| خاص آفرز اور اعلانات پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمز (پاکستان کے اردو زبان میں سب سے بڑےفورمز) کی انتظامیہ کی جانب سے کیے جانے والے اعلانات اور بعض خاص موقعوں پر منفرد طرز کی پیشکشیں اپ یہاںپر پائیںگے۔ |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
Administrator
![]() ![]() تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,172
کمائي: 167,234
شکریہ: 9,675
7,367 مراسلہ میں 22,065 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
سلام!
اللہ تعالی کے فضل و کرم سے آج ہم اپنا 60 جشن آزادی منا رہے ہیں۔ ہم اپنے تمام اراکین کو اس پر مسرت موقع پر جشن آزادی کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ آج وہ دن ہے جب ہمیں تمام پاکستانیوں کو اپنا احتساب کرنا ہے کہ پچھلے 60 سالوں میںہم نے ملک کو کیا دیا ہے۔ اور اس وطن عزیز کی ترقی میں ہم نے اپنا کردار کس حد تک ادا کیا ہے۔ کیا ہم نے اپنے فرائض کماحقہ اور احسن طریقے سے سرانجام دیے ہیں؟ کیا ہم نے وہ سب کچھ کیا جس کی اس ملک کو ضرورت تھی؟ کیا قائد کا پاکستان آج اس حالت میںہے جس طرح کے پاکستان کا خواب انہوں نے دیکھا تھا؟ کیا وہ تمام لوگ جو اس وطن کی راہ میں شہید ہوئے، وہ جنہوں نے اس ملک کی بنیاد اپنے خون سے رکھی وہ آج اس وطن میں جو کچھ ہو رہا ہے اس سے خوش ہوں گے؟ اہل پاکستان جو وقت گزر گیا اور جو کچھ ہو چکا اس کو واپس نہیں لایا جا سکتا۔ لیکن جو وقت ہمارے پاس ہے اس کو غنیمت سمجھتے ہوئے، آو عہد کریںکہ ہم اس وطن عزیز کی ترقی اور بقاء کے لیے کوئی کسر نہ چھوڑیں گے۔ اگر پاکستان ہے تو ہم ہیں۔ آو ایک عہد کریں کہ اس جشن آزادی کو بھی ہم پچھلے تمام جشن آزادی کی طرح صرف الفاظ کے گورکھ دھندوں میںہی نہ الجھا کر رکھ دیں گے بلکہ ہم عملی اقدام کرنے کا عہد کریں۔ اور جو کچھ ہمیں اس ملک نے دیا ہے ہم اس کے عوض اپنے ملک کو کچھ نہ کچھ لوٹائیں۔ پاکستان زندہ باد - پاکستان پائندہ باد منجانب فورمز کی انتظامیہ
__________________
تم سپاہی نہیں ہو پیشہ ور قاتلو! |
|
|
|
|
|
#2 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() ![]() ![]() |
میری طرف سے تمام ممبران کو پاکستان کا 60واں یوم آزادی بہت بہت مبارک ہو۔
تو جناب منتظمین صاحب آپ کے کہنے کے مطابق کہ کیا ہم واقعی آزاد ہیں تو جی ہاں بالکل ہم آزاد ہیں اللہ کے کرم سے اور رہ گئی بات کہ ہم نے اپنے اس ملک کو کیا دیا ہے تو جہاں تک ہماری ہمت ہے ہے ہم اپنے ملک کو کچھ نہ کچھ دے رہے ہیں جیسے کہ میں ایک سرکاری ادارے میں ملازمت کرتا ہوں اور مجھے پتہ ہے کہ میں اپنے فرائض درست طریقے سے سرانجام دے رہا ہوں تو میرا خیال ہے کہ میں اپنے ملک کی خدمت کررہاہوں اور اگر کوئی بھی بندہ اپنے کام اپنے پیشے کے ساتھ مخلص ہے تو وہ ملک کی خدمت ہی کررہا ہے۔ اب آپ اپنے آپ کو لےلیں آپ نے پاکستان کے لوگوں کےلئے ایک پلیٹ فارم مہیا کیا ہے تو یہ بھی میرے خیال سے ملک کی خدمت ہی ہے۔ لیکن آج میں یہ عہد کرتا ہوں کہ مجھ سے جہاں تک ہوسکا میں اپنے پیارے ملک پاکستان کی خدمت کروں گا اور جب تک میرے جسم میں لہو کا ایک بھی قطرہ باقی ہے کوئی بھی مائی کا لال میرے پیارے وطن کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔ اللہ سے دعا ہے کہ اللہ تعالی ہم سب کو ہمت و استقامت عطافرمائے آمین
__________________
![]() |
|
|
|
|
|
#3 |
|
Administrator
![]() ![]() ![]() |
پاکستان زندہ باد - پاکستان پائندہ باد
|
|
|
|
|
|
#4 |
|
Administrator
![]() |
جشن آزادی مبارک
|
|
|
|
|
|
#5 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Aug 2007
عمر: 23
مراسلات: 1,945
کمائي: 19,464
شکریہ: 1,422
1,131 مراسلہ میں 2,401 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
میری طرف سے بھی جشن آزادی مبارک!
|
|
|
|
|
|
#6 |
|
Senior Member
مقبول
تاریخ شمولیت: Jul 2007
مراسلات: 184
کمائي: 490
شکریہ: 0
23 مراسلہ میں 42 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
آپ سب کا جشن آزادی مبارک
|
|
|
|
|
|
#7 |
|
Junior Member
اجنبی
تاریخ شمولیت: Jul 2007
مراسلات: 10
کمائي: 275
شکریہ: 0
3 مراسلہ میں 8 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
جشن آزادی مبارک
|
|
|
|
|
|
#8 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() ![]() تاریخ شمولیت: Jul 2007
مقام: Rawalpindi
مراسلات: 3,988
کمائي: 56,155
شکریہ: 3,011
1,428 مراسلہ میں 3,189 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
منتظمین بھائی اور عدنان بھائی نے جشنِ آزادی پر اپنے جن خیالات کا اظہار کیا ہے وہ لائق تحسین ہیں۔ اللہ کرے تمام پاکستانیوں کے خیالات اور جذبات اس طرح ہو جائیں۔۔۔۔ آمین
__________________
Watch your thoughts; they become words. Watch your words; they become actions. Watch your actions; they become habits. Watch your habits; they become character. Watch your character; it becomes your destiny. |
|
|
|
|
|
#9 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() ![]() ![]() |
|
|
|
|