واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > اپکے کالم



اپکے کالم ہم اپکے کالم کے نام سے ایک نیا سلسلہ شروع کر رہے ہیں۔ جس میں ہم تمام لکھاری حضرات کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ اپنے کالم یہاں پر پوسٹ کریں۔


یہودیوں کی نفسیاتی یلغار

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 08-08-07, 01:56 AM   #1
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 48
مراسلات: 4,300
کمائي: 86,549
شکریہ: 1,995
3,504 مراسلہ میں 12,349 بارشکریہ ادا کیا گیا
Lightbulb یہودیوں کی نفسیاتی یلغار

یہودیوں کی نفسیاتی یلغار

::::::: مُسلمانوں کے خِلاف یہودیوں کی نفسیاتی جنگ :::::::
بمز اور میزایلز وغیرہ کافی کارآمد ہتھیار ہیں ، لیکن مُسلمانوں کے خِلاف وہ ناکافی ہیں ، کیونکہ اِن کے اِستعمال سے کچھ مُسلمان مرتے تو ہیں لیکن باقی رہ جانے والوں کی مُسلمانیت میں اضافہ ہوتا جاتا ہے ، اور اِس مشکل کو دور کرنے کے لیئے ''' جدید جنگی ماہرین ''' نے ایک نئی قِسم کی جنگ ایجاد کی ہے ، اور اُسے ''' نفسیاتی جنگ ''' کا نام دِیا ہے ، اور اِس ''' نفسیاتی جنگ ''' کے لیئے یہودیوں نے اپنی فوج میں ایک الگ وحدہ (یونٹ Unit ) قائم کیا ہے ، جو مختلف ایسے کام کرنے کا ذمہ دار جِن کا براہ راست اثر دشمن کی نفسیات پر ہوتا ہے اور دُشمن نفسیاتی طور پر کمزور ہوتا جاتا ہے ، یہاں تک وہ دُشمنی کرنے کے قابل ہی نہیں رہتا اور کِسی تھکے ہوئے خوف زدہ چوہے کی طرح قابو آ جاتا ہے ،
''' نفسیاتی جنگ ''' کے لیئے قائم کردہ یہودی اسرائیلی وحدہ (یونٹ Unit ) ایسی کاروائیاں کرنے کے لیئے خاص ہے اور وہ لوگ بڑی باریک بینی سے تمام مُسلمانوں اورخاص طور پر فلسطینی مُسلمانوں کے شب و روز کا جائزہ لیتے رہتے ہیں اور اُسکے مُطابق ایسے کام کرتے ہیں جو نفسیاتی طور پر مُسلمانوں کو صِرف نام نہاد مُسلمان بنا دیں اور ایک دوسرے سے دور کر دیں ، مثلاً ، یہودی فوج نے فلسطینی جہادی تنظیم ''' الانتفاضہ ''' کی طرف سے ہونے والی ایک دھماکہ خیز کاروئی کے بعد فلسطین اور مقبوضہ فلسطین کے درمیان واقع گذر گاہ '''کارنی '' اور مصر اور فلسطین کے درمیان واقع ''' رفہ ''' کی گذر گاہ بند کر دی اور بڑے اھتمام کے ساتھ اِن گذرگاہوں پر بڑے بڑے بینرز لٹکا دئیے جِن پر لکھا تھا ''' حماس کی کاراوئی کی وجہ سے یہ پُل بند کر دئیے گئے ہیں ''''
غور کیجیئے ، کیسا نفسیاتی وار ہے ، اور اِس وار کا خاص ھدف وہ فلسطینی ہیں جن کے کاموں اور تجارت پر اِن پُلوں کے بند ہونے کی وجہ سے بُرا اثر پڑا ، کہ اور کچھ ہو نہ ہو اپنے مالی نُقصان کی وجہ سے ہی وہ لوگ حماس اور جہادِ اِسلامی کے خلاف ہو جائیں ، اگر کھل کر مُخالفت نہ کریں تو بھی یہ تو ہو گا ہی کہ وہ اپنے مالی نُقصان کا ذمہ دار حماس کو سمجھنے لگیں گے اور اُن کی مدد نہیں کریں گے ، اور غیر فلسطینی مُسلمانوں میں سے جو اِسی طرح کے سابقہ نفسیاتی حربوں کا شِکار ہو کر جِہاد اور الانتفاضہ کے خِلاف ہیں اُن مُسلمانوں پر سابقہ نفسیاتی حربوں کا اثر مزید پکا ہو جائے گا ۔
''' نفسیاتی جنگ ''' کے ایک بہت بڑے ماہر ڈاکٹر شلافروہو نے یہودیوں کو مشورہ دِیا ہے کہ ، وہ لوگ ایک سیٹلائٹ چینل یا ویب سائٹ کھولیں جِس میں فلسطینی قیدیوں کی طرف سے اُن کے گھر والوں کے لیئے پیغامات نشر کئیے جائیں تا کہ زیادہ سے زیادہ فلسطینی اِن چیزوں کو دیکھیں اور وہاں اُن کو ایسا مواد دِکھایا جائے جو اُن کے دِلوں اور دِماغوں کو بدلنے کا کام کرے ،
''' نفسیاتی جنگ ''' کے حملوں میں کو مکمل کرنے کے لیئے عام یہودی فوج کو یہ حُکم ہے کہ وہ اِس وحدہ ( یونٹ )کے ہر حُکم کی براہِ راست تعمیل کرے ، اور ''' وحدہءِ نفسیاتی جنگ ''' کے حُکم پر یہودی فوجی طیارے غزہ کے سارے عِلاقے میں رات بھر وقفے وقفے سے پرواز کرتے ہیں اور مصنوعی دھماکوں کی ایسی خوفناک آوازیں پیدا کرتے ہیں جو گھنٹوں تک ماحول میں صوتی ارتعاش پیدا کئیے رکھتی ہیں اور یہ نفسیاتی حملے تقریباً ہر رات ہوتے ہیں ،
ذرا سوچیئے تو سہی ::: آپ رات کو اپنے پُرسُکون گھر یا رہائش گاہ میں سوئے ہوئے ہوں اور وہاں کا کوئی دروازہ ہی زور سے بند کیا جائے تو کیسا دھڑکا لگتا ہے ، کیسا خوف طوری ہوتا ہے ، ذرا سوچیئے کہ اِن خوفناک آوازوں کا اثر فلسطینی مُسلمانوں خاص طور پر بچوں ، بُوڑھوں اور عورتوں پر کیا ہوتا ہو گا ، یہودی فوجیوں کے لیئے تو یہ ایک تفریح ہے ، آپ کے لیئے کیا ہے ؟
__________________
اب نہ ہو گا کہیں کوئی نزول کتاب ::: بند کر دیا رب العالمین نے یہ باب
ہے جو بھی صحیح سنت رسالت مآب ::: بے شک ہے وحیء رب الارباب

Last edited by عادل سہیل; 12-03-10 at 11:40 PM.
عادل سہیل آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 08-08-07, 02:04 AM   #2
ناظم اعلی

 
Zullu230's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
مقام: Rawalpindi
مراسلات: 3,988
کمائي: 56,155
شکریہ: 3,011
1,428 مراسلہ میں 3,189 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: یہودیوں کی نفسیاتی یلغار

Zullu230 آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
جواب

Tags
color, ویب, لوگ, چینل, مکمل, بینرز, بچوں, جواب, حماس, خلاف, دھماکہ, رات, غزہ


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
سیالکوٹ: دو بھائیوں کی ہلاکت کیخلاف شہریوں کا احتجاج، ریسکیو دفتر پر حملہ گلاب خان خبریں 5 28-08-10 10:49 PM
گھروں میں یوں سیانی لڑکیاں بے چین رہتی ہیں خرم شہزاد خرم شعر و شاعری 0 05-01-08 02:00 PM
سکھر:میڈیا پر پابندیوں کیخلاف صحافیوں کی چوتھے روز بھی علامتی بھوک ہڑتال خرم شہزاد خرم خبریں 0 20-11-07 10:08 AM
یہودیوں کی نفسیاتی یلغار عادل سہیل اسلامی نظریہ حیات 0 08-08-07 02:12 AM
یہودیوں کی نفسیاتی یلغار عادل سہیل مذہبی مسائل اور ان کا حل 0 08-08-07 02:12 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 12:43 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger