واپس چلیں   پاکستان کی آواز > پروفیشنلز > تعلیم و تربیت > تعلیمی نوٹس




صحافتی زبان کی ایک جامع لُغت

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 11-10-07, 01:22 PM   #1
ناظم اعلی
 
پاکستانی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: پاکستان
عمر: 24
مراسلات: 4,486
کمائي: 53,434
شکریہ: 8,595
2,577 مراسلہ میں 6,362 بارشکریہ ادا کیا گیا
پاکستانی کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں پاکستانی کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں پاکستانی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں پاکستانی کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default صحافتی زبان کی ایک جامع لُغت

صحافتی زبان کی ایک جامع لُغت

اُردو میں لُغت نویسی کا کام انتہائی سُست رفتاری اور کاہلی کا شکار رہا ہے۔ برطانوی دور میں طبع ہونے والی انتہائی اعٰلی پائے کی لغات کے نئے ایڈیشن مرتب کرنے کی بھی کسی سرکاری یا غیر سرکاری ادارے کو توفیق نہ ہو سکی۔ چنانچہ فیلن اور پلیٹس کی ڈکشنریاں بھی اب تک انیسویں صدی کے بھّدے چھاپے میں طباعت کی تمام تر غلطیوں سمیت فوٹوآفسیٹ پر نقل کی جاتی رہی ہیں۔
’انگریزی سے اُردو‘ لُغات پر جو کام ڈاکٹر فیلن نے کیا تھا، تقسیم ہند سے قبل اس پر واحد اضافہ مولوی عبدالحق نے کیا تھا لیکن مولوی صاحب کی ڈکشنری بھی 1916 میں شائع ہوئی تھی اور آج تک اُسی شکل میں ری۔پرنٹ ہوتی رہی ہے۔

طالب علموں کی مدد کے لئے آج سے نصف صدی پہلے بشیر احمد کی کتابستان ڈکشنری منظرِعام پر آئی جوکہ ہائی سکول سے لیکر ڈگری کالج کے طلباء تک یکساں طور پہ مقبول ہوئی لیکن اس لغت کا دائرہ کار محدود تھا اور ذخیرۂ الفاظ بھی بہت کم تھا۔

گذشتہ چند برسوں میں کنسائز آکسفورڈ ڈکشنری کا اُردو ترجمہ (از شان الحق حقی) اور ویبسٹر کی امریکی ڈکشنری کا اُردو ترجمہ (از جمیل جالبی) بھی منظرِعام پر آچکا ہے لیکن یہ تمام لغات عمومی نوعیت کی ہیں۔

مختلف علوم پر خصوصی لغات چھاپنے کا سلسلہ ابھی تک تشنۂ تکمیل ہے اور روزّمرہ کی اخباری اصطلاحات پر تو ایک اُردو لغت کی ضرورت عرصۂ دراز سے محسوس کی جارہی تھی۔


اگرچہ اُردو صحافت کے زعماء یعنی مولوی ممتاز علی، ظفر علی خان، عبدالمجید سالک، غلام رسول مہر اور چراغ حسن حسرت وغیرہ نے اپنے زمانے میں سیاسیات، سماجیات، قانون اور سائنس کی بے شمار انگریزی اصطلاحات کو اُردو کا جامہ پہنایا اور اِن بزرگوں کی وضع کردہ اُردو اصطلاحات آج بھی ہمارے اخبارات کی زینت بنتی ہیں لیکن اُن لوگوں نے یہ کام کسی ترتیب و تدوین کے ساتھ نہیں کیا تھا بلکہ ترجمےکی روانی میں جو لفظ کہیں مناسب بیٹھا وہی اختیار کر لیا۔

صحافت کا میدان آج محض سیاسی بیانات تک محدود نہیں رہا۔ اُردو کا کوئی بھی اخبار اُٹھا کر دیکھ لیجئے اس میں سیاست کے ساتھ ساتھ آپکو جرم و سزا، معاشیات، طِبّ، سفرنگاری، عورتوں کے مسائل، بچّوں کی نفسیات، کھانے پکانے اور سینے پرونے سے لیکر تسخیرِ کائنات اور کمپیوٹر سائنس کے نِت نئے پہلوؤں پر کہانیاں ملیں گی۔

ہمارے لئے جدید علوم کا منبع انگریزی زبان ہے اور عام آدمی انگریزی ہی سے کیے ہوئے تراجم کے ذریعے اِن علوم و فنون تک رسائی حاصل کرتا ہے، چنانچہ ایک ایسی انگریزی۔اُردو لُغت کی ضرورت شدت سے محسوس کی جارہی تھی جِس میں روزمّرہ کے اخباری الفاظ کا آسان فہم ترجمہ موجود ہو۔ صحافیوں کا تقاضہ اس سے بھی ایک قدم آگے تھا، یعنی نہ صرف انگریزی اصطلاح کا مفہوم سادہ اُردو میں بیان کیا گیا ہو بلکہ اسکا ’یک لفظی‘ اُردو متبادِل بھی دیا گیا ہو۔

ماضی کی ڈکشنریوں میں مشکل الفاظ اور اصطلاحات کی تشریح تو مِل جاتی ہے لیکن اُن کا یک لفظی اُردو متبادِل ڈھونڈنے اور عدم دستیابی کی صورت میں ایک نیا اُردو لفظ تراشنے کی ضرورت پر بہت کم توجہ دی گئی ہے۔

تاہم اب بالآخر ایک ایسی ڈکشنری منظرِعام پر آگئی ہے جو اِن تمام ضرورتوں کا احاطہ کرتی ہے۔

’جدید صحافتی انگریزی۔اُردو لُغت‘ کے مرتب ہیں سید راشد اشرف جو گزشتہ چار عشروں سے بی بی سی کی اُردو سروس کے ساتھ منسلک ہیں اور صحافتی ترجمے کے خارزار میں برسوں تک بادیہ پیمائی کا ذاتی تجربہ رکھتے ہیں۔ مُرتّب نے اِس ڈکشنری میں کوشش کی ہے کہ عربی فارسی کے بھاری بھرکم الفاظ سے گریز کر کے عام فہم اور سادہ زبان میں لفظوں کا مطلب بیان کیا جائے۔

جہاں انگریزی اصطلاح کے مقابل ایک اُردو اصطلاح موجود ہے وہاں وہ درج تو کر دی گئی ہے تاکہ یک لفظی متبادل فراہم کرنے کا فریضہ پورا ہوجائے لیکن اُس اصطلاح کا مطلب آسان لفظوں میں بھی کھول کر بیان کر دیا گیا ہے۔

مثلاً جدید سیاست کا یہ لفظ دیکھئے:
Brinkmanship
اِس کا مختصر مطلب یوں بیان کیا گیا ہے۔
’خطرہ مول لینے کی سیاست گری‘
لیکن اس کے بعد مزید تشریح کرتے ہوئے بتایا ہے:
’مخالف کو دھمکانے کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے ایسے مقام پر پہنچ جانا کہ اندیشہ پیدا ہو جائے کہ واپسی اگر ناممکن نہیں تو مشکل ضرور ہے۔۔۔‘

اس تشریح کے بعد اس اصطلاح کا تاریخی پس منظر بیان کرتے ہوئے واضح کیا گیا ہے کہ یہ لفظ کس زمانے میں سیاسی ڈکشنری کا حصّہ بنا تھا۔

انگریزی کے بہت سے سیاسی اور معاشرتی محاورے جو انگریزی زبان کے عالمگیر رسوخ کے باعث دنیا کے ہر گوشے میں سُنے جا سکتے ہیں، اُن کی انتہائی جامع تشریح کے لئے اُردو میں اس لغت کے علاوہ اور کوئی ذریعہ نہیں ہے۔

اُردو صحافت میں کام کرنے والے کسی بھی شخص کےلئے اس طرح کی لغت اتنی ہی ضروری ہے جتنا کاغذ پینسل، پی سی، کیمرہ یا ٹیپ ریکارڈر۔ صحافیوں کے ساتھ ساتھ یہ لغت طالبعلموں، معلّموں اور ترجمے کے فن سے تعلق رکھنے والے پیشہ ور افراد کےلئے بھی یکساں اہمیت کی حامل ہے۔




BBC URDU
__________________
جاؤں صدقے سوہنے کلمے والے توں سوہنے نبی امت دے رکھوالے توں
پاکستانی آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے پاکستانی کا شکریہ ادا کیا
Zullu230 (14-03-08), ابن جلال (12-10-08)
پرانا 13-03-08, 10:50 PM   #2
Junior Member
اجنبی
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مراسلات: 3
کمائي: 11
شکریہ: 0
2 مراسلہ میں 3 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: صحافتی زبان کی ایک جامع لُغت

سلام
من از ایران هستم
کسی فارسی می داند
ایران
پاکستان
خلیج فارس آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
خلیج فارس کا شکریہ ادا کیا گیا
پاکستانی (19-03-08)
پرانا 15-05-08, 05:04 PM   #3
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 268
کمائي: 265
شکریہ: 1
68 مراسلہ میں 89 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: صحافتی زبان کی ایک جامع لُغت

اچھا لکھا ہے
نوائے سحر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 01-02-09, 08:26 AM   #4
Junior Member
اجنبی
 
chjakhan's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مراسلات: 4
کمائي: 164
شکریہ: 0
0 مراسلہ میں 0 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: صحافتی زبان کی ایک جامع لُغت

کہاں سے حاصل کی جا سکتی ہے؟ اور اس ڈکشنری کا کیا نام ہے اور کیا پرائس ہے.کہاں سے ملے گی دکان یا پبلشر کا نام.شکریہ اگر اس کے باراے میں سائٹ ہے تو اس کا یو آر ایل لکھ دیں
chjakhan آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
جواب

Tags
color, کمپیوٹر, کالج, ڈکشنری, قدم, مسائل،, آج, آدمی, ایران, انگریزی زبان, جرم, حسن, خصوصی, دھمکانے, سیاست, سائنس, شخص, صحافیوں, صحافت, صحافتی, صدی, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
مصباح اللغات ۔۔عربی ، اردو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ایک ذولسانی لغت عبیداللہ عبید کتاب گھر 0 21-02-11 05:51 PM
اردو لغت مزمل فاروق ویب سائٹس کا جائزہ 4 08-11-10 08:40 PM
فری آن لائن اردو لغت اویسی ویب سائٹس کا جائزہ 14 04-05-10 03:12 PM
لغت عبدالقدوس ویب سائٹس کا جائزہ 1 22-07-07 10:32 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 07:30 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger