واپس چلیں   پاکستان کی آواز > میرے پاکستان سے > علاقائی زبانیں > بلوچی فورمز



بلوچی فورمز بلوچی فورمز


بلوچستان: مشرف دور کا ریکوڈیک منصوبہ منسوخ

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 28-12-09, 08:21 PM   #1
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 14,060
کمائي: 75,626
شکریہ: 50,033
10,123 مراسلہ میں 32,028 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default بلوچستان: مشرف دور کا ریکوڈیک منصوبہ منسوخ

بلوچستان: مشرف دور کا ریکوڈیک منصوبہ منسوخ




حکومت بلوچستان نے آسٹریلوی کمپنی سے اربوں روپے کے سونے اور تانبے کے ریکوڈیک منصوبے کا معاہدہ منسوخ کردیا ہے اور فیصلہ کیا ہے کہ حکومت بلوچستان پاکستان کے مرکزی حکومت کے تعاون سے اس منصوبے کو خود چلائے گی یہ معاہدہ سابق فوجی صدر جنرل پرویز مشرف کے دور میں ہوا تھا۔

تینتیس لاکھ سینتالیس ہزار ایکٹر پر واقع اس منصوبے کا معاہد ہ صرف ڈرلنگ کے لیے ہواتھا لیکن آسٹریلوی کمپنی نے حکومت بلوچستان کو اعتماد میں لیے بغیر از خود مزید کام کرنے کے لیے ایک اطالوی کمپنی سے معاہدہ کر لیا اور کوشش کی کہ گودار پورٹ کے ذریعے ریکوڈک کا سونا اور تانبا کینیڈا، اٹلی اور برازیل کو فروخت کرے جس سے بلوچستان کو ٹوٹل آمدنی کا صرف پچیس فیصد حصہ ملنا تھا۔

بلوچستان میں گوادر پورٹ اور سیندک کے بعدریکوڈک تیسرا بڑا منصوبہ ہے۔ ماہرین کے مطابق ریکوڈک میں اس وقت چار اعشاریہ پانچ ملین ٹن سونے اور تانبے کے ذخائر موجود ہیں۔

صوبائی حکومت کی جانب سے اس منصوبے کو قابل عمل بنانے کی صورت میں روزانہ پندرہ ہزار ٹن سونا اور تانبا نکالا جا سکتا ہے جس سے بلوچستان کے عوام کو سالانہ اربوں روپے کی آمدنی ہوگی۔

خیال رہے کہ سابق فوجی دور حکومت میں بلوچستان کی ترقی کے نام سیندک کے سونے اور تانبے کا منصوبہ چین کو دیا گیا تھا اور چین کو دوہزار گیارہ تک سیندک سے سونا اور تانبا نکالنے کا اختیار ہے لیکن صوبائی حکومت نے سیندک جیسے اہم منصوبے پر تاحال خاموشی اختیار کر رکھی ہے حالانکہ ماہرین کا کہنا ہے کہ چین سیندک سے سونے اور تانبے کے ذخائر کا ایک بڑا حصہ نکال کر لے جا چکا ہے، جس کی آمدنی میں سے چین بلوچستان کو صرف ایک فیصد اور پاکستان کو اُنیس فیصد دے رہا ہے۔

بلوچستان کی قوم پرست جماعتوں نے ہمیشہ اس کی مخالف کی ہے اور کہا ہے کہ بلوچستان کے قدرتی وسائل لوٹنے میں حکومت پاکستان کے ساتھ کئی ممالک برابر کے شریک ہیں جب کہ بلوچستان کے عوام اپنے وسائل پر اپناحق چاہتے ہیں۔(بشکریہ بی بی سی نیوز)

Last edited by حیدر; 28-12-09 at 09:08 PM.
حیدر آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
shafresha (29-12-09), منتظمین (28-12-09), راجہ اکرام (29-12-09), سحر (29-12-09)
پرانا 28-12-09, 08:29 PM   #2
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,172
کمائي: 167,235
شکریہ: 9,675
7,367 مراسلہ میں 22,065 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

سرورق کے لیے اپلائی کریں۔
منتظمین آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے منتظمین کا شکریہ ادا کیا
shafresha (29-12-09), راجہ اکرام (29-12-09)
پرانا 29-12-09, 08:15 PM   #3
ناظم اعلی
 
shafresha's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: کراچی
عمر: 40
مراسلات: 9,396
کمائي: 261,218
شکریہ: 51,152
7,458 مراسلہ میں 21,729 بارشکریہ ادا کیا گیا
shafresha کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

بدر بھائی السلام علیکم،
اس مفید شئیرنگ پر میری جانب سے شکریہ قبول فرمائیں!
shafresha آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
shafresha کا شکریہ ادا کیا گیا
حیدر (29-12-09)
پرانا 29-12-09, 11:04 PM   #4
Senior Member
 
یاسر عمران مرزا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مقام: جدہ-سعودی عرب
مراسلات: 5,195
کمائي: 80,054
شکریہ: 8,654
3,902 مراسلہ میں 11,175 بارشکریہ ادا کیا گیا
یاسر عمران مرزا کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

واہ
مجھے اسے خبر سے بہت خوشی ہوئی ہے، اللہ کرے یہ خبر 100 فیصد سچی ہو اور مزید کرپشن نہ ہو بلکہ یہ دولت عوام کے فائدے کے لیے استعمال ہو
__________________
عرفی تومیندیش ذغوغائے رقیباں - آواز سگاں کم نہ کند رزق گدارا
میرا بلاگ | yasirimran.wordpress.com
یاسر عمران مرزا آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے یاسر عمران مرزا کا شکریہ ادا کیا
shafresha (29-12-09), حیدر (30-12-09)
پرانا 30-12-09, 09:00 AM   #5
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 14,060
کمائي: 75,626
شکریہ: 50,033
10,123 مراسلہ میں 32,028 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : یاسر عمران مرزا مراسلہ دیکھیں
واہ
مجھے اسے خبر سے بہت خوشی ہوئی ہے، اللہ کرے یہ خبر 100 فیصد سچی ہو اور مزید کرپشن نہ ہو بلکہ یہ دولت عوام کے فائدے کے لیے استعمال ہو
کم از کم بلوچستان کی حد تک مجھے یقین ہے کہ نہ تو کرپشن رکنی ہے اور نہ ہی اسکو عوام کے فائدے کے لیے استعمال کیا جائےگا۔
حیدر آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 30-12-09, 09:58 AM   #6
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 19,927
کمائي: 298,264
شکریہ: 24,741
15,345 مراسلہ میں 39,167 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اللہ کرے کہ ملکی وسائل اور ان سے حاصل ہونے والی دولت عوام تک پہنچے، پھر انشاء اللہ ملک کے حالات بدلیں گے، قرض کی لعنت سے جان چھوٹے گی
شکریہ بدر بھیا
__________________
محتاج اصلاح و دعا

راجہ اکرام آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
جواب

Tags
color, com, gold, ہواتھا, ہے۔, ہے،, فروخت, کوشش, کرے, کردیا, پاکستان, وقت, چین, نام, چار, منصوبہ, مطابق, از, بڑا, حصہ, خود, دے, عوام, صدر, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
میراقصور کیا ہے؟ شاہ محمود قریشی کا قیادت سے سوال گلاب خان خبریں 8 19-02-11 03:01 AM
اللہ کے مہمانوں کو لوٹنے والی کی برطرفی۔ اعظم سواتی کا قصورکیا؟ جاویداسد خبریں 3 16-12-10 10:09 AM
مصور منصوراے کا سوئم آج ہوگا عبدالقدوس خبریں 2 20-10-10 03:40 PM
ذیل میں صوبہ بلوچستان، پاکستان کے شہروں کی فہرست ہے۔ خرم شہزاد خرم میرا پاکستان 0 11-10-07 09:06 AM
ترکمانستان افغانستان پاکستان گیس پائپ لائن منصوبہ امریکی کمپنی آئی او سی کو دینے کی منظوری دے دی گئی: پاکستانی خبریں 0 19-08-07 02:17 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 02:32 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger