واپس چلیں   پاکستان کی آواز > مذاہب اور انسانی زندگی > اسلام اور معاشرہ > تاریخ و عبر



تاریخ و عبر تاریخ و عبر


حضرت امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ کا ایمان افروز تذکرہ

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 25-03-08, 09:17 AM   #1
Senior Member
 
میاں شاہد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مقام: الکمونیا
مراسلات: 10,353
کمائي: 147,632
شکریہ: 8,384
4,504 مراسلہ میں 9,635 بارشکریہ ادا کیا گیا
میاں شاہد کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں میاں شاہد کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default حضرت امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ کا ایمان افروز تذکرہ

حضرت امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ کا ایمان افروز تذکرہ

شہر بخارا دریائے جیحون کی زیریں گزرگاہ پر واقع ہے۔ یہ سطح سمندر سے 722فٹ بلند ایک بڑے نخلستان کا حصہ ہے اس مردم خیز علاقے سے علم وفن کی تاریخی شخصیات وابستہ ہیں۔ ماوراء النہر کے سر سبز شہروں میں بخارا کی شادابی بے نظیر اور فقید المثال ہے۔ قلعہ کی چھت سے اس کا نظارہ کریں تو وہ مرغزاروں اور ہریالی کی مسحور کن تصویر اپنے دامن میں سموئے ہوئے ہے۔ درمیان میں بنے محلات پھولوں کے گھیرے میں حسنِ قدرت کا عظیم شاہکار دکھائی دیتے ہیں۔
یہ ۱۳ شوال ۱۹۴ھ؁ کی بات ہے جب بعد از نمازِ جمعہ اسماعیل نامی شخص کے گھر ایک بچہ پیدا ہوا۔ اس کا نام محمد رکھا گیا، بعد میں یہی بچہ چمنستانِ اسلام کا مہکتا ہوا پھول بنا اور امیر المؤمنین فی الحدیث کے عظیم لقب سے ملقّب ہوا۔ اس کا بچپن عجیب تھا، آغاز ہی میں والد نے داغِ جدائی دے کر یتیمی کا تاج اس کے سر پر سجایا اور چند دن بعد ہی بینائی نے تاریکی کا روپ دھار لیا۔ یہ حالت دیکھ کر ماں کا کلیجہ منہ کو آگیا اسے اپنے لختِ جگر کی یتیمی اور نابینا پن کے غم نے ہلکان کر دیا۔ وہ بے اختیار سجدے میں گری، مالکِ کونین کے سامنے دامن پھیلایا اور دعا کےلئے ہاتھ اٹھا دیئے دیکھتے ہی دیکھتے اﷲ رب العزت نے اس بچے کو بینائی عطا کر دی۔
زندگی کے ابتدائی ایام میں ہی وہ علمِ حدیث کا تڑپتا ہوا سیماب بن چکا تھا۔ وہ مکتب سے نکلا، محدثین کی جماعت پر طائرانہ نظر دوڑائی اور محدث داخلیؒ کے درس میں شریک ہو گیا۔
امام داخلی ؒ مسندِ حدیث پر جلوہ افروز تھے، طلبہ کا جم غفیر سامنے تھا، امام صاحبؒ نے فرمایا:'' سفیان عن ابی الزبیر عن ابراھیم''اچانک ایک گوشے سے آواز بلند ہوئی ''ابو الزبیر لم یرو عن ابراہیم'' (ابو زیبر نے ابراہیم سے کوئی روایت نہیں فرمائی) استاد نے چہرہ اٹھایا، غور سے اس کی طرف دیکھااور طفلِ مکتب سمجھ کر ڈانٹ دیا۔'' آپ کے پاس اصل ہو تو مراجعت فرمالیں، میری بات معقول ہے'' دوبارہ کونے سے آواز ابھری، وہ سنجیدہ ہو گیا۔ امام ؒ گھر گئے اصل کو ملاحظہ فرمایا اور آکر گویا ہوئے : لڑکے اصل سند کیا ہے؟ اس نے عرض کیا''ھو الزبیر وھو ابن عدی عن ابراہیم''امام صاحب نے قلم سے اصلاح فرمائی اور ''صَدَقْتَ'' کا تمغہئ امتیاز جاری فرما دیا۔ اس وقت اس بچے کی عمر صرف گیارہ برس تھی۔
اس دور میں جب بغداد علم وفن کا گہوارہ تھا۔ وہاں محدثین کو معلوم ہوا کہ ایک ماہر فن انکے درمیان موجود ہے انہوں نے اس کا امتحان لینے کے لئے منصوبہ تیار کیا۔ دس ماہرین علمِ حدیث کا تقرر کیا گیا، انہوں نے اس کے سامنے دس دس احادیث پیش کیں۔ اس نے ہر حدیث کے جواب میں فرمایا: ''لاَ اَدْرِیْ'' (میں اس کو نہیں جانتا)۔ عوام الناس کو یہ خیال ہوا کہ وہ اس فن سے ناواقف ہے، مگر اہل فن سمجھ گئے کہ حقیقت کیا ہے؟ اچانک اس نے اپنا رخ ممتحن حضرات میں سے ہر ایک کی طرف پھیرا اور کہا:'' آپ نے پہلی روایت یوں بیان کی تھی جو کہ غلط ہے اور صحیح یوں ہے''۔ اسی طرح وہ دس دس احادیث کی اصلاح کرتا چلا گیا۔ لوگوں کی عقلیں دنگ رہ گئیں۔ اور اہل فن کو اس کے کمال علمی کا معترف ہونا پڑا۔ دنیا اس بچے کو امام بخاری ؒ کے نام سے یاد کرتی ہے۔
حافظ ابن حجر عسقلانیؒ جو علمِ حدیث کے ماہر اور آسمانِ ذہانت کے درخشندہ ستارے ہیں یہ واقعہ سنتے ہی بے ساختہ پکار اٹھے تھے''تعجب اس بات پر نہیں کہ انہوں نے غلطی پہچان لی تھی کیونکہ وہ تو حافظ الحدیث تھے۔ ان کا کام ہی یہ تھا۔ حقیقت میں تعجب اس پر ہے کہ انہوں نے غلط احادیث ایک ہی بار ترتیب وار یاد کرلیں اور اسی ترتیب سے ان کو بیان فرما کر اصلاح بھی فرما دی''۔
امام بخاریؒ سولہ سال کی عمر میں مشائخ بخارا سے استفادہ کے بعد والدہ اور بھائی کے ساتھ حجاز روانہ ہوگئے۔ وہاں دونوں کے ساتھ حج ادا فرمایا، اور انہیں واپس بھیجا اور خود حصولِ علم کی خاطر مکہ میں مقیم ہو گئے۔ مکہ مکرمہ میں ابو الولید احمد بن محمد ازرقی ، امام حمیدی، حسان ابن حسان بصری، خلاد یحی، اور ابو عبدالرحمن مقری رحمھم اﷲ سے دو سال تک علم حاصل کیا۔ اس کے بعد مدینہ منورہ میں عبد العزیز اویسی، ایوب بن سلیمان بن بلال اور اسماعیل بن ابی اویس رحمھم اﷲ سے خوب استفادہ کیا، اسی دوران قضایا الصحابہ والتابعین اور التاریخ الکبیر جیسی جلیل القدر اور عظیم پایہ کتب تصانیف کیں۔
چند سال حجاز مقدس میں گزارنے کے باوجود آپ کی علمی پیاس ٹھنڈی نہ ہوئی تو بصرہ، کوفہ، بغداد، شام، مصر، بلخ، ہرات، الجزیرہ اور نیشا پور کو اپنی جولان گاہ بنا لیا۔ اس دوران آپ کو فاقے بھی برداشت کرنے پڑے، چالیس سال تک آپ سالن کا استعمال نہیں فرما سکے تھے۔ اسّی ہزار مشائخِ وقت اور جبالِ علم سے سماعِ حدیث کا عظیم تر فریضہ انجام دیا۔ ترک معاصی ومنکرات کے اہتمام کی وجہ سے اﷲ تعالی نے آپ کو بے نظیر قوتِ حافظہ عطا فرمائی تھی۔ آپ کی شخصیت میں علم کی پختگی، دین کی بیداری، حافظہ میں غیر معمولی قوت، سخت جانفشانی، طلب وجستجو، ذوق وشوق، ہمت کی بلندی، فقرودرویشی، وسعتِ معلومات، دقتِ نظر، اخلاص وتقوی، شب بیداری، آہِ سحر گاہی، حلیم طبع، اعراض عن الدنیا، سخا ودریا دلی اور تقدس وطہارت جیسی صفات کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی تھیں۔
آپ کے عظیم کارناموں میں سے'' صحیح البخاری'' کی تصنیف سب سے عظیم کارنامہ شمار کیا جاتا ہے جس کو اﷲ تعالی نے شرف قبولیت سے نوازا جو محض ان کے تقوی واخلاص وللہیت کی بنا پر ہے۔ آج علماء اس کا درس دینے کو اور طلباء اس کا درس سننے کو اپنے لئے سعادت سمجھتے ہیں۔ باتفاق علماء بخاری شریف ''اصح الکتب بعد کتاب اﷲ'' (قرآن پاک کے بعد سب سے صحیح کتاب) ہے۔
حکماء کا قول ہے ''بوئے گل کا باغ سے، روشنی کا آفتاب سے، اور انسان کا اس دنیا سے رخصت ہونا لازمی ہے''۔ اسی اصول کے پیش نظر آپ بھی علمِ حدیث کا خزانہ شرق وغرب میں بکھیر کر یکم شوال ۲۵۶ھ؁کو ملاقی ہو گئے۔
دفن کے بعد آپ کی قبر سے خوشبونکلنا شروع ہوئی اور قبر کی سیدھ میں آسمان تک ایک روشن خط نظر آرہا تھا۔ لوگ ان کی قبر پر اندھا دھند ٹوٹ پڑے اور مخالفین نے جب یہ منظر دیکھا تو وہ بھی آبدیدہ ہوئے بغیر نہ رہ سکے ۔ حاکمِ وقت نے جب یہ مناظر دیکھے تو قبر مبارک کے قریب حفاظتی انتظامات کر دیئے۔
کسی شاعر نے کیا خوب کہا ہے:
جان کہ منجملہء میخانہ مجھے
مدتوں رویا کریں گے جام وپیمانہ مجھے
__________________
میاں شاہد آف لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے میاں شاہد کا شکریہ ادا کیا
S_S_G_Commando (04-04-08), پیاسا (17-08-08), حنا (20-08-08), خالد احمد صدیقی (14-04-08)
پرانا 14-04-08, 10:40 AM   #2
Senior Member
مقبول
 
خالد احمد صدیقی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مراسلات: 174
کمائي: 803
شکریہ: 664
50 مراسلہ میں 112 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: حضرت امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ کا ایمان افروز تذکرہ

ماشا اللہ جناب بہت اچھی معلومات ہیں
خالد احمد صدیقی آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
خالد احمد صدیقی کا شکریہ ادا کیا گیا
میاں شاہد (04-07-08)
پرانا 14-04-08, 11:27 AM   #3
Senior Member
 
میاں شاہد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مقام: الکمونیا
مراسلات: 10,353
کمائي: 147,632
شکریہ: 8,384
4,504 مراسلہ میں 9,635 بارشکریہ ادا کیا گیا
میاں شاہد کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں میاں شاہد کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: حضرت امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ کا ایمان افروز تذکرہ

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : خالد احمد صدیقی مراسلہ دیکھیں
ماشا اللہ جناب بہت اچھی معلومات ہیں
شکریہ خالد بھائی، نوازش
میاں شاہد آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 04-07-08, 03:24 PM   #4
Member
اجنبی
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 88
کمائي: 1,291
شکریہ: 17
45 مراسلہ میں 91 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: حضرت امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ کا ایمان افروز تذکرہ

ماشااللہ بہت اچھی شیرنگ کی ہے آپ نے اللہ پاک ہمیں بھی شوق حدیث عطائ فرمائیں آمین
ملنگ آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
ملنگ کا شکریہ ادا کیا گیا
میاں شاہد (04-07-08)
پرانا 04-07-08, 03:50 PM   #5
Senior Member
 
محمدخلیل's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: جنڈانوالہ کھاریاں پاکستان
عمر: 26
مراسلات: 10,807
کمائي: 46,486
شکریہ: 7,233
5,839 مراسلہ میں 14,845 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدخلیل کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمدخلیل کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: حضرت امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ کا ایمان افروز تذکرہ

بہت اچھی معلومات ہیں
محمدخلیل آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
محمدخلیل کا شکریہ ادا کیا گیا
میاں شاہد (04-07-08)
پرانا 04-07-08, 03:51 PM   #6
Senior Member
 
میاں شاہد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مقام: الکمونیا
مراسلات: 10,353
کمائي: 147,632
شکریہ: 8,384
4,504 مراسلہ میں 9,635 بارشکریہ ادا کیا گیا
میاں شاہد کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں میاں شاہد کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: حضرت امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ کا ایمان افروز تذکرہ

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : ملنگ مراسلہ دیکھیں
ماشااللہ بہت اچھی شیرنگ کی ہے آپ نے اللہ پاک ہمیں بھی شوق حدیث عطائ فرمائیں آمین
اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : خلیل مراسلہ دیکھیں
بہت اچھی معلومات ہیں
پسند کرنے کا شکریہ
میاں شاہد آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 17-08-08, 07:10 PM   #7
Senior Member
 
پیاسا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2008
مقام: IN THE SHADOW OF SWORD
عمر: 29
مراسلات: 1,824
کمائي: 3,760
شکریہ: 1,712
863 مراسلہ میں 1,788 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: حضرت امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ کا ایمان افرو

کیا اردو صحیح بحاری کا لنک مل سکتا ہے جہاں سے میں لوڈ کر سکوں

پیاسا آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 17-08-08, 07:48 PM   #8
Senior Member
 
طارق راحیل's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2007
مقام: Karachi
عمر: 26
مراسلات: 2,882
کمائي: 31,247
شکریہ: 3,975
1,161 مراسلہ میں 2,345 بارشکریہ ادا کیا گیا
طارق راحیل کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں طارق راحیل کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں طارق راحیل کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں طارق راحیل کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں طارق راحیل کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: حضرت امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ کا ایمان افرو

ماشا اللہ جناب بہت اچھی معلومات ہیں
طارق راحیل آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 17-08-08, 07:59 PM   #9
ذیلی ناظم

 
عبداللہ حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: سیارہ زمین
مراسلات: 4,167
کمائي: 74,774
شکریہ: 8,792
2,972 مراسلہ میں 10,832 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ حیدر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: حضرت امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ کا ایمان افرو

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : پیاسا مراسلہ دیکھیں
کیا اردو صحیح بحاری کا لنک مل سکتا ہے جہاں سے میں لوڈ کر سکوں
السلام علیکم
مکمل صحیح بخاری آٹھ حصوں میں:
صحیح بخاری حصہ اول
صحیح بخاری حصہ 2
صحیح بخاری حصہ 3
صحیح بخاری حصہ 4
صحیح بخاری حصہ 5
صحیح بخاری حصہ 6
صحیح بخاری حصہ 7
صحیح بخاری حصہ8
والسلام علیکم
عبداللہ حیدر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے عبداللہ حیدر کا شکریہ ادا کیا
پیاسا (18-08-08), حنا (20-08-08)
پرانا 18-08-08, 10:06 AM   #10
Senior Member
 
پیاسا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2008
مقام: IN THE SHADOW OF SWORD
عمر: 29
مراسلات: 1,824
کمائي: 3,760
شکریہ: 1,712
863 مراسلہ میں 1,788 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: حضرت امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ کا ایمان افرو

ماشا اللہ
عبداللہ حیدر بھایی آپ کا شکر گزار ہوں۔ ۔ ۔ اللہ آپ کو بہتریں اجر عطا فرماے
پیاسا آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 19-08-08, 05:36 PM   #11
Senior Member
 
میاں شاہد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مقام: الکمونیا
مراسلات: 10,353
کمائي: 147,632
شکریہ: 8,384
4,504 مراسلہ میں 9,635 بارشکریہ ادا کیا گیا
میاں شاہد کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں میاں شاہد کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: حضرت امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ کا ایمان افرو

ارے بھائیو! صحاح ستہ کی تمام کتابیں اور مظاہر حق جدید کہاں‌سے ملے گی ؟؟؟؟؟ کوئی بتلاؤ کہ ہم جائیں تو جائیں‌کہاں
میاں شاہد آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
جواب

Tags
color, data, کمال, پہچان, پیاسا, پاک, قرآن, نظر, مکہ, منصوبہ, ماں, معلوم, آج, ایمان, اللہ, امیر, امتحان, اردو, اسلام, بے نظیر, جواب, حدیث, دعا, ستارے, صحیح


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ایک سبق آموز کہانی wajee اردو ادب سے اقتباسات 6 12-10-10 04:43 PM
نوروز Real_Light شعر و شاعری 1 22-03-10 04:23 PM
فوج نے اپنی حدود سے تجاوز کیا:فرحت اللہ بابر کی ہرزہ سرائی حیدر خبریں 0 09-10-09 09:52 AM
جشن آزادی کارڈز!!!!!!!!!!!! وجدان 14اگست 3 03-08-09 06:51 PM
چند روز میں نوز شر یف کے پاکستان آنے امکان ،سعودی عر ب فر یقین میں کم از کم مفاہمت کرا نے میں کامیاب عبدالقدوس خبریں 0 22-11-07 09:05 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 04:13 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger