| تلاوت اور تجوید تلاوت اور تجوید |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
Junior Member
اجنبی
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مراسلات: 27
کمائي: 462
شکریہ: 0
12 مراسلہ میں 30 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
یہ مضمون ایک دوسری جگہ بھی پوسٹ کیا ہے لیکن یہاں موضوع کی مناسبت سے دوبارہ لکھ رہا ہوں اگر منتظمین مناسب خیال فرمائیں تو دوسری جگہ سے یہ پوسٹ ختم کر دیں۔
ایک بزرگ طویل العمر مسلمان پہاڑوں پر ایک فارم میں اپنے کم سن پوتے کے ساتھ رہتا تھا۔ ہر صبح دادا جان جلدی اٹھ جاتے اور باورچی خانے میں میز پر بیٹھ کر قرآن کریم کی تلاوت کرتے۔ ان کا پوتا بھی ان کی طرح بننا چاہتا تھا اور اپنی حد تک دادا کی پوری نقل کرنے کی کوشش کرتا۔ ایک دن پوتے نے دادا سے کہا “دادا جان! میں بھی آپ کی طرح قرآن کریم کی تلاوت کرتا ہوں لیکن نہ تو مجھے اس کی سمجھ آتی ہے اور نہ ہی میں اسے یاد رکھ سکتا ہوں۔ جوں ہی میں قرآن کریم کی تلاوت ختم کرتا ہوں سب بھول جاتا ہوں۔ اس طرح قرآن پڑھنے کا کیا فائدہ ہے؟“ دادا جان چولہے میں کوئلے ڈالتے ہوئے مڑے اور جواب دیا “بیٹا یہ کوئلوں کی ٹوکری لے جاؤ اور مجھے نیچے بہتی ندی سے پانی بھر کر لا دو!“ بچے نے دادا جان کے حکم کی تعمیل کی لیکن گھر پہنچتے پہنچتے سارا پانی ٹوکری سے بہہ گیا۔ دادا جان ہنسے اور بولے “ بیٹا آپ کو ذرا جلدی آنا ہوگا تاکہ پانی بہہ نہ سکے“۔ اور پوتے کو دوبارہ ندی پر پانی لانے بھیج دیا۔ اس مرتہ بچہ تیزی سے بھاگ کر واپس آیا لیکن اس کے گھر پہنچنے سے پہلے ہی پانی ٹوکری سے بہہ گیا اور ٹوکری پھر خالی ہو گئی۔ ہانپتے ہوئے پوتے نے دادا جان کو بتایا کہ اس ٹوکری میں پانی لانا ممکن نہیں آپ مجھے اس ٹوکری کی جکہ بالٹی دے دیں تاکہ میں پانی لا سکوں۔ دادا جان نے کہا “لیکن مجھے پانی کی ٹوکری درکار ہے بالٹی نہیں۔ تم جلدی نہیں کر رہے ایک مرتبہ پھر کوشش کرو اور زیادہ تیزی سے پانی لے کر آؤ“۔ اس کے ساتھ ہی وہ مکان سے باہر نکل آئے تاکہ پوتے کو دوبارہ کوشش کرتے ہوئے دیکھیں۔ اس مقام پر پوتے کو اچھی طرح اندازہ ہو گیا تھا کہ ٹوکری میں پانی لانا ممکن نہیں لیکن وہ دادا جان کو یہ باور کرانا چاہتا تھا کہ چاہے وہ کتنا ہی تیز دوڑ کر پانی لائے، ٹوکری سے پانی ہر صورت بہہ ہی جاتا ہے۔ پوتا دوبارہ ندی تک گیا، ٹوکری میں پانی بھرا اور اپنی بساط کے مطابق ہر ممکن تیزی سے دوڑ کر دادا جان کی طرف آیا۔ ٹوکری اس مرتبہ بھی خالی ہو چکی تھی۔ اس نے چڑھی سانسوں میں ہانپتے ہوئے دادا جان کو ٹوکری دکھائی اور بولا “ دیکھیں دادا جان! ٹوکری میں پانی لانا بیکار ہے ۔ ۔ ۔ یہ بہہ ہی جاتا ہے“۔ “اچھا! تو تم یہ کہتے ہو کہ یہ بیکار ہے!“ دادا جان نے کہا۔“لیکن ذرا ٹوکری کو تو دیکھو!“ بچے نے ٹوکری کو دیکھا اور پہلی مرتبہ یہ تسلیم کیا کہ ٹوکری پہلے کی نسبت مختلف تھی۔ پہلے اس پر کوئلوں کی کالک لگی ہوئی تھی لیکن اب یہ اندر اور باہر دونوں طرف سے صاف ہو چکی تھی۔ “بیٹا! جب آپ قرآن پڑھتے ہیں تو بالکل ایسا ہی عمل ہوتا ہے۔ ممکن ہے کہ تم قرآن کریم کو پہلی مرتبہ مکمل طور پر نہ سمجھ سکو یا اسے یاد نہ رکھ سکو لیکن جب تم اسے پڑھتے ہو تو تمہارے اندر اور باہر تبدیلی آتی ہے۔ یہ ہماری زندگی میں اللہ تعالی کا عمل ہے۔ جب ہم قرآن پڑھتے رہتے ہیں تو اللہ تعالی ہماری زندگیوں میں انقلاب پیدا کر دیتا ہے۔ آہستہ آہستہ ہمیں اس کی سمجھ بھی آتی رہتی ہے اور یہ ہمیں یاد بھی ہوتا جاتا ہے۔ یاد رکھیں! حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے جو انسان دوسرے کو اچھائی کی ترغیب دیتا ہے اسے اس کا بدلہ اچھائی ہی سے ملتا ہے۔ اپنے دوستوں اور عزیزوں تک بھی یہ بات پہنچائیں! |
|
|
|
![]() |
| Tags |
| فارم, پوسٹ, قرآن, مکمل, ممکن, اللہ, انسان, تلاوت قرآن, جواب, حکم, دیکھو, زندگی, صاف, صبح |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| آکٹوپس پال کی موت متنازع حیثیت اختیار کرگئی | جاویداسد | خبریں | 0 | 29-10-10 04:45 PM |
| خودکش نےتھانہ لکی مروت اڑادیا ، چاربچوں سمیت انیس افراد جاں بحق | جاویداسد | خبریں | 0 | 06-09-10 04:35 PM |
| زندگی کی ہار موت جیت گیی | تانیہ رحمان ستارہ | حقوق انسان | 8 | 12-06-09 10:55 PM |
| تلاوت قرآن کی عظمت و اہمیت | Real_Light | تلاوت اور تجوید | 2 | 15-07-08 02:13 PM |
| بے گناہ شہریوں کو زندہ جلادینا فرعونیت ہے، ثروت قادری | عبدالقدوس | خبریں | 0 | 14-04-08 10:39 AM |