|
|
#1 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() ![]() تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 15,969
کمائي: 276,796
شکریہ: 33,206
12,658 مراسلہ میں 37,005 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
دو بڑی غلط فہمیاں
جب انسان شعور کی عمر کو پہنچتا ہے تو اس کے ذہن میں ایک ہی بنیادی سوال پیدا ہوتا ہے، یہ کائنات کیا ہے اور اسے کس نے تخلیق کیا۔ اس سوال کا جواب اس کی پوری عمر کی راہ متعین کر دیتا ہے۔ انسانوں نے جب بھی اس سوال کے جواب میں ٹھوکر کھائی تو وہ دو غلط نتائج تک پہنچے۔ ایک نتیجہ تو وہ تھا جس پر انیسویں اور بیسویں صدی کے اوائل کے مغربی مفکرین پہنچے، وہ یہ تھا کہ یہ کائنات خود بخود ہی وجود پذیر ہو گئی ہے۔ اس کا کوئی خالق نہیں۔ یہ ایک نہایت ہی غیر علمی اور نامعقول نظریہ ہے۔ عجیب بات یہ ہے کہ اس باطل تصور کی دلیل کے طور پر ایک غلط نظریے، نظریہ ارتقاء کو پیش کیا گیا حالانکہ اگر یہ نظریہ درست بھی ہوتا تو یہ محض کائنات کے طریقہ تخلیق کی تفصیل کو بیان کرتا ہے نہ کہ اسے کسی خالق کے وجود سے بے نیاز کر دیتا ہے۔ اب جدید سائنس اس نظریہ ارتقاء کو غلط ثابت کر چکی ہے۔ دوسرا غلط نتیجہ وہ تھا جس پر قدیم دور کا انسان پہنچا۔ یہ نظریہ شرک تھا۔ اس نظریے کے مطابق کائنات کی تخلیق تو ایک ہی خدا نے کی تھی لیکن اس نے اپنے اختیارات کو متعدد خداؤں اور دیوی دیوتاؤں میں تقسیم کر رکھا ہے۔ اس نظریے کی بنیاد پر توہم پرستی اور دیو مالا (Mythology) کی ایک دنیا تخلیق کی جاتی۔ یہ سب بھی عقل و دانش کی بنیاد پر نہیں بلکہ محض عقیدت و محبت کے جذبات کی بنیاد پر کیا جاتا تھا۔ اللہ تعالی کے نبیوں نے ہر دور میں ان دونوں انتہا پسندانہ نظریوں کی بجائے انسان کو درست حقیقت کی نشاندہی کی ہے۔ انما الهاكم اله واحد فاستقيموا اليه واستغفروه وويل للمشركين(فصلت 41:6) بے شک تمہارا خدا تو بس ایک ہی خدا ہے۔ اسی کی جانب سیدھے رخ کرو۔ اسی سے مغفرت کی درخواست کرو اور مشرکین کے لئے تو ہلاکت ہے اللہ تعالی کے انبیاء و رسل کی دعوت کو قبول کرنے والے توحید خالص کو اختیار کرتے۔ ان کی عبادات اور محبت کا مرکز اپنے رب کی ذات بن جاتی۔ وہ اسی سے مدد مانگتے، اسی کے آستانے پر سر جھکاتے اور ہر مشکل میں اسی کی طرف رجوع کیا کرتے تھے۔ جیسے جیسے وقت گزرتا جاتا، توحید خالص کے ان پیروکاروں کی بعد کی نسلیں، اپنے گرد و پیش کی مشرک اقوام کی توہم پرستی سے متاثر ہو کر توحید خالص میں شرک کی آمیزش کر لیا کرتی تھیں۔ بنی اسرائیل ایک خالص موحد قوم تھی لیکن اس کی بعد کی نسلیں فلسطین و مصر کی مشرک اقوام کی بت پرستی سے متاثر ہو بیٹھیں۔ عجیب بات یہ ہے کہ بسا اوقات ان اقوام نے خدا کے انہی برگزیدہ نبیوں اور رسولوں کو اس کے شریک کا درجہ عطا کر دیا۔ بنی اسرائیل کے ایک فرقے نے سیدنا عزیر علیہ الصلوۃ والسلام کو خدا کا بیٹا قرار دیا تو سیدنا مسیح علیہ الصلوۃ والسلام کے پیروکاروں نے توحید خالص کے علمبردار عیسی علیہ الصلوۃ والسلام کو خدا کا بیٹا قرار دے کر اپنی توحید میں شرک کی آمیزش کر لی۔ سیدنا اسماعیل علیہ الصلوۃ والسلام کی اولاد نے تو انتہا کر دی کہ اپنے آباء ابراہیم و اسماعیل علیہما الصلوۃ والسلام کے تعمیر کردہ مرکز توحید کعبۃ اللہ میں خود انہی کی تصاویر آویزاں کر دیں۔ توحید خالص کا یہ عقیدہ انسان کی فطرت میں اس حد تک اترا ہوا ہے کہ اگر وہ شرک کو اختیار کرتا بھی ہے تب بھی وہ دیوتاؤں کو ایک مخروطی تنظیم (Hierarchy) کی شکل دے لیتا ہے اور ان میں سے ایک ہستی کو سب سے برتر مانتا ہے۔ اگر انسان الحاد کو اختیار کرتا ہے تب بھی وہ کسی نظریے کو خدا کے مقام پر فائز کر کے اس کی پوجا شروع کر دیتا ہے۔ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم نے دنیا کو توحید خالص کے فطری تصور سے روشناس کروایا۔ آپ کی امت چودہ صدیوں سے توحید خالص پر قائم ہے۔ ایسا ضرور ہوا ہے کہ اپنے ارد گرد کی اقوام سے کچھ مشرکانہ تصورات اور رسوم و آداب مسلمانوں میں در آئے ہیں، لیکن بحیثیت مجموعی امت مسلمہ توحید پر قائم ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ان مشرکانہ تصورات اور رسوم و آداب کی نشاندہی کر دی جائے تاکہ ان سے نجات حاصل کی جا سکے۔ ہماری رائے میں موجودہ دور میں چار ایسے معاملات ہیں جن میں مسلمانوں کے ہاں شرکیہ رسوم و آداب در آئے ہیں: · اللہ تعالی کی بجائے کسی اور سے عبد و معبود کا تعلق · ختم نبوت کی عملی تردید · دیومالا کی تخلیق · مراسم عبودیت کی تخلیق ان کی تفصیل ہم اس تحریر کے دوسرے حصے میں بیان کریں گے۔ توحید خالص: حصہ دوم مبشر نذیر کی ویب سائٹسے لیا گیا
__________________
(اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں Last edited by فیصل ناصر; 01-03-10 at 11:46 PM. |
|
|
|
| 5 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا | shafresha (01-03-10), نورالدین (01-03-10), محمدمبشرعلی (01-03-10), عبداللہ آدم (01-03-10), عبداللہ حیدر (01-03-10) |
|
|
#2 |
|
Senior Member
![]() |
![]() بہت اچھی شیئرنگ ہے ماشا اللہ اللہ جزائے خیر دے جاری رکھیے اس سلسلے کو بلکہ مزید ممبران کو بھی دعوت دیں یہ پڑھنے کی۔۔
__________________
انسان کو زندگی میں وہی کام کرنا چاہیے جس کی اسے ضرورت ہو ۔ |
|
|
|
| نورالدین کا شکریہ ادا کیا گیا | فیصل ناصر (01-03-10) |
|
|
#3 |
|
ذیلی ناظم
![]() ![]() |
جزاک اللہ
ضرورت اسی بات کی ہے کہ توحید کو دقیق علمی بحثوں سے ہٹ کر بھی اسی عام فہم انداز میں زیادہ سے زیادہ پھیلاہا جائے جسطرح شرک اور جدید جاہلیت نے گلوبلائزیشن کے نام پر کل عالم پر یلغار کر رکھی ہے۔ |
|
|
|
![]() |
| Tags |
| color, ویب, موجودہ, محبت, اللہ, انسان, توحید, تحریر, تصاویر, جواب, ختم نبوت, خدا, دنیا, درخواست, سائنس, عیسی, عقیدہ, عقیدت, عقل, علمی, علمبردار, عجیب, غلط, صدی, صدیوں |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| تابوت۔ ۔ ۔ ۔ توبہ توبہ توبہ۔ ۔ ۔ ۔ | پیاسا | دلچسپ اور عجیب | 7 | 10-05-11 05:49 PM |
| شمشی توانائی سے چلنے والا پہلا طیارہ | جاویداسد | سیاسی تصاویر اور ویڈیوز | 7 | 09-07-10 04:16 PM |
| توبہ کا تکلف کون کرے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ | *Hala* | شاعری اور مصوری | 5 | 01-06-09 08:30 PM |