واپس چلیں   پاکستان کی آواز > آغاز > خاص آفرز اور اعلانات



خاص آفرز اور اعلانات پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمز (پاکستان کے اردو زبان میں سب سے بڑےفورمز) کی انتظامیہ کی جانب سے کیے جانے والے اعلانات اور بعض خاص موقعوں پر منفرد طرز کی پیشکشیں اپ یہاں‌پر پائیں‌گے۔


علوی نستعلیق ۔ ایک نئے دور کی ابتداء

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات ظاہری انداز
پرانا 02-11-08, 01:46 PM   #1
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 24,803
کمائي: 2,339,128
شکریہ: 17,797
12,253 مراسلہ میں 28,473 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default علوی نستعلیق ۔ ایک نئے دور کی ابتداء

علوی نستعلیق ۔ ایک نئے دور کی ابتداء



کاروانِ عہد

"طلوع اردو"

فاروق سرور خان
23 مارچ 1988
یونیورسٹی آف سنسناٹی میں 1981 کے پہلے کوارٹر کے دوران میں نے انٹر ایکٹیو کمپیوٹر گرافکس کے آخری ٹیسٹ کے لئے ڈاکٹر برگس نے کلاس کو اپنی پسند سے کسی بھی ممکنہ تصویر، آؤٹ لائین ، سکائی لائین یا کسی بھی قسم کے شیپ کو فارمولوں اور پروگرامز کی مدد سے کمپیوٹر، گرافکس ٹرمینل اور پلاٹر کی مدد سے ڈرائنگ کرنے کے لیئے کہا۔ پلاٹر پر پلاٹ کرنا تو شاید ایک آسان کام ہوتا، لیکن اس سے بھی مشکل کام یہ تھا کہ کیا بنایا جائے۔ مجھے خیال آیا کہ اردو کے حروف تہجی الف سے یے تک لکھتا ہوں۔ ان کو کروی لینئیر فارمولوں میں بیزئیر قوسوں کی مدد سے بناتا ہوں، بچپن کا تختی لکھنا کام آیا، پہلے حروف ہاتھ سے لکھے اور پھر ان کو قوسوں اور لکیروں کی شکل دی، بیزئیر اوزان لگائے اور چند دنوں میں صرف آؤٹ‌لائین والے اور بھرے ہوئے دونوں طرح کے کوئی 36 حروف میرے سامنے تھے۔ جو میں نے کسی خواب و خیال کے بغیر اپنے اسائنمنٹ کے لئے جمع کرادئیے۔ کوارٹر کے آخری دن، حسب عادت و دستور، ڈاکٹر برگس نے طالب علموں کے نام لے کر ان کے اسائنمنٹ واپس کرنے شروع کئے۔ میرا نام پکارا مسٹر خان! میں اٹھ کر چلا تو اسی دوران اس نے میرا جمع کیا ہوا کام ساری کلاس کو دکھاتے ہوئے کہا ،--- بہترین کام، میری بیوی کو یہ یورڈو کیریکٹرز بہت پسند آئے۔ ---
ستاروں‌ بھری آنکھوں نے بڑا سا A بہت بعد میں دیکھا اور اردو کو جدید ٹیکنالوجی کے آسمان پر طلوع ہوتے ہوئے پہلے دیکھا! یہ اسی وعدہ کی تکمیل کا دن ہے۔ مجھے معلوم ہے کہ وہ دن دور نہیں، جب آپ کے اردو پیغامات الیکترونی مواصلاتی نظام سے گذرتے ہوئے آپ تک پہنچیں گے۔ مجھے یقین ہے کہ آنے والے وقت میں مجھ سے بہتر، ذہین اور محنتی برادران اس کام کو مزید آگے بڑھائیں گے۔

۲ نومبر ۲۰۰۸ء
ہاں!۔۔۔ یہ فاروق سرور خان کے دیکھے ہوئے خواب کی تکمیل کا ایک اور عہد ساز دن ہے۔ شائد اس بار تقدیر کےپرندے کو میرے سر پر متمکن ہونا تھاتاکہ یہ عظیم خدمت میرے ہاتھوں سے انجام پا سکے۔ لیکن ۔۔۔یہ تو اس کارواں کا ایک عارضی پڑاؤ ہے ۔۔۔۔۔آگے ہر قدم ۔۔۔ہر گام پر ۔۔نئی منزلوں ۔۔۔ نئے راستوں پر یہ کارواں اپنی فتوحات کا جھنڈا گاڑتا چلا جائے گا۔ہم ہوں نہ ہوں ہمارے بعد کتنے اور لوگ اس عہد کو نبھانے کا عزم لے کر اس کارواں کے ہم رکاب بنتے رھیں گے اوریوںمرزا جمیل احمد کا چلایاہوا یہ کاروانِ عہد ہر دور میں اپنی منزل کی طرف اسی شان سے رواں دواں رہے گا۔ آج اسی کارواں کے ایک ادنی ٰمسافر کی حیثیت سے میں اسی عزم کوپھر دوہرانے کی سعادت حاصل کروں گا کہ ٹیکنالوجی کا آسمان جتنا بھی بلند کیوں نہ ہوتا جائے ہم اس پر اپنی قومی زبان کے ستارے کو ہمیشہ چمکتا دمکتا اور سب سے روشن دیکھنا چاہیں گے۔ ہمارے ارادے جوان ہیں اور نگاہیں آسمان پر ہیں یہی تو اس قوم کی خاصیت ہے۔

آج کا دن فاروق سرور خان کے نام جن کی وطن سے محبت اور خلوص سے مجھے اور میرے جیسے نمعلوم کتنے اور لوگوں کو ایک جذبہ اور جدوجہد کا ولولہ ملا اوریقیناًملتا رہے گا۔ یوں یہ سلسلہ قائم و دائم ہے ۔

اس فانٹ کی تیاری میں محترم شاکر القادری صاحب کی ہرلمحہ کی حوصلہ افزائی کا بے انتہا شکر گذار ہوں۔ جنہوں نے اپنی قیمتی وقت اور پرخلوص دعاوں سے ہر ممکنہ مشاورت دی۔ اسی طرح القلم فورم کو سالگر ہ کی مبارکباد دینا بھی اپنا فرض سمجھتا ہوں۔ جس پر مجھے بہت زیادہ اپنائیت ملی۔ اتنا خلوص اور محبت تو میرے جیسے کم مایہ انسان کی توقعات کی بلندیوں سے بھی بہت بڑھ کر ہے۔ اللہ آپ ساتھیوں کو کو ترقی و عظمت سے نوازے۔

اور اب شائد آپ شدت سے اس گھڑی کے انتظار میں ہوں گے جب علوی نستعلیق آپ کے ہاتھوں میں ہو تو میرے خیال میں وہ لمحہ اب آگیا ہے میں آپ کے اور علوی نستعلیق کے درمیان مزید حائل نہیں ہونا چاہتا۔ یہ اب آپ کی دسترس میں ہے۔ آپ اس کے سکرین شارٹس سے بخوبی آشنا ہیں۔ اس لئے مزید کسی سکرین شارٹس کی ضرورت نہیں۔ یہ فانٹ اپنے آپ کو خود منوانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

فانٹ کا لنک درج ذیل ہے۔


http://www.urdushare.net/alvi/Alvi_Nastaleeq_1_0_0.zip

ایک تخلیق کار کی حیثیت سے میں ہر لمحہ اس میں تبدیلی کا خواہش مند رہا۔ اور ابھی بھی اس سے مطمئن نہیں۔ آپ بھی اس کو استعمال کرنے کے بعد شائد اس میں بے شمار چیزوں کی توقع رکھیں لیکن پھر بھی ہر ممکن سعی کی گئی ہے کہ یہ فانٹ کسی موڑ پر ناکام نظر نہ آئے۔ سب سے دشوار منزل ایک کیریکٹر بیسڈ فانٹ کی تکمیل تھی۔ جو نستعلیقی خوبصورتی کی حامل بھی ہو اور اس کی رفتار کو متاثر بھی نہ کرے۔ جیسا کہ ماضی میں مختلف دوستوں کی انتہائی محنت سے بنائے گئے فانٹس میں نظر آتا تھا۔یہ دشوار مرحلہ بھی صدف سافٹ وئیر کے خط رعنا کی مدد سے کسی نہ کسی طرح طے ہوا جس کے بعد مزید مشکل مرحلہ اس فانٹ کے اندر لیگیچرز کی شمولیت تھی ۔ یہ صحیح معنوں میں ایک محنت طلب اور تھکا دینے والے کام تھا جس کے دوران کئی بار ہمت جواب دے جاتی لیکن خدا معلوم وہ کون سی طاقت تھی جو میرے عزم اور حوصلے کو پھر سے تازہ دم کردیتی اور اگلے لمحے میں اس پر پھر سے کام شروع کردیتا۔ میری VBA کی پروگرامنگ کی پریکٹس نے مجھے اس کام میں بہت مدد دی۔ جس سےلیگیچرز کے لک اپس تیار ہوئے۔ لیگیچرز کی شمولیت نے فانٹ کی سپیڈ کو مزید بڑھا دیا۔ اس کی رفتار کا مشاہدہ آپ اس فانٹ کو دیگر فانٹس سے موازنہ کرکے بخوبی اندازہ کرسکتے ہیں۔ یہی رفتار اس کو ویب پر بھی ممتاز بناتی ہے اگرچہ اس فانٹ کی بنیاد ویب کی ضروریات کو مدنظر رکھ کر نہیں کی گئی تھی اس لئے اس حوالے سے اس میں کافی تشنگی رہ گئی لیکن یہ پھر میری توقع سے بہتر رزلٹ دے رہا ہے۔مزید برآں لینکس سے عدم واقفیت اور عدم استعمال کی وجہ سے مجھے اس کا لینکس پر رزلٹ کا اندازہ نہیں اس کے بارے میں آپ لوگ بہتر رائے دے سکتے ہیں۔

