| بلوچی فورمز بلوچی فورمز |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,414
کمائي: 96,331
شکریہ: 52,581
11,201 مراسلہ میں 35,320 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
ابھی پچھلے دنوں ادھر پنجاب میں ایک عزیز کی فوتگی کے سلسلے میں آئے ہوئے بلوچستان کے رشتہ داروں سے ملاقات ہوئی۔چونکہ بلوچستان گئے اک عرصہ بیت گیا ہے تو قلبی محبت کی وجہ سے پوچھ بیٹھا کہ وہاں کے حالات کیسے ہیں۔ حالات کے بجائے واقعات سن کر دل افسُردہ ہو گیا اور ارباب اختیار کی حماقتوں پر رونا سا آیا کہ وہ نا جانے کن خوابوں میں کھوئے ہوئے ہیں۔ ان میں سے کئی واقعات در حقیقت پاکستانی فورسز کے طاقتور کنٹرول کے بارے میں تھے لیکن انہی واقعات سے مجھے نہ جانے کیوں ایسا لگا کہ پاکستان سنگلاخ پہاڑوں کی سر زمین میں اپنا کیس تیزی سے ہارتا جا رہا ہے۔ مجھے وہ 14 اگست یاد آ گئی جب زیارت میں قائد اعظم کی ریذیڈنسی کے سامنے بلوچی ترانے گائے جا رہے تھے۔
ایک رشتہ دار نے بتایا کہ سریاب روڈ پر ہر وقت ایف سی (پٹھان اکثریتی فورس) کا گشت ہوتا ہے۔ اور اگر انکے سامنے کوئی بگٹی شلوار قمیص پہنے بندہ آ جائے تو اسی وقت اس کے کپڑے پھاڑ دیتے ہیں۔ اسی طرح ایک رشتہ دار بیان کرتا ہے کہ خضدار میں اس وقت ایک بھی بندہ غیر بلوچی نہیں ہے۔ سبھی بھاگ گئے ہیں۔ بلوچی/بروہی کے علاوہ کوئی اور زبان حتیٰ کہ اردو بولنے پر بھی پابندی ہے۔ امید تھی کہ بی ایل اے کا اثر نفوذ محض خضدار وغیرہ سائیڈ پر ہوگا اور سندھ سے ملحقہ علاقے جیسے نصیر اباد وغیرہ ان سے بری ہوں گے لیکن ایک اور رشتہ دار کی زبانی معلوم ہوا کہ ان علاقوں میں بھی اب ان کا اثر و نفوز کافی بڑھ چُکا ہے اور علاقے کے لُچے لفنگے شہدے تیزی سے اس میں شامل ہو رہے ہیں۔تاہم ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عزت دار اور پڑھےلکھے لوگ انکو پسند نہیں کرتے اور انکے مخالف ہیں۔تاہم یہ بھی معلوم ہوا کہ اب ان علاقوں میں بھی پنجاب سے تعلق رکھنے والوں کو دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ لیکن اس واقعات میں سے مجھے کوئتہ میں ایف سی کی جانب سے بگٹی شلوار قمیص کے خلاف کی گئی کاروائیاں دُکھی کر رہی ہیں۔ کیا اس طرح کی کاروائیاں بلوچوں کے دل میں پاکستان کے لیے محبت جگا سکتی ہیں؟کیا اس طرح کر کے ہم یہ ثابت نہیں کر رہے کہ یہ کاروائیاں در حقیقت بلوچ قوم کے خلاف ہیں؟ ایسا کر کے ہم پاکستان کی کونسی خدمت کر رہے ہیں؟ مجھے ایسا لگ رہا ہے کہ پاکستان تیزی سے بلوچستان میں اپنی جنگ ہار رہا ہے ۔ پاکستان کے خلاف عدم اعتماد کی فضا نہایت تیزی سے بلوچ عوام کے دلوں میں سرایت کر رہی ہے۔ آخر لوگ کیوں کر بی ایل اے جو جوائن کر رہے ہیں؟ کوئی نہ کوئی پروپیگنڈہ تو زیر زمین پاکستان کے خلاف ہو رہا ہے جو لوگوں کو پاکستان کی سالمیت کے خلاف بھڑکا رہا ہے۔ اور دوسری طرف پاکستان کے ارباب اختیار کا یہ حال ہے کہ "آغاز حقوق بلوچستان" کے سلسلے میں جو لن ترانیاں یہ کرتے رہے وہ اردو میں کیں لیکن جب اصل حصہ شروع ہوا اس پیکج کا تو وہ انگلش میں تھا، نا خواندہ بلوچ کو کیا پتا چلا ہوگا کہ اسکو کیا حق دیا جا رہا ہے۔ یہ ہم جیسے تعلیم یافتہ کو معلوم نہیں ہو سکا تو انکو کیا ہو گا۔ |
|
|
|
| 6 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا | shafresha (07-03-10), فیضان صديقی ,سندھ (07-03-10), پاکستانی (07-03-10), مرزا عامر (21-01-11), راجہ اکرام (07-03-10), شاہ جی 90 (07-03-10) |
|
|
#3 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: اٹک سٹی
عمر: 36
مراسلات: 4,843
کمائي: 98,042
شکریہ: 22,157
4,085 مراسلہ میں 10,802 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اگر گھر کا سربراہ نااہل ہو تو اس گھر کے افراد مختلف بری عادات اپنا لیتے ہیں اور رفتہ رفتہ نا اتفاقی اور نا اہلی کے بھبکے اس گھر سے اٹھنے لگتے ہیں ، یہاں سے کسی بھی گھر کے ٹوٹنے کا آغاز ہوتا ہے اور یقین مانئیے کہ پھراس گھر کی مکمل تباہی زیادہ وقت نہیں لیتی ، اللہ ہر گھر کو ایک مردانہ صفات کا حامل سربراہ عطا کرے کہ گھنگروئوں سے تو ہم لوگ عاجز آئے ہوے ہیں
امید ہے کہ آپ لوگ سمجھہ گئے ہوں گے اور BLA جیسی تحریکوں کو ہمیشہ شہدے اور لچے لفنگوں نے ہی پروان چڑھایا ہے ، باشعور اور خاندانی افراد تو اس کو ایک گندگی سمجھتے ہوے اس سے اجتناب ہی کرتے ہیں ، را نے باقاعدہ پلاننگ کے ساتھہ اس جماعت کو پروموٹ کرنے کا بیڑا اٹھایا ہوا ہے اور ایسے افراد جن کا دین ایمان صرف اور صرف پیسہ ہے ان کے آلہ کار بنے ہوے ہیں ، میرے غیرت مند بلوچ بھائیوں کو اس سازش کی جلد از جلد سمجھہ آ جائے تو بہتر ہے ورنہ بعض اوقات ایک بے وقوفی صدیوں کے پچھتاوے کا باعث بن جاتی ہے |
|
|
|
| 3 قاری/قارئین نے شاہ جی 90 کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#4 |
|
Junior Member
اجنبی
تاریخ شمولیت: Oct 2010
مراسلات: 27
کمائي: 212
شکریہ: 0
6 مراسلہ میں 7 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
جب کسی قوم کا حکمران جابر ہوجاتا ہے تو مجبورآٓن ہتھیار اُٹھانا پڑ تا ہے۔
بلوچستان میں دولت اتنی ہے کہ وہ پورے پاکستان کو روٹی دے رہا ہے وہی پاکستان جو بلوچستان کی دی ہوئی روٹی پر زندہ ہے آج وہی اس کے رعایا پر سر عام ظلم جبر کررہا ہے۔ یہ کہاں کا انصاف ہے۔/ ایک بات اور پاکستان وہ واحد ملک ہے جس سے تین دفعہ قرآن پاک کا قسم کھا کر اُس قسم کو تھوڈ دیا ہے۔ پہلا قسم نواب نوروز خان اور انکے بیٹوً کی تھی۔ جب پاکستان کی ایجنسی نے قرآن پاک پر ہاتھ رکھ کر قسم کھائی کہ آپ لوگ ہتھیار ڈال دیں ہم آپ بلوچوں کو آُ پ کا حق دیں گے مگر اس کے بعد جب نواب نوروز خان نے ہتھیار ڈال دیا تو اُن زالموں نے قرآن پاک پر ہاتھ رکھ کر جو قسم کھائی تھی وہ توڈ دی۔ اور دوستوں اس بات کا یقین کر لیں کے جو قرآن کی جھوٹی قسم کھاتا ہے وہ کبھی امن اور کامیاب نہیں ہوگا۔ اور میں یہ بھی دیکھ رہا ہوں یہاں کچھ دوست بلوچ ہسٹری کو بہت غلط بیان کررہے ہیں۔ |
|
|
|
![]() |
| Tags |
| ہے۔, کنٹرول, گئی, پاکستان, پاکستانی, پسند, وقت, واقعات, لوگ, محبت, معلوم, انگلش, اردو, تعلیم, خلاف, خدمت, دل, شروع, طاقتور, عوام, علاقے, عدم, عرصہ, عزیز, عزت |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| جمہوریت کے استحکام کیلئے پاکستان کی بھر پور مدد کر رہے ہیں،رچرڈ بائوچر کا پاکستانی ٹی وی کو انٹرویو | ابن جلال | خبریں | 0 | 11-10-08 11:03 PM |
| وزیرستان پر میزائل حملے سے قبل امریکہ نے ہمیں آگاہ نہیں کیا‘حملوں سے تعلقات خراب ہوسکتے ہیں‘ پاکستان | ابن جلال | خبریں | 2 | 18-09-08 11:51 PM |
| بھارتی وزیر بغیر ویزا اور سفری دستاویز کے پاکستان میں گھس آیا | شیخ ہمدان | سیاست | 1 | 19-01-08 08:45 PM |
| نواز ، بے نظیر کے دھاندلی کے بیانات شکست کی تیاریاں ہیں،پاکستان میں عدم استحکام پیدا کیا گیا تو امر یکا کو بعد میں پشیمانی ہو گی،صد ر پر وی | خرم شہزاد خرم | خبریں | 0 | 10-12-07 08:36 AM |
| بلوچستان میں دہشت گردی پھیلانے والوں کا نیٹ ورک افغانستان میں ہے: صوبائی پولیس | پاکستانی | خبریں | 0 | 15-09-07 03:57 PM |