واپس چلیں   پاکستان کی آواز > آغاز > خاص آفرز اور اعلانات

خاص آفرز اور اعلانات پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمز (پاکستان کے اردو زبان میں سب سے بڑےفورمز) کی انتظامیہ کی جانب سے کیے جانے والے اعلانات اور بعض خاص موقعوں پر منفرد طرز کی پیشکشیں اپ یہاں‌پر پائیں‌گے۔

علوی نستعلیق ۔ ایک نئے دور کی ابتداء

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات ظاہری انداز
پرانا 02-11-08, 01:46 PM  
Administrator

عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 24,795
کمائي: 2,339,055
شکریہ: 17,786
12,250 مراسلہ میں 28,465 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default علوی نستعلیق ۔ ایک نئے دور کی ابتداء

کاروانِ عہد

"طلوع اردو"

فاروق سرور خان
23 مارچ 1988
یونیورسٹی آف سنسناٹی میں 1981 کے پہلے کوارٹر کے دوران میں نے انٹر ایکٹیو کمپیوٹر گرافکس کے آخری ٹیسٹ کے لئے ڈاکٹر برگس نے کلاس کو اپنی پسند سے کسی بھی ممکنہ تصویر، آؤٹ لائین ، سکائی لائین یا کسی بھی قسم کے شیپ کو فارمولوں اور پروگرامز کی مدد سے کمپیوٹر، گرافکس ٹرمینل اور پلاٹر کی مدد سے ڈرائنگ کرنے کے لیئے کہا۔ پلاٹر پر پلاٹ کرنا تو شاید ایک آسان کام ہوتا، لیکن اس سے بھی مشکل کام یہ تھا کہ کیا بنایا جائے۔ مجھے خیال آیا کہ اردو کے حروف تہجی الف سے یے تک لکھتا ہوں۔ ان کو کروی لینئیر فارمولوں میں بیزئیر قوسوں کی مدد سے بناتا ہوں، بچپن کا تختی لکھنا کام آیا، پہلے حروف ہاتھ سے لکھے اور پھر ان کو قوسوں اور لکیروں کی شکل دی، بیزئیر اوزان لگائے اور چند دنوں میں صرف آؤٹ‌لائین والے اور بھرے ہوئے دونوں طرح کے کوئی 36 حروف میرے سامنے تھے۔ جو میں نے کسی خواب و خیال کے بغیر اپنے اسائنمنٹ کے لئے جمع کرادئیے۔ کوارٹر کے آخری دن، حسب عادت و دستور، ڈاکٹر برگس نے طالب علموں کے نام لے کر ان کے اسائنمنٹ واپس کرنے شروع کئے۔ میرا نام پکارا مسٹر خان! میں اٹھ کر چلا تو اسی دوران اس نے میرا جمع کیا ہوا کام ساری کلاس کو دکھاتے ہوئے کہا ،--- بہترین کام، میری بیوی کو یہ یورڈو کیریکٹرز بہت پسند آئے۔ ---
ستاروں‌ بھری آنکھوں نے بڑا سا A بہت بعد میں دیکھا اور اردو کو جدید ٹیکنالوجی کے آسمان پر طلوع ہوتے ہوئے پہلے دیکھا! یہ اسی وعدہ کی تکمیل کا دن ہے۔ مجھے معلوم ہے کہ وہ دن دور نہیں، جب آپ کے اردو پیغامات الیکترونی مواصلاتی نظام سے گذرتے ہوئے آپ تک پہنچیں گے۔ مجھے یقین ہے کہ آنے والے وقت میں مجھ سے بہتر، ذہین اور محنتی برادران اس کام کو مزید آگے بڑھائیں گے۔

۲ نومبر ۲۰۰۸ء
ہاں!۔۔۔ یہ فاروق سرور خان کے دیکھے ہوئے خواب کی تکمیل کا ایک اور عہد ساز دن ہے۔ شائد اس بار تقدیر کےپرندے کو میرے سر پر متمکن ہونا تھاتاکہ یہ عظیم خدمت میرے ہاتھوں سے انجام پا سکے۔ لیکن ۔۔۔یہ تو اس کارواں کا ایک عارضی پڑاؤ ہے ۔۔۔۔۔آگے ہر قدم ۔۔۔ہر گام پر ۔۔نئی منزلوں ۔۔۔ نئے راستوں پر یہ کارواں اپنی فتوحات کا جھنڈا گاڑتا چلا جائے گا۔ہم ہوں نہ ہوں ہمارے بعد کتنے اور لوگ اس عہد کو نبھانے کا عزم لے کر اس کارواں کے ہم رکاب بنتے رھیں گے اوریوںمرزا جمیل احمد کا چلایاہوا یہ کاروانِ عہد ہر دور میں اپنی منزل کی طرف اسی شان سے رواں دواں رہے گا۔ آج اسی کارواں کے ایک ادنی ٰمسافر کی حیثیت سے میں اسی عزم کوپھر دوہرانے کی سعادت حاصل کروں گا کہ ٹیکنالوجی کا آسمان جتنا بھی بلند کیوں نہ ہوتا جائے ہم اس پر اپنی قومی زبان کے ستارے کو ہمیشہ چمکتا دمکتا اور سب سے روشن دیکھنا چاہیں گے۔ ہمارے ارادے جوان ہیں اور نگاہیں آسمان پر ہیں یہی تو اس قوم کی خاصیت ہے۔

آج کا دن فاروق سرور خان کے نام جن کی وطن سے محبت اور خلوص سے مجھے اور میرے جیسے نمعلوم کتنے اور لوگوں کو ایک جذبہ اور جدوجہد کا ولولہ ملا اوریقیناًملتا رہے گا۔ یوں یہ سلسلہ قائم و دائم ہے ۔

اس فانٹ کی تیاری میں محترم شاکر القادری صاحب کی ہرلمحہ کی حوصلہ افزائی کا بے انتہا شکر گذار ہوں۔ جنہوں نے اپنی قیمتی وقت اور پرخلوص دعاوں سے ہر ممکنہ مشاورت دی۔ اسی طرح القلم فورم کو سالگر ہ کی مبارکباد دینا بھی اپنا فرض سمجھتا ہوں۔ جس پر مجھے بہت زیادہ اپنائیت ملی۔ اتنا خلوص اور محبت تو میرے جیسے کم مایہ انسان کی توقعات کی بلندیوں سے بھی بہت بڑھ کر ہے۔ اللہ آپ ساتھیوں کو کو ترقی و عظمت سے نوازے۔

اور اب شائد آپ شدت سے اس گھڑی کے انتظار میں ہوں گے جب علوی نستعلیق آپ کے ہاتھوں میں ہو تو میرے خیال میں وہ لمحہ اب آگیا ہے میں آپ کے اور علوی نستعلیق کے درمیان مزید حائل نہیں ہونا چاہتا۔ یہ اب آپ کی دسترس میں ہے۔ آپ اس کے سکرین شارٹس سے بخوبی آشنا ہیں۔ اس لئے مزید کسی سکرین شارٹس کی ضرورت نہیں۔ یہ فانٹ اپنے آپ کو خود منوانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

فانٹ کا لنک درج ذیل ہے۔

http://www.urdushare.net/alvi/Alvi_Nastaleeq_1_0_0.zip

ایک تخلیق کار کی حیثیت سے میں ہر لمحہ اس میں تبدیلی کا خواہش مند رہا۔ اور ابھی بھی اس سے مطمئن نہیں۔ آپ بھی اس کو استعمال کرنے کے بعد شائد اس میں بے شمار چیزوں کی توقع رکھیں لیکن پھر بھی ہر ممکن سعی کی گئی ہے کہ یہ فانٹ کسی موڑ پر ناکام نظر نہ آئے۔ سب سے دشوار منزل ایک کیریکٹر بیسڈ فانٹ کی تکمیل تھی۔ جو نستعلیقی خوبصورتی کی حامل بھی ہو اور اس کی رفتار کو متاثر بھی نہ کرے۔ جیسا کہ ماضی میں مختلف دوستوں کی انتہائی محنت سے بنائے گئے فانٹس میں نظر آتا تھا۔یہ دشوار مرحلہ بھی صدف سافٹ وئیر کے خط رعنا کی مدد سے کسی نہ کسی طرح طے ہوا جس کے بعد مزید مشکل مرحلہ اس فانٹ کے اندر لیگیچرز کی شمولیت تھی ۔ یہ صحیح معنوں میں ایک محنت طلب اور تھکا دینے والے کام تھا جس کے دوران کئی بار ہمت جواب دے جاتی لیکن خدا معلوم وہ کون سی طاقت تھی جو میرے عزم اور حوصلے کو پھر سے تازہ دم کردیتی اور اگلے لمحے میں اس پر پھر سے کام شروع کردیتا۔ میری VBA کی پروگرامنگ کی پریکٹس نے مجھے اس کام میں بہت مدد دی۔ جس سےلیگیچرز کے لک اپس تیار ہوئے۔ لیگیچرز کی شمولیت نے فانٹ کی سپیڈ کو مزید بڑھا دیا۔ اس کی رفتار کا مشاہدہ آپ اس فانٹ کو دیگر فانٹس سے موازنہ کرکے بخوبی اندازہ کرسکتے ہیں۔ یہی رفتار اس کو ویب پر بھی ممتاز بناتی ہے اگرچہ اس فانٹ کی بنیاد ویب کی ضروریات کو مدنظر رکھ کر نہیں کی گئی تھی اس لئے اس حوالے سے اس میں کافی تشنگی رہ گئی لیکن یہ پھر میری توقع سے بہتر رزلٹ دے رہا ہے۔مزید برآں لینکس سے عدم واقفیت اور عدم استعمال کی وجہ سے مجھے اس کا لینکس پر رزلٹ کا اندازہ نہیں اس کے بارے میں آپ لوگ بہتر رائے دے سکتے ہیں۔

بہرحال یہ اردو فانٹس کے حوالے سے یک نئے دور کی ابتداء ہے ۔اس کی خامیوں کو دیکھنے سے قبل اس کی خوبیاں ضرور دیکھئے گا۔ میری کوشش ہوگی کہ اگلے ورژنوں میں اس کے اندر پائی جانے والی تمام خامیوں کو درست کردیا جائے۔ انشاء اللہ۔

اس فانٹ کوصرف اور صرف ترویج و ترقی ٔاردو کی ضروریات کو مدنظر رکھ کر بلاقیمت دیا جارہا ہے۔ یہ کوئی کمرشل پراڈکٹ نہیں ہے۔ اس لئے اس کا کسی بھی کاروباری حوالے سے استعمال قطعا ممنوع ہے اور ایسے کسی بھی استعمال کے لئے اس کے تخلیق کار سے قبل ازیں اجازت لیناضروری ہے۔ شکریہ۔

اور ایک آخری بات کہ فانٹ کا نام عین آخری لمحات میں تھوڑا سا بدل کر Alvi Nastaleeq v1.0.0 رکھ دیا گیا اس لئے اگر القلم اور اردو محفل کے فورم میں موجود سٹائل شیٹ میں فانٹ کے نام کو ٹھیک کرلیا جائے تو شائد فورم کے ساتھیوں میں سے کسی کو زحمت نہ ہو۔

علوی نستعلیق ۔ ایک نئے دور کی ابتداء - اردو محفل فورم

علوی نستعلیق کو ڈانلوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں

ڈانلوڈ مکمل ہونے پر فائل پر دایاں کلک کرتے ہوئے ایکسٹریٹ کا آپشن منتخب کریں

آپ کے سامنے ایک ایسی فائل ہوگی

اس فائل کو کاپی کریں اور C:\WINDOWS\Fonts
میں پیسٹ کردیں
اس کے بعد پاک نیٹ صحفہ اول پر إٕٕٓئیں

سانچوں میں سے پاک نیٹ علوی نستعلیق کا انتخاب کریں

لیں جناب اب آپ پاک نیٹ پر اردو نستعلیق باآسانی دلکش انداز میں دیکھ سکتے ہیں
Attached Files
File Type: zip Alvi_Nastaleeq_1_0_0.zip (6.27 MB, 53 views)
__________________
http://voobuzz.com
it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.

Last edited by منتظمین; 02-11-08 at 08:57 PM.
عبدالقدوس آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
15 قاری/قارئین نے عبدالقدوس کا شکریہ ادا کیا
nsa47 (02-11-08), Real_Light (04-11-08), فاروق سرورخان (02-11-08), میاں شاہد (03-11-08), منتظمین (02-11-08), محمدخلیل (02-11-08), محمدعدنان (28-05-10), مسٹر رائٹ (03-11-08), مسافر (22-12-08), yousafdummar (02-11-08), تفسیر حیدر (20-11-08), جلالپوری (21-01-09), خرم شہزاد خرم (07-11-08), شاہد جمیل حفیظ (02-11-08), عبداللہ حیدر (02-11-08)
پرانا 11-11-08, 09:57 PM   #31
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مراسلات: 7,407
کمائي: 85,615
شکریہ: 4,982
4,949 مراسلہ میں 11,251 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: علوی نستعلیق ۔ ایک نئے دور کی ابتداء

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عبدالقدوس مراسلہ دیکھیں
بھائی آپ ونڈوز کا یونی کوڈ کلیدی تختہ استعمال کررہے ہیں اس لیے نہیں ساتھ لکھ رہا جب کہ دیکھیں‌میں نے بھی تو لکھا ہے
عبدالقدس بھائی اسکا کوئی حل تو بتائے کافی الفاظ ملائے ہوئے نہیں لکھ رہا ہے میں‌منتظر ہوں ایسا نہیں لکھ رہا جیسا اس سائٹ پر اردو لکھ رہا ہو یہ تو پاک نیٹ کا ڈیفلٹ اردو ہے بڑی مہربانی ہو گی
wajee آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 12-11-08, 03:05 PM   #32
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مراسلات: 7,407
کمائي: 85,615
شکریہ: 4,982
4,949 مراسلہ میں 11,251 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: علوی نستعلیق ۔ ایک نئے دور کی ابتداء

جی اسکا بھی حل بتا دیں کہاں ہو بھاءی جان مسءلہ حل کروں یہ دیکھوں ملا کر نہیں لکھ رہا ہے
wajee آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 12-11-08, 03:54 PM   #33
Administrator

عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 24,795
کمائي: 2,339,055
شکریہ: 17,786
12,250 مراسلہ میں 28,465 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: علوی نستعلیق ۔ ایک نئے دور کی ابتداء

وقاص بھائی اردو لکھتے وقت فورم پر ونڈوز سے اردو کا انتخاب مت کریں بلکہ فورم کا اردو کا نظام استعمال کریں
عبدالقدوس آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 12-11-08, 08:19 PM   #34
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مراسلات: 7,407
کمائي: 85,615
شکریہ: 4,982
4,949 مراسلہ میں 11,251 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: علوی نستعلیق ۔ ایک نئے دور کی ابتداء

جی بہت بہت شکریہ ایڈمن جی لیکن میں اپنے کمپیوٹر میں لکھتا ہوں تو ء ی ساتھ نہیں لکھ رہا ہے اسکا اگر حل ہو تو بتاءین شکریہ
wajee آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 12-11-08, 09:14 PM   #35
Administrator

عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 24,795
کمائي: 2,339,055
شکریہ: 17,786
12,250 مراسلہ میں 28,465 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: علوی نستعلیق ۔ ایک نئے دور کی ابتداء

بھائی حرف u اور i کو ملائیں گے تو ئی لکھا جائے گا اگر نہیں لکھا جاتا تو پھر Shift+4 دبائیں اور پھر i دبائی پھر مجھے بتلائیے گا کہ کونسا عمل کام کرتا ہے
عبدالقدوس آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 20-11-08, 12:23 PM   #36
Junior Member
اجنبی
 
تاریخ شمولیت: Aug 2007
مراسلات: 16
کمائي: 63
شکریہ: 8
3 مراسلہ میں 3 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: علوی نستعلیق ۔ ایک نئے دور کی ابتداء

بھائی جان ! میں نے اردو محفل، اردو شئیراور اِس ویب سائٹ سے بھی فونٹ ڈاؤن لوڈ کرنے کی کوشش کی مگر ناکامی ہوئی حالانکہ میرا نیٹ کافی تیز رفتار ہے۔

برائے مہربانی اس فونٹ کو Rapidshare وغیرہ پر اپ لوڈ کر دیں۔
طلبگار آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 20-11-08, 05:48 PM   #37
Junior Member
اجنبی
 
تاریخ شمولیت: Aug 2007
مراسلات: 16
کمائي: 63
شکریہ: 8
3 مراسلہ میں 3 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: علوی نستعلیق ۔ ایک نئے دور کی ابتداء

یا براہِ کرم مجھے saudgrewal@gmail(dot)com پر بھیج دیں۔
طلبگار آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 20-11-08, 05:57 PM   #38
Administrator

عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 24,795
کمائي: 2,339,055
شکریہ: 17,786
12,250 مراسلہ میں 28,465 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: علوی نستعلیق ۔ ایک نئے دور کی ابتداء

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : طلبگار مراسلہ دیکھیں
بھائی جان ! میں نے اردو محفل، اردو شئیراور اِس ویب سائٹ سے بھی فونٹ ڈاؤن لوڈ کرنے کی کوشش کی مگر ناکامی ہوئی حالانکہ میرا نیٹ کافی تیز رفتار ہے۔

برائے مہربانی اس فونٹ کو Rapidshare وغیرہ پر اپ لوڈ کر دیں۔
پاک نیٹ پر یہ فونٹ منسلک ہے بھائی آپ وہاں سے اُتار سکتے ہیں
عبدالقدوس آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 20-11-08, 06:16 PM   #39
Senior Member
 
حسن مغل's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مقام: GvWorker.Com
عمر: 27
مراسلات: 459
کمائي: 6,400
شکریہ: 96
234 مراسلہ میں 480 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: علوی نستعلیق ۔ ایک نئے دور کی ابتداء

لیں طلبگار بھائی اسکا ریپڈ شیئر کا ڈاؤنلوڈ لنک بھی حاضر خدمت ہے۔
RapidShare: Easy Filehosting
حسن مغل آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 21-11-08, 06:11 AM   #40
Junior Member
اجنبی
 
تاریخ شمولیت: Aug 2007
مراسلات: 16
کمائي: 63
شکریہ: 8
3 مراسلہ میں 3 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: علوی نستعلیق ۔ ایک نئے دور کی ابتداء

شکریہ بھائی جان
طلبگار آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 21-11-08, 06:18 AM   #41
Junior Member
اجنبی
 
تاریخ شمولیت: Aug 2007
مراسلات: 16
کمائي: 63
شکریہ: 8
3 مراسلہ میں 3 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: علوی نستعلیق ۔ ایک نئے دور کی ابتداء

ماشاللّٰہ سبحان اللّٰہ اللّٰہ انہیں جزائے خیر عطا فرمائے۔
طلبگار آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 22-12-08, 10:29 AM   #42
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Nov 2007
مراسلات: 956
کمائي: 31,088
شکریہ: 1,294
713 مراسلہ میں 2,273 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: جواب: علوی نستعلیق ۔ ایک نئے دور کی ابتداء

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عبدالقدوس مراسلہ دیکھیں
ایک بات یاد رکھیں‌کہ پاکستان آئی ٹی میں‌بھارت سے زیادہ آگے ہے اس بات کی گواہی انٹل کارپوریشن والے دے چکے ہیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کب گواہی دی ؟
ابرارحسین آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 22-12-08, 10:48 AM   #43
Senior Member
 
مسافر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2007
مقام: Lahore, Pakistan
مراسلات: 2,069
کمائي: 34,150
شکریہ: 1,693
1,084 مراسلہ میں 2,449 بارشکریہ ادا کیا گیا
مسافر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: علوی نستعلیق ۔ ایک نئے دور کی ابتداء

جزاک اللہ خیر
مسافر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 22-12-08, 02:26 PM   #44
Administrator

عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 24,795
کمائي: 2,339,055
شکریہ: 17,786
12,250 مراسلہ میں 28,465 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: جواب: جواب: علوی نستعلیق ۔ ایک نئے دور کی ابتداء

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : ابرارحسین مراسلہ دیکھیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کب گواہی دی ؟
تاریخ‌تو اب یاد نہیں لیکن جنگ سنڈے میگزین تھا
عبدالقدوس آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
جواب

Tags
images, php, فورم, فرض, کمپیوٹر, گوگل, گوگل کروم, پاک, پسند, ویب, قدم, لوگ, نستعلیق, نظر, مکمل, موجودہ, محبت, معلوم, آج, اللہ, اردو, اردو نستعلیق فونٹ, اردو علوی نستعلیق فونٹ, بھائی, خدا, ستارے, علوی نستعلیق

Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز

Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
علوی نستعلیق فونٹ طاھر تجاویز اور شکایات 2 12-11-08 12:53 AM
! علوی نستعلیق ! دھماکہ ! arifkarim سوفٹ ویرز کے بارے میں آپکی رائے اور سوفٹ ویر کی درخواست 16 05-11-08 03:14 PM
! علوی نستعلیق ! ! ریلیز ! دھماکہ ہو گیا!!! arifkarim سوفٹ ویرز کے بارے میں آپکی رائے اور سوفٹ ویر کی درخواست 1 02-11-08 07:34 PM
علوی نستعلیق کی آمد عبداللہ حیدر خاص آفرز اور اعلانات 19 02-11-08 01:52 PM
امین فہیم اے آرڈی صدارت سےمستعفی محمدعدنان خبریں 0 24-03-08 03:47 PM

تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 07:21 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger