|
|
#3 |
|
ذیلی ناظم
![]() ![]() ![]() |
پیاسا بھائی! آپ نے جہاد کے محکم فریضے پر بہت اچھی پوسٹس کی ہیں لیکن اس پوسٹ میں جو حدیث بیان کی گئی ہے وہ مجھے کہیں نہیں مل سکی۔ براہ مہربانی اس کا مکمل حوالہ عنایت فرمائیے اور ہو سکے تو اس کتاب کا حوالہ دیجیے گا جو اس حدیث کا اصل ماخذ ہے۔ اگر یہ نہ ہو سکے تو عربی متن فراہم کر دیجیے۔ بھائی! حدیث بیان کرنے سے قبل اس کی اچھی طرح چھان پھٹک کر لینی چاہیے چاہے وہ حدیث فضائل کے بارے میں ہو یا اعمال کے بارے میں۔ اس لیے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم نے فرمایا:
عَنْ الْمُغِيرَةِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ إِنَّ كَذِبًا عَلَيَّ لَيْسَ كَكَذِبٍ عَلَى أَحَدٍ مَنْ كَذَبَ عَلَيَّ مُتَعَمِّدًا فَلْيَتَبَوَّأْ مَقْعَدَهُ مِنْ النَّارِ صحیح بخاری کتاب الجنائز باب ما یکرہ من النیاحۃ علی المیت ۔ مغیرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا "مجھ پر جھوٹ باندھنا کسی دوسرے پر جھوٹ باندھنے کی طرح نہیں ہے۔ جس نے مجھ پر جھوٹ باندھا اسے چاہیے کہ اپنا ٹھکانہ جہنم میں بنا لے"۔ Last edited by عبداللہ حیدر; 02-08-08 at 12:16 AM. |
|
|
|
| 2 قاری/قارئین نے عبداللہ حیدر کا شکریہ ادا کیا | مون لائیٹ آفریدی (02-08-08), عُکاشہ (05-08-08) |
![]() |
| Tags |
| arabic, color, com, پیاسا, پاک, مکمل, اللہ, بہترین, بھائی, جھوٹ, جواب, حدیث, زمانہ, صحیح |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|