|
|
#1 |
|
ناظم اعلی
![]() تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,481
کمائي: 1,182,887,786,566
شکریہ: 7,483
3,652 مراسلہ میں 9,133 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
ابو یوسف یعقوب المنصور (1160ء تا 23 جنوری 1199ء) خلافت موحدین کا تیسرے خلیفہ تھا جس نے اپنے والد ابو یعقوب یوسف کی جگہ تخت سنبھالا۔ اس نے 1184ء سے 1199ء تک حکومت کی۔ وہ موحدین کا سب سے مشہور حکمران تھا۔
[ترمیم] جنگ ارک یعقوب کو سب سے زیادہ شہرت اس فتح کی وجہ سے ملی جو اس نے شمالی اندلس کے عیسائی حکمران الفانسو پر جنگ ارک میں حاصل کی۔ الفانسو ہشتم اور امیر یعقوب کے درمیان 5 سال کے لئے صلح کا ایک معاہدہ ہوگیا تھا لیکن الفانسو نے معاہدہ توڑ کر اسلامی علاقے پر حملہ کیا۔ یعقوب کو جب اطلاع ہوئی تو وہ مراکش سے اندلس پہنچا اور 8 جولائی 1195ء کو ارک کے مقام پر الفانسو کو ویسی ہی زبردست شکست دی جیسی 100 سال پہلے یوسف بن تاشفین جنگ زلاقہ میں دے چکا تھا۔ اس کے بعد یعقوب نے الفانسو کے دارالحکومت طلیطلہ کا محاصرہ کرلیا۔ شہر فتح ہونے کے قریب تھا کہ الفانسو نے اپنی بوڑھی ماں کو امیر یعقوب کے پاس بھیج کر معافی مانگی۔ یعقوب اپنے دشمن کی بوڑھی ماں کی درخواست رد نہ کرسکا اور 10 سال کے لئے صلح کرکے واپس ہوگیا۔ اس طرح یعقوب المنصور کی رحم دلی کی وجہ سے طلیطلہ کا تاریخی شہر دوبارہ مسلمانوں کے قبضےمیں آنے سے رہ گیا۔ اس فتح کے بعد یعقوب نے المنصور باللہ کا لقب اختیار کیا۔ [ترمیم] شخصیت یعقوب کی زندگی عام بادشاہوں کی طرح نہیں تھی بلکہ وہ سادہ زندگی گذارتا، معمولی کپڑے پہنچا، پانچوں وقت کی نماز عام مسلمانوں کے ساتھ مسجد میں ادا کرتا تھا۔ اسے انصاف کا اتنا خیال تھا کہ ہر راہ چلتے فریادی کے لئے سواری روک لیتا۔ اس کے عہد میں علما فقہا اور محدثین کے وظیفے مقرر تھے۔ اس نے کئی سڑکیں تعمیر کرائیں اور جگہ جگہ سرائیں بنوائیں۔ اس نے اپنی سلطنت میں مدرسے اور شفاخانے بھی قائم کئے۔ ان میں مراکش کا شفا خانہ بہت شاندار تھا۔ یعقوب ہر نماز جمعہ کے بعد خود اس عظیم شفا خانے کا معائنہ کرتا اور مریضوں سے مل کر ان کی عیادت کرتا۔ [ترمیم] تعمیرات یعقوب کو عمارتیں بنانے کا بھی بہت شوق تھا۔ اس کے عہد میں ایسی عمارتیں بنائی گئیں کہ اس کی نظیر شمالی افریقہ کی تاریخ میں اس سے پہلے نہیں ملتی۔ ان میں سب سے شاندار عمارت مراکش کی جامع کتبیہ ہے۔ اس مسجد کا مینار ساڑھے تین سو فٹ اونچا ہے۔ اس مسجد کے چند سال بعد دہلی میں قطب مینار تعمیر کیا گیا لیکن کتبیہ کا یہ مینار اس سے بھی سو فٹ اونچا ہے۔ یہ مسجد اور مینار آج بھی قائم ہے۔ یہ مسجد کتبیہ اس لئے کہلاتی ہے کیونکہ اس کے نیچے کتابوں کی دکانیں تھیں۔ اس زمانے میں مراکش میں لکھنے پڑھنے کا شوق انتہا درجے تک پہنچا ہوا تھا جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ کتابوں کی ان دکانوں کی تعداد ڈھائی سو تھی۔ جامع کتبیہ کی ایک دلچسپ چیز اس کا مقصورہ ہے۔ معماروں نے یہ مقصورہ اس طرح بنایا تھا کہ منصور کے مسجد میں داخل ہوتے ہی نمودار ہوجاتا اور جب وہ واپس چلا جاتا تو مقصورہ غائب ہوجاتا اور مسجد کی دیوار پہلے کی طرح برابر ہوجاتی۔ یعقوب نے اشبیلیہ کی مسجد میں بھی مینار کا اضافہ کیا۔ یہ مینار آج کل جیرالڈا کہلاتا ہے۔ اس کی بلند بھی تقریباً 320 فٹ ہے اور یہ دنیا کے خوبصورت ترین میناروں میں شمار ہوتا ہے۔ انہوں نے رباط میں دنیا کی سب سے بڑی مسجد کی تعمیر کا منصوبہ بنایا لیکن انتقال کے باعث یہ منصوبہ مکمل نہ ہوسکا اور صرف برج حسن اور ابتدائی تعمیر مکمل ہوسکی۔ یعقوب بھی عبدالمومن اور یوسف کی طرح علما اور فضلا کا بڑا قدر دان تھا۔ ابن طفیل اور ابن رشد کا تعلق اسی کے دربار سے تھا۔ ان کے علاوہ اس دور کا مشہور ادیب اور شاعر ابوبکر بن زہر بھی اس کے دربار سے وابستہ تھا۔ [ترمیم] انتقال امیر یعقوب سلطان صلاح الدین ایوبی کا ہمعصر تھا اور اس زمانے میں ساری دنیا میں سوائے سلطان صلاح الدین کے کوئی اور حکمران ان خوبیوں میں اس کا مقابلہ نہیں کرسکتا تھا۔ یہ اچھا حکمران 15 سال حکومت کرنے کے بعد 23 جنوری 1199ء کو مراکش میں انتقال کرگیا۔ اس وقت اس کی عمر صرف 40 سال تھی۔ [ترمیم] جانشیں یعقوب کے بعد اس کا بیٹا الناصر تخت پر بیٹھا۔ اس کا عہد بھی بڑی خوشحالی کا زمانہ تھا لیکن اس کو 609ھ میں اندلس میں معرکہ العقاب میں عیسائیوں کے مقابلے میں ایسی شکست ہوئی کہ موحدین کا زور ٹوٹ گیا۔ اگلے سال الناصر کا انتقال ہوگیا اور اس کے بعد موحدین کا زوال شروع ہوگیا۔
__________________
ہمارے لیے دعا کریں ہمیں دعاؤں کی بہت ضرورت ہے پلیز پلیز پلیز
|
|
|
|
|
|
#2 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Aug 2007
عمر: 23
مراسلات: 1,945
کمائي: 19,464
شکریہ: 1,422
1,131 مراسلہ میں 2,401 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
زبردست!
لگتا ہے فوٹو جی آپ کو تاریخ میں بڑی دلچسپی ہے! |
|
|
|
|
|
#3 |
|
ناظم اعلی
![]() تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,481
کمائي: 1,182,887,786,566
شکریہ: 7,483
3,652 مراسلہ میں 9,133 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
جی تاریخ کے پرچے میں میرے 80 نمبر آئے تھے 100 میں سے
|
|
|
|
|
|
#4 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Oct 2007
مقام: چاندنی چوک
عمر: 24
مراسلات: 1,857
کمائي: 19,016
شکریہ: 684
655 مراسلہ میں 1,172 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
خرم بھائی بہت زبردست! ،
|
|
|
|
![]() |
| Tags |
| فوٹو, کتابوں, نماز, مکمل, میناروں, مقابلہ, منصوبہ, ماں, مسجد, آج, امیر, اسلامی, بھائی, ترمیم, حسن, خرم, درخواست, زندگی, زمانہ, سال, شاندار, عہد, صلاح, صلح, صرف |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| خر گزشت از مشتاق احمدیوسفی | زارا | مزاحیہ ادب | 1 | 02-02-11 09:47 PM |
| سیلاب: صورتِ حال نقشوں کے ذریعے | کنعان | میرا پاکستان | 1 | 15-08-10 05:13 AM |
| گوگل ایڈسنس کے ذریعے کمائی کی شرعی حیثیت کیا ہے؟ | راجہ اکرام | عمومی بحث | 11 | 30-01-10 03:28 PM |
| جسٹس افتخار محمد چوہدری کو زبردستی کمانڈو آپریشن کے ذریعے گھر سے باہر نکالنے کا منصوبہ | شیخ ہمدان | سیاست | 0 | 10-02-08 03:12 PM |
| صوبے کی ترقی اور روزگار کے لیے بھرپور اقدامات کیے جائیں، جام یوسف | خرم شہزاد خرم | خبریں | 0 | 05-01-08 10:09 AM |