واپس چلیں   پاکستان کی آواز > مذاہب اور انسانی زندگی > اسلامی عقیدہ > توحید



توحید توحید


مسائل توحید

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 27-02-10, 06:07 PM   #1
ذیلی ناظم
 
عبداللہ آدم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 5,768
کمائي: 95,673
شکریہ: 22,614
4,759 مراسلہ میں 13,849 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ آدم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default مسائل توحید

مسائل توحید

مسائل توحید

(اُردو استفادہ :مختصر الاسئلۃ والاجوبۃ الاصولیہ علی العقیدۃ الواسطیہ)

توحید کیا ہے؟

توحید ہے بندے کا یہ جاننا، ماننا، اس کو دِل میں بٹھائے رکھنا اور اس پر یقین اور ایمان پانا کہ اس کا رب منفرد ترین ہے اور یہ کہ کمال کی صفت اس کے رب کے سوا کہیں پائی ہی نہیں جاتی۔ بندے کا خدا کو یہ مقام دینا کہ خوبی اور عظمت اور کمال کا وہ تنہا مالک ہے اور یہ اعتقاد رکھنا کہ اس میں نہ اس کا کوئی شریک ہے نہ اس کا کوئی مثل اور نہ اس کا کوئی شبیہ۔ اور یہ کہ جب وہ ایسی عظیم ہستی ہے کہ اس جیسا کوئی ہے ہی نہیں تو پھر وہ یکتا الٰہ ہے یعنی الوھیت ایک اُسی کو سزاوار ہے اور عبادت تنہا اسی کا حق ہے۔ جہان کی ہر ہر ہستی صرف اور صرف اسی کی بندگی کی پابند ہے اور ایک اسی کی عبادت اس سے ہر حالت میں مطلوب۔
توحید ربوبیت کیا ہے؟
بندے کے دِل میں اس بات کا جاگزیں ہوجانا کہ اللہ وحدہ لاشریک ہی وہ رب ہے جو اکیلا ہی سب جہانوں کو وجود میں لانے والا ہے اور اکیلا ہی ان کی ضرورت کا سب سامان کرنے والا اور اکیلا ہی ان کے ایک ایک معاملے کو چلانے والا۔ بندے کا اس بات کو دِل سے تسلیم کرنا کہ اللہ وحدہ لاشریک ہی وہ ذات ہے جس نے ہر مخلوق کو پالا ہے اپنی نعمتوں سے، البتہ اپنی مخلوق میں سے خواص کو جو کہ انبیاءاور ان کے پیروکار ہیں، پالا ہے صحیح عقائد سے، پاکیزہ اخلاق سے، نافع علوم سے اور صالح اعمال سے۔
توحید اسماءو صفات کیا ہے؟
یہ ہے خدا کی بابت کچھ ایسے تصور کا دِل کے اندر بیٹھ جانا کہ صرف اور صرف وہی ہے جو مطلق کمال رکھتا ہے اور یہ کہ اس کا یہ کمال ہر ہر جہت سے ہے عظمت، جلال، کبریائی، جبروت وملکوت، جمال اور پاکیزگی کے خالص ترین پیرائے ایک اسی کیلئے سزاوار ہیں۔ جس کی صورت کوئی ہو سکتی ہے تو وہ یہ کہ اپنی ذات کی بابت وہ آپ ہی جو بات کہہ دے یا اس کا رسول جو کہہ دے اس کی ذات کی بابت بس اتنی ہی بات کی جائے اور بس اسی کا اثبات کیا جائے وہ اس کے نام ہوں۔ اس کی صفات ہوں۔ ان ناموں اور صفتوں کے مفہومات اور متعلقہ احکام ہوں صرف کتاب وسنت سے لیئے جائیں گے۔
توحید الوہیت کیا ہے؟
اس بات کا علم اور ادراک اور شعور کہ بندگی اور تعظیم کے سب رویے ایک اللہ وحدہ لاشریک کیلئے ہی سزاوار ہیں۔ بندے کا یہ اعتراف کرنا کہ ہر مخلوق کی گردن میں ایک اللہ ہی کی عبودیت کا قلادہ ہے اور یہ کہ عبادت کو ایک اسی کیلئے خاص کیا جانا ہے۔ دین یعنی پرستش اور تسلیم وانقیاد کو ایک اسی کیلئے خالص کرکے رکھا جانا ہے۔ توحید کی اس قسم کو توحید عبادت بھی کہاجاتا ہے۔
توحید قولی کے دو پہلو:
(اول) نفی، جس کے دو پہلو ہیں:
اول: خدا کی ذات سے نقائص اور عیوب کی نفی کرنا
دوئم: خدا کے اسماءوصفات سے تشبیہ اور تعطیل کی نفی کرنا
(ب) اثبات، یعنی رحمان کیلئے کمال کی ہر وہ صفت بیان کرنا جو کتاب اور سنت میں ملتی ہو۔
توحید مراد و توحید ارادہ:
توحید الوہیت دو بنیادوں پہ قائم ہوتی ہے: صدق اور اخلاص۔
صدق یہ کہ صحیح معنوں میں خدا کی رضاءآدمی کا مقصود اور مطلوب اور مراد ہو۔ اس کو توحید مراد بھی کہتے ہیں۔ یعنی ایک ہی مراد رہ جائے اور وہ خدا کی ذات ہو۔ کسی اور مراد کیلئے دِل میں اس مراد کی جگہ لینے کا امکان تک باقی نہ رہے۔ یہ ہے توحید مقصود یا توحید مراد۔
اخلاص جسے توحید ارادہ بھی کہتے ہیں۔ یعنی آدمی کی جو مراد ٹھہر گئی ہے، اس تک رسائی کیلئے آدمی پورا زور صرف کردے، تنہا معبود کی بندگی میں اور اس کی رضا جوئی کے اس عمل میں آدمی سے جو بن پائے پھر وہ کرگزرے۔
وہ باتیں جو توحید عبادت کی ضد ہیں:
یہ توحیدِ عبادت جس کے دو بنیادی رکن ہم نے توحید مراد اور توحید ارادہ بیان کئے ہیں.... اس کی ضد دو باتیں ہیں:
پہلی: اعراض۔ یعنی بندے کا خدا سے رشتہء محبت استوار کرنے اور اس کی انابت اختیار کرنے اور اس کو اپنے سب معاملات سونپ کر اپنا کارساز بنا لینے سے منہ موڑے رکھنا۔
دوسری: خدا کے ساتھ اشراک کرنا۔ بندے کا خدائے برحق کو چھوڑ کر دوسروں کو اپنا ولی کارساز بنا لینا اور ان کے اختیار وحیثیت سے اُمیدیں وابستہ کرلینا۔

ماخوذ (اُردو استفادہ) از تالیف شیخ عبدالعزیز محمد السلمان: مختصر الاسئلۃ والاجوبۃ الاصولیۃ علی العقیدۃ الواسطیۃ موءلفہ امام ابن تیمیہ

Last edited by عبداللہ آدم; 02-03-10 at 05:09 PM.
عبداللہ آدم آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے عبداللہ آدم کا شکریہ ادا کیا
sahj (27-02-10), عبداللہ حیدر (27-02-10)
پرانا 27-02-10, 06:35 PM   #2
ذیلی ناظم

 
عبداللہ حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: سیارہ زمین
مراسلات: 4,162
کمائي: 74,697
شکریہ: 8,788
2,966 مراسلہ میں 10,821 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ حیدر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

السلام علیکم، جزاک اللہ خیرا عبداللہ آدم بھائی۔ بہت اچھا بیان کیا ہے۔ اللہ تعالیٰ قبول فرمائے اور نافع بنائے۔
والسلام علیکم
عبداللہ حیدر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 28-02-10, 12:27 AM   #3
ذیلی ناظم
 
عبداللہ آدم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 5,768
کمائي: 95,673
شکریہ: 22,614
4,759 مراسلہ میں 13,849 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ آدم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

والسلام:
اور بھائی یہ حامد کمال صاحب کا ترجمہ ہے۔
عبداللہ آدم آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
عبداللہ آدم کا شکریہ ادا کیا گیا
پرانا 01-03-10, 12:46 PM   #4
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: یہیں کہیں آس پاس
مراسلات: 1,869
کمائي: 41,089
شکریہ: 10,636
1,419 مراسلہ میں 4,361 بارشکریہ ادا کیا گیا
نورالدین کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں نورالدین کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Cool سر عام ہجے کی غلطی

السلام و علیکم عبداللہ آدم بھائی
شیئرنگ بہت اچھی ہے مگر
ہیڈنگ کی ہجے غلط ہے
مسا‏عل نہیں ہوتا ہے بلکہ مسائل
کیا سوچیں گے اردو کے مبتدی
کہ اردو میں اتنے بڑے بڑے کام کرتے ہیں اور ہجے کی غلطی بھی کرتے ہیں
آپ کی یہ غلطی ہر متعلقہ اور غیر متعلقہ ممبران کی نظروں میں آ رہی ہے
برائے مہربانی فوراً ٹھیک کر لیں ۔۔
__________________
انسان کو زندگی میں وہی کام کرنا چاہیے جس کی اسے ضرورت ہو ۔
نورالدین آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
جواب

Tags
color, ہے۔, کمال, گئی, نام, محبت, مسائل, ایمان, اللہ, بندگی, توحید, خدا, عقائد, علی, علوم, علم, عبادت, عبدالعزیز, عظیم, عظمت, صفات, صفت, صالح, صحیح, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
تابوت۔ ۔ ۔ ۔ توبہ توبہ توبہ۔ ۔ ۔ ۔ پیاسا دلچسپ اور عجیب 7 10-05-11 05:49 PM
شمشی توانائی سے چلنے والا پہلا طیارہ جاویداسد سیاسی تصاویر اور ویڈیوز 7 09-07-10 04:16 PM
توبہ کا تکلف کون کرے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ *Hala* شاعری اور مصوری 5 01-06-09 08:30 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 05:17 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger