| جہاد جہاد |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
ذیلی ناظم
![]() ![]() ![]() |
چند برسوں سے وطن عزیز مسلسل خود کش حملوں کی زد میں ہے۔ بے گناہ لوگ قتل ہو رہے ہیں، املاک تباہ کی جارہی ہیں، وحشت کا کھیل ہے جس کے اصل کھلاڑی وہ ہیں جو پہلے دن سے پاکستان کو ختم کرنے کا عزم کیے ہوئے ہیں۔ اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کے لیے وہ اپنے ایجنٹوں اور سادہ ذہن کے مسلمانوں کو ورغلا کر پاکستان پر حملہ آور ہیں اور نوبت یہاں تک آن پہنچی ہے کہ مسلمان آپس میں دست و گریباں ہیں اور صیاد اپنی چالبازی پر خوش ہو رہا ہے۔
ایک شخص گزرا ہے جس نے ڈالروں کے عوض ہزاروں مسلمانوں کے قتل کے لیے ہوائی اڈے فراہم کیے، تکبر کی انتہاء کو پہنچتے ہوئے لال مسجد کو مسلمان بچیوں کے خون سے لال کر دیا، پاکستانی مسلمان بچیوں کو اغوا کر کے یہود و نصاریٰ کے ہاتھ فروخت کیا اور صلیبی جنگوں کا نعرہ لگانے والے بش کا پرجوش حامی رہا صلیبیوںکے گن گاتا رہا۔ پاکستانی عوام نے اس کے اقدامات کو کبھی اچھا نہیں سمجھا، معاصر تاریخ کے انتہائی غیرمقبول حکمرانوں میں اس کا شمار ہوا لیکن غلط پالیسیوں کا نتیجہ آج پاکستانی عوام اپنے خون کی صورت ادا کر رہے ہیں۔ اللہ کے فرامین کو پس پشت ڈال دیا جائے تو ایسے حالات پیدا ہو جاتے ہیں کہ مسلمان آپس میں ایک دوسرے کو قتل کرنا شروع کر دیں، اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ یہ میرے عذاب کی ایک شکل ہے: قُلْ هُوَ الْقَادِرُ عَلَى أَنْ يَبْعَثَ عَلَيْكُمْ عَذَابًا مِنْ فَوْقِكُمْ أَوْ مِنْ تَحْتِ أَرْجُلِكُمْ أَوْ يَلْبِسَكُمْ شِيَعًا وَيُذِيقَ بَعْضَكُمْ بَأْسَ بَعْضٍ (سورۃ الانعام ۶۵) ''کہو، وہ (اللہ) اس پر قادر ہے کہ تم پر کوئی عذاب اوپر سے نازل کر دے، یا تمہارے قدموں کے نیچے سے برپا کر دے، یا تمہیں گروہوں میں تقسیم کر کے ایک گروہ کو دوسرے گروہ کی طاقت کا مزہ چکھوا دے۔'' یہود و نصاریٰ کی چاکری کرنے والوں اور ردعمل کے شکار مظلوم دونوں کو معلوم ہونا چاہیے کہ مسلمان کا خون دوسرے مسلمان پر حرام ہے۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: وَمَنْ يَقْتُلْ مُؤْمِنًا مُتَعَمِّدًا فَجَزَاؤُهُ جَهَنَّمُ خَالِدًا فِيهَا وَغَضِبَ اللَّهُ عَلَيْهِ وَلَعَنَهُ وَأَعَدَّ لَهُ عَذَابًا عَظِيمًا (سورۃ النساء۔93 ) ''رہا وہ شخص جو کسی مومن کو جان بوجھ کر قتل کرے تو اس کی سزا جہنم ہے جس میں وہ ہمیشہ رہے گا۔ اس پر اللہ کا غضب اور لعنت ہے اور اللہ نے اس کے لیے سخت عذاب مہیا کر رکھا ہے۔'' رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے خطبہ حجۃ الوداع میں فرمایا : فإِنَّ دِماءَكم وأموالكم وأعراضكم وأبشارَكم عليكم حَرام كحرْمةِ يومكم هذا، في شهركم هذا، في بَلدِكم هذا. ألا هل بَلغتُ؟ قلنا: نعم۔ (صحیح البخاری 6924 ) ''تم (مسلمانوں) کے خون، اموال اور عزتیں ایکدوسرے پر حرام ہیں، اِس دن (عرفہ)، اس شہر (ذوالحجۃ) اور اس شہر(مکہ) کی حرمت کی مانند۔ کیا میں نے تم تک بات پہنچا دی؟ صحابہ نے کہا ''جی ہاں۔'' امت کے جسم پر دشمنوں کے لگائے ہوئے زخم ہی کافی ہیں تم اس پر مزید وار نہ کرو۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا ہے: '' من حملَ علينا السلاحَ فليسَ من ا'' (صحیح البخاری حدیث نمبر6916 ) ''جس نے ہم (مسلمانوں) پر ہتھیار اٹھایا وہ ہم میں سے نہیں ہے۔'' ہتھیار کے ساتھ مسلمان کی طر ف اشارہ کرنے سے بھی منع فرمایا مبادا کہ کسی کلمہ گو کو تکلیف پہنچ جائے، فرمایا: لا يُشيرُ أحدُكم على أخيهِ بالسلاح، فإِنه لا يدري لعلَّ الشيطانَ يَنزغُ في يدَيه فيقع في حُفرَة منَ النار (صحیح البخاری حدیث نمبر 6918 ) '' تم میں سے کوئی شخص اپنے بھائی کی طرف ہتھیار سے اشارہ نہ کرے۔ اسے کیا معلوم کہ شاید شیطان اس کے ہاتھ سے اسے (ہتھیارکو) گرا دے (یا چلا دے) تو (مسلمان کو قتل کرنے کی وجہ سے) وہ جہنم کے ایک گڑھے میں جا گرے۔'' دورِ نبوی میں کوئی شخص اگر تیر لے کر مسجد یا بازار میں جاتا تو اسے حکم دیا جاتا تھا کہ وہ اس کی نوک کو پکڑے رہے تاکہ کسی مسلمان کو خراش آ جائے۔ (صحیح بخاری حدیث نمبر 6918 رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنی امت کو نصیحت کرتے ہوئے فرمایا: ' 'لا ترجِعوا بَعدي كفّاراً يَضرِبُ بعضُكم رِقابَ بعضٍ (صحیح البخاری کتاب الفتن۔ باب لا ترجعوا بعدی کفارا) میرے بعد دوبارہ کافر نہ بن جانا کہ آپس میں ایکدوسرے کی گردنیں مارتے پھرو۔'' اور فرمایا: سِبابُ المسلم فُسوقٌ وقِتالُهُ ك فرٌ (صحیح البخاری۔ حدیث نمبر6922) ''مسلمان کو گالی دینا فسق ہے اور اس سے قتال کرنا کفر ہے۔'' مسلمان کو قتل کر دینا جہنم میں داخلے کا سبب ہے لیکن اس کا مصمم ارادہ بھی آگ میں داخل کر سکتا ہے: إذا تَواجَهَ المسلمان بسيفَيهما فكلاهما من أهل النار. قيل: فهذا القاتل، فما بالُ المقتول؟ قال: إنه أرادَ قتلَ صاحبه (بخاری حدیث نمبر6929) '' جب دو مسلمان اپنی تلواریں لے کر ایک دوسرے سے لڑ پڑیں تو وہ دونوں جہنم میں جائیں گے۔'' صحابہ نے دریافت کیا کہ اے اللہ کے رسول! ایک تو قاتل ہے (اس لیے جہنم میں جائے گا) لیکن مقتول کا کیا قصور؟ فرمایا '' اس لیے کہ اس نے اپنے (مسلمان) ساتھی کے قتل کا ارادہ کیا تھا۔'' اللہ تعالیٰ نے وعدہ کر رکھا ہے کہ امتِ محمد صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم قحط کے ذریعے تباہ نہ کی جائے گی، اور نہ کوئی ایسا دشمن باہر سے ان پر مسلط کیا جائے گا جو انہیں بالکل ختم کر دے۔ امت محمد صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کی تباہی ایکدوسرے کو قتل کرنے کی وجہ سے ہو گی۔ اصل الفاظ یہ ہیں حَتَّىٰ يَكُونَ بَعْضُهُمْ يُهْلِكُ بَعْض اً، (صحیح المسلم حدیث نمبر7207) ''یہاں تک امت کا ایک گروہ دوسرے گروہ کو ہلاک کرنے لگے۔'' مذکورہ بالا آیت اور احادیث کی روشنی میں کسی مسلمان کو شک نہیں ہونا چاہیے کہ پاکستان میں مسلمانوں اور بے گناہ لوگوں پر خود کش حملے کرنے والے گمراہ لوگ ہیں جن کا دین کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے۔ ان کی یہ حرکت دشمنان اسلام اور دشمنان پاکستان کے لیے خوشیاں لے کر آئی ہے۔ پاکستان اور اسلام کے دشمن چاہتے ہیں کہ یہاں کا امن تباہ کر دیا جائے اور بدامنی کی آگ بڑھکا کر ملک کو ٹکڑے ٹکڑے کر دیا جائے۔ یہ لوگ پوری انسانیت کے قاتل ہیں اس لیے کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے: مَنْ قَتَلَ نَفْسًا بِغَيْرِ نَفْسٍ أَوْ فَسَادٍ فِي الْأَرْضِ فَكَأَنَّمَا قَتَلَ النَّاسَ جَمِيعًا وَمَنْ أَحْيَاهَا فَكَأَنَّمَا أَحْيَا النَّاسَ جَمِيعًا (المائدۃ۔32) '' جس نے کسی انسان کو خون کے بدلے یا زمین میں فساد پھیلانے کے سوا کسی اور وجہ سے قتل کیا گویا اس نے سارے انسانوں کو قتل کر دیا اور جس نے کسی کی جان بچائی اس نے گویا تمام انسانوں کو زندگی بخش دی۔'' رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ کو ایک مہم پر بھیجا۔اسامہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ہم نے صبحدم اپنے دشمنوں کو جا لیا اور انہیں شکست دی۔ ان میں سے ایک شخص میرے اور ایک انصاری صحابی کے قابو میں آگیا۔ جب ہم نے اس پر قابو پایا تو اس نے لا الہ الا اللہ کہہ دیا۔ اس پر انصاری صحابی نے اسے چھوڑ دیا لیکن ( میں نے سمجھا کہ وہ جان بچانے کے لیے کلمہ پڑھ رہا ہے اس لیے)میں نےاسے نیزہ مارا اورختم کر دیا۔ پھر ہم واپس ہوئے۔ نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو اس کی خبر پہنچی تو انہوں نے فرمایا '' اے اسامہ! تو نے اسے لا الہ الا اللہ کہنے کے بعد بھی قتل کر دیا؟'' میں نے عرض کیا ''وہ جان بچانا چاہتا تھا۔'' لیکن نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم بار بار اس جملے کو دہراتے رہے کہ '' اے اسامہ! تو نے اسے لا الہ الا اللہ کہنے کے بعد بھی قتل کر دیا؟'' حتٰی کہ میں نے تمنا کی کاش میں آج ہی مسلمان ہوا ہوتا (تو اسلام قبول کرنے کی وجہ سے میرا یہ گناہ ختم ہو جاتا)۔ (بخاری حدیث نمبر4170) علمائے کرام کی ذمے داری ہے کہ وہ لوگوں کو اسلام اور جہاد کے صحیح اسلامی عقیدے سے آگاہ کریں اور انہیں اِن لوگوں کے ہاتھوں میں کھلونا بننے سے بچائیں جو نہ کسی حرمت کا لحاظ کر رہے ہیں نہ قرآن و حدیث کے واضح فرامین کا پاس رکھتے ہیں۔ قرآن و حدیث کی ان نصوص پر غور کر کے فریقین کو اپنی آخرت کی فکر کرنی چاہیے۔ صلیبیوں کے ہاتھوں کھلونا بننے والوں کو بھی، اور جوش انتقام میں اندھا ہو جانے والوں کو بھی۔ قارئین سے گزارش ہے کہ وہ اس مضمون کو زیادہ سے زیادہ پھیلائیں، اپنے جاننے والوں کو ای میل کریں، ویب سائٹ کا ربط دیں وغیرہ۔ شاید اللہ تعالیٰ کسی کو اس کے ذریعے ہدایت دے دیں اور ہمیں ان لوگوں میں شمار کر لے جنہوں نے کسی انسان کی جان بچا کر ساری انسانیت کو بچا لیا۔ Last edited by عبداللہ حیدر; 28-12-09 at 11:24 PM. |
|
|
|
| 17 قاری/قارئین نے عبداللہ حیدر کا شکریہ ادا کیا | sahj (29-12-09), فیصل ناصر (29-12-09), کنعان (10-01-10), پیاسا (08-08-08), ھارون اعظم (28-07-10), میاں شاہد (08-08-08), محمد عاصم (28-07-10), مرزا عامر (28-07-10), آبی ٹوکول (28-07-10), ابن جلال (30-12-09), بلال اویسی (14-07-10), راجہ اکرام (29-12-09), رضی (16-01-10), سحر (29-12-09), طاھر (29-12-09), عارف خلیل (28-05-08), عرفان حیدر (16-03-08) |
| کمائي نے عبداللہ حیدر کو اس مراسلے کے لئے دیئے | |||
| تاریخ | رکن | عطیہ کرنے کی وجہ | رقم |
| 21-07-09 | میاں شاہد | Thanks | 150 |
|
|
#3 |
|
Junior Member
اجنبی
|
بہت اچھا مضمون لکھا ہے آپ نے اللہ تعالی جزائے خیر عطا فرمائے.ُ
|
|
|
|
| عمران رشید کا شکریہ ادا کیا گیا | عبداللہ حیدر (02-06-09) |
|
|
#4 |
|
Member
اجنبی
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 39
کمائي: 291
شکریہ: 5
14 مراسلہ میں 26 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اسلام علیکم۔
جناب عبداللہ بھائی آپ نے یقینا نازک مرحلے پر عوام کی توجہ حاصل کرنے کی کوشش کی ہے اللہ تعالٰی آپ کو جزائے خیر عطا کرے۔ جناب میں کوئی عالم تو نہیں نہ ہی کوئی مفتی ہوں جو کوئی فتوہ دے سکوںلکین کہتے ہیں کے سب سے بڑا مفتی اس کا دل ہوتا ہے اور میرا دل کہتا ہے کہ یہ سب کچھ کرنے والے مسلمان نہیں اور نہ ہی کوئی مسلمان ایسا کام کرسکتا ہے۔ بحرحال ہمیں یہ بات نہیں بھولنی چایے کہ آج دشمنان اسلام وہ کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے جس سے اسلام کو زیادہ سے زیادہ نقصان ہو سکے ۔ میرے نزدیک یہ کوئی ملک دشمن عناصر بھی ہو سکتے ہیں جو اسلام کو بدنام کرنے کو پوری کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔ اللہ رب العزت ہم مسلمانوں اور ہمارے پیارے ملک کی حفاظت کرے۔ آمین۔ Last edited by عبداللہ حیدر; 02-07-08 at 02:54 AM. |
|
|
|
| 3 قاری/قارئین نے بلال عباسی کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#5 |
|
Junior Member
اجنبی
تاریخ شمولیت: Aug 2007
مراسلات: 1
کمائي: 214
شکریہ: 0
ایک مراسلہ میں 2 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
Qaseem Bhai
.Bohat Acha Likaha hai Mashallah ,,ALLAH Subhan-O-Tallah App koa JAZA-E-Khair day ..Ameen , Laikin iss cheez ka ayada bhi karain kay Momin or Munafiq ki defination Kiya hai.or Oun Logoan Ka sHoomaar kin loagoan main hota hai joa Kuffer kay Hukam say Nihatay Logoan per Zulam kertay hain or Ous ki policy Koa Power daitay Hain na kay Allah Or Allah kay Rasool K Deen koa ... Its call (CHAOS STRATEGY) IN the LANGUAGE OF Politics .in other words Divide & rule. Baheemi Intashaar main mubtala karao or Apni politics rule karao ... Umat-e-Muslima kuffer ki iss chal koa samjhay or iss Fitnay ka Doar main ham sab koa deen ki janib Rojouh kernay ki Toufeeq Atta fermaay Ous Deen Ki Janib Jiss Pay chal kay insaan Momineen main shoumaar hoata hai .or jinn Momineen Ka Oper Ziker Hova hai... AMIN Amin |
|
|
|
| 2 قاری/قارئین نے رضاخان130 کا شکریہ ادا کیا | عارف خلیل (28-05-08), عبداللہ حیدر (02-06-09) |
|
|
#6 |
|
Junior Member
اجنبی
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مراسلات: 11
کمائي: 266
شکریہ: 1
7 مراسلہ میں 13 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اجركم عند ربی
|
|
|
|
| شاکرالقادری کا شکریہ ادا کیا گیا | عبداللہ حیدر (02-06-09) |
|
|
#7 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 48
مراسلات: 4,301
کمائي: 86,555
شکریہ: 1,997
3,504 مراسلہ میں 12,350 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اللہ یجزیک بکل خیرا و یجعل عمللک ھذا فی میزان حسناتک
|
|
|
|
| 2 قاری/قارئین نے عادل سہیل کا شکریہ ادا کیا | راجہ اکرام (29-12-09), عبداللہ حیدر (02-06-09) |
|
|
#8 |
|
ذیلی ناظم
![]() ![]() ![]() |
اس مضمون کو سرورق پر لگانے کی فوری ضرورت ہے۔
|
|
|
|
| 3 قاری/قارئین نے عبداللہ حیدر کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#9 |
|
ذیلی ناظم
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Aug 2009
مقام: Rawalpindi
مراسلات: 11,664
کمائي: 557,407
شکریہ: 25,087
10,217 مراسلہ میں 38,074 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
یا رب ہمیں اپنے انعام یافتہ لوگوں کے راستے پر چلا اور ہمارے حال پر اپنے محبوب محمد
کے صدقے رحم فرما آمین
__________________
سمندر نے سمندر ،دریا نے دریا جانا مجھے جسکا جتنا ظرف تھا اتنا ہی پہچانا مجھے |
|
|
|
|
|
#10 |
|
Administrator
![]() ![]() تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,172
کمائي: 167,234
شکریہ: 9,675
7,367 مراسلہ میں 22,065 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
سرورق کے لیے اپلائی کریں۔
|
|
|
|
| 2 قاری/قارئین نے منتظمین کا شکریہ ادا کیا | sahj (29-12-09), عبداللہ حیدر (29-12-09) |
|
|
#11 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 14,060
کمائي: 75,625
شکریہ: 50,033
10,123 مراسلہ میں 32,028 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
السلام علیکم و رحمۃ اللہ
عبداللہ بھائی آپ نے بہت اچھا لکھاہے۔ اللہ آپکو جزا دے۔ اس مضمون کو واقعی بہت پھیلانے کی ضرورت ہے۔اس میں سب سے زیادہ نصیحت آموز بات یہ ہے کہ مسلمان بھائی کی طرف مذاق سے بھی ہتھیار کا اشارہ نہ کرو۔کُجا یہ کہ ہم کسی پر غُصے سے ہتھیار باندھ لیں۔ معاذ اللہ ہم بطور قوم بہت گناہ گار ہیں ہم انہی گناہوں کے بار بار مرتکب ہوتےہیں۔ یہ بھی امید کرتا ہوں کہ وہ لوگ جوآپ لوگوں کو دہشت گردوں کا حمایتی تصور کرتے ہیں ،اس مضمون کو پڑھنے کے بعد اپنے خیالات سے رجوع کریں گے۔اور آئندہ آپ لوگوں پر ایسا قبیح الزام نہیں لگائیں گے انشا اللہ |
|
|
|
| 2 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا | فیصل ناصر (29-12-09), عبداللہ حیدر (29-12-09) |
|
|
#12 | |
|
ذیلی ناظم
![]() ![]() ![]() |
اقتباس:
شکریہ بدر بھائی، واقعی ان باتوں کو پھیلانے کی اس وقت بہت ضرورت ہے۔ یہ مضمون دو سال قبل لکھا گیا تھا۔ دہشت گردی کی حمایت تو کوئی مسلمان کر ہی نہیں سکتا معلوم نہیں کیوں کچھ لوگوں کو میرے بارے میں غلط فہمی ہے۔ البتہ یہ میں ضرور کہتا ہوں کہ جس طرح پاکستان میںقتل ہونے والے ہمارے بھائی ہیں اسی طرح وہ بھی ہمارے ہی تھے جن کا خون بہانے میں ہم نے مدد دی۔ اللہ معاف کرے۔ والسلام علیکم |
|
|
|
|
|
|
#13 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jul 2010
مراسلات: 4,517
کمائي: 95,933
شکریہ: 8,883
3,847 مراسلہ میں 12,779 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
میں ایک قصہ سناتا ہوں
ہمارے علاقہ کی مارکیٹ میں تاجروں کے الیکشن تھے۔۔۔ الیکشن کی تیاری ،اور پبلیسٹی میں فریقین ایک دوسرے کو مات دینے کی ہر ممکن کوشش کر رہے تھے ان کے ان جذبات کا فائدہ پرنٹنگ پریس والوں کو بھی جا رہا تھا دن ران اشتہارات، بینر سٹیگرز جماعتی منشور وغیرہ چھپ چھپ کر آ رہے تھے اور دیکھتے ہی دیکھتے تقسیم ہو جاتے تھے۔ ایک جماعت نے قیمتی پینافلیکس کے بینر بنوا کر لگوائے تو دوسرا فریق کون سا کم تھا۔وہ بھی میدان میں کود گئے۔ شام کو بینر لگے صبح ہوئی تو دیکھا ایک فریق کے بینر غائب تھے۔۔ وہ تو آ گئے جلال میں کہ ہمارے مخالفین اپنی شکست کو دیکھ کراوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں۔ ان کے بعض جانثاروں نے رات کی نیند قربان کی اور مخالف پارٹی کے جتنے ہو سکتا تھا بینرز اور اشتہارات پھاڑ دیے۔ اگلی صبح دونوں پارٹیوں نے پریس والوں سے دوبارہ بینر بنوائے اور کود گئے میدان میں۔۔۔۔۔۔۔ رات ہوئی تو اپنے اپنے جانثار انہوں نے رات کو چھپ کر بینروں کی حفاظت کے لئے مقرر کر دیئے۔۔ کو نصف شب کے بعد شور شرابہ ہوا تو پتہ چلا کہ بنیر اتارتے ہوئے کو جوان قابو آ گئے ہیں۔۔۔۔ ان کی ٹھکائی ہوتی رہی۔۔ جب سب نے غصہ اتارا تو ان سے مخالف پارٹی کے ایک ایک امیدار کا نام لے کر پوچھا جاتا رہا کہ تمہیں کس نے کہا تھا بینر اتارنے کے لئے ہر سوال کے ساتھ ایک لات یا مکہ رسید کر دیا جاتا۔۔۔۔۔۔۔ آخر ڈرتے ڈرتے قابو میں آئے بینر چور نے بتایا کہ وہ تو فلا ں پرنٹنگ پریس کے ملازم ہیں۔۔۔۔ اور انہوں نے ہی کہا تھا کہ رات کو بینر اتار دینا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آگے آپ سمجھ ہی گئےہوں گے۔۔۔۔ کہ پرنٹنگ پریس والوں نے بینر کیوں اتروائے۔۔۔۔۔۔۔۔ یہی حال ہمارے ہاں ملک پاکستان میں بہت وسیع پیمانے پر ہو رہا ہے۔۔۔۔ بس یہ دھیان رہے کہ کہیں آپس کے اخلافات میں ایک دوسرے کو غلط ثابت کرنے کے جوش میں۔۔۔ پرنٹنگ پریس والی پارٹی کو نہ بھول جانا۔۔۔۔۔۔۔۔ اور کم از کم مجھے تو سرکاری میڈیاں اور اخبارات میں دور دور تک اس کا ذکر نظر نہیں آتا کہیں غلطی سے آ بھی جائے تو دبا دیا جاتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایسا کیوں۔۔؟؟؟؟؟؟ اس کیوں کا جواب میرے پاس نہیں۔۔۔ اگر کسی دوست کے پاس ہو تو ضرور بتائے۔ |
|
|
|
| 8 قاری/قارئین نے شمشاد احمد کا شکریہ ادا کیا | فیصل ناصر (28-07-10), ھارون اعظم (28-07-10), نورالدین (28-07-10), منتظمین (28-07-10), محمد عاصم (28-07-10), مرزا عامر (28-07-10), ابرارحسین (28-07-10), عبداللہ حیدر (30-07-10) |
|
|
#14 |
|
Administrator
![]() ![]() تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,172
کمائي: 167,234
شکریہ: 9,675
7,367 مراسلہ میں 22,065 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
ایسا کیوں۔۔؟؟؟؟؟؟ کے عنوان سے سرورق کے لیے اپلائی کریں
|
|
|
|
|
|
#15 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jul 2010
مراسلات: 4,517
کمائي: 95,933
شکریہ: 8,883
3,847 مراسلہ میں 12,779 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
منتظمین صاحب۔۔۔
کس کو یہ مشورہ دے رہے ہیں۔۔۔۔ |
|
|
|
![]() |
| Tags |
| فروخت, پیارے, پاکستان, پاکستانی, ویب, قرآن, لوگ, مکہ, موقع, مسجد, معلوم, آج, اللہ, اسلام, اسلامی, اغوا, بھائی, جواب, حدیث, خون, دل, دریافت, عالم, صحابہ, صحابی |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| القاعدہ افغانستان میں نہیں ، امریکی فوج پھنسی ہوئی ہے، پاکستان سب سے اہم ہے:امریکی تجزیہ کار | جاویداسد | خبریں | 1 | 24-10-10 06:52 AM |
| وزیرستان پر میزائل حملے سے قبل امریکہ نے ہمیں آگاہ نہیں کیا‘حملوں سے تعلقات خراب ہوسکتے ہیں‘ پاکستان | ابن جلال | خبریں | 2 | 19-09-08 12:51 AM |
| بھارتی وزیر بغیر ویزا اور سفری دستاویز کے پاکستان میں گھس آیا | شیخ ہمدان | سیاست | 1 | 19-01-08 09:45 PM |
| نواز ، بے نظیر کے دھاندلی کے بیانات شکست کی تیاریاں ہیں،پاکستان میں عدم استحکام پیدا کیا گیا تو امر یکا کو بعد میں پشیمانی ہو گی،صد ر پر وی | خرم شہزاد خرم | خبریں | 0 | 10-12-07 09:36 AM |
| بلوچستان میں دہشت گردی پھیلانے والوں کا نیٹ ورک افغانستان میں ہے: صوبائی پولیس | پاکستانی | خبریں | 0 | 15-09-07 03:57 PM |