واپس چلیں   پاکستان کی آواز > مذاہب اور انسانی زندگی > اسلام اور معاشرہ > تاریخ و عبر

تاریخ و عبر تاریخ و عبر

ہماری مائیں : اُمہات المؤمنین رضی اللہ عنہن کا معطر تذکرہ

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 25-07-08, 05:09 PM   #1
Senior Member
 
میاں شاہد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مقام: الکمونیا
مراسلات: 10,353
کمائي: 147,632
شکریہ: 8,384
4,504 مراسلہ میں 9,635 بارشکریہ ادا کیا گیا
میاں شاہد کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں میاں شاہد کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Lightbulb ہماری مائیں : اُمہات المؤمنین رضی اللہ عنہن کا معطر تذکرہ

ہماری مائیں : اُمہات المؤمنین رضی اللہ عنہن کا معطر تذکرہ

ہماری مائیں ۔امہات المؤمنین رضی اللہ عنہن کا معطر تذکرہ

ام المؤمنین حفصہ بنت فاروق اعظم رضی اللہ عنہما:۔
حضرت حفصہ رضی اللہ عنہا، حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ (جو مسلمانوںکے خلیفہ ثانی ہیں) انکی بیٹی ہیں آپکی والدہ کا نام زینب بنت مظعون رضی اللہ عنہا ہے ۔ حضرت حفصہ بعثت سے پانچ سال قبل پیدا ہوئیں ۔
پہلا نکاح خنیس بن خذیمہ سہمی سے ہوا ۔ ان کے ساتھ ہجرت کرکے مدینہ تشریف لائیں غزوہ بدر کے بعد خنیس کا انتقال ہوگیا ۔ رضی اللہ عنہ وارضاہ ۔
جب حضرت حفصہ رضی اللہ عنہا بیوہ ہوگئیں تو حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے حضرت عثمان رضی اللہ عنہ سے کہا :اگر آپ چاہیں تو حضرت حفصہ کا نکاح آپ سے کردوں حضرت عثمان نے کہا: سوچ کر بتاؤں گا ۔دوسری ملاقات میں حضرت عثمان رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ میرا نکاح کا ارادہ نہیں ہے ۔ پھر حضرت فاروق اعظم رضی اللہ عنہ حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ کے پاس آئے اور کہا کہ آپ چاہیں تو حضرت حفصہ کا نکاح آپ سے کرادوں حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے خاموش ہوگئے اور کوئی جواب نہیں دیا ۔ حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اس سے مجھے ملال ہوا ۔
تین چار دن ہی ہوئے تھے کہ رسول اللہ ؐ نے اپنے لئے پیام دیا تو حضرت فاروق اعظم رضی اللہ عنہ نے حضرت حفصہ رضی اللہ عنہا کا نکاح آپ ؐ سے کردیا اسکے بعد حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ سے ملنا ہوا تو حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے فرمایا : اے عمر! تم شاید میرے طرز عمل سے رنجیدہ ہو میںنے اس لئے جواب نہیں دیا تھا کہ مجھ کو یہ معلوم تھا کہ رسول اللہ ؐ کا خود پیام دینے کا خیال تھا ۔ اس لئے میں نے سکوت کیا اور رسول اللہ ؐ کے راز کو ظاہر کرنا مناسب نہ سمجھا ۔ اگر حضور ؐ حضرت حفصہ رضی اللہ عنہا سے نکاح نہ کرتے تو میں ضرور قبول کرتا ۔ مشہوراور راجح یہ ہے کہ رسول اللہ ؐ نے 3 ؁ ھ میں آپ رضی اللہ عنہا سے نکاح کیا ۔
آپ رضی اللہ عنہا نے شعبان 45 ؁ھ میں وفات پائی ۔ حضرت معاویہ ؓ کا زمانہ خلافت تھا ۔مروان بن حکم نے نماز جنازہ پڑھائی ۔وفات کے وقت ساٹھ سال سے زائد عمر تھی ۔
ام المؤمنین زینب بنت خزیمہ ملقب بہ ام المساکین رضی اللہ عنہا :۔
زینب آپ کا نام تھا ،چونکہ آپ بہت سخی اور فیاض تھیں اس لئے ایام جاہلیت ہی سے آپکو ام المساکین یعنی مسکینوں کی ماں کہا جانے لگا ۔والد کا نام خزیمہ بن الحارث ہلالی تھا ۔ پہلا نکاح حضرت عبد اللہ بن جحش رضی اللہ عنہ سے ہوا ۔ ٣ ؁ھ میں عبد اللہ بن جحش غزوہ احد میں شہید ہوگئے ۔ عدت گزرنے کے بعد رسول اللہ ؐ سے نکاح فرمایا ۔ 500 درھم مہر مقرر ہوا ۔ نکاح کے دو تین مہینے گزرے تھے کہ آپ رضی اللہ عنہا کا انتقال ہوگیا ۔ آپ ؐ نے خود ہی نماز جنازہ پڑھائی اور جنت البقیع میں دفن ہوئیں ۔ انتقال کے وقت آپ رضی اللہ عنہا کی عمر فقط تیس30 سال تھی ۔
ام المؤمنین حضرت زینب بنت جحش رضی اللہ عنہا :۔
حضرت زینب بنت جحش رضی اللہ عنہا آپ ؐ کی پھوپھی امیمہ بنت عبد المطلب کی بیٹی تھیں ۔ آپ ؐ کی پھوپھی زاد بہن تھیں ، آپ ؐ کی زوجیت میں آنے سے پہلے آپ ؐ کے آزاد کردہ غلام اور متبنّیٰ (منہ بولے بیٹے ) زید بن حارثہ رضی اللہ عنہ کے عقد میں تھیں ۔ باہمی موافقت نہ ہونے کی وجہ سے زید رضی اللہ عنہ نے آپ رضی اللہ عنہا کو طلاق دےدی ۔ حضور علیہ الصلوۃ والسلام سے آپ کا نکاح آسمانوں پر ہوا ، آپ ؐحضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے گھر پر تھے کہ وحی آگئی ۔ چنانچہ آپ ؐ نے حضرت زینب بنت جحش کے گھر چلے گئے کیونکہ آسمانوں پر نکاح منعقد ہوچکا تھا ۔ حضرت زینب بنت جحش رضی اللہ عنہما سن ،٤،٥، ہجری میں آپ ؐ کی زوجیت میں آئیں جبکہ انکی عمر ٣٥ سال تھی ۔ مہر ٤٠٠ درھم مقرر ہوا ۔
حضرت زینب بنت جحش سے نکاح کے وقت آپ ؐ نے ولیمہ کااہتمام فرمایا ۔ اور خاص اہتمام کیا گیا آپ ؐ نے بکر ی ذبح کی، لوگوں کو مدعو کیا گیا اور گوشت اور روٹی کھلائی گئی ۔اسکے بعد آپ علیہ الصلوۃ والسلام حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے حجرے میں تشریف لے گئے اور انہوں نے آپ ؐ کو مبارکباد دی اسی طرح یکے بعد دیگرے تمام ازواج مطہرات کے حجروں میں تشریف لے گئے اور مبارکباد وصول کی ۔
٢٠ ؁ھ میں آپؓ نے مدینہ منورہ میں انتقال فرمایا۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے نماز جنازہ پڑھائی ۔ انتقال کے وقت پچاس یا تریپن سال کی عمر تھی ۔ آپ رضی اللہ عنہا نے کفن اپنے لئے خود تیار کررکھا تھا اور فرماتی تھیں کہ میں نے اپنا کفن تیار کررکھا ہے اور غالباً حضرت عمر رضی اللہ عنہ بھی میرے لئے کفن بھیجیں گے ایک کفن کام میں لے آنا اور دوسرا صدقہ کردینا ۔ چنانچہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے وفات کے بعد پانچ کپڑے خوشبو لگا کر بھیج دئیے ۔حضرت عمر رضی اللہ عنہ ہی کے کفن کے اندر انکو کفنایا گیا اور جو کفن انہوں نے خود تیار کیا تھا اسے انکی بہن حمیرا بنت جحش رضی اللہ عنہما نے صدقہ کردیا ۔
ام المؤمنین ام حبیبہ بنت ابو سفیان رضی اللہ عنہما :۔
رملہ آپ کا نام اور ام حبیبہ آپ کی کنیت تھی، ابو سفیان بن حرب اموی قریش کے مشہور سردار کی بیٹی تھیں، والدہ کا نام صفیہ بنت ابی العاص تھا جو حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کی پھوپھی تھیں ۔بعثت نبوی سے سترہ سال پہلے پیدا ہوئیں ۔ پہلا نکاح عبد اللہ بن جحش سے ہوا ۔ ام حبیبہ ابتداء ہی میں مسلمان ہوگئی تھیں اور انکے شوہر بھی مسلمان ہوگئے تھے ۔ دونوں نے حبشہ کی طرف ہجرت کی وہاں جاکر ایک لڑکی پیدا ہوئی جسکا نام حبیبہ رکھا اور اسی نام پر ام حبیبہ کنیت رکھی گئی ۔
چند روز بعد عبد اللہ بن جحش تو مرتد ہوگئے مگر ام حبیبہ رضی اللہ عنہا اسلام پر قائم رہیں۔ ام حبیبہ فرماتی ہیں کہ عبداللہ کے نصرانی ہونے سے پہلے میں نے اسکو نہایت بری اور بھیانک شکل میں خواب میں دیکھا جس سے میں بہت گھبراگئی ۔ جب صبح ہوئی تو وہ مرتد ہوگیا تھا میں نے یہ خواب اسکو بتا یا مگر اس پر اسکا کوئی اثرنہ ہوا اور اسی حالت میں اس کا انتقال ہوگیا ۔
چند روز کے بعد خواب میں دیکھا کہ انہیں کوئی شخص'' یا ام المؤمنین'' کہہ کر آواز دے رہا ہے ۔ عدت کا ختم ہونا ہی تھا کہ یکا یک رسول اللہ ؐ کا پیغام نکاح پہنچا ْ۔نجاشی رضی اللہ عنہ نے خطبہ نکاح پڑھا ۔ چار سو دینار مہر میں اد ا کئے اور مہربھی نجاشی رضی اللہ عنہ نے بذات خود ادا کیا ۔ او راسکے بعد دعوت ولیمہ بھی اسی نے خود کی ۔ شادی کے وقت آپ رضی اللہ عنہا کی عمر ٣٧ سال تھی ۔ سن ٤٤ ہجری میں ٧٤ سال کی عمر میں مدینہ منورہ میں وفات پائی ۔
ام المؤمنین میمونہ بنت حارث رضی اللہ عنہا :۔
میمونہ آپکا نام ہے ،والد کا نام حارث اور ماں کا نام ہند تھا ۔ ماہ ذی القعدہ سن ٤ہجری میں آپ ؐکی زوجیت میں آئیں ۔ اس سے پہلے ابو رحم بن عبد العزیٰ کے نکاح میں تھیں ۔ ابو رحم کے انتقال کے بعد آپ ؐ کے نکاح میں آئیں ۔ پانچ سو درھم مہر مقرر ہوا ۔
بعض روایات سے معلوم ہوتا ہے کہ نکاح اور عروسی اس جگہ یعنی مقام سرف میں ہوئی ہے ،اور وفات بھی یہیں پائی ہے ، اور مدفون بھی یہیں ہیں ۔
سن ٥١ ہجری میں آپ کا انتقال ہوا ۔ عبد اللہ ابن عباس رضی اللہ عنہ نے نماز جنازہ پڑھائی ۔ سب سے آخر میں آپ ؐ نے حضرت میمونہ ہی سے نکاح فرمایا تھا ، اسکے بعد آپ ؐ نے کسی سے نکاح نہیں کیا کیونکہ اللہ تعالیٰ نے یہ اعزاز ان ہی برگزیدہ خواتین کےلئے مقرر فرمایا تھا ۔ جن کا اختتام حضرت میمونہ رضی اللہ عنہا پر ہوا، اس کے بعد اس عظیم شرف واعزاز کے دروازے بند کردئےگئے ۔

__________________
میاں شاہد آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے میاں شاہد کا شکریہ ادا کیا
پیاسا (18-08-08), سیپ (25-07-08), عُکاشہ (19-08-08)
کمائي نے میاں شاہد کو اس مراسلے کے لئے دیئے
تاریخ رکن عطیہ کرنے کی وجہ رقم
25-07-08 دستیاب نہیں 0
پرانا 25-07-08, 05:36 PM   #2
Senior Member
 
محمدخلیل's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: جنڈانوالہ کھاریاں پاکستان
عمر: 26
مراسلات: 10,807
کمائي: 46,486
شکریہ: 7,233
5,839 مراسلہ میں 14,845 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدخلیل کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمدخلیل کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: ہماری مائیں : اُمہات المؤمنین رضی اللہ عنہن کا معطر تذکرہ

بہت اچھا لکھا ہے بھائی آُ نے
محمدخلیل آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
محمدخلیل کا شکریہ ادا کیا گیا
میاں شاہد (25-07-08)
پرانا 25-07-08, 06:00 PM   #3
Senior Member
 
میاں شاہد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مقام: الکمونیا
مراسلات: 10,353
کمائي: 147,632
شکریہ: 8,384
4,504 مراسلہ میں 9,635 بارشکریہ ادا کیا گیا
میاں شاہد کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں میاں شاہد کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: ہماری مائیں : اُمہات المؤمنین رضی اللہ عنہن کا معطر تذکرہ

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : خلیل مراسلہ دیکھیں
بہت اچھا لکھا ہے بھائی آُ نے
”حوصلہ افزائی“ کا شکریہ
میاں شاہد آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 25-07-08, 08:18 PM   #4
ذیلی ناظم

عبداللہ حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: سیارہ زمین
مراسلات: 4,167
کمائي: 74,774
شکریہ: 8,792
2,972 مراسلہ میں 10,832 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ حیدر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: ہماری مائیں : اُمہات المؤمنین رضی اللہ عنہن کا معطر تذکرہ

بہت خوب شاہد بھائی۔اہل بیت النبی صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کے اس مبارک تذکرے پر اب تک کی ساری کمائی آپ کی خدمت میں پیش کر رہا ہوں۔
عبداللہ حیدر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 26-07-08, 10:18 AM   #5
Senior Member
 
میاں شاہد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مقام: الکمونیا
مراسلات: 10,353
کمائي: 147,632
شکریہ: 8,384
4,504 مراسلہ میں 9,635 بارشکریہ ادا کیا گیا
میاں شاہد کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں میاں شاہد کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: ہماری مائیں : اُمہات المؤمنین رضی اللہ عنہن کا معطر تذکرہ

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عبداللہ حیدر مراسلہ دیکھیں
بہت خوب شاہد بھائی۔اہل بیت النبی صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کے اس مبارک تذکرے پر اب تک کی ساری کمائی آپ کی خدمت میں پیش کر رہا ہوں۔
آپ کے حوصلہ افزا الفاظ‌ ہی میرے لئے ہر کمائی سے اچھے ہیں، اس سے زیادہ سے تو شرمندگی سی محسوس ہوتی ہے

آپ کا بہت بہت شکریہ
میاں شاہد آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 26-07-08, 10:20 AM   #6
Senior Member
 
میاں شاہد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مقام: الکمونیا
مراسلات: 10,353
کمائي: 147,632
شکریہ: 8,384
4,504 مراسلہ میں 9,635 بارشکریہ ادا کیا گیا
میاں شاہد کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں میاں شاہد کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: ہماری مائیں : اُمہات المؤمنین رضی اللہ عنہن کا معطر تذکرہ

For those , who are not able to read Unicode properly.

باقی آئندہ

Last edited by میاں شاہد; 26-07-08 at 10:23 AM.
میاں شاہد آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
میاں شاہد کا شکریہ ادا کیا گیا
پرانا 29-07-08, 02:39 PM   #7
Senior Member
 
میاں شاہد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مقام: الکمونیا
مراسلات: 10,353
کمائي: 147,632
شکریہ: 8,384
4,504 مراسلہ میں 9,635 بارشکریہ ادا کیا گیا
میاں شاہد کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں میاں شاہد کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: ہماری مائیں : اُمہات المؤمنین رضی اللہ عنہن کا معطر تذکرہ

میاں شاہد آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 17-08-08, 07:25 PM   #8
Senior Member
 
پیاسا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2008
مقام: IN THE SHADOW OF SWORD
عمر: 29
مراسلات: 1,824
کمائي: 3,760
شکریہ: 1,712
863 مراسلہ میں 1,788 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: ہماری مائیں : اُمہات المؤمنین رضی اللہ عنہن

پیاسا آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 17-08-08, 07:38 PM   #9
Senior Member
 
طارق راحیل's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2007
مقام: Karachi
عمر: 26
مراسلات: 2,882
کمائي: 31,247
شکریہ: 3,975
1,161 مراسلہ میں 2,345 بارشکریہ ادا کیا گیا
طارق راحیل کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں طارق راحیل کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں طارق راحیل کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں طارق راحیل کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں طارق راحیل کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: ہماری مائیں : اُمہات المؤمنین رضی اللہ عنہن

بہت خؤب
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
طارق راحیل آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 18-08-08, 10:31 AM   #10
Senior Member
 
میاں شاہد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مقام: الکمونیا
مراسلات: 10,353
کمائي: 147,632
شکریہ: 8,384
4,504 مراسلہ میں 9,635 بارشکریہ ادا کیا گیا
میاں شاہد کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں میاں شاہد کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: ہماری مائیں : اُمہات المؤمنین رضی اللہ عنہن

السلام و علیکم
اس تحریر کو پڑہنے، پسند کرنے اور حوصلہ بڑہانے کا بے حد شکریہ

والسلام
میاں شاہد آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
میاں شاہد کا شکریہ ادا کیا گیا
پیاسا (18-08-08)
پرانا 19-08-08, 02:11 AM   #11
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 48
مراسلات: 4,301
کمائي: 86,556
شکریہ: 1,997
3,504 مراسلہ میں 12,350 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: ہماری مائیں : اُمہات المؤمنین رضی اللہ عنہن

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ ، دل و روح کو پر سُرُور کر دیا اپنی ماؤں کا ذکر پڑھ کر ، اللہ آپ کو دنیا و آخرت میں بہترین اجر عطا فرمائے ، اور ہم سب کو اپنی ان ماؤں کا حق ادا کرنے کی ہمت عطا فرمائے ، شاہد بھائی باقی کا شدت سے انتظار رہے گا ، اللہ آپ کو تکمیل کی توفیق عطا فرمائے اور قبول فرمائے ، و السلام علیکم۔
__________________
اب نہ ہو گا کہیں کوئی نزول کتاب ::: بند کر دیا رب العالمین نے یہ باب
ہے جو بھی صحیح سنت رسالت مآب ::: بے شک ہے وحیء رب الارباب
عادل سہیل آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
عادل سہیل کا شکریہ ادا کیا گیا
میاں شاہد (19-08-08)
پرانا 19-08-08, 04:45 PM   #12
Senior Member
 
میاں شاہد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مقام: الکمونیا
مراسلات: 10,353
کمائي: 147,632
شکریہ: 8,384
4,504 مراسلہ میں 9,635 بارشکریہ ادا کیا گیا
میاں شاہد کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں میاں شاہد کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: ہماری مائیں : اُمہات المؤمنین رضی اللہ عنہن

میاں شاہد آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 19-08-08, 04:45 PM   #13

پرانا 19-08-08, 04:46 PM   #14

پرانا 19-08-08, 04:46 PM   #15

Tags
color, com, unicode, لڑکی, نماز, ماں, معلوم, اللہ, اسلام, بہترین, بھائی, جواب, حکم, خواتین, دل, زمانہ, سال, سردار, شخص, شعبان, طلاق, عقد, غزوہ بدر, صبح, صدقہ

Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:

تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 04:34 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger