| حجت حدیث حجت حدیث |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
Senior Member
مقبول
تاریخ شمولیت: Aug 2007
مراسلات: 172
کمائي: 5,413
شکریہ: 99
143 مراسلہ میں 521 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم حدیثِ نبوی (صلی اللہ علیہ وسلم) قرآن مجید کی تفصیل و تشریح حجیتِ حدیث پر مناظر احسن گیلانی کی کتاب "تدوینِ حدیث" کے مقدمہ میں علامہ سید سلیمان ندوی (رحمة اللہ علیہ) لکھتے ہیں : علوم القرآن ۔۔۔ اگر اسلامی علوم میں دل کی حیثیت رکھتا ہے تو علمِ حدیث شہ رگ کی۔ یہ شہ رگ اسلامی علوم کے تمام اعضاء و جوارح تک خون پہنچا کر ہر آن اُن کے لیے تازہ زندگی کا سامان پہنچاتا رہتا ہے۔ آیات کا شانِ نزول اور ان کی تفسیر ، احکام القرآن کی تشریح و تعیین ، اجمال کی تفصیل ، عموم کی تخصیص ، مبہم کا تعیین ، سب علمِ حدیث کے ذریعے معلوم ہوتی ہیں۔ اسی طرح حاملِ قرآن محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرتِ طیبہ و اخلاق و عاداتِ مبارکہ ، آپ (ص) کے اقوال و افعال اور آپ (ص) کے سنن و مستحبات اور احکام و ارشادات ، سب اسی علمِ حدیث کے ذریعہ ہم تک پہنچے ہیں۔ اسی طرح خود اسلام کی تاریخ ، صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے احوال اور ان کے اعمال و اقوال اور اجتہادات و مستنبطات کا خزانہ بھی اسی کے ذریعہ ہم تک پہنچا ہے۔ اس بنا پر اگر یہ کہا جائے تو صحیح ہے کہ اسلام کے عملی پیکر کا صحیح مرقع اسی علم کی بدولت مسلمانوں میں ہمیشہ کے لیے موجود و قائم ہے اور ان شاءاللہ تاقیامت رہے گا۔ مولانا شاہ معین الدین احمد ندوی (رحمة اللہ علیہ) لکھتے ہیں : آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی بعثت ، اسلام کا ظہور ، اس کی تبلیغ ، اس راہ کی صعوبتیں ، غزواتِ اسلام کا غلبہ و اقتدار ، حکومتِ الٰہیہ کا قیام ، اس کا نظام ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حیات طیبہ ، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی سیرت معلوم کرنے کا ذریعہ صرف حدیث ہے۔ اگر اسی کو نظرانداز کر دیا جائے تو اسلام کی بہت سی تعلیمات اور تاریخ اسلام کے بہت سے گوشے مخفی رہ جائیں گے۔ اس لیے احادیثِ نبوی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ، اسلام اور اسلامی تاریخ کا بڑا قیمتی سرمایہ ہیں اور اسی پر ان کی عمارت قائم ہے۔ بحوالہ : تذکرة المحدثین ، ج:1 ، ص:7 |
|
|
|
| 5 قاری/قارئین نے باذوق کا شکریہ ادا کیا | میاں شاہد (20-11-08), مون لائیٹ آفریدی (25-08-08), ابن جلال (19-11-08), عادل سہیل (22-10-08), عبداللہ حیدر (21-10-08) |
|
|
#2 |
|
Junior Member
اجنبی
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مراسلات: 2
کمائي: 214
شکریہ: 0
2 مراسلہ میں 6 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اسلام علیکم
اس موضوع پر اتنا کہنا چاہوں گا کہ حدیث نبوی صلی اللہ علیہ و سلم کے بغیر دین واضح نہیں ہوتا۔ قرآن میں احکامات نازل ہوئے ہیں انکی مکمل تفصیل احادیث سے ملتی ہے۔ اگر کوئی حدیث کو نہیں مانتا(جیسا کہ اجکل بہت سے لوگ اسے رد کرنے کا کہتے ہیں) تو وہ اسلام کو سمجھ ہی نہیں سکتا۔ جنت کا راستہ نبی صلی اللہ علیہ و سلم کی اطاعت اور اتباع میں ہے اگر اسے چھوڑ دیا جائے تو پھر انسان کے پاس بھٹکنے کے علاوہ کچھ نہیں رہتا۔ اس بارے مین مزید معلعمات کے لےwww.therealislam.netپر پڑھا جا سکتا ہے۔ Last edited by محمد سہیل خان; 20-11-08 at 08:44 AM. |
|
|
|
|
|
#3 | |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 48
مراسلات: 4,300
کمائي: 86,524
شکریہ: 1,995
3,504 مراسلہ میں 12,349 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اقتباس:
جزاک اللہ خیراجزا ، بھائی محمد سہیل خان ، بالکل درست فرمایا آپ نے ، جس نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کی ہدایت و راہنماءی کو چھوڑا مکمل طور پر یا جزوی طور پر وہ یقینا گمراہی کا شکار ہو کر رہتا ہے ، اللہ ہم سب کو یہ حقیقت سمجھنے اور اس شر سے محفوظ رہنے کی توفیق عطا فرمائے ، و السلام علیکم۔
__________________
اب نہ ہو گا کہیں کوئی نزول کتاب ::: بند کر دیا رب العالمین نے یہ باب ہے جو بھی صحیح سنت رسالت مآب ::: بے شک ہے وحیء رب الارباب Last edited by عادل سہیل; 20-11-08 at 01:18 AM. |
|
|
|
|
![]() |
| Tags |
| color, قرآن, لوگ, مکمل, مجید, معلوم, اللہ, انسان, اسلام, اسلامی, اسلامی تاریخ, بھائی, جواب, حجت حدیث, حدیث, حدیث نبوی, خون, خان, دل, راستہ, زندگی, صحیح, صحابہ, صرف |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| فصیلِ اسلام آباد! | فیصل ناصر | سیاست | 10 | 04-09-11 12:57 AM |
| اس پر تفصیل چاہیئے | رضی | عمومی بحث | 9 | 15-06-11 03:08 PM |
| گورنر پنجاب سلمان تاثیر کو سرکاری محافظ نے قتل کردیا (تفصیلی خبر) | گلاب خان | خبریں | 1 | 05-01-11 07:58 AM |
| مسجد اقصیٰ پر تازہ حملہ | عبداللہ آدم | خبریں | 0 | 28-02-10 05:49 PM |
| ذہنی آزمائش کا مقابلہ : رینکس کی تفصیل | میاں شاہد | آئیے ذہانت آزمائیے | 31 | 06-02-09 03:34 PM |