بہرحال یہ اردو فانٹس کے حوالے سے یک نئے دور کی ابتداء ہے ۔اس کی خامیوں کو دیکھنے سے قبل اس کی خوبیاں ضرور دیکھئے گا۔ میری کوشش ہوگی کہ اگلے ورژنوں میں اس کے اندر پائی جانے والی تمام خامیوں کو درست کردیا جائے۔ انشاء اللہ۔

اس فانٹ کوصرف اور صرف ترویج و ترقی ٔاردو کی ضروریات کو مدنظر رکھ کر بلاقیمت دیا جارہا ہے۔ یہ کوئی کمرشل پراڈکٹ نہیں ہے۔ اس لئے اس کا کسی بھی کاروباری حوالے سے استعمال قطعا ممنوع ہے اور ایسے کسی بھی استعمال کے لئے اس کے تخلیق کار سے قبل ازیں اجازت لیناضروری ہے۔ شکریہ۔

اور ایک آخری بات کہ فانٹ کا نام عین آخری لمحات میں تھوڑا سا بدل کر Alvi Nastaleeq v1.0.0 رکھ دیا گیا اس لئے اگر القلم اور اردو محفل کے فورم میں موجود سٹائل شیٹ میں فانٹ کے نام کو ٹھیک کرلیا جائے تو شائد فورم کے ساتھیوں میں سے کسی کو زحمت نہ ہو۔


علوی نستعلیق ۔ ایک نئے دور کی ابتداء - اردو محفل فورم

علوی نستعلیق کو ڈانلوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں

ڈانلوڈ مکمل ہونے پر فائل پر دایاں کلک کرتے ہوئے ایکسٹریٹ کا آپشن منتخب کریں


آپ کے سامنے ایک ایسی فائل ہوگی


اس فائل کو کاپی کریں اور C:\WINDOWS\Fonts
میں پیسٹ کردیں
اس کے بعد پاک نیٹ صحفہ اول پر إٕٕٓئیں

سانچوں میں سے پاک نیٹ علوی نستعلیق کا انتخاب کریں

لیں جناب اب آپ پاک نیٹ پر اردو نستعلیق باآسانی دلکش انداز میں دیکھ سکتے ہیں
Attached Files
File Type: zip Alvi_Nastaleeq_1_0_0.zip (6.27 MB, 53 views)
__________________
http://voobuzz.com
it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.

Last edited by منتظمین; 02-11-08 at 08:57 PM.
عبدالقدوس آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
15 قاری/قارئین نے عبدالقدوس کا شکریہ ادا کیا
nsa47 (02-11-08), Real_Light (04-11-08), فاروق سرورخان (02-11-08), میاں شاہد (03-11-08), منتظمین (02-11-08), محمدخلیل (02-11-08), محمدعدنان (28-05-10), مسٹر رائٹ (03-11-08), مسافر (22-12-08), yousafdummar (02-11-08), تفسیر حیدر (20-11-08), جلالپوری (21-01-09), خرم شہزاد خرم (07-11-08), شاہد جمیل حفیظ (02-11-08), عبداللہ حیدر (02-11-08)
پرانا 02-11-08, 01:59 PM   #2
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,172
کمائي: 167,235
شکریہ: 9,675
7,367 مراسلہ میں 22,065 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: علوی نستعلیق ۔ ایک نئے دور کی ابتداء

فاروق بھائی اپ تو چھپے رستم نکلے ہیں۔۔۔۔ ہمیں اس فانٹ کے تاریخی تناظر کا انتظار اپکے قلم سے شدت سے رہے گا۔

اس وقت موجودہ فانٹ کا مسلہ ایکسپلور میں تو کافی حد تک مناسب طور پر کام کرنا ہے لیکن گوگل کروم میں‌یہ بہت ہی بھدا نظر آ رہا ہے- اس فانٹ کی دوسری خامی اس کے سائز کا کافی زیادہ ہونا بھی ہے۔ اگرچہ علوی صاحب کہ چکے ہیں کہ ان کا نکتہ نظر ایک ویب فونٹ کی تشکیل نہیں تھا لیکن میرا خیال ہے کہ یہ عام اراکین کی بجائے ویب پر ہی زیادہ استعمال ہو گا۔

اپ سب کی رائے کا شدت کے ساتھ انتظار رہے گا۔
__________________
تم سپاہی نہیں ہو پیشہ ور قاتلو!
منتظمین آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے منتظمین کا شکریہ ادا کیا
میاں شاہد (03-11-08), جلالپوری (21-01-09), خرم شہزاد خرم (07-11-08)
پرانا 02-11-08, 02:14 PM   #3
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 24,803
کمائي: 2,339,128
شکریہ: 17,797
12,253 مراسلہ میں 28,473 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: علوی نستعلیق ۔ ایک نئے دور کی ابتداء

امجدبھائی کا کہنا ہے
17,000 لیگیچرز جگہ تو لیتے ہیں۔بس ایک دفعہ ڈاون لوڈ کی زحمت ہے پھر دیکھیئے گا۔
عبدالقدوس آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
عبدالقدوس کا شکریہ ادا کیا گیا
شاہ جی 90 (01-06-10)
پرانا 02-11-08, 02:44 PM   #4
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,172
کمائي: 167,235
شکریہ: 9,675
7,367 مراسلہ میں 22,065 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: علوی نستعلیق ۔ ایک نئے دور کی ابتداء

پاک نیٹ پر علوی نستعلیق کو استعمال کرنے کے لیے اپ کو فورمزپر لاگ ان ہونا ہو گا۔ اور لاگ ان ہونے کے بعد فورمز میں سب سے نیچے جا کر پاک نیٹ علوی نستعلیق والا تھیم منتخب کرنا ہوگا۔ جس سے پورے کا پورا فورمز اپ کے پاس علوی نستعلیق میں نظر آنا شروع ہو جائے گا اور اپ علوی نستعلیق میں لکھ بھی سکیں گے۔
منتظمین آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے منتظمین کا شکریہ ادا کیا
میاں شاہد (03-11-08), خرم شہزاد خرم (07-11-08), شاہ جی 90 (01-06-10), عبدالقدوس (02-11-08)
پرانا 02-11-08, 02:48 PM   #5
Member
اجنبی
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 36
مراسلات: 61
کمائي: 1,701
شکریہ: 53
34 مراسلہ میں 85 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: علوی نستعلیق ۔ ایک نئے دور کی ابتداء

یہ علوی نستعلیق تو بہت عمدہ کام کر رہا ہے۔۔۔
ندیم رفیع آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے ندیم رفیع کا شکریہ ادا کیا
خرم شہزاد خرم (07-11-08), شاہ جی 90 (01-06-10), عبدالقدوس (02-11-08)
پرانا 02-11-08, 03:23 PM   #6
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مقام: Houston, Texas
عمر: 54
مراسلات: 3,251
کمائي: 25,809
شکریہ: 6,463
2,601 مراسلہ میں 7,616 بارشکریہ ادا کیا گیا
فاروق سرورخان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: علوی نستعلیق ۔ ایک نئے دور کی ابتداء

براد ر من منتظمین سلام
سب سے پہلے تو یہ وضاحت کردوں کہ یہ تمام کا تمام کام جناب امجد حسین علوی صاحب کا کیا ہوا ہے۔

اور جی نہیں ، میں نے کچھ نہیں چھپایا۔ اردو محفل پر میں نے نستعلیق کی ماہیت کے بارے میں ایک طویل مضمون میں نے لکھا تھا۔ اس مضمون میں بنیادی طور پر صدف اردو نستعلیق کے نستعلیق کے انجن کے اندرونی ڈیزائین کی تفصیلات بتایا تھا۔ صدف خلیل اھمد اقبال صاحب نے لکھا تھا جو کہ آج کل سعودی نیوی میں کام کرتے ہیں اور ریاض میں مقیم ہیں۔ صدف کا نستعلیق کا انجن میں نے لکھا تھا۔ اور ایک فونٹ خط رعنا کے نام سے بنایا تھا جس میں کوئی 400 کیریکٹر تھے۔ خلیل نے خط ریما کے نام سے ایک خط بنائا تھا۔ اپنے اس مراسلے میں میں نے خط رعنا اور نستعلیق کے سورس کوڈ کی مدد سے یہ واضح‌کیا کہ ایک نستعلیق کے انجن کی بنیادی خصوصیات کیا ہیں۔

جناب امجد حسین علوی صاحب نے مجھ سے خط رعنا استعمال کرنے کی اجازت چاہی، جو میں نے بہ خوشی دے دی، اور ساتھ میں صدف کا ایک بہت پرانا ونڈوز کا ورژن بھی۔ میں‌دیکھتا ہوں‌کہ امجد صاحب نے اس سے صرف اور صرف یہ سیکھا کہ حروف کے کتنے شیپ درکار ہیں، باقی تمام کام انہوں‌نے نہ صرف اپنی عقل سے کیا بلکہ انہوں نے بہت بہتر شیپ استعمال کئے۔ گویا اینے معمولی سی انڈرسٹینڈنگ کے علاوہ انہوں نے سب کام اپنی عقل اور محنت سے کیا۔ جس کی میں ان کو داد دیتا ہوں۔ چونکہ مجھے اندازہ ہے کہ یہ کام بہت محنت طلب ہے اس لیے میں ان کے اس کام کی دل سے حوصلہ افزائی کرتا ہوں۔

بہت سلام و شکریہ
فاروق سرورخان آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
8 قاری/قارئین نے فاروق سرورخان کا شکریہ ادا کیا
Real_Light (04-11-08), میاں شاہد (03-11-08), مون لائیٹ آفریدی (03-11-08), منتظمین (02-11-08), محمدعدنان (28-05-10), خرم شہزاد خرم (07-11-08), عبدالقدوس (02-11-08), عبداللہ حیدر (02-11-08)
پرانا 02-11-08, 03:32 PM   #7
ذیلی ناظم

 
عبداللہ حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: سیارہ زمین
مراسلات: 4,167
کمائي: 74,774
شکریہ: 8,792
2,972 مراسلہ میں 10,832 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ حیدر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: علوی نستعلیق ۔ ایک نئے دور کی ابتداء

امجد صاحب کے ساتھ ساتھ آپ کو بھی بہت مبارک کہ آپ کا بیس سال پرانا کام ان انقلابی فونٹ کی بنیاد بنا ہے۔
عبداللہ حیدر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے عبداللہ حیدر کا شکریہ ادا کیا
فاروق سرورخان (02-11-08), میاں شاہد (03-11-08), منتظمین (02-11-08), تفسیر حیدر (20-11-08), خرم شہزاد خرم (07-11-08)
پرانا 02-11-08, 03:55 PM   #8
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jan 2008
مراسلات: 665
کمائي: 7,263
شکریہ: 0
370 مراسلہ میں 826 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: ! علوی نستعلیق ! ! ریلیز ! دھماکہ ہو گیا!!!

کوئی یہاں بھی تو دیکھے
arifkarim آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 02-11-08, 05:09 PM   #9
Senior Member
 
محمدخلیل's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: جنڈانوالہ کھاریاں پاکستان
عمر: 26
مراسلات: 10,807
کمائي: 46,485
شکریہ: 7,233
5,839 مراسلہ میں 14,845 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدخلیل کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمدخلیل کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: ! علوی نستعلیق ! ! ریلیز ! دھماکہ ہو گیا!!!

یار اس کا کیا فائیدہ ہے اور اس کو کہاں استعمال کیا جاتا ہے اگر کسی نے استعمال کیا ہے تو مجھے دیکھائے۔۔پلیز
محمدخلیل آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 02-11-08, 05:47 PM   #10
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 24,803
کمائي: 2,339,128
شکریہ: 17,797
12,253 مراسلہ میں 28,473 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: ! علوی نستعلیق ! ! ریلیز ! دھماکہ ہو گیا!!!

خلیل بھائی یہ بہت کمال چیز ہے اس کو پاک نیٹ پر استعمال کیا گیا ہے آپ اس کو ڈانلوڈ کریں تو آپ کو بھی پتا چلے کتنا مزے دارہے
عبدالقدوس آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
عبدالقدوس کا شکریہ ادا کیا گیا
پرانا 02-11-08, 05:57 PM   #11
Senior Member
 
nsa47's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مراسلات: 1,847
کمائي: 16,093
شکریہ: 1,281
866 مراسلہ میں 1,527 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: ! علوی نستعلیق ! ! ریلیز ! دھماکہ ہو گیا!!!

بہت ہی اچھا کام کیا گیا ہے آفرین صد آفرین
nsa47 آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 02-11-08, 06:01 PM   #12
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مراسلات: 7,407
کمائي: 85,623
شکریہ: 4,982
4,949 مراسلہ میں 11,252 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: ! علوی نستعلیق ! ! ریلیز ! دھماکہ ہو گیا!!!

ایڈمن بھائی جان میں اس کو ڈانلوڈ کر رہا ہو اس کا سائز ٣۔٦ ایم بی ہے ڈانلوڈ ہونے کے بعد استعمال کرو گا پھر اس کے بارے میں راۓ دو گا
wajee آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 02-11-08, 06:02 PM   #13
Senior Member
 
nsa47's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مراسلات: 1,847
کمائي: 16,093
شکریہ: 1,281
866 مراسلہ میں 1,527 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: علوی نستعلیق ۔ ایک نئے دور کی ابتداء

بہت بہت مبارکباد علوی صاحب اور ان کے تمام ساتھیوں کو بھی
nsa47 آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 02-11-08, 06:05 PM   #14
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 24,803
کمائي: 2,339,128
شکریہ: 17,797
12,253 مراسلہ میں 28,473 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: ! علوی نستعلیق ! ! ریلیز ! دھماکہ ہو گیا!!!

ضروربھائی وقاص انتظار رہے گا
عبدالقدوس آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 02-11-08, 06:18 PM   #15
Senior Member
 
محمد کاشف حبیب's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: فتح پور (لیہ)
عمر: 27
مراسلات: 1,306
کمائي: 9,831
شکریہ: 493
522 مراسلہ میں 1,015 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمد کاشف حبیب کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمد کاشف حبیب کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: ! علوی نستعلیق ! ! ریلیز ! دھماکہ ہو گیا!!!

اقتباس:
خلیل یہ بہت کمال چیز ہے اس کو پاک نیٹ پر استعمال کیا گیا ہے آپ اس کو ڈانلوڈ کریں تو آپ کو بھی پتا چلے کتنا مزے دارہے
ابھی ڈانلوڈ کرتا ہوں ابھی
محمد کاشف حبیب آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
جواب

Tags
images, php, فورم, فرض, کمپیوٹر, گوگل, گوگل کروم, پاک, پسند, ویب, قدم, لوگ, نستعلیق, نظر, مکمل, موجودہ, محبت, معلوم, آج, اللہ, اردو, اردو نستعلیق فونٹ, اردو علوی نستعلیق فونٹ, بھائی, خدا, ستارے, علوی نستعلیق


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
علوی نستعلیق فونٹ طاھر تجاویز اور شکایات 2 12-11-08 12:53 AM
! علوی نستعلیق ! دھماکہ ! arifkarim سوفٹ ویرز کے بارے میں آپکی رائے اور سوفٹ ویر کی درخواست 16 05-11-08 03:14 PM
! علوی نستعلیق ! ! ریلیز ! دھماکہ ہو گیا!!! arifkarim سوفٹ ویرز کے بارے میں آپکی رائے اور سوفٹ ویر کی درخواست 1 02-11-08 07:34 PM
علوی نستعلیق کی آمد عبداللہ حیدر خاص آفرز اور اعلانات 19 02-11-08 01:52 PM
امین فہیم اے آرڈی صدارت سےمستعفی محمدعدنان خبریں 0 24-03-08 03:47 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 02:41 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger