واپس چلیں   پاکستان کی آواز > میرے پاکستان سے > تاریخ پاکستان > تاریخ کا آئینہ




موہن جوداڑو،حروف کو پڑھنےکی کوشش

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 04-10-07, 11:40 AM   #1
Senior Member
 
چاچا کمال's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 47
مراسلات: 938
کمائي: 7,524
شکریہ: 36
189 مراسلہ میں 304 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default موہن جوداڑو،حروف کو پڑھنےکی کوشش

موہن جوداڑو،حروف کو پڑھنےکی کوشش


پاکستان کےصوبہ سندھ میں موجود موہن جوداڑو کے آثار قدیمہ سے ملنے والے حروف اور قدیمی مہروں کو پڑھنا عالمی ماہرین کے لیے ہمیشہ ایک چیلینج رہا ہے۔ موہن جوداڑو کے آثاروں سے ملنے والی زبان کون سی ہے اور ان مہروں پر کیا لکھا ہے یہ ایسے سوالات ہیں جن کے مکمل جوابات آثار قدیمہ کے ماہرین ابھی تک تلاش کر رہے ہیں۔
قدیم زبان کو سمجھنے کی ایک نئی کاوش سندہ کے بزرگ ادیب اور مححق عطا محمد بھمبھرو نے کی ہے۔ان کی بیس سالہ لسانیات کی تحقیق کی کتاب ’سندھو لکھت کا توڑ‘ کے نام سے سندھی زبان میں شائع ہوچکی ہے۔

اٹھہتر سالہ محقق عطامحمد بھمبرو قریبا ایک سو پچاس کے قریب کتابوں کے مرتب، محقق، مترجم اور لکھاری ہیں۔ان کی تازہ کتاب دو سو پچاس صفحات پر مبنی ہے۔ کتاب کویتا پبلیکشن حیدرآباد کی جانب سے شائع کی گئی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ سندھی زبان میں انڈس سکرپٹ کی کتاب چھپوانے کے لیے پبلشر صفحات کی تعداد کم رکھنے کی گزارش کرتے ہیں، اس لیے انہوں نے موہن جوداڑو کے انڈس سکرپٹ کو پڑھنے کی ایک اور کتاب انگریزی میں لکھی ہے جو دو ہزار صفحات پر مبنی ہے اور وہ اسے جلد چھپوانا چاہتے ہیں۔

محقق بھمبھرو نے موہن جوداڑو کے آثار قدیمہ سے ملنے والی تین ہزار دو سو حروف اور مہروں کے نشانات میں سے دو ہزار سکرپٹ کے نشانات کو پڑھنےکا دعویٰ کیا ہے۔ سندھی زبان میں ان کی اپنی نوعیت کی پہلی کتاب ہے جس کی تقریب رونمائی عیدالفطر کےبعد حیدرآباد میں منعقد کی جائے گی۔
موہن جوداڑو کے قدیم آثاروں سے ملنے والے حروف کو پڑھنے کی کوششیں تو اس وقت سے شروع ہوگئی تھیں جب انیس سو چوبیس کے برطانوی اخبار، السٹریڈ لندن نیوز، میں موئن جوداڑو کےقدیم آثاروں کی دریافت اور کھدائی کی خبریں آنا شروع ہوئیں۔

عام طور پر کرنل ایل ای واڈیل کو انڈس سکرپٹ پڑھنے والا پہلا ماہر سمجھا جاتا ہے جو انیس سو پچیس میں لندن یونیورسٹی میں لسانیات کے استاد تھے اور انہوں نے موہن جوداڑو کی انیس قدیمی مہروں کو بنیاد بنا کر تحقیقی مضمون لکھا مگر عطامحمد بھمبرو کی نظر میں بنگلور کے ایس آر راؤ انڈس سکرپٹ سمجھنے والے پہلے محقق ہیں۔

عطا محمد بھمبھرو کا کہنا ہے ک ایس آر راؤ کی کتاب ’ دی ڈان اینڈ ڈیوولیشن آف انڈس سولائیزیشن‘ نے ان کی تحقیق پر گہرے اثرات مرتب کیے ہیں۔ انہوں نے فاصلوں کے باوجود ایس آر راؤ کو ان کی غیرحاضری میں ہی اپنی طرف سے اپنا گائیڈ مقرر کیا ہے۔

بھمبرو کے مطابق بنگلور کے راؤ پہلے محقق ہیں جنہوں نے نشاندہی کی ہے کہ موہن جوداڑو کی قدیم زبان اور موجودہ سندھی زبان کے درمیان ایک تعلق اور تسلسل موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ ’میں نے راؤ کی تحقیق کو آگے بڑھایا ہے اور آپ میرے کام کو راؤ کی تحقیق کا ضمیمہ بھی کہ سکتے ہیں۔‘

موہن جوداڑو کے آثار قدیمہ سے ملنے والے حروف اور مہریں لکڑی اور پتھر کے چھوٹے تراشے ہوئے ٹکڑوں پر درج ہیں جن کے اوپر اور نیچے کے دونوں حصوں پر صوتی یا صورتی حروف تحریر ہیں۔ موہن جوداڑو کی انڈس سکرپٹ کو مختلف ادوار میں پچیس کے قریب مختلف عالمی اور ملکی ماہرین نے پڑھنے کی کوششیں کی ہیں مگر مکمل انڈس سکرپٹ پڑھنا ان کے لیے مشکل کام رہا ہے۔

قدیم تہذیبوں کے آثاروں سے ملنے والی زبانیں پڑھنے کے ماہر اور ’دی سکرپٹس آف ہڑاپا اینڈ موہن جوداڑو اینڈ اٹس کنیکشن ود ادھر سکرپٹس‘ کتاب کے مصنف جی آر ہنٹر کو پہلا محقق مانا جاتا ہے جنہوں نے موہن جوداڑو کی سکرپٹ کے بارے میں کہا کہ یہ سکرپٹ دائیں سے بائیں کی جانب لکھا جاتا تھا۔

عطا محمد بھمبھرو کا کہنا ہے کہ سمیر اور مصر کے قدیم آثاروں سے ملنے والی سکرپٹ بڑی مقدار میں دریافت ہوئیں اور ان کی تحریریں لمبی ہونے کی وجہ سے محققین کو پڑھنےمیں آسانی ہوئی۔ جبکہ بھمبرو کےمطابق موہن جوداڑو سے ملنے والا سکرپٹ کم تعداد اور محدود تحریروں پر مشتمل ہے جس کی وجہ سے محققین کے لیے اسے پڑھنا کافی دشوار گزار کام رہا ہے۔

انڈس سکرپٹ کے بارے میں بعض محققین کا خیال ہے کہ وہ صورتی یعنی پِکٹوگرافک ہیں جبکہ محققین کےدوسرے حلقے کا خیال ہے کہ انڈس سکرپٹ تصوری یعنی آئڈیوگرافک اور چند ایک کی نظر میں صوتی یعنی فونیٹیکل سکرپٹ ہےمگر بھمبھرو کی نظر میں زیادہ تر سکرپٹ تصوری اور تصویری کا امتزاج ہے۔

انڈس سکرپٹ کے بارے میں بھمبرو کی نئی کتاب کوقلمکاروں کے حلقوں میں سراہا گیا ہے۔ یونیورسٹی آف سندھ میں انگریزی شعبے کے سابق پروفیسر قلندر شاہ لکیاری کے مطابق انڈس سکرپٹ کو پرکھنے کا کام منفرد نوعیت کا ہے اور عطامحمد کے اس کام کو عالمی پذیرائی ان کی انگریزی کتاب کے بعد ہی مل سکے گی۔ مگر انہوں نے کہا کہ سندھی زبان میں قدیمی سکرپٹ پڑھنے کی مکمل کتاب پہلی مرتبہ شائع ہوئی ہے جو آئندہ دنوں کے محققین کے لیے سنگ میل ثابت ہوسکتی ہے۔

بی بی سی
چاچا کمال آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے چاچا کمال کا شکریہ ادا کیا
shafresha (04-06-10), کنعان (12-06-10), ھارون اعظم (04-06-10)
پرانا 04-03-09, 01:45 AM   #2
ناظم اعلی
 
shafresha's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: کراچی
عمر: 40
مراسلات: 9,396
کمائي: 261,219
شکریہ: 51,152
7,458 مراسلہ میں 21,729 بارشکریہ ادا کیا گیا
shafresha کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: موہن جوداڑو،حروف کو پڑھنےکی کوشش

کراچی یونیورسٹی سے شائع ہونے والے ضخیم رسالے میں اس بارے میں بہترین مواد اور معلومات موجود ہیں۔ افسوس اس وقت رسالے کا نام نہیں یاد آ رہا مگر کراچی میں اُردو بازار میں فضلی سنز سے باآسانی مل سکتا ہے۔
shafresha آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
shafresha کا شکریہ ادا کیا گیا
کنعان (12-06-10)
پرانا 04-06-10, 04:07 PM   #3
ذیلی ناظم
 
ھارون اعظم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 5,078
کمائي: 117,429
شکریہ: 14,670
4,078 مراسلہ میں 12,438 بارشکریہ ادا کیا گیا
ھارون اعظم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اچھی تحریر ہے۔ میں نے سرورق کے لئے پیش کردی ہے۔
ھارون اعظم آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
ھارون اعظم کا شکریہ ادا کیا گیا
shafresha (04-06-10)
جواب

Tags
images, ہے۔, کتابوں, کراچی, کردی, پیش, لندن, نظر, مکمل, موجودہ, اچھی, استاد, بہترین, تلاش, تحریر, جلد, دریافت, سرورق, صفحات


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
شعیب کو رومانس سکھا دو،ثانیا کی شاہ رخ سے فرمائش جاویداسد خبریں 15 29-11-10 12:13 AM
قرآن مجید - عربی متن اور اردو،انگریزی ترجمہ مع سرچ mkashif سوفٹ ویرز کے بارے میں آپکی رائے اور سوفٹ ویر کی درخواست 1 05-09-10 06:12 AM
دہشتگرد نہ بنو،اپنے ملک میں پڑھو جاویداسد خبریں 2 26-08-10 10:29 PM
موہن جوداڑو،حروف کو پڑھنےکی کوشش عدنان دانی عمومی بحث 2 23-01-10 12:30 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 03:22 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger