واپس چلیں   پاکستان کی آواز > سائنس اور ٹیکنالوجی > جنگلی حیات

جنگلی حیات جنگلی حیات

ہزار گنجی نیشنل پارک

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 27-10-09, 11:24 AM   #1
ناظم اعلی
 
ام طلحہ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
عمر: 35
مراسلات: 4,759
کمائي: 118,385
شکریہ: 8,154
3,795 مراسلہ میں 11,122 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default ہزار گنجی نیشنل پارک

ہزار گنجی نیشنل پارک

ہزار گنجی نیشنل پارک کوئٹہ کے جنوب مغرب میں واقع ایک انتہائی خوبصورت پارک ہے۔ اسکا رقبہ 15،555 ایکڑ ہے اور اسے 1980 میں جنگلی حیات کے تحفط کیلئے قائم کیا گیا۔یہ پارک قدرتی پہاڑی ماحول کی عکاسی کرتا ہے۔ یہاں مغرب میں چلتن اور مشرق میں ہزارگنجی پہاڑی سلسلہ ہے۔ اس پارک میں ایک بہترین میوزیم دیکھنے کے لائق ہے۔ اس میں موجود اشیا آپ کو کہیں اور دیکھنے کو نہیں ملیں گی۔یہاں ریسٹ ہاؤس بھی ہے اور پکنک کیلئے خوبصورت پوائنٹس بھی ، جسکے باعث باہر سے سیر کیلئے آنے والے یہاں رہتے ہوئے اس خوبصورتی سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔
ہزار گنجی کا مطلب ہزار خزانوں والی جگہ ہے۔ یہ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ یہاں پہاڑوں کی تہوں میں ہزاروں خزانے دفن ہیں، اس تاثر کی وجہ اسکا مخلتلف تاریخی افواج اور بلوچ قبائل کی گزرگاہ ہونا ہے۔
ابتدا میں اسکے قیام کا مقصد چلتن مارخور کی نسل کو بچانا تھا جو 1950 کی تعداد 1200 سے کم ہو کر 1970 میں صرف 200 رہ گئے تھے۔ اب انکی تعداد دوبارہ 800 سے تجاوز کر چکی ہے۔اب یہاں سلیمان مارخور بھی محفوظ ہیں اور دھاری دار چیتا اور لومڑیاں بھی ہیں۔ ارے نہیں یہ سب پارک میں نہیں گھومتے بلکہ پہاڑی سلسلوں میں رہ رہے ہیں تاہم پارک کے قیام سے یہ غیر قانونی شکاری کاروائیوں سے بچے ہوئے ہیں۔انکے علاوہ کئی اور نایاب جانور بھی یہاں موجود ہیں۔اور پرندوں کی تو ایک سے ایک نایاب اور حسین نسل یہاں موجود ہے۔

آہ میرا بلوچستان!! اتنے حسن سے مالامال، جانے کسکی نظر لگ گئی اسے اور میرے پورے پاکستان کو۔ ایک دنیا یہ سب دیکھنے کی دیوانی تھی مگر آج کوئی کوئٹہ آنے کا سوچ ہی نہیں سکتا۔ آج میں کسی کو یہ نہیں کہہ سکتی کہ کوئٹہ آئیں اور اس پارک کی سیر ضرور کریں کیونکہ ہم کوئٹہ والے بھی وہاں جانے کو ترس چکے ہیں۔ حالات اتنے خراب ہو چکے ہیں کہ کام پہ آنا جانا ہی بڑی بات لگتا ہے۔ ہمارے ملک کی خوشیوں کو دشمن کی نظریں چاٹ رہی ہیں۔ خدارا میرے ملک کی خوشیوں کیلئے دعا کریں کہ ہمارے تفریحی مقامات سوات سے لیکر ہزار گنجی تک اور کاغان سے لیکر زیارت تک دوبارہ آباد ہوں۔اللہ میرے وطن کی خیر کرے۔ اسکی خوشیاں پھر سے زندہ کرے۔
جب بھی وہ وقت آیا تو اس پارک کی سیر کرنے کوئٹہ ضرور آئیے گا۔
__________________
یا اللہ!! تمام دنیا سے قوم یہود کو اپنی ناپاک سوچ سمیت نیست و نابود کر دے۔ اس قوم کا نام و نشان ہی مٹا دے۔ آمین ثم آمین

Last edited by ام طلحہ; 27-10-09 at 11:26 AM.
ام طلحہ آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
9 قاری/قارئین نے ام طلحہ کا شکریہ ادا کیا
shafresha (28-08-11), فاروق سرورخان (27-10-09), محمد یاسرعلی (28-08-11), معظم (28-10-09), ایس اے نقوی (27-10-09), ابو عمار (27-10-09), حیدر (28-10-09), راجہ اکرام (27-10-09), شاہ جی 90 (28-11-09)
پرانا 27-10-09, 11:32 AM   #2
ناظم اعلی
 
ام طلحہ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
عمر: 35
مراسلات: 4,759
کمائي: 118,385
شکریہ: 8,154
3,795 مراسلہ میں 11,122 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

یہ اس خوبصورت جگہ کی تصاویر
Attached Images
   
ام طلحہ آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے ام طلحہ کا شکریہ ادا کیا
فاروق سرورخان (27-10-09), نیلم خان (27-10-09), معظم (28-10-09), ایس اے نقوی (27-10-09), حیدر (28-10-09)
پرانا 27-10-09, 11:34 AM   #3
ناظم اعلی
 
ام طلحہ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
عمر: 35
مراسلات: 4,759
کمائي: 118,385
شکریہ: 8,154
3,795 مراسلہ میں 11,122 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

یہ بھی اس خوبصورت جگہ کی تصاویر
Attached Images
   
ام طلحہ آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے ام طلحہ کا شکریہ ادا کیا
فاروق سرورخان (27-10-09), پاکستانی لڑکی (27-10-09), معظم (28-10-09), ایس اے نقوی (27-10-09), حیدر (28-10-09)
پرانا 27-10-09, 01:16 PM   #4
ذیلی ناظم
 
نیلم خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2009
مقام: Rawalpindi
مراسلات: 11,664
کمائي: 557,406
شکریہ: 25,087
10,217 مراسلہ میں 38,074 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اچھی شیئرنگ ھے ۔
نیلم خان آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے نیلم خان کا شکریہ ادا کیا
فاروق سرورخان (27-10-09), ایس اے نقوی (27-10-09), ام طلحہ (27-10-09), حیدر (28-10-09)
پرانا 27-10-09, 01:22 PM   #5
Senior Member
 
ایس اے نقوی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
عمر: 32
مراسلات: 5,918
کمائي: 351,592
شکریہ: 20,498
4,944 مراسلہ میں 14,625 بارشکریہ ادا کیا گیا
ایس اے نقوی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں ایس اے نقوی کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

شئیرنگ کا بہت شکریہ
منفرد تصاویر ہیں اور کافی پرانی لگتی ہیں
ایس اے نقوی آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے ایس اے نقوی کا شکریہ ادا کیا
فاروق سرورخان (27-10-09), ام طلحہ (27-10-09), حیدر (28-10-09)
پرانا 27-10-09, 01:25 PM   #6
ناظم اعلی
 
ام طلحہ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
عمر: 35
مراسلات: 4,759
کمائي: 118,385
شکریہ: 8,154
3,795 مراسلہ میں 11,122 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بس یہی مل سکی ہیں۔کبھی زندگی میں موقع ملاتوخود تصویریں کھینچ کر شئیر کروں گی۔
ام طلحہ آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے ام طلحہ کا شکریہ ادا کیا
فاروق سرورخان (27-10-09), حیدر (28-10-09)
پرانا 27-10-09, 01:26 PM   #7
Senior Member
 
ابو عمار's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2007
مقام: Karachi
عمر: 36
مراسلات: 4,216
کمائي: 65,776
شکریہ: 6,140
2,303 مراسلہ میں 5,836 بارشکریہ ادا کیا گیا
ابو عمار کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اچھی جگہ لگ رہی ہے۔ میں کوئٹہ دو مرتبہ آچکا ہوں، مگر مجھے اس جگہ کے بارے میں علم نہیں تھا۔ ہم تو صرف کوئٹہ، چمن اور زیارت ہی گئے تھے۔

واقعی اب تو حالات کی وجہ سے کوئٹہ جانا بہت مشکل لگ رہا ہے۔
ابو عمار آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے ابو عمار کا شکریہ ادا کیا
ام طلحہ (27-10-09), حیدر (28-10-09)
پرانا 27-10-09, 01:28 PM   #8
ناظم اعلی
 
ام طلحہ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
عمر: 35
مراسلات: 4,759
کمائي: 118,385
شکریہ: 8,154
3,795 مراسلہ میں 11,122 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : neelum مراسلہ دیکھیں
اچھی شیئرنگ ھے ۔
پتہ نہیں اسے شئیرنگ کہنا چاہئے یا نہیں ۔ مضمون میں نے خود لکھا ہے البتہ کچھ معلومات اور تصاویرنیٹ سے ضرور لی ہیں۔ زندگی یہیں گزری ہے، دل تو تڑپتا ہی ہے ان جگہوں کی ویرانی پر۔
ام طلحہ آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے ام طلحہ کا شکریہ ادا کیا
فاروق سرورخان (27-10-09), حیدر (28-10-09)
پرانا 27-10-09, 01:31 PM   #9
ناظم اعلی
 
ام طلحہ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
عمر: 35
مراسلات: 4,759
کمائي: 118,385
شکریہ: 8,154
3,795 مراسلہ میں 11,122 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : ابو عمار مراسلہ دیکھیں
اچھی جگہ لگ رہی ہے۔ میں کوئٹہ دو مرتبہ آچکا ہوں، مگر مجھے اس جگہ کے بارے میں علم نہیں تھا۔ ہم تو صرف کوئٹہ، چمن اور زیارت ہی گئے تھے۔

واقعی اب تو حالات کی وجہ سے کوئٹہ جانا بہت مشکل لگ رہا ہے۔
کاش آپ نے یہ جگہ دیکھی ہوتی۔ بہت حسین جگہ تھی۔ اب تو سنا ہےکوئی پرسان حال ہی نہیں رہا۔ اللہ کرے یہ جگہ پھر سے پر رونق ہو جائے۔ آمین
ام طلحہ آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے ام طلحہ کا شکریہ ادا کیا
فاروق سرورخان (27-10-09), ابو عمار (27-10-09), حیدر (28-10-09)
پرانا 27-10-09, 01:33 PM   #10
Senior Member
 
ڈاکٹرنور's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: Islamabad
عمر: 44
مراسلات: 2,396
کمائي: 87,046
شکریہ: 1,684
2,007 مراسلہ میں 5,942 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہت اچھا لکھا ہے

جی تو کرتا ہے کہ اپنے ملک پاکستان کی وادی وادی گھوموں، کونہ کونہ چوموں
اللہ نے چا ہا تو حالات ضرور اچھے ہوں گے اور ہمارا پیارا پاکستان پھر سے شاد ہو گا۔۔۔
ڈاکٹرنور آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے ڈاکٹرنور کا شکریہ ادا کیا
فاروق سرورخان (27-10-09), ابو عمار (27-10-09), حیدر (28-10-09)
پرانا 27-10-09, 01:33 PM   #11
Senior Member
 
ڈاکٹرنور's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: Islamabad
عمر: 44
مراسلات: 2,396
کمائي: 87,046
شکریہ: 1,684
2,007 مراسلہ میں 5,942 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہت اچھا لکھا ہے

جی تو کرتا ہے کہ اپنے ملک پاکستان کی وادی وادی گھوموں، کونہ کونہ چوموں
اللہ نے چا ہا تو حالات ضرور اچھے ہوں گے اور ہمارا پیارا پاکستان پھر سے شاد ہو گا۔۔۔
ڈاکٹرنور آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے ڈاکٹرنور کا شکریہ ادا کیا
فاروق سرورخان (27-10-09), حیدر (28-10-09), راجہ اکرام (27-10-09)
پرانا 27-10-09, 02:00 PM   #12
ناظم اعلی
 
ام طلحہ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
عمر: 35
مراسلات: 4,759
کمائي: 118,385
شکریہ: 8,154
3,795 مراسلہ میں 11,122 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

انشاللہ
امید تو بہترین ہی رکھنی چاہئے۔
ام طلحہ آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
ام طلحہ کا شکریہ ادا کیا گیا
حیدر (28-10-09)
پرانا 27-10-09, 02:02 PM   #13
Senior Member
 
ابو عمار's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2007
مقام: Karachi
عمر: 36
مراسلات: 4,216
کمائي: 65,776
شکریہ: 6,140
2,303 مراسلہ میں 5,836 بارشکریہ ادا کیا گیا
ابو عمار کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اچھی جگہ لگتی ہے۔ بلوچستان کی الگ خوبصورتی ہے۔

کچھ تصاویر ہزار گنجی کی:
Attached Images
  
ابو عمار آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے ابو عمار کا شکریہ ادا کیا
ام طلحہ (27-10-09), حیدر (28-10-09)
پرانا 27-10-09, 02:03 PM   #14
ناظم اعلی
 
ام طلحہ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
عمر: 35
مراسلات: 4,759
کمائي: 118,385
شکریہ: 8,154
3,795 مراسلہ میں 11,122 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ارے خوش رہیں سرمد بھائی
کمال کر دیا۔
ام طلحہ آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے ام طلحہ کا شکریہ ادا کیا
ابو عمار (31-10-09), حیدر (28-10-09)
پرانا 28-10-09, 01:13 AM   #15
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مقام: Houston, Texas
عمر: 54
مراسلات: 3,251
کمائي: 25,809
شکریہ: 6,463
2,601 مراسلہ میں 7,616 بارشکریہ ادا کیا گیا
فاروق سرورخان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

بلوچستان کے جغرافیہ کے بارے میں میں پڑھتا رہتا ہوں۔ کچھ مزید معلومات شئیر کرنا چاہوں گا۔

ہزار گنجی نیشنل پارک کے بارے میں یہ لنک بھی دیکھئے۔

بلوچستان معدنیات کی دولت سے مالا مال ہے، لیکن سطحی طور پر زیادہ تر بنجر ہے۔ اس کے ہزار گنجی (‌ہزار خزانہ والا) نیشنل پارک کے علاوہ ہنگول نیشنل پارک خوبصورت علاقہ ہیں۔ ہنگول بلوچستان کا طویل ترین دریا ہے، جو کہ تقریباً 350 میل تک بہتا ہے۔ یہ دریا کوئٹ کے جنوب میں واقع پہاڑوں کی برف سے نکلتا ہے اور بہت سے برساتی ندی نالہ اس میں آکر ملتے ہیں جو بہتے بہتے بحیرہ عرب میں جا گرتے ہیں۔ ہنگول نیشنل پارک کے لئے یہ لنک دیکھئے ۔ کہا جاتا ہے کہ مائی ہنگول نام کی ایک ہندو عورت یا شہزادی کے نام سے ہنگول مندر مشہور ہے۔ یہ دریائے ہنگول کے کنارے پر ایک چھوٹے سے غار میں واقع ہے۔ ہندو پاکستان بننے سے پہلے سے اس مقام پر جاتے رہے ہیں۔ اس مندر کا تذکرہ ہندو دیو مالائی کہانیوں میں‌ ملتا ہے۔ آج بھی ہندو زائرین یہاں پر کراچی اور گرد و نوح سے آتے ہیں۔

ایک تیسرا اہم مقام بھی بلوچستان میں ہے۔ یہ ایک ایسی جھیل تھی جو پہاڑوں کے اوپر واقع تھی۔ اس کے اب صرف نشان رہ گئے ہیں۔ آپ اب بھی اس لیک کو گوگل میپ gurad, Pakistan اور balaru کے درمیاں کچھ مغرب میں دیکھ سکتے ہیں۔ اس جھیل کا شمالی حصہ سلامت ہے ، لیکن جنوب مغربی حصہ ٹوٹ چکا ہے جس کی وجہ سے اس جھیل میں اب پانی نہیں ہے۔ البتہ بارشوں کے دورن کئی چھوٹے بڑے ندی نالے اس سے نکل کر بحیرہ عرب میں بہتے ہیں۔ صدیوں میں‌ہونے والی تبدیلیوں نے پانی کے بہت بڑے بڑے دائرے نما نشانات ارد گرد کے پہاڑوں پر چھوڑے ہیں، جس سے اندازہ ہوتاہے کہ کس طرح آہستہ آہستہ یہ جھیل وقت کے ساتھ ساتھ بہہ گئی۔ یہ جھیل غز آب سے ارمارا یا اومارا تک کے علاقہ کے کے شمال میں واقع تھی۔

اسی طرح کی ایک جھیل جس میں کہیں کہیں پانی ہے۔ مکران کوسٹل ہائی وے کے جنوب میں قلات کے علاقہ میں ماکولا کے جنوب میں‌بھی دیکھی جاسکتی ہے۔ یہ جھیل بھی امتداد زمانہ کا شکار ہے ، سمندر سے مل جانے کی وجہ سے کہیں کہیں اس کا پانی کھارا ہے۔ ممکن ہے مستقبل میں بند باندھ کر اس کو باقاعدہ جھیل بنایا جاسکے۔

بنیادی بات وہی ہے جو ام طلھہ نے کہی ہے کہ امن امان کے بغیر اس علاقہ میں گھوما پھرا نہیں جاسکتا۔
__________________
فاروق سرور خان
ترے ضمیر پہ جب تک نہ ہو نزول کتاب
گرہ کشـا ہے نـہ رازی نـہ صـا حب کشـاف
فاروق سرورخان آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے فاروق سرورخان کا شکریہ ادا کیا
معظم (28-10-09), ام طلحہ (28-10-09), حیدر (28-10-09)
جواب

Tags
balochistan, images, ہندو, کوئٹہ, کراچی, گوگل, پاکستان, نظر, موقع, آج, اللہ, بہترین, تصاویر, حسن, خوش, دل, دعا, زندگی, سیر, عورت, علم, عمار, غار, صرف

Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:

تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 12:04 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger