واپس چلیں   پاکستان کی آواز > آغاز > تجاویز اور شکایات



تجاویز اور شکایات پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمز اگر آپ کو (پاکستان کے اردو زبان میں سب سے بڑےفورمز) کی انتظامیہ یا پھر دوسرے اراکین سے کسی شکائت ہو یا آپ محسوس کرتے ہیں ‌کہ آپ ہمارے فورمز کی ترقی میں (جو کہ پاکستان کی ترقی ہے) ہماری مدد کرسکتے ہیں‌تو بلا جھجک ہم سے رابط کریں۔ اس کے علاوہ اس سیکشن میں‌اپنی تجاویز ، آراء اور تبصرے بیان کیجیے-


یک اہم تجویز۔۔ دوسروں کی مدد کے لیے

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 07-03-10, 12:37 PM  
Senior Member
 
محمدخلیل's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: جنڈانوالہ کھاریاں پاکستان
عمر: 26
مراسلات: 10,807
کمائي: 46,477
شکریہ: 7,233
5,839 مراسلہ میں 14,844 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدخلیل کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمدخلیل کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default یک اہم تجویز۔۔ دوسروں کی مدد کے لیے

اسلام و علیکم۔
سب سے پہلے میرا فرض بنتا ہے کہ میں سب کا شکریہ ادا کروں جہنوں نے میرے بھائی کے ایکسیڈنٹ پر میری بہت بہت بہت مدد کی۔ شکریہ۔۔
اور اب اہم بات۔


بات یہ ہے کہ کچھ عرصہ پہلے میں ایک دوسرے فورم پر تھا تو وہاں ہم اتنظامیہ نے مل کر ایک تنظیم بنائی تھی جس کا چئیرمین میں تھا۔ اور اس میں ہم یہ کرتے تھے کہ اپنی حثییت کے مطابق اس کوئی نہ کوئی فنڈ یا چندہ جمع کرتے رہیتے تھے اور اس فورم پر یا پھر فورم کے باہر فورم کے اراکین کے رشتے دار کو کوئی مسئلہ درپیش ہوتا تو اس کی مالی امداد کر دیا کرتے تھے۔ اس کے سلسلے میں ہم نے بنک میں اس فورم کے نام اور میرے نام کا ایک اکاونٹ بھی کھولا تھا تاکہ سب ممبران اس میں کوئی نہ کوئی پیسے جمع کرواتے رہتے تھے۔
اس سے یہ ہوا کے ہم نے کچھ بچوں کی تعلیم کا بندوبست بھی کیا تھا۔ اور وہ بچے ماشاء اللہ اب پانچویں کلاس میں ہیں۔
خیر یہ تو تھا تھوڑا سا بیک گراونڈ۔

اصل بات
وہ یہ ہے کہ پاک نیٹ کے تمام صاحب حثییت ممبر کیا ایسی سوچ رکھ کر ایسا کر سکتے ہیں کہ ہم بھی ایک بنک میں کوئی نہ کوئی جو فطرانہ زکوٰۃ یا کوئی اور صدقہ ۔ جمع کروا دیا جائے اور مشکل حالات میں‌کسی کی مدد کی جائے؟


اس کے بارے میں اگر کوئی اور بات کرنا چاہتا ہے یا اپنی رائے دینا چاہتا ہے تو سر آنکھوں پر۔
محمد خلیل
__________________
جب تک میری انفریکشن ختم نہیں ہوگی میں فورم میں نہیں آونگا۔
محمدخلیل آف لائن ہے   Reply With Quote
14 قاری/قارئین نے محمدخلیل کا شکریہ ادا کیا
shafresha (07-03-10), فیضان صديقی ,سندھ (08-03-10), فرحان دانش (07-03-10), پاکستانی (07-03-10), نورالدین (09-03-10), مباح (09-03-10), محمدعدنان (09-03-10), مزمل فاروق (07-03-10), رضی (09-03-10), سحر (07-03-10), شیراز احمد (17-03-10), طارق راحیل (11-03-10), عبداللہ آدم (08-03-10), عدنان دانی (07-03-10)
پرانا 11-03-10, 12:06 AM   #16
Senior Member
 
شاہ جی 90's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: اٹک سٹی
عمر: 36
مراسلات: 4,843
کمائي: 97,901
شکریہ: 22,157
4,085 مراسلہ میں 10,790 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

دیکھیں یہ چھوٹا پروجیکٹ ہے
اور اس میں زیادہ فنڈنگ بھی ممکن نہیں
لیکن ہم اس پر کوشش کر کے دیکھہ سکتے ہیں
اگر یہ کامیاب ہو جاتا ہے تو اسی نام یعنی پاک نیٹ سے این جی او کا آغاز کیا جا سکتا ہے
کیا خیال ہے
ویسے بھی محدود کام کا مزا نہیں آتا اور نہ ہی اس میں برکت ہوتی ہے
لامحدود سوچ کے ساتھہ آغاز کریں تو اللہ تعالی دنوں میں سالوں کی ترقی بھی عطا کر دیتے ہیں
شاہ جی 90 آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے شاہ جی 90 کا شکریہ ادا کیا
shafresha (11-03-10), پاکستانی (11-03-10), منتظمین (11-03-10), محمدعدنان (11-03-10), رضی (11-03-10), سحر (11-03-10)
پرانا 11-03-10, 12:32 AM   #17
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,171
کمائي: 167,165
شکریہ: 9,674
7,366 مراسلہ میں 22,057 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

کافی سارے اراکین کی جانب سے ایسے فنڈز اور این جی اوز کی تجویز آ چکی ہے۔ لیکن مسلہ معاملات کو احسن اور شفاف طریقے سے چلانا ہے۔ پاک۔نیٹ کے نام سے کوئی چیز شروع کرنے سے پہلے انتظآمیہ کا اس بارے میں واضح نقطہ نظر ہونا بہت ضروری ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ شفافیت ایک اہم عنصر ہے کیونکہ آج تک پاک۔نیٹ کی طرف سے کسی قسم کی بددیانتی اور بدعنوانی کا کیس سامنے نہیں آیا ہے۔ پاک۔نیٹ کی ساکھ بہت اہم ہے۔

اس لیے کچھ بھی شروع کرنے سے پہلے اس پر سیر حاصل بحث اور تنظیمی امور کا تفصیلی جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔ اگر شاہ صآحب اور خلیل کو اس بارے میں معلومات ہیں تو ان کو تما تر جزئیات کے ساتھ پیش کریں۔ تاکہ کوئی حتمی فیصلہ لیا جا سکے۔

والسلام
__________________
تم سپاہی نہیں ہو پیشہ ور قاتلو!
منتظمین آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے منتظمین کا شکریہ ادا کیا
shafresha (11-03-10), پاکستانی (11-03-10), محمدعدنان (11-03-10), شاہ جی 90 (11-03-10)
پرانا 11-03-10, 12:55 AM   #18
Senior Member
 
شاہ جی 90's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: اٹک سٹی
عمر: 36
مراسلات: 4,843
کمائي: 97,901
شکریہ: 22,157
4,085 مراسلہ میں 10,790 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default شفافیت کے لیئے تجاویز

آمدن اور اخراجات کی شفافیت کے لیئے تو ایک ہی تجویز ہے اور وہ بھی کار آمد ترین
جو جو آمدن جہاں جہاں سے ہو اس کو اوپن فورم پر شایع کیا جائے
جو جو اخراجات جہاں جہاں بھی ہوں ان کو بھی سب سے شئیر کیا جائے
فورم کے ہر ایک ممبر کو یہ حق ہو کہ وہ آمدن کی جمع تفریق اور اخراجات جس مد میں کیئے گئے ان کو چیک کر کے اعتراضات کر سکے ۔
اگر اعتراض درست ہو گا تو ہمارا اپنا کام بہتر ہو گا اور غلطیاں فوری طور پر درست ہوتی رہیں گی اور اگر غلط ہو گا تو اس کا ثبوط فراہم کر دیا جائے گا ۔
جس شہر میں بھی کام کیا جائے اس شہر کے یا علاقے کے قریب ترین رہنے والا فورم کا کوئی بھی ممبر اس کام کو کسی بھی وقت چیک کر سکتا ہے
بس ایک بات کا خیال رکھا جائے کہ
جن کی مدد کی جائے ان کی دل آزاری کسی صورت نہ ہو
شاہ جی 90 آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے شاہ جی 90 کا شکریہ ادا کیا
shafresha (11-03-10), پاکستانی (11-03-10), منتظمین (11-03-10), محمدعدنان (11-03-10), رضی (11-03-10), سحر (11-03-10)
پرانا 11-03-10, 03:06 AM   #19
Senior Member
 
مزمل فاروق's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
عمر: 25
مراسلات: 1,247
کمائي: 81,290
شکریہ: 1,023
781 مراسلہ میں 1,922 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

این جی او میں آمدن کے کیا کیا زرائع ہوسکتے ہیں ؟ یہ ایک بہت اہم سوال ہے -
ایک طریقہ تو یہ ہے کہ ہم ہر کسی سے چندہ جمع کرتے رہیں ایسا ہر مہینے کرنا پڑےگا - جیسے ستار ایدھی کو آج بھی 40 سے 50 سال گزار جانے کے باوجود چندہ جمع کرنا پڑتا ہے -
یا پھر کوئ ایسا ذریعہ ڈھونڈیں جس کی مدد سے آمدنی خود بہ خود جنریٹ ہو- جیسے کسی اسلامی بینک میں فکس ڈپوزٹ یا پھر کوئی اور منافع بخش کام جس سے کسی بے روزگار کو روزگار بھی مل جائے اور این جی او کے لیے فنڈ ریزنگ بھی ہوتی رہے -
مزمل فاروق آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
7 قاری/قارئین نے مزمل فاروق کا شکریہ ادا کیا
shafresha (11-03-10), پاکستانی (11-03-10), منتظمین (11-03-10), محمدعدنان (11-03-10), سحر (11-03-10), شاہ جی 90 (12-03-10), عبداللہ حیدر (12-03-10)
پرانا 11-03-10, 10:41 AM   #20
Senior Member
 
ڈاکٹرنور's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: Islamabad
عمر: 44
مراسلات: 2,396
کمائي: 87,046
شکریہ: 1,684
2,007 مراسلہ میں 5,942 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

میں نے آج ہی یہ تما م تجاویز اور ان پر ہونے والی بحث پڑھی ہے۔
میں سب سے پہلے تو خلیل کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے ممبران کو ایک نیک کام کی ترغیب دی ہے۔ جزاک اللہ

میرا اس سلسلے میں کافی تلخ تجربہ ہے
آج سے دس بارہ سال پہلے میں نے ایک اسی طرح کے کام کا آغاز کیا ۔
اور ایک سال کے اندر ہی اسکی فنڈنگ ہماری توقعات سے کہیں بڑھ گئی ۔
لیکن وقت کے ساتھ کام کرنے والوں کا جذبہ ماند پڑتا گیا ۔
ہم نے نادار بچوں کی تعلیم، غریب بچیوں کی شادی اور حادثے یا
فوتگی وغیرہ کی صورت میں نقد امداد، یا کپڑے، کتابیں وغیرہ کے ذریعے کا فی لوگوں کی مدد
کی۔
میرے ساتھ ایک ٹیم تھی ۔ اور سب کے سب بغیر کسی معاوضے کے کام کرتے تھے۔
تاہم آہستہ آہستہ لوگ چھوڑتے گئے اور آخر میں ایک میں ہی بچ گیا۔

خیر یہ تو ایک الگ بحث ہے

جو تجویز پیش کی جا رہی ہے اس میں چند باتیں میں عرض کر دیتا ہوں

یہ معاملہ فی الحال صر ف پاک نیٹ کے ممبران کے تعاون سے چلایا جائے
کچھ ممبران اسکی تنظیم کیلئے منتخب کیے جائیں
ایک تین ممبروں کا مشترکہ اکاوئٹ کھولا جائے
جو ممبر اس مقصد کیلئے شیئر کرنا چاہتا ہے وہ بذریعہ چیک، بنک ڈرافٹ وغیرہ رقم جمع کروائے
بنک سٹیٹمنٹ ہر تین ماہ کے بعد پاک نیٹ پر شائع کی جائے۔

اور ایک کمیٹی بنائی جائے جو مستحق افراد کی نشاندہی کرے اور انہیں رقم بذریعہ چیک دی جائے
مناسب ہو گا ۔ ایک اکاونٹ زکوات، صدقات کیلئے ہو - جس میں جمع کروائی جانے والی رقم
کا استعمال زکوات کے اہل لوگوں کیلئے ہو۔ بہتر ہے نقد بذریعہ چیک ، ڈرافٹ دی جائے

اور ایک اکاونٹ عام ممبران کی مالی امداد کیلئے جن پر زکوات کا اطلاق نہیں ہوتا۔ یہ رقم قابل واپسی ہو اور باقاعدہ اسٹامپ پیپر پر تحریری ضمانت کے بعد جاری کی جائے۔ اور آسان اقساط میں واپسی کی جائے

اگر وسعت کا ارادہ ہو تو کراچی ، لاہور،اسلام آباد ، پشاور اور کوئٹہ میں ذیلی اکاونٹ کھولے جائے- جن میں بوقت ضرورت رقم ٹرانسفر کی جائے۔
تاہم کم ازکم تین ممبران کی مرکزی کمیٹی تمام صوبائی اکاونٹس میں رقم ٹرانسفر کرنے کی منظوری دے۔
مزید اس میں کچھ ایسے کیا جا سکتا ہے کہ باقاعدہ ہر ماہ ایک مخصوص رقم تمام ذیلی اکاونٹس میں بھیجی جائے۔ تاکہ تمام صوبوں کو برابر شیر ملے۔
__________________
آنسو اور مسکرا ہٹ دو انمول خزانے ہیں-پہلے خزانے کواپنے تک محدود رکھواور دوسرے کولوگوں پر نچھاور کردو(حضرت علی)
Visit My Blog
http://www.homeopathypakistan.blogspot.com

Last edited by ڈاکٹرنور; 11-03-10 at 10:49 AM.
ڈاکٹرنور آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے ڈاکٹرنور کا شکریہ ادا کیا
پاکستانی (11-03-10), منتظمین (11-03-10), محمدعدنان (11-03-10), رضی (11-03-10), شاہ جی 90 (12-03-10)
پرانا 11-03-10, 10:48 AM   #21
Senior Member
 
ڈاکٹرنور's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: Islamabad
عمر: 44
مراسلات: 2,396
کمائي: 87,046
شکریہ: 1,684
2,007 مراسلہ میں 5,942 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اس سلسلے ایک اہم نکتہ
ابتدائی ایک سال کیلئے اکاونٹ کو فریز رکھا جائے۔ میرا مطلب کسی سکیم میں رکھا جائے
اور ایک سال کے بعد جب رقم مناسب حد تک جمع ہو جائے تو تقسیم کا سلسلہ شروع کیا جائے

نیز ایک مخصوص رقم کو یا تو کسی پراجیکیٹ میں انویسٹ کردیا جائے یا کسی گورنمنٹ سکیم
میں لگایا جا ئے تاکہ منافع جنریٹ ہوتا رہے۔

یہ تو تجاویز ہیں
مزید بہتری کی یقینا گنجائش ہے
ڈاکٹرنور آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
8 قاری/قارئین نے ڈاکٹرنور کا شکریہ ادا کیا
shafresha (11-03-10), پاکستانی (11-03-10), منتظمین (11-03-10), محمدخلیل (11-03-10), محمدعدنان (11-03-10), مزمل فاروق (11-03-10), رضی (11-03-10), شاہ جی 90 (12-03-10)
پرانا 12-03-10, 10:21 PM   #22
Senior Member
 
شاہ جی 90's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: اٹک سٹی
عمر: 36
مراسلات: 4,843
کمائي: 97,901
شکریہ: 22,157
4,085 مراسلہ میں 10,790 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ڈاکٹر صاحب کی تجاویز قابل قدر ہیں
این جی اوز کی فنڈنگ کا سب سے ماڈرن طریقہ تو یہ ہے کہ بڑی این جی اوز جن کا ایک اہم کام فنڈز مہیا کرنا ہے ان کو اپنے پراجیکٹ کی افادیت پر قائل کیا جائے اور اس فنڈ سے کام کیا جائے
دوسرا طریقہ چندہ جمع کرنے کا ہے اور یقین مانئیے کہ لوگ جب کام دیکھتے ہیں تو لاکھوں چلتے چلتے دے جاتے ہیں ۔
انویسٹ کر کے پرافٹ سے چلنا زرا مشکل ہو جاتا ہے
اس کا واحد طریقہ تو یہ ہی ہے کہ جتنا بڑا پرا جیکٹ ہو اس کی اسیسمنٹ کر کے اس مقدار میں فنڈنگ کر لی جائے
شاہ جی 90 آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے شاہ جی 90 کا شکریہ ادا کیا
shafresha (13-03-10), محمدعدنان (13-03-10)
جواب

Tags
quote, ہیں۔؟, ہے۔, کرسکتے, پڑ, نام, مقصد, منتظمین, ممبر, ممبران, مدد, اچھی, بھائی, بوجھ, بچوں, بدلے, تجویز, جائے, خلیل, رقم, سارا, شاید, طور, عدنان, غریب


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
دوسروں کے لیے جینا محمدخلیل گپ شپ 3 24-08-11 02:13 AM
منیب ، مغیث ڈاکو نہیں تھے : عدالتی کمیشن ،قبر کشائی کی تجویز۔فردوس عاشق میں نہ مانوں جاویداسد خبریں 16 06-09-10 08:49 PM
دوسروں کے کام آنا عبادت ہے! shafresha بچوں کے لیے کہانیاں 2 01-09-10 02:34 AM
اپنی زمینیں بچائو۔۔۔غریبوں کو ڈبو دو۔۔۔ دوسرا حصہ فرحان دانش سیاسی تصاویر اور ویڈیوز 3 20-08-10 06:07 AM
بلا اجازت دوسروں کے گھروں میں داخل نہ ہوا کرو عبداللہ حیدر خاندانی زندگی 3 21-04-09 09:39 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 05:31 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger