واپس چلیں   پاکستان کی آواز > میرے پاکستان سے > علاقائی زبانیں > بلوچی فورمز



بلوچی فورمز بلوچی فورمز


کالے موتی :Black Pearl

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات درجہ بندی: موضوع  کی درجہ بندی:  1 ووٹ 5.00 اوسط ظاہری انداز
پرانا 24-09-09, 12:29 AM   #1
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 14,060
کمائي: 75,500
شکریہ: 50,033
10,119 مراسلہ میں 32,009 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default کالے موتی :Black Pearl

کالے موتی :Black Pearl

جب ہم چھوٹے ہوا کرتے تھے تو سنا کرتے تھے کہ بلوچستان میں ساری دنیا کے خزانے دفن ہیں اور جب یہ خزانے نکیلں گے تو ہم سب امیر ہو جائیں گے۔ جب تھوڑے سے بڑے ہوئے تو دیکھا کہ بلوچستان میں تو پینے کو پانی نہیں ۔ ۔ ۔ خزانے کہاں سے آئیں گے۔ ہر طرف سرداروں کی کرپشن نے بلوچ عوام کو زندہ درگور کر رکھا تھا ۔ ۔ ۔ غربت اور افلاس پر کھولے عوام پر ناچ رہی تھی۔ تو سوچا کہ ادھر خزانے ہوتے تو یہ لوگ اتنے غریب ہوتے۔ان کے پاس محلات نہ ہوتے۔ انکے پاس پینے کو پانی نہ ہوتا، انکو ایک وقت کی روٹی کے لیے سردار کا محتاج کیوں ہونا پڑتا۔ ادھر خزانے ہوتے تو بلوچوں کے چہروں پر یاسیت اور نفرت کے سائے نہ ہوتے ۔ ۔ ۔

تاریخ:
انگریزوں کے دور میں لورا لائی کے نزدیک کے علاقے چمالنگ میں کوئلے کی کانیں دریافت ہوئیں۔ نا معلوم وجوہات کی بنا پر انگریزوں نے ان کانوں کو ادھورا چھوڑ دیا۔ 1973 میں حکومت پاکستان نے اس کانوں کا دوبارہ سروے کروایااور ان کانوں کو آپریشنل کرنے کا فیصلہ کیا۔ ۔ ۔ ۔ لیکن پھر نا جانے کیا ہوا ۔ ۔ ۔
اس علاقے میں موجود لونی قبائل اور مری قبائل کے درمیان ان کانوں کی ملکیت کے تنازع پر جنگ چھڑ گئی۔ ایسی جنگ جس نے اس علاقے کی تقدیر کو گہنا دیا۔ یہ جنگ عرصہ تیس سال سے زائد جاری رہی۔ اسی اثنا میں روس بھی افغانستان میں اپنے خونی پنجے گاڑ چکا تھا اور اب اسکی نظریں پاکستان پر جمی ہوئیں تھی۔ روس کی وجہ سے پاکستاننی بلوچستان میں بھی حالات خراب ہو گئے ۔ قبائل کی جنگ اور بلوچستان کے حالات خراب ہونے کی وجہ سے کالے موتیوں کا یہ خزانہ تیس سال سے زائد زمین کے نیچے دبا پڑا رہا۔

اہمیت:
چمالنگ کول مائنز کا ایریا کوئی 60 ضرب 12 کلومیٹر طویل ہے ۔ اس علاقے میں ہر طرف کوئلے کی کانیں نظر آتی ہیں۔اس علاقے میں کوئلے کے ذخائر اس قدر زیادہ ہئں کہ محض چند فُٹ کی کھدائی کے بعد صاف شفاف کوئلہ نکل آتا ہے۔ ایک محتاط اندازے کے مطابق ان کانوں کی وجہ سے 40000 سے زائد ملازمتیں پیدا ہوں گی ۔آغاز میں اس میں دو کمپنیاں کام کرنے پر رضامند ہوئی تھیں اور اسکی روزانہ کی پیداوار 6000ٹن تھی تاہم ایک اندازے کے مطابق اسی استعداد کار 25000ٹن روزانہ ہے۔ فی الوقت روزانہ 200 سے زائد ٹرک کوئلہ لے کر ملک کے مختلف علاقوںً کے لیے روانہ ہوتے ہیں۔ ان کانوں کے آپریشنل ہونے سے پاکستان کو سالانہ 100-300 (ایک سے تین ارب )ملین روپے کا فائدہ ہوگا۔ جبکہ ملازمتوں کی صورت میں ہونے والا فائدہ الگ ہوگا کیونکہ اس علاقے میں کام کرنے والے کان کن کی ماہانہ آمدنی 25000 سے 30000 تک ہے جو کہ وہ کسی اور جگہ (سوائے دہشت گردی کے) سے نہیں کما سکتا تھا۔

پاکستان آرمی کا اس علاقہ پر احسان:
حکومت پاکستان نے کوئی تین سال قبل اس علاقہ میں جاری بد امنی اور بغاوت کو کچلنے کے لیے پاکستان آرمی کو ذمہ داری تفویظ کی۔ پاکستان آرمی نےحآلات پر قابو پانے کے لیے نہ صرف سختی سے کام لیا بلکہ انکی وجوہات کو بھی ختم کرنے کے لیے کو شش کی۔ چونکہ غربت اور بیروزگاری اس علاقے کی سب سے بڑی پہچان تھی جو نوجوانوں کو دہشت گردی کی طرف راغب کرتی تھی۔اس کے ساتھ ساتھ پاکستان آرمی نے دونوں قبائل میں موجود کئی دہایوں سے جاری جنگوں کے خاتمہ کے لیے کوششوں کا بھی آغاز کیا۔ پاکستان آرمی نے اس علاقے میں موجود کوئلوں کی کانوں کے آغآز کا فیصلہ کیا۔ اس مقصد کے لیے سروے کروایا گیا تو انکشاف ہوا کہ یہاںتو دنیا کا کوئلوں کا سب سے بڑا ذخیرہ پایا جاتا ہے۔ پاکستان آرمی نے مستقبل میں ان قبائل کے درمیان کسی قسم کے تنازع سے بچاانے کے لیے ان کے درمیان باقاعدہ معاہدہ کروایا جو کہ دونوں قبائل نے بخوشی تسلیم کیا۔ اس معاہدہ کے بعد اس علاقہ میں جاری تیس سالہ بد امنی کا اختتام ہوا۔ پاکستان آرمی نے چمالنگ کول فیلڈ دکا انتظام سنبھال لیا اور ان قبائل کی زیر نگرانی اس علاقہ میں کوئلے کو نکالنے کے کام کا آغآز کر دیا گیا۔ پاکستان آرمی نے اس تنازع یعنی کہ اس فیلڈ پر پاکستان آرمی نے قبضہ جما رکھا ہے ہزاروں مقامی افراد پر مبنی ایک فیلڈ فورس بھی تشکیل دی ہے جس کو ٹریننگ دی جا رہی ہے۔ یہ فورس عنقریب اس علاقہ کا انتظام سنبھال لے گی۔

پاکستان آرمی نے اس علاقہ کی ویلفیر کے لیے کئی مزید اقدامات بھی کئیے ہیں جو کہ مندرجہ ذیل ہیں

سکول کا قیام:
پاکستان آرمی نے اپنی زیر نگرانی 3000 بچوں کے لیے ایک سکول قائم کیا ہے۔ اس سکول میں علاقہ کے بچوں کو مفت تعلیم، کتابیں، یونیفارم وغیرہ دی جاتی ہے اس کے علاوہ بچوں کو تعلیم کی طرف راغب کرنے کے لیے انکو ماہانہ 500 روپے وظیفہ بھی دیا جاتا ہے۔ یہ سب کول مانرز کے فنڈ سے دیا جاتا ہے۔ آغآز میں بچوں کو بہت مشکل پیش آئی کیوں کہ وہ بلوچی اور پشتو کے علاوہ کوئی اور زبان نہیں جانتے تھے۔ تاہم اب کافی بچے تعلیم میں دلچسپی لینا شروع کر چکے ہیں اور حوصلہ افزا نتائج سامنے آ رہے ہیں۔

فری میڈیکل کیمپ:
اس علاقہ میں غربت کی وجہ سے بہت بیماریاں پائی جاتی تھیں ۔ لیکن علاج معالجہ کی معمولی سی سہولت میسر نہ تھی۔ پاکستان آرمی نے اس علاقہ میں فری میڈیکل کیمپ قائم کیا ہے جہاں مریضوں کا مفر علاج کیا جاتا ہے۔ اس کی وجہ سے علاقہ میں پاکستان آرمی کی بہت عزت و توقیر کی جاتی ہے اور اس کے لیے محبت میں اضافہ ہوا ہے۔

سڑکوں کی تعمیر:
پاکستان آرمی نے اپنے خرچے پر چمالنگ سے نزدیکی شہر تک کئی کلومیٹر لمبی شاہراہ بنا کر دی ہے تاکہ کول مائنرز کو آسانی ہو سکے۔

خون بہا کی ادائگی:
ہر سال کروڑوں روپے بطور خون بہا ادا کیا جاتا ہے ایسے افراد کے لیے جو ان علاقوں میں فائرنگ یا کان کی کھدائی کے دوران ہلاک ہو جاتے ہیں۔

امید کی جاتی ہے کہ اس علاقہ میں قائم ہونے والا امن اس علاقہ کے لیے خوش بختی کا باعث ہوگا ارو اہل معاہدہ غیروں کے بھڑکائے میں آ کر اس معاہدہ کی خلاف ورزی نہیں کریں گے ۔ کیونکہ اس معاہدہ سے انکی نسلوں کی بہتری پوشیدہ ہے۔
حیدر آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (24-09-09), نورالدین (29-09-10), محمدعدنان (24-09-09), wajee (24-09-09), اسد گدھی (28-09-09), رضی (24-09-09)
پرانا 24-09-09, 12:30 AM   #2
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 14,060
کمائي: 75,500
شکریہ: 50,033
10,119 مراسلہ میں 32,009 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اسی سلسلہ میں پاکستان آرمی کی بنائی جانے والی ویڈیو بھی قابل دید ہے۔ میں مشورہ دوں کا کہ وقت نکال کر اسکو ضرور دیکھا جائے:




Last edited by حیدر; 24-09-09 at 12:45 AM.
حیدر آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (24-09-09), محمدعدنان (24-09-09), اسد گدھی (28-09-09), رضی (24-09-09)
پرانا 24-09-09, 12:40 AM   #3
Senior Member
 
رضی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اندھیر نگری
مراسلات: 5,606
کمائي: 40,497
شکریہ: 25,317
4,018 مراسلہ میں 10,765 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بدر بھائی ویڈیو کہاں ہے ۔
رضی آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے رضی کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (24-09-09), اسد گدھی (28-09-09), حیدر (24-09-09)
پرانا 24-09-09, 12:46 AM   #4
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مراسلات: 7,407
کمائي: 85,616
شکریہ: 4,982
4,949 مراسلہ میں 11,251 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ہاں یہ ویڈیوں ہے کہاں
wajee آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے wajee کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (24-09-09), اسد گدھی (28-09-09), حیدر (24-09-09)
پرانا 24-09-09, 12:46 AM   #5
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 14,060
کمائي: 75,500
شکریہ: 50,033
10,119 مراسلہ میں 32,009 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : Razi مراسلہ دیکھیں
بدر بھائی ویڈیو کہاں ہے ۔
اوہ لگتا ہے کوئی غلطی ہو گئی۔ ہاں اصل میں ویدیو کا یو آر ایل پیسٹ کر بیٹھا بجائے Embeddکرنے کے/۔ اب ٹھیک کر دیا ہے۔ امید ہے نظر آ جائے گی ویڈیو۔ شکریہ
حیدر آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (24-09-09), اسد گدھی (28-09-09), رضی (24-09-09)
پرانا 24-09-09, 12:48 AM   #6
ناظم اعلی

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 15,969
کمائي: 276,801
شکریہ: 33,206
12,658 مراسلہ میں 37,006 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : بدرالزمان مراسلہ دیکھیں
اسی سلسلہ میں پاکستان آرمی کی بنائی جانے والی ویڈیو بھی قابل دید ہے۔ میں مشورہ دوں کا کہ وقت نکال کر اسکو ضرور دیکھا جائے:


شاید آپ ان دو ویڈیو کی بات کررہے ہیں
یو ٹیوب کی ویڈیو لگانے کے لئے صرف ویڈیو " کوڈ" ڈالیں پورا ایڈریس لکھنے کی ضرورت نہیں ہے بدر بھائی
مثلاً
زیر نظر ویڈیو کے لئے
Name:  1.jpg
Views: 32
Size:  9.5 KB
تاکہ آپکی ویڈیو اسطرح سے دکھائی دے


__________________
(اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں
فیصل ناصر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
اسد گدھی (28-09-09), رضی (24-09-09)
پرانا 24-09-09, 12:49 AM   #7
ناظم اعلی

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 15,969
کمائي: 276,801
شکریہ: 33,206
12,658 مراسلہ میں 37,006 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

لو جی ہمارے جواب لکھتے لکھتے آپ نے ٹھیک بھی کرلیا
فیصل ناصر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
اسد گدھی (28-09-09), رضی (24-09-09)
پرانا 24-09-09, 12:50 AM   #8
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 14,060
کمائي: 75,500
شکریہ: 50,033
10,119 مراسلہ میں 32,009 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

شکریہ بھائی ۔ ۔ ۔ مجھ سے غلطی ہوئی تھی ۔ نا جانے کن سوچوں میں تھا
حیدر آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
اسد گدھی (28-09-09), رضی (24-09-09)
پرانا 24-09-09, 01:24 AM   #9
ناظم اعلی


 
محمدعدنان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: خود کی تلاش میں
عمر: 29
مراسلات: 14,897
کمائي: 5,560,008,152
شکریہ: 12,384
6,493 مراسلہ میں 15,156 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدعدنان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

بدر بھائی بہت اچھی تحریر لکھی آپ نے
اللہ ان لوگوں کو ہدایت دے اور وہ کوئی اوٹ پٹانگ حرکت نہ کریں۔ اور بھائی کیا یہ ہماری حکومت کو نظر نہیں‌آتا کہ اس میں ہمارے ملک کی بہتری اور خوشحالی ہے اور وہ پھر بھی کوئی اقدامات نہیں کررہی ۔
اصل میں اب ہمیں‌مانگ کر کھانے کی عادت پڑچکی ہے اور محنت کرنا ہم بھول گئے ہیں
محمدعدنان آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے محمدعدنان کا شکریہ ادا کیا
اسد گدھی (28-09-09), رضی (24-09-09)
پرانا 25-09-09, 01:00 AM   #10
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 14,060
کمائي: 75,500
شکریہ: 50,033
10,119 مراسلہ میں 32,009 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

شکریہ بھائی ڈوناشن دینے کا
حیدر آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
حیدر کا شکریہ ادا کیا گیا
اسد گدھی (28-09-09)
پرانا 27-09-09, 12:07 PM   #11
Senior Member
 
The Great's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: لوگوں کے دل میں
عمر: 19
مراسلات: 5,770
کمائي: 82,443
شکریہ: 2
2,016 مراسلہ میں 3,241 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اچھی شیرنگ ھے جناب کی۔۔۔
The Great آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے The Great کا شکریہ ادا کیا
اسد گدھی (28-09-09), حیدر (28-09-09)
جواب

Tags
کوششوں, کلومیٹر, پہچان, پاکستان, لوگ, نفرت, مفت, محبت, معلوم, امیر, بچوں, خلاف, دریافت, سال, شہر, عوام, علاقہ, علاقے, علاج, عرصہ, عزت, غریب, غربت, صاف, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
Baa Baa Black Sheep سیپ فنون لطیفہ اور تخلیقات 0 08-12-10 02:27 PM
سچے سنہری موتی (Golder Pearl) نورالدین دیگر تحقیقات 7 29-09-10 02:18 PM
Black Device for Keyboards - Must Read ابو عمار کمپیوٹر کی باتیں 9 25-06-09 07:17 PM
BlackMagic Pro [Convert your Black&White photos to color - US$199] عبدالقدوس سوفٹ ویرز کے بارے میں آپکی رائے اور سوفٹ ویر کی درخواست 3 19-07-07 06:41 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 09:12 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger