| بلوچی فورمز بلوچی فورمز |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 14,060
کمائي: 75,625
شکریہ: 50,033
10,123 مراسلہ میں 32,028 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
13 اگست کی رات جب میں نے اپنے گھر پر قومی پرچم لہرانے سے قبل ارد گرد کے گھروں پر نظر ڈالی تو محض چند گھروں پر قومی پرچم لہراتے نظر آیا ۔یہ دیکھ کر اداسی کی ایک لہر نے گھیرے میں لے لیا کہ چلو بلوچستان میں تو دہشت گردوں کی وجہ سے ایسے حالات ہیں کہ قومی پرچم نہیں لہرایا جا سکتا ، پنجاب میں ایسا کیا مسئلہ ہے کہ لوگ قومی پرچم تک لگانا چھوڑتے جا رہے ہیں۔ شاید ہماری محبتیں بھی مادیت پر مبنی اور خؤد غرض ہیں کہ جب ملک خوشحال ہوتا ہے تب ہم اس کی محبت میں نہال ہوتے ہیں لیکن جونہئ اس پر کوئی کڑا وقت آتا ہے ہمارے سارے جذبے ختم ہوجاتے ہیں۔ حالانکہ اسی وقت میں ہی تو محبت کے اظہار کی ضرورت ہوتی ہے۔
امی کے ساتھ باتیں کرتے ہوئے امی نے بلوچستان میں جشن آزادی کے حوالے سے بتایا کہ پنجاب کا تو پتا نہیں لیکن پہلے(پچاس کی دہائی میں) بلوچستان میں میں جشن آزادی بڑی دھوم دھام سے منایا جاتا تھا۔ہم لوگ بلوچستان کے علاقے مستونگ میں رہتے تھے۔ اس دور میں گھروں پر پرچم لہرانے کا تصور تو نہیں تھا لیکن شاہراہوں اور بازاروں کو بڑی خوبصورتی سے سجایا جاتا تھا۔تمام ستونوں کو نت نئے کپڑوں کے تھانوں سے ملبوس کر دیا جاتا ۔ دکانوں کو بھی جھنڈوں اور کپڑوں سے سجا دیا جاتا تھا ۔ اس دن خصوصی طور پر صفائی کی جاتی تھی۔شہر چمک رہا ہوتا تھا۔ امی بتاتی ہیں کہ وہ اس دور میں مڈل سکول میں پڑھا کرتی تھیں جو کہ خان آف قلات نے قائم کیا تھا۔ ویسے تو بلوچستان کے ہر سکول میں جشن آزادی وغیرہ منایا جاتا تھا لیکن خان آف قلات کے اس سکول میں پاکستان کا ہر خاص دن منایا جاتا تھا لیکن 14 اگست کی جشن آزادی اور 25 دسمبر کو قائد اعظم کا یوم ولادت خاص عقیدت سے منایا جاتا تھا ۔ اس دن سکول کو خصوصی طور پر سجایا جاتا تھا ۔ملی نغمے پڑھے جاتے تھے۔ دن کی مناسبت سے ٹیبلوز وغیرہ پیش کیے جاتے ۔بہت مزا آتا تھا۔ ان دنوں میں دفاتر میں آجکل کی طرح چھٹی نہیں ہوتی تھی بلکہ دفاتر کھولے جاتے تھے اور ان میں مٹھائیاں بانٹی جاتی تھیں۔ امی نے ہاتھ سے اشارہ کر کے بتایا کہ اتنے بڑے بڑے لڈو ہوتے تھے۔امی نے بتایا کہ انکے ابو انکے لیے بھی مٹھائی لایا کرتے تھے۔ شام کے وقت پورے شہر میں چراغاں کیا جاتا تھا ۔ اس دور میں موم بتیاں تو ہوتی نہیں تھیں اس لیے لوگ تیل کے دئیے جلاتے تھے۔گھروں کی دیواروں ، چوراہوں، گلیوں ، دفاتر، دکانوں وغیرہ میں چراغاں کیا جاتا تھا۔ رات کا منظر قابل دید ہوتا تھا اور بہت مزا آتا تھا ۔ امی نے کہا کہ پتا نہیں پھر کیا ہوا کہ خان آف قلات کو گرفتار کر لیا گیا اور شہر میں کرفیو لگ گیا۔ اس کے بعد ہم نے پھر اس دور کی شان نہیں دیکھی۔ لوگوں نے ایک دوسرے کو مارنا شروع کر دیا۔ لیکن آج کی طرح نہیں کہ ہر کس و ناکس بے گناہ کو مار ڈالا۔ میں سوچتا رہا کہ کس قدر بدل گئے ہیں ہم۔ یہ بھی سوچتا رہا کہ کتنا چھوٹا اور آسان فیصلہ تھا طاقت کے نشے میں چُور افواج کے سربراہان کے لیے خان آف قلات کی گرفتاری۔لیکن کس کو معلوم تھا کہ یہ چھوٹا سا فیصلہ اپنے اندر کس قدر بھیانک نتائج سموئے ہوئے ہے۔ اس دور میں کیے گئے اُس فیصلے کے اثرات آج تک بلوچستان پر پڑ رہے ہیں۔ اور کون جانتا ہے کہ مستقبل میں کیا ہو۔ [url] |
|
|
|
|
|
#3 |
|
Senior Member
![]() |
لہو میں ڈوب رہی ہے فضا ارضِ وطن
میں کس زبان سے کہوں “جشن آزادی مبارک“ |
|
|
|
![]() |
| Tags |
| image, ہوتا, گھر, پہلے, پورے, پاکستان, یوم, وقت, لوگ, نظر, موم, ملک, منظر, معلوم, آج, آزادی, بدل, خان, خصوصی, دیکھ, رات, شروع, طور, عقیدت, علاقے |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| القاعدہ افغانستان میں نہیں ، امریکی فوج پھنسی ہوئی ہے، پاکستان سب سے اہم ہے:امریکی تجزیہ کار | جاویداسد | خبریں | 1 | 24-10-10 06:52 AM |
| وزیرستان پر میزائل حملے سے قبل امریکہ نے ہمیں آگاہ نہیں کیا‘حملوں سے تعلقات خراب ہوسکتے ہیں‘ پاکستان | ابن جلال | خبریں | 2 | 19-09-08 12:51 AM |
| بھارتی وزیر بغیر ویزا اور سفری دستاویز کے پاکستان میں گھس آیا | شیخ ہمدان | سیاست | 1 | 19-01-08 09:45 PM |
| نواز ، بے نظیر کے دھاندلی کے بیانات شکست کی تیاریاں ہیں،پاکستان میں عدم استحکام پیدا کیا گیا تو امر یکا کو بعد میں پشیمانی ہو گی،صد ر پر وی | خرم شہزاد خرم | خبریں | 0 | 10-12-07 09:36 AM |
| بلوچستان میں دہشت گردی پھیلانے والوں کا نیٹ ورک افغانستان میں ہے: صوبائی پولیس | پاکستانی | خبریں | 0 | 15-09-07 03:57 PM |