![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات |
درجہ بندی:
|
ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 14,060
کمائي: 75,626
شکریہ: 50,033
10,123 مراسلہ میں 32,028 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
مسلمان گویا کہ ایک جسد واحد کی مانند ہئں کہ جس کے اگر ایک حصے تو تکلیف ہو پورا جسم محسوس کرتا ہے۔ یہی سوچ تھی کہ جس کی وجہ سے کوئی مسلمان خؤاہ سپین میں ہوتا یا مصر میں، مالٹا کے جزائر میں ہوتا یا ترکی ساحلوں پر۔ ۔ ۔ ان کے دلوں کی دھڑکنیں ایک تھیں۔ مسلمان گزشتہ کئی صدیوں سے جن گوناں کوں مسائل کا شکر ہیں ان مسا ئل اور عالمی استعمار کی کوششوں کا ایک نتیجہ مسلمان کی مسلما ن سے دوری ہے۔ ہر کوئی اپنے آپ کو سب سے پہلے رکھ کر فائدہ اٹھاتا ہے خواہ اس میں کسی دوسرے کا کتنا ہی نقصان کیوں نہ ہو جائے۔ لیکن اخوان المسلمون (Islamic Brotherhood) جو کہ مصر کی ایک دینی جماعت ہے اس نے پاکستان پر برپا ہونے والے مصائب اور تکیلفوں کو ہمیشہ اپنا محسوس کیا ۔ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کو اپنے ہر قسم کے تعاون کا یقین دلایا ۔ یہ آج کے دور میں دینی بھائی چارے کی سب سے بڑی مثال ہے۔ مگر بد قسمتی سے اخؤان المسلمون کی پاکستان کے لیے محبت اور کوششوں کو نہ جانے کیوں پاکستان میں نظر انداز کیا جاتا رہا بلکہ ۔ ۔ ۔ جب ان پر استعماری قوتوں کے مظالم کا کوڑا شدت سے برسا تو اہلیان پاکستان انکی اشک شوئی کرنے کے بجائے اس پر داد و تحسین برپا کرتے رہے۔ میرا یہ ٹاپک اسی بھولی بسری یادوں کو تازہ کرنے کے لیے ہے۔ چونکہ اخوان المسلمون کے پاکستان کے لیے کردار کو پاکستان میں ہمیشہ نظر انداز کیا جاتا رہا اس لیے اس سلسلہ میں کوئی خاص معلومات میسر نہیں۔ تاہم مستند ذرائعے سے تنظیم اخوان المسلمون کے بانی اور مرشد عام امام حسن البنا اور قائد اعظم کے درمیان ہونے والی خط و کتابت کے چند سراغ ملے ہیں۔ ان خطوط اور دیگر زریعوں ےس یہ معلوم ہوتا ہے کہ اخوان المسلمون کے بانی مرشد امام حسن البنا نہ صرف تحریک پاکستان سے بخوبی آگاہ تھے بلکہ وہ قائد اعظم سے بھی والہانہ عقیدت رکھتے تھے۔ یہی وجہ ہے دریافت شدہ کئی خطوط میں انہوں نے محمد علی جناح کو میرے قائد یا قائد اعظم ہی کہہ کر پکارا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے اس وقت مصر میں واحد اخوان المسلمون ہئ پاکستان کی حمایت کر رہی تھی۔ جبکہ مصر کے سیکولر قوم پرستوں میں کانگریس اور نہرو کے بارے میں نرم گوشہ پایا جاتا تھا اور وہ انکی تائید کرتے تھے۔ اخوان المسلمون کے مرکزی رہنما تحریک پاکستان کی تائید کے لیے مصر کے طول عرض میں پر جوش تقاریر کیا کرتے تھے۔ قائد اعظم جب دسمبر 1946 میں مصر تشریف لے گئے تو اخوان المسلمون کے مرشد عام امام حسن البنا نے 16 سے 19 دسمبر کے دوران ان سے ملاقات میں تحریک پاکستان کی تائید و تحسین کی اور انہیں قرآن کریم کا ایک نہایت خوبصورت نسخہ،پاکستان کی علامتی تائید کے لیے انکو دیا۔ یہ نسخہ آج بھی کراچی میں مزار قائد پر موجود ہے ۔اس کا عکس اس پوسٹ میں پیش کیا گیا ہے۔ اسی طرح پاکستان کی آزادی سے قبل یو پی کی مسلم کے لیگ کے صدر حافظ کرم علی نے قائد اعظم کو خط لکھا ۔ ۔ ۔ جس میں انہوں نے امام حسن البنا کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ نہایت تپاک اور شفقت سے پیش آئے ہیں ۔ حافظ کرم علی نے مزید استدعا کی کہ آپ ان سے رابطہ کریں ۔کیوں کہ وہ ایک نہایت مضبوط اور طاقتور تنظیم کے سربراہ ہیں۔ چناچہ قائد اعظم نے امام حسن البنا کو خط بھی لکھا۔ جس کے جواب میں امام حسن البنا نے انکی ہر قسم کی مدد کی یقین دہانی کروائی۔ امام حسن البنا نہ صرف تحریک پاکستان سے بھی بخوبی واقف تھے بلکہ انہوں نے پاکستان کی ازادی کی بھی پل پل خبر رکھی۔ جب بھارتی استعمار نے مسلمانوں اور نوزائیدہ مملکت پاکستان کا جینا دوبھر کر دیا اور لاکھوں مسلمانوںکو شہید کر دیا تو اس مصیبت کی گھڑی میں انہوں نے قائد اعظم کو لکھا کہ آپ جیسی ہدایات بھی دیں گے ہم ان پر عمل کرنے کو تیار ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے بھارتی حکومت کو بھی مذمتی خطوط بھیجے جس میں ان سے مطالبہ کیا گیا کہ مسلمانوں کا قتل عام بند کیا جائے۔ اخوان المسلمون نے قاہرہ میں موجود تمام سفارت کاروں سے رابطہ کیا کہ پاکستان کو اس مصیبت کی گھڑی سے نکالا جائے۔ اخوان المسلمون کے سربرآوردہ لوگوں نے نہ صرف مصر بلکہ پورے عرب کے دورے کر کے ۔ ۔ ۔ عربوں میں کانگریس کے پروپیگنڈے کی وجہ سے پائے جانے والی غلط فہمیوں کا توڑ کیا۔ اور پاکستان کے حق میں رائے عامہ ہموار کی۔ اخوان المسلمون پر 1948 کی فلسطین جنگ میں حصہ لینے کی وجہ سے مصر میں پابندی لگا دی گئی اور اس کے ہزاروں ارکان کو گرفتار کر کے 20 سال تک کی سزائیں سنا دی گئیں۔ جو ازاد رہ گئے ان پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑ ڈالے گئے۔ حتی کہ اخؤان المسلمون کے کئی ارکان کو زمین میں گار کر ان پر کُتے چھوڑ دئیے گئے۔ سیکڑوں کی کھال کھچوا دی گئی۔ اور درجنوں معذور کر دئیے گئے۔ ان حالات کی وجہ سے اخوان المسلمون میں پھوٹ پڑ گئی۔ چند افراد ان سے ٹوٹ کر حکومتی کیمپوں میں چلے گئے جبکہ کچھ نے مزاحمت کا راستہ اختیار کیا۔ امام حسن البنا ایسے وقت میں بھی امن کا درس دیتے رہے کیونکہ وہ اچھی طرح جانتے تھے کہ نہر سویز پر موجود برطانوی افواج مصر میں کسی بہانے کا انتظار کر رہی ہیں تاکہ اس پر دوبارہ قبضہ کر لیا جائے۔ جب اما حسن البنا کے امن کے دروس کی وجہ سے استعمار کی سازشیں ناکام ہوئیں تو امام کو دھوکے سے ایک دفتر میں مصا لحت کے لیے بُلا کر مغرب ک ۔ ۔ ۔ ان پر گولیاں برسا دی گئیں۔ جب انکو ہسپتال لے جایا گیا تو آدھی رات تک کسی قسم کی طبی امداد فراہم نہ کی گئی۔ جس کے نتیجہ میں بہت زیادہ خون بہہ جانے کی وجہ سے امام حسن البنا اللہ کو پیارے ہو گئے۔ ظالم اتبداد نے پہلے تو انکی لاش کو خاندان کے حوالے کرنے سے انکار کر دیا۔تاہم پھر محض خاندان کو جنازے میں شرکت کرنے کی اجازت دے دی۔ چناچہ انکے گھر کی تین خواتین انکے جنازے کو اپنے کندھے پر اٹھا کر قبرستان تک لے گئیں۔ اور ان خواتین اور بوڑھے والد نے فوجی حصار میں انکا جنازہ پڑھا۔ شہاد ت کے وقت انکی عمر محض 43 برس تھی۔ انکی تنظیم اخوان المسلمون 30 سال سے زائد عرصہ تک حکمرانوں کے ظلم و ستم کا شکار رہی ۔اور اس کے کئی دیگر رہنماؤں اور صدور کو بھی شہید کر دیا گیا۔ سید قطب شہید ان رہنماؤں میں سے سب سے زیادہ عالمی سطح پر معروف ہیں۔ بجائے اس کے کہ پاکستان جو اسلام کا قلعہ متصور کیا جاتا تھا ،وہاں سے ان مظالم کے خلاف آواز بلند ہوتی، سیکولر عناصر جو کہ قائد اعظم کی وفات کے بعد طاقتور ہو چُکے تھے انہوں نے اخوان المسلمون پر ہونے والے ان مظالم کی تائید و تحسین کی۔ پاکستان میں سے محض جماعت اسلامی نے ان قبیح فعل کی مذمت کا بیڑا اٹھایا اور ہر فورم پر مصری حکومت کے اخوان المسلمون پر مظالم کے خلاف آواز بلند کی۔ تاہم اخوان المسلمون نے صبر کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑ اور اپنے بانی امام حسن البنا کی تعلیمات کے مطابق اپنا پیغام زیر زمین رہ کر مصری عوام تک پہنچاتے رہے۔ یہی وجہ تھی کہ جب اخؤان پر سے پابندی ہٹی تو اخوان مصر کی سب سے بڑی سیاسی جماعت بن کر ابھری۔ اور حالیہ انتخابات میں اس نے 88 سیٹیں جیتیں۔ آج مصر میں جمال عبد الناصر، انور السادات کا نام لینے والا کوئی نہیں۔ ۔ ۔ ۔مگر ہر شخص کی جبیں امام حسن البنا کا نام سن کر عقیدت و احترام سے جھک جاتی ہے۔ |
|
|
|
| 13 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا | ARHAM (03-05-10), shafresha (08-10-09), ھارون اعظم (26-03-10), نورالدین (08-04-10), اویسی (03-05-10), ابو عمار (08-10-09), جاویداقبال (08-10-09), راجہ اکرام (30-03-10), شاہ جی 90 (27-03-10), شاہد جمیل حفیظ (09-10-09), عارف اقبال (26-03-10), عبداللہ آدم (26-03-10), عبداللہ حیدر (08-10-09) |
|
|
#2 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 14,060
کمائي: 75,626
شکریہ: 50,033
10,123 مراسلہ میں 32,028 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
امام حسن البنا کی طرف سے قائد اعظم کو تحفے میں دیا گیا قران (عکس)
)[
Last edited by حیدر; 08-10-09 at 06:50 PM. وجہ: Resizing Image |
|
|
|
| 9 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا | ARHAM (03-05-10), shafresha (08-10-09), نورالدین (08-04-10), اویسی (03-05-10), راجہ اکرام (30-03-10), شاہ جی 90 (27-03-10), عارف اقبال (26-03-10), عبداللہ آدم (26-03-10), عبداللہ حیدر (03-04-10) |
|
|
#3 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() |
بدر بھائی السلام علیکم،
ایک مرتبہ پھر ایک اور مُفید شئیرنگ! ![]() اُوپر دیا گیا قرآن شریف کا امیج بہت بڑا ہے تھوڑا سا چھوٹا کردیں تو مُناسب ہوگا! ویل ڈن! |
|
|
|
|
|
#4 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 14,060
کمائي: 75,626
شکریہ: 50,033
10,123 مراسلہ میں 32,028 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
شکریہ بھائی۔ آپکی حوصلہ افزائی ۔ ۔ ۔ مزید محنت کا سبب بنتی ہے۔ تصویر کو چھوٹا کر دیا ہے۔
میں انشا اللہ قائد اعظم کی انکے ساتھ مراسلت/ خطوط کے عکس بھی شامل کروں گا۔ |
|
|
|
|
|
#5 |
|
ذیلی ناظم
![]() ![]() |
بدر الزمان بھائی، اتنی اہم معلومات کے لئے شکریہ۔ حسن البناء شہید کے بارے میں مجھے یہ معلوم نہیں تھا کہ قائد اعظم کے ساتھ ان کی خط و کتابت رہی ہے۔
__________________
http:// haroonazam.wordpress.com ھارون اعظم کا بلاگ۔ |
|
|
|
| 2 قاری/قارئین نے ھارون اعظم کا شکریہ ادا کیا | شاہ جی 90 (27-03-10), عبداللہ آدم (26-02-11) |
|
|
#6 |
|
Administrator
![]() ![]() تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,172
کمائي: 167,235
شکریہ: 9,675
7,367 مراسلہ میں 22,065 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
سرورق کے لیے پیش کریں۔
|
|
|
|
| 2 قاری/قارئین نے منتظمین کا شکریہ ادا کیا | ھارون اعظم (26-03-10), شاہ جی 90 (27-03-10) |
|
|
#7 |
|
Senior Member
![]() ![]() |
آج مصر میں جمال عبد الناصر، انور السادات کا نام لینے والا کوئی نہیں۔ ۔ ۔ ۔مگر ہر شخص کی جبیں امام حسن البنا کا نام سن کر عقیدت و احترام سے جھک جاتی ہے۔
شاید ایک عشرے بعد ہم مشرف اور عبدالرشید غازی شہید کا بھی ایسا ہی موازنہ کریں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ |
|
|
|
| 3 قاری/قارئین نے عبداللہ آدم کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#8 | |
|
ذیلی ناظم
![]() ![]() |
اقتباس:
میں یہ واضح کردوں کہ میں لال مسجد آپریشن کی حمایت نہیں کررہا۔ اگر چہ لال مسجد والوں کی بھی غلطی تھی، لیکن اس کی بہت بڑی سزا دی گئی۔ اللٰہ کے حضور مشرف کے مواخذے کے لئے لال مسجد کا واقعہ ہی کافی ہے۔ |
|
|
|
|
| 2 قاری/قارئین نے ھارون اعظم کا شکریہ ادا کیا | اویسی (03-05-10), حیدر Rehan (03-05-10) |
|
|
#10 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: اٹک سٹی
عمر: 36
مراسلات: 4,843
کمائي: 97,907
شکریہ: 22,157
4,085 مراسلہ میں 10,791 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
بدر بھائی کمال کر دیا آپ نے تحریک پاکستان کے ایک خاموش مجاہد و مبلغ حسن البناء شہید کا تعارف ہمارے لیئے ایک خوبصورت اضافہ ہے
|
|
|
|
| شاہ جی 90 کا شکریہ ادا کیا گیا | راجہ اکرام (03-05-10) |
|
|
#11 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 14,060
کمائي: 75,626
شکریہ: 50,033
10,123 مراسلہ میں 32,028 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
شکریہ بھائی۔ بس سستی اور انٹرنیٹ و کمپیوٹر کی عدم دستیابی کی وجہ سے میں انکے قائد اعظم کے نام خطوط اپ لوڈ نہیں کر سکا۔ تاہم انشا اللہ اگر زندگی نے مہلت دی تو ضرور اپ لوڈ کر دوں گا۔
|
|
|
|
| 4 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#12 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Mar 2010
مراسلات: 996
کمائي: 17,628
شکریہ: 8,777
719 مراسلہ میں 1,813 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
بدرالزمان بھائی بہت ہی پیاری تحریر ہے، میں نے امام حسن البنا کا نام سنا تھا انکے اقوال بھی پڑھے تھے مگر ان کے بارے میں میرے بہت تھوڑی سی معلومات تھی مگرآپکا شکر گزار ہوں کہ آپ نے ہم سب کی معلومات میں اضافہ فرمایا، دعا ہے کہ اللہ تعالٰی آپکے علم میںمزید اضافہ فرمائے ! آمین
__________________
![]() باخدا دیوانہ باشد بامحمد ہوشیار!طالبان اور امریکہ کا ایک ہی مقصد ۔ مسلم کشی |
|
|
|
| 3 قاری/قارئین نے اویسی کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#13 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jan 2010
مقام: کراچی
مراسلات: 1,290
کمائي: 32,294
شکریہ: 868
1,147 مراسلہ میں 4,162 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
جزاک اللہ ۔۔
بہت خوب بدر بھائی کافی اہم معلومات فراہم کی ہیں آپ نے امام حسن البناء شہید کی تحریک پاکستان / پاکستان اور قائد اعظم کی حمایت کے حوالے سے ۔۔
__________________
دختراسلام ڈاکٹر عافیہ صدیقی اور ان کے اہل خانہ کی عظمتوں کو سلام۔
مدہوش حکمرانو! ہوش میں آؤ۔۔۔ |
|
|
|
| 6 قاری/قارئین نے ARHAM کا شکریہ ادا کیا | ھارون اعظم (03-05-10), اویسی (03-05-10), حیدر Rehan (03-05-10), راجہ اکرام (03-05-10), شاہ جی 90 (03-05-10), عبداللہ آدم (04-05-10) |
|
|
#14 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Mar 2010
مراسلات: 996
کمائي: 17,628
شکریہ: 8,777
719 مراسلہ میں 1,813 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
لیجئے جناب
امام حسن البناء شہید کا ایک ہدایت نامہ آپ دوست کیلئے-- حالات خواہ کیسے ہی ہوں جب آذان کی آواز تیرے کانوں میں پڑجائے تو نماز کیلئے اٹھ کھڑا ہو۔ -- تو قرآن کی تلاوت کر یا اس کا بغور مطالعہ کر ،یا اسے کسی دوسرے سے سن، بہر حال تو اپنے وقت کاکوئی حصہ بھی بے فائدہ کام میں صرف نہ کر۔ --خواہ کسی نوعیت کا معاملہ ہوتو اس میں زیادہ بحث و مجادلہ سے کام نہ لے کیونکہ بحث و مجادلہ سے بہتر نتیجہ برآمد نہیں ہوتا۔ -- زیادہ نہ ہنس- جو دل خدا سے وابستہ ہو بے حد پر سکون اور غرق طمانیت ہوتا ہے۔ --مسخرہ پن اختیار نہ کر۔ مجاہد قوم سنجیدگی کے سوا کسی چیزسے آشنا نہیں ہوتی۔ -- سننے والے کی ضرورت سے زیادہ آواز بلند نہ کر۔ اس میں رعونیت بھی ہے اور دوسرے کیلئے اذیت بھی۔ --لوگوں کی غیبت اور جماعتوں پر طعن و تشنیع سے بچ اور خیر کے سوا تیری زبان سے کوئی لفظ نہ نکلے۔ -- جس رفیق سے تیری ملاقات ہو تو اس اپنا تعارف کرا، خواہ اس نے اس خواہش کا اظہار کیا ہو یا نہ، کیونکہ ہماری دعوت کی بنیاد محبت اور تعارف پراستوار ہے۔ -- فرائض اقاوت سے زیادہ ہیں، لٰہذا تو اپنے دوسرے رفقاء کی بھی بھرپورمدد کر تاکہ وہ اپنے اوقات سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کر سکیں اور تیرے ذمے کوئی خاص مہم ہو تو اسے کم سے کم وقت میں پایا تکمیل تک پہنچا۔ امام حسن البناء شہید
|
|
|
|
| 2 قاری/قارئین نے اویسی کا شکریہ ادا کیا | عبداللہ آدم (04-05-10), عبداللہ حیدر (03-05-10) |
![]() |
| Tags |
| فورم, کراچی, پیارے, پوسٹ, پاکستان, قرآن, نظر, محبت, مسائل, آج, اللہ, اسلام, اسلامی, بھائی, جواب, حسن, خون, خواتین, خلاف, خبر, دریافت, رات, راستہ, علی, صرف |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| اکتالیس فیصد پاکستانیوں کی ویزہ درخواستیں مسترد | کنعان | دیس ہوئے پردیس | 4 | 13-12-09 12:55 AM |
| جمہوریت کے استحکام کیلئے پاکستان کی بھر پور مدد کر رہے ہیں،رچرڈ بائوچر کا پاکستانی ٹی وی کو انٹرویو | ابن جلال | خبریں | 0 | 12-10-08 12:03 AM |
| بھارتی وزیر بغیر ویزا اور سفری دستاویز کے پاکستان میں گھس آیا | شیخ ہمدان | سیاست | 1 | 19-01-08 09:45 PM |
| ترکمانستان افغانستان پاکستان گیس پائپ لائن منصوبہ امریکی کمپنی آئی او سی کو دینے کی منظوری دے دی گئی: | پاکستانی | خبریں | 0 | 19-08-07 02:17 PM |
| السلام علیکم پاکستان۔۔۔۔۔ میں بھی پاکستان ہوں تو بھی پاکستان ہے | Zullu230 | تعارف | 9 | 21-07-07 10:59 PM |