| اپکے کالم ہم اپکے کالم کے نام سے ایک نیا سلسلہ شروع کر رہے ہیں۔ جس میں ہم تمام لکھاری حضرات کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ اپنے کالم یہاں پر پوسٹ کریں۔ |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jan 2010
مقام: کراچی
مراسلات: 1,290
کمائي: 32,294
شکریہ: 868
1,147 مراسلہ میں 4,162 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
السلام علیکم !
پاک انڈیا مذاکرات کی تاریخ جیسے جیسے قریب آتی جارہی ہے انڈیا روائیتی مکاری سے اسے ٹالنے کی کوشش کر رہا ہے ۔۔ اب تک کوئی ایجنڈا نہیں بنایا جا سکا کہ کس ایشو پر مذاکرات کرنے ہیں ۔۔۔ کشمیر اور آبی دہشت گردی کو پہلے ہی مذاکرات سے خارج کر دیا اور کہا جارہا ہے کہ دہشت گردی کے حوالے سے ہی بات چیت کی جائے گی ۔۔۔ ہمارے نااہل حکمران اس کے لیے بھی راضی ہوتے نظر آرہے ہیں حد تو یہ ہے کہ اطلاعات کے مطابق پاکستان نے بھارت کے مطالبے پر نئی دہلی جانے والے مذاکراتی وفد سے وزارت پانی وبجلی اور داخلہ کے نمائندوں کو نکال کر وزارت خارجہ کے 2 مزید نمائندے شامل کردیئے ہیں۔ مسکین ہندوستان جو کی خود اپنی اقلیتی برداری جن میں مسلمان ، سکھ ، عیسائی اور نچلی ذات کے ہندو شامل ہیں ، پر ساری دنیا میں ظلم و تشدد کے حوالے سے بدنام ہے ۔۔۔۔ نے گزشتہ دنوں پاکستان میں ایک سکھ کے قتل کے بعد اپنے ملک میں پروپگینڈا شروع کیا ہے کہ پاکستان میں سکھ برادری محفوظ نہیں ۔۔۔ یہ درد اچانک کیوں ہندوستان کے پیٹ میں شروع ہوا ؟ جبکہ اس کے اپنے ملک میں اقلیتوں کا حل سب پر آشکار ہے ۔۔ تا کہ مذاکرات کا رخ خود بخود یا تو اپنی مکاری سے تبدیل ہو جائے یا سرے سے نام نہاد مذاکرات کا سلسلہ ہی ختم کر دیا جائے ۔۔ دوسرے پاکستان کے خلاف دہشت گردوں کے خاتمے میں ناکامی کا ایک نیا محاز بنا کر واویلا مجایا جائے ۔۔۔ اب تک امریکہ اور اسرائیل کی شہ پر پاکستان سے چھیڑ چھاڑ جو کہ صرف سرحدوں تک تھی ۔۔ اب سرحد پار بھی امریکہ کی طرح اپنی فوجیں اتاری جائیں ۔۔ مزے کی بات یہ ہے کہ خود سکھ تنظیموں نے ہندوستان کی اس گھٹیا چال اور مکارانہ سازش کو یوں بے نقاب کیا کہ پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی کے صدر سردار شام سنگھ ، ورلڈ سکھ فیڈریشن کے چئیرمین اور سابق صدر سرادر بشن سنگھ نے مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ ۔۔۔ "ہندوستان اس واقعے کو غلط رنگ دے رہا ہے یہ کوئی مذہب یا مسلک کا مسئلہ نہیں اغواء برائے تاوان کا جرم ہے پاکستان کی کاوشوں سے سکھوں کے دل میں پاکستان کے لیے محبت بڑھ رہی ہے جسے کم کرانے کیے انڈیا اور دوسرے ہاتھ ملوث ہیں یہ پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے اور حکومت پاکستان مقتول کے ورثاء اور پسماندگان کو قانونی اور دیگر امداد دے گی ۔۔ جبکہ انڈیا میں جھوٹے پروپگینڈے قابل مذمت اور حقیقت کے برعکس ہیں ۔۔۔ سکھ سب سے زیادہ پیار پوری دنیا میں پاکستان سے کرتے ہیں جو انڈیا کو قبول نہیں اور وہ اس کی جگہ نفرت بھرنا چاہتا ہے اس لیے نا کام کوششوں میں لگا ہوا ہے ۔۔ " اس سارے تناظر میں پاکستان کھلی آنکھوں کے ساتھ کسی بھی ڈر خوف کے بغیر ہندوستان کی ہر چال کو نا کام بناتے ہوئے ۔۔۔ واضع اور دو ٹوک الفاط میں تمام مسائل کو سامنے لا کر جن میں کشمیر ، پانی کا مسئلہ ، اور پاکستان میں انڈیا کی دہشت گردی کے واضع ثبوت شامل ہیں ۔۔ پر کسی قسم کے سمجھوتے اور انڈیا کے آگے جھکنے کے بجائے ۔۔ بات چیت کرے ۔۔۔ ورنہ ۔۔ انڈیا ایک بار پھر پاکستان کی کمزوری کا فائدہ اٹھانے اور ہیرو بننے کے موڈ میں ہے ۔۔۔۔ جو کہ پاکستان مہنگا پڑے گا ۔۔۔
__________________
دختراسلام ڈاکٹر عافیہ صدیقی اور ان کے اہل خانہ کی عظمتوں کو سلام۔
مدہوش حکمرانو! ہوش میں آؤ۔۔۔ Last edited by ARHAM; 25-02-10 at 12:06 AM. |
|
|
|
| 10 قاری/قارئین نے ARHAM کا شکریہ ادا کیا | Ajmal Anjum (25-02-10), rabab (22-04-10), shafresha (25-02-10), فیصل ناصر (25-02-10), ھارون اعظم (26-02-10), ابو عمار (25-02-10), حیدر (27-02-10), حیدر Rehan (25-02-10), راجہ اکرام (27-02-10), رضی (27-02-10) |
|
|
#2 |
|
Administrator
![]() ![]() تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,172
کمائي: 167,235
شکریہ: 9,675
7,367 مراسلہ میں 22,065 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
سرورق کے لیے اپلائی کریں۔
|
|
|
|
| 2 قاری/قارئین نے منتظمین کا شکریہ ادا کیا | shafresha (25-02-10), راجہ اکرام (27-02-10) |
|
|
#3 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jan 2010
مقام: کراچی
مراسلات: 1,290
کمائي: 32,294
شکریہ: 868
1,147 مراسلہ میں 4,162 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
السلام علیکم !
ناظمین سے گزارش ہے کہاگر مناسب سمجھیں تو اس آرٹیکل کو فورم " سیاست " یا " آپکے کالم " میں منتقل کردیں ۔۔ میں نے غلطی سے یہاں ارسال کر دیا ۔۔۔ شکریہ ۔۔۔ |
|
|
|
| 2 قاری/قارئین نے ARHAM کا شکریہ ادا کیا | shafresha (25-02-10), راجہ اکرام (27-02-10) |
|
|
#4 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 19,927
کمائي: 298,264
شکریہ: 24,741
15,345 مراسلہ میں 39,167 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
السلام علیکم مکرمی ارحم جی
نہ جانے کیوں میری نظر سے آپ کا یہ مضمون نہیں گزرا آج نظر پڑی تو پڑھا ۔۔۔۔ ماشاء اللہ آپ نے بہت ہی اچھے انداز سے بھارت کے مکارانہ رویے کی نشاندہی کرتے ہوئے پاکستان کے ارباب اقتدار کو آنکھیں کھولنے اور سوچ سمجھ کر قدم اٹھانے کی جانب توجہ دلائی ہے۔ کاش کوئی ہو جس پر اس طرح کے کچوکے کچھ اثر کریں۔۔۔ کیوں کہ یہاں تو سب کے سب صم بکم کی عملی تفسیر بنے ہوئے ہیں۔ جہاں تک سکھ کے قتل کا مسئلہ ہے تو یہ پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے۔ اس پر انڈیا کی طرف سے شور مچانا اس کے خبث باطن کے اظہار کے سوا کوئی معنی نہیں رکھتا۔۔ لیکن یہ ماننا پڑے گا کہ وہ اپنی ساکھ بچانے اور پاکستان کو دنیا کے سامنے بدنام کرنے کے لئے وہ کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتا۔۔ جبکہ پاکستان ایسی بھیڑ بنی ہوئی ہے کہ جو چاہے جب چاہے قربان کر دے۔ انڈیا میں سینکڑوں مسلمان ظلم و ستم کا نشانہ بن جائیں کبھی پاکستان کی طرف سے اس طرح کی موثر آواز نہیں اٹھائی گئی، گجرات کے فسادات سے بڑا ظلم اور کیا ہوگا۔۔۔ کسی نے سنا پاکستان کے کسی ذمہ دار سے اس واقعے کی کوئی قابل ذکر مذمت کی ہو؟ اس کے بعد سمجھوتہ ایکسپریس والا واقعہ تو سراسر سراسر ظلم و بربریت تھا، اس پر احتجاج کرنا انڈیا کے اندرونی معاملات میں دخل اندازی کے زمرے میں بھی نہیں آتا۔۔۔ لیکن ہم نے اتنا واویلا بھی نہ کیا جتنا یہ لوگ ایک سکھ کے قتل پر کر رہے ہیں۔۔۔ بلکہ یہاں تک بھی کہا گیا کہ مذاکرات میں سکھ کے قتل کا معاملہ بھی اٹھائیں گے۔ اندازہ کریں۔۔۔۔۔۔ ہم کہاں اور وہ کہاں؟؟ پھر مذاکرات ہو گئے۔۔۔۔۔۔ نتیجہ کیا نکلا؟؟؟؟ اس کے ساتھ ساتھ یہ بات بھی قابل غور ہے کہ آخر 15 ماہ کے تعطل کے بعد انڈیا کو اچانک مذاکرات کا دورہ کیوں پڑا؟؟ کیا وجوہات ہیں؟ اور وہ اس سے کیا مقاصد حاصل کرنا چاہتا ہے؟؟ اس حوالے سے پھر کسی وقت ان شاء اللہ بہت اچھی تحریر ہے مکرمی ارحم جی۔۔۔ اسی طرح لکھتی رہیں ۔۔ اللہ کرے زور قلم اور زیادہ خوشیوں اور کامیابیوں کی ڈھیروں دعاؤں کے ساتھ و السلام محتاج اصلاح و دعا
__________________
محتاج اصلاح و دعا
|
|
|
|
| راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا گیا | shafresha (28-02-10) |
|
|
#5 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 14,060
کمائي: 75,626
شکریہ: 50,033
10,123 مراسلہ میں 32,028 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
چونکہ خبر اخبار سے دور رہتا ہوں اس لیے مجھے بھی یہی اچنبھا ہے کہ یکایک بھارت کو مذاکرات کا مروڑ کیوں ہوا۔ اگلے چکر میں یاد رہا تو آپکی نگارشات ضرور پڑھوں گا انشا اللہ۔ لنک بھیج دیجیے گا
|
|
|
|
| 2 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا | shafresha (28-02-10), راجہ اکرام (28-02-10) |
|
|
#6 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 19,927
کمائي: 298,264
شکریہ: 24,741
15,345 مراسلہ میں 39,167 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
السلام علیکم بدر بھیا
کیسے ہیں ۔؟ کیسی گزر رہی ہے اور کام کیسا چل رہاہے؟ اللہ اپ کو حفظ و امان میں رکھے ۔۔ آمین انشاء اللہ کوشش کروں گا کہ اس حوالے سے کچھ تحریر کر سکوں۔۔ دعاؤں کی درخواست ہے۔ و السلام |
|
|
|
| راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا گیا | shafresha (01-03-10) |
![]() |
| Tags |
| کوئی, کرے, کرتے, پڑی, پاکستان, وقت, واقعے, قدم, لوگ, نظر, موقع, مسلمان, اللہ, انداز, احتجاج, بھارت, بڑا, توجہ, تحریر, جانے, جائیں, دنیا, سوچ, شور, غور |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|