واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > اپکے کالم



اپکے کالم ہم اپکے کالم کے نام سے ایک نیا سلسلہ شروع کر رہے ہیں۔ جس میں ہم تمام لکھاری حضرات کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ اپنے کالم یہاں پر پوسٹ کریں۔


ووٹر ابن ووٹر

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 31-01-10, 01:01 AM   #1
Senior Member
 
بزم خیال's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: ok
مراسلات: 1,248
کمائي: 27,536
شکریہ: 4,251
981 مراسلہ میں 2,930 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default ووٹر ابن ووٹر

ووٹر ابن ووٹر

تحریر : محمودالحق

دروازہ پہ دستک نے خیالات کے تسلسل کو ایک بار پھرتوڑ دیا ۔ اندر سے بند کواڑ سے آواز دینے پر معلوم ہوا کہ محلے کےچند افراد ہیں جو کسی سیاستدان کے ساتھ جلوہ افروز ہیں ۔دیکھے بغیر اتنا صحیح اندازہ لگانا کوئی آسان کام نہیں تھا ۔ مگر ان کے طرز تخاطب نے مشکل آسان کر دی کہ وہ ووٹر ابن ووٹر سے ملنے کے خواہشمند ہیں ۔باہر جا کر ان کے ساتھ آنے والے سپوٹر ابن سپوٹر نے مجھ سے ان کا تعارف کروایا کہ سیاستدان ابن سیاستدان آپ سے بالمشافہ ملنے کے خواہشمند تھے ۔چہرے پر ناگواری کو چھپاتے ہوئے ایک چمکتی مسکراہٹ سے خوش آمدید کہا اور آنے کا مقصد تو ہمیں معلوم ہی تھا ۔ الیکشن قریب تھے ، وہ منہ دکھائی کی رسم ادا کرنے آئے تھے ۔تاکہ ہم ووٹ ان کی جھولی میں ڈالنے کے فرض سے عہدہ برآہو جائیں ۔میں بچپن سے ان تمام افراد کو اور وہ مجھے جانتے تھے ۔ اس وقت فرق صرف یہ تھا کہ دستک دینے والاسیاستدان ان کا والد اور دروازہ کھولنے والا ووٹر میرے والد تھے ۔ حتی کہ تعارف کروانے والا اسی سپوٹر کا باپ تھا ۔کچھ بھی تو نہیں بدلا تھا جیسے کہ ہاکی کھیلنے والے نام بدل جاتے ہیں مگر پوزیشن وہی رہتی ہےاور کمنٹری کرنے والا رائٹ ان سے سنٹر فاورڈ پھر لفٹ ان پوزیشن سے موو بنانے والے کا ذکر کرتا ہے ۔ آج ہمارا بھی حال اسی کھیل کی مانند لگ رہا ہے ۔ گفتگو ایسے ماحول میں ہوئی جیسے برسوں کے بچھڑے عزیز محبت میں جدائی کے غم کی روئداد سنا رہے ہوں ۔مرحوم ووٹر کا کیسا گہرا رشتہ تھا مرحوم سیاستدان سے ۔ سال و سال تک خوب نبھا تے رہے وہ اس تعلق کو ۔ اب ہمیں ووٹر ابن ووٹر کو سیاستدان ابن سیاستدان سے اسی تعلق کی لاج رکھنی ہو گی جب تک کہ ووٹر- ابن ووٹر ابن ووٹر نہ ہو جائے ۔میرے حالات پہلے سے مختلف تھے تعلیم نے نئی جہت کے دروازے کھول دئے تھے ۔ اب ابن کا تعلق تاریخ کی کتابوں سے جڑا تو اچھا لگتا ہے مگر حقیقت حال میں نسل در نسل حکمران ابن حکمران کا مفروضہ ہضم نہیں ہو رہا تھا ۔جہاں غریب ابن غریب پر قناعت کرے اور امیر ابن امیر کا شاہسوار بنے ۔ غلام ابن غلام کا دور گزر چکا ۔ جب زیادہ غلام رکھنا علامت ِ طاقت تھا وہ تاریخ دہرائی نہیں جائے گی ۔مگر نیا جال لائے پرانے شکاری کے مصداق اب ووٹر زیادہ ہوں تو طاقت کی علامت ہوتے ہیں ۔ہمارا ووٹ تو انہیں اونچی پرواز میں مخالف سمت چلنے والے جھکڑ سے بچنے میں مددگار تھا ۔وگرنہ ہم تو سال و سال سے زمین پر بنتے بگولوں کا شکار ہیں ۔جو صرف آنکھوں میں دھول اڑانے سے زیادہ کارآمد نہیں ہے۔اگرآنکھیں صاف آب و ہوا میں چند دن گزار لیں تو دھول چبھن دینے لگتی ہے ۔آنکھ بند کرنے سے کام نہ چلے تو رخ بدل لیا جاتا ہے ۔لیکن اب منہ موڑنے سے بھی کوئی فرق نہیں پڑنے والا ۔کیونکہ بگولے اب آسمان سے باتیں کرنے لگے ہیں ۔آنکھ بند کریں یا رخ بدل لیں مگر رہیں گے بگولے کے اندر ہی۔جب تک آنکھیں موندھے رہیں صاف آب و ہوا کی عادی نظر بچی رہیں گی ۔ایسی حالت میں ٹکرانے سے بچ نہیں پائیں گے ۔ روشنی چاہے کتنی ہی چکمدار کیوں نہ ہو دیکھنے کی سکت پیدا نہیں ہو تی ۔ہماری پوری زندگی ہی فلاں ابن فلاں بن کر رہ گئی ہے ۔ ترکھان ، لوہار ، جولاہے کا بیٹا سبزی کی دوکان نہیں لگاتا ۔ ڈاکٹر ،انجنیئر بزنس کے دھندے میں نہیں پڑتے ۔ ہاتھ صاف رکھتے ہیں ۔ ہر شعبہ زندگی کی افادیت ،گھرانوں کے مکھی پہ مکھی مارنے کی عادت قفل بندی کا شکار ہے۔ ایک سے بڑھ کر ایک باکمال جادو ئی طاقت کے سحر زدہ ہیں ۔ زیادہ بحث اور سوال و جواب کرنے والا بچہ اہلخانہ کی نظر میں وکیل یا پروفیسر کے مقام پانے کا اہل ہو جاتا ہے ۔ جو بہانہ بازی ، گولی دینے میں ماہر ہو شروع سے گلی محلے کی سیاست کا وارث سمجھا جاتا ہے ۔ ملک و قوم کی نمائندگی کی اہلیت کا تصور الگ ہے ۔غرض معاشرہ اپنی ذمہ داری کندھوں سے اتار چکا ۔ فرض منصبی ادا ہو چکا ۔ جنہیں جو کام کرنا ہے وہ کر رہے ہیں ۔ جیسے پنجابی کی ایک مشہور کہاوت کچھ یوں ہے " بیل سے کسی نے کہا ! تجھے چور لے جائیں، بیل بولا! مجھے اس سے کیا سروکار میں نے تو چارہ ہی کھانا ہے یہاں نہیں تو وہاں "
__________________
آپۖ ہی کی طریقت ہو میری اِتِّباع پَیراہَن
میرا قلب پڑھے لا الہ الااَللہ نظر آوں گدا

بزم خیال آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
8 قاری/قارئین نے بزم خیال کا شکریہ ادا کیا
shafresha (31-01-10), ھارون اعظم (31-01-10), منتظمین (31-01-10), معظم (31-01-10), wajee (31-01-10), حیدر (31-01-10), راجہ اکرام (31-01-10), عدنان دانی (31-01-10)
کمائي نے بزم خیال کو اس مراسلے کے لئے دیئے
تاریخ رکن عطیہ کرنے کی وجہ رقم
31-01-10 عدنان دانی good 50
پرانا 31-01-10, 10:34 AM   #2
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,172
کمائي: 167,184
شکریہ: 9,675
7,367 مراسلہ میں 22,060 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

سرورق کے لیے پیش کریں۔
منتظمین آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
منتظمین کا شکریہ ادا کیا گیا
بزم خیال (31-01-10)
پرانا 31-01-10, 11:53 AM   #3
ذیلی ناظم

 
عدنان دانی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2009
مقام: متحدہ عرب امارات
عمر: 21
مراسلات: 6,268
کمائي: 152,337
شکریہ: 4,794
4,340 مراسلہ میں 10,885 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہت خوب محمود بھایی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک اور شاندار تحریر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لگے رہو
عدنان دانی آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
عدنان دانی کا شکریہ ادا کیا گیا
بزم خیال (31-01-10)
پرانا 31-01-10, 11:29 PM   #4
Senior Member
 
بزم خیال's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: ok
مراسلات: 1,248
کمائي: 27,536
شکریہ: 4,251
981 مراسلہ میں 2,930 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عدنان دانی مراسلہ دیکھیں
بہت خوب محمود بھایی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک اور شاندار تحریر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لگے رہو
شکریہ عدنان بھائی پسندیدگی کا
شکر ہے فقرہ مکمل ہو گیا لگے رہو ۔۔۔۔ بھائی بننے سے بچ گیا
بزم خیال آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
جواب

Tags
فرض, کتابوں, چور, نظر, محبت, معلوم, معاشرہ, آج, امیر, بچپن, تحریر, تعلیم, تعارف, جواب, حال, خوش, زندگی, سال, عزیز, غلام, غم, غریب, صاف, صحیح, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ووٹر کی دعائیں لیتا جا The Great مزاحیہ شاعری 1 08-09-09 08:01 PM
ووٹر لِسٹ: ’بیرون ملک تحفظ معمول وجدان دلچسپ اور عجیب 3 06-11-08 03:09 PM
الیکشن کمیشن نے تمام اہل ووٹرز کی فہرستیں ویب سائٹ پر جاری کردیں ابن ضیاء خبریں 0 08-01-08 01:17 PM
نصرپور میں انتخابی ریلی سے ووٹروں کی عدم دلچسپی خرم شہزاد خرم خبریں 0 05-01-08 10:13 AM
کینیڈا کی نقاب پوش ووٹرز چاچا کمال اسلام اور مغربی دنیا 0 04-10-07 11:44 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 09:02 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger