واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > اپکے کالم



اپکے کالم ہم اپکے کالم کے نام سے ایک نیا سلسلہ شروع کر رہے ہیں۔ جس میں ہم تمام لکھاری حضرات کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ اپنے کالم یہاں پر پوسٹ کریں۔


پیار کی رتیں

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 06-11-09, 02:25 AM   #1
Senior Member
 
گوہر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مقام: لاہور-پاکستان
مراسلات: 443
کمائي: 13,850
شکریہ: 339
363 مراسلہ میں 1,166 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default پیار کی رتیں

پیار کی رتیں

تحریر: محمد الطاف گوہر
بچپن ، لڑکپن ، بلوغت اور جوانی کے شب و روز ایک قربتِ لاثانی سے سرشار رہے ، الفت کی ہوائیں چلتیں اور پیار کی ساری رتیں نچھاور کرتیں۔ محبوب کے آنگن میں خوشبو کا بسیرا تھا جبکہ لمحے اپنی موج میں رقصاں کسی بھی پل لطف و کرم کی عنائیت سے لبریز شان بے نیازی سے مصروف رہے۔ قربت کی گھنی چھاوں کا ہر سو بسیرا تھا ، باد صبا بھی اٹھکھیلیاں کرتے گزرتی تھی۔جبکہ شبنم گلِ مروت پر نچھاور ہوئے جاتی اور خورشید جب جھانکتا تو موتیوں کی لڑیاں بنتیں قطرہ قطرہ ٹپکتے ہوئے وصل کے شب و روز کو سیراب رکھتیں ۔
لمحاتِ الفت میں زندگی پہلی بار رنگوں سے شناسا ہوئی تو خوبصورتی ، حسن اور جلوہ آرائی نے انگڑائی لی اور وصل کی شاموں کو وجد آ گیا۔رقصاں لمحے نئی لے پر تھرکنے لگے اور آہ و قاہ بدلتے رنگوں سے معمور ہوئے جبکہ خواب و خیال حقیقت کا گیت گانے لگے۔ الفت کی موسیقی سن کر چاندنی نے نفرت کی کالی گھٹاؤں سے جھانکا تو محو حیرت ہوگئی۔
میرے محبوب کا آنگن وصل کی لذت سے سرشار لمحوں کے رقص کا سماں باندھے رہتا مگر کبھی کبھی فراق کی رات آتی تو چاندنی چونک جاتی مگر لمحے صرف مسکرا دیتے، کہ چاند تو میرے محبوب کی آنکھوں سے تو جھانک رہا ہے۔نظروں کے جام سے جام ٹکراتے تو قلب کے سمندر میں چاہت کے مدو جذر امڈ آتے اور یہ بحر بیکراں طغیانی سے روشناس ہوتے تو حیرت کے کنارے مسرت و شادمانی کے گھونگے ، موتی اور جواہرات سے بھر جاتے ۔
بے قراری خورشید کی پہلی کرن کے ساتھ ہی آ وارد ہوتی جبکہ لمحے وصل کی تڑپ کی کھونٹی پر نینوں کو ٹکا دیتے کہ نہ معلوم کب الفت کی للجھاتی ؛ شرماتی موج کی آمد ہو جبکہ انتظار نے اس پل پہلی بار جنم لیا اور میرے محبوب کے شوق کی سولی پر لٹک گیا جبکہ وصل کی مہک چار سو پھیل گئی ، پیار کے سارے رنگ نچھاور کرتی صبا مسکرانے لگی تو دھڑکنوں نے رک کر منزل کو تھام لیا۔
گوہر آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے گوہر کا شکریہ ادا کیا
ھارون اعظم (06-11-09), عامرشہزاد (06-11-09)
جواب

Tags
blog, com, کرن, گانے, لمحوں, نفرت, چاہت, معلوم, تحریر, جام, حسن, رات, زندگی, عنائیت, صبا, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
درود بھیجنے والے پر اللہ تعالیٰ دس رحمتیں sahj عبادات 0 03-10-09 11:39 PM
پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی پیاری باتیں Twins پیارے نبی کی حیات طیبہ(ص) 1 26-07-09 04:25 PM
پیارے نبی(ص) کی پیاری باتیں و احادیث مبارکہ آپ احباب کےلئے ایس اے نقوی پیارے نبی کی حیات طیبہ(ص) 5 16-06-09 03:47 PM
پیارے نبی کی پیاری باتیں محمد یاسرعلی گپ شپ 2 03-09-08 03:06 AM
شریف الدین پیر زادہ کی اعلیٰ عدلیہ کے اہم جج سے طویل خفیہ ملاقاتیں عبدالقدوس خبریں 0 18-04-08 07:49 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 07:55 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger