واپس چلیں   پاکستان کی آواز > آغاز > خاص آفرز اور اعلانات



خاص آفرز اور اعلانات پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمز (پاکستان کے اردو زبان میں سب سے بڑےفورمز) کی انتظامیہ کی جانب سے کیے جانے والے اعلانات اور بعض خاص موقعوں پر منفرد طرز کی پیشکشیں اپ یہاں‌پر پائیں‌گے۔


متفق علیہ ترجمہ قرآن ٹائپ کرنے میں مدد درکار ہے۔

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات ظاہری انداز
پرانا 28-07-09, 12:37 AM  
ذیلی ناظم

 
عبداللہ حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: سیارہ زمین
مراسلات: 4,162
کمائي: 74,697
شکریہ: 8,790
2,966 مراسلہ میں 10,821 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ حیدر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default متفق علیہ ترجمہ قرآن ٹائپ کرنے میں مدد درکار ہے۔

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ،
قرآن مجید کا ایک ترجمہ جس کے درست ہونے پر بریلوی، دیوبندی اور اہل حدیث علماء نے اتفاق کیا ہے درج ذیل لنک پر تصویری شکل میں‌ موجود ہے جہاں سے ایک ایک پارہ پی ڈی ایف میں اتارا جا سکتا ہے۔

بریلوی، دیوبندی اور اہل حدیث کا متفق علیہ ترجمہ قرآن

انتشار و افتراق کے اس دور میں‌ ایسا ترجمہ میسر آ جانا یقینٓا اللہ تعالیٰ کی رحمت ہے۔ لیکن افسوس کہ یونی کوڈ میں عدم دستیابی کی وجہ سے ابھی تک یہ انٹرنیٹ پر قابل استعمال نہیں ہے۔ میں اپنے طور پر اس کام کو شروع کرنا چاہتا تھا لیکن پھر سوچا کہ باقی دوستوں سے مدد مل جائے تو مہینوں‌کا کام ہفتوں میں ہو سکتا ہے باذن اللہ۔ لہٰذا ہاتھ کھڑا کریں کہ کون کون اس کام میں حصہ لینا چاہے گا۔ پہلے، دوسرے اور تیسرے پارے پر کچھ کام ہو چکا ہے۔ جو ارکان حصہ لینا چاہیں وہ یہاں بتا کر چوتھے پارے سے کام شروع کر دیں۔ ٹائپننگ کا کام ایکسل فارمیٹ میں ہو تو اچھا ہے۔ ایک سیل میں ایک آیت۔ یہ مشکل ہو تو ورڈ یا نوٹ پیڈ میں ٹائپ کر کے یہاں اپ لوڈ کر دیں میں اسے ایکسل میں ترتیب دے دوں گا ان شاء اللہ۔ اور فی الحال صرف بامحاورہ ترجمہ ٹائپ کیا جائے گا۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کا صحیح ثابت شدہ فرمان ہے جسے امام مسلم نے روایت کیا ہے:
( إِذَا مَاتَ الْإِنْسَانُ انْقَطَعَ عَنْهُ عَمَلُهُ إِلَّا مِنْ ثَلَاثَةٍ إِلَّا مِنْ صَدَقَةٍ جَارِيَةٍ أَوْ عِلْمٍ يُنْتَفَعُ بِهِ أَوْ وَلَدٍ صَالِحٍ يَدْعُو لَهُ رواه مسلم. (صحیح مسلم کتاب الوصیۃ باب ما یلحق الانسان من الثواب بعد وفاتہ)
"جب انسان مر جاتا ہے تو اس کے سارے ہی عمل منقطع ہو جاتے ہیں سوائے تین چیزوں کے۔ صدقہ جاریہ اور وہ علم جس سے نفع اٹھایا جاتا رہے اور صالح اولاد جو اس کے لیے دعا کرتی رہے"
"علم ینتفع بہ" کا مطلب ہے کہ وہ اپنے پیچھے کوئی ایسا علمی کام چھوڑ جائے جس سے لوگ فائدہ اٹھاتے رہیں۔
نہ معلوم کب تک لوگ اس ترجمے سے فائدہ اٹھاتے رہیں گے اور انٹرنیٹ کے ذریعے سمٹتی ہوئی دنیا میں نہ جانے کتنے لوگوں تک اسے کے ذریعے اللہ تعالیٰ کا فرمان پہنچے گا۔ ایسے منافع بخش عمل میں حصہ لینے سے محروم نہ رہیے، اس کی قدر و قیمت قیامت کے دن پتہ چلے گی۔
(آدھا پارہ ٹائپ کرنے پر میری طرف سے 1000 اور پورا پارہ ٹائپ کرنے پر 2000 پوائنٹس تحفے کے طور پر دیے جائیں گے ان شاء اللہ۔)

Last edited by عبداللہ حیدر; 28-07-09 at 03:21 AM.
عبداللہ حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
13 قاری/قارئین نے عبداللہ حیدر کا شکریہ ادا کیا
shafresha (29-07-09), محمد عاصم (02-06-10), مرزا عامر (08-07-10), مسافر (08-08-09), اویسی (03-06-10), ابو عمار (29-07-09), ابو عبداللہ (27-10-10), احمد بلال (09-02-10), اسد لطیف (29-07-09), باذوق (29-07-09), جلالپوری (02-06-10), رضی (29-07-09), عامرشہزاد (28-02-10)
کمائي نے عبداللہ حیدر کو اس مراسلے کے لئے دیئے
تاریخ رکن عطیہ کرنے کی وجہ رقم
03-06-10 اویسی اللہ تعالی آپکی اور تمام دوستوں کی کاوش قبول فرمائے آمین 150
08-08-09 مسافر دستیاب نہیں 1
پرانا 04-08-09, 04:11 AM   #31
ناظم اعلی

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 15,969
کمائي: 276,790
شکریہ: 33,206
12,658 مراسلہ میں 37,004 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

باذوق بھائی قوسین میں علیہ السلام ، علیہم السلام وغیرہ کے القاب سے علاوہ بھی کچھ تشریحات ہوتی ہیں
مثلا"
اقتباس:
اور یتیموں کو ان کے مال دو اور نہ بدلو ناپاک (حرام) کو پاک (حلال) سے ، اور ان کے مال نہ کھاؤ اپنے مالوں کے ساتھ (ملا کر) بےشک یہ بڑا گناہ ہے۔
اب اس صورت میں کیا یہ بھی اللہ تعالیٰ پر "استدراک" میں شمار ہونگے ؟
__________________
(اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں
فیصل ناصر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 07-08-09, 11:14 PM   #32
Senior Member
مقبول
 
تاریخ شمولیت: Aug 2007
مراسلات: 172
کمائي: 5,413
شکریہ: 99
143 مراسلہ میں 521 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : فیصل ناصر مراسلہ دیکھیں
باذوق بھائی قوسین میں علیہ السلام ، علیہم السلام وغیرہ کے القاب سے علاوہ بھی کچھ تشریحات ہوتی ہیں
مثلا"
اب اس صورت میں کیا یہ بھی اللہ تعالیٰ پر "استدراک" میں شمار ہونگے ؟
بھائی ! آپ کے پوچھنے کا انداز تو کچھ یوں ہے کہ جیسے "استدراک" والا اصول میں نے تخلیق کیا ہو۔ حالانکہ میں نے ایک علمی مسئلہ حوالے کے ساتھ پیش کیا ہے جس سے اختلاف بالکل ممکن ہے۔
اگر آپ بھی دلائل سے اور حوالوں کے ساتھ اپنے موقف کو درست ثابت کر دیں تو مجھے اسے ماننے میں یقیناً کوئی تامل نہیں ‌ہوگا۔

ویسے میری سمجھ کے مطابق تشریح اور لقب میں کچھ فرق ضرور ہے۔ میں اس کی ایک مثال یوں دوں گا :

اوبامہ پاک حکومت کو یوں حکم دے : "حافظ سعید کے ارادوں پر مجھے بھروسہ نہیں لہذا ۔۔۔۔۔"

اب اس کو پاکستان کے کسی اردو اخبار میں یوں لکھا جائے :
اوبامہ نے پاک حکومت کو حکم دیا ہے : "(الشیخ)حافظ سعید(دامت برکاتہم العالیہ حفظہ اللہ) کے ارادوں پر مجھے بھروسہ نہیں لہذا ۔۔۔۔۔"

تو سوچ لیجئے کہ اس طرح کے "استدراک" سے اوبامہ کے حکم کا کیا حشر نشر ہو جائے گا !!

Last edited by باذوق; 07-08-09 at 11:23 PM.
باذوق آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 08-08-09, 10:44 AM   #33
Senior Member
 
ابو عمار's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2007
مقام: Karachi
عمر: 36
مراسلات: 4,216
کمائي: 65,775
شکریہ: 6,140
2,303 مراسلہ میں 5,836 بارشکریہ ادا کیا گیا
ابو عمار کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

عبداللہ بھائی میں نے پارہ نمبر 5 پر کام مکمل کر لیا ہے۔

پارہ نمبر 6 پر باذوق بھائی کام کر رہے ہیں۔

میں پارہ نمبر 7 پر کام شروع کردیتا ہوں یا اگر کسی اور پارہ پر کام کرنا ہے تو مجھے بتا دیں۔
ابو عمار آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے ابو عمار کا شکریہ ادا کیا
مسافر (08-08-09), اویسی (03-06-10), عامرشہزاد (28-02-10), عبداللہ حیدر (08-08-09)
پرانا 08-08-09, 05:45 PM   #34
ذیلی ناظم

 
عبداللہ حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: سیارہ زمین
مراسلات: 4,162
کمائي: 74,697
شکریہ: 8,790
2,966 مراسلہ میں 10,821 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ حیدر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

السلام علیکم،
سرمد بھائی، آپ پارہ نمبر 7 شروع کر سکتے ہیں۔ جزاک اللہ‌خیرا۔
والسلام علیکم
عبداللہ حیدر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے عبداللہ حیدر کا شکریہ ادا کیا
اویسی (03-06-10), ابو عمار (10-08-09), عامرشہزاد (28-02-10)
پرانا 15-08-09, 12:37 AM   #35
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 48
مراسلات: 4,298
کمائي: 86,522
شکریہ: 1,994
3,504 مراسلہ میں 12,349 بارشکریہ ادا کیا گیا
Lightbulb

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ،
جزاک اللہ خیرا ، بھتیجے ، چپکے چپکے انتی نیکیاں کمانے کا انتظام کر لیا ،ماشاء اللہ ، اللہ قبول فرمائے ،
اور اللہ تعالیٰ ان سب کو بھی اپنی شانءِ رحیمی کے مطابق بہترین اجر عطاء فرمائے جو اس مبارک عمل میں شامل ہو رہے ہیں ،
بھتیجے ، اگر پہلے تین پاروں کی ذمہ داری کسی نے نہیں لی تو ان شاء اللہ میں انہیں ایکسل میں مہیا کرنے کی ذمہ داری لیتا ہوں اور ان شاء کوشش ہو گی کہ رمضان میں یہ کام مکمل ہو سکے ، باذن اللہ ،
بھائی باذوق کی طرف سے عابدی صاحب کی بات کے مطابق عمل نہ کر سکوں گا ، جہاں جہاں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کا ذکر ہے وہاں قوسین میں ( صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم ) کہہ کر یہ دُعا ضرور لکھوں گا ، اور اسی طرح انبیاء علیھم السلام کے ذکر کے ساتھ ( علیہ السلام ) لکھ کر دُعا کروں گا ، آپ انہیں ہٹانا چاہیں تو ہٹا دیجیے گا ،
ویسے بھی یہ جملے دُعائیہ ہیں ، خبریہ نہیں ،
اور اگر انہیں خبریہ بھی کہا جائے تو بھی ان جملوں کو استدراک یا اضافی اس صورت میں سمجھا جاسکتا ہے جب کہ اللہ نے اس کی خبر نہ دی ہوتی ، اور کوئی اپنے طور پر اللہ کے علم سے باہر ہو کر یہ خبر لایا ہوتا ،
اور یہی معاملہ تشریحی الفاظ کا قوسین میں لائے جانے کا ہے ، کہ سیدھے سیدھے لفظی ترجمے یا عربی عبارات کے تسلسل و ترتیب کے مطابق ترجمے میں مجھ جیسے عام قاری کو بہت سی باتیں سمجھ نہیں آ پاتی ہیں یا آتی بھی ہیں تو مکمل یا درست سمجھ میں نہیں آتیں ، و السلام علیکم۔
__________________
اب نہ ہو گا کہیں کوئی نزول کتاب ::: بند کر دیا رب العالمین نے یہ باب
ہے جو بھی صحیح سنت رسالت مآب ::: بے شک ہے وحیء رب الارباب
عادل سہیل آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے عادل سہیل کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (15-08-09), مسافر (11-10-09), اویسی (03-06-10), ابو عمار (15-08-09), عامرشہزاد (28-02-10), عبداللہ حیدر (15-08-09)
پرانا 18-08-09, 02:58 PM   #36
Senior Member
مقبول
 
تاریخ شمولیت: Aug 2007
مراسلات: 172
کمائي: 5,413
شکریہ: 99
143 مراسلہ میں 521 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عادل سہیل مراسلہ دیکھیں
بھائی باذوق کی طرف سے عابدی صاحب کی بات کے مطابق عمل نہ کر سکوں گا ، جہاں جہاں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کا ذکر ہے وہاں قوسین میں ( صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم ) کہہ کر یہ دُعا ضرور لکھوں گا ، اور اسی طرح انبیاء علیھم السلام کے ذکر کے ساتھ ( علیہ السلام ) لکھ کر دُعا کروں گا ، آپ انہیں ہٹانا چاہیں تو ہٹا دیجیے گا ،
ویسے بھی یہ جملے دُعائیہ ہیں ، خبریہ نہیں ،
اور اگر انہیں خبریہ بھی کہا جائے تو بھی ان جملوں کو استدراک یا اضافی اس صورت میں سمجھا جاسکتا ہے جب کہ اللہ نے اس کی خبر نہ دی ہوتی ، اور کوئی اپنے طور پر اللہ کے علم سے باہر ہو کر یہ خبر لایا ہوتا ،
اور یہی معاملہ تشریحی الفاظ کا قوسین میں لائے جانے کا ہے ، کہ سیدھے سیدھے لفظی ترجمے یا عربی عبارات کے تسلسل و ترتیب کے مطابق ترجمے میں مجھ جیسے عام قاری کو بہت سی باتیں سمجھ نہیں آ پاتی ہیں یا آتی بھی ہیں تو مکمل یا درست سمجھ میں نہیں آتیں ، و السلام علیکم۔
محترم و مکرم عادل بھائی حفظہ اللہ ، و علیکم السلام۔

ذاتی طور سے میں تو اس بات کا قائل ہوں کہ
اگر کلامِ اللہ کی ترجمانی کرنا ہو تو جوں کا توں ترجمہ درست عمل ہے۔
پرانے اردو تراجم دیکھے جائیں تو بیشتر مترجمین نے ایسا ہی کیا ہے۔ ہاں ترجمہ سے ہٹ کر "تشریح" میں درود یا سلام لکھنا ہو تو وہ الگ بات ہے۔
کلام اللہ میں درود/دعا کی شمولیت ، کیا قلمی طور پر ہی ضروری ہے؟ رسول (صلی اللہ علیہ وسلم) کا نام گرامی آتے ہی غیرشعوری طور پر درود و سلام تو ہمارے لبوں پر خود بخود جاری ہو جاتا ہے۔ کیا یہ کافی نہیں ہوگا؟

اور یہ بات بھی کچھ سمجھ میں نہیں آئی :
اقتباس:
ویسے بھی یہ جملے دُعائیہ ہیں ، خبریہ نہیں
حالانکہ ۔۔۔۔ اردو ترجمہ پیش کرنے کا مقصد ہی یہی ہے کہ ان افراد تک اللہ کا کلام پہنچایا جائے جو عربی سے ناواقف ہوں۔ تو پھر ترجمہ کی پیشکشی کیا "خبریہ" نہیں کہلائے گی؟
ڈاکٹر عابدی صاحب نے اپنے مقالے میں مثالوں کے ساتھ سمجھایا ہے کہ :
اقتباس:
بعض جگہوں پر کلام اللہ کا جو لب و لہجہ ہے ، اس کا تاثر اس وقت زائل ہو جاتا ہے جب انبیاء کے ساتھ قوسین میں درود / سلام لکھ دیا جائے۔
اس کی ایک سادہ سی مثال ، اوبامہ اور حافظ سعید کے حوالے سے میں اوپر دے چکا ہوں۔

ایک اور مثال ڈاکٹر طاہر القادری کے ترجمہ سے لیجئے :
مگر ۔۔۔۔۔ ترجمہ کو پڑھنے سے قبل ، اصل عربی کلام ملاحظہ فرمائیں اور خود محسوس کریں کہ اللہ تعالیٰ کی تنبیہ کتنے سخت الفاظ میں ہے اور لہجہ کس قدر گرج والا ہے :
وَلَوْلاَ أَن ثَبَّتْنَاكَ لَقَدْ كِدتَّ تَرْكَنُ إِلَيْهِمْ شَيْئًا قَلِيلا
إِذاً لَّأَذَقْنَاكَ ضِعْفَ الْحَيَاةِ وَضِعْفَ الْمَمَاتِ ثُمَّ لاَ تَجِدُ لَكَ عَلَيْنَا نَصِيرًا
( الإسراء:17 - آيت:74-75 )

اب قادری صاحب کا ترجمہ دیکھیں ۔۔۔۔۔
اور اگر ہم نے آپ کو (پہلے ہی سے عصمتِ نبوت کے ذریعہ) ثابت قدم نہ بنایا ہوتا تو تب بھی آپ ان کی طرف (اپنے پاکیزہ نفس اور طبعی استعداد کے باعث) بہت ہی معمولی سے جھکاؤ کے قریب جاتے۔(ان کی طرف پھر بھی زیادہ مائل نہ ہوتے اور وہ ناکام رہتے مگر اﷲ نے آپ کو عصمتِ نبوت کے ذریعہ اس معمولی سے میلان کے قریب جانے سے بھی محفوظ فرما لیا ہے)
(اگر بالفرض آپ مائل ہو جاتے تو) اس وقت ہم آپ کو دوگنا مزہ زندگی میں اور دوگنا موت میں چکھاتے پھر آپ اپنے لئے (بھی) ہم پر کوئی مدد گار نہ پاتے


امید ہے کہ قوسین کا "کمال" ملاحظہ فرما لیا گیا ہوگا کہ کس طرح محبتِ رسول (؟) کی آڑ میں کلام اللہ کی تنبیہ کے اثر کو "زائل" کر دیا گیا ہے۔
اب انہی آیات کے دوسرے تراجم بھی ذیل میں ملاحظہ فرمائیں ۔۔۔۔۔

اور اگر یہ نہ ہوتا کہ ہم نے تجھ کو سنبھالے رکھا تو لگ جاتا جھکنے ان کی طرف تھوڑا سا
تب تو ضرور چکھاتے ہم تجھ کو دونا مزہ زندگی میں اور دونا مرنے میں پھر نہ پاتا تو اپنے واسطے ہم پر مدد کرنے والا

(ترجمہ : محمود الحسن)
اور اگر ہم تم کو ثابت قدم نہ رہنے دیتے تو تم کسی قدر انکی طرف مائل ہونے ہی لگے تھے۔
اس وقت ہم تمکو زندگی میں بھی عذاب کا دگنا اور مرنے پر بھی دگنا مزہ چکھاتے۔ پھر تم ہمارے مقابلے میں کسی کو اپنا مددگار نہ پاتے۔

(ترجمہ : فتح محمد جالندھری)

یہی سبب ہے کہ میں ذاتی طور پر اس بات میں ایقان رکھتا ہوں کہ الفاظ کی نشست و برخاست اور لب و لہجہ کے زیر و بم سے ہی انسان فطرتاً متاثر ہوتا ہے۔
اور ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جب کلام اللہ کے درمیان درود سلام شامل کیا جائے تو محبت و تعلق کے فطری انسانی جذبات غالب ہو جاتے ہیں اور اللہ تعالیٰ اپنے کلام سے جو تاثر دینا چاہتا ہے وہ پسِ پشت چلا جاتا ہے !!

اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اپنے فضل و کرم سے میری اصلاح فرمائے اگر میری ایسی سوچ نادرست ہو۔
باذوق آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے باذوق کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (18-08-09), عبداللہ حیدر (06-09-09)
پرانا 06-09-09, 06:45 AM   #37
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 48
مراسلات: 4,298
کمائي: 86,522
شکریہ: 1,994
3,504 مراسلہ میں 12,349 بارشکریہ ادا کیا گیا
Lightbulb

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ ،
بھائی باذوق حفظک اللہ ،
آپ کی باتوں پر بات پھر ان شا اللہ ،مل جل کر کچھ سکیھنے کی کوشش کریں گے ، باذن اللہ ،
فی الحال بھتیجے کے لیے خبر ہے کہ الحمد للہ ، پہلے اور دوسرے پارے کا ترجمہ مع عربی متن ، ایکسل فائلز کی صورت میں تیار ہے ، اور الحمد للہ یہ میری بیٹیوں کی محنت ہے اور ثم الحمد للہ کہ اللہ نے انہیں توفیق دی کہ سکول کی چھٹیوں میں سے فراغت کا استعمال اللہ کی کتاب کی اس خدمت میں ہو گیا ،
اب آپ یہ بتایے کہ یہ دونوں فائلز آپ تک کیسے اور کہاں پہنچائی جائیں ؟
ان شا اللہ بچیوں کی کوشش ہے کہ رمضان میں ہی نواں پارہ اور دسواں پارہ بھی مکمل ہو جائے ، و السلام علیکم۔
عادل سہیل آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے عادل سہیل کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (08-09-09), مسافر (11-10-09), اویسی (03-06-10), ابو عمار (06-09-09), عبداللہ حیدر (06-09-09)
پرانا 07-09-09, 06:51 AM   #38
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 48
مراسلات: 4,298
کمائي: 86,522
شکریہ: 1,994
3,504 مراسلہ میں 12,349 بارشکریہ ادا کیا گیا
Lightbulb

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ،
بھتیجے شکریہ کے لیے شکریہ لیکن میرے سوال کا جواب کہاں ہے ، و السلام علیکم۔
عادل سہیل آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے عادل سہیل کا شکریہ ادا کیا
مسافر (11-10-09), اویسی (03-06-10), عبداللہ حیدر (07-09-09)
پرانا 07-09-09, 07:17 AM   #39
ذیلی ناظم

 
عبداللہ حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: سیارہ زمین
مراسلات: 4,162
کمائي: 74,697
شکریہ: 8,790
2,966 مراسلہ میں 10,821 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ حیدر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

و علیکم السلام و ر حمۃ اللہ و برکاتہ،
اللہ تعالیٰ آپ کو اور بہنوں کو جزائے خیر عطا فرمائے اور اپنی کتاب کی یہ خدمت قبول فرمائے۔
آپ دونوں فائلوں کو قرآن پراجیکٹ میں الگ الگ موضوع کھول کر پوسٹ کر دیں تو بہتر ہو گا۔
اقتباس:
بھتیجے شکریہ کے لیے شکریہ لیکن میرے سوال کا جواب کہاں ہے ، و السلام علیکم۔
میں سمجھا تھا کہ آپ باذوق بھائی سے فائلیں‌پہنچانے کے بارے میں‌پوچھ رہے ہیں۔ ۔

والسلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
عبداللہ حیدر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
عبداللہ حیدر کا شکریہ ادا کیا گیا
اویسی (03-06-10)
پرانا 08-09-09, 04:48 AM   #40
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 48
مراسلات: 4,298
کمائي: 86,522
شکریہ: 1,994
3,504 مراسلہ میں 12,349 بارشکریہ ادا کیا گیا
Lightbulb

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عبداللہ حیدر مراسلہ دیکھیں
و علیکم السلام و ر حمۃ اللہ و برکاتہ،
اللہ تعالیٰ آپ کو اور بہنوں کو جزائے خیر عطا فرمائے اور اپنی کتاب کی یہ خدمت قبول فرمائے۔
آپ دونوں فائلوں کو قرآن پراجیکٹ میں الگ الگ موضوع کھول کر پوسٹ کر دیں تو بہتر ہو گا۔
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ،
جزاک اللہ خیرا بھتیجے ، میں نے دونوں پارے قران پراجیکٹ میں ارسال کر دیے ہیں ، ان شاء اللہ جوں جوں وقت ملتا رہے گا ، وہاں متعلقہ دھاگوں میں ان پاروں کا ترجمہ اور آیات براہ راست بھی ارسال کرتا رہوں گا ،
اور ان شاء اللہ جلد ہی نواں اور دسواں پارہ بھی ایکسل فائل کی صورت میں ارسال کرو دوں گا ، و السلام علیکم۔
عادل سہیل آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے عادل سہیل کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (08-09-09), مسافر (11-10-09), اویسی (03-06-10), ابو عمار (08-09-09), عبداللہ حیدر (08-09-09)
پرانا 08-09-09, 04:52 AM   #41
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 48
مراسلات: 4,298
کمائي: 86,522
شکریہ: 1,994
3,504 مراسلہ میں 12,349 بارشکریہ ادا کیا گیا
Lightbulb

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عبداللہ حیدر مراسلہ دیکھیں
میں سمجھا تھا کہ آپ باذوق بھائی سے فائلیں‌ پہنچانے کے بارے میں‌پوچھ رہے ہیں۔ ۔
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ،
کوئی بات نہیں بھتیجے ، ایسا ہوتا ہے ، میں تمہاری چچی سے فون کروا کر بہو کو کہلواتا ہوں کہ """ تی رانی ہتھ ھولا رکھ """ ، و السلام علیکم۔
عادل سہیل آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے عادل سہیل کا شکریہ ادا کیا
کنعان (09-02-10), مسافر (11-10-09), اویسی (03-06-10), عبداللہ حیدر (08-09-09)
پرانا 26-10-09, 01:23 AM   #42
Member
اجنبی
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مراسلات: 41
کمائي: 1,215
شکریہ: 2
22 مراسلہ میں 40 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

جناب ڈاکٹر سید سعید عابدی صاحب کی بات جو آپ نے نقل کی ھے ۔ وہ میں نے ریڈیو سعودی عرب سے سنی ھے ۔ وہ ھر بات قرآن و حدیث کے مطابق کرتے ھیں ۔
عبداللطیف آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
عبداللطیف کا شکریہ ادا کیا گیا
اویسی (03-06-10)
پرانا 26-10-09, 01:41 AM   #43
Member
اجنبی
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مراسلات: 41
کمائي: 1,215
شکریہ: 2
22 مراسلہ میں 40 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ریڈیو سعودی عرب شعبہ اردو سعودی وقت پر 3:30 سے 5:00 تک سعودی عرب میں FM پر جدہ میں 2 96 الریاض میں 7 97 اور دمام میں 3 101 پر سنیے ۔ پروگرام گائیڈ میں چند دن تک بھیج دوں گا ۔
عبداللطیف آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
عبداللطیف کا شکریہ ادا کیا گیا
اویسی (03-06-10)
پرانا 10-11-09, 07:27 AM   #44
Member
اجنبی
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مراسلات: 41
کمائي: 1,215
شکریہ: 2
22 مراسلہ میں 40 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default ڈاکٹر سید سعید عابدی کیلئے دعائے صحت کی درخواست

تمام بھائیوں سے درخواست ھے ریڈیو سعودی عرب شعبہ اردو کے سربراہ جناب عزت مآب ڈاکٹر سید سعید عابدی کیلئے دعا کریں ( کافی دنوں سے عزت مآب کی طبیعت خراب ھے ) کہ اللہ تعالٰی ان صحت و تندرستی عطاء فرمائے ۔
عبداللطیف آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
عبداللطیف کا شکریہ ادا کیا گیا
اویسی (03-06-10)
پرانا 09-02-10, 04:46 PM   #45
ذیلی ناظم

 
عبداللہ حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: سیارہ زمین
مراسلات: 4,162
کمائي: 74,697
شکریہ: 8,790
2,966 مراسلہ میں 10,821 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ حیدر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اس ترجمے کے دس پاروں کی تقسیم ہوئی تھی۔ جن میں زیادہ تر مکمل ہو چکے ہیں۔ باقی ماندہ کام کے لیے مدد کی ضرورت ہے۔
عبداللہ حیدر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
جواب

Tags
arabic, color, com, downloads, php, پوسٹ, پاکستان, ورڈ, قرآن, لوگ, مجید, معلوم, اللہ, انٹرنیٹ, اردو, بھائی, تصویر, حل, حدیث, دعا, عالم, صالح, صحیح, صدقہ, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 07:26 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger