واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں

خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں

طالبان کی نو عمرلڑکی کو کوڑوں کی سزا

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 02-04-09, 11:24 PM  
Senior Member
 
چاچا کمال's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 47
مراسلات: 938
کمائي: 7,523
شکریہ: 36
189 مراسلہ میں 304 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default طالبان کی نو عمرلڑکی کو کوڑوں کی سزا

صوبہ سرحد کے ضلع سوات سے پہلی مرتبہ ایک ایسی ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں حلیے سے طالبان معلوم ہونے والے افراد ایک لڑکی کو سرعام کوڑوں کی سزا دے رہے ہیں۔تاہم حکومت اور طالبان نے اس خاص واقعہ کی تردید کی ہے تاہم اس بات کی تصدیق کی کہ ماضی میں خواتین کو کوڑوں کی سزائیں دینے کے واقعات پیش آئے ہیں۔

موبائل فون سے بنائی گئی یہ دو منٹ کی ویڈیو اب سرعام دستیاب ہے۔ ویڈیو میں سرخ جوڑے میں ملبوس ایک جوان سال لڑکی کو دکھایا گیا ہے جسے زمین پر الٹا لِٹاکر کوڑے مارے جارہے ہیں۔

ویڈیو میں یہ بھی دکھایا گیا ہے کہ طالبان کے حُلیے میں ایک شخص لڑکی کو پشت پر کوڑے برسارہا ہے جبکہ ایک شخص اس کے پیروں اور دوسرے نے جسم کے اوپر کے حصے کو دبوچا ہوا ہے۔ اس موقع پر درجنوں افراد دائرے میں کھڑے اس منظر کو دیکھ رہے ہیں۔

سزا دینے والے افراد آپس میں پشتو زبان میں بات کرتے ہیں اور لڑکی چیختی چلاتی پشتو میں فریاد کرتی ہے کہ ’میرے باپ کا توبہ ، میرے دادا کا توبہ آئندہ ایسا نہیں کرونگی۔‘ وہ شدت درد سے بار بار التجا کرتی ہے کہ ’خدا کے لیے کچھ صبر کرو‘ مگر مارنے والا شخص کہتا ہے کہ ’تم نے کہا تھا مجھے ماردو مگر اب تو میرے پاس چھری بھی نہیں ہے۔‘

پندرہ سے زائد کوڑے مارنے کے بعد وہ لوگ لڑکی کو چھوڑ دیتے ہیں اور اٹھتے ہی لڑکی شٹل کاک برقعہ میں ملبوس نظر آتی ہے۔ اس وقت ان میں سے بڑی داڑھی والا ایک شخص اس سے قریب واقع ایک کمرے میں لے جاتا ہے۔ چیخ و پکار اور باتوں سے وہ تقریباً بارہ سے سترہ سال کے درمیان کی عمر کی معلوم ہوتی ہے۔

اس سلسلے میں دس کے قریب مقامی لوگوں سے رابطہ کیا گیا تو کافی مشکلات کے بعد انہوں نے صرف واقعہ کی تصدیق کی اور کہا کہ واقعہ سوات کی تحصیل کبل کے کالا کلی میں پیش آیا ہے۔ مقامی لوگ بظاہر خوف کی وجہ سے مزید معلومات دینے سے انکار کررہے ہیں۔ یہ بھی معلوم نہیں ہوسکا کہ لڑکی کون ہے اور انہیں کس بات پر سزا دی جارہی ہے۔

طالبان ترجمان مسلم خان سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ خواتین کو کوڑے مارنے کی سزا کا واقعہ حالیہ دنوں میں پیش نہیں آیا ہے۔ انہوں نے اس خاص واقعہ سے بھی لاعلمی کا اظہار کیا البتہ انہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ امن معاہدے سے قبل مولانا فضل اللہ کے حکم پر خواتین کو سزائیں دی جاتی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں خواتین کو سرعام سزائیں نہیں دی گئیں بلکہ مولانا فضل اللہ نے حکم دیا تھا کہ خواتین کو جب بھی سزا دینی ہو تو انہیں کمرے کے اندر کوڑے مارے جائیں۔ مسلم خان کے بقول انہوں نے ماضی میں ایسی خواتین کو سزائیں دی ہے جو بقول ان کے گھر سے بھاگ گئی تھیں یا پھر انہیں مبینہ طور پر ' غیر اخلاقی حرکات' میں ملوث پایا گیا تھا۔

ملاکنڈ ڈویژن کے کمشنر سید محمد جاوید سے بھی جب اس بابت رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بھی اس طالبان ترجمان مسلم خان کے مؤقف کی تائید کی اور کہا ممکن ہےماضی میں خواتین کو ایسی سزائیں دی گئی ہوں۔ان کے بقول امن معاہدے کے بعد طالبان نے اپنی نجی عدالتیں ختم کردی ہیں۔

ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ آیا یہ واقعہ حکومت اور طالبان کے درمیان ہونے والے امن معاہدے سے پہلے یا بعد میں پیش آیا ہے لیکن یہ اس لحاظ بہت ہی سنگین واقعہ ہے کہ سوات میں ایک خاتون کو سرعام کوڑوں کی سزادی جارہی ہے۔اس سے قبل طالبان نے کئی دفعہ ان مرد حضرات کو لوگوں کے سامنے کوڑوں کی سزائیں دی تھیں جن پر مختلف نوعیت کے الزامات لگائے گئے تھے۔

اگر کسی کے پاس اصل ویڈیو ہو تو لگائیں۔۔۔۔ ویسے تالی بانوں کے حمائتی اس کے حق میں بھی کچھ نہی کچھ نکال لائیں گے۔۔۔

Last edited by منتظمین; 03-04-09 at 12:23 PM. وجہ: غیر مہذب الفاظ کی گنجائش ہمارے فورمز پر نہیں ہے۔
چاچا کمال آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
8 قاری/قارئین نے چاچا کمال کا شکریہ ادا کیا
فاروق سرورخان (03-04-09), فرحان دانش (04-04-09), وسیم (04-04-09), Wahid Mahmood (15-11-09), yashaka (05-04-09), ام غزل (05-04-09), اسد لطیف (05-04-09), رضی (06-04-09)
پرانا 30-05-09, 05:09 PM   #166
Administrator
 
سحر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 5,582
کمائي: 157,647
شکریہ: 8,062
5,019 مراسلہ میں 19,296 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

فاروق صاحب آپ بھی صحیح نمک حلال کررہے ہیں ۔
جہاں تک نظریاتی ریاستی دفاع کہہ لیں یا اسلام کا دفاع کہہ لیں انشاء اللہ ہم اپنی فوج اور اپنی قوم کے ساتھ مل کر جہاد کریں گے ۔ اس لیے کہ وہ وقت دور نہیں ۔ آپ کو آپ کی باتیں مبارک ہوں اور آپ کا امریکہ بھی ، آپ وہیں رہیے گا اور ڈالر کمائیے گا
جہاں تک ڈاکٹر عافیہ کا تعلق ہے وہ جن تنظیموں کو جس وقت چندہ دیتی تھی اس وقت وہ دہشت گرد اعلان نہیں ہوئی تھی ۔ بقول ڈاکٹر امجد کے
آپ کی نظر میں شریف عورت کی تعریف کیا ہے اگر کوئی معلومات کے لیے رسائل لیتاہے تو آپ کی نظر میں وہ گناہ گار ۔ اگر ایسے ہی تھے وہ رسائل تو ان کو چھاپنے والوں پر کیوں پابندی نہیں لگی
یاد رہے ڈاکٹر عافیہ امریکہ میں گرفتار نہیں ہوئی ۔ وہ پاکستان سے یا افغانستان سے گرفتار ہوئی ہے اور اس پر کوئی جرم ثابت نہیں ہوا ۔ اگر امریکہ اتنا ہی انصاف پسند ہے تو ابھی تک کوئی ثبوت کیوں پیش نہیں کرسکا
امریکہ کے انصاف ، مساوات اور امن کے پیامبر کا حال تو ہمیں معلوم ہے ۔ عراق میں ہزاروں لوگوں کا خون اور افغانستان میں مسلط کی ہوئی جنگ اس کا امن کا پیغام ہی تو ہے
اور میں کچھ نہیں کہوں گی کیوں کہ آپ جیسوں کے ہوتے ہوئے اس قوم کی ماؤں کے ساتھ یہی کچھ ہوگا۔
سحر آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے سحر کا شکریہ ادا کیا
ابن آدم (30-05-09), سام (01-06-09)
پرانا 31-05-09, 11:31 AM   #167
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مقام: Houston, Texas
عمر: 54
مراسلات: 3,248
کمائي: 25,910
شکریہ: 6,460
2,598 مراسلہ میں 7,610 بارشکریہ ادا کیا گیا
فاروق سرورخان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : سحر مراسلہ دیکھیں
فاروق صاحب آپ بھی صحیح نمک حلال کررہے ہیں ۔
طنزیہ جملوں کا شکریہ۔ مجھے اپنے ملک(امریکہ) پر بہت فخر ہے، یہ عدل و انصاف و مساوات کی ایک عالمگیر مثال ہے۔
اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : سحر مراسلہ دیکھیں
جہاں تک نظریاتی ریاستی دفاع کہہ لیں یا اسلام کا دفاع کہہ لیں انشاء اللہ ہم اپنی فوج اور اپنی قوم کے ساتھ مل کر جہاد کریں گے ۔ اس لیے کہ وہ وقت دور نہیں ۔
وضع میں تم ہو نصاری تو تمدن میں ہنود
یہ مسلماں ہیں‌جنہیں دیکھ کر شرمائیں یہود

اللہ کے فرمان قرآن سے اتنی دوری، حدیث پرستی، بخاری، ترمذی ، جن کے نبی، خلاف قرآن پر ایمان ، ایسے میں‌اگر کچھ کرسکتے ہیں تو صرف اور صرف برائیاں کرسکتے ہیں دہشت گردی کو جہاد کا نام دے سکتے ہیں لیکن حق و انصاف و مساوات اور اللہ تعالی کے فرمان قرآن پر مبنی ایک معاشرہ قائم نہیں‌کرسکتے ہیں۔ آپ کو دعوت دیتا ہوں کہ آپ یہ پڑھئیے
اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : سحر مراسلہ دیکھیں

آپ کو آپ کی باتیں مبارک ہوں اور آپ کا امریکہ بھی ، آپ وہیں رہیے گا اور ڈالر کمائیے گا
اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : سحر مراسلہ دیکھیں
جہاں تک ڈاکٹر عافیہ کا تعلق ہے وہ جن تنظیموں کو جس وقت چندہ دیتی تھی اس وقت وہ دہشت گرد اعلان نہیں ہوئی تھی ۔ بقول ڈاکٹر امجد کے آپ کی نظر میں شریف عورت کی تعریف کیا ہے اگر کوئی معلومات کے لیے رسائل لیتاہے تو آپ کی نظر میں وہ گناہ گار ۔ اگر ایسے ہی تھے وہ رسائل تو ان کو چھاپنے والوں پر کیوں پابندی نہیں لگی یاد رہے ڈاکٹر عافیہ امریکہ میں گرفتار نہیں ہوئی ۔ وہ پاکستان سے یا افغانستان سے گرفتار ہوئی ہے اور اس پر کوئی جرم ثابت نہیں ہوا ۔ اگر امریکہ اتنا ہی انصاف پسند ہے تو ابھی تک کوئی ثبوت کیوں پیش نہیں کرسکا امریکہ کے انصاف ، مساوات اور امن کے پیامبر کا حال تو ہمیں معلوم ہے ۔ عراق میں ہزاروں لوگوں کا خون اور افغانستان میں مسلط کی ہوئی جنگ اس کا امن کا پیغام ہی تو ہے اور میں کچھ نہیں کہوں گی کیوں کہ آپ جیسوں کے ہوتے ہوئے اس قوم کی ماؤں کے ساتھ یہی کچھ ہوگا۔
اگر ایسا تھا تو یہاں‌سے فرار کیا معنی رکھتا تھا؟ امریکہ میں پوچھ گچھ سے بھاگنا بھی ایک جرم ہے۔ ایسا کرنے کی کیا ضرورت تھی؟ اب وہ جرم کرکے جہاں‌بھی جائیں وہیں گرفتار ہونگیں۔ یہ قوم کی ماں‌بیٹی کے جذباتی نعرے اسی وقت زیب دیتے ہیں جب کوئی نیک کام کیا ہو۔ چھپنے اور بھاگنے والوں کے لئے نہیں۔ ماؤں کے لئے اب بھی وقت ہے کہ اپنی اولادوں کو اللہ کے فرمان قرآن کی تعلیم دیں ۔ اس سے پہلے کہ سر پکڑ کر رونا پڑے۔ پاکستانیوں کا یہ کچھ فیشن بن گیا ہے کہ پہلے اپنی حکومت کو کوستے ہیں ، پھر اپنی ہی افواج کو اور پھر امریکہ کو ۔۔۔ کچھ حقیقت کی آنکھ سے دیکھئے۔
__________________
فاروق سرور خان
ترے ضمیر پہ جب تک نہ ہو نزول کتاب
گرہ کشـا ہے نـہ رازی نـہ صـا حب کشـاف
فاروق سرورخان آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 31-05-09, 04:50 PM   #168
Senior Member
 
شاہ جی 90's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: اٹک سٹی
عمر: 36
مراسلات: 4,843
کمائي: 97,901
شکریہ: 22,157
4,085 مراسلہ میں 10,790 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : فاروق سرورخان مراسلہ دیکھیں
طنزیہ جملوں کا شکریہ۔ مجھے اپنے ملک(امریکہ) پر بہت فخر ہے، یہ عدل و انصاف و مساوات کی ایک عالمگیر مثال ہے۔
اس کے عدل و انصاف کے نمونے افغانستان و عراق میں بکھرے پڑے ہیں اور اب تو اگر آپ کو اتفاق ہو تو کبھی کبھی انکے انصاف کی اعلی ترین شکل آپ کو قبائلی علاقوں میں ڈرون حملوں کی شکل میں نظر آئے گی
وضع میں تم ہو نصاری تو تمدن میں ہنود
یہ مسلماں ہیں‌جنہیں دیکھ کر شرمائیں یہود
یہود کو دیکھہ کر شرمانے کی کیا ضرورت ہے اس قوم کو تو خدا کے نبی شرمندہ نہ کر سکے امریکہ نواز مسلمانوں کو دیکھ کر تو یہود شاباشیاں دیتے نظر آتے ہیں شرماتے نہیں۔
اللہ کے فرمان قرآن سے اتنی دوری، حدیث پرستی، بخاری، ترمذی ، جن کے نبی، خلاف قرآن پر ایمان ، ایسے میں‌اگر کچھ کرسکتے ہیں تو صرف اور صرف برائیاں کرسکتے ہیں دہشت گردی کو جہاد کا نام دے سکتے ہیں لیکن حق و انصاف و مساوات اور اللہ تعالی کے فرمان قرآن پر مبنی ایک معاشرہ قائم نہیں‌کرسکتے ہیں۔ آپ کو دعوت دیتا ہوں کہ آپ یہ پڑھئیے
یہ جو آپ نے لنک دیا ہے یہ اس سائٹ کا ہے جو کہ امریکیوں نے قرآن میں تحریف کر کے اور غلط معنوں کے ساتھہ مسلمانوں میں انتشار پیدا کرنے کے لیے بنائی ہے۔ ہمیں تو اپنی حدیث سے راہنمائی حاصل کرنے پر فخر ہے ۔ اور حدیث کو مشکوک کہنے والے کی عقل مشکوک ہے کیوں کہ اگر آپ کے پاس وقت ہو تو صحت حدیث پر ڈاکٹر حمید اللہ کے مضامین پڑھ لیں افاقہ ہو گا

اگر ایسا تھا تو یہاں‌سے فرار کیا معنی رکھتا تھا؟ امریکہ میں پوچھ گچھ سے بھاگنا بھی ایک جرم ہے۔ ایسا کرنے کی کیا ضرورت تھی؟ اب وہ جرم کرکے جہاں‌بھی جائیں وہیں گرفتار ہونگیں۔ یہ قوم کی ماں‌بیٹی کے جذباتی نعرے اسی وقت زیب دیتے ہیں جب کوئی نیک کام کیا ہو۔ چھپنے اور بھاگنے والوں کے لئے نہیں۔ ماؤں کے لئے اب بھی وقت ہے کہ اپنی اولادوں کو اللہ کے فرمان قرآن کی تعلیم دیں ۔ اس سے پہلے کہ سر پکڑ کر رونا پڑے۔ پاکستانیوں کا یہ کچھ فیشن بن گیا ہے کہ پہلے اپنی حکومت کو کوستے ہیں ، پھر اپنی ہی افواج کو اور پھر امریکہ کو ۔۔۔ کچھ حقیقت کی آنکھ سے دیکھئے۔
اب اس بارے میں ہم کیا کہیں کہ بہت سے پاکستانیوں کو بھی سر بازار اپنی ماں یا بہن کو رسوا کرتے دیکھا ہے ۔ یہ شیطان کا چکر ہے جس کے سر پر سوار ہو جائے ۔ آپ کی غیرت اور قومی حمیت تو واقعی قابل سلام ہے جو آپ اس قدر حقیقت پسندی کا مظاہرہ کر رہے ہیں ۔ اللہ آپ کو ہدایت کی روشنی عطا کرے۔ آپ تو تاریکیوں میں بہت دور تک جا چکے ہیں۔
شاہ جی 90 آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 31-05-09, 05:59 PM   #169
Senior Member
 
ابن آدم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 1,035
کمائي: 21,476
شکریہ: 3,240
791 مراسلہ میں 2,315 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اپنی ملت کو قیاس اقوام مغرب پر نہ کر
خاص ہے ترکیب میں قوم رسول ہاشمی

ابن آدم آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے ابن آدم کا شکریہ ادا کیا
سام (01-06-09), سحر (31-05-09), شاہ جی 90 (01-06-09)
پرانا 31-05-09, 06:02 PM   #170
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Nov 2007
مراسلات: 956
کمائي: 31,088
شکریہ: 1,294
713 مراسلہ میں 2,273 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : فاروق سرورخان مراسلہ دیکھیں
مجھے اپنے ملک(امریکہ) پر بہت فخر ہے، یہ عدل و انصاف و مساوات کی ایک عالمگیر مثال ہے۔
جی بالکل سچ فرمایا آپ نے امریکہ عدل و انصاف و مساوات کی ایک عالمگیر مثال ہے
لیکن صرف امریکیوں کیلئے ، نہ کہ باقی دنیا کیلئے اور سپیشلی مسلمانوں کیلئے تو ظلم و جبر کی عالمگیر مثال ہے ، کیا کسی وضاحت کی ضرورت ہے ؟
عراق ؟
آپ کا سابق صدر خود اسے اپنی غلطی( رسمی طور پر ) ڈیکلیرکر چکا ہے لیکن ایک ملین سے زیادہ لوگوں کا خون بہانے کے بعد
مشرقی تیمور پر اقوام متحدہ کی پھرتیاں اور کشمیر پر ؟
دار فور پر عالمی عدالت انصاف کی تیزیاں ؟ کہاں تک گنواؤں ۔۔۔
افغانستان ؟
اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : Fawad - Digital Outreach Team US State Dept مراسلہ دیکھیں
حکومت پاکستان کے ذريعے امريکہ نے طالبان کے ساتھ 2 ماہ تک مذاکرات کيے جن کا مقصد اسامہ بن لادن کی گرفتاری اور افغانستان ميں اس تنظيم کو تحفظ فراہم نہ کرانے کی يقين دہانی حاصل کرنا تھا۔ ليکن طالبان نے ان مطالبات کو ماننے سے صاف انکار کر ديا۔

ان حالات ميں امريکہ کے سامنے کيا متبادل راستہ باقی رہ گيا تھا؟

آپ يقينی طور پر امريکی حکومت سے يہ توقع نہيں رکھ سکتے کہ وہ ملکی سلامتی کے اہم ترين فوجی فيصلے راۓ عامہ کے رجحانات اور مقبوليت کے گراف کی بنياد پر کرے۔
جی آپ لوگوں نے عراق کے اندر ہرطرح کی تلاشی لینے کے بعد صدام کو تو معاف کر دیا تھا ؟؟
سچی بات تو آپ کے منہ سے نکلتی نہیں کہ وسط ایشیائی ریاستوں سے پائپ لائنوں‌کے ٹھیکے نہ ملنے کی وجہ سے افغانستان پر حملہ کیا گیا( دو ماہ تو آپ کو ہتھیاروں کی نقل و حمل کیلئے چاہیے تھے )۔اور اس کیلئے تو فضا پہلے سے تیار کی جا رہی تھی۔( اگر کسی کو یقین نہ آئے تو 11-9 سے پہلے کے اخبارات اٹھا کر دیکھ لے)
اور سب سے بڑھ کر اسرائیل امریکہ کی عالمگیر مساوات کا مظہر
بھائی میرے ہم مان گئے امریکہ کی عالمگیر عدل و انصاف اور مساوات کو

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : فاروق سرورخان مراسلہ دیکھیں
وضع میں تم ہو نصاری تو تمدن میں ہنود
یہ مسلماں ہیں‌جنہیں دیکھ کر شرمائیں یہود
بالکل بجافرمایا آپ نے میں آپ سے سوفیصد متفق ہوں لیکن یہ احساسِ زیاں اب ہر جگہ محسوس کیا جا رہا ہے،اور یہ احساس ہی ہوتا ہے جو کسی کو پلٹا سکتا ہے اور وہ ہم میں‌آگیا ہے انشاءاللہ اس کا رزلٹ بھی نکلے گا۔لیکن یہ سب کچھ ایک دو دن میں‌نہیں ہو سکتا ۔قوموں کی تاریخ میں ایک دو سال کوئی معنی نہیں رکھتے واپس اپنے مقام پر آنے میں‌دہائیاں‌یا صدیاں‌بھی لگ سکتی ہیں (صلیبی جنگیں‌ بھی دو صدیوں‌پر محیط رہیں ) لیکن مستقبل کا مؤرخ تو صرف رزلٹ دیکھے گا،اور میں اس سے نا امید نہیں ہوں

Last edited by ابرارحسین; 31-05-09 at 06:07 PM.
ابرارحسین آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے ابرارحسین کا شکریہ ادا کیا
مون لائیٹ آفریدی (31-05-09), ابن آدم (31-05-09), سام (01-06-09), سحر (31-05-09), شاہ جی 90 (01-06-09)
پرانا 31-05-09, 06:15 PM   #171
Senior Member
 
ابن آدم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 1,035
کمائي: 21,476
شکریہ: 3,240
791 مراسلہ میں 2,315 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ابرار بھائی آپ نے بلکل درست فرمایا
ابن آدم آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے ابن آدم کا شکریہ ادا کیا
پرانا 31-05-09, 10:47 PM   #172
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مقام: Houston, Texas
عمر: 54
مراسلات: 3,248
کمائي: 25,910
شکریہ: 6,460
2,598 مراسلہ میں 7,610 بارشکریہ ادا کیا گیا
فاروق سرورخان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : شاہ جی 90 مراسلہ دیکھیں
اب اس بارے میں ہم کیا کہیں کہ بہت سے پاکستانیوں کو بھی سر بازار اپنی ماں یا بہن کو رسوا کرتے دیکھا ہے ۔ یہ شیطان کا چکر ہے جس کے سر پر سوار ہو جائے ۔ آپ کی غیرت اور قومی حمیت تو واقعی قابل سلام ہے جو آپ اس قدر حقیقت پسندی کا مظاہرہ کر رہے ہیں ۔ اللہ آپ کو ہدایت کی روشنی عطا کرے۔ آپ تو تاریکیوں میں بہت دور تک جا چکے ہیں۔
بے کار کی جذباتیت جھلکتی ہے آپ کی تحریر سے۔

ڈاکٹر عافیہ کا ایک جرم سب کے سامنے ہے ، پوچھ گچھ سے بچنے کے لئے فرار، اس کا اعتراف خود ان کے شوہر نے کیا ہے۔ آپ کی ہی غیرت و حمیت ہے صاحب کہ ایک مجرم کو اپنی ماں‌بیٹی بنا رہے ہیں۔ جس کو خود اس کا اپنا شوہر مجرم قرار دیتا ہے۔

آپ کے پاس ثبوت ہیں کہ یہ خاتون پر اسرا ر مجرمانہ کاروائیوں میں مصروف نہیں‌تھیں؟ اس ملک امریکہ میں‌لاکھوں مائیں اور بہنیں‌رہتی ہیں جن کو کوئی تنگ نہیں‌ کرتا۔ ان سب ماؤں اور بہنوں کے سر شرم سے جھکا دینے والی خاتون کو آپ اپنا ہیرو قرار دیجئے یہ آپ کی چوائس ہے۔ کسی ذی شعور شخص کی کیسے ہوسکتی ہے؟
فاروق سرورخان آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 31-05-09, 11:37 PM   #173
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مقام: Houston, Texas
عمر: 54
مراسلات: 3,248
کمائي: 25,910
شکریہ: 6,460
2,598 مراسلہ میں 7,610 بارشکریہ ادا کیا گیا
فاروق سرورخان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

بات ساری یہ ہے کہ یہ فیشن بن گیا ہے کہ پاکستان کی حکومت کی خوب برائی کرنی ہے اور کسی نہ کسی بہانے سے سارا الزام امریکہ کے سر تھوپ دینا ہے۔ برار ہاسن صاحب اس کام میں اپنا حق ادا کررہے ہیں۔ اگر امریکہ مخالف پراپیگینڈا نہیں کریں گے ، دہشت گردوں اور فسادیوں کو اسلحہ سپلائی نہیں‌کریں‌گے تو ان کے ہندوستانی ہونے کا فرض کیسے ادا ہوگا۔

برار ہاسن صاحب، مسلمان جب تک اس طرف کروٹ‌لے کر نہیں‌اتھیں گے جس طرف قرآن کا عالمی امن، عالمی انصاف اور عالمی مساوات کا پیغام اشارہ کرتا ہے۔ اس وقت تک مرزا، مغل، پٹھان اور افغان تو رہیں گے مسلمان نہیں‌بن سکیں گے۔ آج حقیقت یہی ہے کہ امریکہ عالمی امن ، عالمی انصاف اور عالمی مساوات کا پیامبر ہے۔

عراق کی طرف اشارہ کرنے کا شکریہ ۔ یہ وہی صدام حسین ہے جو ایران سے لڑتا رہا اور لاکھوں ایرانی و عراقی مسلمانوں‌کا قاتل تھا۔ اس وقت برار ہاسن صاحب کیسے چپ تھے۔
یہ وہی صدام حسین ہے جس نے کبھی پاکستان کا ساتھ نہیں‌دیا۔ اس وقت برار ہاسن صاحب کیسے چپ تھے۔
یہ وہی صدام حسین ہے جو تیل کے عوض اسلحہ خریدتا رہا اور ایران عراق جنگ میں‌ مسلمان مرد دس سال مرواتا رہا -- اس وقت برار ہاسن صاحب کیسے چپ تھے۔
یہ وہی صدام حسین ہے جس نے امریکہ کو پٹہ پر دی ہوئی زمینوں کا تیل ، معاہدہ توڑ کع ہندوستان کو بیچا۔ اس وقت برار ہاسن صاحب کیسے چپ تھے۔
یہ وہی صدام حسین ہے جو اپنے خلاف بولنے والے لوگوں کی عورتوں‌کی اپنے ہی سپاہیوں سے عزتیں لٹواتا رہا - اس وقت برار ہاسن صاحب کیسے چپ تھے۔
یہ وہی صدام حسین ہے جس نے --- ایک اسلامی ملک --- کویت پر حملہ کیا -- اس وقت برار ہاسن صاحب کیسے چپ تھے۔

برار ہاسن صاحب ، ہندوستان کی طرف سے پراپیگنڈہ اسپیشلسٹ‌ ہیں، ان کا کام مذہب کی آڑ میں معصوم لوگوں کے جذبات بھڑکانا ہے۔ ہندوستان کی طرف سے فسادی اور دہشت گرد جماعتوں کو اسلحہ کی سپلائی کو ان جماعتوں کا حق قرار دینے کے لئے پراپیگنڈہ کرنا ہے۔ معمولی معمولی واقعات کو بڑھا چڑھا کر پاکستانیوں‌میں‌امریکہ مخالف جذبات اور پاکستانی حکومت کے خلاف جذبات بھڑکانا ہے۔ اس لئے کہ پاکستان امریکہ دوستی، کو ہر ہندوستانی اپنے لئے خطرہ سمجھتا ہے۔ ایسے ہندوستانی نظریات کا پرچار کرنے میں یہ صاحب ہمہ وقت موجود ہوتے ہیں۔

آج تک ابرار حسین صاحب کسی ایسے دھاگہ میں‌نظر نہیں‌آئے جہاں آپ کو کوئی پاکستانی مسئلہ حل کرنا ہو۔ لیکن یہ ہر اس دھاگہ میں موجود ہوتے ہیں جہاں پاکستانی حکومت سے نفرت کے جذبات کو مزید بھڑکا کر بد امنی پیدا کی جائے اور دہشت گردوں اور فسادیوں کا ساتھ دیا جائے۔
فاروق سرورخان آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 31-05-09, 11:54 PM   #174
Senior Member
 
طاھر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2007
مقام: دنیائے فانی
عمر: 42
مراسلات: 2,777
کمائي: 45,250
شکریہ: 2,024
1,907 مراسلہ میں 6,371 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : فاروق سرورخان مراسلہ دیکھیں
بے کار کی جذباتیت جھلکتی ہے آپ کی تحریر سے۔

ڈاکٹر عافیہ کا ایک جرم سب کے سامنے ہے ، پوچھ گچھ سے بچنے کے لئے فرار، اس کا اعتراف خود ان کے شوہر نے کیا ہے۔ آپ کی ہی غیرت و حمیت ہے صاحب کہ ایک مجرم کو اپنی ماں‌بیٹی بنا رہے ہیں۔ جس کو خود اس کا اپنا شوہر مجرم قرار دیتا ہے۔

آپ کے پاس ثبوت ہیں کہ یہ خاتون پر اسرا ر مجرمانہ کاروائیوں میں مصروف نہیں‌تھیں؟ اس ملک امریکہ میں‌لاکھوں مائیں اور بہنیں‌رہتی ہیں جن کو کوئی تنگ نہیں‌ کرتا۔ ان سب ماؤں اور بہنوں کے سر شرم سے جھکا دینے والی خاتون کو آپ اپنا ہیرو قرار دیجئے یہ آپ کی چوائس ہے۔ کسی ذی شعور شخص کی کیسے ہوسکتی ہے؟

جناب فاروق سرور !

کیا آپ کا تعلق بھی حکومت امریکہ سے ہے کہ جس نے فرد جرم عائد کر کے، بناء عدالتی کاروائی کے، ڈاکٹر عافیہ کو مجرم قرار دے دیا ہے؟ میرا تو خیال یہ ہے کہ ابھی تک ان کا مقدمہ عدالت میں ہی ہے اور کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے کہ آیا یہ جرم اس نے کیا بھی ہے کہ نہیں؟ آپ مجرم اور ملزم کا فرق تو یقینا جانتے ہی ہوں گے۔

رہی بات ڈاکٹر امجد کے بیانات کی - آپ نے اس کے کس بیان سے اندازہ لگا لیا ہے کہ عافیہ صدیقی مجرم ہے؟ مجھے تو کہیں ایسی بات نہیں‌ملی کہ ڈاکٹر امجد نے کہا ہو کہ عافیہ نے رائفل چھین کر ایک امریکی فوجی پر حملہ کیا؟ کیوں؟ یہی فردجرم عائد کی ہے نا امریکی حکومت نے؟ کسی کی ماں بیٹی پر فرد جرم عائد کرکے آپ اللہ کے کون سے فرمان پر عمل کر رہے ہیں میرے دوست؟ کیا آپ کو اس حدیث کو بھی قرانی تعلیمات کے خلاف گردانتے ہیں جس کا مفہوم ہے کہ آدمی کے جھوٹا ہونے کے لیئے اتنا ہی کافی ہے کہ وہ بغیر تحقیق کیئے سنی سنائی بات کو آگے بڑھا دے؟
جناب، حقیقت پسندی ایک اچھی بات ہے لیکن، صرف میڈیا کے پھیلائے ہوئے غبار میں اٹ کر ایسی باتیں جن کی آپ کے پاس کوئی دلیل اور ثبوت نہ ہوں، کرنا دانشمندی نہیں۔

ویسے آپ کے پاس کیا ثبوت ہیں کہ یہ خاتون پر اسرا ر مجرمانہ کاروائیوں میں مصروف ‌تھیں؟

لگتا ہے حضرات کے علاوہ آپ امریکہ میں‌مقیم خواتین کی ترجمانی بھی کررہے ہیں اور وہ بھی ایسی خواتین کی جن کا سر صرف اس بناء پر جھک گیا کہ ان کی اپنی ایک مسلم، ہم وطن غیر مسلموں کی تحویل میں ہے۔ جناب حقیقت کی دنیا میں واپس آئیں، ابھی ہماری قوم چاہے امریکی ڈالر کما رہی ہو یا یورو، ایسی نہیں ہوئ ہے۔ کیا آپ کے اپنے گھر، خاندان، محلے اور گردونواح میں ایسی کوئی مثال ہے، کہ جس کا سر شرم سے جھک چکا ہو؟

اللہ ہمیں ہدایت عطا فرمائے۔

والسلام

طاہر
__________________
ہمیں خبر ہے لٹیروں کے سب ٹھکانوں کی
شریک جرم نہ ہوتے تو مخبری کرتے
طاھر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے طاھر کا شکریہ ادا کیا
ابن آدم (01-06-09), سام (01-06-09), سحر (01-06-09), شاہ جی 90 (01-06-09)
پرانا 01-06-09, 12:23 AM   #175
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مراسلات: 7,407
کمائي: 85,613
شکریہ: 4,982
4,949 مراسلہ میں 11,251 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

موضوع تو طالبان کا تھا لیکن رخ بدل گیا ہے اپنی حالت میں لے آؤ

امریکہ کو جو کرنا ہے وہ کرتا رہے گا ہماری بحث سے کسی کو کچھ فائدہ نہیں ہو رہا ہے
__________________
Life is a gift given to us by Allah.Death is a gift returned to Allah.
wajee آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 01-06-09, 03:01 AM   #176
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Nov 2007
مراسلات: 956
کمائي: 31,088
شکریہ: 1,294
713 مراسلہ میں 2,273 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

معذرت کے ساتھ ! لگتا ہے کسی کی پونچھ پر پاؤں پڑ گیا ۔
اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : فاروق سرورخان مراسلہ دیکھیں
بات ساری یہ ہے کہ یہ فیشن بن گیا ہے کہ پاکستان کی حکومت کی خوب برائی کرنی ہے اور کسی نہ کسی بہانے سے سارا الزام امریکہ کے سر تھوپ دینا ہے۔
میں نے کہاں حکومتِ پاکستان کی برائی کی ؟؟؟؟
اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : فاروق سرورخان مراسلہ دیکھیں
برار ہاسن صاحب اس کام میں اپنا حق ادا کررہے ہیں۔ اگر امریکہ مخالف پراپیگینڈا نہیں کریں گے ، دہشت گردوں اور فسادیوں کو اسلحہ سپلائی نہیں‌کریں‌گے
ارے اتنے بڑے الزام اور وہ بھی بغیر ثبوت کے ،اپنے حکمرانوں جیسا ہی انداز ہے
اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : فاروق سرورخان مراسلہ دیکھیں
تو ان کے ہندوستانی ہونے کا فرض کیسے ادا ہوگا۔
اتنی بڑی گالی تو نہ دو ۔ جس طرح آپ کو امریکن ہونے پر فخر ہے مجھے اس سے ہزار گنا زیادہ پاکستانی ہونے پر فخر ہے۔
اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : فاروق سرورخان مراسلہ دیکھیں
برار ہاسن صاحب، مسلمان جب تک اس طرف کروٹ‌لے کر نہیں‌اتھیں گے جس طرف قرآن کا عالمی امن، عالمی انصاف اور عالمی مساوات کا پیغام اشارہ کرتا ہے۔ اس وقت تک مرزا، مغل، پٹھان اور افغان تو رہیں گے مسلمان نہیں‌بن سکیں گے۔۔
شکریہ آپ کی نصیحت کا۔
اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : فاروق سرورخان مراسلہ دیکھیں
آج حقیقت یہی ہے کہ امریکہ عالمی امن ، عالمی انصاف اور عالمی مساوات کا پیامبر ہے۔
اوپر جو آئینہ دیکھایا تھا کیا اس کو آنکھیں بند کر کے دیکھا ہے۔
اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : فاروق سرورخان مراسلہ دیکھیں
عراق کی طرف اشارہ کرنے کا شکریہ ۔ یہ وہی صدام حسین ہے جو ایران سے لڑتا رہا اور لاکھوں ایرانی و عراقی مسلمانوں‌کا قاتل تھا۔ اس وقت برار ہاسن صاحب کیسے چپ تھے۔
یہ وہی صدام حسین ہے جس نے کبھی پاکستان کا ساتھ نہیں‌دیا۔ اس وقت برار ہاسن صاحب کیسے چپ تھے۔
یہ وہی صدام حسین ہے جو تیل کے عوض اسلحہ خریدتا رہا اور ایران عراق جنگ میں‌ مسلمان مرد دس سال مرواتا رہا -- اس وقت برار ہاسن صاحب کیسے چپ تھے۔
یہ وہی صدام حسین ہے جس نے امریکہ کو پٹہ پر دی ہوئی زمینوں کا تیل ، معاہدہ توڑ کع ہندوستان کو بیچا۔ اس وقت برار ہاسن صاحب کیسے چپ تھے۔
یہ وہی صدام حسین ہے جو اپنے خلاف بولنے والے لوگوں کی عورتوں‌کی اپنے ہی سپاہیوں سے عزتیں لٹواتا رہا - اس وقت برار ہاسن صاحب کیسے چپ تھے۔
یہ وہی صدام حسین ہے جس نے --- ایک اسلامی ملک --- کویت پر حملہ کیا -- اس وقت برار ہاسن صاحب کیسے چپ تھے۔
میں‌کوئی صدام کی حمائت تھوڑی کر رہا ہوں ، میں تو صرف آپ کو بتا رہا ہوں‌کہ آپ کا رویہ دوسروں کے ساتھ کیسا ہے یہ ہم جانتے ہیں بے خبر نہیں ہیں‌کہ لفظوں‌کے جال میں آجائیں۔
اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : فاروق سرورخان مراسلہ دیکھیں
برار ہاسن صاحب ، ہندوستان کی طرف سے پراپیگنڈہ اسپیشلسٹ‌ ہیں، ان کا کام مذہب کی آڑ میں معصوم لوگوں کے جذبات بھڑکانا ہے۔ ہندوستان کی طرف سے فسادی اور دہشت گرد جماعتوں کو اسلحہ کی سپلائی کو ان جماعتوں کا حق قرار دینے کے لئے پراپیگنڈہ کرنا ہے۔ معمولی معمولی واقعات کو بڑھا چڑھا کر پاکستانیوں‌میں‌امریکہ مخالف جذبات اور پاکستانی حکومت کے خلاف جذبات بھڑکانا ہے۔ اس لئے کہ پاکستان امریکہ دوستی، کو ہر ہندوستانی اپنے لئے خطرہ سمجھتا ہے۔ ایسے ہندوستانی نظریات کا پرچار کرنے میں یہ صاحب ہمہ وقت موجود ہوتے ہیں۔
یہ آپ نے مجھے دوسری دفعہ گالی دی ہے۔
آپ کیوں یہ چاہتےہیں کہ میں آپ کی (امریکہ کی )عینک سے ارد گرد دیکھوں۔کھبی آپ بھی ہماری عینک لگا کر دیکھ لیں‌آپ کو بہت کچھ ایسا نظر آئے گا جو آپ کی عینک کی گرَد کی وجہ سے آپ کو اب تک نظر نہیں‌آرہا۔
اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : فاروق سرورخان مراسلہ دیکھیں
آج تک ابرار حسین صاحب کسی ایسے دھاگہ میں‌نظر نہیں‌آئے جہاں آپ کو کوئی پاکستانی مسئلہ حل کرنا ہو۔ لیکن یہ ہر اس دھاگہ میں موجود ہوتے ہیں جہاں پاکستانی حکومت سے نفرت کے جذبات کو مزید بھڑکا کر بد امنی پیدا کی جائے اور دہشت گردوں اور فسادیوں کا ساتھ دیا جائے۔
ارے اتنی شدت سے نگاہیں ہمیں‌ڈھونڈتی ہیں ،ہمیں‌علم ہی نہیں
برادر یہ میرا آپ سے دوسرا ٹاکرا ہے پہلے بھی آپ کے الفاظ نامناسب تھے اب پھر وہی حالت ہے۔اور پاکستانی حکومت سے نفرت کوبھڑکانے والے کسی ایک ہی پوسٹ کی نشاندہی کر دیں (بغیر ثبوت کے الزام تو نہ دیا کریں اپنے حکمرانوں کی طرح )

Last edited by ابرارحسین; 06-06-09 at 03:52 PM.
ابرارحسین آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے ابرارحسین کا شکریہ ادا کیا
ابن آدم (01-06-09), سحر (01-06-09)
پرانا 01-06-09, 08:27 AM   #177
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مقام: Houston, Texas
عمر: 54
مراسلات: 3,248
کمائي: 25,910
شکریہ: 6,460
2,598 مراسلہ میں 7,610 بارشکریہ ادا کیا گیا
فاروق سرورخان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : طاھرخلیل مراسلہ دیکھیں
جناب فاروق سرور !

کیا آپ کا تعلق بھی حکومت امریکہ سے ہے کہ جس نے فرد جرم عائد کر کے، بناء عدالتی کاروائی کے، ڈاکٹر عافیہ کو مجرم قرار دے دیا ہے؟ میرا تو خیال یہ ہے کہ ابھی تک ان کا مقدمہ عدالت میں ہی ہے اور کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے کہ آیا یہ جرم اس نے کیا بھی ہے کہ نہیں؟ آپ مجرم اور ملزم کا فرق تو یقینا جانتے ہی ہوں گے۔
جی نہیں میرا تعلق حکومت امریکہ سے نہیں ہے۔
صاحب بہت ہی غور سے پڑھئیے۔ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کا ایک جرم ثابت ہے کہ جب وہ سوالات کے لئے طلب کی گئیں تو انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد کرنے کے بجائے پاکستان یا افغانستان بھاگ جانے کو ترجیح دی۔ یہ امریکہ میں جرم ہے۔ اگر کوئی غیر ملکی پاکستان میں جرم کرکے امریکہ بھاگ آئے تو کیا اس کا یہ جرم معاف ہوجائے گا؟ امریکہ میں ملزم یا مجرم دونوں کے بھاگنے کی صورت میں قوت کا استعمال کیا جاسکتا ہے۔ لنک آپ کے سامنے ہے۔ اس کے باوجود جب تک ان پر یہ الزام عدالت میں ثابت نہیں ہوجاتا ہم میں‌سے کوئی ان کو مجرم نہیں ٹھیرا سکتا۔ لوگوں پر شکوک کی بناء مر ہی مقدمہ چلایا جاتا ہے۔ اور اس مقدمہ سے ان کو مجرم ثابت کیا جاتا ہے ۔
اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : طاھرخلیل مراسلہ دیکھیں
رہی بات ڈاکٹر امجد کے بیانات کی - آپ نے اس کے کس بیان سے اندازہ لگا لیا ہے کہ عافیہ صدیقی مجرم ہے؟ مجھے تو کہیں ایسی بات نہیں‌ملی کہ ڈاکٹر امجد نے کہا ہو کہ عافیہ نے رائفل چھین کر ایک امریکی فوجی پر حملہ کیا؟ کیوں؟ یہی فردجرم عائد کی ہے نا امریکی حکومت نے؟ کسی کی ماں بیٹی پر فرد جرم عائد کرکے آپ اللہ کے کون سے فرمان پر عمل کر رہے ہیں میرے دوست؟
اس فرد جرم یا الزام کا فیصلہ عدالت کرے گی۔ ڈاکٹر امجد کے بیانات میں "چندے کی رقم " سے انکار کرنا، بلٹ پروف جیکٹ‌خریدنا ، بم بنانے کے کتابچہ خریدنا اور سوالات پر پاکستان بھاگ جانا ان کو بہت مشکوک بناتے ہیں ۔ حقیقت معلوم کرنے کے لئے ان شکوک کا ازالہ ضروری ہے۔ اسی لئے ان پر مقدمہ چلایا جارہا ہے۔ جو فرد جرم افغانستان کے بعد کی ہے ۔ اس کا فیصلہ بھی عدالت کرے گی۔

ان سب باتوں سے ایک بات ظاہر ہے کہ بجائے اس کے کہ مقدمہ کے فیصلے کا انتظار کیا جائے، کچھ لوگ خوب پراپیگنڈے میں مصروف ہیں کہ قوم کی بیٹی کو حکومت نے بیچ دیا، تو کافر قوم کی بیٹی پکڑ کر لے گئے۔ یہاں لاکھوں مسلمان عورتیں رہتی ہیں جن کو کبھی بھی اس طرح ہراس نہیں کیا گیا۔
فاروق سرورخان آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 01-06-09, 11:15 AM   #178
Senior Member
 
ابن آدم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 1,035
کمائي: 21,476
شکریہ: 3,240
791 مراسلہ میں 2,315 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : فاروق سرورخان مراسلہ دیکھیں
بات ساری یہ ہے کہ یہ فیشن بن گیا ہے کہ پاکستان کی حکومت کی خوب برائی کرنی ہے اور کسی نہ کسی بہانے سے سارا الزام امریکہ کے سر تھوپ دینا ہے۔ برار ہاسن صاحب اس کام میں اپنا حق ادا کررہے ہیں۔ اگر امریکہ مخالف پراپیگینڈا نہیں کریں گے ، دہشت گردوں اور فسادیوں کو اسلحہ سپلائی نہیں‌کریں‌گے تو ان کے ہندوستانی ہونے کا فرض کیسے ادا ہوگا۔

برار ہاسن صاحب، مسلمان جب تک اس طرف کروٹ‌لے کر نہیں‌اتھیں گے جس طرف قرآن کا عالمی امن، عالمی انصاف اور عالمی مساوات کا پیغام اشارہ کرتا ہے۔ اس وقت تک مرزا، مغل، پٹھان اور افغان تو رہیں گے مسلمان نہیں‌بن سکیں گے۔ آج حقیقت یہی ہے کہ امریکہ عالمی امن ، عالمی انصاف اور عالمی مساوات کا پیامبر ہے۔

عراق کی طرف اشارہ کرنے کا شکریہ ۔ یہ وہی صدام حسین ہے جو ایران سے لڑتا رہا اور لاکھوں ایرانی و عراقی مسلمانوں‌کا قاتل تھا۔ اس وقت برار ہاسن صاحب کیسے چپ تھے۔
یہ وہی صدام حسین ہے جس نے کبھی پاکستان کا ساتھ نہیں‌دیا۔ اس وقت برار ہاسن صاحب کیسے چپ تھے۔
یہ وہی صدام حسین ہے جو تیل کے عوض اسلحہ خریدتا رہا اور ایران عراق جنگ میں‌ مسلمان مرد دس سال مرواتا رہا -- اس وقت برار ہاسن صاحب کیسے چپ تھے۔
یہ وہی صدام حسین ہے جس نے امریکہ کو پٹہ پر دی ہوئی زمینوں کا تیل ، معاہدہ توڑ کع ہندوستان کو بیچا۔ اس وقت برار ہاسن صاحب کیسے چپ تھے۔
یہ وہی صدام حسین ہے جو اپنے خلاف بولنے والے لوگوں کی عورتوں‌کی اپنے ہی سپاہیوں سے عزتیں لٹواتا رہا - اس وقت برار ہاسن صاحب کیسے چپ تھے۔
یہ وہی صدام حسین ہے جس نے --- ایک اسلامی ملک --- کویت پر حملہ کیا -- اس وقت برار ہاسن صاحب کیسے چپ تھے۔

برار ہاسن صاحب ، ہندوستان کی طرف سے پراپیگنڈہ اسپیشلسٹ‌ ہیں، ان کا کام مذہب کی آڑ میں معصوم لوگوں کے جذبات بھڑکانا ہے۔ ہندوستان کی طرف سے فسادی اور دہشت گرد جماعتوں کو اسلحہ کی سپلائی کو ان جماعتوں کا حق قرار دینے کے لئے پراپیگنڈہ کرنا ہے۔ معمولی معمولی واقعات کو بڑھا چڑھا کر پاکستانیوں‌میں‌امریکہ مخالف جذبات اور پاکستانی حکومت کے خلاف جذبات بھڑکانا ہے۔ اس لئے کہ پاکستان امریکہ دوستی، کو ہر ہندوستانی اپنے لئے خطرہ سمجھتا ہے۔ ایسے ہندوستانی نظریات کا پرچار کرنے میں یہ صاحب ہمہ وقت موجود ہوتے ہیں۔

آج تک ابرار حسین صاحب کسی ایسے دھاگہ میں‌نظر نہیں‌آئے جہاں آپ کو کوئی پاکستانی مسئلہ حل کرنا ہو۔ لیکن یہ ہر اس دھاگہ میں موجود ہوتے ہیں جہاں پاکستانی حکومت سے نفرت کے جذبات کو مزید بھڑکا کر بد امنی پیدا کی جائے اور دہشت گردوں اور فسادیوں کا ساتھ دیا جائے۔
نہیں بلکہ یوں کہنا درست ہو گا کہ
جناب فاروق سرور خان صاحب ، امریکہ کی طرف سے پراپیگنڈہ اسپیشلسٹ‌ ہیں
__________________
صراط الھدیٰ فورم
www.siratulhuda.com
اردو یونیکوڈ تحریر میں بنیادی دینی ، اخلاقی و اصلاحی تعلیمات اور سائینس و انفارمیشن ٹکنالوجی کی نفع مند معلومات کی ترسیل کا مرکز
ابن آدم آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے ابن آدم کا شکریہ ادا کیا
ابرارحسین (01-06-09), سحر (01-06-09), شاہ جی 90 (01-06-09)
پرانا 01-06-09, 03:21 PM   #179
Senior Member
 
شاہ جی 90's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: اٹک سٹی
عمر: 36
مراسلات: 4,843
کمائي: 97,901
شکریہ: 22,157
4,085 مراسلہ میں 10,790 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : فاروق سرورخان مراسلہ دیکھیں
بے کار کی جذباتیت جھلکتی ہے آپ کی تحریر سے۔

ڈاکٹر عافیہ کا ایک جرم سب کے سامنے ہے ، پوچھ گچھ سے بچنے کے لئے فرار، اس کا اعتراف خود ان کے شوہر نے کیا ہے۔ آپ کی ہی غیرت و حمیت ہے صاحب کہ ایک مجرم کو اپنی ماں‌بیٹی بنا رہے ہیں۔ جس کو خود اس کا اپنا شوہر مجرم قرار دیتا ہے۔
اس کا شوہر تو پیسے لے کر بک چکا ہے ۔ آپ کو میں کیا کہوں کہ نام تو مسلمانوں والا ہی ہے ۔ اس کا جرم کیا تھا ۔ مجاہدین کے لیے چندہ دینا ۔ اب ان کا حوالہ خدا کے لیے مجھے نہ دیجئیے گا جو سوات اور وزیرستان میں لڑ رہے ہیں ۔ وہ تو پاکستان کے دشمنوں کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں ۔ میں ان کی بات کر رہا ہوں جو افغانستان ، بوسنیا اور کشمیر میں جہاد کر چکے ہیں اس وقت وہ امریکہ کے مفاد میں تھا اس لیے وہ لوگ ہیرو تھے اب وہی لوگ مجرم بن گئے بات یہ ہے کہ صرف چندہ دینے سے کوئی مجرم نہیں بن جاتا ۔ لیکن ایک خاتون کی سائیکالوجی اگر آپ کے سامنے ہو جو بھلے امریکہ میں پڑھی ہوئی ہو لیکن پلی بڑھی تو پاکستان میں ہے کیا اس پر پاکستانی معاشرت کے اثرات نہ ہوں گے ۔ ممکن ہے وہ خوفزدہ ہو کر پاکستان آ گئی ہو ۔ آپ کو کیا اعتراض کہ میں اسے بہن کہ رہا ہوں تو ؟ آپ تو بلال مشرف کو اپنا ہیرو بنا لیجئیے جس نے ڈاکٹر عافیہ کی بنٹی منی وصول کی تھی ۔ اور مجھے فخر ہے کہ میں جذباتی ہوں ۔ کیوں کہ میں اس خطے سے تعلق رکھتا ہوں جہاں عزت کی خاطر جان دے دینا یا لے لینا کئی مہنگا سودا نہیں سمجھا جاتا ۔
آپ کے پاس ثبوت ہیں کہ یہ خاتون پر اسرا ر مجرمانہ کاروائیوں میں مصروف نہیں‌تھیں؟ اس ملک امریکہ میں‌لاکھوں مائیں اور بہنیں‌رہتی ہیں جن کو کوئی تنگ نہیں‌ کرتا۔ ان سب ماؤں اور بہنوں کے سر شرم سے جھکا دینے والی خاتون کو آپ اپنا ہیرو قرار دیجئے یہ آپ کی چوائس ہے۔ کسی ذی شعور شخص کی کیسے ہوسکتی ہے؟
آخر وہ پراسرار مجرمانہ کاروائیاں کیا تھیں ۔ امریکی میڈیا نےصرف ایک چارج اس پر لگایا کہ اس نے ایک سیکورٹی آفیسر کی گن اس کے ہولسٹر سے کھینچ کر ایک دوسرے آفیسر پر گولی چلا دی ۔ ایسے پلانٹڈ کیسز تو ہمیں دنیا میں ہر جگہ بہت سے مل جائیں گے ۔ اللہ آپ کو سمجھہ دے ۔ ویسے میرا مشورہ ہے کہ اپنی طبعی عمر اور زہنی عمر کا ایک ٹیسٹ آپ ضرور کروا لیں مجھے کچھہ فرق محسوس ہوا ۔ کہ شعور تو وہ دولت ہے کہ جسے چاہے اللہ دے دے اور جسے چاہے اس سے چھین لے ۔ میں کوئی مولوی نہیں ہوں لیکن حق بات کو حق کہتا ہوں ۔ میری ایک بار پھر دعا ہے کہ اللہ تعالی آپ کو ہدایت کی روشنی عطا کرے آمین۔
شاہ جی 90 آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 01-06-09, 03:30 PM   #180
Administrator
 
سحر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 5,582
کمائي: 157,647
شکریہ: 8,062
5,019 مراسلہ میں 19,296 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

فاروق سرور صاحب
آپ کی اطلاع کے لیے عرض ہے ۔ اس قوم کی ماؤں ، بہنوں کا سر شرم سے ڈاکٹر عافیہ کی وجہ سے تو نہیں جھکا ۔ البتہ آپ کی باتیں پڑھ کر ضرور شرم محسوس ہو رہی ہے۔
سحر آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے سحر کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (01-06-09), ابن آدم (01-06-09), سام (02-06-09), شاہ جی 90 (01-06-09)
جواب

Tags
girl, images, واقعات, لوگ, لڑکی, موقع, ممکن, معلوم, ایٹم بم, اللہ, اردو, اسلام, اسلامی, حکم, حضرات, خواتین, خان, داڑھی, سال, شخص, طالبان, عورت, صوبہ, صبر, صرف

Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:

Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
سانحہ گودھرا کے 11 مسلمانوں کوبھارت نے موت کی سزا سنادی ALI-OAD خبریں 0 02-03-11 08:37 AM
بچوں کے لیئے کہانیاں (نافرمانی کی سزا) shafresha بچوں کے لیے کہانیاں 2 01-09-10 02:35 AM
حفاظتی بندوں کے بنا نے میں کرپشن کے ذمہ داروں کو سزا ملے گی:شہبازشریف جاویداسد خبریں 1 28-08-10 09:25 PM
ورلڈ کپ میچ دیکھنے پر کوڑوں کی سزا منتظمین خبریں 16 16-06-10 07:38 PM
بچوں کو نا فرمانی کی سزا Zullu230 گپ شپ 0 14-12-07 11:30 AM

تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 10:10 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger