واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > اپکے کالم



اپکے کالم ہم اپکے کالم کے نام سے ایک نیا سلسلہ شروع کر رہے ہیں۔ جس میں ہم تمام لکھاری حضرات کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ اپنے کالم یہاں پر پوسٹ کریں۔


یوم پاکستان تجدید عہد کا دن۔۔۔۔۔!!!

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 13-03-10, 03:42 PM   #1
Senior Member
 
ARHAM's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2010
مقام: کراچی
مراسلات: 1,290
کمائي: 32,294
شکریہ: 868
1,147 مراسلہ میں 4,162 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default یوم پاکستان تجدید عہد کا دن۔۔۔۔۔!!!

یوم پاکستان تجدید عہد کا دن۔۔۔۔۔!!!

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
السلام علیکم

اے روح قائد آج کے دن ہم تجھ سے وعدہ کر تے ہیں

وقت کے ساتھ ساتھ ہر چیز کا معیار بدلتا جاتا ہے ۔۔۔ اور پہلے سے کہیں گر بھی جاتا ہے ۔۔۔ اب اس ملی نغمے کو ہی لیجئے جو بچپن میں ہم اکثر یوم آزادی ، یوم پاکستان یا کسی بھی قومی دن کے موقعے پر گنگنایا کرتے تھے ۔۔۔ اور اس جیسے اور دوسرے پر مغز حب الوطنی کا جذبہ لیے دلوں کو گرما دینے والے ملی نغمات ٹی وی اور ریڈیو سے نشر کیے جاتے تھے اور تعلیمی اداروں میں تقریبات میں ایک عزم کے ساتھ کہ ہم اپنے پاک وطن کو حقیقی معنوں میں سجائیں گے ، سنواریں گے اور خوشحال ملک بنائیں گے ۔۔۔ گائے جاتے تھے ۔۔
وقت بدلتا رہا ۔۔۔ ملی نغموں کا معیار بھی بدلتا گیا ۔۔ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ اب جنہیں قومی ترانے کہا جاتا ہے اسے قومی کہنا قوم کی توہین ہو گی اس میں قوم کے لیے کوئی پیغام نام کی چیز تو ہوتی نہیں شاعری کا کچھ پتا نہیں ہوتا ہاں۔۔ ایک بے ہنگم سا شور شرابہ اور اچھل کود ہی رہ گیا ہے جو مغرب سے مستعار لیا گیا ہے جو ولولوں کو تازہ و جوان کرنے کے بجائے بہا کر کسی دوسری ہی سمت لے جاتا ہے۔۔جس کے بعد نہ کوئی وعدہ یاد رہتا ہے نہ اس سے تجدید کا خیال کبھی چھو کر گزرتا ہے۔
ہو سکتا ہے اس بات پر کسی کو مجھ سے اختلاف ہو جائے ۔۔۔ لیکن اپنا اپنا مشاہدہ اور نقطہءنظر ہے ۔

اے روح قائد آج کے دن ہم تجھ سے وعدہ کر تے ہیں

یہ وہ عہد تھا جو ہم ہر سال ،سال میں تین چار مواقعوں پر تو ضرور ہی کیا کرتے تھے ۔۔اور اس انتظار میں رہتے کہ شاید اس سال نہیں تو اگلے سال ، اگلے سال نہیں تو اس سے اگلے سال ضرور ہمارا یہ عہد وفا ہو گا اور اس میں جو جو اقرار اور عزم ہم کیا کرتے تھے وہ ان شاءاللہ پایہءتکمیل کو پہنچے گا ۔
اسی طرح ماہ سال کا سفر جاری رہا ، دن پر لگا کر اڑتے گئے اور آج ہم 2010میں بیٹھے ہیں ۔۔
لیکن ذرا نظر گھما کر دیکھیں تو واضح ہو جائے گا آج اور کل کا فرق یعنی ۔۔۔۔ معیار کا بتدریج گرتے چلے جانا ۔۔۔
کل پاکستان جس حال میں بھی تھا ،بہتر تھا ۔۔۔ آج جہاں کھڑا ہے یہ سوچ کر بدن پر کانٹے آجاتے ہیں کہ کیا حدا نحوستہ آنے والا وقت اس سے بھی وحشت ناک ، خوف ناک ہوگا ۔۔ اللہ نہ کرے ۔۔
23مارچ یوم پاکستان جس دن قرارداد پاکستان پیش کی گئی اور دو ٹوک الفاظ میں فیصلہ ہوا کہ اب بحیثیت مسلمان ہندو تہذیب کے ساتھ ملاپ کسی صورت ممکن نہیں مسلمان اپنا ایک علیحدہ اسلامی تشخص رکھتے ہیں جس کی بناءپر اب ہندو ریاست میں مسلمانوں کا رہنا ناقابل برداشت ہے
یعنی پاکستان کی بنیاد ہی کلمہ لا الہ اللہ لا بنا ۔۔
اب تو سجانے ، سنوارنے سے زیادہ بڑا سوال پاکستان کو بچانے کا ہے ۔۔

قائد اعظم نے فرمایا :
پاکستان قائم رہنے کے لیے بنا ہے اور یہ ہمیشہ قائم رہے گا ۔

پاکستان ان شا ءاللہ قائم رہے گا ۔۔۔ لیکن کس صورت میں ؟ آج ہمارے حکمرانوں نے جس طرح پاکستان کا سودا اس کے اسلامی اقدار کو بیچ کر کیا ۔۔ کیا اس صورت میں ؟کہ پاکستان سے آج اسلام کا نام مٹانے کی کوشش کی جارہی ہے ؟
کیونکہ ہم اب جن کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں انھیں ہم سے سب سے بڑا ڈر ، خوف ہی اسلام کی وجہ سے نہیں ہے ؟
ہم مادر پدر آزاد زندگی ، شتر بے مہار کی طرح گزاریں تو انھیں ہم سے کوئی شکایت نہیں ہوگی ۔۔ ہاں جہاں ذرا بھی اسلامی رمق نظر آئی فورا ڈو مور کا مطالبہ ہو گیا ۔۔

ہندوستان کے ایک رہنما جسونت سنگھ کہتے ہیں :
آج قائد اعظم زندہ ہوتے تو پاکستان کی پوزیشن مضبوط ہوتی ۔

یہ رونا ہی بےکار ہے کہ یہ ہوتاتو یہ ہوجاتا ۔یہ نہیں تو ایسا بھی نہیں ۔
کیونکہ قائد اعظم اپنے حصے کا کام کر گئے ۔۔ ہمیں ہی قدر نہیں۔۔
لیکن اس میں ایک پیغام ضرور پوشیدہ ہے کہ جناح نہ سہی جناح جیسے کھرے اور مضبوط کردار کے حامل لیڈر اگر آج بھی ہمیں میسر آجائیں تو پاکستان کی پوزیشن مستحکم ہو جائے ۔۔
یقینا وہ ہم ہی میں سے ہوں گے ۔۔ تو ہمیں جائزہ لینا چاہیئے کہ کیا ہم اپنے آپ کو اس کے اہل ثابت کر رہے ہیں ۔۔ہم ایک طرف اپنی تقریروں اور تحریروں سے جس بات کی اہمیت کو اجاگر کر ہے ہوتے ہیں دوسری طرف اپنے طرز عمل سے اس کی نفی کررہے ہوتے ہیں
ہم ایک ایسی قوم بن گئے ہیں جس میں برداشت ، تہذیب ، اخلاق سب کچھ ختم ہو چکا ہے ۔۔بنیادی اخلاقیات کا جنازہ نکل چکا ۔۔ اسلامی اخلاقیات تو ناپید ہے بالکل ۔۔۔
جس کلمے کی بنیاد پر آزادی حاصل کی آج خود اس کا مذاق اڑا رہے ہیں ۔۔ پھر سے ساری دیواریں پاٹ کر ہندوستان سے یکجہتی کی باتیں ہمارے دانشور کر رہے ہیں ۔۔
جہاں سے چلے تھے پھر واپسی کا سفر وہیں ہے ۔۔ کیا ہمارے بزرگوں سے علیحدہ ملک کے لیے جدوجہد کوئی غلطی تھی ؟
جو اب ہم اس کا ازالہ کرہے ہیں ؟

اے روح قائد آج کے دن ہم تجھ سے وعدہ کرتے ہیں


اس وعدے کے دھجیاں بکھر گئیں ۔۔۔ بنگلہ دیش کی صورت میں ، تمام صوبوں کے آپس میں اختلافات کی صورت میں ، عوام کی لسانیت کی صورت میں ، غیر ملکیوں کے پاکستان پر قبضے کے صورت میں ، ایٹمی پروگروام تک امریکہ کی پہنچ کی صورت میں ، قتل غارت گری ، نفرت ، عداوت کی صورت میں ، افراتفری کی صورت میں ، صرف اپنے حق کی بات کرنے کی صورت میں ، اپنے لوگوں کے سودے اور ان پر بمباری کی صورت میں ، کشمیر سے دسبترداری کی صورت میں ، ہندوستان سے دوستی کی پینگیں بڑھانے کی صورت میں غرض اپنی بنیادوں کلمہ اور آزدی کے غلط مفہوم کی صورت میں ۔

اے روح قائد آج کے دن ہم تجھ سے وعدہ کرتے ہیں

ہم کیا وعدہ کرتے ہیں ؟ جبکہ ہمیں اپنی وہ حیثیت قبول ہی نہیں جو ایک مسلمان کی ہونی چاہیئے ۔۔
ہم نام کے مسلمان ہیں کام ہمارے غیروں جیسے ۔ ۔۔ہم پاکستانی کہلاتے ہیں لیکن ہمارے عمل ہمارے ہندوستانی ہونے کی چغلی کھا رہے ہیں ۔
لیکن آج اگر تجدید عہد کا دن ایک بار پھر ہمارے سامنے ہے تو ہم پھر بھی خوش نصیب ہیں کہ ایک موقع اور ہمیں مل رہا ہے ۔۔
اس موقع کو اب ہاتھ سے جانے نہ دیں اور ہم سب یہاں عہد کریں کہ
اپنے اسی معیار پر واپس آنے کی کوشش کریں گے جس سے کفار پر لرزا طاری ہوتا تھا ۔۔
ہم پاکستان کو اپنے کردار کی سچائی سے ، پوری لگن اور خلوص سے ، دیانتداری سے ، آپس کی محبت سے ، ایک اسلامی ، فلاحی ،خوشحال ، امن پسند ، غیروں کی غلامی سے آزاد ریاست اور مملکت بنائیں گے ۔۔۔ ان شاءاللہ

اے روح قائد آج کے دن ہم تجھ سے وعدہ کرتے ہیں
ہم تجھ سے وعدہ کرتے ہیں ، اے روح قائد ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


جب ہم چلے تھے ایک نصب العین لے کر اللہ کے نام پر سرزمین کے حصول کے لیے تو اللہ نے مدد فرمائی تھی آج بھی اگر پلٹ جائیں تو یقینا اللہ پلٹنے والوں کو پسند کرتا ہے وہ آج بھی ہمیں تنہا نہیں چھوڑے گا ۔۔۔

اِنۡ يَّنۡصُرۡكُمُ اللّٰهُ فَلَا غَالِبَ لَـكُمۡ‌ۚ وَاِنۡ يَّخۡذُلۡكُمۡ فَمَنۡ ذَا الَّذِىۡ يَنۡصُرُكُمۡ مِّنۡۢ بَعۡدِه ط وَعَلَى اللّٰهِ فَلۡيَتَوَكَّلِ الۡمُؤۡمِنُوۡنَ‏
﴿۱۶۰﴾ (ال- عمران )

اللہ تمھاری مدد پر ہو تو کوئی طاقت تم پر غالب آنے والی نہیں ، اور وہ تمھیں چھوڑ دے تو اس کے بعدکون ہے جو تمھاری مدد کر سکتا ہے ، پس جو سچے مومن ہیں ان کو اللہ ہی پر بھروسہ کرنا چاہیئے ۔
__________________
دختراسلام ڈاکٹر عافیہ صدیقی اور ان کے اہل خانہ کی عظمتوں کو سلام۔
مدہوش حکمرانو! ہوش میں
آؤ۔۔۔
ARHAM آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
11 قاری/قارئین نے ARHAM کا شکریہ ادا کیا
Kamran_Tabasum (29-03-10), sahj (13-03-10), ھارون اعظم (13-03-10), ام طلحہ (15-03-10), بزم خیال (25-03-10), راجہ اکرام (13-03-10), رضی (13-03-10), سحر (15-03-10), شاہ جی 90 (13-03-10), عامرشہزاد (14-03-10), عارف اقبال (22-03-10)
پرانا 13-03-10, 03:50 PM   #2
ذیلی ناظم
 
ھارون اعظم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 5,078
کمائي: 117,429
شکریہ: 14,670
4,078 مراسلہ میں 12,438 بارشکریہ ادا کیا گیا
ھارون اعظم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

ارحم بہن، بہت زبردست تحریر ہے۔ افسوس کی بات یہ ہے کہ ہم آج تک اس بات کا فیصلہ نہ کرسکے کہ پاکستان کو ہم نے اسلام کے نام پر بنایا تھا یا نہیں۔
__________________


http:// haroonazam.wordpress.com

ھارون اعظم کا بلاگ۔
ھارون اعظم آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
7 قاری/قارئین نے ھارون اعظم کا شکریہ ادا کیا
ARHAM (13-03-10), sahj (13-03-10), منتظمین (13-03-10), بزم خیال (25-03-10), راجہ اکرام (13-03-10), شاہ جی 90 (13-03-10), عارف اقبال (22-03-10)
پرانا 13-03-10, 04:06 PM   #3
Senior Member
 
sahj's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2009
مقام: karachi PAKISTAN
مراسلات: 2,519
کمائي: 55,688
شکریہ: 5,981
1,908 مراسلہ میں 5,597 بارشکریہ ادا کیا گیا
sahj کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

جزاک اللہ اچھا لکھا ھے ،

شکریہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
sahj آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے sahj کا شکریہ ادا کیا
ARHAM (13-03-10), بزم خیال (25-03-10), راجہ اکرام (13-03-10), شاہ جی 90 (13-03-10)
پرانا 13-03-10, 04:10 PM   #4
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,172
کمائي: 167,235
شکریہ: 9,675
7,367 مراسلہ میں 22,065 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

سرورق کے لیے پیش کریں
منتظمین آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے منتظمین کا شکریہ ادا کیا
ARHAM (13-03-10), sahj (13-03-10), بزم خیال (25-03-10), راجہ اکرام (13-03-10), شاہ جی 90 (13-03-10)
پرانا 13-03-10, 05:13 PM   #5
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 19,927
کمائي: 298,264
شکریہ: 24,741
15,345 مراسلہ میں 39,167 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

سلام مکرمی ارحم جی
بہترین انداز سے آپ نے یوم پاکستان کا پیغام یاد دلایا ہے، اللہ ہمیں اس عہد کو ایفا کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔۔ آمین
__________________
محتاج اصلاح و دعا

راجہ اکرام آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا
ARHAM (13-03-10), بزم خیال (25-03-10), شاہ جی 90 (13-03-10)
پرانا 13-03-10, 06:35 PM   #6
Senior Member
 
ARHAM's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2010
مقام: کراچی
مراسلات: 1,290
کمائي: 32,294
شکریہ: 868
1,147 مراسلہ میں 4,162 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

آپ تمام کا بے حد شکریہ ۔۔
ARHAM آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے ARHAM کا شکریہ ادا کیا
بزم خیال (25-03-10), شاہ جی 90 (13-03-10)
پرانا 13-03-10, 10:58 PM   #7
Senior Member
 
شاہ جی 90's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: اٹک سٹی
عمر: 36
مراسلات: 4,843
کمائي: 97,907
شکریہ: 22,157
4,085 مراسلہ میں 10,791 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

واہ یہ تو مقابلے میں جانے کے لائق تحریر ہے
بھیا مبارک باد قبول فرمائیں
اللہ آپ کو اور کامیابیاں نصیب فرمائے
آمین
شاہ جی 90 آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
شاہ جی 90 کا شکریہ ادا کیا گیا
بزم خیال (25-03-10)
پرانا 13-03-10, 11:08 PM   #8
ذیلی ناظم
 
ھارون اعظم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 5,078
کمائي: 117,429
شکریہ: 14,670
4,078 مراسلہ میں 12,438 بارشکریہ ادا کیا گیا
ھارون اعظم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : شاہ جی 90 مراسلہ دیکھیں
واہ یہ تو مقابلے میں جانے کے لائق تحریر ہے
بھیا مبارک باد قبول فرمائیں
اللہ آپ کو اور کامیابیاں نصیب فرمائے
آمین
بھیا نہیں‌ بہن ہیں۔
ھارون اعظم آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے ھارون اعظم کا شکریہ ادا کیا
بزم خیال (25-03-10), شاہ جی 90 (13-03-10)
پرانا 13-03-10, 11:20 PM   #9
Senior Member
 
شاہ جی 90's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: اٹک سٹی
عمر: 36
مراسلات: 4,843
کمائي: 97,907
شکریہ: 22,157
4,085 مراسلہ میں 10,791 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اررررررررررررےےےےےےےےےےے
ہم بھول گئے
ایک تو ان کا نام بھی نا
بہن جی جلدی سے آئی ڈی تبدیل کریں اور کو نسوانی نام اختیار کر لیں
تا کہ یہ کنفیوژن ختم ہو
شاہ جی 90 آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے شاہ جی 90 کا شکریہ ادا کیا
ام طلحہ (15-03-10), بزم خیال (25-03-10)
پرانا 13-03-10, 11:25 PM   #10
Senior Member
 
ARHAM's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2010
مقام: کراچی
مراسلات: 1,290
کمائي: 32,294
شکریہ: 868
1,147 مراسلہ میں 4,162 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ہم نے تو کوئی اعتراض نہیں کیا بھائی کہنے پر اس لیے آپ ٹینشن نہ لیں ۔۔ آئی ڈی تو اب تبدیل نہیں ہو سکتی جس کے لیے معذرت قبول کریں ۔
ARHAM آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے ARHAM کا شکریہ ادا کیا
ام طلحہ (15-03-10), بزم خیال (25-03-10), راجہ اکرام (14-03-10), شاہ جی 90 (13-03-10)
پرانا 13-03-10, 11:36 PM   #11
Senior Member
 
شاہ جی 90's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: اٹک سٹی
عمر: 36
مراسلات: 4,843
کمائي: 97,907
شکریہ: 22,157
4,085 مراسلہ میں 10,791 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : ARHAM مراسلہ دیکھیں
ہم نے تو کوئی اعتراض نہیں کیا بھائی کہنے پر اس لیے آپ ٹینشن نہ لیں ۔۔ آئی ڈی تو اب تبدیل نہیں ہو سکتی جس کے لیے معذرت قبول کریں ۔
بہن کو بھائی کہتے ہوے ہم خود شرمندہ ہو جاتے ہیں
آپ نے تو واقعی کبھی اعتراض نہیں کیا
اورآئی ڈی تبدیل نہ کریں اس میں اضافہ کر لیں
ARHAMAH کیسا رہے گا
اوہ سوری زبان پھر پھسل گئی
بھاگنا چاہئیے یہ نہ ہو کہ پھینٹی لگ جائے
چلیں بہنا آئی ڈی نہ بدلیں
لیکن یہ راجہ جی کو سمجھا دیں کہ آپ کو مکرمی ارحم جی نہ لکھا کریں اس سے مزید ذہن مردوں ہی کی جانب چلا جاتا ہے
اس لیئے کہ کسی خاتون کے لیئے مکرمی کا لفظ ہم نے آج تک نہیں سنا
اگر کوئی بات بری لگے تو معاف کر دیجئیے گا
شاہ جی 90 آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے شاہ جی 90 کا شکریہ ادا کیا
ھارون اعظم (14-03-10), ام طلحہ (15-03-10), راجہ اکرام (14-03-10)
پرانا 14-03-10, 12:11 AM   #12
ذیلی ناظم
 
ھارون اعظم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 5,078
کمائي: 117,429
شکریہ: 14,670
4,078 مراسلہ میں 12,438 بارشکریہ ادا کیا گیا
ھارون اعظم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : ARHAM مراسلہ دیکھیں
ہم نے تو کوئی اعتراض نہیں کیا بھائی کہنے پر اس لیے آپ ٹینشن نہ لیں ۔۔ آئی ڈی تو اب تبدیل نہیں ہو سکتی جس کے لیے معذرت قبول کریں ۔
میرے خیال میں‌ انتظامیہ جائز وجوہات پر آئی ڈی تبدیل کرسکتی ہے، یعنی آئی ڈی میں جو نام ہے وہ تبدیل ہوجائے گا۔
ھارون اعظم آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
ھارون اعظم کا شکریہ ادا کیا گیا
ام طلحہ (15-03-10)
پرانا 14-03-10, 01:32 AM   #13
Senior Member
 
شاہ جی 90's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: اٹک سٹی
عمر: 36
مراسلات: 4,843
کمائي: 97,907
شکریہ: 22,157
4,085 مراسلہ میں 10,791 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

آپ خود اپنی آئی ڈی تبدیل کر سکتے ہیں
اس میں کوئی رکاوٹ نہیں
شاہ جی 90 آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
شاہ جی 90 کا شکریہ ادا کیا گیا
ام طلحہ (15-03-10)
پرانا 14-03-10, 01:45 AM   #14
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Apr 2009
مراسلات: 1,445
کمائي: 26,937
شکریہ: 2,789
962 مراسلہ میں 1,962 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

جزاک اللہ بہت اچھی تحریر ہے ،
عامرشہزاد آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
عامرشہزاد کا شکریہ ادا کیا گیا
شاہ جی 90 (14-03-10)
پرانا 14-03-10, 02:39 AM   #15
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 19,927
کمائي: 298,264
شکریہ: 24,741
15,345 مراسلہ میں 39,167 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

سلام دوستو
آئی ڈی کی کنفیوژن ختم ہو جانی چاہیے اتنا عرصہ ہو گیا ہے
اور شاہ جی آپ بھی میری طرح بھائی بھلکڑ واقع ہوئے ہیں، شاید پہلے بھی آپ بھائی کہہ چکے ہیں
اور میں مکرمی احترام سے کہتا ہوں ۔۔۔۔ اب خواتین کے لئے مکر ممۃ تو نہیں کہہ سکتے ناں

اور مجھے نہیں لگتا کہ یہ آئی ڈی تبدیل کرنے کی ضرورت ہے خصوصا جب مکرمی ارحم جی کو کوئی اعتراض نہیں
اور اس کے علاوہ ایک وجہ اور بھی ہے وہ بتانا ضروری نہیں میرے خیال میں
راجہ اکرام آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا گیا
شاہ جی 90 (14-03-10)
جواب

Tags
color, green, ہندو, پاکستان, پاکستانی, پسند, وفا, نفرت, ممکن, محبت, آج, اللہ, امریکہ, اسلامی, بچپن, زندگی, سفر, سودا, سال, شور, شاعری, عہد, عمران, صوبوں, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
پاکستان کا کلچرل کنفیوژن منتظمین میرا پاکستان 1 15-01-10 08:44 PM
یوم آزادی پاکستان اورہم۔ جاویداقبال 14اگست 0 30-09-09 12:37 PM
آئی سی ایل: پاکستان الیون نے ورلڈ الیون کونو وکٹ سے ہرادیا champion_pakistani کرکٹ 0 11-04-08 07:02 AM
پاکستان ایک نیوکلیئر پاور عرفان حیدر میرا پاکستان 0 06-02-08 05:35 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 01:42 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger