واپس چلیں   پاکستان کی آواز > میرے پاکستان سے > تاریخ پاکستان > تاریخ کا آئینہ




موحدین

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 16-08-07, 11:19 AM   #1
ناظم اعلی
 
خرم شہزاد خرم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,481
کمائي: 1,182,887,786,564
شکریہ: 7,483
3,652 مراسلہ میں 9,133 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default موحدین

موحدین

موحدین بربر مسلمانوں کی ایک زبردست قوت تھی جس نے 12 ویں صدی عیسوی میں شمالی افریقہ اور اندلس پر حکومت کی۔ ان کی حکومت شمالی افریقہ میں مصر تک پھیل گئی تھی۔

[ترمیم] ابن تومرت
مکمل مضمون کے لئے محمد بن تومرت

اس خاندان کے بانی محمد بن تومرت تھے جو کوہ اطلس کے ایک بربر قبیلے کے رکن تھے۔ وہ ایک پیش امام کے صاحبزادے تھے۔

محمد ابن تومرت بہت بڑے عالم دین تھے ۔ وہ عہد سلجوقی کے مشہور عالم امام غزالی کے شاگرد تھے اور انہی کی تحریک پر انہوں نے مغرب (یعنی مراکش) میں اپنی اصلاحی تحریک شروع کی۔

اس تحریک کا مقصد سماجی و اخلاقی اصلاح تھا۔ وہ جہاں کہیں شریعت کے خلاف کوئی حرکت دیکھتے تو اس پر ٹوکتے۔ انہوں نے مسلمانوں میں پھیلنے والی شراب نوشی اور بے پردگی سمیت دیگر برائیوں کے خاتمے کے لئے بھرپور جدوجہد شروع کی۔

ان کی ہر دلعزیزی اور مقبولیت دیکھ کر مرابطین کی حکومت کو خطرہ پیدا ہوا اور ان کو مراکش سے جلا وطن کردیا۔ وہ دوسرے شہر اغمات آگئے لیکن یہاں سے بھی انہیں جلا وطن کردیا گیا۔ اب وہ اپنے وطن ہرغہ چلے گئے جو کوہ اطلس میں واقع تھا۔ یہاں کے لوگوں نے ہزاروں کی تعداد میں ان کی دعوت کی دعوت قبول کی۔ انہوں نے فوجی تربیت بھی حاصل کی اور مذہبی تعلیم بھی۔ اب مرابطین کی فوج یہاں بھی آگئی اور بستی کا محاصرہ کرلیا لیکن اب ابن تومرت کے ساتھی، جن کا نام موحدین تھا، مقابلہ کرنے کے قابل ہوگئے تھے اس لئے بڑی سخت لڑائی ہوئی اور سرکاری فوج کو شکست ہوئی۔

اس کے بعد موحدین اور مرابطین میں لڑائیوں کا سلسلہ کئی سال تک جاری رہا۔ 524ھ میں ابن تومرت کا انتقال ہوگیا اور ان کے ایک ساتھی عبدالمومن کو جماعت موحدین کا امیر منتخب کرلیا گیا۔


[ترمیم] عبدالمومن
مکمل مضمون کےلئے عبدالمومن

عبدالمومن کے زمانے میں موحدین نے بڑی قوت حاصل کی انہوں نے 1147ء میں مراکش پر قبضہ کرکے مرابطین کی حکومت کا خاتمہ کردیا۔ اس کے بعد عبدالمومن نے ایک فوج اندلس بھیجی جس نے مرابطین کی حکومت وہاں سے بھی ختم کردی۔ اب عبدالمومن نے مشرق کا رخ کیا اور طرابلس تک اپنی سلطنت کو وسعت دے دی۔ اس زمانے میں طرابلس، تیونس اور مہدیہ (جو اس وقت افریقیا کہلاتا تھا) پر نارمن عیسائی قوم قابض تھی۔ لیکن جس طرح مشرق میں نور الدین زنگی اور صلاح الدین ایوبی نے مسیحی حکومت کا خاتمہ کیا اسی طرح عبدالمومن نے تیونس اور طرابلس فتح کرکے مغرب میں عیسائی اقتدار کا خاتمہ کردیا۔ مرابطین اور موحدین کی لڑائیوں کے زمانے میں اندلس میں مسیحی پھر زور پکڑ گئے تھے۔ عبدالمومن نے اندلس میں بھی ان کی پیش قدمی روکی۔

عبدالمومن نور الدین زنگی کا ہمعصر تھا اور اس کا مسلمانوں پر اتنا ہی احسان ہے جتنا نور الدین اور اس کے جانشین صلاح الدین کا ہے۔ عبدالمومن نے جتنی وسیع حکومت قائم کی اتنی بڑی حکومت شمالی افریقہ کے کسی مسلمان نے اب تک قائم نہیں کی تھی اور نہ اس کے بعد پھر اتنی بڑی حکومت قائم ہوئی۔

عبدالمومن تاریخ اسلام کا بہت بڑا حکمران ہے۔ وہ ایک معمولی انسان تھا اس نے اپنی قابلیت سے ایک عظیم الشان سلطنت کی بنیاد ڈالی۔ وہ شریعت کا بڑا پابند تھا اور اس نے اس کی کوشش کی کہ قرآن اور سنت کے مطابق حکومت کی جائے۔ وہ علم و فن کا بھی بڑا سرپرست تھا اور اس دور کے مشہور فلسفی ابن طفیل (متوفی 1185ء) اور اس عہد کے سب سے بڑے طبیب عبدالملک ابن زہر اس کے دربار سے وابستہ تھے۔


[ترمیم] یوسف بن عبدالمومن
عبدالمومن کے بعد موحدین کی جماعت نے اس کے بیٹے یوسف کو امیر منتخب کیا۔ یوسف نے 22 سال تک بڑی قابلیت سے حکومت کی۔ اندلس کے شہر اشبیلیہ کو بڑی ترقی کی۔ یوسف اموی خلیفہ الحکم کی طرح علم و ادب کا شوقین تھا۔ اس نے مراکش میں جو کتب خانہ قائم کیا تھا اس میں چار لاکھ کتابیں تھیں۔


[ترمیم] یعقوب المنصور
مکمل مضمون کے لئے ابو یوسف یعقوب المنصور

موحدین میں سب سے مشہور حکمران یوسف کا بیٹا یعقوب المنصور تھا۔ یعقوب کو سب سے زیادہ شہرت اس فتح کی وجہ سے ملی جو اس نے شمالی اندلس کے عیسائی حکمران الفانسو پر جنگ ارک میں حاصل کی۔

یعقوب کی زندگی عام بادشاہوں کی طرح نہیں تھی بلکہ وہ سادہ زندگی گذارتا، معمولی کپڑے پہنچا، پانچوں وقت کی نماز عام مسلمانوں کے ساتھ مسجد میں ادا کرتا تھا۔ وہ ایک انصاف پسند حکمران تھا۔

یعقوب کو عمارتیں بنانے کا بھی بہت شوق تھا۔ اس کے عہد میں ایسی عمارتیں بنائی گئیں کہ اس کی نظیر شمالی افریقہ کی تاریخ میں اس سے پہلے نہیں ملتی۔ ان میں سب سے شاندار عمارت مراکش کی جامع کتبیہ ہے۔ اس مسجد کا مینار ساڑھے تین سو فٹ اونچا ہے۔

یعقوب نے اشبیلیہ کی مسجد میں بھی مینار کا اضافہ کیا۔ یہ مینار آج کل جیرالڈا کہلاتا ہے۔ اس کی بلند بھی تقریباً 320 فٹ ہے اور یہ دنیا کے خوبصورت ترین میناروں میں شمار ہوتا ہے۔

امیر یعقوب سلطان صلاح الدین ایوبی کا ہمعصر تھا اور اس زمانے میں ساری دنیا میں سوائے سلطان صلاح الدین کے کوئی اور حکمران ان خوبیوں میں اس کا مقابلہ نہیں کرسکتا تھا۔

یہ اچھا حکمران 595ھ میں 15 سال حکومت کرنے کے بعد اپنے خدا سے جا ملا۔ اس وقت اس کی عمر صرف 40 سال تھی۔


[ترمیم] دور زوال کے حکمران
یعقوب کے بعد اس کا بیٹا محمد الناصر تخت پر بیٹھا۔ اس کا عہد بھی بڑی خوشحالی کا زمانہ تھا لیکن اس کو 609ھ میں اندلس میں معرکہ العقاب میں عیسائیوں کے مقابلے میں ایسی شکست ہوئی کہ موحدین کا زور ٹوٹ گیا۔ اگلے سال الناصر کا انتقال ہوگیا اور اس کے بعد موحدین کا زوال شروع ہوگیا۔ 1237ء میں بلنسیہ میں اور 1248ء میں اشبیلیہ پر عیسائیوں کا قبضہ ہوگیا۔ اندلس کا بڑا حصہ مسلمانوں کے ہاتھوں سے نکل گیا۔ خود مراکش میں 667ھ میں خاندان بنو مرین نے موحدین کی حکومت کا خاتمہ کردیا۔


[ترمیم] خلفائے موحدین
عبدالمومن 1145ء تا 1163ء
ابو یعقوب یوسف 1163ء تا 1184ء
یعقوب المنصور 1184ء تا 1199ء
محمد الناصر 1199ء تا 1213ء
یوسف مستنصر 1213ء تا 1224ء
عبدالواحد اول 1224ء
عبداللہ 1224 تا 1227ء
یحییٰ 1227ء تا 1235ء
ادریس اول 1227ء تا 1232ء
عبدالواحد ثانی 1232ء تا 1242ء
علی 1242ء تا 1248ء
عمر 1248ء تا 1266ء
ادریس ثانی 1266ء تا 1269ء
__________________
ہمارے لیے دعا کریں ہمیں دعاؤں کی بہت ضرورت ہے پلیز پلیز پلیز
خرم شہزاد خرم آف لائن ہے   Reply With Quote
خرم شہزاد خرم کا شکریہ ادا کیا گیا
S_S_G_Commando (05-04-08)
پرانا 16-08-07, 11:36 AM   #2
Senior Member
 
پاکستانی لڑکی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2007
عمر: 23
مراسلات: 1,945
کمائي: 19,464
شکریہ: 1,422
1,131 مراسلہ میں 2,401 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

واہ واہ! کیا بات ہے!
پاکستانی لڑکی آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 16-08-07, 11:43 AM   #3
ناظم اعلی

 
Zullu230's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
مقام: Rawalpindi
مراسلات: 3,984
کمائي: 56,117
شکریہ: 3,009
1,427 مراسلہ میں 3,187 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

فوٹو بھائی! آپ تو مجھے کوئی تاریخ دان لگتے ہیں؟
Zullu230 آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 03-09-07, 01:03 PM   #4
ناظم اعلی
 
خرم شہزاد خرم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,481
کمائي: 1,182,887,786,564
شکریہ: 7,483
3,652 مراسلہ میں 9,133 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ہا ہا ہا نہیں یار بس ویسے ہی تھوڑا شوق ہے
خرم شہزاد خرم آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 27-02-09, 03:28 PM   #5
Senior Member
 
champion_pakistani's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Oct 2007
مقام: چاندنی چوک
عمر: 24
مراسلات: 1,857
کمائي: 19,016
شکریہ: 684
655 مراسلہ میں 1,172 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: موحدین

شکریہ خرم بھائی ،
champion_pakistani آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 27-02-09, 03:53 PM   #6
ناظم اعلی
 
shafresha's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: کراچی
عمر: 40
مراسلات: 9,396
کمائي: 261,141
شکریہ: 51,152
7,457 مراسلہ میں 21,714 بارشکریہ ادا کیا گیا
shafresha کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: موحدین

سوری مجھے افسوس ہے کے کہ آپ نے وکیپیڈیا کو پورے کا پورا پیج کاپی پیسٹ کردیا کم از کم ریفرنس ہی دے دیتے، یہ تو کھلم کھلی سرقہ بازی ہے یار۔
یقین نہ ہو تو ملاحضہ فرمائیں
موحدین - وکیپیڈیا

Last edited by shafresha; 27-02-09 at 03:55 PM. وجہ: ایک لفظ غلط ٹائپ ہوگیا تھا۔
shafresha آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
جواب

Tags
فن, پسند, قرآن, نماز, میناروں, مقابلہ, مسجد, آج, انسان, امیر, اسلام, ترمیم, تعلیم, خلاف, خدا, زندگی, زمانہ, سال, شہر, شاگرد, شاندار, عہد, عالم, صدی, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 07:42 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger