| بلوچی فورمز بلوچی فورمز |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات |
درجہ بندی:
|
ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 14,060
کمائي: 75,631
شکریہ: 50,033
10,123 مراسلہ میں 32,029 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
وہ ہنسا اور ہنستا ہی چلا گیا: KGBکے حقیقی جاسوسوں سے پاکستان پر گفتگو
اُس نے اِس زور کا قہقہہ لگایا کہ اس کی آنکھوں سے پانی بہنے لگ پڑا اور ہنستے ہنستے اسکو اچھو لگ گیا جبکہ اسکے ساتھی کے چہرے پر طنزیہ مسکراہٹ تھی۔ "فرنٹ لائن اتحادی؟ کونسی احمقوں کی جنت میں رہتے ہو تم؟ امریکہ کو پاکستان کی کوئی ضرورت نہیں ہے اور کم از کم پاکستان جیسے بیوقوف اتحادی کی ضرورت نہیں ہے۔ ہر وہ دانا شخص جو امریکی پالیسی کو پڑھتا ہے وہ اس بات کو خوب جان سکتا ہے کہ اب امریکہ کو پاکستان کی کوئی ضرورت نہیں رہی۔ا گر اس خطے میں کوئی حقیقی معنوں میں امریکہ کا اتحادی ہو سکتا ہے تو وہ ہے ایران ! لیکن تبدیل شدہ حکومت کے ساتھ۔ ایک بار وہ ایران کے ساتھ نبٹ لیں ۔ ۔ ۔ پھر دیکھنا وہ تم لوگوں کے ساتھ کیا حشر کرتے ہیں۔امریکہ کے لیے بلوچستان کے علاوہ تمام کا تمام پاکستان بے فائدہ ہے" یہ قہقہہ لگانے والا شخص سابقہ KGBکا جاسوس تھا جس نے بلوچستان میں BLAنامی تنظیم کھڑی کی تھی جبکہ اسکا ساتھی BLAکے آرکیٹیکٹس میں سے ایک تھا۔ انکے کوڈ نام "شاشا اور مشا" فرض کر لیں۔ یہ دونوں ریٹائرڈ آفیسرز ماسکو کی ایک ہی گلی میں رہتے ہیں اور انکی واحد مصروفیت ایک دوسرے کے ساتھ مل بیٹھ کر واڈکا شراب پینا ہے۔ "ہم لوگوں نے جب افغانستان پر قبضہ کیا تھا تو ہمکو افغانستان سے کچھھ لینا دینا نہیں تھا ۔ ہمارا مقصد تو بلوچستان میں سے ہوتے ہوئے گوادر کے راستے گرم پانیوں تک پہنچنا تھا تاکہ ہم وسطی ایشیا کی دولت کو کیش کروا سکیں۔اسی مقصد کے لیے ہم نے بلوچستان کو پاکستان سے الگ کرنے کی کوشش کی تھی۔ اور یہی امریکہ کا بھی مقصد ہے۔" شراب کے نشے میں دھت ان افسران کو لائن پر لانا مشکل کام تھا لیکن باتیں وہ ہوش میں کر رہے تھے۔ شاشا ماضی کی یادوں میں کھو کر بولا "ہم نے BLA اس لیے قائم کی تھی کہ ہمکو افغان جنگ میں پاکستان کی تیز ترین اور اثر اندازجنگجویانہ صلاھیتوں نے حیران و پریشان کردیاتھا۔ تب ہم نے فیصلہ کیا کہ پاکستان کو اسکا جواب اُسی کی حکمت عملی کی صورت میں دینا ہے۔ چونکہ ہمارا ٹارگٹ بلوچستان ہی تھا تو ہم نے اسی میں پاکستان کے لیے دلدل پیدا کرنے کی کوشش کی۔" جب ان سے پوچھا گیا کہ آپ کے افغانستان سے جانے کے بعد تو BLA کا باب بھی بند ہو گیا تھا پھر اچانک ہی کہاں سے یہ تنظیم نمودار ہو گئی؟ تو"مشا" مسکرا کر بولا "ممکنہ طور پر پینٹا گان، کریملن کی مدد سے اس تنظیم کو دوبارا متحرک کر چکا ہے۔ RAW انکی اپنے زمینی آدمیوں سے مدد کر رہئ ہے۔ روس نے اس میں بالاچ مری کو قائل کرنے میں لازمی مدد دی ہوگی۔ پاکستان میں جاری مسائل میں امریکہ کا اپنا مفاد ہے ۔ ۔ ۔ ۔بھارت کا اپنا مداف ہے ۔۔ ۔ ۔اور روس کا اپنا مفاد۔ حتی کہ اس میں افغانستان کا بھی مفاد ہے اور ایران کا بھی۔۔ تم لوگ اس وقت بہت سے ممالک میں سینڈوچ بن چکے ہو" ہم لوگ ایک دوسرے کا حیرانی سے منہ دیکھ رہے تھے ۔اسی استعجاب میں سوال کیا کہ امریکہ کا اس ٹینشن پیدا کرنے میں کیا مفاد ہے؟ روس اپنے دشمن ملک امریکہ کی کیوں مدد کر رہا ہے؟۔ "روس تب تک امریکہ کی مدد کرتا رہے گا اور اس لیے کر رہا ہے کہ اس وقت ان دونوں کے مفادات ایک ہیں۔امریکہ کی خواہش ہے کہ وسطی ایشیا کے ممالک کے لا محدود توانائی کے ذخائر ، جو اس وقت روس کے dependentہیں وہ اسکی اکانومی کے کام آئیں۔ اور اس مقصد کے لیے سب سے مختصر راستہ گوادر کا ہے۔ اس لیے امریکہ ایسے کسی بھی قسم کے معاہدے کی مخالفت کرتا ہے ، ظاہری نہ سہی ڈھکے چھپے میں ضرور روس کا مفاد یہ ہے کہ پاکستان ، افغانستان کے ساتھ اور وسطی ایشائی ممالک کے ساتھ کسی قسم کا معاہدہ نہ کر سکے کہ انکے انرجی رسورسز روس کی مناپلی سے نہ نکل جائیں۔ چناچہ بلوچستان کو پاکستان سے الگ کرنے کی حد تک تو دونوں ممالک اکھتے ہو سکتے ہیں ۔۔۔۔لیکن آگے پھر سے اختلافات ہیں۔ اس کے علاوہ امریکہ چین کو بھی روکنا چاہتا ہے جو اس خطے میں اپنا اثر رسوخ بڑھاتا جا رہا ہے" "اگر پاکستان میں امن ہو گیا تو سب کچھھ ہمارے ہاتھ سے نکل جائے گا۔ پاکستان اس وقت سبھی کی نظروں میں چبھھ رہا ہے۔ وہ لوگ بلوچستان کو الگ کر کے رہیں گے" تو پھر بھارت اور افغانستان کا کیا کامِ ہمارے منہ سے نکلا؟ " بھارت کیسے پاکستان کا کوئی فائدہ برداشت کر سکتا ہے۔ جب تمام کی تمام کا انرجی کوریڈور پاکستان بن رہا ہے تو لامحالہ پاکستان کی اس تمام خطے پر اجارہ داری قائم ہو جائے گی۔ اس لیے بھارت پاکستان کو کسی قسم کا چانس دینے کو تیار نہیں ہوگا۔ اور رہی بات افغانستان کی تو۔ ۔۔۔۔۔ پورا افغانستان تو نہیں اس میں موجود کچھھ طاقت ور گروپ پاکستان سے نفرت ضرور کرتے ہیں۔وہ پاکستان سے کسی نہ کسی بات کا بدلہ لینا چاہتے ہیں" یہ کہتے ہوئے سابق KGBآپریٹو کے چہرے پر ذو معنی مسکراہت آ گئی۔ کیا BLA بلوچ عوام کو کوئی فائدہ پہنچا سکتی ہے؟ "صرف BLA ہی کام نہیں کر رہی ان کھلاڑیوں کے ہاتھ بلکہ اس کے علاوہ پونم ۔۔۔۔ اور بلوچ اتحاد بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ BLAاس وقت کئی ممالک کے تحت کام کر رہی ہے اور ہر ملک اس سے اپنے اپنے مفادات حاصل کرنا چاہ رہا ہے۔ اور اس وقت حقیقی طور پر BLA کی کمانڈ نوجونوں کے ہاتھ نہیں بلکہ سرداروں کے ہاتھ میں ہے اور بلوچستان کے سرداروں سے انکی عوام کے فائدے کی توقع رکھنا بیوقوفی ہے۔ یہ سردار پیسوں کی خاطر اپنی عوام کو دریا برد کر سکتے ہیں انہوں ھے بلوچوں کا کیا فائدہ کرنا"۔ اس کے بعد مشا نے اپنے ہاتھ میں موجود ایک فائل میں سے بلوچ سرداروں کی وطن فروشی کی تفصیل سنانا شروع کر دی موجودہ حالات کا کیا انجام ہو گا؟ میرے نزدیک اگر پاکستان نے انکے خلاف کوئی سخت ایکشن نہ لیا تو اسکا نتیجہ بالاخر پاکستان کی تقسیم ہو گا۔شاشا نے کہا مشا نے اضافہ کیا کہ ابھی تک میں نے پاکستانی حکومت کی طرف سے کوئی قابل ذکر کام نہیں دیکھا کہ وہ حالات دکا درست سے ادراک کر رہی ہو۔ رفرض کریں کہ پاکستان آپ سے مدد مانگتا ہے تو آپ پاکستان کو کیا مشورہ دو گے/؟ " اسکا سادہ سا حل ہے۔ بلوچستان کو ہمیشہ اسکے سرداروں نے پیسا ہے۔ اس کے سردار معمولی پیسوں کے عوض اپنا وطن بیچ دیتے ہیں۔ پہلے مرحلے میں تعلیم یافتہ بلوچ نوجووانوں کے ان سرداروں اور سرداری سسٹم کے خلاف تیار کیا جائے۔ دوسرے مرحلے میں وہاں ترقیاتی کام کیے جائیں اور بلوچ نوجوانوں کے لیے روزگار کا انتظام کیا جائے اگلے مرحلے میں جب یہ جدو جہد مضبوط ہو جائے توپاکستان سرکاری طور پر سرداری سسٹم ختم کر دے۔ ۔ آخری مرحلہ میں باغیوں کے خلاف طاقت کا استعمال کیا جائے" اس پر مشا نے اضافہ کیا کہ بلوچستان کے سردار جس قدر زیادہ وطن فروش ہیں اس کے عوام اسی قدر زیادہ بیوقوفانہ محب وطن ہیں۔ ضرورت صرف ان محب وطن طاقتوں کو منظم کرنے کی ہے۔ باقی کا سارا کام یہ لوگ خود کر لیں گے |
|
|
|
| 10 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا | Real_Light (15-11-09), shafresha (27-08-09), ملک بھائی (09-11-09), محمدمبشرعلی (20-01-11), حسنین ایوب (27-08-09), رضی (20-01-11), سیلانی (14-11-09), شاہ جی 90 (23-11-09), عبدالقدوس (28-08-09), عبداللہ آدم (20-01-11) |
|
|
#2 |
|
Banned
اجنبی
تاریخ شمولیت: Nov 2009
مقام: Balochistan
مراسلات: 59
کمائي: 991
شکریہ: 22
32 مراسلہ میں 47 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
60سالوںسے بلوچوں پرظلم ھورھا ھے ۔حق حاصل کرنے کے لیے مزاحمت ضروری ھے۔پاکستان کھی سالوں سے افغانستان طالبان کی سرپرستی کر رھا ھے اگر BLA کے ساتھ کویئ مدد کرے تو ھم سب کو ویلکم کھینگے.اس پاکستانی فاروم می بلوچستان کے غلط بیانات پوسٹ ھورہے ہے۔بدرالزمان اپنے نام سے بلوچ نہ لیکھے ۔غلط بیانات دئنے سے گریز کرے ورنہ کوی بلوچ ان کو معاف نھئ کرئنگے۔
Last edited by ghaffarjan; 09-11-09 at 10:23 AM. وجہ: izafa |
|
|
|
| ghaffarjan کا شکریہ ادا کیا گیا | حیدر (13-11-09) |
|
|
#3 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 14,060
کمائي: 75,631
شکریہ: 50,033
10,123 مراسلہ میں 32,029 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
(ہنستے ہوئے) ارے بھائی مجھے کسی بلوچ سے معافی چاہیے بھی نہیں۔ مجھے میرا اللہ ہی معاف کر دے یہی کافی ہے بیشک ساری بلوچ قوم میری دشمن ہو جائے۔ اور ویسے بھی بلوچ ہونا میری پہچان ہے ورنہ قوم تو میری اصل میں "مسلمان" ہے۔ وہی قوم کہ جس پر جب ظم کیا جاتا ہے اور مصائب کے پہاڑ گرائے جاتے ہیں تو "اللہ" کی طرف رجوع کرتے ہیں۔ اسی سے مدد مانگتے ہیں۔ میرا بھی آپ کو مشورہ ہے کہ اگر آپ کو پاکستان سے کسی قسم کی شکایات ہیں تو آپ دنیا کے شیطانوں سے مدد مانگنے کے بجائے "تمام جہانوں کے رحمان" سے مدد مانگیں ۔ پھر دیکھیے کس طرح ملتے ہیں حقوق۔ اب اگر پاکستان کوئی گناہ کرتا ہے تو کیا آپ بھی اس کی پیروی کرتے ہوئے کنویں میں چھلانگ لگا دیں گے؟ میں آپکو دعوت دیتا ہوں کہ آئیں ۔ ۔ ۔ اس عظیم مسلمان قوم کا حصہ بن جائیں اور اپنا کیس شیطانوں یعنی امریکہ، بھارت، اسرائیل ، روس کے سامنے پیش کرنے کے بجائے رحمان و رحیم کے سامنے پیش کر دیں ۔ وہی آپکے حقوق آپکو دلا سکتا ہے۔
اور اگر آپکو میری بلوچ شناخت پر شک ہے تو اس بات کو تسلیم کہ میں آپکی طرح سُچا بلوچ تو نہیں ہوں (کیونکہ احساس کمتری کے مارے بلوچ ۔ ۔ ۔ محض زبان کو ہی شناخت بناتے ہیں ) تام میں اپنا پاکستانی شناخت نامہ آپک بھیج سکتا ہوں جہاں مجھے بطور بلوچ تسلیم کیا گیا ہے۔ اور میرا شجرہ نسب بھی محفوظ ہے ۔وہ بھی بھیج دوں گا۔ افسوس کہ سردار اکبر خآن بگٹی زندہ نہیں ہیں ورنہ وہی میرے حق میں گواہی دے دیتے کہ ہاں بھائی یہ بھی بلوچ ہی ہے۔ تاہم میں مسلمان پہلے ہوں ۔ ۔ ۔پھر کچھ اور |
|
|
|
| 7 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا | ghaffarjan (13-11-09), ام طلحہ (17-11-09), ابن جلال (14-11-09), راجہ اکرام (15-11-09), سیلانی (14-11-09), شاہ جی 90 (23-11-09), عبداللہ آدم (20-01-11) |
|
|
#4 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 14,060
کمائي: 75,631
شکریہ: 50,033
10,123 مراسلہ میں 32,029 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
-----------------------------------
|
|
|
|
|
|
#5 | |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 5,428
کمائي: 26,867
شکریہ: 9,835
2,666 مراسلہ میں 4,563 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اقتباس:
میں بھی آپ کی طرح بلوچستان (کوئٹہ) کا رہنے والا ہوں لیکن آپ نے تصویر کا ایک رخ بیان کیا ہے پہلی بات آپ نے بلوچوں پر ظلم کی بات کی ہے ، یہ بات آپ کی درست ہے ، صوبے کے ساتھ زیادتیاں کی گئیں اب بھی ہورہی ہیں لیکن اتنا بھی نہیں ہورہا جتنا واویلا کیا جاتا ہے ۔ مثال کے طور پر یہاں کوئٹہ کے اخبارات میں آئے روز بیانات شائع ہوتے ہیں کہ ڈیرہ بگٹی اور کوہلو میں آپریشن ہورہا ہے فصلیں جلائی گئیں ، لوگوں کو مارا گیا ۔ یہ سراسر غلط ہے اور آج تک کوئی ثبوت پیش نہیں کئے گئے ۔ مقامی پرنٹ میڈیا میں خوف کی وجہ سے یہ بیانات من و عن شائع ہورہے ہیں ۔اسی طرح قوم پرست (بلوچ و پشتون دونوں) سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کی اکثر باتیں جھوٹ پر مبنی ہوتی ہیں آپ نے حق حاصل کرنے کے لئے مزاحمت کو ضروری قرار دیا ہے ۔ آپ بتائیں اس مزاحمت سے ’’بلوچ آزادی تحریک‘‘ (نام نہاد) کو کیا فائدہ پہنچا ہے ؟ حقیقت یہی ہے کہ اس مزاحمت (دہشت گردی ) میں مارے جانے والے اکثر غریب گھرانوں سے تعلق رکھتے تھے اور کئی دہائیوں سے بلوچستان میں رہ رہے تھے ۔ صرف اس سال یکم جنوری سے اکتوبر تک 300 سے زائد افراد ٹارگٹکلنگ میںمارے گئے ،ان افراد کو مار کر خفیہ اداروں کا ایجنٹ قرار دیدیا جاتا ہے حالانکہ ان کا ان اداروں سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔ نصیرآباد میں چند مہینے پہلے بیس پولیس اہلکار اغواء کرکے قتل کئے گئے جن میں 90 فیصد بلوچ اہلکار تھے ۔اس واقعہ کے بعد وہاں کے تمام بلوچ نام نہاد آزادی کی تحریک سے متفنر ہوگئے حد تو یہ ہے کہ اساتذہ کو بھی نہیں بخشا جارہا ،حال ہی میں قتل ہونے والے بلوچستان یونیورسٹی کے پروفیسر خورشید انصاری 1985ء سے صوبے کے طلباء کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کررہے تھے ان کے شاگردوں میں اکثریت بلوچوں کی ہی تھی ۔ حکومتی اقدامات کو تو آپ ظلم کہتے ہیں ان بے گناہ افراد کی ہلاکت کو آپ کیا نام دیںگے ؟ کیا یہ ظلم نہیں؟ Last edited by ابن جلال; 14-11-09 at 02:36 AM. |
|
|
|
|
| 3 قاری/قارئین نے ابن جلال کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#6 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 14,060
کمائي: 75,631
شکریہ: 50,033
10,123 مراسلہ میں 32,029 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
شکریہ زین بھائی حقیقت کو پیش کرنے کا۔ میں پاکستان سے متنفر بلوچ بھائیوں سے پھر کہوں گا کہ اگر کسی قسم کا شکوہ ہے پاکستان سے تو دو جہان کی عدالت انصاف سے رجوع کر لیں ۔ جس طریقے سے میرے بھائی جدو جہد کر رہے ہیں اسکا نتیجہ تباہی کے سوا اور کیا نکلے گا؟ کیا ہو گا تب کہ جب وہ مظلوم لوگ جن کے باپ، بھائی بیٹے جو روزانہ مزدوری کرنے نکلتے ہیں اور اندھی گولی کا نشانہ بنا دئیے جاتے ہیں ، وہ بھی بندوق اٹھا لیں اور اسی طرح قتل کرنا شروع کر دیں جس نہج پر میرے بھائی (اور مجھے یقین ہے ایک حقیقی بلوچ کبھی بھی اس کاروائیوں کی حمایت نہیں کرے گا) ان آباد گاروں کے ساتھ کر رہے ہیں؟
|
|
|
|
| 3 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#7 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Sep 2008
مراسلات: 7,407
کمائي: 85,624
شکریہ: 4,982
4,949 مراسلہ میں 11,252 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
ہاں جناب اپنے حق کے لیے رجوع کرو لیکن پاکستان پر آنچ نہ آنے دو ہم ایک ہیں تو کوئی بھی ہم کو شکست نہیں دے سکتا لیکن جب ہم ہی متحد نہیں تو سب کچھ ہمارے دشمن جو حاصل کرنا چاہتے ہیں وہ کر لیں گے ۔
__________________
Life is a gift given to us by Allah.Death is a gift returned to Allah.
|
|
|
|
| 3 قاری/قارئین نے wajee کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#8 | |
|
Banned
اجنبی
تاریخ شمولیت: Nov 2009
مقام: Balochistan
مراسلات: 59
کمائي: 991
شکریہ: 22
32 مراسلہ میں 47 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اقتباس:
|
|
|
|
|
| ghaffarjan کا شکریہ ادا کیا گیا | شاہ جی 90 (23-11-09) |
|
|
#9 |
|
Senior Member
![]() ![]() |
![]() ![]() ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ |
|
|
|
| 2 قاری/قارئین نے Real_Light کا شکریہ ادا کیا | ghaffarjan (15-11-09), شاہ جی 90 (23-11-09) |
|
|
#10 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: اٹک سٹی
عمر: 36
مراسلات: 4,843
کمائي: 97,907
شکریہ: 22,157
4,085 مراسلہ میں 10,791 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
خس کم جہاں پاک
اب وہ نہیں تو مزید کیا تبصرہ کرنا اللہ ان نادانوں کو دشمن کے ہاتھوں میں کھلونا بننے سے بچائے |
|
|
|
| شاہ جی 90 کا شکریہ ادا کیا گیا | حیدر (22-12-09) |
|
|
#11 |
|
Junior Member
اجنبی
تاریخ شمولیت: Oct 2010
مراسلات: 27
کمائي: 211
شکریہ: 0
6 مراسلہ میں 7 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
چلو ہم مان لیتے ہیں کہ پہلے حالات وہ نہین تھے مگر آج دیکھو دن دھاڈے پاکستان کے ایجنسی
بلوچوں کو اُٹھا کر لے جارہا ہے اور عید کے موقعے پر ان کی لاشوں کو غیر مسلمانی طریقوں سے تحفے کر کے پھینک دیتے ہیں اور یہ حالات ڈیرہ بگٹی میں نہیںبلکں بلوچستان کے ہر شہر ہر گاوں ہر جگہ اور ہر گھر میں ہورہا ہے۔ یہاں تک کہ وہ ظالم بلوچ طالب علموں کو بھی نہیں چھوڑ رہے ۔ اب آپ سب پاکستانی بتائیں کہ بلوچ کیا کریں۔ اصل بات یہ ہے کہ آُ سب پاکستان کی نیوز دیکھتے ہو اور وہاں بلوچوں کے بارے میں ایک بھی بیان نہیں دیا جاتا ایسا کیوں ؟ جب آُ پ سب اصل حالت کو خود دیکھیں گیں سمجھیں گے تو تب آپ سچ جان سکتے ہو ۔ |
|
|
|
| کینگ کا شکریہ ادا کیا گیا | عبداللہ آدم (20-01-11) |
|
|
#12 |
|
Senior Member
![]() ![]() |
بھائی یہ آپ بلوچوں کا نہیں سب پاکستانیوں کا مشترکہ المیہ ہے................
اس میں بلوچ غیر بلوچ کی کوئی تفریق نہیں ہے............ فیصل آباد،لاہور،راولپنڈی کراچی اور پشاور.......سوات تک...............افراد لاپتہ ہیں......ہم خود اس ظلم و جبر کا شکار ہیں ................. سپریم کورٹ ان کیسز کی پیروی خصوصی توجہ سے کر رہی ہے................ آپ ہم دعا ہی کر سکتے ہیں اللہ سے.......... یا ظالموں کے لیے بددعا کریں اللہ انہیں ہدایت دے یا ان پر اپنا قہر نازل کرے جو انسانوں کو پیاروں سے ایسے جدا کرتے ہیں کہ بے یقینی کے عالم میں زندگہ رہ سکتے ہیں نہ مر سکتے ہیں!!! آپ یہ بتائیں کہ آپ علیحدی کی بات کرتے ہیں جب آپ بھی مسلمان اور ہم بھی تو...........کیوں علیحدگی ہونی چاہیے؟؟؟ |
|
|
|
| عبداللہ آدم کا شکریہ ادا کیا گیا | ھارون اعظم (20-01-11) |
|
|
#13 |
|
Junior Member
اجنبی
تاریخ شمولیت: Oct 2010
مراسلات: 27
کمائي: 211
شکریہ: 0
6 مراسلہ میں 7 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
بات مسلمانی کی نہیں ہے بات قومیت کی ہے۔
آپ ہسٹری پڑھ لیں بلوچستان پاکیستان سے پہلے خود ایک ملک تھا جس کو تمھارے قائد اظم نے دھوکے سے پاکستان میں جبرآٓن شامل کروایا۔ یہ بات سچ ہے کہ قائد اظم ایک اچھا وکیل تھا ۔ جن خان آف قلات نے بلوچسان کا فائل اس کو دی کی تو اس نے 6 دن تک اس کو غور سے پڑا اور پر اس نتیجہ پر پہنچا کہ اگر بلوچستان پاکستان سے جُدا ہوا تو ہم سب بھوک سے مر جائیں گے اس لئے اُس نے دھوکے سے بلوچستان کو پاکستان میں شامل کر دیا۔ آپ میں سے کوئی بھی گوگل پر سرچ کرے وہاں پرانے دنیا کے نقشہ میں بلوچستان کا نام ہے پاکستان کا نہیں۔ بلوچستان سے گیس نکل کر پنجاب میں جاتا ہے مگر جہاں سے گیس نکل رہا ہے اس گاوں میں کسی بھی گھر میں گیس نہیں ملتا وہ آج بھی لکڑیوں سے کھانا پکاتے ہیں۔ آپ معدنیات کو چھوڈیں یہاں آپ کے فورم پر ہی گوادر کے بارے میں بتایا گیا ہے یہ تو آپ سب کو پتہ ہوگا کہ دنیا کا کوئی ایسا ہوائی جہاز نہیں جو سفر کے دوران گوادر کے حدود سے نہ گزرے اور ان سب کا ٹکس پاک گورنمنٹ کو مل رہا ہے ۔ آپ باقیوں کو چھوڈ دیں اگر اسی ٹکس میں سے 20 پرسنٹ بلوچستان پر خرچ کیا جاتا تو بلوچستان کی صورت حال یہ نہیں ہوتا۔ اپ لوگ سب جانتے ہیں مگر پھر بھی خاموش ہیں۔۔۔ |
|
|
|
![]() |
| Tags |
| فرض, کوئٹہ, کوشش, پہچان, پاکستان, پاکستانی, نفرت, چین, موجودہ, مسائل, اکبر, ایران, اللہ, امریکہ, بھائی, تعلیم, جواب, حل, خلاف, راستہ, سردار, شناخت, شخص, طالبان, صرف |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| ہمارے پڑوسی | زارا | مزاحیہ ادب | 2 | 10-03-11 08:29 PM |
| پڑوسی کا کتا - | سیپ | قہقہے ہی قہقے | 0 | 11-02-11 09:36 PM |
| پڑوسی | گلاب خان | اسلام اور معاشرہ | 0 | 25-11-10 04:06 AM |
| وہ ہنسا اور ہنستا ہی چلا گیا: KGBکے حقیقی جاسوسوں سے پاکستان پر گفتگو | حیدر | خبریں | 8 | 28-08-09 08:42 AM |
| پڑوسی | sahj | مطالعہ حدیث | 1 | 13-08-09 05:30 PM |