واپس چلیں   پاکستان کی آواز > میرے پاکستان سے > تاریخ پاکستان




پاکستان کی اصلیت

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 07-10-08, 10:38 AM  
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مراسلات: 7,407
کمائي: 85,614
شکریہ: 4,982
4,949 مراسلہ میں 11,251 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default پاکستان کی اصلیت

اسلام و علیکم
پاکستان کی اصلیت
پاکستان اسلامی یا عیسائی
Attached Thumbnails
22-jpg  
wajee آف لائن ہے   Reply With Quote
8 قاری/قارئین نے wajee کا شکریہ ادا کیا
Real_Light (22-10-08), shafresha (11-08-09), فیصل ناصر (24-03-09), ایس اے نقوی (04-04-09), ام طلحہ (16-10-08), راجہ اکرام (28-08-09), رضی (10-08-09), عبدالقدوس (16-10-08)
پرانا 11-08-09, 12:05 AM   #16
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مراسلات: 7,407
کمائي: 85,614
شکریہ: 4,982
4,949 مراسلہ میں 11,251 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بدر بھائی آپ کے پاس واقعی بہت علم ہے بہت اچھی باتیں کی ہیں ایسی باتوں پر تنقید مجھ جیسا تو نہیں کر سکتا ! شاباش بدر بھائی
__________________
Life is a gift given to us by Allah.Death is a gift returned to Allah.
wajee آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے wajee کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (28-08-09), حیدر (11-08-09), راجہ اکرام (28-08-09), رضی (11-08-09)
پرانا 11-08-09, 04:58 PM   #17
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 14,046
کمائي: 75,261
شکریہ: 50,011
10,109 مراسلہ میں 31,966 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

شکریہ بھائی میرے۔ یہ میرا علم نہیں بلکہ اللہ کی عطا کردہ نعمت ہے۔
باقی رہا آپکا سوال کہ "پاکستان کا مستقبل کیا ہوگا"؟ تو اسکا جواب آپ میری چودہ اگست کے حوالے سے تحریر" پاکستان کا مستقبل روشن ہے " میں دیکھ سکتے ہیں

صرف آپ ہی نہیں کبھی کبھی میں بھی اسی فرسٹریشن کا شکار ہو جاتا ہوں جس کے تناؤ میں آ کر آپ نے مندرجہ بالا ٹاپک کا آغاز کیا۔ اور یہ فرسٹریشن کا شکار ہر وہ بندہ ہو گا جو وطن کے ساتھ محبت رکھتا ہے اور حالات سے بھی آگاہ ہے۔ تاہم منفی اشاریوں کے ساتھ ساتھ کچھ کچھ مثبت اشارے بھی آ رہے ہیں۔انشاللہ۔۔۔۔ اللہ ہماری قوم اور بزرگوں کی قربانیوں کو چند مفاد پرست ّناصر کے گناہوں کی سزا میں ضائع نہیں کرے گا۔
حیدر آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
shafresha (11-08-09), راجہ اکرام (28-08-09), رضی (11-08-09)
پرانا 11-08-09, 05:38 PM   #18
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 14,046
کمائي: 75,261
شکریہ: 50,011
10,109 مراسلہ میں 31,966 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اکستان کا کل
پاکستان کا مستقبل کیوں روشن ہے۔ مجھے ایسے کونسے اشارے ملے ہیں جنکی بنیاد پر میں اتنا پر امید ہوں ۔ ۔ ۔ میں انکا تزکرہ مختصرا۔ ۔ ۔ بیان کر دیتا ہوں۔

بنیادی نظریہ کا احیا
پاکستان اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا۔اور یہ اسلام ہی ہے جس نے چاروں صوبوں کو ایک لڑی میں پرو رکھا ہے۔ بد قسمتی سے شروع کے ادوار میں پاکستانی عوام مناظروں اور علما کی لڑائیوں کو اسلام کا اصل سمجھ بیٹھی تھی۔جسکا نتیجہ ملک میں فرقی واریت کی وجہ سے ہزاروں معصوم جانوں کا اتلاف تھا۔ تاہم اب عوام میں اسلام کے درست مفہوم کا شعور بیدا ہو رہا ہے جسکی وجہ سے پاکستان میں فرقہ واریت کا جن کافی حد تک قابو میں آ چکا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ عوام میں اسلام اس بات کا احساس بھی پیدا ہو رہا ہے کہ اسلام ہی ان کے تمام مسائل کا حل ہے۔

جدید ٹیکنالوجی اور سائنس کی ترقی اور ملکی محبت میں اضافہ:
پاکستان کے نوجوان سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں اپنا لوہا منوا رہے ہیں۔ ہمارے نوجوان پوری دنیا سے مقابلہ کر کے اپنے وطن کے لیے انعامات جیت کر لا رہے ہیں۔لیکن ساتھ ہی ساتھ ان نوجوانوں میں وطن کے ساتھ محبت کا جذبہ بھی بلند ہے۔ یہ نوجوان اپنے دوست اور دشمن کی ٹھیک پہچان رکھتے ہیں اور اس کا برملا اظہار بھی کرتے ہیں جیسا ایک پاکستانی نوجوان خرم نے امریکن سفیر کے ساتھ کیا۔

معاشرتی ترقی:
کاروکاری،ونی،قران سے شادی جیسے مذموم افعال کو سر انجام دینے والی قوم آج اس افعال کا قلعہ قمعہ کرنے کو سربستہ ہے۔یہ پاکستانی معاشرے میں پیدا ہوتی جدیداور حقیقی اسلام پسندی کا احیا اور معاشرتی ترقی کا آئینہ دار ہے۔ اگر اس سمت میں کام جاری رہا تو پاکستانی معاشرے میں پلنے والے مزموم رسومات کا خاتمہ ہو جائے گا اور اس طرح پاکستان حقیقی اسلامی معاشرہ بننے کے قریب ہو جائے گا۔

کرپشن میں کمی اور ملکی مفادات کو اولیت:
جدید ٹیکنالوجی کی فراوانی اور حکومتوں کے اقدامات اور عوام میں شعور آنے کی وجہ سے پاکستان میں کرپشن میں خاطر خواہ کمی دیکھنے میں آ رہی ہے۔سرکاری اطوار میں تبدیلی آ رہی ہے۔ اور سرکاری اہلکار اب خود کو عوام کا بادشاہ سمجھنے کے بجائے عوام کا خادم سمجھنے کی طرف مائل ہو رہے ہیں۔جو کام سالوں میں ہوا کرتے تھے اب دنوں میں ہوا کرتے ہیں۔ میڈیا اور عدالتوں کی وجہ سے حکمران پہلے کی طرح اپنے من مانے فیصلے نہیں کر پا رہے اور انکو ملکی مفادات کو بھی اہمیت دینا پڑتی ہے

انفرا سٹرکچر کی ترقی:
پاکستان میں سڑکوں اور ٹیلی کمیونیکیشن کی طرف کم توجہ دی جاتی تھی۔ تاہم پچھلے کچھ سالوں میں پاکستان نے اس شعبہ میں بہت ترقی کی ہے۔ جس کی وجہ سے نہ صرف عوام کو سہولت ہوئے ہے بلکہ موبائل ٹیکنالوجی کی فراوانی کی وجہ سے نہ صرف فاصلے کم ہو گئے ہیں بلکہ عوام میں انفارمیشن کو پھیلانے میں بھی مدد کی ہے۔

ًمیڈیا:
جہاں کبھی پاکستان میں صرف ایک سرکاری ٹی وی چینل ہوا کرتا تھا جو بھارتی پروپیگنڈا کا موثر جواب دینے میں کلی طور پر ناکام تھا اب اس ملک میں درجنوں کی تعداد میں نیوز چینلز ہیں جو نہ صرف بھارتی پروپیگنڈہ کا منہ توڑ جواب دے رہے ہیں بلکہ پاکستانی عوام میں تعلیم،قانون اور انکے حقوق کے حوالے سے شعور بیدا کرنے میں اپنا کردار بھی ادا کر رہے ہیں۔

ملکی دفاع:
دیگر اسلامی ممالک کے برعکس پاکستان نے اپنے دفاع پر خصوصی توجہ دی ہے اور آج بھی اپنی اس کمٹمنٹ پر قائم ہے۔ اج پاکستان دنیا کا واحد اسلامی ملک ہے جس کے پاس ایٹم بم ہے بلکہ پاکستان کے پاس اپنی ڈویلپ کردہ جدید ترین میزائل ٹیکنالوجی بھی ہے۔ پاکستان اپنے دفاع کے لیے ہر مملکن اقدام کر رہا ہے جسکی وجہ سے طاقتور سے طاقتور ملک بھی پاکستان کی طرف میلی آنکھ دیکھنے سے گھبراتا ہے۔

قومی یکجہتی:
پہلے معلومات کی عدم دستیابی کی وجہ سے عوام ایک دوسرے سے کٹے ہوئے تھے اور انکو معلوم نہ ہوتا تھا کہ کیا ہو رہا ہے۔اسی وجہ سے 1971 میں سانحہ مشرقی پاکستان بھی وقع پذیر ہوا۔ تاہم آج میڈیا اورموبائل ٹیکنالوجی کی بدولت پورا پاکستان ہماری جیب میں سمٹ آیا ہے۔ آج ایک عام پاکستانی ماضی کی نسبت زیادہ با خبر ہے۔اسی وجہ سے 2005 کا کشمیر کا زلزلہ ہو یا پھر 2008 کا بلوچستان کا زلزلہ، عدلیہ پر شب خون کا معاملہ ہو یا پھر بلوچستان کے حقوق کا معاملہ ۔ ۔ ۔ سبھی پاکستانی یک جان ہو جاتے ہیں۔ جس کی وجہ سے پاکستان کے ایک مضبوط قوم ہونے کا تاثر ابھرتا ہے۔

انصاف کی فراہمی:
کوئی ملک بھی انصاف کے بغیر قائم نہیں رہ سکتا۔ پاکستان میں بد قسمتی سے عدلیہ حکمرانوں کی کٹھ پتلی رہی ہے۔ تاخیر سے فیصلے، رشوت ستانی وغیرہ جیسے ناسور لوگوں کو انصاف سے دور رکھ رہے تھے جس کی وجہ سے عوام میں بے چینی پیدا ہو جاتی تھی۔ تاہم عدلیہ بحالی کے بعد سے اس سلسلہ میں بہت سے اقدامات کیے گئے ہیں تاکہ مظلوم عوام کو جلد سے جلد انصاف مل سکے۔ عدلیہ اب حکمرانوں کا احتساب کرنے لگ پڑی ہے۔ اگر یہی صورت حال جاری رہی تو امید ہے کہ اس ملک کو عنقریب حقیقی مخلص لیڈرشپ مل جائے گی جو اس ملک کو اس کے قیام کا مقصد حاصل کرنے میں مدد دے گی۔

یہ اور ان جیسے لا تعداد اشارے ایسے میں ۔ ۔ ۔ جن کو جب میں دیکھتا ہوں تو مجھے یقین ہو جاتا ہے کہ وہ وقت دور نہیں جب پاکستان حقیقی اسلامی فلاحی سلطنت بن کر اس ارض مقدس پر ابھرے گا اور مسلمانان پاکستان کو انکی خوشیاں واپس مل کر رہیں گی۔انشاللہ
حیدر آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
shafresha (11-08-09), wajee (11-08-09), راجہ اکرام (28-08-09), رضی (11-08-09)
پرانا 11-08-09, 09:53 PM   #19
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مراسلات: 7,407
کمائي: 85,614
شکریہ: 4,982
4,949 مراسلہ میں 11,251 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہت عمدہ باتیں کی ہے بدر بھائی جیتے رہو بس ایک ہی نعرہ پاکستان زندہ باد
wajee آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے wajee کا شکریہ ادا کیا
راجہ اکرام (28-08-09), رضی (11-08-09)
پرانا 27-08-09, 11:54 PM   #20
ذیلی ناظم
 
کنعان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: ENGLAND
مراسلات: 5,080
کمائي: 110,096
شکریہ: 12,552
4,513 مراسلہ میں 15,386 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : waqas ali مراسلہ دیکھیں

اسلام و علیکم
پاکستان کی اصلیت
پاکستان اسلامی یا عیسائی



وعلیکم السلام

پاکستان کی اصلیت جس میں سب اپنی اپنی بساط کے مطابق زندگی جی رہے ہیں

پاکستان ! اسلامی جمہوریہ پاکستان ھے


الحمد للہ پاکستان اسلامی ملک کے نام سے حاصل کیا گیا تھا اسی لئے تو آپ پاکستان کے اندر بیٹھ کے اسطرح کی گفتگو کر رہے ہیں۔

اور کچھ کمزوریوں کی وجہ سے اگر وہاں پر اسلامی قانون نافذ نہیں ہو سکا تو قانون کو بدلنے کے لئے جو تمام جماعتوں کے علماء سیاسی طور پر اسمبلیوں میں بیٹھے ہوئے ہیں ان کا کام ھے اس کو بدلنا لیکن وہ بھی کیا کریں وہ بھی کسی نہ کسی کمزوری کا شکار ہیں۔ قانوں خود بخود نہیں بدلتا۔

اسلامی زبان بھائی صاحب اردو نہیں ھے عربی ھے

قانون آپ اسلامی مانگ رہے ہیں اور زبان اردو عربی کیوں نہیں۔

قانون کو بدلنے کے لئے جو تمام جماعتوں کے علماء سیاسی طور پر اسمبلیوں میں بیٹھے ہوئے ہیں ان کا کام ھے اس کو بدلنا لیکن وہ بھی کیا کریں وہ بھی کسی نہ کسی کمزوری کا شکار ہیں۔ قانوں خود بخود نہیں بدلتا۔

1947 سے قانون پاکستان میں بریطانوی ہی چل رہا ھے کیونکہ جب 1947 سے بریطانیہ نے جب ہندوستان کا بٹوارہ کیا تھا تو پاکستان معرض وجود میں آیا تب اس وقت کچھ ایگریمنٹ بھی ہوئے تھے تو ان کا عمل دخل بھی بیچ میں شامل ھے۔

اب پاکستان کو حاصل کرنے کے بعد پاکستان کو اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے ہی نہیں دیا گیا
قائد اعظم کو بھی قتل کروا دیا گیا تھا اور یہ سلسلہ وہاں سے ہی چل رہا ھے۔


کیا جناب یہ بتانا پسند کریں گے کہ پاکستان میں جب زلزلے یا کوئی اسی آفت نازل ہوتی ھے تو یہ ملک والے ہی امداد بھیجتے ہیں کبھی کسی عرب ملکوں نے بھی کسی زلزلے میں اتنی امداد بھیجی ہے! کبھی نہیں، تو کیا مسلمان ملکوں کی زمہ داری نہیں بنتی کہ وہ جب کسی مسلمان ملک پر کوئی مصیبت آن پڑے تو اس کی مدد کریں۔

آپ کی نظر میں اسلامی قانون یہ ھے کہ سنگسار کیا جائے ، ہاتھ کاٹے جائیں بس یہی اسلامی قانون ھے

جو اسلامی قانون سعودی عرب میں نافذ ھے اس پر ہاتھ جو کاٹے جاتے ہیں یا سنگسار کیا جاتا ھے وہ سعودی نیشنل نہیں ہوتے اس میں اکثریت بیروں ملکوں والے باشندوں کی ہوتی ھے سعودی نیشنل ہاتھ کٹوانے والے اور سنگسار ہونے والے جرائم سے بچ جاتے ہیں۔

اسلامی قانون کے لئے پاکستان میں 16 کڑور عوام کے لئے بیت المال کا ہونا بھی ضروری ھے تاکہ جس کے پاس کھانے کے لئے کچھ نہ ہو اس کے بیت المال سے فنڈ دیا جائے۔
اس فنڈ کو کنٹرول کیسے کرنا ہوتا ھے اس کے لئے نہ تو کوئی پاکستان میں زکوٰۃ صحیح سے دی جاتی ھے اور نہ ہی کاروبار میں ٹیکس وغیرہ وغیرہ

تو جناب اسطرح میں اگر اسلامی قانون نافذ کرنے والی لسٹ یہاں لگاؤں تو بہت لمبی ہو جائے گی

آپ کے کہنے سے یا کسی کے کہنے سے اسلامی قانون نافذ نہیں ہوتا اس کے لئے سب تقاضے پورے کرنے ہونگے ۔

اور پاکستان تو ناک ناک قرضوں میں ڈوبا ہوا ھے تو 16کڑور عوام میں جو بھوکے ننگے ہیں ان کو روٹی کہاں سے دے گا

عرب ملکوں میں پیٹرول کی کمائی ھے جو اللہ تعالی سے عرب مسلمانوں کے ورثے میں ملی ہوئی ھے اور عرب ملکوں‌ میں‌ وظیفے بھی مقرر ہوتے ہیں۔

باقی برائی عرب ملکوں میں بھی ھے

خالی ہاتھ کاٹنا اور سنگسار کرنا اسلامی قانون نہیں ھے۔

اللہ کا شکر ادا کرنا چاہیئے کہ پاکستان میں آپ موجود ہیں کسی کی غلامی میں نہیں ہیں
جس اللہ سبحان تعالی نے 63 سال سے پاکستان کی حفاظت کی ھے وہ آگے بھی کرے گا انشا اللہ تعالی۔


والسلام



۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
------------
__________________


کنعان آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
کنعان کا شکریہ ادا کیا گیا
طاھر (30-08-09)
پرانا 28-08-09, 01:04 AM   #21
ذیلی ناظم
 
کنعان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: ENGLAND
مراسلات: 5,080
کمائي: 110,096
شکریہ: 12,552
4,513 مراسلہ میں 15,386 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : waqas ali مراسلہ دیکھیں


؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟ ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟/
-----------------------------------------------------------
Attached Thumbnails
zz2-jpg   zz4-jpg   zzz5-jpg  
کنعان آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 28-08-09, 01:59 AM   #22
Senior Member
 
ماسٹر مقسود's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: Germany
مراسلات: 244
کمائي: 5,308
شکریہ: 243
175 مراسلہ میں 383 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

" ًمیڈیا:
جہاں کبھی پاکستان میں صرف ایک سرکاری ٹی وی چینل ہوا کرتا تھا جو بھارتی پروپیگنڈا کا موثر جواب دینے میں کلی طور پر ناکام تھا اب اس ملک میں درجنوں کی تعداد میں نیوز چینلز ہیں جو نہ صرف بھارتی پروپیگنڈہ کا منہ توڑ جواب دے رہے ہیں بلکہ پاکستانی عوام میں تعلیم،قانون اور انکے حقوق کے حوالے سے شعور بیدا کرنے میں اپنا کردار بھی ادا کر رہے ہیں۔ "

مجھے آپ کی بہت سی باتوں سے اتفاق ہے ، مگر میڈیا والی دلیل سے نہیں ۔
زیادہ ٹی وی اور ریڈیو سٹیشن کا ہونا کسی میعار کی دلیل تو نہیں ہوتا - اس کی ایک اچھی مثال امریکہ ہے -
میرے نزدیک تو دنیا کا سب سے زیادہ خود غرض ادارہ یہی میڈیا ہے -
میڈیا کو زیادہ آزادی دے دی تو یہ آپ کے کنٹرول سے ہمیشہ کے لیے نکل جائے گا ۔ اور جن کے ہاتھوں میں جائے گا وہ بھی ہمیں معلوم ہے -
جو ملک جنگ سے نہیں جیتا جا سکتا وہ میڈیا کے زریعے بہت خراب کیا جا سکتا ہے ، اس سے بہت کم ڈالروں میں -

Last edited by ماسٹر مقسود; 28-08-09 at 02:02 AM.
ماسٹر مقسود آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 28-08-09, 02:50 AM   #23
ذیلی ناظم
 
کنعان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: ENGLAND
مراسلات: 5,080
کمائي: 110,096
شکریہ: 12,552
4,513 مراسلہ میں 15,386 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم

ماسٹر صاحب کے میڈیا والے کے بارے میں میں متفق نہیں۔

والسلام
کنعان آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 28-08-09, 09:52 AM   #24
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 14,046
کمائي: 75,261
شکریہ: 50,011
10,109 مراسلہ میں 31,966 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ماسٹر مقصود صاحب میں آپکی رائے کا احترام کرتا ہوں ۔تاہم اگر آپ کچھھ وضاحت کر دیتے تو اچھا ہوتا کہ مجھے آپ کا موقف سمجھنے میں آسانی ہوتی۔
تاہم میں بھی میڈیا کا مخالف ہونے کے باوجود اس بات سے انکار نہیں کر پاتا کہ میڈیا آج ہماری زندگیوں میں اانتہائی اہم کردار ادا کر رہا ہے اور اس کے اثر سے بچنا ذرا مشکل ہی ہے۔ 2005 کا کشمیر کا زلزلہ ہو یا 2008 میں بلوچستان کا زلزلہ، سوات آپریشن میں ریلیف ورک کے لیے عوام کو جھنجھوڑنا ہو یا ممبئی حملوں کے وقت بھارتی میڈیا وار کے وقت قوم کو بیدار اور تیار کرنا،سیاسدانوں کی کرپشن کا معاملہ ہو یا انکے ملکی مفاد کے خلاف معاہدوں کو بے نقاب کرنا، مخالف سیاستدانوں کو ایک ہی ٹیبل پر لانا ہو یا بلوچستان جیسے مسئلے پر عوامی بیداری پیدا کرنا ۔ ۔ ۔ ان تمام مسائل میں میڈیا نے انتہائی جرات مندانہ کردار ادا کیا ہے۔ میری معلومات کے مطابق انڈیا ہمارے میڈیا سے باقاعدہ خائف ہے اور ہمارے میڈیاکو بہت اہمیت دیتا ہے۔
اس میں کم از کم مجھے کوئی شک نہیں کہ میڈیا ملکی معاملات میں عوامی شعور کو بیدار کرنے کی کوشش کرتا رہتا ہے اور میڈیا کی اکثریت محب وطن ہے۔ اور مجھے یہ بھی یقین ہے کہ پاکستانی میڈیا جلد یا بد دیر انڈین میڈیا (جو کہ دنیا میںبہت طاقت ور سمجھا جاتا ہے)کو پیچھے چھوڑ جائے گا۔
حیدر آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 28-08-09, 03:44 PM   #25
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,171
کمائي: 167,164
شکریہ: 9,674
7,366 مراسلہ میں 22,057 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بدر بھائی کل کا پاکستان اور اس سے پہلے والا مراسلا الگ الگ سرورق کے لیے پیش کریں۔

والسلام
منتظمین آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 29-08-09, 02:51 AM   #26
Senior Member
 
ماسٹر مقسود's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: Germany
مراسلات: 244
کمائي: 5,308
شکریہ: 243
175 مراسلہ میں 383 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بدر بھائی !
بات یہ ہے کہ آج کے میڈیا اور گذشتہ زمانے کی صحافت میں زمین اور آسمان کا فرق پڑ چکا ہے -
اگر ہم مغرب میں ان تبدیلیوں کو غور سے دیکھیں تو چند باتیں بہت واضع ہو کر سامنے آتی ہیں -
ایک یہ کہ پہلے جہاں چھوٹے موٹے علاقائ اخبار علاقے کے اپنے صحافی چھاپتے تھے ، وہ اب ملک کے چند بڑی کمپنیوں میں سے کسی نے خرید لیے ہوئے ہیں ، صرف نام پرانے رہ گئے ھیں -
دوسرے یہ کہ ان بڑی کمپنیوں کے پیچھے کچھ ایسے عناصر ہیں جن کی مخصوص پالیسیوں کی بڑی سختی سے پابندی کرائی جاتی ہے - کسی کی مجال نہیں کہ اس کے خلاف چلے - صحافت کی آزادی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا -
علاوہ اذیں نیا میڈیا اشتہاروں کے بغیر ایک دن بھی نہیں چل سکتا - اس لئے اس کا مکمل انحصار اشتہار دینے والی بڑی بڑی کمپنیوں پر ہوتا ہے جو پہلے ہی دنیا کی جمہوریتوں کو آہستہ آہستہ چاٹ رہی ہیں - کیونکہ بہت سے حکومتی فیصلے ان کی ایما پر ہوتے ہیں نہ کہ جمہوری اداروں کے ، جیسے امریکہ میں -
16 کروڑ کے ملک میں تو بہت پیسہ کمایا جا سکتا ہے - اس لیے دنیا تو ہر وقت تیار بیٹھی ہے ، آپ کے ایک دفعہ دروازہ کھولنے کی دیر ہے -
ماسٹر مقسود آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
ماسٹر مقسود کا شکریہ ادا کیا گیا
فیصل ناصر (29-08-09)
جواب

Tags
color, pakistani, پاکستان, پاکستانی, لوگ, نفرت, محبت, معاشرہ, ایمان, اللہ, اردو, اسلام, اسلامی, بھائی, تلاش, تحریر, جواب, راستہ, زندگی, زمانہ, طاقتور, علاج, صاف, صحابی, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
جمہوریت کے استحکام کیلئے پاکستان کی بھر پور مدد کر رہے ہیں،رچرڈ بائوچر کا پاکستانی ٹی وی کو انٹرویو ابن جلال خبریں 0 12-10-08 12:03 AM
پاکستان کواقتصادی ترقی اور استحکام سمیت کئی چیلنجز کاسامنا ہے،نوید قمر تہر عبدالقدوس خبریں 0 02-07-08 08:42 AM
دہشتگر دی کے خلاف جنگ :امر یکا پاکستان کو7 ارب ڈالر دیگا،قیام جمہوریت پر ا عبدالقدوس خبریں 0 18-04-08 07:46 AM
آفریدی کی پاکستان ٹیم میں عدم شمولیت ناقابل یقین ہے، شاستری عبدالقدوس کرکٹ 0 03-12-07 04:09 PM
آئین اور جمہوریت کی بحالی تک،دولت مشترکہ نے پاکستان کی رکنیت معطل کر دی عبدالقدوس خبریں 0 23-11-07 10:14 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 02:17 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger