| بلوچی فورمز بلوچی فورمز |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 14,060
کمائي: 75,553
شکریہ: 50,033
10,123 مراسلہ میں 32,019 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
Google Earth Coordinates:
25 07 07.57″ N, 63 49′ 46.87″ E ![]() پسنی کے ساحلوں سے نزدیک کوئی 40 کلومیٹر کے فاصلے پر بحیرہ عرب کے اندر استولا آئی لینڈ یا جسکو مقامی زبان میں جزیرہ ہفت تلار بھی کہا جاتا ہے۔ ہفت تلار کا مطلب سات جھیلیں بھی کہا جاتا ہے اور اس کا مطلب سات پتھر بھی لیا جاتا ہے۔ تاہم ان دونوں مطالب کا اس جزیرہ سے کسی قسم کا کوئی تعلق پیدا کرنا مشکل ہے۔کیونکہ نہ تو اس جزیرہ پر کسی قسم کی سات جھیلیں پائی جاتی ہیں اور نہ ہی یہ جزیرہ سات پتھروں میں تقسیم ہے۔بلکہ دیکھنے میں یہ جزیرہ ایک بہت بڑے بلاک کی صورت میں دکھائی دیتا ہے۔ ![]() تعارف اس جزیرہ کا رقبہ 4 مربع کلومیٹر ہے۔یعنی اس کی لمبائی 4 کلومیٹر اور چوڑائی صرف ایک کلومیٹر ہے۔سطح سمندر سے اس کئ اونچائی 200 فٹ ہے۔ اس جزیرے کی شمالی طرف کئی غاریں پائی جاتی ہیں جو بتدریج گہرائی کی طرف اترتی چلی جاتی ہیں۔ تاہم جزیرے کی دوسری سمت انتہائی سیدھی اونچی ہے۔ جزیرے کی سطح زمین سیدھی ہے تاہم اس میں کئی دراڑیں اور کھائیاں پائی جاتی ہیں جو سطح سمندر تک چلی جاتی ہیں۔ سخت زمین اور میٹھے پانی کی قلت کی وجہ سے کسی قسم کا سبزہ یا درخت نہیں پائے جاتے ۔تاہم جھاڑیان وغیرہ بکثرت پائی جاتی ہیں۔ ![]() اس جزیرہ پر کئی نایاب نسلین پائی جتی ہیں جیسے سبز کچھوا وغیرہ۔ بلوچستان کے دیگر علاقوں کی طرح اس جزیرے پر بھی کسی قسم کی سیاحت کی دلچسپی کا سامان نہیں پایا جاتا۔ ![]() ![]() ![]() ![]() ![]() کالی دیوی کا مندر اس جزیرے پر ہندووں کے تاریخی کردار کالی دیوی کے مندر کی باقیات پائی جاتی ہیں۔تاہم اب کوئی بھی ہندو اس طرف رخ نہیں کرتا اس وجہ سے اس مندر کی باقیات بھی ختم ہوتی جا رہی ہہیں۔ خواجہ خضر کی عبادت گاہ اس جزیرے پر ایک جگہ ایسی بھی ہے جس کو خواجہ خضر کی عبادت گاہ کا نام دیا جاتا ہے۔اس علاقہ میں کہا جاتا ہے کہ خواجہخضر زندہ ہیں اور انکی سمندروں پر حکومت ہے۔اور وہ اکثر و بیشتر اس جگہ عبادت کرنے آیا کرتے ہیں۔
|
|
|
|
| 4 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا |
![]() |
| Tags |
| Astola Island, balochistan, color, com, earth, تعارف, عبادت, صرف |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| ستونوں کی آڑ میں نماز پڑھنا | ھارون اعظم | صحیح البخاری | 0 | 20-04-10 11:19 PM |
| باب : ستونوں کی آڑ میں نماز پڑھنا | ھارون اعظم | صحیح البخاری | 0 | 20-04-10 11:06 PM |
| حیا۔۔۔۔۔ سلامی اقدار کا اہم ستون ۔۔! | ARHAM | عمومی بحث | 8 | 22-03-10 04:43 PM |
| نماز دین کا ستون | ابو عمار | متفرقات | 3 | 19-05-08 10:32 AM |
| مستونگ میں بارودی سرنگ دھماکے سے کیسکو کا اہلکار ہلاک ، 3 زخمی | ابن جلال | خبریں | 0 | 14-04-08 04:47 PM |