|
|
#1 |
|
ذیلی ناظم
![]() ![]() ![]() |
قرآن یاد کرنے اور اس کے اوامر و نواہی پر عمل کرنے والے لوگوں کی بہت زیادہ فضیلت بیان کی گئی ہے۔ قرآن و حدیث میں اس بارے میں جو مذکور ہے اس پر ان شاء اللہ پھر بات ہو گی۔ اس وقت میں آپ کے سامنے ایک شخص کی سچی داستان بیان کرنا چاہتا ہوں جسے اللہ تعالیٰنےقرآن کریم یاد کرنے کی سعادت کچھ یوں نصیب فرمائی تھی کہ اس نے گھر بیٹھے کتاب اللہ کو حفظکر لیا۔
مضان المبارک کی پہلی رات امام صاحب نے اعلان کیا کہ اس دفعہ ان کی بجائے فلاں شخص کا بیٹا تروایحپڑھا رہا ہےجو کسی کو بتائے بغیر گھر میں بیٹھ کر حفظکرتا رہا ہے اور اللہ تعالیٰ نے اس کی کوشش میںبرکت دیتے ہوئے اسے مکمل حفظ قرآن کی سعادت نصیب فرما دی ہے۔ اس اچانک خبر نے بہت سے لوگوں کو متعجب اور متردد کر دیا لیکن امام صاحب کے احترام میں سب خاموش رہے۔ رمضان المبارک کے اختتام پر ختم قرآن کے موقع پر امام صاحب کے قول کی سچائی وہ خود دیکھ چکے تھے، کئی لوگ فرط جذبات سے آبدیدہ تھے۔ اللہ تعالیٰ نے اس نوجوان کی مدد کس طرح فرمائی اور بظاہر مشکل دکھائی دینے والا یہ کام اس نے کس طرح سرانجام دیا، اس کی کہانی اسی کی زبانی سنیے، "رمضان المبارک کی آخری راتیں تھیں اور ہم مسجد میں معتکف تھے۔ نالہ نیم شب میں اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ وہ مجھے قرآن کریم زبانی یاد کرنے کی توفیق عطا فرما دے۔ دعا کرتے ہوئے دل میں خیال آیا کہ اس مقصد کے حصول کے لیے سکول چھوڑکر مدرسے کا رخ کرنا پڑے گا جو بظاہر ممکن نظر نہیںآ رہا تھا۔ بہرحال اللہ پر توکل کرتے ہوئے اور اس کی رحمت سے امید رکھتے ہوئے ایک پاکٹ سائز قرآن خریدا۔ اور انتیسویں پارے میں سورۃ الحاقۃ یاد کرنے کا آغاز کیا۔ اس وقت میں نویں جماعت کا طالب علم تھا۔ جب پیریڈ ختم ہونے کی گھنٹی بجتی تو استاد صاحب کے آنے تک ایک دو آیت قرآن کریم سے دیکھ کر یاد کرنے کی کوشش کرتا۔ جو آیات دن بھر میں یاد ہو جاتیں انہیں سکول سے گھر جاتے ہوئے دہرا لیا جاتا۔ اس طرح اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے سورۃ الحاقۃ ختم ہو گئی اور سورۃ المعارج کا آغاز کیا اور چند ہی ماہ میں انتیسواں پارہ یاد ہو گیا۔ ابھی کل کی بات لگتی ہے کہ میں اپنے چھوٹے ماموں کو یہ پارہ سنا رہا ہوں اور وہ مجھے کہہ رہے ہیں کہ کوشش کر کے کچھ مزید سورتیں یاد کر لو۔ محلے کی مسجد میں عشاء کی نماز کے بعد قرآن کریم کی دو یا تین آیات کا لفظی ترجمہ اور مختصر تفسیر سکھائی جاتی تھی۔ بڑوں کی دیکھا دیکھی ہم بچے بھی وہاں بیٹھ جاتے۔ اللہ کی توفیق سے کچھ عرصے بعد قرآن کریم کے معانی کی کچھ سمجھ آنے لگی۔ اسی دوران ایک قریبی رشتے دار نے امام حرم الشیخ عبدالرحمٰن السدیس کی تلاوت قرآن کا سیٹ ہدیہ کیا۔ الشیخ سدیس کی تلاوت سن کر یوں محسوس ہوتا گویا قرآن دل پر نازل ہو رہا ہے۔ ایک ایک سورت بار بار سننے کو جی کرتا۔الشیخ سدیس نے 1414 ھجری میں صلاۃ التراویح میں سورۃ الزمر کی تلاوت اتنے خوبصورت انداز سے کی تھی کہ سورت کا مضمون سیدھا دل پر اثر کرتا ہے، اس تلاوت کو میں دن میں کئ بار سننے کے بعد بھی سَیر نہیںہوتا تھا۔ (یہ تلاوت یہاں سے ڈاؤن لوڈ کی جا سکتی ہے) گانے سننے والوں کی زبان پر گانے جاری ہوتے ہیں لیکن اگر قرآن کریم سمجھ کر سنا جائے تو اس کا مزہ الفاظ میں بیان نہیں ہو سکتا۔ اللہ تعالیٰ نے اس میں اتنی کشش رکھی ہے کہ ایک مرتبہ اس لذت کو چکھ لیں پھر کسی گانے والے بدکار کی آواز آپ کے کانوں کو نہیں بھائے گی۔ سدیس صاحب کی کیسٹس کی بکثرت اور بتکرار سماعت کے ذریعےاللہ تعالیٰ نے 15 پارے یاد کرا دیے۔ تب کالج کے امتحانات کے بعد فراغت میسر تھی، کچھ اضافی وقت لگانے سے چند ہی ماہ میں بقیہ 15 پارے بھی مکمل ہو گئے۔ الحمدللہ الذی بنعمتہ تتم الصالحات۔ و لا حول و لا قوۃ الا باللہ " اس تجربے کو سامنے رکھتے ہوئے قرآن کریم کو یاد کرنے والوں کےلیے میں چند تجاویز پیش کرتا ہوں۔ 1۔ عربی زبان سے کم از کم اتنی واقفیت پیدا کریں کہ آیت کا مفہوم سمجھ میں آ جائے۔ صرف و نحو میں مہارت حاصل کرنا ضروری نہیں، بس اتنی استعداد کافی ہو گی کہ سادہ عربی عبارت کا مطلب سمجھ میں آ جائے ۔ اپنی آسانی کے مطابق تین یا چھے مہینے کا ٹارگٹ مقرر کیجیے۔اس مسئلے کا آسان حل یوں ہو سکتا ہے کہ قرآن کریم کے پہلے تین یا پانچ پاروں کو ترجمے اور تفسیر سے پڑھ لیجیے اور لفظی ترجمہ یاد کرنے کی کوشش کریں۔ پانچ پاروں کا لفظی ترجمہ یاد ہو جائے تو ان شاءاللہ باقی قرآن کریم کی کچھ نہ کچھ سمجھ آنے لگے گی۔ 2۔ جس سورت کو یاد کرنے کا ارادہ ہو، اسے ترجمے اور تفسیر سے دوبارہ پڑھ لیں۔ اس میں بیان کی گئی باتوں پر تدبر کریں۔ 3۔ کسی اچھے قاری کی آواز میں چند بار سورت کی تلاوت سنیں۔ (میں الشیخ سدیس کی تلاوت تجویز کرتا ہوں)۔ 4۔ اس مرحلے پر سورت کا اجمالی خاکہ، اس کے مضامین اور الفاظ کے کچھ نقوش آپ کے ذہن نشین ہو چکے ہوں گے۔ ابتدائی آیات کو یاد کریں اور یاد کی ہوئی آیات کی تعداد میں بتدریج اضافہ کرتے چلے جائیں۔ 5۔ اٹھتے بیٹھے، چلتے پھرتے، سفر کے دوران اور جب بھی موقع ملے یاد کیے ہوئے حصے کو دہراتے رہیں۔ 6۔ امکانی غلطی سے بچنے کے لیے یاد کیے ہوئے حصے کو سنانا مفید ہے۔ ایسا نہ ہو سکے تو ٹیپ ریکارڈر یا کمپیوٹر میں اپنی تلاوت ریکارڈ کر لیں اور پھر مصحف کھول کر اسے سن لیں۔ 7۔ سب سے اہم کام اللہ تعالیٰ سے دعا کرنا ہے کہ وہ اس منزل کو آپ کے لیے آسان کر دے۔ اس سے صبر اور توفیق مانگتے رہیے۔اپنے اندر مستقل مزاجی اور ہمت جیسی صفات کو پروان چڑھائیے۔ مایوسی کو قریب نہ آنے دیجیے۔ گناہوں سے بچنے کی ہر ممکن کوشش کیجیے۔ Last edited by عبداللہ حیدر; 15-11-10 at 07:59 AM. وجہ: زبان و بیان کی اصلاح |
|
|
|
| 38 قاری/قارئین نے عبداللہ حیدر کا شکریہ ادا کیا | ali (30-03-08), arshad khan (21-12-08), arslansun (22-02-09), rana ammar mazhar (11-12-11), shafirajput (13-07-11), فیصل ناصر (21-12-08), فاروق سرورخان (24-08-08), کنعان (13-07-11), گلز (22-08-08), پیاسا (03-07-08), چیتا چالباز (21-12-08), میاں شاہد (22-08-08), محمد وسیم (22-01-09), مرزا عامر (13-07-11), مسافر (06-03-09), معظم (21-12-08), wajee (26-03-09), ابو عمار (10-01-08), ابوسعد (28-05-11), ابن آدم (03-12-11), ابن جلال (21-12-08), ابرارحسین (05-09-09), احمد نذیر (14-07-11), احمد بلال (05-09-09), احمدنواز (04-09-09), تفسیر حیدر (18-08-08), حسنین ایوب (04-09-09), خان پلس (10-05-09), رانا امر (06-03-09), رضی (26-05-09), سیفی خان (15-07-11), سیلانی (10-05-09), سحر (25-05-09), سعود (04-09-09), شمشاد احمد (13-07-11), طاھر (03-07-08), عُکاشہ (29-07-08), عمیر نعیم (04-07-08) |
|
|
#2 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Oct 2007
مقام: چاندنی چوک
عمر: 24
مراسلات: 1,857
کمائي: 19,016
شکریہ: 684
655 مراسلہ میں 1,172 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
ماشااللہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔
|
|
|
|
| champion_pakistani کا شکریہ ادا کیا گیا | rana ammar mazhar (11-12-11) |
|
|
#3 |
|
Senior Member
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Nov 2007
مقام: Karachi -Pakistan
مراسلات: 591
کمائي: 1,824
شکریہ: 100
112 مراسلہ میں 243 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
آپ کا تجزیہ بہت حد تک درست ہے۔
امامِ کعبہ شیخ السدیس والی بات بالکل صحیح ہے۔ اگر کوئی بھائی قرّاء حضرات کی قرات ڈاؤن لوڈ کرنا چاہیں ہو یہ لنک کارآمد ثابت ہوگا۔ امامِ کعبہ شیخ عبدالرحمن السدیس کی 30 سپاروں کی مکمل قرات ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیئے درجِ ذیل لنک ہے: http://english.islamway.com/bindex.p...&recitor_id=28 دیگر اور قرّاء حضرات کی قرات ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیئے درجِ ذیل لنک ہے: http://english.islamway.com/sindex.p...=erecitorslist جزاکم اللہ champion_pakistani بھائی اللہ آپ کو اجر دے۔ آپ کے طفیل میری اس دھاگے پر نظر پڑی۔ Last edited by ابو کاشان; 09-01-08 at 10:41 PM. |
|
|
|
| 15 قاری/قارئین نے ابو کاشان کا شکریہ ادا کیا | arslansun (22-02-09), rana ammar mazhar (11-12-11), فاروق سرورخان (24-08-08), گلز (22-08-08), پیاسا (03-07-08), چیتا چالباز (21-12-08), مسافر (06-03-09), ابو زین (21-04-09), ابو عمار (10-01-08), ابوسعد (28-05-11), ابن جلال (21-12-08), رانا امر (06-03-09), طاھر (03-07-08), عمیر نعیم (04-07-08), عبداللہ حیدر (26-02-09) |
|
|
#4 |
|
Senior Member
مقبول
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مراسلات: 176
کمائي: 1,440
شکریہ: 268
77 مراسلہ میں 102 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
جزاک اللہ
|
|
|
|
| گلز کا شکریہ ادا کیا گیا | rana ammar mazhar (11-12-11) |
|
|
#5 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: May 2008
مقام: IN THE SHADOW OF SWORD
عمر: 29
مراسلات: 1,824
کمائي: 3,759
شکریہ: 1,712
863 مراسلہ میں 1,788 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
جزاک اللہ
|
|
|
|
| پیاسا کا شکریہ ادا کیا گیا | rana ammar mazhar (11-12-11) |
|
|
#6 |
|
Senior Member
![]() ![]() |
جزاک اللہ
|
|
|
|
|
|
#7 |
|
Senior Member
![]() |
میں نے تین سپارے حفظ کیے تھے لیکن میرے استاد مارتے بہت تھے اس لیے چھوڑ دیا۔۔جس کیا مجھے آج تک افسوس ہے۔
__________________
جب تک میری انفریکشن ختم نہیں ہوگی میں فورم میں نہیں آونگا۔ |
|
|
|
| 2 قاری/قارئین نے محمدخلیل کا شکریہ ادا کیا | rana ammar mazhar (11-12-11), احمد بلال (05-09-09) |
|
|
#8 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Aug 2007
مقام: دنیائے فانی
عمر: 42
مراسلات: 2,777
کمائي: 45,251
شکریہ: 2,024
1,907 مراسلہ میں 6,371 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
السلام علیکم،
اللہ آپ پر کرم کرے - ماشاءاللہ بہت اچھی معلومات ہیں ! |
|
|
|
| طاھر کا شکریہ ادا کیا گیا | rana ammar mazhar (11-12-11) |
|
|
#9 |
|
ذیلی ناظم
![]() ![]() ![]() |
ایک بڑے شفیق استاد سے دس پارے ناظرہ پڑھے تھے اور ایک دفعہ بھی مار نہیں پڑی تھی۔ پھر حالات نے ایک دوسرے مولوی صاحب سے پڑھنے پر مجبور کر دیا۔ پہلے ہی دن انہوں نے ایک تھپڑ مارا اور پھر یوں بیٹھ گئے گویا ان کی ذمے داری بس اتنی ہی تھی۔ بہتیرا انتظار کیا کہ حضرت بتائیں گے کیا غلط پڑھا لیکن جواب ندارد۔ آگے پڑھنا شروع کیا تو تھوڑی دیر بعد پھر وہی قصہ۔ چند دن ابا جی کے اصرار پر وہاں گئے لیکن صورتحال میں کوئی تبدیلی نہ آ سکی تو چھوڑ دیا۔
Last edited by عبداللہ حیدر; 18-08-08 at 02:16 AM. |
|
|
|
| 5 قاری/قارئین نے عبداللہ حیدر کا شکریہ ادا کیا | rana ammar mazhar (11-12-11), ابن جلال (21-12-08), تفسیر حیدر (04-09-09), خرم شہزاد خرم (04-07-08), عمیر نعیم (04-07-08) |
|
|
#10 |
|
Senior Member
![]() |
ایک تو مجھ ان مولوں کی سمجھ نہیں آتی کے قرآن جیسی مقدس کتا ب کو پڑھتے ہوئے مارتے بہت ہیں ۔اور ان کی اس خوف ناک مارے کی وجہ سے بچے قرآن اور نماز سے دور ہوجاتے ہیں خود میرے ساتھ ایسا ہی ہوا کے ایسا خوف بیٹھ گیا کے وہاں چار سال میں پہلے پارے سے آگے نا جا سکا ۔اس کے بعد گھر پر قاری سے پڑھنا شروع کیا تو دوسال میں پورا قرآن مکمل کر لیا۔
|
|
|
|
| 6 قاری/قارئین نے اکرام کا شکریہ ادا کیا | rana ammar mazhar (11-12-11), ابن جلال (21-12-08), احمد بلال (05-09-09), خرم شہزاد خرم (04-07-08), رانا امر (06-03-09), عمیر نعیم (04-07-08) |
|
|
#11 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 48
مراسلات: 4,300
کمائي: 86,549
شکریہ: 1,995
3,504 مراسلہ میں 12,349 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ ، اللہ آپ کی محنت قبول فرمائے اور اپنی کتاب کا واقعتا حافظ بنائے ، و السلام علیکم،
__________________
اب نہ ہو گا کہیں کوئی نزول کتاب ::: بند کر دیا رب العالمین نے یہ باب ہے جو بھی صحیح سنت رسالت مآب ::: بے شک ہے وحیء رب الارباب |
|
|
|
| 3 قاری/قارئین نے عادل سہیل کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#12 |
|
ذیلی ناظم
![]() ![]() ![]() |
اس فورم پر میری محنت اس تجربے کو بیان کر دینا ہی ہے، اللہ تعالیٰ اسے قبول فرمائے۔ عادل چچا! آپ تو انہیں جانتے ہیں، عبداللہ حیدر کے کزن (پھوپھی زاد) ہیں یہ حضرت۔
Last edited by عبداللہ حیدر; 26-02-09 at 02:10 AM. |
|
|
|
| 2 قاری/قارئین نے عبداللہ حیدر کا شکریہ ادا کیا | rana ammar mazhar (11-12-11), تفسیر حیدر (04-09-09) |
|
|
#13 |
|
Senior Member
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Sep 2007
مقام: Gujrat
مراسلات: 1,716
کمائي: 24,745
شکریہ: 1,293
978 مراسلہ میں 1,848 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
میں بھی جانتا ہوں۔میرے تو مرشد ہیں۔
|
|
|
|
| تفسیر حیدر کا شکریہ ادا کیا گیا | rana ammar mazhar (11-12-11) |
|
|
#14 |
|
Senior Member
مقبول
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مراسلات: 176
کمائي: 1,440
شکریہ: 268
77 مراسلہ میں 102 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
جزاک اللہ جناب۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شکریہ |
|
|
|
| گلز کا شکریہ ادا کیا گیا | rana ammar mazhar (11-12-11) |
|
|
#15 |
|
Senior Member
![]() |
جزاک اللہ اللہ تعالی آپ سب کی خواہش پوری کریں اور ہمت و ہدایت عطا فرمائیں قرآن کے علم کے حصول میں۔
|
|
|
|
| 4 قاری/قارئین نے فاروق سرورخان کا شکریہ ادا کیا |
![]() |
| Tags |
| کمپیوٹر, کالج, گانے, قرآن, نماز, مکمل, موقع, مسجد, معلوم, اللہ, المبارک, استاد, تلاوت قرآن, حدیث, دل, دعا, رات, رشتے, سفر, سال, شخص, صفات, صلاۃ, صبر, صرف |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|