|
|
#1 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اندھیر نگری
مراسلات: 5,606
کمائي: 40,504
شکریہ: 25,317
4,018 مراسلہ میں 10,766 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اسلام علیکم دوستو
اگر کوئی سکالر شپ پر بیرون ممالک تعلیم حاصل کرنے کا خواہش مند ہے تو وہ ان لنکس کا وزٹ ضرور کرے ۔ میں نے بیرون ممالک سکالر شپ پر پوسٹ گریجوئیٹ کے لیئے تھوڑی سرچ کی تھی لہذا آپ کے ساتھ بھی شئیر کرتا ہوں۔ Scholarships Pakistan - International http://www.fjwu.edu.pk/News%20and%20...Phase%20II.htm Funding opportunities - - The University of Nottingham CNIO: Training Programmes and Courses. PhD Programme. http://web.worldbank.org/WBSITE/EXTE...551644,00.html Postgraduate Taught Scholarships - The University of Nottingham Information for Students from Pakistan - The University of Nottingham Emaro United States Educational Foundation in Pakistan ان میں ایک آدھ لنک پی ایچ ڈی اور شاید انڈر گریجوئیٹ کا بھی ایک آدھ ہو بہرحال اپنی چوائس کو مد نظر رکھیں۔ اور دوستو اس بارے میںاگر آپ کو بھی کچھ معلومات ہوں تو مجھ سے ضرور شئیر کرئیے گا۔ شکریہ
__________________
![]() اپنی ملت پر قیاس اقوام مغرب سے نہ تر خاص ہے ترکیب میں قوم رسول ہاشمی
|
|
|
|
| 3 قاری/قارئین نے رضی کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#2 | |
|
ذیلی ناظم
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: ENGLAND
مراسلات: 5,082
کمائي: 110,129
شکریہ: 12,557
4,514 مراسلہ میں 15,390 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اقتباس:
بھئی اسطرح انٹرنٹ سے آپکو کچھ بھی نہیں ملے گا اور نہ ہی کچھ سمجھ آئے گی جب تک آپ کے پاس کوئی گائڈ لائن نہ ہو۔ سکالر شپ ایسے نہیں ملتی س کے لئے امتحان پاس کرنا پڑتا ھے جس کے لئے بہت قابلیت کی ضرورت ھے۔ میرا ایک دوست ھے جس کے پورے گروپ نے سکالر شپ پر بیروں ملک تعلیم کے لئے کوشش کی تھی تو کسی کو کسی ملک کے لئے اور کسی کو کسی ملک کے لئے سکالر شپ ملی تھی مگر میرے دوست کو چائنہ کے لئے سکالر شپ ملی تھی تو وہ چائنہ کے لئے راضی نہیں ہوا تھا۔ وہ کومسیٹ میں بھی پڑھاتا رہا ھے اب وہ دوبارہ پی۔ایچ۔ڈی کے لئے انگلینڈ کے لئے کوشش کرنے لگا ھے، اگر آپ کو سکالر شپ یا دوسری معلومات لینی ہوں تو مجھے بتانا میں آپ کو اس کا موبائل نمبر دے دوں گا اور اسے کہہ بھی دوں گا تو وہ آپکو فری میں ہر قسم کی ایڈوائس دے دے گا، اسلام آباد میں ہی ہوتا ھے۔ باقی آپ نے اپنے خرچہ پر انگلینڈ میں پڑھنے آنا ہو تو فکر نہیں کرو میں آپ کو یہاں پر کم از کم 10 سے 20 ہزار پاؤند تک دلوا دوں گا جس کی واپسی کی کوئی ضرورت نہیں ہو گی اس پر بھی ایک قانون ھے۔ ستمبر کی کلاسسز کے داخلہ بیروں ملک والوں کے لئے مارچ میں شروع ہونگے اور جون تک رہیں گے اس میں پہلے آئیے اور پہلے پائیے والا حساب ھے پھر بعد میں سیٹیں نہیں ملتیں۔ داخلہ کیسے ملتا ھے میں اس پر آپ کو وہ لنک بھی دے دوں گا آپ وہاں سے آسانی سے آن لائن داخلہ اپلائی کر سکتے ہیں۔ اگر آپ سیریس ہیں تو بتانا میں حاضر ہوں میری طرف سے انگلینڈ کے لئے جس طرح کی بھی مدد کی ضرورت ہو گی میں وہ بھی کرنے کے لئے تیار ہوں۔ پاکستان میں جو بھی کرنا ھے وہ سب آپ کو ہی کرنا ہو گا۔ ایک بات کا خیال رہے آپ کو انگلش بولنی آنی چاہئے نہیں تو وہاں سے برٹش کونسل سے انگلش زبان کا کورس کرنا پڑے گا۔ والسلام
__________________
|
|
|
|
|
|
|
#3 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Feb 2009
مراسلات: 1,627
کمائي: 30,464
شکریہ: 10,464
1,168 مراسلہ میں 3,099 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
کنعان بھائی آپ نے 100 فیصد درست کہا ایسے نیٹپہ سرچ کرنے سے ٹائم کافی ٍضائع ہوتا ہے جب تک گائیڈلائن نہ ہو۔۔
آپ سے میری پہلے بھی اس موضوع پہ بات ہوئی ہے آپ نے اپنا ای میل بھی دیا تھا لیکن تب میری پرھائی کے 2 سال رہتے تھے اب فائنل میں آ گیا ہوں تو انشاء اللہ کوشش کرتے ہیں۔۔ آپ نے تب بھی کہا تھا کہ آپ 10 سے 20 ہزار پاؤند تک دلوا دیں گے ۔ تھوڑا آئیڈیا دیں کہ پرھائی کے لئے اپنے خرچے پہ انگلینڈ آنے کے لئے کتنے پیسے لگ جاتے ہیں اور انگلینڈ میں رہنے کا مہینے کا کتنا خرچا ہو جاتا ہے ؟؟سکالر شپ پہ پڑ ھنے کے لئے کونسے ٹیسٹ دینے پڑتے ہیں؟؟کہیں یہ HEC کے تو ٹیسٹ نہیں؟؟ |
|
|
|
|
|
#4 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Feb 2009
مراسلات: 1,627
کمائي: 30,464
شکریہ: 10,464
1,168 مراسلہ میں 3,099 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
کنعان بھائی آپ نے 100 فیصد درست کہا ایسے نیٹپہ سرچ کرنے سے ٹائم کافی ٍضائع ہوتا ہے جب تک گائیڈلائن نہ ہو۔۔
آپ سے میری پہلے بھی اس موضوع پہ بات ہوئی ہے آپ نے اپنا ای میل بھی دیا تھا لیکن تب میری پرھائی کے 2 سال رہتے تھے اب فائنل میں آ گیا ہوں تو انشاء اللہ کوشش کرتے ہیں۔۔ آپ نے تب بھی کہا تھا کہ آپ 10 سے 20 ہزار پاؤند تک دلوا دیں گے ۔ تھوڑا آئیڈیا دیں کہ پرھائی کے لئے اپنے خرچے پہ انگلینڈ آنے کے لئے کتنے پیسے لگ جاتے ہیں اور انگلینڈ میں رہنے کا مہینے کا کتنا خرچا ہو جاتا ہے ؟؟سکالر شپ پہ پڑ ھنے کے لئے کونسے ٹیسٹ دینے پڑتے ہیں؟؟کہیں یہ HEC کے تو ٹیسٹ نہیں؟؟ |
|
|
|
|
|
#5 | |
|
ذیلی ناظم
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: ENGLAND
مراسلات: 5,082
کمائي: 110,129
شکریہ: 12,557
4,514 مراسلہ میں 15,390 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اقتباس:
سکالرشپ پاکستان سے ہی ملتی ھے اس کے لئے میں آپکو اپنے دوست کا نمبر پرائویٹ میں پوسٹ کر دوں گا اور اس کے ساتھ ایک لنک بھی جس کے ذریعے پورے انگلینڈ میں داخلہ ہوتے ہیں۔ اب وہی ڈپارٹمنٹ داخلہ کے بارے میں ڈیل کرتی ھے۔ ڈائریکٹ داخلہ کے لئے آپ کو ویزہ کے وقت مشکلات ہو سکتی ہیں اگر داخلہ مل بھی گیا تو۔ انگلینڈ میں داخلہ کے لئے یہ بات ذہن نشین رکھی ضروری ھے کہ لندن کی کسی بھی یونیورسٹی میں داخلہ نہیں لینا ویزہ کے وقت بہت مشکلات ہیں۔جن کی تفصیل ابھی لکھنے کے لئے وقت نہیں۔ داخلہ جب بھی لینا ہو انگلیند کے کسی چھوٹے شہر میں لینا اس کے بہت سے فائدے ہیں اور ویزہ میں بھی آسانی ھے۔ پڑھائی کا خرچہ کی مشکل نہیں ھے سٹوڈنٹ کو گورنمنٹ کی طرف سے ہر ہفتہ 20 گھٹے کام کرنے کی اجازت ھے جس کے لئے اسے این۔آئی نمبر ملتا ھے اور اس کو کام کرنے سے ٹیکس بھی نہیں کٹتا۔ ویسے سٹوڈنٹ ہفتہ میں 40 گھنٹے بھی کام کر سکتا ھے اور پڑھائی کے ساتھ گھر والوں کو بھی پیسے بھیج سکتا ھے، اس کا طریقہ یہاں آنے کے بعد۔ دوران تعلیم اگر قسمت میں ہو اور یہیں شادی ہو جائے تو یہاں کر شہری بننے میں بھی آسانی ہو جاتی ھے۔ سٹوڈنٹ بینک اکاؤنٹ کھلتا ھے جس پرایک سال میں 3000 پاؤنڈ قرضہ ملتا ھے اور اسی طرح اگلے سال بھی۔ مختلف بینکوں کی مختلف اماؤنٹس ہیں، یہ سود فری ہوتا ھے جتنا لیا ھے اتنا ہی واپس کرنا ھے اس کے ڈٹیل بھی آگے آئے گی۔ یونیورسٹی سے بھی پڑھائی کے دوران ہر سال کے 3 ہزار ہی ھے مگر اگر دو سال پڑھائی کی ھے تو یونیورسٹی سے 6 ہزار لیا ھے اور واپس کرنا کے لئے یونیورسٹی 1 ہزار معاف کرتی ھے اور 6 ہزار لیتی ھے۔ اب قرض کو واپسی کا طریقہ: ہر پڑھنے والا جب یہاں آتا ھے تو پھر وہ کسی نہ کسی طرح پرمننٹ ہی ہوتا ھے یہاں، کچھ ہی واپس جاتے ہیں۔ اگر یہاں پر نوکری ملی اور اس پر اگر تنخواہ ایک سال کی 25 ہزار سے نیچے کی لگی تو پھر قرضہ واپس نہیں کرنا ہوتا۔ اور اگر ایک سال کی تنخواہ 25 ہزار دے اوپر لگے تو پھر بینک سے یا یونیورسٹی سے ایک فارم ملتا ھے کہ جس پر آپ ڈسائد کریں گے کہ آپ ایک ہفتہ کا کم از کم 5، 10، 15 وغیرہ وغیرہ کے ادا کر سکتے ہو اس پر آپ ڈائریکٹ دیبٹ کروا لیں، شائد یہ رقم مرنے تک بینک کو پوری نہ ہو۔ لیکن قانوں ھے یہاں کا۔ اس کے علاوہ اگر کوئی بات پوچھنی ہو تو بتا دینا بھئی۔ سارا کام ھے ویزہ کا جس پر گورنمنٹ نے اب یہ قانون رکھا ہوا ھے کہ یو۔ کے کا 10ہزار پاؤنڈ ایوریج خرچہ ھے تعلیم کا وہ آپ کو اپنے والد صاحب کے اکاؤنٹ میں دکھانا ہو گا۔ ایک اور طریقہ بھی ھے کہ آپ کا کوئی فیملی ممبر جس کا اچھا کاروبار ہو اور وہ پاکستان میں ٹیکس بھی دیتا ہو وہ تحریری لکھ کر دے گا کہ آپ اس کی بہن کے بیٹے ہو اور وہ آپ کا تعلیم کا خرچہ اٹھائے گا۔ یا آپ کے محلے کا کوئی ایم پی اے یا ایم این اے لکھ کر دے گا کہ آپ اس کی بہن کے بیٹے ہو تو بھی، یہ طریقہ بیچ میں بند ہو گیا تھا مگر اب پھر انہوں نے اس طریقہ کو بحال کر دیا ھوا ھے۔ خرچہ پر یہاں پر مہینہ سسٹم نہیں ھے ہفتہ سسٹم ھے کام ، تنخواہ، کرایہ، ہر چیز پر ہفتہ سسٹم ھے بس بجلی پانی گیس کا بل 3 مہینے بعد، ٹیلی فون بل مہینہ بعد۔ خرچہ کسی کے ساتھ مل کر رہو گے تو ایک کمرے میں 2 یا 3 بیڈ سے زیادہ نہیں ہوتے، مختلف جگہوں کے حساب سے ہفتہ کا 30 سے 50 پاؤنڈ جس میں آپ نے صرف بیڈ کی چادر اور کمبل ہی لینا ھے باقی سب ان کا بجلی پانی گیس بیچ میں ہی ھے۔ کھانے پر کم از کم 20 پاؤنڈ والسلام Last edited by کنعان; 12-01-10 at 10:11 PM. |
|
|
|
|
|
|
#6 |
|
Senior Member
![]() |
اور میرے خیال سے یوکے بہت سارے تعلیمی ویزے ریجکٹ کر رہا ہے پتا نہیں کیوں؟؟؟؟؟؟
|
|
|
|
|
|
#7 | |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Aug 2007
مقام: دنیائے فانی
عمر: 42
مراسلات: 2,777
کمائي: 45,251
شکریہ: 2,024
1,907 مراسلہ میں 6,371 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اقتباس:
بھائی کنعان - اگر آپ یہاںیا کسی اور تھریڈ میں وہ لنک پوسٹ کر دیں تو باقی طالبان علم کو بھی آسانی ہو جائے گی، اگر یہ لنک پرائیوٹ نہ ہو تو۔ والسلام طاہر
__________________
ہمیں خبر ہے لٹیروں کے سب ٹھکانوں کی شریک جرم نہ ہوتے تو مخبری کرتے |
|
|
|
|
|
|
#8 | |
|
ذیلی ناظم
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: ENGLAND
مراسلات: 5,082
کمائي: 110,129
شکریہ: 12,557
4,514 مراسلہ میں 15,390 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اقتباس:
طاہر بھائی آپ کے کہنے پر لنک دینے سے پہلے میں آپکو اس پر کچھ ضروری معلومات بھی فراہم کر دیتا ہوں یونائیٹڈ کنگڈم کا مطلب ھے اس کی چار اسٹیٹس انگلیند، سکاٹ لینڈ، ائرلینڈ اور ویلس، اور گریٹ بریٹن کا مطلب ھے انگلیند، سکاٹ لینڈ، ویلز، یہ گریٹ بریٹن میں ائرلینڈ والوں کو شامل نہیں کرتے کیونکہ وہ ٹیرارسٹ سٹیٹ ھے۔ چاروں اسٹیٹس کی الگ الگ زبان ھے اور کرنسی بھی مگر انگلش سب جگہ میں بولی جاتی ھے اور کرنسی بھی سب کی ایک ویلیو ھے اور ایک دوسرے جگہ پر بھی چلتی ھے۔ داخلہ لیتے وقت کوشش کریں کہ جو بھی یونیورسٹی انتخاب کریں وہ انگلینڈ کے اندر ہو اور لندن میں نہ ہو کسی بھی دوسرے شہر میں ہو۔ آکسفورڈ یونیورسٹی میں داخلہ کبھی بھی اپلائی نہیں کرنا کیونکہ وہاں پر انہی کے بیٹوں کو داخلہ ملتا ھے جن کے گھرانہ کا شمار ملٹی ملین میں ہوتا ھے۔ اب پورے یو۔کے میں داخلہ کا کنٹرول اسی ادارے کے ہاتھ ھے۔ یہاں سے آپ یونیورسٹی، کورسز اور ہر چیز تلاش کر سکتے ہیں۔ داخلہ کا طریقہ کار یہ ھے کہ آپ اس میں رجسٹرڈ ہونگے اور پھر داخلہ کے لئے فارم بھرنا شروع کر دیں گے آپ پورا فارم ایک ہی وقت میں نہیں مکمل کر سکتے تو اس کے لئے آپ سے جتنا بھرا جائے گا اسے بھر کر ایک آپشن ھے "سیف" کا تو اس انفارمیشن کو سیف کر لیں جب پورا فارم مکمل ہو جائے گا تب بھی آپ اسے سیف کریں اور اس کے بعد "سینڈ" کر دیں۔ ان کی فیس 15 پاؤنڈز ھے فارم سینڈ کرنے کے بعد داخلہ کا پروسس اس وقت شروع ہو گا جب آپ ان کی فیس 15 پاؤنڈز کریڈٹ کارڈ یا ڈرافٹ کے ذریعے ادا کریں گے۔ جب یہاں آئیں گے تو ایچ۔ایس۔بی۔سی بینک میں اکاؤنٹ کھولیں گے تو آپ کو 15 پاؤنڈز واپس مل جائیں گے۔ اگر آپ ڈائریکٹ کسی یونیورسٹی میں داخلہ اپلائی کریں گے تو رجسٹریشن پر ہر یونیورسٹی کی فیس کم از کم 100 پاؤنڈر ھے جو ناقابل واپسی ھے، اور ویزہ کے وقت اس پر بھی بہت سے سوالات کا سامنا کرنا پڑتا ھے۔ آپ نے جو بھی کورس چوز کرنا ہو گا اس کے لئے آپ کو 3 یونیورسٹیوں کا انتخاب کرنا پڑے گا ان 3 میں آپ کو کسی ایک میں داخلہ مل جائے گا۔ کورسزچوز کرنے کے لئے ایک بات کا خیال رہے کہ اسی ویب سائٹس والوں میں ایڈوائس سروس بھی ھے جہاں پر آپ ان سے پاکستان کی تعلیم کے بعد آگے آپ کے لئے کیا کرنا اچھا رہے گا وہ بھی پوچھ سکتے ہیں۔ جب آپ فارم بھریں گے تو اس میں ایک کالم ھے جس میں آپ نے اپنے ایمبیشن کے بارے میں 200 ورڈ تک لکھنا ھے تو وہ آپ نہیں لکھ پاؤ گے اس کے لئے وہ مضمون کسی پڑھے لکھے سے لکھوا لینا کیونکہ وہی آپ بتائے گا کہ آپ یہاں پڑھائی کے قابل ہو۔ کسی بھی تعلیمی اسناد کو پاکستان کے کسی بھی ادارے سے اٹیسٹ کروانے کی ضرورت نہیں جب تک دیمانڈ نہ ہو کیونکہ یہ پاکستان کا ہر کاغذ بغیر تصدیق کے ہی مانتے ہیں۔ ایک اور بات جس سٹوڈنٹ نے پچھلے سال پڑھائی مکمل کی ہو تو وہ اگر خواہش مند ہو تو ایک بات کا خیال رہے کہ یہ بونافائیڈ سٹوڈنٹ مانگتے ہیں اور پچھلے سال والے کو بونافائیڈ بننے کے لئے کسی بھی پرائیویٹ کالج کا کمپیوٹر کا کورس کا سرٹیفیکیٹ خرید کر لگانا ہو گا۔ ویزہ انٹرویو کے لئے میں سب کچھ بتا دوں گا جب وہاں تک پہنچ گئے۔ اگر کسی نے میری مدد لینی ہو تو میں برسٹل شہر میں رہتا ہوں آپ برسٹل میں یا برسٹل کے آس پاس 50 میل تک آپ کوئی بھی یونیورسٹی ڈھونڈ سکتے ہیں میری طرف سے آپ کو وی آئی پی پروٹوکول ملے گا۔ بریطانیہ میں تعلیمی داخلہ کے لئےاس لنک سے مدد حاصل کریں --------------------------- --------------------------- سلام خلیل بھائی پاکستان سے اگر ہر سال 5000 طالب علم ویزہ اپلائی کرتے ہیں تو ان میں سے100 سے 500 تک کو ہی ویزہ ملتا ھے۔ اس کی بہت سی وجوہات ہوتی ہیں۔ مثلاً ایک کڑور روپے کی بینک سٹیٹمنٹ ہاتھ میں پکڑی ہوتی ھے اور اپنے سرٹیفیکیٹ کے وہ سٹیٹمنٹ شاپر بیگ میں ڈالی ہوتی ھے۔ اور دوسرے ہاتھ میں موبائل فون پکڑا ہوتا ھے اور نیچے جوگر جوتے اور جین پہنی ہوتی ھے۔ اب ایگزیمینر تو کیا وہاں کا چپراسی بھی جان جاتا ھے کہ یہ فراڈ ھے ایک کروڑ روپے بینک میں ہیں اور ایک بریف کیس نہیں خرید سکتا کاغذات رکھنے کے لئے۔ انٹرویو کے دوران موبائل فون کاؤنٹر میں یا ٹیبل پر رکھتا ھے تو پڑھا لکھا بندہ یہ بھی نہیں جانتا کہ کسی بھی میٹنگ کے دوران فون بند کرنا ہوتا ھے تو اسے ٹیبل پر رکھ کر ایگزیمنر کو دیکھانے کی کیا ضرورت ھے۔ جین پینٹ اور جوگر جوتے پہننے والے کی ویلیو ان کی نظر میں ٹپوری لوگوں کی ھے۔ اس کے لئے کپڑے کی پینٹ اور لیدڑ کے جوتے ہوتے ہیں جب بھی کہیں انٹرویو پر جاؤ تو۔ ایگزیمینر سوال پوچھتا ھے ہاں یا نہ میں جواب دو تو ہمارے بندے پوری سٹوری سنا دیتے ہیں اس کی وجہ بھی کبھی بتاؤں گا کہ کیا ھے۔ ![]() خلیل بھائی اب اور آپ کو کیا کیا بتاؤں اتنی ہی باتیں سمجھ لیں تو بہت ضروری ہیں۔ پچلے سال عملہ کم ہونے کی وجہ سے سب کےپاسپورٹ بمعہ درخواستوں کے الامارات میں برٹش کونسلیٹ میں جاتے رہے ہیں جن کی وجہ سے تاخیر ہوئی اور کئیوں کے تو پاسپورٹ بھی گم ہو گئے۔ مگر یہ نہیں کہ ویزہ نہیں ملے بہت طالب علم آئے تھے۔ والسلام |
|
|
|
|
|
|
#9 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() |
کنعان بھائی آپ کا بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت شکریہ!
|
|
|
|
|
|
#10 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اندھیر نگری
مراسلات: 5,606
کمائي: 40,504
شکریہ: 25,317
4,018 مراسلہ میں 10,766 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
کنعان بھائی بہت اچھی معلومات دی ہیں آپ نے اور میں نیٹ پر ان گائیڈ لائنز کو ہی تو ڈھونڈ رہا ہوں ۔ اور ٹیسٹ وغیرہ کے لیے میں GRE پر بھی معلومات حاصل کر رہا ہوں اور انشاءاللہ جلد ہی GRE کی تیاری شروع کرونگا ۔
ویزے میں سارا مسئلہ ہی بینک سٹیٹمنٹ کا ہے اسی لیئے تو میں چاہ رہا ہوں کہ کوئی سکالرشپ مل جائے تو آسانی ہو جائے ۔ آپ جس لنک کی بات کر رہے ہیں پلیز وہ یہیں پرشئیر کردیں تاکہ ہم اس سے معلومات لے سکیں ۔ اور یہ کہ مزید کوئی معلومات ہوں تو پلیز شئیر کرئیے گا ۔ کیا آپ کو کوئی اندازہ ھو گا کہ اگر سیلف بیسڈ پر ایڈمیشن لیا جائے تو تعلیم کا اور رہائش وغیرہ اور کھانے پینے کا ٹوٹل خرچہ دو سال میں کتنا ہو جائے گا اور کیا ہم وہ سارا خرچہ خود وہاں پورا کر سکتے ہیں ۔ |
|
|
|
|
|
#12 | |
|
ذیلی ناظم
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: ENGLAND
مراسلات: 5,082
کمائي: 110,129
شکریہ: 12,557
4,514 مراسلہ میں 15,390 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اقتباس:
میں نے مراسلہ نمبر 8 میں لنک فراہم کر دیا ھے آپ اسے پڑھیں سبز رنگ میں وہ لنک اردو میں لکھا ہوا ھے اسی دھاگہ میں میرے سارے مراسلے پڑھیں جو آپ نے یہاں لکھا ھے اس پر بھی میں نے پہلے ہی لکھ دیا ھے شائد آپ نے میرے مراسلے نہیں پڑھے۔ جو آپ نے سکالر شپ کے لئے لکھا ھے اس پر میں آپ کو ایک نمبر دوں گا وہ آپ بندہ آپ کی فی سبیل اللہ مدد کرے گا۔ یہاں پر تعلیم کے لئے آپ کو ایک پیسہ بھی پاکستان سے نہیں منگوانا پڑے گا یہاں کام کر سکتے ہیں اور تعلیم کا خرچہ بھی نکال سکتے ہیں جب تعلیم مکمل کر کے چھوڑ کا جانا ہو گا تو 20 ہزار تک آپ کی جیب میں ہونگے میرے مراسلے پہلے پڑھ لیں پھر اس کے بعد جو بات آپ نے پوچھنی ھے وہ دوبارہ لکھیں اور جو سمجھ نہیں آئی وہ بھی دوبارہ پوچھ سکتے ہیں مگر پہلے میرے اسی دھاگہ میں مراسلے پڑھ لیں۔ شکریہ والسلام |
|
|
|
|
|
|
#13 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Aug 2007
مقام: دنیائے فانی
عمر: 42
مراسلات: 2,777
کمائي: 45,251
شکریہ: 2,024
1,907 مراسلہ میں 6,371 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
السلام علیکم
بہت شکریہ کنعان بھائی - لنک شئیر کرنے کا انشاءاللہ جو طالبان علم تعلیم کے لیئے "ولایت"کا رخکرنا چاہتے ہے ان کے لیئے کافی مدد ہوگی۔ ہم تو اس دور سے دُور ہو گئے ![]() ایک بار پھر معلومات کی فراہمی کے لیئے - جزاک اللہ بالخیر والسلام طاہر |
|
|
|
|
|
#14 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Feb 2009
مراسلات: 1,627
کمائي: 30,464
شکریہ: 10,464
1,168 مراسلہ میں 3,099 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
کنعان بھائی آپ کا بہت بہت شکریہ ۔میرے خیال سے ابھی تک کے لئے کافی ہے معلومات۔۔باوقی جو بات پوچھنئ ہوئی حاضر ہو جائیںگے ۔
|
|
|
|
|
|
#15 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اندھیر نگری
مراسلات: 5,606
کمائي: 40,504
شکریہ: 25,317
4,018 مراسلہ میں 10,766 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|
|
|
|
![]() |
| Tags |
| country, courses, educational, engineering, external, information, international, pakistan, php, try, کوئی, کرے, پوسٹ, لیئے, نظر, مند, معلومات, web, your, اپنی, اسلام, تعلیم, خواہش, سرچ, شاید |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| سلمان تاثیر کا تعلق تعلیم یافتہ عاشق رسول گھرانے سے تھا | گلاب خان | خبریں | 16 | 08-01-11 05:53 AM |
| بیرون ممالک تعلیم کے لیئے سکالرشپس | رضی | تعلیمی نوٹس | 0 | 12-01-10 12:55 AM |
| حکومت نے خودکش حملوں سے متعلق دعویٰ واپس لے لیا | وجدان | خبریں | 0 | 28-02-08 06:31 AM |
| سرکاری اسکولوں کاتعلیمی معیار اب گرتا جا رہا ہے، وزیر تعلیم | خرم شہزاد خرم | خبریں | 0 | 05-01-08 11:24 AM |
| سرکاری ملازمین کی ترقی سے متعلق پالیسی یکسر تبدیل،پروموشن بورڈز بڑی حد تک غیر متعلق کردیئے گئے,,,,رپور ٹ:… انصار عباسی | خرم شہزاد خرم | خبریں | 0 | 26-10-07 10:57 AM |