واپس چلیں   پاکستان کی آواز > میرے پاکستان سے > علاقائی زبانیں > بلوچی فورمز



بلوچی فورمز بلوچی فورمز


لاہوت لا مکان : حقیقت یا فسانہ

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات درجہ بندی: موضوع  کی درجہ بندی:  1 ووٹ 5.00 اوسط ظاہری انداز
پرانا 03-09-09, 11:59 PM   #1
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 14,060
کمائي: 75,559
شکریہ: 50,033
10,123 مراسلہ میں 32,020 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default لاہوت لا مکان : حقیقت یا فسانہ

لاہوت لا مکان : حقیقت یا فسانہ



"بدر بھائی بہت مشکل علاقہ ہے۔ ہمکو بہت مشکل ہوتی ہے وہاں پہنچنے میں۔کبھی گھسٹ کر جانا پڑتا ہے تو کبھی اندھی غاروں میں لیٹ لیٹ کر۔ عجیب عجیب اشیا بھی پائی جاتی ہیں وہاں۔ ہم تو ہر سال جاتے ہیں۔ تم نے تو دیکھا ہو گا نہ وہ علاقہ؟" یہ میرا ایک چھوٹا سا شیعہ دوست تھا جو مجھے 2001 میں میرے کراچی میں قیام کے دوران بوریت سے بچانے کے لیے اکثر ہی میرے فلیٹ میں پایا جاتا تھا۔
جب میں نے اسکو بتایا کہ میں تو وہ علاقہ دیکھنا دور کی بات۔ ۔ ۔ اسکے بارے میں کبھی سنا بھی نہیں تو جھنجھلا کر مجھے کہتا تھا کہ "کیسے بلوچ ہو کہ اپنے علاقے کا ہی پتا نہیں"

کچھ دن قبل جب جنگ اخبار میں اسی علاقہ سے متعلق ایک فیچر پڑھا تو ساری پرانی یادیں تازہ ہو گئیں۔تو سوچا کہ نیا ٹاپک اسی سلسلہ پر ہی لکھ ڈالوں۔ یاد رہے کہ مری معلومات کا ذریعہ جنگ اخبار ہی ہے۔ میں نے آج تک اس علاقہ کے بارے میں کچھ نہیں سنا۔

بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقہ وڈھ میں ایک اہم زیارت گاہ "لاہوت لا مکاں" کہلاتی ہے۔اس جگہ کے بارے میں روایات ہیں کہ کائینات میں سب سے پہلے یہی مقام تخلیق کیا گیا تھا اور کچھ روایات کے مطابق حضرت آدام کو اسی جگہ اتارا گیا تھا۔یہی وجہ ہے کہ مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے لوگ ہر سال یہاں دشوار گزار راستہ طے کر کے آتے ہیں۔ اس کے نزدیک ہی ایک مشہور بزرگ شاہ بلاول نورانی کا مزار بھی ہے۔

کراچی سے حب کے راستے بلوچستان جاتے اس سلسلہ کا پہلا پڑاؤ "محبت فقیر" کے مزار پر ہوتا ہے۔ ان کے بارے میں روایت ہے کہ یہ حضرت علی کے غلام تھے۔ (واللہ عالم) پھر اگلا پڑاؤ "قدم گاہ" پر ہوتا ہے جس کے بارے میں بیان کیا جاتا ہے کہ یہاں حضرت علی کے پاؤں کے نشانات ہیں(واللہ عالم) ان نشانات کو ریشمی جھالروں سے سجایا گیا ہے۔ شاہ بلاول نورانی کا مزار یہاں سے نزدیک ہی ہے۔اس کے نزدیک ہی ایک مسجب بھی موجود ہے جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اس کو کسی نے تخلیق نہیں کیا یہ خؤد ہی وجود میں آئی ہے (واللہ عالم) اور یہاں مصنف کو ایک دیدہ زیب پتھر بھی نظر آیا۔اسکی خواہش ہوئی کہ اسکو ساتھ لے لیا جائے۔تو بقول مصنف جیسے ہی اس پتھر کو ہاتھ لگایا تو ارد گرد موجود مور چیخنے لگے اورپتھر کا جو ٹکڑا توڑا تھا وہ دوبارہ اپنی جگہ پر جڑ گیا (واللہ عالم) اس قدم گاہ سے نزدیک ہی پریوں کا باغ بھی موجود ہے ۔جس کے بارے میں روایت ہے کہ یہاں ایک ظالم دیو گوکل کی حکومت تھی اور لوگ اس سے تنگ تھے۔ ان لوگوں نے اللہ سے دعا کی تو ایک نورانی صورت بزرگ تشریف لائے جنہوں نے اس دیو کو شکست دے کر لوگوں کو اس کے ظلم سے آزاد کروایا۔ بقول مصنف اس پہاڑی علاقہ پر جا بجا ایسے نشانات موجود ہیں جس سے بھاگتے قدموں کے نشانات اورخراشوں اور لڑائیوںً کے نشانات واضح ہیں۔ (واللہ عالم)

اس باغ سے اصل زیارت گاہ "لا ہوت لامکاں" کے راستے نکلتے ہیں۔پیدل زائیرین کے لیے سات پہاڑوں کو عبور کر کے زیارت گاہ تک پہنچنا پڑتا ہے۔اس راستے سے صرف سخت جاں لوگ ہی گزر سکتے ہیں ۔دوسرا راستہ قدرے آسان ہے۔اس راستے پر لوہے کی سیڑھیاں موجود ہیں۔ بقول مصنف دیکھنے میں یہ سیڑھیاں بہت کمزور ہیں لیکن کئی سو من وزن آسانی سے برداشت کر لیتی ہیں۔ ہزاروں زائرین ایک ہی وقت میں چڑھتے اترتے ہیں/لوگ اسے بھی روحانیت کی قوت قرار دیتے ہیں۔

سیڑھیاں عبور کرنے کے بعد ایسے پتھروں سے سامنا ہوتا ہے جنکی شکل خونخؤار جانور اور شیر سے ملتی ہے۔ ان کے بارے میں بھی روایات ہیں کہ یہ اصل درندے تھے لیکن روحانیت کی طاقت سے انکو پتھر بنا دیا گیا۔ اور یہ بھی یہ جانور اب بھی ان زیارت گاہوں کی حفاظت کرتے ہیں۔

پھر ایک غار آتا ہے جو بہت بڑے غار کی مانند ہے۔مصنف کا کہنا ہے کہ اس غار میں داخل ہونے سے قبل ایک خاص صابن سے منہ دھونا پڑتا ہے۔یہ صابن پتھر پر پانی گرنے سے بنتا ہے اور اس سے منہ دھوتے ہی غار کا اندھیرا ختم ہو جاتا ہے اور ہر چیز روشن ہو جاتی ہے(واللہ عالم) اسی غار میں پتھر کی بنی ایک اونٹنی بھی ہے اور ایک پتھر بھی جو فرش سے بر آمد ہو کر غار کی چھت کی طرف بڑھ رہا ہے۔ اس پتھر کے بارے میں روایات ہیں کہ جس دن یہ پتھر چھت سے ٹکرا جائے گا اس دین قیامت آ جاے گی۔ مصنف بیان کرتا ہے کہ چند انچ کا ہی فاصلہ باقی ہے۔

اس غار کے بعد ایک اور غار ہے جس میں بہت اندھیرا ہوتا ہے اور بہت زیادہ پھسلن بھی۔ اس میں انسان سیدھے رخ داخل نہیں ہو سکتا۔ غار کے آکری دہانے پر شاہ نورانی کی چلہ گاہ موجود ہے اور اس کے ساتھ ایک چشمہ بھی۔

بقول مصنف اس سارے علاقہ میں پتھر کے بنے عجیب عجیب جانور، پرندے پائے جاتے ہیں۔ کہیں اژدھے کے منہ سے پانی ٹپک رہا ہے تو کہیں کسی اور خونخوار جانور کی آنکھوں سے۔ایک جگہ بھینس کے تھنوں سے مشابہ پتھر ہیں جہاں سے چشمہ نکل رہا ہے وغیرہ۔/

(واللہ عالم)
حیدر آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
7 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
shafresha (04-09-09), نورالدین (30-03-10), ابو عمار (04-09-09), حسنین ایوب (04-09-09), رفیّعہ جوََِِأد (10-01-10), رضی (13-01-10), عدنان دانی (10-01-10)
پرانا 04-09-09, 12:03 AM   #2
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 14,060
کمائي: 75,559
شکریہ: 50,033
10,123 مراسلہ میں 32,020 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ذاتی حیثیت میں مجھے ان تمام روایات پر شک ہے۔ اس کی وجوہات یہ ہیں کہ میں نے کبھی بلوچستان میں کسی کے منہ سے اس کا تذکرہ سنا۔ اور اسی طرح میرے والد صاحب نے بھی جب یہ فیچر پڑھا تو حیران ہوئے کہ انہوں نے 5 سال خضدار اور وڈھ میں گزارے اور سردار مینگل کے ساتھ ایک ایک علاقہ دیکھا۔ مگر نہ تو انہوں نے کبھی اور نہ ہی کسی اور دوست نے اس سلسلہ میں معمولی سا تذکرہ کیا کہ ایسا علاقہ یا ما فوق الفطرت جگہ پائی جاتی ہے۔ چونکہ میری ذاتی معلومات صفر ہیں اسی لیے میں نے جنگ اخبار میں شائع شدہ فیچر کی معلومات ہی دی ہیں۔ انکے درست ہونے یا غلط ہونے کا مجھے کسی قسم کا کوئی علم نہیں۔ اللہ بہتر جانتا ہے
حیدر آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
shafresha (04-09-09), نورالدین (30-03-10), ابو عمار (04-09-09), رضی (13-01-10), عدنان دانی (10-01-10)
پرانا 04-09-09, 12:19 AM   #3
ناظم اعلی
 
shafresha's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: کراچی
عمر: 40
مراسلات: 9,396
کمائي: 261,147
شکریہ: 51,152
7,457 مراسلہ میں 21,715 بارشکریہ ادا کیا گیا
shafresha کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

ہمارے علاقے کورنگی سے ہر ہفتے درجنوں لوگ اس مقام پر جاتے ہیں خود میرا چھوٹا بھائی بھی وہاں جا چکا ہے۔ ایسی ہی کچھ کہانیاں اُس نے بھی سُنائی تھیں۔
میں ذاتی طور پر ان روایتوں سے متفق نہیں‌ہوں!
shafresha آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے shafresha کا شکریہ ادا کیا
نورالدین (30-03-10), ابو عمار (04-09-09), حسنین ایوب (04-09-09), رضی (13-01-10)
پرانا 04-09-09, 12:58 AM   #4
ناظم اعلی

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 15,974
کمائي: 276,842
شکریہ: 33,221
12,661 مراسلہ میں 37,012 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

دیتے ہیں یہ بازیگر دھوکہ کھلا

بس اس کے علاوہ کیا بولوں
میں خود کئی مرتبہ اس جگہ جاچکا ہوں
اور ان قصہ کہانیوں سے خوب واقف ہوں

بہر حال یہ ماننا پڑے گا کے خوبصورت جگہ ہے
__________________
(اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں
فیصل ناصر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
8 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
shafresha (04-09-09), نورالدین (30-03-10), ابو عمار (04-09-09), احمد بلال (05-09-09), حیدر (04-09-09), حسنین ایوب (04-09-09), راجہ اکرام (10-01-10), رضی (13-01-10)
پرانا 04-09-09, 02:03 AM   #5
Senior Member
 
حسنین ایوب's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مقام: پاک نیٹ
مراسلات: 1,060
کمائي: 18,809
شکریہ: 1,697
620 مراسلہ میں 1,242 بارشکریہ ادا کیا گیا
حسنین ایوب کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

خدا جانے دنیا میں کیاکیا اسرار ہیں
حسنین ایوب آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 04-09-09, 09:16 AM   #6
ناظم اعلی
 
shafresha's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: کراچی
عمر: 40
مراسلات: 9,396
کمائي: 261,147
شکریہ: 51,152
7,457 مراسلہ میں 21,715 بارشکریہ ادا کیا گیا
shafresha کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : فیصل ناصر مراسلہ دیکھیں
دیتے ہیں یہ بازیگر دھوکہ کھلا

بس اس کے علاوہ کیا بولوں
میں خود کئی مرتبہ اس جگہ جاچکا ہوں
اور ان قصہ کہانیوں سے خوب واقف ہوں

بہر حال یہ ماننا پڑے گا کے خوبصورت جگہ ہے
اچھا اب اگر جاؤ تو مجھے بھی ساتھ چلنا!

ویسے بدر بھائی اگر ہمیں‌ بلوچستان کے مشہور نیشنل پارک کی سیر کرنی ہو تو کیا آپ ہمارا ساتھ دے سکیں‌گے؟
shafresha آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے shafresha کا شکریہ ادا کیا
نورالدین (30-03-10), ابو عمار (04-09-09), حیدر (04-09-09), رضی (13-01-10)
پرانا 04-09-09, 11:13 AM   #7
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 14,060
کمائي: 75,559
شکریہ: 50,033
10,123 مراسلہ میں 32,020 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بلوچستان کے کس نیشنل پارک؟ میرا خیال ہے کہ وہاںدو نیشنل پارک ہیں ایک کوئٹہ میں میاں غنڈی نیشنل پارک اور دوسرا کراچی سے نزدیک گوادروالا ہنگول نیشنل پارک۔ جانے کے سلسلہ میں ۔۔۔۔میں آپکو بذریعہ پرائویٹ میسج مطلع کروں گا۔ مجھے کچھھ سوچنا ہے۔
حیدر آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
حیدر کا شکریہ ادا کیا گیا
ابو عمار (04-09-09)
پرانا 04-09-09, 11:18 AM   #8
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 14,060
کمائي: 75,559
شکریہ: 50,033
10,123 مراسلہ میں 32,020 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : فیصل ناصر مراسلہ دیکھیں
دیتے ہیں یہ بازیگر دھوکہ کھلا

بس اس کے علاوہ کیا بولوں
میں خود کئی مرتبہ اس جگہ جاچکا ہوں
اور ان قصہ کہانیوں سے خوب واقف ہوں

بہر حال یہ ماننا پڑے گا کے خوبصورت جگہ ہے
مجھے بھی نہ جانے کیوں یہ قصہ کہانیاں ہی لگتی ہیں اور مجھے تو اس پر بھی یقین نہیں کہ یہ جگہ خوبصورت ہوگی۔ تصاویر سے تو نہیں لگتی
حیدر آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
نورالدین (30-03-10), راجہ اکرام (10-01-10)
پرانا 04-09-09, 11:39 AM   #9
Senior Member
 
ابو عمار's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2007
مقام: Karachi
عمر: 36
مراسلات: 4,216
کمائي: 65,776
شکریہ: 6,140
2,303 مراسلہ میں 5,836 بارشکریہ ادا کیا گیا
ابو عمار کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : shafresha مراسلہ دیکھیں
اچھا اب اگر جاؤ تو مجھے بھی ساتھ چلنا!

ویسے بدر بھائی اگر ہمیں‌ بلوچستان کے مشہور نیشنل پارک کی سیر کرنی ہو تو کیا آپ ہمارا ساتھ دے سکیں‌گے؟
فیصل اور شاہ فریشا، خبردار جو آپ لوگ میرے بغیر نیشنل پارک گئے
ابو عمار آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
ابو عمار کا شکریہ ادا کیا گیا
فیصل ناصر (04-09-09)
پرانا 04-09-09, 12:32 PM   #10
ناظم اعلی
 
shafresha's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: کراچی
عمر: 40
مراسلات: 9,396
کمائي: 261,147
شکریہ: 51,152
7,457 مراسلہ میں 21,715 بارشکریہ ادا کیا گیا
shafresha کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

بدر بھائی سلام،
میرا اشارہ ہنگول والے پاک کی جانب ہے،
تو گویا سرمد بھائی کی پیار بھری دھمکی کے بعد میں، فیصل سرمد اور آپ ہنگول پارک چلتے ہیں!
shafresha آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 04-09-09, 12:33 PM   #11
Senior Member
 
ابو عمار's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2007
مقام: Karachi
عمر: 36
مراسلات: 4,216
کمائي: 65,776
شکریہ: 6,140
2,303 مراسلہ میں 5,836 بارشکریہ ادا کیا گیا
ابو عمار کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

جی بدر بھائی کیا علاقہ یاد کرا دیا آپ نے۔
1996 میں ہمارا ٹرانسپورٹیشن کا کاروبار تھا۔ تو ان دنوں کورنگی سے کافی مرتبہ ہماری گاڑیاں بکنگ پر نورانی جاتی تھیں۔ ایک یا دو مرتبہ میں بھی اسی تجسس میں گاڑی کے ساتھ چلا گیا تھا کہ دیکھوں تو سہی یہ ہے کیا۔ بہرحال بھای تقریباً 150 یا 200 کلومیٹر کا کٹھن سفر کرنے کے بعد ایک انتہائی خوبصورت جگہ ہے اور انتہائی adventurous بھی۔ باقی معزرت کے ساتھ وہاں خرافات ہی ہیں۔

میں خاص اس دن وہاں پہنچا جس دن نورانی بابا کا عرس تھا۔ یہ رمضان کا مہینہ تھا اور ہم روزے سے بھی تھے۔ 'محبت فقیر' سے نورانی کے مزار کا راستہ شاید 2 کلومیٹر ہوگا اور اس وقت اس راستے پر خاص جیپ چلتی تھی جسے وہ لوگ کیکڑا کہتے تھے۔ میں چونکہ ایڈونچر کرنے آیا تھا تو میں نے یہ راستہ پیدل ہی طے کیا۔ مگر بھائی جیسے ہی نورانی کے مزار پر پہنچے تو رمضان کے مہینے میں وہاں دھمال ہورہا تھا اور سب لوگ بغیر کسی مرد عورت کی تفریق کے دھمال پر ناچ رہے تھے۔ جب ہم وہاں پہنچے تو مغرب کا وقت تھا اور ہمیں روزہ افطار کرنا تھا مگر بھائی اس دھمال میں ہمیں کہیں بھی اذان کی آواز نہیں آئی۔ پھر ہم رات کو نورانی سے لاہوت کی طرف پیدل چلے۔ سارے رستے لوگوں کو یہی کہتے سنا کہ نعوذب اللہ 'نورانی نور ہر بلا دور'۔ اور یہ بھی سنا کہ جو لاہوت 7 مرتبہ کر لے تو اسے نعوذب اللہ ایک حج کے برابر ثواب ملتا ہے اور شاید اسے وہاں حاجی بھی کہنا شروع کردیتے ہیں اور وہ بڑے فخر سے وہاں پھرتا ہے۔ اس راستے میں سات پہاڑ آئے جن پر ننگے پیرچلنا پڑتا ہے۔ بیچ میں وہی کافی ساری چیزیں کہ جناب یہ دال کا پہاڑ ہے، وہاں دال جتنے چھوٹے چھوٹے پتھر ہیں جن کو یہ دال کہتے ہیں۔ ایک پہاڑ میں اوپر کی طرف سوراخ تھا جس کے بارے میں کہا گیا کہ یہاں حضرت نوح کی کشتی رکی تھی۔ رات کافی ہوگئی تھی اس لیے ہم راستے میں ایک ہوٹل میں رک گئے۔ صبح فجر سے بھی پہلے ہمیں اٹھا دیا گیا کہ چلو لاہوت کی طرف، تو جناب ہم چل پڑے اور پہاڑوں سے لگی سیڑہیوں سے چڑھتے اترتے لاہوت پہنچ گئے۔ اس خاص پہاڑ پر چڑھے جس میں غاریں ہیں۔ ہمیں کہا گیا کہ چھت پر دیکھو، خیر تھا تو گھپ اندھیرا تو ہیمیں ٹارچ سے دکھایا گیا کہ دیکھو چھت پر دودھ ہے۔ وہاں سفید پتھر ہے جسے یہ لوگ کہتے ہیں کہ یہ دودھ ہے۔ پھر جناب ہم بڑی مشکل سے رسیوں کے ذریعے غار میں گئے تو اند نہ پوچھیں کیا کیا عجوبے بتائے گئے۔ ان میں سے کچھ کا ذکر بدر بھائی نے بھی کیا ہے۔ بہرحال جو مجھے بہت ہی برے لگے وہ یہ تھے کہ ایک سوراخ تھا، اتنا چھوٹا کہ ایک انسان بہت مشکل سے اس میں سے لیٹ کر گزرسکتا تھا۔ اس کے بارے میں یہ مشہور تھا کہ جو اس میں سے گرر جائے وہ حلالی ہے ورنہ نعوذب اللہ باقی سب، خیر اللہ معاف کریں۔ وہاں میں نے انتہائی موٹے موٹے لوگوں کو بھی گھستے گھسٹتے دیکھا، بس اپنے آپ کو حالای ثابت کرنے کے لیے۔ یہ بھی مشہور ہے کہ اگر کوئی اس غار میں چلا جائے اور چلتا ہی رہے تو یہ غار سعودی عرب جانکلتی ہے۔ جب ہم غار سے باہر نکلے تو انتہائی خوب صورت منظر دیکھا۔ ذرا سوچیں کہ آپ ایک پہاڑ پر کھڑے ہیں آپ نیچے کی طرف دیکھیں تو ایک چشمہ نکل رہا ہے۔ سامنے دیکھیں تو دو پہاڑوں کے درمیان سے سورج نکل رہا ہو۔ انتہائی خوبصورت منظر، میں نے ایسے منظر بہت کم دیکھے ہیں۔

بہرحال بھائی میں سارے راستے وہاں کی حرکتوں پر خوب ہنسا اور مجھے میرے دوست چپ کرا دیتے تھے کہ یہاں پر اسلحہ بردار لوگ ہوتے ہیں جو ذرا دیر نہیں کرتے کسی کو پھڑکانے میں۔

میں یہ کہتا ہوں کہ کوئی اگر سیر اور ایڈونچر کے لیے یہاں جانا چاہے تو ضرور جائیے اور اگر کوئی دین کے پوائنٹ سے جانا چاہتا ہے تو بھائی یہاں جانے سے بچیں۔ لوگوں نے اپنی طرف سے قصے کہانیاں بنا کر کمائی کا ذریعہ بنایا ہوا ہے۔
ابو عمار آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
8 قاری/قارئین نے ابو عمار کا شکریہ ادا کیا
shafresha (04-09-09), فیصل ناصر (04-09-09), پاکستانی (04-09-09), نورالدین (30-03-10), منتظمین (04-09-09), رفیّعہ جوََِِأد (10-01-10), راجہ اکرام (10-01-10), عبداللہ حیدر (04-09-09)
پرانا 04-09-09, 12:36 PM   #12
Senior Member
 
ابو عمار's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2007
مقام: Karachi
عمر: 36
مراسلات: 4,216
کمائي: 65,776
شکریہ: 6,140
2,303 مراسلہ میں 5,836 بارشکریہ ادا کیا گیا
ابو عمار کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : shafresha مراسلہ دیکھیں
بدر بھائی سلام،
میرا اشارہ ہنگول والے پاک کی جانب ہے،
تو گویا سرمد بھائی کی پیار بھری دھمکی کے بعد میں، فیصل سرمد اور آپ ہنگول پارک چلتے ہیں!
کب چلنا ہے، کیسے چلنا ہےاور کہاں چلنا ہے، جلدی جلدی بتائیں۔ میں ویسے بھی گھومنے پھرنے کا بہت شوقین ہوں۔
ابو عمار آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
ابو عمار کا شکریہ ادا کیا گیا
shafresha (04-09-09)
پرانا 04-09-09, 01:20 PM   #13
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,172
کمائي: 167,194
شکریہ: 9,675
7,367 مراسلہ میں 22,062 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بدر بھائی اور سرمد کے موضوع کو ملا کر سرورق پر پیش کیا جائے
منتظمین آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے منتظمین کا شکریہ ادا کیا
shafresha (04-09-09), فیصل ناصر (04-09-09), ابو عمار (05-09-09), رضی (13-01-10)
پرانا 04-09-09, 01:21 PM   #14
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,172
کمائي: 167,194
شکریہ: 9,675
7,367 مراسلہ میں 22,062 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اگر کسی کے پاس وہاں کی تصاویر ہوں تو بھی یہاں شیر کر دیں۔

والسلام
منتظمین آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے منتظمین کا شکریہ ادا کیا
shafresha (04-09-09), فیصل ناصر (04-09-09), رضی (13-01-10)
پرانا 04-09-09, 05:18 PM   #15
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مراسلات: 7,407
کمائي: 85,616
شکریہ: 4,982
4,949 مراسلہ میں 11,251 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

مجھے بہت پسند ہیں ایسے من گھڑت قصے کہانیاں خیر جب آپ تینوں چلوں تو مجھ سے رابط کرنا میں بھی چلو گا لاہوت لا مکان میں تو صرف گاڈانی تک ہی گیا ہو
__________________
Life is a gift given to us by Allah.Death is a gift returned to Allah.
wajee آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے wajee کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (04-09-09), ابو عمار (05-09-09)
جواب

Tags
com, کراچی, قدم, قصہ, لوگ, نظر, محبت, آج, اللہ, انسان, بھائی, حال, دوست, دعا, راستہ, سال, ظالم, علی, علاقہ, علاقے, عالم, عجیب, غلام, صابن, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
اک دن مرنا ہے آخر موت ہے۔۔۔۔ ایک نمازی کی سجدے کی حالت میں موت(ویڈیو) ایکسٹو متفرقات 2 09-03-11 02:54 PM
امام کی تلاوت اور جدید سائنس wajee اسلام اور معاشرہ 5 09-03-11 07:55 AM
نبوت محمدی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کاعقلی ثبوت عبداللہ حیدر عقیدہ رسالت 12 31-12-10 03:09 PM
ماہ مقدس رمضان اور تلاوت قرآن Real_Light ماہ رمضان اور روزوں کی تیاریاں 0 21-08-09 06:39 PM
موت ایک اٹل حقیقت !!!!!ایک منتخب تحریر وجدان آخرت 7 17-08-09 10:12 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 11:22 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger