| حقوق انسان حقوق انسان |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 19,927
کمائي: 298,247
شکریہ: 24,741
15,344 مراسلہ میں 39,164 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
آج کی دنیا میںانسانی حقوق ایک مذہب کی شکل اختیار کر چکا ہے، یہی وجہ ہے کہ کسی بھی مذہب کی تعلیمات اور احکامات اگر جدید انسانی حقوق کے کسی بھی نظریے یا تصور سے متصادم ہوں تو اس مذہب کو دقیانوسی، غیر انسانی اور نہ جانے کیا کیا کہا جاتا ہے۔ جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ آپ اپنے مذہب کی بنیادی تعلیمات کے ساتھ ساتھ سب کچھ داو پر لگا دیں لیکن "بنیادی انسانی حقوق" پر آنچ نہیں آنی چاہیے۔
مزے کی بات یہ ہے کہ یہ معیارات بھی خود ان کے بنائے ہوئے ہیںاور ان کے مفادات کے گرد گھومتے ہیں۔ اس سلسلے میں جمہوریت اور جمہوری نظام کے قیام کی بات بھی کی جاتی ہے۔ کیوں کہ انسانی حقوق کے چیمپئن سمجھتے ہیں کہ جمہوریت کے بغیر انسانی حقوق کا رواج ممکن نہیں۔ لہذا کوئی بھی ملک اگر ان کے مفادات سے ٹکرائے یا ان کے حکم کے سامنے سر تسلیم خم نہ کرے تو بنیادی انسانی حقوق کی پامالی کو آڑ بنا کر اس پر پابندیاں عاتد کر دی جاتی ہیں ۔اس کا حقہ پانی بند کرنے کی کوشش کی جاتی ہے ۔ اگر جدید مغربی انسانی حقوق کی بات کی جائے تو ان کی تاریخ کے حوالے سے بہت سے دعوے کئے جاتے ہیں، لیکن اکثریت کا خیال ہے کہ انسانی حقوق کو باقاعدہ تسلیم کرنے کا پہلا قانون میگنا کارٹا ہے جو کہ 1215 میں برطانیہ کے حکمرانوں اور جاگیرداروں کے درمیان طے ہوا تھا۔ (جاری ہے) Last edited by راجہ اکرام; 09-12-09 at 07:02 PM. |
|
|
|
| راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا گیا | ابن حسن (09-12-09) |