|
|
#1 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 14,060
کمائي: 75,522
شکریہ: 50,033
10,120 مراسلہ میں 32,013 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
![]() زیارت کا نام ذہن میں آتے ہی قائد اعظم کی آخری رہایش گاہ کا تصور ذہن میں آ جاتا ہے- اس کے ساتھ ساتھ زیارت کا نام سنتے ہی ذہن میں ٹھنڈی ہوائیں ، سرسبز وادی ،چشمے اور چکر دار سڑکیں ذہن میں آ جاتی ہیں۔ زیارت واقعی ان سب کا مجموعہ کا نام ہے۔ ![]() زیارت ۔ ۔ ۔ بلوچستان کے ضلع زیارت کا صدر مقام اورسطح سمندر سے 8846 فٹ بلندی پر واقع، بلوچستان کا سب سے زیادہ مشہور پر فضا مقام ہے۔ کراچی سے آنے والا کوئی بھی ٹرپ زیارت کی زیارت کئے بغیر مکمل نہیں ہو سکتا۔ ![]() زیارت کا نام در حقیقت ایک بزرگ کے مقبرے کی زیارت پر آنے والے زائرین کی وجہ مشہور ہوا جو اس علاقہ کو زیارت کہہ کر بلاتے تھے۔تاہم اس علاقے کا اصل نام نا معلوم ہے۔ زیارت برٹش دورسے برٹش افسران اور بلوچستان کمشنریٹ کا گرمائی مقام رہا ہے۔ ![]() زیارت وادی کی پہاڑیاں سرسبز و شاداب ہیں اور دیکھنے میں آنکھوں کو تازگی بخشتی ہیں۔ تاہم اس کے علاوہ زیارت کی شہرت کی ایک اور وجہ اس کے صنوبر کے جنگلات ہیں۔ زیارت میں دنیا کے دوسرے بڑے جنگلات پائے جاتے ہیں۔ یہی جنگلات زیارت کا اصل اثاثہ ہیں۔ صنوبر کا درخت سال میں چند سینٹی میٹر بڑھتا ہے۔ زیارت میں ان درختوں کی عمر کا اندازہ 7000 سال سے زائد لگایا گیا ہے۔ زیارت میں ایک جھاڑی Ephedra بکثرت پائی جاتی ہے۔اس جھاڑی سے ایک کیمکل Ephedrineحاصل کیا جاتا ہے جو کہ ادویات خاص کر کھانسی کے سیرپ کا لازمی جزہوتا ہے۔ ![]() ![]() زیارت میں نومبر سے مارچ-اپریل تک برف باری ہوتی ہے جس کی وجہ سے اسکا حسن دوبالا ہو جاتا ہے۔ تاہم دشوار گزار راستے ہونے کی وجہ سے سیاحوں کی آمد گرمیوں کے موسم میں زیادہ ہوتی ہے۔ ![]() ![]() 14اگست کی زیارت 14 اگست اس کے سیزن کے عروج کا دن ہوتا ہے۔ اس دن نہ صرف بلوچستان بھر بلکہ سندھ سے بھی سٰیاحوں کی آمد ہوتی ہے۔ اور آزادی کا جشن بھر پور جوش جزبہ سے منایا جاتا ہے۔ اس دن بلوچستان بھر کے اضلاع کا آپس میں مقامی رقص کا مقابلہ ہوتا ہے۔اس رقص کو "اتنڑ" کہا جاتا ہے۔ جوش و جذبہ سے معمور علاقائی رقص اس دن اک عجب سحر پھونک دیتا ہے۔ جس قدر مزا مجھے زیارت میں آزادی کا جشن منانے میں آیا۔نہ کبھی اسلام آباد اور کراچی کی رنگین سڑکوں پر آیا اوور نہ کبھی لاہور کی لاہوریت میں۔ تاہم کچھ عرصہ سے جاری دہشت گردی کے واقعات کی وجہ سے زیارت کی سیاحت پر کافی برا اثر پڑا ہے۔ قابل دید مقامات قائد اعظم کی ریزیڈنسی بانئی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے اپنی زندگی کے آخری ایام زیارت میًں گزارے تھے۔ انہوں نے جس مقام پر قیام کیا تھا یہ دو منزلہ بلڈنگ ہے۔اس کو قائد اعظم کی ریذڈنسی کہا جاتا ہے۔اسکی بالائی منزل سے پوری وادی کا نظارہ کیا جا سکتا ہے۔ قائد اعظم ریذیڈنسی اپنے سرسبز و شاداب لان اور خوبصورت پھولوں کی وجہ سے دل موہ لینے والا منظر پیش کرتا ہے۔آدمی کا دل کرتا ہے کہ وہ یہیں رہ جائے۔ ![]() ![]() ![]() ![]() ![]() خرواڑی بابا کا مزار خرواڑی بابا کا مزار وادئی زیارت سے 10 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔اس مقام تک پہنچنے کے لیے انتہائی طاقتور جیپ کی ضرورت ہوتی ہے۔ تاہم اس مقام تک جانے کے لئے کئی ٹریکنگ اور ہائکنگ مقامات فراہم کئے گئے ہیں۔ راستے میں انتہائی خوبصورت پہاڑیاں اور پکنک پوائٹس آتے ہیں جنکی وجہ سے اس قدر فاصلے کے باوجود تھکن کا احساس تک نہیں ہوتا۔ زیادہ تر سیاح ٹریکنگ اور ہایکنگ کو ہی ترجیح دیتے ہیں۔ خرواڑی بابا کے مزار کے مقام پر بہت سے پکنک پوائنٹس اور چشمے اور آبشاریں ہیں ۔اس کا پانی نہایت صحت افزا ہے۔ ![]() پراسپیکٹ پوائنٹ خرواڑی بابا کے مزار کی طرف جاتے ہوئے پراسپیکٹ پوائنٹ آتا ہے۔ اس مقام سے صنوبر کے مکمل جنگلات کا نظارہ کیا جا سکتا ہے۔ اس کی بلندی 8900 فٹ سے زیادہ ہے۔اس جنگلات یہاں سے 1000فٹ گہرائی میں نظر آتے ہیں۔اسی پوائنٹ سے اس علاقہ کی سب سے اونچی چوٹی کوہ خلیفت کا بھی نظارہ کیا جا سکتا ہے جسکی بلندی 11400 فٹ ہے۔ ![]() ![]() ![]() چشمہ چشمہ وہ مقام ہے جہاں سے اس علاقہ کو پانی فراہم کیا جاتا ہے۔ چشمہ تک پہنچنے کا سارا راستہ خوبصورت نظاروں سے مزین ہے۔جس میں آپکے ایک طرف پہاڑی اور دوسری طرف صنوبر کے جنگلات ہیں۔ صنوبر روڈ یا جیونیپر روڈ اس روڈ پر عام چھوٹی گاڑی کا چلنا محال ہے۔جیپ کی ضرورت پڑتی ہے۔اس روڈ کی لمبائی صرف 6 کلومیٹر ہے لیکن آغاز سے اختتام تک 1000فٹ بلندی کا فرق پڑ جاتا ہے۔ اس روڈ کے دونوں طرف کاٹو صنوبر کے جنگلات ہیں جسکی وجہ سے جسم انتہائی تازگی محسوس کرتا ہے۔ اس کے علاوہ بہت سے مقامات ۔۔ ۔ ۔ ۔ |
|
|
|
| حیدر کا شکریہ ادا کیا گیا | رضی (29-07-09) |
|
|
#2 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 14,060
کمائي: 75,522
شکریہ: 50,033
10,120 مراسلہ میں 32,013 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
Last edited by حیدر; 28-07-09 at 12:08 AM. وجہ: eDITING vIDEOS |
|
|
|
|
|
#3 |
|
Senior Member
![]() ![]() |
بھائی لنک ذیکھ ٹھیک کرو
|
|
|
|
|
|
#4 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 14,060
کمائي: 75,522
شکریہ: 50,033
10,120 مراسلہ میں 32,013 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
لیکن مجھے تو ویڈیو تھیک نظر آ رہی ہیں/۔ کیا آپکو نہیں نظر آ رہی؟
|
|
|
|
|
|
#5 |
|
Senior Member
![]() ![]() |
بدرالزمان بھائی کیا بات ہے آپ کی۔ آپ نے زیارت یاد کرا دیا۔ میں بھی دو مرتبہ زیارت جا چکا ہوں اور برفباری کو بہت انجوائے کیا۔ مگر جو جگہیں آپ نے بتائی ہیں میں وہاں نہیں جاسکا۔ ایک مرتبہ تو ہم نے ڈبل کیبن بھی کرائے پر لی مگر ان صاحب نے بھی ہمیں بس کچھ جگہیں ہی دکھائ تھیں۔ اب جب بھی زیارت جانا ہوا تو ضرور ان سب جگہوں پر جائوں گا۔
|
|
|
|
| ابو عمار کا شکریہ ادا کیا گیا | حیدر (28-07-09) |
|
|
#6 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 14,060
کمائي: 75,522
شکریہ: 50,033
10,120 مراسلہ میں 32,013 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
آپکا شکریہ بھائی۔ ویسے ان کے علاوہ بھی بہت سی جگہیں ہیں ۔تاہم مجھے بھی انکی لوکیشن کا درست اندازہ نہیں ۔اور وہ اصل زیارت ہے۔ مگر مسئلہ یہ ہے کہ وہاں تک جانے کے لیے کسی مقامی کا دوست ہونا لازمی ہے کہ جسکو ان جگہوں کا معلوم ہو۔ ورنہ اوپر بیان کردہ پلیسز ہر کسی کے لیے آسان پہنچ میں ہیں
|
|
|
|
| حیدر کا شکریہ ادا کیا گیا | ابو عمار (31-07-09) |
![]() |
| Tags |
| balochistan, color, com, flash, height, pakistan, کراچی, پاکستان, واقعات, نظر, مکمل, مقابلہ, معلوم, Ziarat, اسلام, بھائی, حسن, دوست, دل, راستہ, زندگی, سال, طاقتور, علی, صحت, صدر, صرف |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| کم وقت میں زیادہ سے زیادہ دھاگوں تک رسائی کیسے ممکن ہو | بزم خیال | تجاویز اور شکایات | 15 | 25-11-11 09:40 PM |
| منتظر الزیدی پر تشدد کرکے زبردستی وزیراعظم کے نام معافی نامہ لکھوایا گیا ۔ عودے الزیدی | چیتا چالباز | خبریں | 4 | 02-08-11 11:06 PM |
| بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والے آئر لینڈ کے مزید دو سینئر پادری مستعفی | گوہر | گپ شپ | 1 | 27-12-09 04:04 AM |
| نہ جانے ظرف زیادہ تھا کم یا انا زیادہ تھی | The Great | احمد فراز | 0 | 28-08-09 10:00 PM |
| خصوصی افراد کی زیادہ سے زیادہ حوصلہ افزائی کی جائے، سہراب سرکی | عبدالقدوس | شعبہ طب | 0 | 26-10-07 07:09 AM |