واپس چلیں   پاکستان کی آواز > میرے پاکستان سے > علاقائی زبانیں > بلوچی فورمز



بلوچی فورمز بلوچی فورمز


بلوچستان اور پاکستان لازم و ملزوم ہیں

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 04-08-09, 04:51 PM   #1
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 14,060
کمائي: 75,625
شکریہ: 50,033
10,123 مراسلہ میں 32,028 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default بلوچستان اور پاکستان لازم و ملزوم ہیں

بلوچستان اور پاکستان لازم و ملزوم ہیں

یہ مضمون روزنامہ جنگ میں شائع ہوا۔میرا اس مضمون کو یہاں نقل کرنے کا مقصد ان فاتر العقل مصنف کے مضمون کا جواب دینا ہے جن کا دعوایٰ ہے کہ بلوچستان کے تمام سردار پاکستان مخالف تھے اور ہیں۔ امید ہے کہ اس مضمون کو پڑھ کر ان جیسے (اگر وہ بلوچ یہ ہیں تو) کئی افراد کو نئی سوچ ملے گی۔
:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::: :::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::: :::::::::::::::

نواب ذوالفقار علی مگسی ، بلوچوں کے مگسی قبیلے کے سربراہ ہیں۔یہ قبیلہ بلوچستان کے ضلع جھل مگسی میں آباد ہے۔اس ضلع کی آبادی تقرایباََ ڈیڑھ لاکھ نفوس ہے۔لیکن اس سے ملحقہ سندھ کے علاقے شہداد کوٹ میں بھی تقریباِِ چھہ لاکھ مگسی آباد ہیں۔اور انکے سربراہ بھی نواب ذولفقار علی مگسی ہیں۔اس لحاظ سے نواب ذوالفقار مگسی کا اثر و رسوخ بلوچستان سے باہر سندھ میں بھی ہے۔انکے ایک بھائی سندھ میں وزیر خوراک ہیں۔
نواب ذوالفقار علی مگسی 1985 سے سیاست میں ہیں۔دو بار صوبائی وزیر اور دو بار سزیر اعلیٰ بھی رہ چکے ہیں۔ ان کی اہلیہ بیگم پروین مگسی کا تعلق ریاست قلات کے خاندان سے ہے اور وہ وفاقی حکومت میں وزیر کے عہدے پر متمکن ہیں۔
نواب ذوالفقار علی مگسی کے ایم بھائی صوبائی اسمبلی میں،دوسرے بھائی علاقہ کے ناظم اور تیسرے بھائی سنیٹر ہیں۔ نواب ذوالفقار علی مگسی کا تعلق کسی بھی سیاسی جماعت سے نہیں ہے۔
نواب ذوالفقار علی مگسی دلکش شخصیت کے مالک ہیں۔مگسی قبائل میں انہیں ہمدرد اور انسان دوست شخصیت کے حوالے سے جانا جاتا ہے۔ وہ روایتی نوابوں میں سے نہیں ہیں۔
نواب ذوالفقار علی مگسی انتہائی صاف گو انسان ہیں اور لگی لپٹی نہیں رکھتے۔ ایک ایسے وقت میں کہ جب بلوچستان کے حوالے سے کئی لیڈرز اپنا موقف ظاہر کرنے سے جھجھکتے ہیں اور اپنا پہلو بچا لیتے ہیں۔نواب ذوالفقار علی مگسی کھل کر اپنا موقف بیان کرتے ہیں اور جو کچھ دل میں ہے صاف صاف بیان کر دیتے ہیں۔
بلوچستان اور پاکستان لازم و ملزوم قرار دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ پاکستان سے الگ ہو کر بلوچستان کا کوئی مستقبل نہیں۔
ان سے جب کل جماعتی کانفرنس کے بارے میں استفسار کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ اگر اس کانفرنس کا مقصد پاکستان توڑنے کی بات کرنا ہے تو میں کبھی بھی اس کا حصہ نہیں بنوں گا۔کیونکہ میں پاکستان پر کوئی سمجھوتا نہیں کر سکتا۔
مزاحمت کاروں سے مزاکرات اور مفاہمت کا جب ان سے پوچھا گیا تو انہوں نے بلا تامل جواب دیا کہ پاکستان سے علحدگی پر توع نہ کوئی بات ہو سکتی ہے اور نہ اس پر کوئی مفاہمت۔

تارگٹ کلنگ اور بد امنی کے واقعات پر انکا کہنا تھا کہ یہ چور اچکوں اور رہزنوں کا کام ہے ایسے لوگ ہر صوبے میں ہیں اورایسی وارداتیں کر کے لاقانونیت اور عدم استحکام کا تاثر پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

نواب ذوالفقار علی مگسی نے بلوچستان کے حوالے سے اپنے موقف کی مزید وضاحت کی۔انہوں نے کہا کہ اگر کوئی شخص بلوچستان کو پاکستان سے الگ کرنے کی بات کر رہا ہے تو میں اس سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ وہ کس کی نمائندگی کر رہا ہے؟ کیا پشتونوں نے اسے نمائندگی کا حق دیا ہے؟ ہزارا قوم نے دیا ہے؟ کیا سیٹلرز نے انہیں یہ حق دیا ہے؟ مگسی یا کسی اور قوم نے انہیں یہ مطالبہ کرنے کا اختیار دیا ہے؟
براہمداغ بگٹی اور ہیر بیار مری کے بیانات کی طرف توجہ دلانے پر انہوں نے کہا کہ انکے بیانات سے بلوچستان ۔۔۔پاکستان سے کبھی الگ نہیں ہوگا۔ایک یا دو افراد یا کسی ایک جماعت کے کہنے پر بلوچستان ۔۔۔پاکستان سے الگ نہیں ہو سکتا۔

پاکستان زندہ باد
__________________
بدرالزمان بلوچ
کوئٹہ - پاکستان
حیدر آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
shafresha (04-08-09), رفیّعہ جوََِِأد (10-01-10)
جواب

Tags
color, پاکستان, واقعات, وزیر, لوگ, چور, آبادی, انسان, اعلیٰ, بھائی, جواب, دوست, ذوالفقار, سیاست, سردار, علی, صوبے, صوبائی, صاف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
بلوچستان اور پاکستان لازم و ملزوم ہیں حیدر میرا پاکستان 0 04-08-09 04:48 PM
جمہوریت کے استحکام کیلئے پاکستان کی بھر پور مدد کر رہے ہیں،رچرڈ بائوچر کا پاکستانی ٹی وی کو انٹرویو ابن جلال خبریں 0 12-10-08 12:03 AM
وزیرستان پر میزائل حملے سے قبل امریکہ نے ہمیں آگاہ نہیں کیا‘حملوں سے تعلقات خراب ہوسکتے ہیں‘ پاکستان ابن جلال خبریں 2 19-09-08 12:51 AM
نواز ، بے نظیر کے دھاندلی کے بیانات شکست کی تیاریاں ہیں،پاکستان میں عدم استحکام پیدا کیا گیا تو امر یکا کو بعد میں پشیمانی ہو گی،صد ر پر وی خرم شہزاد خرم خبریں 0 10-12-07 09:36 AM
بلوچستان میں دہشت گردی پھیلانے والوں کا نیٹ ورک افغانستان میں ہے: صوبائی پولیس پاکستانی خبریں 0 15-09-07 03:57 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 01:24 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger