واپس چلیں   پاکستان کی آواز > مذاہب اور انسانی زندگی > علوم قرآن کریم > حفظ قران



حفظ قران حفظ قران


حفظ قرآن،ایک عجیب تجربہ

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 14-12-07, 01:07 AM  
ذیلی ناظم

 
عبداللہ حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: سیارہ زمین
مراسلات: 4,162
کمائي: 74,695
شکریہ: 8,785
2,966 مراسلہ میں 10,821 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ حیدر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

قرآن یاد کرنے اور اس کے اوامر و نواہی پر عمل کرنے والے لوگوں کی بہت زیادہ فضیلت بیان کی گئی ہے۔ قرآن و حدیث میں اس بارے میں جو مذکور ہے اس پر ان شاء اللہ پھر بات ہو گی۔ اس وقت میں آپ کے سامنے ایک شخص کی سچی داستان بیان کرنا چاہتا ہوں جسے اللہ تعالیٰ‌نےقرآن کریم یاد کرنے کی سعادت کچھ یوں نصیب فرمائی تھی کہ اس نے گھر بیٹھے کتاب اللہ کو حفظ‌کر لیا۔

مضان المبارک کی پہلی رات امام صاحب نے اعلان کیا کہ اس دفعہ ان کی بجائے فلاں شخص‌ کا بیٹا تروایح‌پڑھا رہا ہےجو کسی کو بتائے بغیر گھر میں‌ بیٹھ کر حفظ‌کرتا رہا ہے اور اللہ تعالیٰ نے اس کی کوشش میں‌برکت دیتے ہوئے اسے مکمل‌ حفظ قرآن کی سعادت نصیب فرما دی ہے۔ اس اچانک خبر نے بہت سے لوگوں کو متعجب اور متردد کر دیا لیکن امام صاحب کے احترام میں سب خاموش رہے۔ رمضان المبارک کے اختتام پر ختم قرآن کے موقع پر امام صاحب کے قول کی سچائی وہ خود دیکھ چکے تھے، کئی لوگ فرط جذبات سے آبدیدہ تھے۔ اللہ تعالیٰ نے اس نوجوان کی مدد کس طرح فرمائی اور بظاہر مشکل دکھائی دینے والا یہ کام اس نے کس طرح سرانجام دیا، اس کی کہانی اسی کی زبانی سنیے،

"رمضان المبارک کی آخری راتیں تھیں اور ہم مسجد میں معتکف تھے۔ نالہ نیم شب میں اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ وہ مجھے قرآن کریم زبانی یاد کرنے کی توفیق عطا فرما دے۔ دعا کرتے ہوئے دل میں خیال آیا کہ اس مقصد کے حصول کے لیے سکول چھوڑ‌کر مدرسے کا رخ کرنا پڑے گا جو بظاہر ممکن نظر نہیں‌آ رہا تھا۔

بہرحال اللہ پر توکل کرتے ہوئے اور اس کی رحمت سے امید رکھتے ہوئے ایک پاکٹ سائز قرآن خریدا۔ اور انتیسویں پارے میں سورۃ الحاقۃ یاد کرنے کا آغاز کیا۔ اس وقت میں نویں جماعت کا طالب علم تھا۔ جب پیریڈ ختم ہونے کی گھنٹی بجتی تو استاد صاحب کے آنے تک ایک دو آیت قرآن کریم سے دیکھ کر یاد کرنے کی کوشش کرتا۔ جو آیات دن بھر میں یاد ہو جاتیں انہیں سکول سے گھر جاتے ہوئے دہرا لیا جاتا۔ اس طرح اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے سورۃ الحاقۃ ختم ہو گئی اور سورۃ المعارج کا آغاز کیا اور چند ہی ماہ میں انتیسواں پارہ یاد ہو گیا۔ ابھی کل کی بات لگتی ہے کہ میں اپنے چھوٹے ماموں کو یہ پارہ سنا رہا ہوں اور وہ مجھے کہہ رہے ہیں کہ کوشش کر کے کچھ مزید سورتیں یاد کر لو۔

محلے کی مسجد میں عشاء کی نماز کے بعد قرآن کریم کی دو یا تین آیات کا لفظی ترجمہ اور مختصر تفسیر سکھائی جاتی تھی۔ بڑوں کی دیکھا دیکھی ہم بچے بھی وہاں بیٹھ جاتے۔ اللہ کی توفیق سے کچھ عرصے بعد قرآن کریم کے معانی کی کچھ سمجھ آنے لگی۔ اسی دوران ایک قریبی رشتے دار نے امام حرم الشیخ عبدالرحمٰن السدیس کی تلاوت قرآن کا سیٹ ہدیہ کیا۔ الشیخ سدیس کی تلاوت سن کر یوں محسوس ہوتا گویا قرآن دل پر نازل ہو رہا ہے۔ ایک ایک سورت بار بار سننے کو جی کرتا۔الشیخ سدیس نے 1414 ھجری میں صلاۃ التراویح میں سورۃ الزمر کی تلاوت اتنے خوبصورت انداز سے کی تھی کہ سورت کا مضمون سیدھا دل پر اثر کرتا ہے، اس تلاوت کو میں دن میں کئ بار سننے کے بعد بھی سَیر نہیں‌ہوتا تھا۔ (یہ تلاوت یہاں سے ڈاؤن لوڈ کی جا سکتی ہے)

گانے سننے والوں کی زبان پر گانے جاری ہوتے ہیں لیکن اگر قرآن کریم سمجھ کر سنا جائے تو اس کا مزہ الفاظ میں بیان نہیں ہو سکتا۔ اللہ تعالیٰ نے اس میں اتنی کشش رکھی ہے کہ ایک مرتبہ اس لذت کو چکھ لیں پھر کسی گانے والے بدکار کی آواز آپ کے کانوں کو نہیں بھائے گی۔ سدیس صاحب کی کیسٹس کی بکثرت اور بتکرار سماعت کے ذریعےاللہ تعالیٰ نے 15 پارے یاد کرا دیے۔ تب کالج کے امتحانات کے بعد فراغت میسر تھی، کچھ اضافی وقت لگانے سے چند ہی ماہ میں بقیہ 15 پارے بھی مکمل ہو گئے۔ الحمدللہ الذی بنعمتہ تتم الصالحات۔ و لا حول و لا قوۃ الا باللہ "

اس تجربے کو سامنے رکھتے ہوئے قرآن کریم کو یاد کرنے والوں کےلیے میں چند تجاویز پیش کرتا ہوں۔
1۔ عربی زبان سے کم از کم اتنی واقفیت پیدا کریں کہ آیت کا مفہوم سمجھ میں آ جائے۔ صرف و نحو میں مہارت حاصل کرنا ضروری نہیں، بس اتنی استعداد کافی ہو گی کہ سادہ عربی عبارت کا مطلب سمجھ میں آ جائے ۔ اپنی آسانی کے مطابق تین یا چھے مہینے کا ٹارگٹ مقرر کیجیے۔اس مسئلے کا آسان حل یوں ہو سکتا ہے کہ قرآن کریم کے پہلے تین یا پانچ پاروں کو ترجمے اور تفسیر سے پڑھ لیجیے اور لفظی ترجمہ یاد کرنے کی کوشش کریں۔ پانچ پاروں کا لفظی ترجمہ یاد ہو جائے تو ان شاءاللہ باقی قرآن کریم کی کچھ نہ کچھ سمجھ آنے لگے گی۔

2۔ جس سورت کو یاد کرنے کا ارادہ ہو، اسے ترجمے اور تفسیر سے دوبارہ پڑھ لیں۔ اس میں بیان کی گئی باتوں پر تدبر کریں۔

3۔ کسی اچھے قاری کی آواز میں چند بار سورت کی تلاوت سنیں۔ (میں الشیخ سدیس کی تلاوت تجویز کرتا ہوں)۔

4۔ اس مرحلے پر سورت کا اجمالی خاکہ، اس کے مضامین اور الفاظ کے کچھ نقوش آپ کے ذہن نشین ہو چکے ہوں گے۔ ابتدائی آیات کو یاد کریں اور یاد کی ہوئی آیات کی تعداد میں بتدریج اضافہ کرتے چلے جائیں۔

5۔ اٹھتے بیٹھے، چلتے پھرتے، سفر کے دوران اور جب بھی موقع ملے یاد کیے ہوئے حصے کو دہراتے رہیں۔

6۔ امکانی غلطی سے بچنے کے لیے یاد کیے ہوئے حصے کو سنانا مفید ہے۔ ایسا نہ ہو سکے تو ٹیپ ریکارڈر یا کمپیوٹر میں اپنی تلاوت ریکارڈ کر لیں اور پھر مصحف کھول کر اسے سن لیں۔

7۔ سب سے اہم کام اللہ تعالیٰ سے دعا کرنا ہے کہ وہ اس منزل کو آپ کے لیے آسان کر دے۔ اس سے صبر اور توفیق مانگتے رہیے۔اپنے اندر مستقل مزاجی اور ہمت جیسی صفات کو پروان چڑھائیے۔ مایوسی کو قریب نہ آنے دیجیے۔ گناہوں سے بچنے کی ہر ممکن کوشش کیجیے۔

Last edited by عبداللہ حیدر; 15-11-10 at 07:59 AM. وجہ: زبان و بیان کی اصلاح
عبداللہ حیدر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
38 قاری/قارئین نے عبداللہ حیدر کا شکریہ ادا کیا
ali (30-03-08), arshad khan (21-12-08), arslansun (22-02-09), rana ammar mazhar (11-12-11), shafirajput (13-07-11), فیصل ناصر (21-12-08), فاروق سرورخان (24-08-08), کنعان (13-07-11), گلز (22-08-08), پیاسا (03-07-08), چیتا چالباز (21-12-08), میاں شاہد (22-08-08), محمد وسیم (22-01-09), مرزا عامر (13-07-11), مسافر (06-03-09), معظم (21-12-08), wajee (26-03-09), ابو عمار (10-01-08), ابوسعد (28-05-11), ابن آدم (03-12-11), ابن جلال (21-12-08), ابرارحسین (05-09-09), احمد نذیر (14-07-11), احمد بلال (05-09-09), احمدنواز (04-09-09), تفسیر حیدر (18-08-08), حسنین ایوب (04-09-09), خان پلس (10-05-09), رانا امر (06-03-09), رضی (26-05-09), سیفی خان (15-07-11), سیلانی (10-05-09), سحر (25-05-09), سعود (04-09-09), شمشاد احمد (13-07-11), طاھر (03-07-08), عُکاشہ (29-07-08), عمیر نعیم (04-07-08)
پرانا 24-08-08, 10:43 PM   #16
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 48
مراسلات: 4,298
کمائي: 86,515
شکریہ: 1,994
3,504 مراسلہ میں 12,348 بارشکریہ ادا کیا گیا
Lightbulb جواب: حفظ قرآن،ایک عجیب تجربہ

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : تفسیر حیدر مراسلہ دیکھیں
میں بھی جانتا ہوں۔میرے تو مرشد ہیں۔
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ ، مجھے بھی بیعت کروا دیجیے ، ڈیجیٹلی ہی سہی ، و السلام علیکم۔
__________________
اب نہ ہو گا کہیں کوئی نزول کتاب ::: بند کر دیا رب العالمین نے یہ باب
ہے جو بھی صحیح سنت رسالت مآب ::: بے شک ہے وحیء رب الارباب
عادل سہیل آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے عادل سہیل کا شکریہ ادا کیا
ابن جلال (21-12-08), تفسیر حیدر (04-09-09)
پرانا 24-08-08, 10:59 PM   #17
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 48
مراسلات: 4,298
کمائي: 86,515
شکریہ: 1,994
3,504 مراسلہ میں 12,348 بارشکریہ ادا کیا گیا
Lightbulb جواب: حفظ قرآن،ایک عجیب تجربہ

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : فاروق سرورخان مراسلہ دیکھیں
جزاک اللہ اللہ تعالی آپ سب کی خواہش پوری کریں اور ہمت و ہدایت عطا فرمائیں‌ قرآن کے علم کے حصول میں۔
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ ، فاروق بھائی ، اللہ آپ کی دعا قبول فرمائے اور آپ کو اس کا بہترین اجر عطا فرمائے ، والسلام علیکم۔
عادل سہیل آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے عادل سہیل کا شکریہ ادا کیا
فاروق سرورخان (14-07-11), ابن جلال (21-12-08), تفسیر حیدر (04-09-09)
پرانا 21-12-08, 08:15 PM   #18
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: May 2008
مراسلات: 226
کمائي: 3,743
شکریہ: 616
120 مراسلہ میں 184 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: حفظ قرآن،ایک عجیب تجربہ

جزاک اللہ
اللہ تعالیٰ ہم سب کو قرآن کریم پڑھنے سمجھنے اور اس پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے ( آمین ثم آمین )
arshad khan آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے arshad khan کا شکریہ ادا کیا
پرانا 22-02-09, 11:02 PM   #19
Senior Member
 
arslansun's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مراسلات: 619
کمائي: 5,476
شکریہ: 1,072
222 مراسلہ میں 354 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: حفظ قرآن،ایک عجیب تجربہ

چکریہ بھائی ۔
arslansun آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
arslansun کا شکریہ ادا کیا گیا
پرانا 06-03-09, 03:12 PM   #20
Senior Member
 
رانا امر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مراسلات: 833
کمائي: 18,387
شکریہ: 4,245
514 مراسلہ میں 1,417 بارشکریہ ادا کیا گیا
رانا امر کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں رانا امر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: حفظ قرآن،ایک عجیب تجربہ

مشاءاللہ جزاک اللہ کیا بات ہے
دعا ہے کہ
اللہ تعالیٰ ہم سب کو قرآن کریم پڑھنے سمجھنے اور اس پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے ( آمین ثم آمین
رانا امر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے رانا امر کا شکریہ ادا کیا
پرانا 26-03-09, 11:45 AM   #21
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مراسلات: 7,407
کمائي: 85,613
شکریہ: 4,982
4,949 مراسلہ میں 11,251 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ماشاءاللہ
ّّّ__________________________________
wajee آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
wajee کا شکریہ ادا کیا گیا
rana ammar mazhar (11-12-11)
پرانا 21-04-09, 09:22 AM   #22
Member
اجنبی
 
تاریخ شمولیت: Apr 2009
مراسلات: 43
کمائي: 656
شکریہ: 65
27 مراسلہ میں 42 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

جزاک اللہ خیرا۔ اللہ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے۔
ابو زین آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
ابو زین کا شکریہ ادا کیا گیا
rana ammar mazhar (11-12-11)
پرانا 10-05-09, 01:24 AM   #23
Junior Member
اجنبی
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 20
کمائي: 700
شکریہ: 6
14 مراسلہ میں 34 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہت شکریہ۔ اللہ کا فضل ہے جس پر چاہے کر دے۔
خان پلس آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 25-05-09, 12:13 PM   #24
Senior Member
مقبول
 
گلز's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مراسلات: 173
کمائي: 1,411
شکریہ: 252
77 مراسلہ میں 102 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

جزاک اللہ جناب۔۔۔،،،،
گلز آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
گلز کا شکریہ ادا کیا گیا
rana ammar mazhar (11-12-11)
پرانا 25-05-09, 12:52 PM   #25
ناظم اعلی
 
shafresha's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: کراچی
عمر: 40
مراسلات: 9,396
کمائي: 261,134
شکریہ: 51,152
7,457 مراسلہ میں 21,713 بارشکریہ ادا کیا گیا
shafresha کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

شئیرنگ کا بہت بہت شکریہ سر جی!
shafresha آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 04-09-09, 02:05 AM   #26
Senior Member
 
حسنین ایوب's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مقام: پاک نیٹ
مراسلات: 1,058
کمائي: 18,801
شکریہ: 1,695
619 مراسلہ میں 1,241 بارشکریہ ادا کیا گیا
حسنین ایوب کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

ماشاءاللہ،،،،،،،،،،،،،،،، ،،،،،،،،
حسنین ایوب آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
حسنین ایوب کا شکریہ ادا کیا گیا
rana ammar mazhar (11-12-11)
پرانا 05-09-09, 03:10 AM   #27
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مراسلات: 1,627
کمائي: 30,463
شکریہ: 10,464
1,168 مراسلہ میں 3,099 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

میں اک بات پوچھنا چاہتا ہوں‌۔۔۔۔
اگر کوئی شخص قرآن پاک حفظ کر کے بھلا دے اس کے بارے میں کیا کوئی وعید ہے ؟؟؟
وہ شخص جو قرآن پاک بھول چکا ہے ۔۔ اسلامی کتابیں ،مسائل ،احادیث اور زکر و ازکار بہت کرتا ہے ۔۔ بہت سی احا دیث اس نے زبانی یاد کر لی ہیں۔۔۔مطلب وہ قرآن کو دوبارہ یاد کرنے کی بہت کم کو شش کرتا ہے اور مندرجہ بالا پہ بہت توجہ دیتا ہے ۔۔۔۔ اسے کیا کرنا چاہے ؟؟؟ قرآن پاک دوبارہ یاد کرنے کی پوری کوشش یا
جیسی ہلکی پھلکی کوشش قرآن کو یاد کرنے کی کر رہا ہے وہی جاری رکھے اور ان علوم (احادیث) کو سمجنے اور یاد کرنے کی کوشش؟؟؟

ایسا میرا ایک دوست کر تا ہے ۔۔ ہم اسے اس لیے قرآن پاک یاد کرنے کے لئے اتنا نہیں کنتے کہ ہم سمجھتے ہیں یہ بہی نیک کام کر رہا ہے۔۔۔ میری رہنمائی فرمائیں اگر اس کے باری میں سخت وعید ہے تو ہم اسے سمجھائیں ۔۔۔۔۔۔۔
احمد بلال آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
احمد بلال کا شکریہ ادا کیا گیا
rana ammar mazhar (11-12-11)
پرانا 05-09-09, 05:06 AM   #28
ذیلی ناظم

 
عبداللہ حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: سیارہ زمین
مراسلات: 4,162
کمائي: 74,695
شکریہ: 8,785
2,966 مراسلہ میں 10,821 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ حیدر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

السلام علیکم، بھائی بلال، اللہ تعالیٰ جس شخص کو قرآن کریم یاد کرنے کی نعمت سے نوازے اسے اس کی قدر کرتے ہوئے اپنی مصروفیات میں قرآن کریم کی دہرائی کو ضرور شامل کرنا چاہیے۔ ایک پارے کی دہرائی میں‌ زیادہ سے زیادہ چالیس منٹ لگتے ہیں اور چلتے پھرتے بھی پارہ دہرایا جا سکتا ہے۔ نبی صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کا فرمان ہے:
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ لِلَّهِ أَهْلِينَ مِنْ النَّاسِ قَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ مَنْ هُمْ قَالَ هُمْ أَهْلُ الْقُرْآنِ أَهْلُ اللَّهِ وَخَاصَّتُهُ (صحیح سنن ابن ماجہ حدیث نمبر 215، سنن ابن ماجہ المقدمۃ باب فضل من تعلم القرآن و علمہ)
"بے شک لوگوں میں سے کچھ ایسے ہیں جو اہل اللہ ہیں، صحابہ نے پوچھا "وہ کون ہیں"؟ فرمایا: "قرآن والے ہی اہل اللہ اور اس کے چنیدہ ہیں"
قرآن کریم کی دہرائی نہ کی جائے تو وہ دلوں سے اس سے بھی جلدی نکل جاتا ہے جتنی جلدی اونٹ رسی تڑوا کر بھاگ نکلتا ہے۔ سستی اور لاپرواہی کی وجہ سے قرآن مجید کو بھلا دینے والا شخص‌ بلاشبہ خطاکار ہے لیکن یہ عمل گناہ کبیرہ نہیں ہے اور اس پر کوئی شدید وعید بھی وارد نہیں‌ہے۔ بعض لوگوں نے سورۃ طہ کی اس آیت سے قرآن مجید بھلا دینے کو گناہ کبیرہ قرار دینے پر استدلال کیا ہے:
"قَالَ كَذَلِكَ أَتَتْكَ آيَاتُنَا فَنَسِيتَهَا وَكَذَلِكَ الْيَوْمَ تُنسَى"
اللہ فرمائے گا کہ ایسا ہی (چاہیئے تھا) تیرے پاس میری آیتیں آئیں تو تونے ان کو بھلا دیا۔ اسی طرح آج ہم تجھ کو بھلا دیں گے
لیکن مفسرین کرام کہتے ہیں کہ یہاں بھلانے سے مراد اس پر ایمان و عمل کو ترک کرنا ہے۔ علامہ آلوسی اپنی تفسیر روح البیان میں لکھتے ہیں:
تركها وعدم الإيمان بها
"بھلانے سے مراد ان پر (عمل) ترک کر دینا اور ان پر عدم ایمان ہے"۔
اور امام ابن کثیر لکھتے ہیں:
فأما نسيان لفظ القرآن مع فهم معناه والقيام بمقتضاه، فليس داخلا في هذا الوعيد الخاص
"قرآن کےمعنی مستحضر ہوں اور اس کے احکام پر عمل پیرا رہا جائے تو محض قرآن کے الفاظ یاد نہ رکھ سکنا اس (آیت میں مذکور) خاص وعید میں داخل نہیں ہے"

اس سلسلے میں ایک حدیث بھی بیان کی جاتی ہے کہ:
ما من امرئ يقرأ القرآن ثم ينساه؛ إلا لقي الله عز وجل يوم القيامةأجْذم ". ". (سنن ابی داؤد کتاب الصلاۃ باب التشدید فیمن حفظ القرآن ثم نسیہ، ضعیف سنن ابی داؤد حدیث نمبر 261)
"جو آدمی قرآن پڑھنے کے بعد اسے بھلا دے وہ قیامت کے دن اللہ سے اس حال میں ملے گا کہ اس کے ہاتھ کٹے ہوں گے"
اس حدیث کے راویوں میں عیسٰی بن فائد مجہول ہے یعنی اس کے حالات زندگی اور اس کے سچا جھوٹا ہونے کے بارے میں کچھ پتہ نہیں۔ اور یزید بن ابی زیاد محدثین کے ہاں قابل اعتبار نہیں۔ اس لیے یہ حدیث ضعیف ہے۔
خلاصہ کلام یہ ہے کہ اگر کوئی شخص‌قرآن مجید کے احکام کی پاسداری کرنے والا ہو لیکن آیات و الفاظ‌کو بھول جائے تو اس کے لیے کوئی شدید وعید موجود نہیں ہے۔ لیکن ایسا کرنے والا خود کو ان فوائد اور اجر و ثواب سے محروم کر لیتا ہے جن کی قدر‌کل قیامت کے دن‌معلوم ہو گی جب صاحب قرآن سے کہا جائے کہ تو قرآن پڑھتا جا اور جنت کی منزلیں طے کرتا جا، تیری آخری منزل اور درجہ وہ ہو گا جب تو آخری آیت پڑھے گا۔

شدید وعید وارد نہ ہونے کا مطلب یہ نہ لیا جائے کہ قرآن مجید یاد کر کے بھلا دینے کی عام اجازت ہے اور اس میں‌کوئی حرج ہی نہیں‌ ہے۔ قرآن کو یاد رکھنا اواس کی دہرائی کرتے رہنا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کا حکم ہے اور حکم رسول کی خلاف ورزی بہرحال گناہ ہے۔
تَعَاهَدُوا الْقُرْآنَ فَوَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَهُوَ أَشَدُّ تَفَصِّيًا مِنْ الْإِبِلِ فِي عُقُلِهَا (صحیح بخاری کتاب فضائل القرآن باب استذکار القرآن و تعاھدہ)
"(اس) قرآن کی حفاظت (دیکھ بھال) کرو، قسم ہے اس ذات کی جس کے ہاتھ میں‌محمد (صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم)کی جان ہے، یہ قرآن سینوں سے نکل جانے میں اس اونٹ سے زیادہ تیز ہے جو رسی میں بندھا ہو اور اسے کھول کر بھاگ نکلنے والا ہو"۔
مطلب یہ کہ پابندی سے اس کی تلاوت کی جائے، ورنہ غفلت کی‌صورت میں انسان اسے اتنی تیزی سے بھولتا ہے کہ اتنی تیزی سے اونٹ بھی رسی تڑا کے نہیں بھاگتا۔

Last edited by عبداللہ حیدر; 15-11-10 at 08:30 AM.
عبداللہ حیدر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے عبداللہ حیدر کا شکریہ ادا کیا
rana ammar mazhar (11-12-11), shafirajput (13-07-11), فاروق سرورخان (14-07-11), احمد بلال (05-09-09), تفسیر حیدر (05-09-09)
پرانا 05-09-09, 10:56 AM   #29
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مراسلات: 1,627
کمائي: 30,463
شکریہ: 10,464
1,168 مراسلہ میں 3,099 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

عبداللہ بھائی آپ کا بہت بہت شکریہ آپ نے اتنا تفصیلی جواب دیا۔۔۔ اللہ آپ کو اجر دے ۔۔۔
میرا خیال ہے بھولا ہوا قرآن یاد کرنے میں بہت محنت درکار ہے ۔۔۔ اگر روزانہ وہ سپارے کی دہرائی (ایک بار پڑھنا ) بہی کرے تو شاید ہی کر پائے ۔اسے یاد کرنے کے لیئے ایک ایک رکوع کو یاد کرنا پڑے گا۔۔اسی محنت سے وہ بچتا ہے ۔۔۔
اللہ تعالی ہمیں دین پر چلنے کی ہمت اور استقامت دے ۔۔۔۔
عبداللہ بھائی اس سوال کا جواب بھی دیں پلیز ۔۔۔۔
احمد بلال آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے احمد بلال کا شکریہ ادا کیا
rana ammar mazhar (11-12-11), shafirajput (13-07-11)
پرانا 05-09-09, 07:02 PM   #30
ذیلی ناظم

 
عبداللہ حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: سیارہ زمین
مراسلات: 4,162
کمائي: 74,695
شکریہ: 8,785
2,966 مراسلہ میں 10,821 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ حیدر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

السلام علیکم، بھائی اللہ آپ کو بھی اجر دے۔
اگر اس بھائی کو قرآن مجید بالکل ہی بھلا دیا گیا ہے تو بہتر ہو گا کہ کسی استاد سے بالمشافہ مل کرمشورہ لے لیں جو ایک چھوٹے سے امتحان کے ذریعے ان کی موجودہ حالت کا ٹھیک ٹھیک اندازہ لگا سکیں۔ فورمز پر درست مشورہ دینا بہت مشکل ہے۔
اوپر والے جواب میں ایک ضروری اضافہ کر دیا ہے۔ براہ مہربانی اسے بھی دیکھ لیجیے گا۔
والسلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ۔
عبداللہ حیدر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے عبداللہ حیدر کا شکریہ ادا کیا
احمد بلال (05-09-09), تفسیر حیدر (08-09-09)
جواب

Tags
کمپیوٹر, کالج, گانے, قرآن, نماز, مکمل, موقع, مسجد, معلوم, اللہ, المبارک, استاد, تلاوت قرآن, حدیث, دل, دعا, رات, رشتے, سفر, سال, شخص, صفات, صلاۃ, صبر, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 11:23 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger