| ترجمہ و تفسیر ترجمہ و تفسیر |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
ذیلی ناظم
![]() ![]() ![]() |
کلام الٰہی اس لیے نازل ہوا ہے کہ اسے سمجھ کر اس پر عمل کیا جائے۔ اس پر ایمان کا لازمی تقاضا ہے کہ اس کا فہم حاصل کیا جائے۔ بغیر فہم کے مجرد تلاوت کا جواز ان لوگوں کے لیے تو ہو سکتا ہے جو پڑھنے لکھنے سے بالکل محروم رہ گئے ہوں اب تعلیم کی عمر سے بھی گزر چکے ہوں۔ ایسے لوگ اگر صرف تلاوت ہی کر لیں تو بھی غنیمت ہے لیکن پڑھے لکھے لوگ جنہوں نے اپنی زندگیوں کا اچھا بھلا عرصہ کتاب بینی میں صرف کر دیا ہو، دنیا کے بہت سے علوم و فنون حاصل کیے ہوں، مادری ہی نہیں غیرملکی زبانیں بھی سیکھی ہوں، اگر قرآن مجید کو بغیر سمجھے پڑھیں تو عین ممکن ہے کہ وہ قرآن کی تحقیر و توہین اور تمسخرو استہزاء کے مجرم گردانے جائیں۔ الا یہ کہ وہ قرآن کا علم حاصل کرنے کا عزم کر لیں اور اس کے لیے سعی و جدو جہد شروع کر دیں تو درمیانی عرصے میں اگر مجرد تلاوت بھی کرتے رہیں تو امید ہے کہ اس کا اجر انہیں ملتا رہے گا۔
قرآن کا فہم کوئی سادہ اور بسیط شئے نہیں ہے، اس کے کئی مدارج و مراتب ہیں۔ ہر انسان اس سمندر سے اپنی استعداد کے مطابق جتنا اللہ کو منظور ہوتا ہے حصہ پاتا ہے۔ لیکن کوئی کتنی ہی محنت و کاوش کیوں نہ کر لے۔ چاہے پوری زندگی قرآن پر تدبر و تفکر میں بسر کر دے یہ ممکن ہی نہیں کہ کسی بھی مرحلے پر پہنچ کر وہ سیر ہو جائے اور محسوس کرے کہ قرآن کا فہم کما حقہ اسے حاصل ہو گیا ہے۔ قرآن مجید سے مسائل مستنبط کرنا یقینًا علماء کا کام ہے اور عام آدمی کو اپنے محدود علم کے ساتھ ان میں دخل نہیں دینا چاہیے لیکن تذکیر، نصیحت ، آخرت، سبق آموز واقعات اور دل کو جھنجھوڑ کر رکھ دینے والی دوسری آیات کو ہر شخص سمجھ سکتا ہےا ور ان کی زبردست تاثیر سےاس کی زندگی بدل سکتی ہے۔ ایک ایسا آدمی جس نے بی اے اور ایم اے پاس کیا ہو، ڈاکٹری اور انجینرنگ جیسے مشکل علوم و فنون حاصل کیے ہوں، وہ اللہ کی عدالت میں اتنی سی عربی بھی نہ سیکھ سکنے پر کیا عذر پیش کر سکے گا جس سے وہ اس کے کلام پاک کا فہم حاصل کر سکتا۔ عربی زبان کی کم از کم اتنی تحصیل کہ قرآن مجید کا سرسری مفہوم انسان کی سمجھ میں آ جائے۔ ہر پڑھے لکھے مسلمان پر قرآن کو وہ حق ہے جس کی عدم ادائیگی نہ صرف قرآن بلکہ خود اپنے آپ پر بہت بڑا ظلم ہے۔ اس مقصد کے حصول کے لیے چند عملی اقدامات تجویز کیے جاتے ہیں: 1۔ آجکل ایسے مصحف آسانی سے مل جاتے ہیں جن میں لفظی اور بامحاورہ ترجمہ لکھا گیا ہو۔ایسا کوئی مصحف حاصل کر لیں۔ حافظ نذر احمد صاحب کا ترجمہ جو تمام مکاتب فکر (دیوبندی، اہل حدیث، بریلوی) کا متفق علیہ ہے درج ذیل ربط سے اتارا جا سکتا ہے۔ اور ہمارے مقصد کے لیے بہترین چیز ہے۔ Urdu - Understand Quran 2۔ اپنی آسانی کے مطابق آیات کا اتنا ہدف مقرر کر لیں جو آپ آسانی سے ہر روز یا اپنے مقرر کردہ وقت پر پڑھ سکیں۔ شروع میں تین سے دس آیات کا ہدف ٹھیک رہے گا۔ دو تین پارے پڑھ لینے کے بعد روزانہ ایک رکوع پڑھنا زیادہ مشکل نہ ہو گا ان شاء اللہ۔ 3۔ محض لغت اور لفظی ترجمے کی مدد سے قرآن کریم کا سمجھنا ناممکن ہے اس لیے کسی متفق علیہ تفسیر کا مطالعہ مفید رہے گا۔ امام ابن کثیر رحمۃ اللہ علیہ کی تفسیر “تفسیر القرآن العظیم” جو عام طور پر “تفسیر ابن کثیر” کے نام سے جانی جاتی ہے اس مقصد کے لیے بہترین ہے۔ درج ذیل ربط سے اتاری جا سکتی ہے تفسیر کی کونسی کتاب پڑھنی چاہے 4۔ منتخب کردہ آیات کا بامحاورہ ترجمہ پڑھیں، پھر ان کی تفسیر دیکھ لیں۔ اس طرح موضوع آپ کی سمجھ میں آ جائے گا۔ اب لفظی ترجمے سے ایک ایک لفظ کا مطلب ذہن نشین کرنے کی کوشش کریں۔ ہر روز بیس الفاظ کا ترجمہ یاد کر لیں تو چند ہی مہینوں میں قرآنی عربی کا سادہ سا مطلب سمجھنے کے قابل ہو جائیں گے ان شاء اللہ۔ 5۔ اللہ کے کلام کو اس طرح سمجھیں جیسے کوئی بچہ سیکھتا ہے۔ باقاعدہ قلم کاغذ لے کر بیٹھنے سے سیکھنے کے عمل میں بہت بہتری آ سکتی ہے۔ ایک لفظ لکھیں پھر اس کا ترجمہ لکھیں۔ اس طریقے سے پانچ پارے آپ نے لکھ لیے تو منزل بہت سہل ہو جائے گی باذن اللہ۔ 6۔ یہ حقیقت یاد رکھیں کہ لفظی ترجمے سے قرآن کا مفہوم پایا جا سکتا ہے لیکن اس کا زور بیان، بلاغت اور وہ قوت جو دلوں کو ہلا کر رکھ دیتی ہے اصل متن ہی میں پنہاں ہے۔ لفظی ترجمے میں جملوں کی بے ربطی اور غیرضروری تقدیم و تاخیر محسوس ہو تو بامحاورہ ترجمے سے مدد لیجیے۔ کسی عرب قاری کی آواز میں تلاوت سننے کی عادت ڈالیے۔ عربی صرف و نحو کے بنیادی قواعد سیکھنے کی کوئی صورت نکل سکتی ہو تو ضرور سیکھیے۔ 7۔ رمضان کا مہینہ شروع ہونے والا ہے۔ جو اصل میں قرآ ن کا مہینہ ہے۔ اسی ماہ مبارک میں قرآن کا نزول ہوا۔ ارادہ کیجے کہ اگلے رمضان سے قبل آپ خود کو اس قابل بنا چکے ہوں کہ نماز تراویح میں پڑھے جانے والے قرآن کو سمجھ کر سن سکیں۔ اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو |
|
|
|
| 6 قاری/قارئین نے عبداللہ حیدر کا شکریہ ادا کیا | muhammad asif virani (09-08-09), shafirajput (10-06-11), shafresha (09-08-09), فیصل ناصر (14-06-11), احمد بلال (13-06-11), تفسیر حیدر (09-08-09) |
|
|
#2 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() |
عبداللہ بھائی سلام،
اللہ عزوجل آپ کو اس تحریر پر جزا دے، آمین ثم آمین۔ ۔ ۔ ۔ ۔ |
|
|
|
| 3 قاری/قارئین نے shafresha کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#6 | |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 320
کمائي: 7,969
شکریہ: 903
260 مراسلہ میں 772 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اقتباس:
اللہ ھمیں قرآن کو سمجھ کے پڑھنے عمل کرنے اور آگے پہچانے کی توفیق۔۔۔ طالبِ دعا
__________________
رب میرا اللہ، دین میرا اسلام، محمد صلی اللہ علیہ وسلم میرے نبی ھیں۔۔۔!! |
|
|
|
|
| 3 قاری/قارئین نے shafirajput کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#7 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Feb 2009
مراسلات: 1,627
کمائي: 30,464
شکریہ: 10,464
1,168 مراسلہ میں 3,099 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
میں نے قرآن پاک کو ترجمے کے ساتھ پڑہنے اور ترجمہ یاد کرنے کی کوشش شروع کر دی ہے۔آج دوسرا دن ہے۔ اللہ مجھے مستقل مزاجی کی توفیق دے۔ آمین۔
Last edited by احمد بلال; 14-06-11 at 02:37 PM. وجہ: correction of word |
|
|
|
| 2 قاری/قارئین نے احمد بلال کا شکریہ ادا کیا | shafirajput (14-06-11), فیصل ناصر (14-06-11) |
|
|
#8 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() ![]() تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 15,974
کمائي: 276,843
شکریہ: 33,221
12,661 مراسلہ میں 37,012 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|
|
|
|
| فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا گیا | shafirajput (14-06-11) |
|
|
#9 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 14,060
کمائي: 75,559
شکریہ: 50,033
10,123 مراسلہ میں 32,020 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
دل چاہتا ہے کہ سب کُچھ کہہ دوں
لیکن پھر ڈر لگتا ہے۔ اللہ تو معاف کر دیا کرتا ہے، انسان نہیں کرتے |
|
|
|
| 2 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا | shafirajput (14-06-11), احمد بلال (14-06-11) |
|
|
#11 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 14,060
کمائي: 75,559
شکریہ: 50,033
10,123 مراسلہ میں 32,020 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|
|
|
|
|
|
#12 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Feb 2009
مراسلات: 1,627
کمائي: 30,464
شکریہ: 10,464
1,168 مراسلہ میں 3,099 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|
|
|
|
| 2 قاری/قارئین نے احمد بلال کا شکریہ ادا کیا | shafirajput (14-06-11), فیصل ناصر (14-06-11) |
![]() |
| Tags |
| com, پاک, واقعات, قواعد, قرآن, قرآنی, نماز, ممکن, مجید, مسائل, آدمی, ایمان, اللہ, انسان, بہترین, بھائی, تعلیم, دل, دعا, رمضان, سہل, سیر, شخص, عدالت, صرف |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| میرا فیملی فوٹو | ابو عمار | گپ شپ | 19 | 25-08-11 05:32 PM |
| فوٹو شاپ کا مسئلہ | محمدخلیل | Ask Experts ماہرین کی رائے | 18 | 20-01-11 05:12 PM |
| فوٹو شائن سافٹ وئیر | بنت آدم | سوفٹ ویرز کے بارے میں آپکی رائے اور سوفٹ ویر کی درخواست | 2 | 02-04-10 04:48 PM |
| فوٹو ہے یا ڈرائینگ | ڈاکٹرحسن | دلچسپ اور عجیب | 2 | 29-01-09 05:32 AM |
| فوٹو شاپ | مسٹر گرزلی | دلچسپ اور عجیب | 5 | 28-05-08 02:19 PM |