومتی نظام سارا ناکارہ ہے اور ایک سہج اور دوسرا راجہ اکرام صرف درست کہتے ہیں۔ جن لوگوں‌کے پاس مکمل انٹیلیجنس ہے جو باقاعدہ جنگ لڑ رہے ہیں وہ سب بے کار ہیں بلکہ کافر ہیں؟

کچھ تو یار حقیقت کی آنکھ سے دیکھ لو اگر طالبان کا اتنا غم ہے تو ایسا کرو کہ ایک دو خود کش بمباروں کو ان کے پھٹنے سے پہلے کچھ سمجھانے کی کوشش کرو۔ بات یہ ہے کہ طالبان کا اتنا خوف ہے کہ ان کے خلاف کچھ کہنے سے پہلے ہی لوگوں کی شلواریں او پتلونیں بھیگ جاتی ہیں ۔ ان کو مولانا نعیمی یاد آجاتے ہیں اور پھر سب کبوتروں کی طرح غٹر غوں غٹر غوں تالی بانوں‌ کے ساتھ لے ملا کر شروع کردیتے ہیں ۔
__________________
فاروق سرور خان
ترے ضمیر پہ جب تک نہ ہو نزول کتاب
گرہ کشـا ہے نـہ رازی نـہ صـا حب کشـاف
فاروق سرورخان آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
فاروق سرورخان کا شکریہ ادا کیا گیا
اخترحسین (20-11-09)
پرانا 20-11-09, 02:17 AM   #19
Senior Member
 
طاھر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2007
مقام: دنیائے فانی
عمر: 42
مراسلات: 2,777
کمائي: 45,250
شکریہ: 2,024
1,907 مراسلہ میں 6,371 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : فاروق سرورخان مراسلہ دیکھیں
جب کہ آپ کا اپنا اور آپ کے ہمنواؤں کا حال یہ ہے کہ نبی بخاری ہے، اور قرآن "صحیح بخاری" اور دعوی کرتے ہیں مسلماں ہونے کا۔
ارے ارے فاروق صاحب --- کیا ہو گیا اتنا غصہ کس لیئے؟ کیا کسی ایسے شخص کو جو اللہ کہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کو مانتا ہے، آپ اسے مسلمان کہنے سے بھی گئے؟ نظریاتی اختلافات میں انسان کو اتنا بے خود نہیں ہو جانا چاہیئے -- کس نے آج تک یہ کہا ہے کہ جو آپ کہہ رہے ہیں؟ اپنے خیالات کو قابو میں رکھیں۔۔

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : فاروق سرورخان مراسلہ دیکھیں
1۔ امریکہ جو بھی جنگ لڑتا ہے اس میں تمام ملٹری قوانین کو مدنظر رکھا جاتا ہے ۔ کسی باہمی معاہدہ کی خلاف ورزی نہیں ہوتی، کوئی جنگی جرم نہیں ہوتا۔ کسی جرم کی پردہ پوشی نہیں ہوتی۔ امریکہ کو ھق حاصل ہے کہ اپنے مفادات کا دفاع کرے۔
جناب یہ "حق" دوسرے غریبوں‌کو بھی دے دیں نا؟ ملٹری قوانین پر آپ نے کیا ریسرچ کی ہوئی ہے کہ امریکہ کی طرف داری کرنے چلے ہو؟ کیا گوانتامو میں قید لوگ بین الاقوامی معاہدے کے تحت جنگی مجرم نہیں؟ ان کو تو وکالت کا حق بھی حاصل نہیں۔انصاف پسند امریکہ آپ کے بقول جنگ کررہا ہے اور جو جنگی قیدی اسے اس جنگ میں ملے وہ جنگی قیدی ہی نہیں - قاہ جناب کیا انصاف ہے آپ کے انصاف پسند امریکہ کا۔۔۔۔۔ آپ کے انصاف پسند امریکہ نے آج تک جوکیا چاہے وہ ویتنام ہو، عراق ہو یا افغانستان -- سب کے سامنے ہے۔ آپ تو بالکل شتر مرغ کی طرح ریت میں گردن دبائے "سب ٹھیک ہے - سب ٹھیک ہے" کی گردان میں ایک تنخواہ دار سے بھی آگے برھے جا رہے ہیں؟ یوٹیوب پر ہزاروں‌ ویڈیوز مل جائیں‌گی ان کے جنگی جرائم کی، جو مسلمانوں بلکہ طالبان اور پاکستانیوں نے نہیں بلکہ دوسرے غیر مسلموں نے ہی بنائی ہیں انہیں بھی دیکھ لیا کریں۔

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : فاروق سرورخان مراسلہ دیکھیں
امریکہ جن لوگوں سے جنگ لڑ رہا ہے وہ وہی لوگ ہیں جنہوں نے پہلے امریکہ پر حملہ کیا۔ یہ آج بھی منظم ہیں‌، اسامہ بن لادن اور اس کے ساتھیوں جیسے جہنمی افراد کےساتھ ملے ہوئے ہیں

امریکہ پر تو القاعدہ نے حملہ کیا تھا نا؟ جاؤ جا کر القاعدہ کو پکڑو؟ دنیا کی بہترین افواج، آلات، جدید ٹیکنالوجی، بلیک واٹر اور پتا نہیں کیا کیا سب کچھ تو ہے تو کیوں‌ باقاعدہ فوج کشی شروع کر دی افغانستان پر؟ کیاٹیکنالوجی اسامہ بن لادن کو ڈھونڈ نہیں سکتی تھی کہ ایک چھوٹی سی فوج سے اسی جگہ حملہ کر دیتے، بم ماردیتے، اڑا دیتے - اللہ اللہ خیر صلہ -- خس بھی کم ہوجاتا ہو جہاں بھی پاک؟ پوری بقاعدہ فوج کشی کرنے کی کیا ضرورت تھی سب ہوتے ہوئے؟؟؟‌ عراق کا کیا قصور تھا 9/11 میں ؟‌ کیا یہی ملٹری اور بین الاقوامی قوانین ہیں‌کہ جس پر چاہے، جب چاہے بغیر ثبوت کے دھاوا بول دو؟‌ جب ہزاروں پاؤنڈ کے ڈیزی کٹر عام انسانوں کو جن کا نہ القاعدہ سے واسطہ نہ کچھ، پر گراتے ہو، اس وقت انصاف کہاں‌ چلا جاتا ہے؟ دنیا کی بہترین، منظم اور انصاف پسند قوم اور فوج کو آج تک اسامہ بن لادن نہ ملا اور اس کی آڑ میں دوسروں کی شامت - کیوں بھئی یہ کیا تماشا ہے؟ اور رہی بات امریکہ پر حملہ کس نے کیا، یہ بھی اس وقت کی سب سے بڑی سازش ہے کبھی نہ کبھی کوئی اس کو بھی مان لے گا -- یوٹیوب کا سہارا لے کر دوسروں کے خیالات بھی سن لیا کریں -- وہ دوسرے کو آپ کے اپنے امریکی ہیں یا برطانوی ہیں۔۔۔۔۔

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : فاروق سرورخان مراسلہ دیکھیں
اپنے مذموم اور بھیانک سیاسی عزائم کو پورا کرنے کے لئے ان بھیڑیوں‌نے اسلام کا لبادہ اوڑھ رکھا ہے۔ اور معصومیت سے امریکہ کی طرف اشارہ کردیتے ہیں کہ بڑا قاتل تو امریکہ ہے۔ جب کہ القاعدہ اور طالبان ایک ہی قسم کا جرثومہ ہیں جن سے نجات ضروری ہے۔
جی ہاں ، یہی بھڑیئے اور جرثومے کہاں سے پیدا ہوئے؟؟؟‌پاکستان کو بنے ہوئے اتنے سال میں کبھی نہ بم دھماکے ہوئے نہ اس قسم کی تخریب کاریاں جو آج ہورہی ہیں۔ یہ جرثومے بھی دراصل ایک بڑی بیماری ہی کے ہیں جس کو آپ "معصومیت" میں افغانی یا القاعدہ سمجھانے پر تلے ہوئے ہیں۔


اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : فاروق سرورخان مراسلہ دیکھیں
یہ طالبان پراپیگنڈہ کا اثر ہے کہ ہر خود کش بمبار پاکستان کو کافر ملک اور پاکستانیوں کو ( آپ سمیت) کافر قرار دیتا ہے۔ اس طرح وہ کافروں کو سزا دے رہا ہے۔ اس طرح‌ بازار میں معصوم عورتوں اور بچوں اور معصوم غیرمسلح لوگوں کو قتل کرکے اپنی دانست میں سنت رسول پوری کررہا ہے۔ یعنی اللہ کا حکم پورا کررہا ہے کہ جہاد جہاد کھیلا جارہا ہے۔
جناب، ان خود کش بمبار حملہ آوروں کو پاکستان میں کون ایسا ہے جو برا نہیں سمجھتا؟ یہی آپ کے بخاری والے بھی بیچارے ان کو برا ہی سمجھتے ہیں۔ آپ کیوں زبردستی یہ ثابت کرنا چاہ رہے ہیں کہ پاکستان میں‌دھماکہ کرنے والوں کو سب "اچھے"‌کہتے ہیں؟

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : فاروق سرورخان مراسلہ دیکھیں
کمال یہ ہے کہ پاکستان کا اتنا بڑا حکومتی نظام سارا ناکارہ ہے اور ایک سہج اور دوسرا راجہ اکرام صرف درست کہتے ہیں۔ جن لوگوں‌کے پاس مکمل انٹیلیجنس ہے جو باقاعدہ جنگ لڑ رہے ہیں وہ سب بے کار ہیں بلکہ کافر ہیں؟
واہ جناب واہ -- پاکستان تو چلو کچھ کر ہی رہاہے۔ یہ جن کے پاس مکمل انٹیلیجنس ہے یہ کیا افغانستان میں ابھی تک جھک مار رہے ہیں؟ القاعدہ کا شور تو مچا لیا لیکن بیچارے معصوموں سے اتنا کچھ رکھنے کے باوجود القاعدہ قابو نہیں آرہی - واہ جناب واہ۔

معافی چاہتا ہوں کہ آپ کے بخاری والی "بکواس" نے زرا جذباتی کر دیا تھا جبھی آپ کو کچھ برے سے جواب لکھہ دئیے، اگر برا لگے تو بخاری والا سمجھ کر معاف کر دیجیئے گا - اگر آپ کے ہاں وہ مسلمان کہلاتے ہوں تو۔ امریکی محبت کے جوش میں آکر کسی کو اسطرح کہنا مناسب نہیں ہے۔

ماسلامہ

طاہر
__________________
ہمیں خبر ہے لٹیروں کے سب ٹھکانوں کی
شریک جرم نہ ہوتے تو مخبری کرتے
طاھر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
7 قاری/قارئین نے طاھر کا شکریہ ادا کیا
sahj (20-11-09), فاروق سرورخان (20-11-09), مسٹر شیف (22-11-09), اخترحسین (20-11-09), راجہ اکرام (20-11-09), شاہ (20-11-09), عامرشہزاد (20-11-09)
پرانا 20-11-09, 02:47 AM   #20
Senior Member
مقبول
 
شاہ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Oct 2009
مراسلات: 199
کمائي: 2,929
شکریہ: 32
139 مراسلہ میں 350 بارشکریہ ادا کیا گیا
شاہ کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

شکریہ طاہر صاحب ۔ مجھے محنت سے بچایا
شاہ آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے شاہ کا شکریہ ادا کیا
فاروق سرورخان (20-11-09), اخترحسین (20-11-09), راجہ اکرام (20-11-09)
پرانا 20-11-09, 09:14 AM   #21
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 19,927
کمائي: 298,230
شکریہ: 24,741
15,343 مراسلہ میں 39,161 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : فاروق سرورخان مراسلہ دیکھیں
یہ ہدایت آپ تالی بان کتب خانہ کو کیجئے، جو روز روز افواہیں چھاپ چھاپ کر ڈھیر لگاتا ہے۔

آپ کا کیا خیال ہے کہ یہ خود کش بمبار کیوں آ کر بازار میں پھٹ جاتا ہے؟

یہ طالبان پراپیگنڈہ کا اثر ہے کہ ہر خود کش بمبار پاکستان کو کافر ملک اور پاکستانیوں کو ( آپ سمیت) کافر قرار دیتا ہے۔ اس طرح وہ کافروں کو سزا دے رہا ہے۔ اس طرح‌ بازار میں معصوم عورتوں اور بچوں اور معصوم غیرمسلح لوگوں کو قتل کرکے اپنی دانست میں سنت رسول پوری کررہا ہے۔ یعنی اللہ کا حکم پورا کررہا ہے کہ جہاد جہاد کھیلا جارہا ہے۔

کمال یہ ہے کہ پاکستان کا اتنا بڑا حکومتی نظام سارا ناکارہ ہے اور ایک سہج اور دوسرا راجہ اکرام صرف درست کہتے ہیں۔ جن لوگوں‌کے پاس مکمل انٹیلیجنس ہے جو باقاعدہ جنگ لڑ رہے ہیں وہ سب بے کار ہیں بلکہ کافر ہیں؟

کچھ تو یار حقیقت کی آنکھ سے دیکھ لو اگر طالبان کا اتنا غم ہے تو ایسا کرو کہ ایک دو خود کش بمباروں کو ان کے پھٹنے سے پہلے کچھ سمجھانے کی کوشش کرو۔ بات یہ ہے کہ طالبان کا اتنا خوف ہے کہ ان کے خلاف کچھ کہنے سے پہلے ہی لوگوں کی شلواریں او پتلونیں بھیگ جاتی ہیں ۔ ان کو مولانا نعیمی یاد آجاتے ہیں اور پھر سب کبوتروں کی طرح غٹر غوں غٹر غوں تالی بانوں‌ کے ساتھ لے ملا کر شروع کردیتے ہیں ۔

انتہائی معذرت کے ساتھ محترم فاروق صاحب اس کے سوا میں کچھ نہیں کہہ سکتا۔
البتہ آپ حق ادا کر رہے ہیں
__________________
محتاج اصلاح و دعا

راجہ اکرام آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا
sahj (20-11-09), اخترحسین (20-11-09), عامرشہزاد (20-11-09)
پرانا 20-11-09, 10:35 AM   #22
Senior Member
 
sahj's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2009
مقام: karachi PAKISTAN
مراسلات: 2,519
کمائي: 55,687
شکریہ: 5,981
1,908 مراسلہ میں 5,597 بارشکریہ ادا کیا گیا
sahj کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : فاروق سرورخان مراسلہ دیکھیں
سہج صاحب،
پہلے تو آپ نے امریکہ کو کافر ٹھیرایا اور پھر آپ نے بہت ساری آیات لکھ ڈالیں ۔ فتوی ہو تو ایسا ہو۔ صرف اس لئے کہ آپ اپنے آپ کو مسلمان اور باقی سب کو کافر سمجھتے ہیں۔ امریکہ کوئی اٹھارہ سال کا نوجوان نہیں‌کہ آُ اس کو کافر یا مسلمان ٹھیرائیں۔ امریکہ ایک انصاف پسند ملک ہے اور بہترین جمہوری اقدار پر قائم ہے۔ ان جمہوری قدروں میں اور اسلام کے اصولوں‌میں کوئی فرق نہیں۔

جب کہ آپ کا اپنا اور آپ کے ہمنواؤں کا حال یہ ہے کہ نبی بخاری ہے، اور قرآن "صحیح بخاری" اور دعوی کرتے ہیں مسلماں ہونے کا۔ اسی قرآن کا جب کوئی حوالہ دیا جات ہے تو قابل قبول نہیں ہوتا۔ اور خود اپنا یہ حال ہے کہ سیاق و سباق سے الگ کرکے آیات اور روایات لگا لگا کر اپنے آپ کو قائیل کرتے رہتے ہیں کہ آپ درست اور باقی سب ناہنجار ہیں۔

آپ کا بس نہیں چلتا کہ پاکستان میں ہونے والے مسلمانوں کے جرائم کا ذمہ دار امریکہ کو قرار دیں۔

1۔ امریکہ جو بھی جنگ لڑتا ہے اس میں تمام ملٹری قوانین کو مدنظر رکھا جاتا ہے ۔ کسی باہمی معاہدہ کی خلاف ورزی نہیں ہوتی، کوئی جنگی جرم نہیں ہوتا۔ کسی جرم کی پردہ پوشی نہیں ہوتی۔ امریکہ کو ھق حاصل ہے کہ اپنے مفادات کا دفاع کرے۔ امریکہ جنگ مذہب کی بنیادوں‌پر نہیں ہے۔ جبکہ طالبان کی جنگ ان کے اپنے مسلک کی بنیاد پر ہے۔ طالبان کا کوئی بھی قدم کسی طور بھی اسلامی نہیں۔

2۔ کیا جنگی جرائم سے دورکا، یہ دعوی طالبان جیسے جہنمی افراد کرسکتے ہیں ۔ طالبان کا تو یہ حال ہے کہ وہ بغیر بتائے، بازاروں میں‌ بچوں اور عورتوں کو قتل کررہے ہیں۔ آپ ان کو قابل معافی سمجھتے ہیں کہتے ہیں‌کہ ان کے ملک پر بمباری کی گئی تو یہ لوگ پاکستان میں خودکش جہنمی حملہ کررہے ہیں اور اس کی تاویل جناب قرآن سے لاتے ہیں کہ یہ صحیح ہے۔ یہ تو کھلم کھلا فساد ہے اللہ کی زمیں‌میں۔

3۔ امریکہ جن لوگوں سے جنگ لڑ رہا ہے وہ وہی لوگ ہیں جنہوں نے پہلے امریکہ پر حملہ کیا۔ یہ آج بھی منظم ہیں‌، اسامہ بن لادن اور اس کے ساتھیوں جیسے جہنمی افراد کےساتھ ملے ہوئے ہیں۔ یہ لوگ ہی اصل کافر ہیں۔ اس لئے کہ یہ سب کو دھوکہ دیتے ہیں۔ بھیڑ کے روپ میں بھیڑئے ہیں۔ داڑھی رکھ لینے اور اسلام اسلام کا نعرہ لگانے سے کوئی جہنمی قاتل کبھی مجاہد نہیں ہوجاتا۔ اپنے مذموم اور بھیانک سیاسی عزائم کو پورا کرنے کے لئے ان بھیڑیوں‌نے اسلام کا لبادہ اوڑھ رکھا ہے۔ اور معصومیت سے امریکہ کی طرف اشارہ کردیتے ہیں کہ بڑا قاتل تو امریکہ ہے۔ جب کہ القاعدہ اور طالبان ایک ہی قسم کا جرثومہ ہیں جن سے نجات ضروری ہے۔

بہت خوب جناب حضرت فاروق سرور خان صاحب بہت خوب

جس انداز میں قرآن اور حدیث نبوی کا مزاق بنانے کے آپ ماہر ہیں، یہ انزاز آپ کو ہی مبارک ھو،

ویسے ماشاء اللہ ایک بات ھے آپ نے حق ادا کرنے میں کوئی کثر نہیں چھوڑی
__________________
حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میں سویا ہواتھا کہ میں نے خواب میں جنت دیکھی ۔ میں نے دیکھا کہ ایک عورت ایک محل کے کنارے وضو کررہی ہے ۔ میں نے پوچھا یہ محل کس کا ہے ؟ تو فرشتوں نے جواب دیا کہ عمر رضی اللہ عنہ کا۔صحیح بخاری
sahj آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے sahj کا شکریہ ادا کیا
فاروق سرورخان (20-11-09), اخترحسین (20-11-09), راجہ اکرام (20-11-09), عامرشہزاد (20-11-09)
پرانا 20-11-09, 11:03 AM   #23
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 19,927
کمائي: 298,230
شکریہ: 24,741
15,343 مراسلہ میں 39,161 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : فاروق سرورخان مراسلہ دیکھیں
کمال یہ ہے کہ پاکستان کا اتنا بڑا حکومتی نظام سارا ناکارہ ہے اور ایک سہج اور دوسرا راجہ اکرام صرف درست کہتے ہیں۔ جن لوگوں‌کے پاس مکمل انٹیلیجنس ہے جو باقاعدہ جنگ لڑ رہے ہیں وہ سب بے کار ہیں بلکہ کافر ہیں؟
۔
سہج بھائی
اب ہم دونوں لسٹ میں آ گئے ہیں۔۔۔۔۔۔۔
اس لئے امریکہ کے تقدس کا خیال رکھا کریں کیوں کہ اس کی شان میں گستاخی ناقابل معافی جرم ہے
باقی اگر کوئی قرآن و حدیث نبوی صلی اللہ علیہ و سلم کو قولا و فعلا نشانہ تضحیک بناتا ہے تو اس پر کوئی عتاب نہیں۔۔ کیوں کہ آزادی فکر و اظہار ہر کسی کا بنیادی حق ہے۔

بس میں تو ان سے یہی کہتا ہوں کہ
میاں خوش رہو ہم دعا کر چلے
راجہ اکرام آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا
فاروق سرورخان (20-11-09), اخترحسین (20-11-09), عامرشہزاد (20-11-09)
پرانا 20-11-09, 11:31 AM   #24
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مقام: Houston, Texas
عمر: 54
مراسلات: 3,247
کمائي: 25,909
شکریہ: 6,458
2,598 مراسلہ میں 7,610 بارشکریہ ادا کیا گیا
فاروق سرورخان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

سہج سہج کر سمجھو بھائی۔ جذباتی ہونے کی ضرورت نہیں ۔ اپنے ہی جوابات میرے تبصرات کی روشنی مٰں‌پڑھ کر دیکھئے، کچھ نہ کچھ سوچنے کو ملے گا
فاروق سرورخان آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
فاروق سرورخان کا شکریہ ادا کیا گیا
اخترحسین (20-11-09)
پرانا 20-11-09, 12:05 PM   #25
Senior Member
 
اخترحسین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2009
مقام: karachi
مراسلات: 1,529
کمائي: 36,971
شکریہ: 4,903
808 مراسلہ میں 1,916 بارشکریہ ادا کیا گیا
اخترحسین کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں اخترحسین کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

.................................................. ........
.................................................. .......
اخترحسین آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 20-11-09, 12:05 PM   #26
Senior Member
 
اخترحسین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2009
مقام: karachi
مراسلات: 1,529
کمائي: 36,971
شکریہ: 4,903
808 مراسلہ میں 1,916 بارشکریہ ادا کیا گیا
اخترحسین کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں اخترحسین کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : فاروق سرورخان مراسلہ دیکھیں
دیکھئے امریکہ اس وقت سے نادم تھا جب 1971 میں پاکستان کو دو ٹکڑے ہونے سے نہیں بچا سکا تھا، اس وقت امریکا کی امی نے امریکا کے کان بھی کھینچے تھے۔



امریکہ نے پاکستان کی بھرپور مدد کی، اپنے جہاز، اپنے اثاثہ، اپنے فوجی، اپنا پیسہ لگا کر جب امریکا اپنی امی کی بات مان کر پاکستان کی مدد کرنے آیا تو اب آپ سب ناراض‌ہورہے ہیں۔





امریکہ پاکستان کا بہترین دوست ہے۔ ورنہ امریکہ کو کیا پڑی تھی کہ اتنی دور سے آ کر افغانستان میں پاکستانی فوج کے ساتھ ساتھ اپنے بندے مرواتا؟






اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : فاروق سرورخان مراسلہ دیکھیں

امریکہ کوئی اٹھارہ سال کا نوجوان نہیں‌کہ آُ اس کو کافر یا مسلمان ٹھیرائیں۔ امریکہ ایک انصاف پسند ملک ہے




حیرت ھے ۔ اور مجھے غصہ بھی آرہا ھے
اخترحسین آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے اخترحسین کا شکریہ ادا کیا
پرانا 20-11-09, 12:15 PM   #27
Senior Member
 
اخترحسین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2009
مقام: karachi
مراسلات: 1,529
کمائي: 36,971
شکریہ: 4,903
808 مراسلہ میں 1,916 بارشکریہ ادا کیا گیا
اخترحسین کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں اخترحسین کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : sahj مراسلہ دیکھیں
سبحان اللہ کیا زبردست حق ادا کیا ھے آپ نے ، ریکارڈ توڑنے کی کوشش ھے ، واہ بھئی واہ

جناب فاروق سرور خان صاحب یہ وہ ہی امریکہ ھے جس نے اسلامی جمہوریہ پاکستان کو بمباری کے زریعے "پتھر کے زمانے" میں پہنچانے کی دھمکی دی تھی اور اس وقت تمام وہ لوگ جو آج اپنے آپ کو روشن خیال اور اعتدال پسند کا لیبل لگائے گول گول گھوم رھے ہیں وہ لوگ اپنی پتلونیں اور شلواریں گیلی کر بیٹھے تھے اور تھر تھر کانپتے ھوئے پورا پاکستان امریکہ کے آگے لٹا دیا تھا ، کیا ایسے ھوتے ہیں بہترین دوست؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟

اور جناب یاد رکھئے کفر مسلمان کا دوست ھو ہی نہیں سکتا

شکریہ

أَلَمۡ تَرَ إِلَى ٱلَّذِينَ قِيلَ لَهُمۡ كُفُّوٓاْ أَيۡدِيَكُمۡ وَأَقِيمُواْ ٱلصَّلَوٰةَ وَءَاتُواْ ٱلزَّكَوٰةَ فَلَمَّا كُتِبَ عَلَيۡہِمُ ٱلۡقِتَالُ إِذَا فَرِيقٌ۬ مِّنۡہُمۡ يَخۡشَوۡنَ ٱلنَّاسَ كَخَشۡيَةِ ٱللَّهِ أَوۡ أَشَدَّ خَشۡيَةً۬‌ۚ وَقَالُواْ رَبَّنَا لِمَ كَتَبۡتَ عَلَيۡنَا ٱلۡقِتَالَ لَوۡلَآ أَخَّرۡتَنَآ إِلَىٰٓ أَجَلٍ۬ قَرِيبٍ۬‌ۗ قُلۡ مَتَـٰعُ ٱلدُّنۡيَا قَلِيلٌ۬ وَٱلۡأَخِرَةُ خَيۡرٌ۬ لِّمَنِ ٱتَّقَىٰ وَلَا تُظۡلَمُونَ فَتِيلاً (٧٧) أَيۡنَمَا تَكُونُواْ يُدۡرِككُّمُ ٱلۡمَوۡتُ وَلَوۡ كُنتُمۡ فِى بُرُوجٍ۬ مُّشَيَّدَةٍ۬‌ۗ وَإِن تُصِبۡهُمۡ حَسَنَةٌ۬ يَقُولُواْ هَـٰذِهِۦ مِنۡ عِندِ ٱللَّهِ‌ۖ وَإِن تُصِبۡهُمۡ سَيِّئَةٌ۬ يَقُولُواْ هَـٰذِهِۦ مِنۡ عِندِكَ‌ۚ قُلۡ كُلٌّ۬ مِّنۡ عِندِ ٱللَّهِ‌ۖ فَمَالِ هَـٰٓؤُلَآءِ ٱلۡقَوۡمِ لَا يَكَادُونَ يَفۡقَهُونَ حَدِيثً۬ا

النساء 76۔۔۔۔۔۔77

بھلا تم نے ان لوگوں کو نہیں دیکھا جن کو (پہلے یہ) حکم دیا گیا تھا کہ اپنے ہاتھوں کو (جنگ سے) روکے رہو اور نماز پڑھتے رہو اور زکوٰة دیتے رہو پھر جب ان پر جہاد فرض کردیا گیا تو بعض لوگ ان میں سے لوگوں سے یوں ڈرنے لگے جیسے خدا سے ڈرا کرتے ہیں بلکہ اس سے بھی زیادہ اور بڑبڑانے لگے کہ اے خدا تو نے ہم پر جہاد (جلد) کیوں فرض کردیا تھوڑی مدت اور ہمیں کیوں مہلت نہ دی (اے پیغمبر ان سے) کہہ دو کہ دنیا کا فائدہ بہت تھوڑا ہے اور بہت اچھی چیز تو پرہیزگار کے لئے (نجات) آخرت ہے اور تم پر دھاگے برابر بھی ظلم نہیں کیا جائے گا (۷۷) (اے جہاد سے ڈرنے والو) تم کہیں رہو موت تو تمہیں آ کر رہے گی خواہ بڑے بڑے محلوں میں رہو اور ان لوگوں کو اگر کوئی فائدہ پہنچتا ہے تو کہتے ہیں یہ خدا کی طرف سے ہے اور اگر کوئی گزند پہنچتا ہے تو (اے محمد صلی اللہ علیہ وسلم تم سے) کہتے ہیں کہ یہ گزند آپ کی وجہ سے (ہمیں پہنچا) ہے کہہ دو کہ (رنج وراحت) سب الله ہی کی طرف سے ہے ان لوگوں کو کیا ہوگیا ہے کہ بات بھی نہیں سمجھ سکتے

۞ فَمَا لَكُمۡ فِى ٱلۡمُنَـٰفِقِينَ فِئَتَيۡنِ وَٱللَّهُ أَرۡكَسَہُم بِمَا كَسَبُوٓاْ‌ۚ أَتُرِيدُونَ أَن تَهۡدُواْ مَنۡ أَضَلَّ ٱللَّهُ‌ۖ وَمَن يُضۡلِلِ ٱللَّهُ فَلَن تَجِدَ لَهُ ۥ سَبِيلاً۬ (٨٨) وَدُّواْ لَوۡ تَكۡفُرُونَ كَمَا كَفَرُواْ فَتَكُونُونَ سَوَآءً۬‌ۖ فَلَا تَتَّخِذُواْ مِنۡہُمۡ أَوۡلِيَآءَ حَتَّىٰ يُہَاجِرُواْ فِى سَبِيلِ ٱللَّهِ‌ۚ فَإِن تَوَلَّوۡاْ فَخُذُوهُمۡ وَٱقۡتُلُوهُمۡ حَيۡثُ وَجَدتُّمُوهُمۡ‌ۖ وَلَا تَتَّخِذُواْ مِنۡہُمۡ وَلِيًّ۬ا وَلَا نَصِيرًا

النساء 88۔۔۔۔۔۔۔۔۔89


تو کیا سبب ہے کہ تم منافقوں کے بارے میں دو گروہ ہو رہے ہو حالانکہ خدا نے ان کو ان کے کرتوتوں کے سبب اوندھا کردیا ہے کیا تم چاہتے ہو کہ جس شخص کو خدا نے گمراہ کردیا ہے اس کو رستے پر لے آؤ اور جس شخص کو خدا گمراہ کردے تو اس کے لئے کبھی بھی رستہ نہیں پاؤ گے (۸۸) وہ تو یہی چاہتے ہیں کہ جس طرح وہ خود کافر ہیں (اسی طرح) تم بھی کافر ہو کر (سب) برابر ہوجاؤ تو جب تک وہ خدا کی راہ میں وطن نہ چھوڑ جائیں ان میں سے کسی کو دوست نہ بنانا اگر (ترک وطن کو) قبول نہ کریں تو ان کو پکڑ لو اور جہاں پاؤ قتل کردو اور ان میں سے کسی کو اپنا رفیق اور مددگار نہ بناؤ

بَشِّرِ ٱلۡمُنَـٰفِقِينَ بِأَنَّ لَهُمۡ عَذَابًا أَلِيمًا

(اے پیغمبر) منافقوں (یعنی دو رخے لوگوں) کو بشارت سناد دو کہ ان کے لئے دکھ دینے والا عذاب (تیار) ہے

ٱلَّذِينَ يَتَّخِذُونَ ٱلۡكَـٰفِرِينَ أَوۡلِيَآءَ مِن دُونِ ٱلۡمُؤۡمِنِينَ‌ۚ أَيَبۡتَغُونَ عِندَهُمُ ٱلۡعِزَّةَ فَإِنَّ ٱلۡعِزَّةَ لِلَّهِ جَمِيعً۬ا

جو مومنوں کو چھوڑ کر کافروں کو دوست بناتے ہیں۔ کیا یہ ان کے ہاں عزت حاصل کرنا چاہتے ہیں تو عزت تو سب خدا ہی کی ہے
النساء 138۔۔۔۔139


سبحان اللہ شاھج بھائی جزاک اللہ آپ نے قرآن پیش کیا ھے ۔۔۔۔۔اور میں قرآن کے ایک ایک حرف پر ایمان رکھتا ھوں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک ایک حدیث پر ایمان رکھتا ھوں‌۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اگر کوئی قرآن و حدیث پر بھی تکرار کرتا ھے تو وہ اپنا ایمان خود تباہ کرلیتا ھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔بس

حیرت ھے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کہ کیسے مسلمان ھیں جو قرآنی آیات پر اپنی ناقس عقل کو ترجیع دے رہے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔حیرت ھے اور غصہ بھی

اللہ سب مسلمانوں کو ہدایت دے

آمین
اخترحسین آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے اخترحسین کا شکریہ ادا کیا
پرانا 20-11-09, 01:03 PM   #28
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 19,927
کمائي: 298,230
شکریہ: 24,741
15,343 مراسلہ میں 39,161 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : فاروق سرورخان مراسلہ دیکھیں
سہج سہج کر سمجھو بھائی۔ جذباتی ہونے کی ضرورت نہیں ۔ اپنے ہی جوابات میرے تبصرات کی روشنی مٰں‌پڑھ کر دیکھئے، کچھ نہ کچھ سوچنے کو ملے گا
جناب آپ کے تبصرات سے صرف سوچنے کے لئے مواد نہیں بلکہ فکر کے نئے زاویے اور عقل و دانش کی نئی راہیں فراہم کرتے ہیں۔
بلکہ بعض تبصرے تو درس عبرت بھی ہوتے ہیں کہ بعض اوقات وطن چھوڑنے سے انسان کا سب کچھ بدل جاتا ہے،
اور کسی کا نمک کھا کر نبھانا کتنا مشکل ہو جاتا ہے کہ احادیث صحیحہ پر عقل کو ترجیح دینی پڑ جاتی ہے۔

ویسے سہج بھائی ٹھیک کہتے ہیں کہ آپ واقعی حق ادا کر رہے ہیں اور خوب ادا کر رہے ہیں۔۔۔
اور سب سے زیادہ قابل تعریف بات یہ ہے کہ اس قدر حق نمک ادا کرنے کے ساتھ ساتھ آپ بزبان حال یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ
حق تو یہ ہے کہ حق ادا نہ ہوا

لگے رہو منا بھائی۔۔۔۔۔۔ خوشبو لگا کے
راجہ اکرام آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا
پرانا 20-11-09, 01:07 PM   #29
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مقام: Houston, Texas
عمر: 54
مراسلات: 3,247
کمائي: 25,909
شکریہ: 6,458
2,598 مراسلہ میں 7,610 بارشکریہ ادا کیا گیا
فاروق سرورخان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

جب تک آپ ثابت نہیں کریں گے کہ امریکہ کافر ہے آپ ان آیات کا اطلاق امریکہ پر نہیں کرسکتے۔

پہلے آپ ثابت کیجئے کہ امریکہ بحیثیت ایک ملک کس طرح کافر ہے؟ اس کا کونسا قانون اللہ کے احکام کی تکفیر کرتا ہے۔ آپ کے پاس ایک بھی مثال ہے؟ امریکہ اپنے قانون کے خلاف کچھ نہیں کرتا۔ نہ اس کے سینیٹرز اور نہ ہی اس کی حکومت، اور نہ ہی اس کی فوج۔

آپ مجھے حق و دل سے انصاف کرتے ہوئے ، ایک دو مثالیں دیجئے جہاں امریکہ کا قانون اللہ کے احکام کی تکفیر کرتا ہو، تاکہ مجھے بھی کچھ غصہ آئے۔ بغیر کسی ثبوت کے آپ قانون دان، جج، سپاہی اور جلاد سب خود بننا چاہتے ہیں؟

بدمعاشی کرنے والے کو پیٹنا یا جنگ کرنا، یہ حق تو اللہ کا مذہب بھی دیتا ہے۔ اس پر آپ کسی کو کافر کیسے قرآر دے سکتے ہیں؟ نظریاتی ریاست کے دفاع کی اجازت آپ کے مذہب میں بھی ہے اور امریکہ کے قانون میں بھی۔

امریکہ اپنی جغرافیائی حدود میں کسی مسلمان کو صرف اس لئے سزا نہیں دیتا کہ وہ مسلمان ہے ۔ نہ ہی امریکہ کا کوئی قانون کا اصول اللہ کے قانون کے اصول کے مخالف ہے۔ تو پھر کیا یہ آپ کا صرف خیال ہے کہ امریکا کافر ہے؟ سارے اسلامی ملکوں کا بھی یہی حال ہے کہ ان کے قوانین کے اصول اللہ کے قوانیں کے لحاظ سے ہیں۔

آپ میں سے ایک صاحب نے فرمایا کہ ان کا ایمان قرآن پر ہے۔ دل پر ہاتھ رکھ کر قسم کھائیے کہ آپ اس سےمکریں گے نہیں ۔۔۔۔۔ تو میں بھی کچھ آیات پیش کرنے کی جسارت کرتا ہوں

آپ کے فلسفہ کے لحاظ سے دیکھتے ہیں ۔۔۔۔
اگر مسلمانوں سے جنگ کرنے سے کوئی ملک کافر ہوجاتا ہے تو پھر ایران کی جنگ عراق سے کیا تھی؟ ایران و عراق دونوں کافر ہوئے کہ نہیں؟ افغانستان پاکستان سے جنگ کرتا ہے، افغانستان بھی کافر ہوگیا۔ سعودی عرب نے کویت چھڑانے کے لئے عراق پر حملہ میں امریکہ کا ساتھ دیا ، سعودی عرب کافر ، پاکستان نے امریکہ کا ساتھ افغانستان پر حملہ مین دیا پاکستان بھی کافر ، تو پھر تو آپ بھی کافر میں بھی کافر۔۔ بچا کیا؟

تو یار یہ والا فلسفہ نہیں چلے گا۔ یہ تو طالبانی فلسفہ ہے کہ سب کافر ہیں اور ان کافروں کا خون کرنا معاف ہے

اب آپ کے لئے اصل چیلنج ہے کہ پہلے امریکہ کو کافر ثابت کیجئے پھر اس پر کافروں‌کی آیات کا اطلاق کیجئے۔

اللہ تعالی فرماتے ہیں :

9:100 وَالسَّابِقُونَ الْأَوَّلُونَ مِنَ الْمُهَاجِرِينَ وَالْأَنصَارِ وَالَّذِينَ اتَّبَعُوهُم بِإِحْسَانٍ رَّضِيَ اللّهُ عَنْهُمْ وَرَضُواْ عَنْهُ وَأَعَدَّ لَهُمْ جَنَّاتٍ تَجْرِي تَحْتَهَا الْأَنْهَارُ خَالِدِينَ فِيهَا أَبَدًا ذَلِكَ الْفَوْزُ الْعَظِيمُ
اور مہاجرین اور ان کے مددگار (انصار) میں سے سبقت لے جانے والے، سب سے پہلے ایمان لانے والے اور درجہء احسان کے ساتھ اُن کی پیروی کرنے والے، اللہ ان (سب) سے راضی ہوگیا اور وہ (سب) اس سے راضی ہوگئے اور اس نے ان کے لئے جنتیں تیار فرما رکھی ہیں جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں، وہ ان میں ہمیشہ ہمیشہ رہنے والے ہیں، یہی زبردست کامیابی ہے

کہیں ایسا تو نہیں ہورہا؟70:40 فَلَا أُقْسِمُ بِرَبِّ الْمَشَارِقِ وَالْمَغَارِبِ إِنَّا لَقَادِرُونَ
سو میں مشارق اور مغارب کے رب کی قَسم کھاتا ہوں کہ بے شک ہم پوری قدرت رکھتے ہیں

70:41 عَلَى أَن نُّبَدِّلَ خَيْرًا مِّنْهُمْ وَمَا نَحْنُ بِمَسْبُوقِينَ
اس پر کہ ہم بدل کر ان سے بہتر لوگ لے آئیں، اور ہم ہرگز عاجز نہیں ہیں

دل سے پوچھیں کہ کیا آپ من حیث القوم مسلمان ہیں؟ یہ قتل اور فساد فی الارض اللہ کرنے والے مسلمان ہیں؟ پھر پوچھیں کہ کتنا عرصہ ہوگیا مسلمانی ترک کرے ہوئے؟ بغور دیکھئے مسلمان نے ایک ہزار سال سے اوپر کفر کیا ہے۔ اللہ کی کتب میں انسانوں کی کتب کا پیوند لگایا ہے۔ کہیں ایسا تو نہیں‌کہ روتے ہی رہ جائیں اور بنی اسرائیل کی طرح سے دنیا بھر میں خوار پھرتے رہیں؟

جی؟

Last edited by فاروق سرورخان; 20-11-09 at 01:33 PM.
فاروق سرورخان آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 20-11-09, 01:31 PM   #30
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 19,927
کمائي: 298,230
شکریہ: 24,741
15,343 مراسلہ میں 39,161 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

و ھم یحسبون انھم یحسنون صنعا
راجہ اکرام آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
جواب

Tags
com, search, پاکستان, پسند, واشنگٹن, قرآن, لوگ, لندن, نظر, آج, انسان, امریکہ, بچوں, حسن, خواتین, خلاف, خان, دیس, سال, شام, غلامی, غربت, صوبہ, صبح, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 09:05 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger