![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
ناظم اعلی
![]() تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,481
کمائي: 1,182,887,786,570
شکریہ: 7,483
3,652 مراسلہ میں 9,133 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
ترجمہ: محمد ياسین خان
کیا تمہيں کبھی اس چیز پر حیرانی ہوئی کہ شمسی توانائی سے کھانا پکانے کا خیال تمہارے ذہن میں خود کیون نہیں آیا؟ ایسا کیوں نہیں ہوا کہ تمہارے یا میرے ذ ہن میں یہ بات آۓ کہ دوہری دیوار والا گتے کا ڈبہ جس پر ایلومینم فائل لگا ہو، اور اسے ایک شيشے سے ڈھانپ ديں تو ہم کھانا پکانے کا درجہ حرارت حاصل کر سکتے ہیں؟ میرا خیال ہے کہ میں جانتا ہوں۔کیوں۔ ہم ذہنی طورپر یہ تصور نہیں کر سکتے کہ سب سے اچہی غیر موصل چیز کیا ہو سکتی ہے۔ مجہے یاد ہے کہ جب میں نے سيٹل کے ٹھنڈے علاقے میں اینٹوں کا بنا ہوا گھر لیا تو میں سمجھا کہ سردیوں میں اینٹيں اپنے اندر حرارت کو جزب کر لیں گی۔ لیکن یہ خیال خام ثابت ہوا۔ تم یہ تصور کرو کہ سخت سردی کے دن اگر تم ایسی واسکٹ پہن لو جس پرایسی ٹائیل بنی ہوں(جیسی اینٹیں) تو تم اور زیادھ ٹھنڈک محسوس کرو گے۔ ہمیں اس چیز کا تجربہ حاصل ہوا ہے کہ ہمیں اپنے جسم کو گرم رکھنے کے لئے نرم، ہلکے اور بر دار کپڑے چاہیں۔ اسی طرح برتن میں خوراک ہمارے جسم کی طرح ہے اور اسے گرم رکھنے کیلۓ اس کے ارد گرد ایک اچھا موصل چاہۓ۔ اب ہم اس چیز کو سمجھ گۓہيں کہ بردار کپڑے اچھے موصل ہیں توپھر دیکھیں کہ کارڈ بورڈ کے سولر ککر میں کون کون سے حصے اچھے غیر موصل ہیں۔ وہ لوگ جوباکس ککر سے نۓ واقف ہوۓ ہیں وہ نہیں جانتے کہ گتے کی چند تہیں لگانے سے اس میں اتنا زیادہ درجہ حرارت کیسے پیدا ہو جاتا ہے؟ ظاہر ہے کہ گتہ حرارت کو باہر جانے سے روکتا ہے۔ اسے سمجھنے کے لۓ آپ گرم چاۓ کےکپ کی مثال لیں۔ اسے اگر آپ ہاتھہ سے اٹھائیں گے تو گرم ہو گا ۔ اگر کاغذ سے اٹھائیں تو کم گرم اوراگر کاغذ کی دو تہوں سے اٹھائں گے تو بہت کم گرم لگےگا۔ اور اگر نالی دار گتے کی دو تہوں سے اٹھائں تر حرارت محسوس نہیں ہو گی۔ اس سے آپ اندازہ کر سکتے ہیں کہ اگر گتے کی دو تہوں کے درمیان چند سینٹی میٹر کا فاصلہ ہو تو پھر کیسا؟ اب ہم یہ جان گۓ ہیں کہ ککر اپنے اندر حرارت کس طرح محفوظ رکھتا ہے لیکن ککر کے اندر اتنی حرارت کس طرح جمع ہو جاتی ہے؟ در اصل یہ گرین ہاوس ایفکٹ کی وجہ سے ہوتا ہے۔ شیشہ عرصہ دراز سے موجد ہے لیکن اس کی وجہ سے حرارت کو مقیدد کر لینے اور اس سے کھانا تیار کرنے کا خیال بعد میں آیا۔ گرین ہاوس ایفکٹ کی وجہ سے سورج کی روشنی شیشے کے ذریع اندر آتی ہے اور باہر نہیں جا سکتی۔ اور اندرونی جگہ گرم ہو جاتی ہے۔ مگر اتنی دیر ہم اس بات سے بیخبر کیوں رہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ہم اس چیز کو ظاہری آنکھ سے نہیں دیکھ سکتے تھے۔ سولر ککر کے اندر دو قسم کی روشنی کام کرتی ہے۔ ایک عام روشنی جو نظر آتی ہے، اورایک وہ روشنی جو نظر نہیں آتی اسے انفرا ریڈ روشنی کہتے ہیں۔ نظر آنے والی روشنی ظاہری طور پر کسی جسم کو اتنا گرم نہیں کرتی جتنا کہ ککر کے اندر نظر نہ آنے والی روشنی گرم کرتی ہے۔ جب نظر آنے والی روشنی کسی سیاہ چیز پر پڑتی ہے تو وہ چیز روسنی کو جذب کر لیتی ہے اورگرم ہو جاتی ہے۔ اب اس چیز میں سے حرارت انفرا ریڈ روشنی کی شکل میں نکلتی ہے۔ جو کہ شیشے میں سے گزر نہیں سکتی اور ککر کوگرم کر دیتی ہے۔ پھر یہ حرارت ککر کے اندر اتنی بڑھ جاتی اے کہ کھانا پک جاتا ہے۔ ککر کا درجہ حرارت لگاتار کیوں نہیں بڑھتا جاتا؟ اس کی وجہ یہ ہے کہ جیسے جیسے حرارت ککر کے اندر جمع ہوتی جاتی ہے اسی لحاظ سے کچھہ حرارت باہر کی طرف خارج بھی ہوتی جاتی ہے۔ جوں حوں درجہ حرارت بڑھتا ہے اسی نسبت سے حرارت کا اخراج ہھی زیاہ ہوتا ہے۔ تا آنکہ ایک ایسا درجہ حرارت آجاتا ہے کہ جتنی حرارت اندر آتی ہے اتنی ہی خارج ہوتی ہے۔ اس کے بعد درجہ حرارت مذید نہیں بڑھ سکتا جیسا کہ بم مشاہدہ کر سکتے ہو کہ یہ چیز اتنی پيچیدہ نہیں۔ تم اپنی آنکھوں سے نظر آنے والی روسنی کو دیکھ سکتے ہو اور اپنی جلد سے انفرا ریڈ روشنی کو محسوس کر سکتے ہو اور اپنی سمجھ سے یہ بات جان سکتے ہو کہ روشنی کس طرح اپنی ہيت تبدیل کر کے چولہے کے اندر جمع ہو جاتی ہے۔ اور پھر دوبارہ باہر نہيں نکل سکتی اور خوراک کو گرم کر کے پکا دیتی ہے
__________________
ہمارے لیے دعا کریں ہمیں دعاؤں کی بہت ضرورت ہے پلیز پلیز پلیز
|
|
|
|
|
|
#2 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() ![]() ![]() |
بہت خوب بھائی
|
|
|
|
|
|
#3 |
|
ناظم اعلی
![]() تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,481
کمائي: 1,182,887,786,570
شکریہ: 7,483
3,652 مراسلہ میں 9,133 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
شکریہ
|
|
|
|
|
|
#4 |
|
Administrator
![]() ![]() ![]() |
|
|
|
|
|
|
#5 |
|
ناظم اعلی
![]() تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,481
کمائي: 1,182,887,786,570
شکریہ: 7,483
3,652 مراسلہ میں 9,133 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
شکریہ
|
|
|
|
|
|
#6 |
|
Senior Member
![]() |
بہت خوب معلومات ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔
|
|
|
|
![]() |
| Tags |
| کارڈ, لوگ, نظر, بھائی, جواب, جلد, شمسی توانائی |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| آئی سی سی ٹریبونل کا فیصلہ متوازن ہے، عامر، آصف اور سلمان کی کرکٹ میں واپسی مشکل ہے، ہارون لوگارٹ | گلاب خان | خبریں | 0 | 07-02-11 07:37 AM |
| پاکستان توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے ہوا سے بجلی پیدا کرے : ہالبروک | ALI-OAD | خبریں | 2 | 19-11-10 10:41 PM |
| ہم سے توانائی لے لو: تاجکستان کی پیشکش | جاویداسد | خبریں | 6 | 01-11-10 03:22 PM |
| پی سی بی نے سری لنکن ٹیم پر حملے کی رپورٹ آئی سی سی کو بھیج دی | جاویداسد | خبریں | 0 | 18-08-10 10:28 PM |
| پیر بھی توجہ چاہتے ہیں | نیا آدمی | عمومی سائنس | 12 | 14-07-08 07:22 PM |