واپس چلیں   پاکستان کی آواز > پروفیشنلز > تعلیم و تربیت > تعلیمی نوٹس




مسلم سائنسدان (بترتیب زمانی)

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات درجہ بندی: موضوع  کی درجہ بندی:  1 ووٹ 5.00 اوسط ظاہری انداز
پرانا 30-07-07, 03:04 PM   #1
ناظم اعلی
 
خرم شہزاد خرم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,481
کمائي: 1,182,887,786,565
شکریہ: 7,483
3,652 مراسلہ میں 9,133 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default مسلم سائنسدان (بترتیب زمانی)

مسلم سائنسدان (بترتیب زمانی)

مسلم سائنسدان (بترتیب زمانی) اسمِ سائنسدان زمانہ نمایاں کام
مخففات: ت - تقریباً (Circa)۔ ء - عیسوی الحمیاری
Himyari 7ویں / 8ویں صدی عرصہ حیات زیرتحقیق، حیان سے پہلے ہونے کا امکان غالب ہے۔ انکا شمار کیمیاء دان جابربن حیان کے معلمین میں کیا جاتا ہے۔
جابر بن حیان
Geber 721ء ت تا 815ء ت کیمیاءدان (باباۓ کیمیاء کا لقب دیا گیا [1])؛ طبیعیات میں کام؛ علم الادویہ میں تحقیق؛ علم الہیت میں تحقیق (چاند پر موجود حفرہ کی منسوبیت ، حفرۂ جابر / Geber crater کہا جاتا ہے [2])۔ امام جعفر الصادق علیہ السلام اور الحمیاری جیسے معلمین سے استفادہ اور علم حاصل کیا۔ معلومہ کتب؛ کتاب الکیمیاء، کتاب الزہرہ۔
الاسمای
Al-Asmai 739ء تا 831ء حیوانیات و نباتیات پر تحقیق و تحریر۔ معلومہ کتب؛ کتاب الخلیل ، کتاب خلق الانسان (جو انسانی تشریح سے متعلق ہے)۔
الخوارزمی
Algorismi, Algorizm 780ء ت تا 850ء ت ریاضی، فلکیات، علم النجوم اور جغرافیہ کے شعبہ جات میں تحقیق و تحاریر۔ باباۓ الجبرا کا لقب حاصل (یا شراکت) ہے [3] ۔ معلومہ کتب؛ کتاب الجبر و المقابلہ، کتاب الجمع و التفریق بی حساب الہند[4] ، کتاب صورۃ الارض۔
الجاحظ
AlJahiz 776ء ت تا 868ء ت تاریخ، الہایات، حیوانیات اور فلسفہ میں تحقیق و تحاریر۔ دیگر تاریخی دستاویزات سے انکی قریباً دو سو کتب کا اندازہ لگایا گیا ہے جن میں سے تیس کے قریب ہی دستیاب ہو سکی ہیں۔ ان میں کتاب الحیوان، کتاب البخلاء، كتاب البیان والتبیین وغیرہ شامل ہیں۔
الکندی
Alkindus 801ء ت تا 873ء ت ریاضی دان، فلسفی، طبیعیات دان اور موسیقی سے لگاؤ(علاج بالموسیقی یعنی music therapy میں تجربات [5])۔ خلافت عباسیہ کے بغداد میں بیت الحکمہ کی ایک اھم ترین شخصیت۔ باباۓ Cryptanalysis یا صفری تجزیہ کا اعزاز حاصل [6]۔ اطباء کیلیۓ ادویات کی طاقت ناپنے کا صیغہ (فارمولا) تشکیل دیا [7]۔ چند معلومہ کتب: کتاب فی الاستعمال الاعداد الہند ، On Deciphering Cryptographic Messages یعنی ، تخطیط صفری پیغامات کی کشف صفری [8]
ابن فرناس
Ibn Firnas 810ء ت تا 887ء ت طبیعیات اور علم الہیت میں تحقیق و تجربات۔ ساعت الماء (آبی گھڑی) کی تخلیق۔ انہوں نے Wright Brothers سے 1000 ہزار سال قبل 875ء اپنا glider تخلیق کر کہ پہلی انسانی پرواز کا تجربہ کیا [9] ۔ اس سے قبل 852ء میں مسلم اسپین ہی کے آرمین فرمان نے اسی قسم کا تجربہ کیا تھا اور وہ ہوائی چھتری کے زریعے کیا گیا تھا، اسی وجہ سے Philip Hitti کے مطابق ؛ ابن فرناس تاریخ میں پہلے شخص تھے جنہوں نے سائنسی طریقے سے پرواز کی کوشش کی [10]
علی ابن ربان الطبری
Altabari 838ء ت تا 870ء ت طب میں تحقیق و تحریر۔ انہوں نے دنیا کا سب سے پہلا طبی دائرہ المعارف مرتب کیا۔ مشہور مسلم سائنسدان الرازی کے معلم بھی تھے۔ معلومہ کتب؛ فردوس الحکمہ ، تحفات الملوک ، حفظ الصحت وغیرہ
جابر بن سنان البتانی
Albategnius 850ء ت تا 923ء ت انکے نام میں الصابی شامل ہونے کیوجہ سے غیر مسلم ثابت کرنے کی کوششیں بھی کی گئی ہیں لیکن اگر نام ہی کی بات کی جاۓ تو انکا مکمل نام تو ، ابو عبد اللہ محمد بن جابر بن سنان الحرانی الصابی البتانی ہے۔ ریاضی اور بالخصوص مثلثیات (trigonometry) میں اھم تحقیقات۔ شمسی سال کے 365 دن ، 5 گھنٹے 46 دقیقے اور 24 ثانیے ہونے کا تخمینہ لگایا۔ معلومہ کتب؛ کتاب الزیج۔
الفرغانی
Alfraganus 860ء ت اجرام فلکی کی حرکات پر تحقیق و تحریر۔ المامون کی زیرسرپرستی (813ء تا 833ء) بغداد میں ہونے والے زمین کے قطر کی پیمائش کے منصوبے میں شامل رہے۔ بغداد سے مصر واپس آکر 856ء میں اسطرلاب پر ایک تحقیقی شرح لکھی۔ 861ء کے دوران بناۓ گئے نیل پیما کی اپنی زیرنگرانی تعمیر کروائی۔ چاند پر موجود حفرہ الفرغانی (Alfraganus crater) انہی کے نام سے منسوب ہے [11]
ابوبکرالرازی
Rhazes 864ء تا 925ء طب ، فلسفہ و کیمیاء میں تحقیق و تحریر۔ کیمیائی مرکب الکحل کی دریافت کا سہرا ان کے سر ہے۔ جبکہ بعض زرائع تیزاب كِبرِيت (sulfuric acid) کی دریافت بھی انہی سے منسوب کرتے ہیں اور دیگر ایسے تاریخی شواہد بھی پیش کیۓ جاتے ہیں جنکی رو سے اس تیزاب کی دریافت کا سہرا جابر بن حیان کے سر جاتا ہے۔
الفارابی
Pharabius 870ء تا 950ء علم ریاضی ، طب ، فلسفہ اور موسیقی میں تحقیق و تحاریر۔ منطق (logic) کی علمی گروہ بندی کی۔ انکو ارسطو کے بعد دوسرا بڑا فلسفی بھی کہا جاتا ہے۔ علم طبیعیات میں وجود خلاء پر اہم تحقیقات۔ [12]
المسعودی
Almasudi 896ء تا 956ء پہلی بار وسیع پیمانے پر تاریخ اور جغرافیہ کو پیوست کرتے ہوۓ کتب تحریر کیں۔ دنیا بھر میں اپنے سفر سے اخذ کردہ تجربات کی بنا پر تخطیط التاریخ (histography)، جغرافیہ اور زمینیات (earth sciences) جیسے موضوعات کا احاطہ کیا۔ کہا جاتا ہے کہ اس عالم کا تعلق معتزلہ گروہ سے تھا۔
__________________
ہمارے لیے دعا کریں ہمیں دعاؤں کی بہت ضرورت ہے پلیز پلیز پلیز
خرم شہزاد خرم آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے خرم شہزاد خرم کا شکریہ ادا کیا
nsa47 (03-11-08), چیتا چالباز (25-12-08), طارق راحیل (27-12-08), عبدالقدوس (25-12-08), عرفان حیدر (20-12-07)
پرانا 01-08-07, 10:56 PM   #2
ناظم اعلی


 
محمدعدنان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: خود کی تلاش میں
عمر: 29
مراسلات: 14,897
کمائي: 5,560,008,153
شکریہ: 12,384
6,493 مراسلہ میں 15,156 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدعدنان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: مسلم سائنسدان (بترتیب زمانی)

بہت خوب
محمدعدنان آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 03-11-08, 06:07 AM   #3
Senior Member
 
nsa47's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مراسلات: 1,847
کمائي: 16,093
شکریہ: 1,281
866 مراسلہ میں 1,527 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: مسلم سائنسدان (بترتیب زمانی)

بہت زیادہ خوب ۔
nsa47 آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 25-12-08, 08:56 PM   #4
Senior Member
 
champion_pakistani's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Oct 2007
مقام: چاندنی چوک
عمر: 24
مراسلات: 1,857
کمائي: 19,016
شکریہ: 684
655 مراسلہ میں 1,172 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: مسلم سائنسدان (بترتیب زمانی)

بہت خوب ۔
champion_pakistani آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 27-12-08, 11:35 AM   #5
Senior Member
 
طارق راحیل's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2007
مقام: Karachi
عمر: 26
مراسلات: 2,882
کمائي: 31,247
شکریہ: 3,975
1,161 مراسلہ میں 2,345 بارشکریہ ادا کیا گیا
طارق راحیل کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں طارق راحیل کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں طارق راحیل کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں طارق راحیل کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں طارق راحیل کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: مسلم سائنسدان (بترتیب زمانی)

بہت خوب۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
طارق راحیل آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 27-12-08, 01:42 PM   #6
ناظم اعلی
 
خرم شہزاد خرم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,481
کمائي: 1,182,887,786,565
شکریہ: 7,483
3,652 مراسلہ میں 9,133 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: مسلم سائنسدان (بترتیب زمانی)

آپ سب کا بہت شکریہ محبت کے ساتھ
خرم شہزاد خرم آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
خرم شہزاد خرم کا شکریہ ادا کیا گیا
نورالدین (23-04-10)
جواب

Tags
earth, hit, مکمل, محبت, اللہ, جواب, دریافت, زمانہ, سفر, سال, علاج, عالم, صدی


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
میں تو لفظ لفظ تیری تیری ذات ہوں زارا شعر و شاعری 1 12-02-11 08:53 AM
گھریلو صارفین احتیاطی تدابیر اختیار کریں، گیس کی بو ہو تو بجلی کے بٹن آن نہ کریں گلاب خان خبریں 1 08-01-11 01:29 PM
کرپٹ افسران کے خلاف شکنجہ تیار کرنے کی تیاری جاویداسد خبریں 1 27-07-10 01:14 PM
بے احتیاطی یا تیز رفتاری کا نتیجہ مسافر دلچسپ اور عجیب 3 02-10-09 02:03 PM
تفتیشی ٹیم کو موت کی وجہ جاننے سے آگے کا اختیار نہیں، برطانوی ہائی کمیشن عبدالقدوس خبریں 0 07-01-08 08:51 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 10:54 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger