واپس چلیں   پاکستان کی آواز > مذاہب اور انسانی زندگی > اسلام اور معاشرہ > حقوق انسان



حقوق انسان حقوق انسان


اسلام میں عورت کے تعلیمی حقوق

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 12-11-08, 01:07 AM   #1
ذیلی ناظم

 
عبداللہ حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: سیارہ زمین
مراسلات: 4,164
کمائي: 74,705
شکریہ: 8,791
2,969 مراسلہ میں 10,824 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ حیدر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default اسلام میں عورت کے تعلیمی حقوق

اسلام میں عورت کے تعلیمی حقوق

اب ہم ان حقوق کا تذکرہ کریں گے جو اسلام نے تعلیم کے حوالے سے خواتین کو عطا کیے ہیں۔ قرآن مجید کی جو سب سے پہلے آیات نازل ہوئیں وہ سورۃ علق کی پہلی پانچ آیات تھیں۔ ان آیات مبارکہ میں اللہ تعالیٰ کا ارشادِ پاک ہے:
“پڑھو (اے نبی صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم)! اپنے رب کے نام کے ساتھ جس نے پیدا کیا۔ جمے ہوئے خون کے ایک لوتھڑے سے انسان کی تخلیق کی۔ پڑھو اور تمہارا رب بڑا کریم ہے۔ جس نے قلم کے ذریعہ علم سکھایا۔ انسان کو وہ علم دیا جسے وہ نہ جانتا تھا”۔
اور یہ بات ذہن میں رکھیے کہ بات آج سے چودہ سو برس پہلے کی ہو رہی ہے جب خواتین کو کسی بھی قسم کے حقوق حاصل نہ تھے۔ ان کی حیثیت ذاتی املاک سے بڑھ کر نہ تھی۔ اسلام نےاُس وقت خواتین کی تعلیم پر زور دیا جس وقت دنیا میں تعلیمِ نسواں کا کوئی تصور ہی موجود نہ تھا۔
دورِ صحابہ میں ہمیں متعدد عالمہ خواتین نظر آتی ہیں۔ سب سے اہم مثال تو ام المومنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کی ہے۔ وہ امیر المومنین ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی صاحبزادی اور نبی صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کی زوجہ محترمہ تھیں۔ ان سے عام صحابہ کرام سے خلفائے راشدین تک سب راہنمائی لیا کرتے تھے۔ان کے ممتاز ترین شاگرد عروہ بن زبیر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں:
“میں نے تفسیرِ قرآن، فرائض، حلال و حرام، ادب و شعر اور تاریخ عرب کا عائشہ رضی اللہ عنہا سے بڑھ کر کوئی عالم نہیں دیکھا”
وہ نہ صرف یہ کہ علومِ دینیہ کی ماہر تھیں بلکہ دیگر علوم مثلًا علم طب پر بھی ماہرانہ دسترس رکھتی تھیں۔ نبی صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کے پاس آنے والے وفود جب ان (صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم) سے گفتگو کرتے تو وہ اس گفتگو سے حاصل ہونے والی معلومات کو ذہن نشین کر لیتی تھیں۔ انہیں علمِ ریاضی سے بھی دلچسپی تھی اور متعدد مرتبہ ایسا ہوا کہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے میراث کے مسائل ان سے دریافت کیے اور انہوں نے ہر وارث کا حصہ شریعت کے مطابق انہیں بتایا۔ ان سے تقریبًا 2210 احادیث مروی ہیں۔ ابو موسٰی الاشعری رضی اللہ عنہ جو خود ایک بڑے عالم تھے فرماتے تھے:
“جب صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کو کسی معاملے کے بارے میں علم نہ ہوتا تو ہم عائشہ رضی اللہ عنہا سے دریافت کرتے اور وہ ہماری رہنمائی کرتیں”
ام المومنین صفیہ رضی اللہ عنہا کو بھی علم میں مہارت حاصل تھی۔ امام نووی رحمۃ اللہ علیہ کے بقول وہ اپنے وقت کی سب سے عالم خاتون تھیں۔اسی طرح ایک اور مثال ام المومنین ام سلمہ رضی اللہ عنہا کی ہے۔ ان کے بارے میں ابن حجر رحمہ اللہ کا بیان ہے کہ 32 علماء نے ان سے تعلیم حاصل کی۔
نبی کریم صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کی صحابیہ فاطمہ بنت قیس ابتدائی مہاجرین میں شامل تھیں اور امام نووی رحمہ اللہ کے بیان کے مطابق وسیع علم رکھتی تھیں۔ خادمِ رسول انس رضی اللہ عنہ کی والدہ ام سُلَیم رضی اللہ عنہا بھی انتہائی عالم خاتون تھیں اور دعوت و تبلیغ میں خصوصی مہارت رکھتی تھیں۔
نواسہ رسول حسن رضی اللہ عنہ کی پوتی سعیدہ نفیسہ رحمہا اللہ کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ امام شافعی جیسے عالم نے ان سے تعلیم حاصل کی تھی جو فقہ اسلامی کے چار بڑے مکاتب فکر میں سے ایک کے بانی ہیں۔
ام الدرداء رضی اللہ عنہا جو ابوالدرداء رضی اللہ عنہ کی زوجہ تھیں، ان کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ انہیں علوم عقلیہ میں کمال حاصل تھا۔ ان کے علم و فضل کی گواہی امام بخاری رحمہ اللہ جیسے عالم نے بھی دی ہے۔
مزید مثالیں بھی پیش کی جا سکتی ہیں۔ اور یہ ذکر اس دورکا ہو رہا ہے جب عورت کے ساتھ بہت برا سلوک کیا جاتا تھا۔ جب لوگ بیٹیوں کو پیدا ہوتے ہی زندہ دفنا دیا کرتے تھے۔ اوراسی دور میں ہم یہ بھی دیکھتے ہیں کہ مسلمانوں میں نہ صرف علم دین بلکہ طب وغیرہ کی ماہر خواتین بھی موجود تھیں۔ اس کی وجہ صرف یہ ہے کہ اسلام ہر عورت کو تعلیم حاصل کرنے کا حق دیتا ہے۔ اس صورتحال میں آپ کی رائے کی بنتی ہے؟ اسلام کے دیے ہوئے حقوقِ نسواں جدید ہیں یا فرسودہ؟
(اقتباس: اسلام میں خواتین کے حقوق۔ ڈاکٹر ذاکر نائیک)
عبداللہ حیدر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
عبداللہ حیدر کا شکریہ ادا کیا گیا
جواب

Tags
کمال, پاک, قیس, قرآن, لوگ, نظر, میراث, مجید, مسائل, آج, اللہ, انسان, امیر, اسلام, اسلامی, تعلیم, حسن, خون, خواتین, دریافت, شاگرد, شعر, عورت, صحابہ, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
قذافی کے اقتدار نہ چھوڑنے پر عوام مزید مشتعل، وزیرداخلہ اور کئی سفیر ساتھ چھوڑ گئے گلاب خان خبریں 7 24-02-11 10:20 PM
تعلمی اداروں کو فاؤنڈری سمجھ کر قبضے کی کوشش کامیاب نہیں ہونے دینگے، بابر اعوان جاویداسد خبریں 1 12-12-10 07:43 PM
عوام کو مارتےہو اور وہ روئے بھی نہ۔۔۔۔ جب عوام بھوکے مرے گی تو تبدیلی کی آوازیں تو آئیں گی جاویداسد خبریں 2 21-09-10 08:12 PM
الطاف بھائی کا مارشل لاء کا مطالبہ اور عوام کی سوچ ۔ کیاعوام سیاستدانوں سے اکتا گئے ؟ جاویداسد خبریں 1 24-08-10 11:23 PM
سرکاری ملازمین کی ترقی سے متعلق پالیسی یکسر تبدیل،پروموشن بورڈز بڑی حد تک غیر متعلق کردیئے گئے,,,,رپور ٹ:… انصار عباسی خرم شہزاد خرم خبریں 0 26-10-07 10:57 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 11:20 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger