واپس چلیں   پاکستان کی آواز > پروفیشنلز > تعلیم و تربیت



تعلیم و تربیت !Forum description


غیر ملکی طالب علموں کے لیے ویزوں میں کمی

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 08-02-10, 02:57 AM   #1
Senior Member
 
کنعان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: ENGLAND
مراسلات: 5,081
کمائي: 110,123
شکریہ: 12,557
4,514 مراسلہ میں 15,389 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default غیر ملکی طالب علموں کے لیے ویزوں میں کمی

غیر ملکی طالب علموں کے لیے ویزوں میں کمی

غیر ملکی طالب علموں کے لیے ویزوں میں کمی


اتوار, 7 فروری, 2010, 06:56GMT / 11:56 PST

برطانیہ میں سٹوڈنٹ ویزوں پر آنے والے بیشتر طالب علم تعلم کی بجائے کام میں لگ جاتے ہیں

برطانیہ کے وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ طالب علموں کے ویزا سسٹم کا ناجائزہ فائدہ اٹھانے کے خدشے کے پیش نظر غیر ملکی طالب علموں کے ویزے کے اجراء میں کمی کی جا رہی ہے۔

وزیر داخلہ ایلن جونسن کا کہنا ہے کہ سخت قوانین کے تحت امیدوار کے لیے ایک خاص معیار کی انگلش زبان بولنا لازمی ہوگی اور مختصر مدت کے کورسز پر ویزوں کے اجراء پر پابندی لگائی جائے گی۔انھوں نے کہا کہ نئے قوانین کا اطلاق سنجیدہ طالب علموں پر نہیں ہو گا لیکن ان کا ٹارگٹ وہ لوگ ہیں جو برطانیہ میں کام کرنے کی غرض سے آتے ہیں۔

ویزا پالیسی پر نظر ثانی کا حکم گزشتہ سال دسمبر میں امریکی شہر شگاگو میں ایک مسافر جہاز کو بم دھماکے میں اڑانے کی کوشش کے واقعے کے بعد کیا گیا ہے۔

ویزا پالیسی میں نظر ثانی کا حکم برطانوی وزیراعظم گورڈن براؤن نے دیا ہے کیونکہ کرسمس پر امریکی طیارے کو مبینہ طور پر اڑانے کی کوشش کرنے والے نائجیریائی باشندے عمر فاروق عبدالمطلب نے تعلیم لندن میں حاصل کی تھی اور برطانیہ سے جانے کے بعد ان کے تعلق یمن میں القاعدہ سے قائم ہو گیا تھا۔
ویزا پالیسی میں نظر ثانی کا حکم برطانوی وزیراعظم گورڈن براؤن نے دیا ہے کیونکہ کرسمس پر امریکی طیارے کو مبینہ طور پر اڑانے کی کوشش کرنے والے نائجیریا کے باشندے عمر فاروق عبدالمطلب نے تعلیم لندن میں حاصل کی تھی اور برطانیہ سے جانے کے بعد ان کے تعلق یمن میں القاعدہ سے قائم ہو گیا تھا۔

برطانوی وزرات داخلہ کے ترجمان کے مطابق ویزا پالیسی پر نظر ثانی کے بعد ویزوں کے اجراء میں خاطر خواہ کمی ہو گی لیکن انہوں نے ان اطلاعات کی تصدیق نہیں کی کہ غیر ملکی طالب علموں کے ویزوں میں ہزاروں کی تعداد میں کمی کی جا رہی ہے۔

نئے قوانین کے لیے کسی قانون سازی کی ضرورت نہیں ہو گئی اور اس کو آئندہ چند ہفتوں کے اندر لاگو کر دیا جائے گا۔ اس سے پہلے برطانیہ نے ویزے کے حصول کے طریقہ کار سے غلط طور پر فائدہ اٹھانے کے خدشے کے پیش نظر بھارت کے شمالی حصوں، بنگلہ دیش اور نیپال سے تعلیمی ویزوں کی درخواستیں وصول کرنا عارضی طور پر بند کر دی تھیں۔

برطانیہ نے گزشتہ سال ملک میں غیر ملکی طالب علموں کے لیے ایک نیا پوائنٹس بیس ویزا سسٹم متعارف کروایا تھا جس کے تحت امیدوار کو ملک میں داخلے کے لیے چالیس پوائنٹس حاصل کرنا ہوتے تھے۔ تاہم اس ویزا سسٹم پر حکومت کو تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا اور کہا گیا کہ اس نظام کے تحت مشتبہ دہشت گرد اور تارکین وطن برطانیہ آ سکتے ہیں۔

ہم نے پوائنٹس بیس ویزہ سسٹم اس لیے شروع کیا تھا کہ حالات کو دیکھتے ہوئے اس میں تیزی سے تبدیلی لائی جا سکے اور برطانیہ میں تعلیم کے خواہش مند طالب علموں پر مزید پابندیاں لگائی جا سکیں

برظانوی سیکرٹری داخلہ
ایک بیان میں برطانوی وزیر داخلہ نے پہلے سے ہی سخت ویزا سسٹم کو مزید سخت کرنے پر کوئی معذرت خواہانہ رویا اختیار نہیں کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’ ہم نے پوائنٹس بیس ویزہ سسٹم اس لیے شروع کیا تھا کہ حالات کو دیکھتے ہوئے اس میں تیزی سے تبدیلی لائی جا سکے اور برطانیہ میں تعلیم کے خواہش مند طالب علموں پر مزید پابندیاں لگائی جا سکیں۔‘

’ ہم برطانیہ میں قانونی طریقے سے تعلیم حاصل کرنے کے لیے آنے والے سنجیدہ طالب علموں کو اب بھی خوش آمدید کہتے ہیں لیکن وہ جو یہاں تعلیم حاصل کرنے میں سنجیدہ نہیں بلکہ کام کر نے کے لیے آنا چاہتے ہیں ان کو اس بات پر کوئی شک نہیں رہنا چاہیے کہ ہم قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ سختی سے پیش آئیں گے۔‘

نئے قوانین کے تحت طالب علم کو ایک ہفتے میں بیس گھنٹے کام کرنے کی بجائے دس گھنٹے کام کرنے کی اجازت ہو گی۔ اس کے یورپی برداری کے علاوہ غیر ملکی طالب علموں کی انگلش کا معیار ’ جی سی ایس ای‘ سے معمولی سا کم ہونا چاہیے جو کہ پہلے ابتدائی معیار کا تھا۔ ڈگری لیول سے نیچے کے طالب علموں کو کام کرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔

نئے قوانین کے تحت ڈگری لیول سے کم درجے کے کورس کے لیے صرف اس وقت ویزا دیا جائے گا جب متعلقہ ادارہ جو نیا رجسٹر ہو گا وہ انتہائی قابل بھروسہ سپانسرز لسٹ کی گارنٹی دے گا۔

آخر میں ایک نیوز جو ٹی۔وی میں بتائی گئی ھے کہ اس کے ساتھ 200 بوگس کالج بلیک لسٹ کئے ہیں۔ جو کام کرنے والے طالب علموں کو پیسے لے کر حاضری فراہم کرتے تھے اور جس سے وہ اگلا سٹے حاصل کرتے تھے۔

غیر ملکی طالب علموں کے لیے ویزوں میں کمی/ لنک
__________________


کنعان آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے کنعان کا شکریہ ادا کیا
احمد بلال (09-02-10), رضی (12-02-10)
جواب

Tags
color, کوشش, کالج, وقت, وزیر, وزیراعظم, لوگ, لندن, نیوز, نظر, متعارف, معذرت, world, انگلش, تعلیم, حکم, خوش, خلاف, سال, شہر, شروع, عارضی, عبدالمطلب, غلط, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ہم غیروں سے نہیں اپنے ہی میرجعفروں اور میرصادقوں سے مارے جاتے ہیں، جسٹس رمدے گلاب خان خبریں 4 11-06-11 01:45 AM
ایران میں غیرملکی کھانوں کے کوکنگ شوز پر پابندی عارف اقبال خبریں 14 08-02-11 01:45 PM
رسول اللہ ﷺ غیروں کی نظر میں ابن آدم پیارے نبی کی حیات طیبہ(ص) 4 03-08-10 04:55 PM
عظمت مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم غیروں کی نظر میں طارق راحیل پیارے نبی کی حیات طیبہ(ص) 1 17-12-09 02:50 AM
مقتدر حلقوں نے ملکی سیاست میں غیر ملکی سفیروں کی بڑھتی ہوئی مداخلت کا نوٹس لے لیا عبدالقدوس خبریں 0 09-12-07 05:30 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 01:06 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger