واپس چلیں   پاکستان کی آواز > مذاہب اور انسانی زندگی > علوم قرآن کریم > تلاوت اور تجوید



تلاوت اور تجوید تلاوت اور تجوید


نئے سعودی اعراب

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 20-01-08, 12:09 AM   #1
Senior Member
 
محمد الیاس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2008
مقام: چترال
مراسلات: 596
کمائي: 9,290
شکریہ: 189
350 مراسلہ میں 733 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمد الیاس کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default نئے سعودی اعراب

نئے سعودی اعراب

سعودی عرب کی حکومت کی طرف سےقرآن مجید کے نئے نسخے خدا کے نام پر تقسیم کئے جا رہے ہیں جو کہ یقینا" ایک نیک کام ہے مگر ایک بات اس میں منفی نتائج کا حامل ہے کہ یہ نسخے روایتی طریقے کے اعراب نہیں رکھتے جو اموی دور خلافت سے رائج رہے ہیں۔ ان نسخوں میں جہاں ساکن ہے وہاں ایک نئے قسم کا 'الف' پر پیش سے ملتا جلتا نشان لگایا آتا ہے جو کئی مقامات پر آیات کے بیچ میں بھی ہے۔ عام طور پر سب سے زیادہ پڑھی جانے سورت 'سورۀ اخلاص' میں پہلی اور دوسری آیت کے درمیان ایسا ہی نشان ہے جہاں پہلےالف پر زبر ہوتا تھا۔ اسطرح اس نشان کی وجہ سے 'االلہ الصمد' کو بعض لوگ اپنے اپنے لہجے میں آیت جوڑ کر 'نللہ' اور 'لللہ' کی آوازوں سے ادا کرتے ہیں جو کہ ایک نادانستہ گناہ ہے۔
سعودی اور دوسرے علماء کہتے ہیں کہ یہ نسخے صرف تربیت یافتہ قاریوں اور عربی لوگوں کے لئے ہیں مگر یہ نسخے ہر جگہ اب دیکھنے میں آتے ہیں۔ یہ بات بھی قرآنی احکام کے خلاف ہے جو کسی خاص طبقے یا نسل کی ہدایت کےلئے نہیں ہے۔ ان اعراب سے مختلف قوموں اور زبان کے پڑھنے والوں میں فرق پیدا ہونا یقینی ہے اور یوں ثواب کے حصول کیلئے جاری کام الٹا پڑ سکتا ہے۔اسلئے ضروری ہے کہ صرف روایتی اعراب کے علاوہ باقی نئے طریقوں پر چھپنے والے قرآنی نسخوں کو ممنوع قرار دیا جائے۔
محمد الیاس آف لائن ہے   Reply With Quote
محمد الیاس کا شکریہ ادا کیا گیا
نورالدین (10-03-10)
پرانا 20-01-08, 03:14 PM   #2
محسن
 
مسٹر رائٹ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 35
مراسلات: 1,460
کمائي: 10,377
شکریہ: 278
472 مراسلہ میں 1,010 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: نئے سعودی اعراب

اللہ خیر کرے ،

اس کا جواب تو علما کرام ہی دے سکتے ہیں

اللہ ہمیں صراط مستقیم عطا فرمائے، آمین
__________________
خوشخبری!
تفسیر ابن کثیر کی سی ڈی کو بالکل مفت حاصل کیجئے،
http://pak.net/%D8%AA%D8%B1%D8%AC%D9%85%DB%81-%D9%88-%D8%AA%D9%81%D8%B3%DB%8C%D8%B1-6-7253/
مسٹر رائٹ آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 20-01-08, 05:28 PM   #3
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 48
مراسلات: 4,298
کمائي: 86,502
شکریہ: 1,994
3,504 مراسلہ میں 12,346 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: نئے سعودی اعراب

السلام علیکم و رحمۃُ اللہ و برکاتہُ
محترم بھائی ، شاید آپ تک پوری بات یا خبر نہیں پہنچی ، سعودی حکومت مسلمانوں میں کتابت و قرات قران کے لیے مروج تمام رسم الخط میں قران کے نسخے تیار کرتی ہے اور ’’’ خدا ‘‘‘ کے نہیں اللہ کے نام پر مفت تقسیم کرتی ہے ، برصغیر کے رہائیشیوں کو ویسے ہی رسم الخط والے نسخے دیے جاتے ہیں جیسے ہمارے ہاں پڑہے جاتے ہیں ، اور رہا معاملہ عربوں کا تو میرے بھائی واقعتا عربوں کو اتنے زیادہ اعراب کے ضرورت نہیں جتنی ہمیں ہے ، اور یوں بھی قران کی طباعت صرف سعودی حکومت کے اپنے لوگوں کی نگرانی میں نہیں بلکہ دُنیا کے ہر خطے اور ہر مسلک و فقہ کے عُلما کی کمیٹی کے زیر نگرانی ہوتا ہے ، نئے اعراب سعودی حکومت تو کیا کوئی بھی نہیں بنا سکتا کیونکہ اعراب صدیوں سے عربوں میں طے پا چکے ہین‌اب اُن میں کچھ نیا کرنے کی گنجائش نہیں ،
آپ شاید جانتے ہی ہوں گے کہ اعراب تلفظ کی درست ادائیگی کے لیے لگائے گئے اور عربی میں ابھی تک کوئی نیا تلفظ داخل نہیں ہوا ، جی ہاں الفاظ داخل ہوتے ہیں تو اُنہیں ’’’ معرب ‘‘‘ کر لیا جاتا ہے ، نہ کہ کوئی نئی آواز و تلفظ بنا کر اُس کے لیے کوئی نیا اعراب بنایا جاتا ہے ،
عربی ، سعودی حکلومت کی ملکیت نہیں‌کہ اُس میں جو چاہے کر لے اور باقی عرب خاموش رہیں ، میرے محترم بھائی میرا مخلصانہ مشورہ ہے کہ کوئی بات آگے بڑھانے سے پہلے اُس کا مکمل اتہ پتہ کر لیا کریں ، خاص‌طور پر جب وہ بات کسی مسلمان اور اسلام سے متعلق ہو ،
اللہ تعالیٰ ہماری اصلاح فرمائے ،
السلام علیکم
عادل سہیل آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے عادل سہیل کا شکریہ ادا کیا
نورالدین (10-03-10), محمدعدنان (01-02-08), ابو عمار (23-01-08)
پرانا 21-01-08, 07:15 PM   #4
Senior Member
 
محمد الیاس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2008
مقام: چترال
مراسلات: 596
کمائي: 9,290
شکریہ: 189
350 مراسلہ میں 733 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمد الیاس کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: نئے سعودی اعراب

جناب آپ جو لکھا ہوا ہے اسکا اچھی طرح دوبارہ مطالعہ کریں اور ایک عدد اس قران کے نسخے کے اعراب کا بھی جائزہ لیں جسکا یہاں ذکر ہوا ہے۔
آپکی اطلاع کے لئے یہ بھی عرض ہے کہ اردو اور فارسی میں اللہ کو ہی خدا کہتے ہیں۔
محمد الیاس آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
محمد الیاس کا شکریہ ادا کیا گیا
نورالدین (10-03-10)
پرانا 22-01-08, 07:32 AM   #5
ناظم اعلی
 
خرم شہزاد خرم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,481
کمائي: 1,182,887,786,556
شکریہ: 7,483
3,652 مراسلہ میں 9,133 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: نئے سعودی اعراب

میں محمد الیاس بھائی اور عادل سہیل صاحب سے درخواست کروں گااگر اس قرآن کی کوئی تصویر ہے تو یہاں ارسال کر دے میرا مطلب ہے کہ جس سے ہم بھی دیکھ سکیے کہ کیا کمی پیشی کی گی ہے بہت شکریہ
__________________
ہمارے لیے دعا کریں ہمیں دعاؤں کی بہت ضرورت ہے پلیز پلیز پلیز
خرم شہزاد خرم آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے خرم شہزاد خرم کا شکریہ ادا کیا
نورالدین (10-03-10), محمدعدنان (01-02-08)
پرانا 22-01-08, 08:22 PM   #6
ذیلی ناظم

 
عبداللہ حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: سیارہ زمین
مراسلات: 4,157
کمائي: 74,552
شکریہ: 8,775
2,962 مراسلہ میں 10,799 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ حیدر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: نئے سعودی اعراب

عرب ممالک میں رائج مصحف کے اعراب میں برصغیر کی نسبت کچھ فرق ہوتا ہے۔ لیکن یہ فرق ایسا نہیں ہے کہ مطلب بدل جانے کا اندیشہ ہو۔ عربوں کی ضروریات ہماری نسبت مختلف ہیں۔ یہاں ایسے مصحف بھی ملتے ہیں جن پر اعراب بالکل نہیں ہوتے اور اہلِ زبان اسے روانی سے پڑھتے ہیں۔ ہم جس آسانی سے اردو بغیر اعراب کے پڑھ لیتے ہیں اسی طرح عرب اپنی زبان اسی سہولت سے پڑھ سکتے اسی لیے بعض عرب لوگ حرکات (زیر زبر پیش وغیرہ) والے مصحف کی بجائے سادہ لکھے ہوئے نسخے کو ترجیح دیتے ہیں۔
اقتباس:
ان نسخوں میں جہاں ساکن ہے وہاں ایک نئے قسم کا 'الف' پر پیش سے ملتا جلتا نشان لگایا آتا ہے جو کئی مقامات پر آیات کے بیچ میں بھی ہے۔
پہلے ہمزہ اور الف میں فرق سمجھ لیجیے۔ عربی زبان میں الف ہمیشہ ساکن ہوتا ہے جب اس پر حرکت یعنی زیر زبر پیش میں سے کوئی آ جائے تو اسے الف نہیں ہمزہ کہتے ہیں۔ قرآن کریم میں ایسے بے شمار مقامات ہیں جہاں لفظ کو پچھلی عبارت سے ملا کر پڑھا جائے تو اس سے پہلے آنے والی ہمزہ الف میں بدل جاتی ہے اور اسے نہیں پڑھا جاتا۔ لیکن اس لفظ سے پڑھنا شروع کیا جائے تو وہ الف نہیں ہمزہ ہو گا اور وہ پڑھی جائے گی۔ ایک مثال سے سمجھیے:
سورۃ الناس میں ہے " قل اعوذ برب الناس" ۔
دیکھیے اس آیت میں "برب الناس" پڑھتے وقت "الناس" کا الف نہیں پڑھا جاتا۔ اگر کوئی شخص اسی لفظ سے دوبارہ قراءت شروع کرنا چاہے تو وہ " بِ الناس" نہیں " اَلناس" پڑھے گا۔ سعودی عرب کے شائع کردہ مصحف میں الف اور ہمزہ کے لیے تین قسم کی نشانیاں استعمال کی گئی ہیں۔
1۔ جو الف وقف یا وصل کسی حال میں نہیں پڑھا جاتا اس پر گول دائرہ بنا دیا گیا ہے۔
2۔ وصل کے صورت میں نہ پڑھے جانے والے الف پر "ص" کے سَر سے ملتا جلتا نشان لگایا گیا ہے۔
3۔ وصل اور وقف دونوں صورتوں میں پڑھے جانے والی ہمزہ پر الف کے اوپر "ء" لکھا گیا ہے۔ ”
اقتباس:
'سورۃ اخلاص' میں پہلی اور دوسری آیت کے درمیان ایسا ہی نشان ہے جہاں پہلےالف پر زبر ہوتا تھا۔ اسطرح اس نشان کی وجہ سے 'االلہ الصمد' کو بعض لوگ اپنے اپنے لہجے میں آیت جوڑ کر 'نللہ' اور 'لللہ' کی آوازوں سے ادا کرتے ہیں جو کہ ایک نادانستہ گناہ ہے۔
اوپر کی گئی وضاحت کی روشنی میں امید ہے آپ کو بات سمجھ میں آ گئی ہو گی کہ اس نشان کا مطلب کیا ہے۔ یہاں یہ بھی بیان کرتا چلوں کہ "اللہ الصمد" کو اگر پچھلی آیت سے ملا کر پڑھیں گے تو " نللہ الصمد" ہی پڑھا جائے گا۔ یعنی " اَحَ دُ نِ اللہُ الصـَمَد"۔
اقتباس:
اسلئے ضروری ہے کہ صرف روایتی اعراب کے علاوہ باقی نئے طریقوں پر چھپنے والے قرآنی نسخوں کو ممنوع قرار دیا جائے۔
نیا کچھ نہیں ہے، بس اتنا ہے کہ تجوید کے قوانین جو پہلے لوگوں کو یاد کرنے پڑتے تھے انہیں اس مصحف میں علامات کے ذریعے اس طرح واضح کر دیا گیا ہے کہ جو حضرات فن تجوید سے ناواقف ہیں وہ بھی تھوڑی محنت سے چند علامات سیکھ لیں تو اوسط درجے کے قاری کی طرح صحیح تلاوت کر سکتے ہیں۔ میرا خیال ہے یہ ایک مفید اضافہ ہے۔
اقتباس:
جناب آپ جو لکھا ہوا ہے اسکا اچھی طرح دوبارہ مطالعہ کریں اور ایک عدد اس قران کے نسخے کے اعراب کا بھی جائزہ لیں جسکا یہاں ذکر ہوا ہے۔
سکول کے زمانے میں یہ مصحف دیکھا تھا اور اس وقت سے اسی سے تلاوت کرتا ہوں۔ میں گواہی دے سکتا ہوں کہ سعودی حکومت کے شائع کردہ مصحف میں قرآن پاک کی عبارت میں اضافہ نہیں کیا گیا۔ علامات کا ذکر اوپر ہو چکا ہے۔
اقتباس:
میں محمد الیاس بھائی اور عادل سہیل صاحب سے درخواست کروں گااگر اس قرآن کی کوئی تصویر ہے تو یہاں ارسال کر دے میرا مطلب ہے کہ جس سے ہم بھی دیکھ سکیے کہ کیا کمی پیشی کی گی ہے بہت شکریہ
قرآن کریم کا یہ نسخہ جسے " مصحف مدینہ منورہ" کا خوبصورت نام دیا گیا ہے۔ قرآن کمپلیکس کی ویب سائٹ پر موجود ہے۔

Last edited by عبداللہ حیدر; 22-01-08 at 08:29 PM.
عبداللہ حیدر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 22-01-08, 08:32 PM   #7
ذیلی ناظم

 
عبداللہ حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: سیارہ زمین
مراسلات: 4,157
کمائي: 74,552
شکریہ: 8,775
2,962 مراسلہ میں 10,799 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ حیدر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: نئے سعودی اعراب

اور ایک اہم بات یہ کہ برصغیر کے باشندوں کے لیے ان کے اپنے رسم الخط کے مطابق قرآن کریم کی طباعت کی جاتی ہے جیسا کہ عادل بھائی نے بتا یا ہے۔ حالیہ چند برسوں سے اردو، بنگالی، پشتو، کیرالہ، ہندی وغیرہ میں ترجمہ اور تفسیر کی اشاعت بھی جاری ہے اور اب تک بلاشبہ لاکھوں نسخے تقسیم کیے جا چکے ہیں۔
عبداللہ حیدر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
عبداللہ حیدر کا شکریہ ادا کیا گیا
منتظمین (23-01-08)
پرانا 23-01-08, 06:26 PM   #8
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 48
مراسلات: 4,298
کمائي: 86,502
شکریہ: 1,994
3,504 مراسلہ میں 12,346 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: نئے سعودی اعراب

السلام علیکم و رحمۃُ اللہ و برکاتہُ
جزاک اللہ خیر بھائی عبداللہ حیدر ، آپ نے بہت اچھے طور پر وضاحت فرمائی ، اللہ قُبُول فرمائے ،
بھائی محمد الیاس صاحب ، اعراب قران اور سعودی حکومت کی چھپوائی والے عرب قاریوں کے لیے نسخوں کے بارے میں یہ معلومات اِنشاء اللہ کافی رہیں گی ،
اور اللہ کو اُردُو یا فارسی میں خدا کہا جاتا ہے ، یہ ہم سب ہی جانتے ہیں ، لیکن ایسا کہنا بالکل غلط ہے ، اور توحید الاسماء و الصفات کا عملی انکار ہے ، یہ ہم میں سے بہت ہی کم جانتے ہیں ، کچھ عرصہ پہلے اس موضوع پر ایک مضمون ارسال کیا تھا جو روانیءِ مراسلات میں کہیں کا کہیں جا چکا ہے ، آپ مندرجہ ذیل رابطہ پر اُس کا مطالعہ فرمائیے اور اللہ یا خدا والے موضوع پر کچھ ارسال فرمانا چاہیں تو وہیں ارسال فرمائیے ، ہو سکتا مزید گفتگو اللہ تعالیٰ ہمارے لیے فاءدہ مند بنا دے ۔
اللہ نہیں خدا مندرجہ ذیل لنک پر میسر ہے
http://forums.com.pk/showthread.php?p=15953#post15953
اور میں نے اُسے آج ہی ری فارمیٹ کر کے ذرا بڑے فونٹ میں کر دیا ہے
السلام علیکم و رحمۃُ‌اللہ و برکاتہ
عادل سہیل آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
عادل سہیل کا شکریہ ادا کیا گیا
نورالدین (10-03-10)
پرانا 23-01-08, 09:09 PM   #9
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,167
کمائي: 167,050
شکریہ: 9,671
7,363 مراسلہ میں 22,041 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: نئے سعودی اعراب

میں‌ ایک سوال پوچھنا چاہوں‌ گا کہ عربی سے پہلے اللہ کو کیا کہتے تھے؟
منتظمین آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 25-01-08, 10:16 AM   #10
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 48
مراسلات: 4,298
کمائي: 86,502
شکریہ: 1,994
3,504 مراسلہ میں 12,346 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: نئے سعودی اعراب

اسلام علیکم
بھائی منتظمین صاحب ، سوال یہ نہیں کہ عربی سے پہلے اللہ کو کس زُبان میں کیا کہتے تھے ؟ سوال اور سمجھنے کی بات یہ ہے کہ عربی کو اللہ نے اپنی آخری اور حتمی شریعت کی زُبان چُنا ، اور قیامت تک کے لیے اِیمان والوں کو اسی زُبان میں اپنا تعارف اور اپنی پہچان کروائی ، اور اپنے احکامات نازل فرمائے ، جو جو شخص ایمان لایا وہ کسی بھی زُبان کو بولنے والا تھا ، معبود حق و واحد کو اللہ کے نام سے جانا اور اُس پر ایمان لایا اُس کے معاشرے اور زُبان میں معبود کے لیے جو جو الفاظ یا نام بھی مروج تھے اُنہیں ترک کیا ، صرف اور صرف اہل فارس نے ہی اللہ کو اپنے باطل من گھڑت تخیلاتی معبود کا نام کیوں دیا ؟؟؟
کہیں کسی اور قوم نے ایسا نہیں کیا ، جنہیں عربی کا ایک لفظ بھی نہیں آتا تھا اور نہ اب کسی ایک لفظ کی بھی سمجھ ہے وہ بھی اللہ کو اللہ ہی کہتے اور پکارتے ہیں ، پھر ’’’ خدا ‘‘‘ ہماری اُردُو پر ہی مسلط کیوں رکھا گیا ؟؟؟
قطع نظر ان سوالات کے ، کیا ہمارے لیے اتنا کافی نہیں کہ ہم اللہ کے حُکم پر عمل کریں اور اُس کو صرف اُنہی ناموں سے یاد کریں جو اُس نے یا اُس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے بتائے ہیں ، اور ایسے کسی بھی نام کو ترک کر دیں اُس پر انکار کریں جس کی خبر اللہ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے نہیں ، بلکہ یہ ثابت شدہ حقیقت ہے کہ وہ نام باطل من گھڑت تخیلاتی معبودوں کا ہے ،
عبرانی زبان جو بنی اسرائیل کی زبان تھی ، بنی اسرائیل کے تما انبیا کی زبان تھی ، اللہ کی کتابیں اور مصاحف اس زبان میں اترتے رہے ، اور عبرانی میں اللہ کو ، صرف اللہ کو کسی من گھڑت معبود کو نہیں ، ’’’ اِیل ‘‘‘ کہا جاتا تھا ، کہیں کوئی ایک مثال بھی ایسی نہیں ملتی کہ یہودیت میں سے اسلام میں داخل ہونے والون نے کبھی اپنی مادری اور مذہبی زبان میں استعمال ہونے والا اللہ کا نام اللہ کی جگہ استعمال کیا ہو ، نہ ہی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یا صحابہ میں سے کسی کی طرف سے ایسی کو رعایت روا رکھی گئی کہ جس زبان میں اللہ کے لیے یا اُس زبان میں مروج معبودوں کے لیے جو نام ہیں اُنہیں ’’’ اللہ ‘‘‘ کی جگہ استعمال کیا جائے ۔
پس ہمیں اللہ کے حُکم کو قُبُول کرنا چاہیے اور اپنے اکیلے لا شریک معبود حق ’’’ اللہ ‘‘‘ کو اُنہی ناموں سے یاد کرنا چاہیے جو اُس نے یا اُس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے بتائے ہیں ، یہ ’’’ توحید الاسماء و الصفات ‘‘‘ کا عملی تقاضا ہے ، اور اگر اس پر عمل نہ کیا جائے تو اِس توحید میں کمی واقع ہوتی ہے ،
کون کیا کرتا ہے ، کہتا ہے ، یا کرتا رہا ، کہتا رہا ہے ، دِین کے احکامات جاننے اور سمجھنے کی دلیل نہیں ہوتا ،
اُمید ہے اس جواب سے کچھ تشفی ہو جائے گی ، انشاء اللہ تعالیٰ
السلام علیکم
عادل سہیل آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
عادل سہیل کا شکریہ ادا کیا گیا
نورالدین (10-03-10)
پرانا 25-01-08, 08:56 PM   #11
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,167
کمائي: 167,050
شکریہ: 9,671
7,363 مراسلہ میں 22,041 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: نئے سعودی اعراب

انگلش میں بھی اللہ نہیں کہتے ہیں۔ ان میں تو اہل فارس نہیں تھے؟
منتظمین آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 26-01-08, 05:06 PM   #12
Senior Member
 
محمد الیاس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2008
مقام: چترال
مراسلات: 596
کمائي: 9,290
شکریہ: 189
350 مراسلہ میں 733 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمد الیاس کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: نئے سعودی اعراب

۔۔۔ آپ لوگ بہت سخت طبیعت کے ہیں اورسمجھنے کی نسبت صرف بحث کرنے کا ہی شوق رکھتے ہیں جبکہ عقلمند کیلئے اشارہ کافی ہے۔
آپکو معلوم ہونا چاہئے کہ برّ صغیر کیلئے نئے کوئی اعراب نہیں ہیں بلکہ وہی سب کیلئے ہیں جو تاریخ کے مطابق بنو امیّہ کے دور سے رائج ہیں۔ آپ کی یہ بات بھی کسی حد تک ٹھیک ہے کہ نئے طریقے کے اعراب سیکھے جا سکتے ہیں مگر انھی سے مزید غلط تلفّط جنم لینے کا اندیشہ ہے۔
اللہ کو خدا کا جو آپ نے کہنا غلط قرار دیا ہے تو یہ ایمان پر منحصر ہے۔
محمد الیاس آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 26-01-08, 05:09 PM   #13
Senior Member
 
محمد الیاس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2008
مقام: چترال
مراسلات: 596
کمائي: 9,290
شکریہ: 189
350 مراسلہ میں 733 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمد الیاس کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: نئے سعودی اعراب

۔۔۔ جو خدا، گاڈ، بھگوان، تانگری، خدای، اللہ عبادت کے قابل ہے وہ اللہ ہی ہے۔
محمد الیاس آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 31-01-08, 07:06 PM   #14
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 48
مراسلات: 4,298
کمائي: 86,502
شکریہ: 1,994
3,504 مراسلہ میں 12,346 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: نئے سعودی اعراب

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : منتظمین مراسلہ دیکھیں
انگلش میں بھی اللہ نہیں کہتے ہیں۔ ان میں تو اہل فارس نہیں تھے؟
اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : محمد الیاس
۔۔۔ جو خدا، گاڈ، بھگوان، تانگری، خدای، اللہ عبادت کے قابل ہے وہ اللہ ہی ہے۔
السلام علیکم
جی ہاں ، انگلش میں بھی اللہ نہیں کہتے ، لیکن انگلش بولنے والے مسلمانوں میں اللہ کو God ہی کہنے پر اصرار نہیں ،
اور اگر ہو بھی تو میرے محترم بھائی ، ہمیں توحید کو اللہ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے فرامین میں محدود ہو کر اپنانا ہے ، کیا ہوتا رہا ہے ، کیا ہو رہا ہے ، اُس کو درست کرنے کے لیے اللہ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے احکامات و فرامین کو تبدیل نہیں کرنا ، اور نہ ہی اُن کی کوئی ایسی تاویل کرنا ہے جو اللہ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے کلام کی مُراد نہیں ، اور یہ مُراد بھی اللہ کے کلام ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے قول و فعل اور صحابہ رضی اللہ عنہم کی جماعت کے اقوال و قفعال سے سمجھی جائی گی ،
پس کہاں کیا ہوتا ہے ؟ یہ دِین کے کِسی کام کی دلیل نہیں ، اللہ کے نام اور صِفات اللہ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے دی گئی خبر پر موقوف ہیں، اگر غیر عرب مسلمانوں کو توحید کا یہ اہم ترین پہلو بُھلا دِیا گیا ہے تو ہمیں چاہیے کہ ہم سب ایک دوسرے کو یاد کروایں ، نہ کہ جو کچھ اپنا رکھا ہیے ، اُسے درست کرنے کی کوشش میں ایسے دلائل پر تکیہ کیا جائے جِن کی قران و سنّت میں کوئی موافقت نہیں بلکہ مخالفت ہے ،
بھائی محمد الیاس ، جِس کو جو عبادت کے قابل جانتا ہے اُسی کی وہ عبادت کرتا چلا آیا ہے ، اور کر رہا ہے ، اور اپنے اپنے معبود کو ہر کِسی نے کوئی نام بھی دے ہی رکھا تھا اور ہے ، اور ایسے ہی سب معبودوں کا انکار """ لا اِلہ الا اللہ """ میں ہے اور صرف اللہ کے معبودِ حقیقی ہونے کا اقرار و اعلان ہے ، اگر ہر ایسی شخصیت کو جسے کبھی کہیں عبادت کے قابل سمجھا جاتا رہا ہو یا اب بھی سمجھا جاتا ہو بلکہ اُس کی عبادت بھی ہوتی ہو ، وہ ہی اللہ ہے تو پھر ، آدم علیہ السلام سے لے کر محمد صلی اللہ علیہ وسلم تک جو دعوت اللہ بھیجتا رہا ، اُس کا کیا مقصد ہوا ؟؟؟
لا اِلہ الا اللہ کا کوئی معنیٰ اور مفہوم اور اِس دعوت کے لیے اور اس پر ایمان و عمل کرتے ہوئے اپنی جان مال قربان کرنے کا کیا فائدہ و مقصد ؟؟؟

Last edited by عادل سہیل; 31-01-08 at 07:14 PM.
عادل سہیل آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
عادل سہیل کا شکریہ ادا کیا گیا
نورالدین (10-03-10)
پرانا 01-02-08, 12:48 PM   #15
Senior Member
 
محمد الیاس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2008
مقام: چترال
مراسلات: 596
کمائي: 9,290
شکریہ: 189
350 مراسلہ میں 733 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمد الیاس کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: نئے سعودی اعراب

جناب آپکی بات بالکل درست ھے۔ یہی اسلام کی اصل بنیاد ہے۔
محمد الیاس آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
محمد الیاس کا شکریہ ادا کیا گیا
نورالدین (10-03-10)
جواب

Tags
color, فن, پاک, ویب, قرآن, قرآنی, قران, لوگ, مفت, مکمل, اللہ, انگلش, اردو, اسلام, بھائی, تصویر, جلتا, حال, حضرات, خبر, خدا, درخواست, شخص, صحیح, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
سعودی عرب کا انعامی مقابلہ نمبر 44 عبداللطیف آپکے کاروباری اشتہارات 5 13-02-11 08:19 AM
سعودی عرب کا انعامی مقابلہ نمبر 44 عبداللطیف Business 0 13-07-10 10:39 PM
سعودی عرب کی طرف سے بے گھر افراد کی امداد کےلئے دوکروڑ40لاکھ ڈالر امداد کا اعلان جاویداسد خبریں 4 09-07-10 07:01 PM
مزاحیہ شاعری حالد مسعود محمدعدنان قہقہے ہی قہقے 0 16-06-09 09:26 PM
ایک آنکھ کا پردہ: سعودی مشورہ منتظمین خبریں 13 04-10-08 06:59 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 06:23 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger