|
|
#1 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: اٹک سٹی
عمر: 36
مراسلات: 4,843
کمائي: 97,901
شکریہ: 22,157
4,085 مراسلہ میں 10,790 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
ساتھیو اسلام و علیکم
اللہ تعالی نے اس دنیا میںسب کو برابر پیدا نہیں کیا ۔ کوئی لمبا ہے تو کوئی چھوٹے قد کا کوئی پتلا ہے تو کوئی بہت زیادہ موٹا ، کسی کا رنگ پھیکا شلجم ، جس طرح بہت چھوٹے قد کے انسان عام قد کے لوگوں میں مزاق کا نشانہ بنتے ہیں تو اس کی بڑی وجہ یہی ہوتی ہے کہ وہ عام لوگوں کو اپنے جیسے نہیں لگتے بلکہ مختلف نظر آتے ہیں ، لیکن اللہ تعالی کی یہ قدرت ہے کہ وہ جسے چاہے جیسا چاہے بنا دے اسی طرح اللہ میاں پیدائشی طور پر کچھہ لوگوں سے وہ صلاحیتیں لے لیتے ہیں جن کی موجودگی میں ہمیں احساس بھی نہیں ہوتا کہ وہ ہمارے لیئے کتنی اہمیت کی حامل ہیں مثال کے طور پر دیکھنا ، سننا اور بولنا ، بہترین کام کرنے والے ہمارے جسم کے مختلف حصے جیسے کہ ہاتھہ ، بازو ، پائوں ، ریڑھ کی ہڈی ، وغیرہ اور سب سے بڑھ کر سوچنے اور سمجھنے کی صلاحیت ، تو دوستو جن لوگوں میں ان میں سے کوئی بھی صلاحیت کم ہوتی ہے ، ہمارا معاشرہ انہیں اپنے سے کم تر جانتا ہے اور کوئی یہ سوچنے کی زحمت گوارہ نہیں کرتا کہ اگر اللہ تعالی کسی سے پیدائشی طور پر یہ نعمتیں چھین سکتا ہے تو اس کی قدرت میں ہے کہ وہ کسی وقت ہمیں بھی ایسا بلکہ اس سے بدتر بنا دے ۔ ایسے بچوں کو جن میں مذکورہ نوع کی کوئی نی کوئی کمی پائی جاتی ہے ، اگر عام سکولوں میں داخل کیا جائے تو نہ تو General Education کے اساتذہ ان کے ساتھہ انصاف کر پاتے ہیں کیوں کہ انہیں پتا ہی نہیں ہوتا کہ ان بچوں کی بنیادی ضروریات (Basic Needs) کیا ہیں ، اور نہ ہی ان کے ساتھی بچے ان کے ساتھہ تعاون کرتے ہیں بلکہ دونوں جانب سے رویہ ان کے ساتھہ معاندانہ یا ترحم بھرا ہوتا ہے ، جس سے ان بچوں میں بہت سی نفسیاتی بیماریاں پیدا ہو جانے کا اندیشہ ہوتا ہے ۔ ایسے میں اس بات کی ضرورت محسوس کی گئی کہ ان بچوں کے لیئے ان کی ضروریات کے مطابق الگ سے نصاب بنایا جائے ، ان کی نفسیات کو سمجھہ کر ان کی مشکلات سے مکمل آگاہی رکھنے اور ان کو حل کرنے والے اساتذہ کی فراہمی کے لیئے General Education سے ہٹ کر اساتذہ کی تربیت کی جائے ۔ اور ان بچوں کو الگ سکول مہیا کیئے جائیں تا کہ یہ بچے بھی اپنی ہمت اور استطاعت کے مطابق بغیر کسی پریشانی کے تعلیم حاصل کر سکیں ۔اسی کو خصوصی تعلیم یا Special Education کہتے ہیں سپیشل ایجوکیشن کے مضمون کو ہمچار فیلڈز یا Specializations میںتقسیم کرتے ہیں 1۔ Mentally Retarded Children 2۔ Physically Handicapped Children 3۔ Visually Impaired Children 4۔ Hearing Impaired Children ان چاروں میدانوں کو مخفف حالت میں عمومی طور پر MRC, PHC, VIC, اور HIC کہا جاتا ہے اہم ترین گزارش میری دعا ہے کہ آپ میں سے کسی کے گھر میں ایسا بچہ نہ ہو ، لیکن اگر ہے تو یقین مانئیے کہ وہی بچہ آپ کی بخشش کا ذریعہ ہے ، ویسے اگر آپ اپنے محلے میں پڑوس میں نظر دوڑائیں تو ایسا کوئی نہ کوئی بچہ آپ کو نظر آ جائے گا ۔ یہ سپیشل ایجوکیشن کا تعارف ہی نہیں بلکہ ایک نقطہ آغاز ہے اس علم کا جو کہ حاصل کرنے کے بعد آپ اس قابل ہوتے ہیں کہ ان بچوں کی بہتری کے لیئے کچھہ کر سکیں ۔ اوپر بیان کی گئی چاروں اقسام کی الگ الگ تعریف اور مزید تفصیلات ساتھہ ساتھہ انشااللہ آپ کے ساتھہ شئیر کرتا رہوں گا التجا یہی ہے کہ جہاں آپ دو دو تین تین گھنٹے گپ شپ اور دیگر موضوعات کو دیتے ہیں وہیں اگر روزانہ نہیں تو دوسرے تیسرے دن یہاں کچھہ وقت دیں اور اس بارے میں بھی کچھہ سیکھہ لیںتو میں مسجھوں گا کہ میری محنت وصول ہو گئی ۔ آپ سب کا بھائی معظم شاہ Last edited by شاہ جی 90; 19-11-09 at 12:34 PM. |
|
|
|
| 9 قاری/قارئین نے شاہ جی 90 کا شکریہ ادا کیا | پاکستانی لڑکی (05-12-09), محمدخلیل (29-11-09), ایس اے نقوی (30-11-09), ام طلحہ (02-12-09), بزم خیال (30-11-09), راجہ اکرام (06-12-09), رضی (13-12-09), سحر (29-11-09), عامرشہزاد (30-11-09) |
|
|
#3 |
|
Senior Member
![]() ![]() |
محترم۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کیا یہ موضوع نامکمل تو نہیںرہ گیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟
|
|
|
|
|
|
#4 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Aug 2007
مقام: دنیائے فانی
عمر: 42
مراسلات: 2,777
کمائي: 45,251
شکریہ: 2,024
1,907 مراسلہ میں 6,371 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
السلام علیکم،
لگتا ہے شاہ جی کی لائٹ چلی گئ درمیان میں ![]() والسلام طاہر |
|
|
|
|
|
#5 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: اٹک سٹی
عمر: 36
مراسلات: 4,843
کمائي: 97,901
شکریہ: 22,157
4,085 مراسلہ میں 10,790 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|
|
|
|
|
|
#6 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: اٹک سٹی
عمر: 36
مراسلات: 4,843
کمائي: 97,901
شکریہ: 22,157
4,085 مراسلہ میں 10,790 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|
|
|
|
|
|
#7 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 14,060
کمائي: 75,501
شکریہ: 50,033
10,119 مراسلہ میں 32,009 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
بہت خوب شاہ جی۔ جیسے ہی آپکا فوری توجہ کا متقاضی معاملہ حل ہو، ادھر بھی توجہ کریں۔ تاکہ ہم کچھ سیکھ سکیں
|
|
|
|
|
|
#9 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: اٹک سٹی
عمر: 36
مراسلات: 4,843
کمائي: 97,901
شکریہ: 22,157
4,085 مراسلہ میں 10,790 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|
|
|
|
|
|
#10 |
|
Administrator
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 5,587
کمائي: 157,689
شکریہ: 8,069
5,022 مراسلہ میں 19,303 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
بہت اچھی کاوش ہے شاہ جی بھائی
اللہ آپ کو جزا ئے خیر عطا فرمائے ۔ |
|
|
|
|
|
#13 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: ok
مراسلات: 1,248
کمائي: 27,536
شکریہ: 4,251
981 مراسلہ میں 2,930 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
معظم بھائی بہت اچھا موضوع کا انتخاب کیا آپ نے ذیادہ تر صرف وہی لوگ ہمارے قلم کا شاہکار بنتے ہیں جنہیں دیکھ کر ایک اوسط درجہ کی زندگی گزارنے والا فرد معاشرے میں امارت اور غربت کے درمیان پائی جانے والی خلیج کو عبور کرنے میں زندگی صرف کر دیتا ہے حالانکہ جن لوگوں کا آپ نے یہاں ذکر شروع کیا ہے انہیں نہ تو معاشرہ قبول کرتا ہے اور نہ ہی انہیں شائد اس کا حصہ سمجھتا ہے ورنہ یہ کون سی بڑی بات تھی کہ ہم بھی ایسے ہو سکتے تھے میرے ہاں جب بھی اولاد کی امید ہوتی میرے سسسرال میں ہر فرد ایک نارمل بچے کی پیدائش کی دعا کرتا کیونکہ ان کے گھر میں ایک Mentally Retarded بچہ موجود تھا جو آج 36 سال کا ہے مگر دنیا کی ہر خوشی غم تکلیف اور ماں کی جدائی سے بےنیاز ہے اور اپنے 70 سالہ باپ کی آنکھ کا تارا ہے جن والدین کے ایسے بچے ہوتے ہیں وہ لوگ ہی دنیا سے الگ ہوتے ہیں
والسلام |
|
|
|
| بزم خیال کا شکریہ ادا کیا گیا | شاہ جی 90 (30-11-09) |
|
|
#14 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: اٹک سٹی
عمر: 36
مراسلات: 4,843
کمائي: 97,901
شکریہ: 22,157
4,085 مراسلہ میں 10,790 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
بجا ارشاد محمود بھائی
میری فیلڈ بھی mentally retarded بچے ہی ہیں اور ان کا وجود والدین کے لیئے کتنی بڑی نعمت ہے ، اس سے بہت سے والدین خود بھی واقف نہیں ہوتے ، حقیقت تو یہ ہے کہ انہیں نہ تو معاشرہ قبول کرتا ہے اور نہ والدین ، بہت کم ایسے والدین ہوتے ہیں جو ان بچوں کو پیار سے سینے سے لگا لیتے ہیں ورنہ عمومی طور پر تو ایسا ہوتا ہے کہ ان بچوں کو دنیا دکھاوے کے لیئے پیار کیا جاتا ہے اور جب مہمانوں کے سامنے لے جانے کی بات ہوتی ہے تو والدین جھجکنے لگتے ہیں ۔ ہماری ایک کلاس فیلو جو کہ یونیورسٹی مین ہماری باجی بھی بن گئی تھیں ان کی ایک بچی MRC تھی اور اس کو دیکھ کر احساس ہوتا تھا کہ ان بچوں کے ساتھ محنت بھی انتہائی کرنی پڑتی ہے |
|
|
|
| شاہ جی 90 کا شکریہ ادا کیا گیا | بزم خیال (30-11-09) |
|
|
#15 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: ok
مراسلات: 1,248
کمائي: 27,536
شکریہ: 4,251
981 مراسلہ میں 2,930 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اسلام و علیکم معظم بھائی
آپ صیحح کہتے ہیں کہ لوگوں کا رویہ ایسا بھی ہوتا ہو گا مگر جو میں نے دیکھا میرے سسرال میں وہ بچہ دوسرے سب بہن بھائیوں سے زیادہ توجہ پاتا تھا ہر موقع پر وہ اپنی فیملی کے ساتھ رہتا بنیادی طور پر والدین پہ انحصار ہے کہ وہ کن بچوں کو اہمیت دیتے ہیں دیکھنے میں تو یہاں تک بھی ہے کہ کماؤ بیٹا گھر میں سب کی آنکھ کا تارا ہوتا ہے اور جو آپ نے نعمت والی بات کہی ہے میرے سسر اسے خوش بختی کی علامت قرار دیتے ہیں ایک نظر یہاں بھی : قربانی ہو چکی |
|
|
|
![]() |
| Tags |
| education, special education, کلاس, کمال, پوسٹ, لوگ, نظر, ماں, معاشرہ, آج, اسلام, بھائی, بچوں, تعلیم, جلد, حل, خصوصی, دعا, زندگی, سال, عمومی, غم, غربت, صرف |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| Foreign Education in UK | کنعان | تعلیم و تربیت | 51 | 30-01-10 03:34 AM |
| A Special World | پاکستانی | Chit Chat | 0 | 31-05-09 04:49 AM |
| 18th Pakistan International Education Exhibition | فیروز | کیرئر کی راہنمائی | 1 | 23-04-08 11:47 AM |
| Co-education | مسٹر رائٹ | عمومی بحث | 12 | 21-04-08 10:17 AM |
| شعبہ خصوصی تعلیم جامعہ کراچی کا پندرہ روزہ فیکلٹی پروگرام پیر سے شروع ہوگا | خرم شہزاد خرم | خبریں | 0 | 05-01-08 11:26 AM |